Thursday, January 24, 2019

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.



ضلع اٹک:مسافروں کے روپ میں ہائی ایس پر سوار چھ سات افراد نے کامرہ جانے والے حساس ادارے کے اہلکار کو لوٹ لیا 
مسافروں کے روپ میں جی ٹی روڈ پر ہائی ایس میں سوار چھ سات افراد نے حسن ابدال سے کامرہ جانے والے حساس ادارے کے اہلکار کو لوٹ لیا ،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق رضوان رشید ولد عبدالرشید ساکن محلہ کربلا چھوئی ایسٹ نے تھانہ صدر حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ پی او ایف کامرہ میں بطور سینئرٹیکنیشن ملازمت کرتا ہے چند روز قبل شام کے وقت حسن ابدال سے کامرہ جانے کے لیے پشاور سے آنے والی سفید رنگ کی ہائی ایس میں بیٹھا گاڑی میں چھ سات افراد بیٹھے تھے جب گاڑی جھبلایٹ پل کے قریب پہنچی تو گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے تین چار افراد نے میرے اوپر چادر ڈال دی اور مجھے تھپڑ اور مکوں سے مار کر زبردستی میری جیب میں سے پرس نکال کر اس میں سے 10 ہزار روپے نقد رقم اور سروس کارڈ نمبر A126782 اور موبائل فون چھین لیے ،ملزمان آپس میں پشتو میں بات کر رہے تھے مجھے ملزمان نے موٹروے کی طرف جاتے ہوئے پل کے قریب گاڑی سے نیچے پھینک دیااور گاڑی بھگا دی اندھیرا ہونے کی وجہ سے میں گاڑی کا نمبر نہ دیکھ سکا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ کر لیا تفتیش اے ایس آئی فیاض محمد کر رہے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:ساہیوال واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کی ہڑتال ، احتجاجی اجلاس اور ریلی 
ساہیوال واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کی ہڑتال ، احتجاجی اجلاس اور ریلی ، وکلا کا اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ، سانحہ ساہیوال کے خلاف اٹک بار نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی اجلاس منعقد کیا اجلاس سے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، بار صدر ملک اسرار ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان ، صوفی محمد اشفاق ایڈووکیٹ ، شیخ وقار عظیم صدیقی ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا اس سانحہ میں ملوٹ سی ٹی ڈی اور پولیس کے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ملوث اہلکاروں و ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا بعد ازاں وکلا نے ریلی نکالی جوبارروم سے شروع ہوئی اور کچہری چوک سے ہوتی ہوئی لیاقت علی خان لالہ زار ہاکی سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، صوفی محمد اشفاق ایڈووکیٹ کر رہے تھے جبکہ ملک رب نواز حیات ایڈووکیٹ ، شیخ وقار عظیم صدیقی ایڈووکیٹ سمیت خواتین وکلا بھی شریک تھیں وکلاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ ساہیوال کے خلاف نعرے درج تھے وکلا ’’ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘‘ پولیس گردی نامنظور سانحہ میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور نعرے لگا رہے تھے ۔ 

ضلع اٹک:رات کی تاریکی اور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور کیری ڈبہ نمبر RIA-935 چوری کر کے لے گئے
حسن ابدال تھانہ سٹی کی حدود میں سے رات کی تاریکی اور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور کیری ڈبہ نمبر RIA-935 چوری کر کے لے گئے ،گاڑی میں ٹریکر بھی نصب کیا گیا تھا چوروں نے گاڑی میں موجود ٹریکر کو بھی ناکارہ بنا دیا ۔پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ 

لارنسپور:صاحبزادہ حافظ محمد مصطفی الحق کی محفل قُل کا انعقاد آستانہ عالیہ بحرالحق شریف لارنسپور جی ٹی روڈ اٹک میں کیا گیا
صاحبزادہ حافظ محمد مصطفی الحق کی محفل قُل کا انعقاد آستانہ عالیہ بحرالحق شریف لارنسپور جی ٹی روڈ اٹک میں کیا گیا ، خطیب اسلام علامہ پیر ابوبکر چشتی راولپنڈی ، علامہ حسنات احمد چشتی ، مفتی فضل احمد چشتی لاہور ، پیر غلام محی الدین سلطان مورگاہ شریف ، مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی ، صاحبزادہ محمد جنید مانکی شریف ، مفتی محمد نعمان ، علامہ محمد خان ، علامہ قاری شوکت ، حافظ محمد اشرف ، علامہ غلام محمد صدیقی ، پیر سجاد حسین شاہ باغ نیلاب سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام و مشائخ عظام نے محفل قل و نماز جنازہ کے موقع پر پیر صاحبزادہ مصطفی الحق کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ، نقابت کے فرائض علامہ حافظ محمد صالحین راولپنڈی نے ادا کئے جبکہ نماز جنازہ کی امامت حضرت خواجہ حافظ پیر سلطان محمود دریا شریف نے کی اور حیلہ اسقاط علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے کیا ، دعا و جنازہ کیلئے مریدین سمیت ملک بھر سے یاران طریقت کا ٹھاٹھیں مارتا ہجوم شریک ہواجبکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کی کثیر تعداد کے علاوہ صحافی ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلاء ، سماجی ، تاجران شخصیات نے بھرپور شرکت کی ، خادم خاص حاجی دل نواز، صاحبزادہ حافظ معین الحق ، صاحبزادہ مجتبیٰ الحق و اہل خانہ نے شرکاء کا شکریہ دعاؤں کے ساتھ ادا کیا ۔

اٹک قلعہ میں تعینات پاک آرمی کے ملازم کا موٹر سائیکل خریداری کے دوران نامعلوم چور چرا کر لے گئے ؛رپورٹ
اٹک قلعہ میں تعینات پاک آرمی کے ملازم کا موٹر سائیکل خریداری کے دوران نامعلوم چور چرا کر لے گئے ‘مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق مغلیہ دور حکومت میں دریائے سندھ کے کنارے پنجاب اور کے پی کے کے سنگم میں واقع تاریخی اٹک قلعہ میں تعینات پاک آرمی کے ملازم جاوید اقبال ولد الحاج محمد بنارس ساکن گوجرخان نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اٹک سے اٹک قلعہ جا رہے تھے۔ راستہ میں حاجی شاہ چوک میں نماز کی ادائیگی کے بعد انہوں نے جنرل سٹور سے خریداری کی 8 سے 10 منٹ بعد واپس آئے تو موٹر سائیکل غائب تھا ،اے ایس آئی پولیس چوکی گوندل تھانہ اٹک خورد نے زیر دفعہ 381-A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

گاؤں بوٹا:پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر مضبوط ، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا ؛ ملک امین اسلم
وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر مضبوط ، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 55 کی یونین کونسل اکھوڑی کے گاؤں بوٹا میں مقامی مسجد میں سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب جس کا اہتمام رہنما تحریک انصاف سید واصف بخاری نے کیا تھا اور مسجد کو سوئی گیس کے باقاعدہ افتتاح اور حلقہ این اے 56 کی یونین کونسل باہتر میں رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق ناظم مسلم لیگ ( ق ) سردار محسن افتخار خان کی ذاتی رہائش گاہ پر پی پی پی ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماؤں کے ہمراہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری سے چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ، سابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی 1 بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان ، سابق امیدوار تحریک انصاف حلقہ پی پی 3 محمد اکبر تنولی ، کونسلر بلدیہ حسن ابدال سعید احمد اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ کھلی کچہری میں سابق ا میدوار تحریک انصاف حلقہ پی پی 56 ملک خرم علی خان ، رہنما پی پی پی ریاض خان بالڑہ ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین یونین کونسل رفعت حیات بالڑہ ، میزبان سردار محسن افتخار خان ، سردار بلال خان کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور علاقہ کی سرکردہ شخصیات کھلی کچہری میں شکایت لے کر آنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی کھلی کچہری میں سب سے زائد شکایات اٹک پولیس کے خلاف ہوئیں جن میں ضلعی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے خدمت مرکز ضلع پولیس اٹک میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی ، تھانہ انجرأ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اٹک پولیس کی جانب سے قبضہ مافیا کی سرپرستی کے الزام عائد کیے ، پیرو شاہی گاؤں کے پرویز نے بتایا کہ 5 سال سے پولیس قتل کے اشتہاری کو گرفتار نہیں کر رہی ، محمد رزاق نے شکایت کی کہ پولیس نے اس کے گھر پر اس کے مخالف کی ملی بھگت سے حملہ کیا اور میرے مخالف کو میرے گھر کا قبضہ دلا دیا اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حوالات میں بھی بند کیا گیا ، لنگر گاؤں کے نمبردار نے گاؤں میں موجود قبرستان میں قبضہ مافیا کی نشاندہی کی جنہوں نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ اے سی فتح جنگ نے ان کے ساتھ تعاون کیا ہے 2 دفعہ نشاندہی پر تجاوز ثابت ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ قبرستان کی اراضی پر تجاوز ختم کراے ، کھلی کچہری منتظمین کی بد انتظامی کی وجہ سے انتہائی بد نظمی کا شکار رہی ، اسٹیج سیکرٹری نے 100 مرتبہ سے زائد لوگوں کو اپنی جگہوں پر بیٹھنے کا کہا مجبوراً انہوں نے ڈاکٹر عامر ، ثمر عباس اور خرم کو مقرر کیا جنہوں نے تمام لوگوں سے فرداً فرداً درخواستیں وصول کیں ۔

لاہورسٹی:اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد کی ملاقات ؛رپورٹ
اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد کی ملاقات ، میاں بردران کے حوصلے بلند ، قوم پرانے پاکستان میں جانا چاہتی ہے ‘نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، 6 ماہ کے دوران ہی قوم کی نظریں میاں برادران پر لگ گئی ہیں کار کن حوصلے بلند رکھے لیگی قیادت جلد جیلوں سے باہر آئے گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر شیخ آفتاب احمد نے محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کا دور خوشحالی کا دور تھا عوام کو روز گار کی سہولیات میسر تھیں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی تھی ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی تمام سہولیات میسر تھیں صحت کارڈ کی بدولت بھی عوام کو ریلیف مل رہا تھا نیا پاکستان بننے والوں نے آتے ہی پرانے پاکستان کی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:غلبہ اسلام کے لئے منظم جدوجہد ناگزیر ہے ،اسلام اجتماعیت کا درس دیتا ہے‘ سب سے بڑا طاغوت نفس امرہ ہے؛ جماعت اسلامی
غلبہ اسلام کے لئے منظم جدوجہد ناگزیر ہے ،اسلام اجتماعیت کا درس دیتا ہے‘ سب سے بڑا طاغوت نفس امرہ ہے۔ معاشرتی بگاڑ کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے کرپشن جڑ پکڑ چکی ہے اس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ضلعی امارت کا منصب انعام نہیں آزمائش ہے اللہ سردار امجد علی خان کو اس آزمائش میں ثابت قدم اور سرخرو فرمائے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں سردار امجد علی خان نے آئندہ 2 سالہ سیشن 2019-20 کیلئے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے حلف اٹھایا تقریب سے ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ، نائب امیر شہر مولانا نعیم اللہ ، بزرگ رہنما محمد بشیر چغتائی نے بھی خطاب کیا تقریب سے جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا طاغوت کے مقابلے کیلئے منظم اور سخت جدوجہد کرنا ہو گی دین اسلام کی سربلندی کیلئے جماعت اسلامی اپنی تحریک جاری رکھے گی کرپشن کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا فحاشی و عریانی اور بے حیائی کا طوفان بدتمیزی برپا ہے معاشرہ اخلاقی گراوٹ کا شکار ہو چکا ہے مایوسی کی کوئی بات نہیں اسلام نے اس کا حل بھی پیش کیا ہے بس ایک منظم گروہ کے نکلنے کی بات ہے 26 اگست 1941ء کو 75 افراد نے برصغیر پاک و ہند میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی سید ابوالاعلیٰ مودودی اس کے بانی امیر منتخب ہوئے ان تھوڑے سے گنے چنے افراد نے خلوص کے ساتھ کام کیا اور آج جماعت اسلامی برصغیر سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل چکی ہے صرف پاکستان ہی میں اس کے لاکھوں وابستگان موجود ہیں جماعت اسلامی ایک دینی جمہوری سیاسی جماعت ہے حقیقی جمہوریت جماعت اسلامی میں ہی پائی جاتی ہے کارکنان کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو قرآن و سنت پر منظم کریں اپنی جدوجہد کو تیز سے تیز تر کرتے ہوئے وقت مال اور جان کی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔ 

اٹک سٹی:کونسلر بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد کا جواں سالہ بیٹا انتقال کر گیا ‘مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں ادا کی گئی 
کونسلر بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد کا جواں سالہ بیٹا انتقال کر گیا ‘مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، اپوزیشن لیڈر و کونسلر بلدیہ حاجی محمد اکرم خان، سماجی شخصیت ملک محمد ممریز ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار و کونسلر بلدیہ رانا افسر علی خان، سابق ناظم یونین کونسل گولڑہ ملک افتخار احمد اعوان، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد، کونسلران حاجی سیف الرحمن ، شیخ غلام صمدانی، سجاد تنولی، ملک جاوید اقبال، ملک جاوید اختر، شیخ عبدالوحید، سماجی رہنما ممتاز خان آف ویسہ ، چیئرمین اٹک پریس کلب ندیم رضا خان، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان، سیکرٹری جنرل الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر، سینئر صحافی حاجی محمد سلیم ، حر عباس ، ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش ، ولید خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی بخشش کی دعا کرتے ہوئے شیخ نثار احمد اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور اظہار رنج و غم کیا مرحوم شیخ مبارک علی مینا بازار والے اور شیخ یحییٰ عرف ہنی بابا مکرامہ سٹور والے کا بھتیجا ، راجہ کرم الہٰی سبزی والے کا بھانجا تھا ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ‘ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کی 
ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ‘اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کی ۔اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں ضلع میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیااور ان پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کو تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور ان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ان سکیموں کی فوری تکمیل یقینی بنانے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کے لئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے اور ملک کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری ملک کی معیشت کا سب سے اہم فیکٹر ہے اور اس کی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس شعبہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں انہو ں نے کہا کہ حکومت جس طرح آبپاش رقبہ میں اضافہ کے لئے پانی کے وسائل کی فراہمی کے لئے اسی فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے فیلڈ سٹاف اور افسران کسانوں کو اس بارے مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح معاونت اور راہنمائی بھی فراہم کریں ۔ 

ہٹیاں(حضرو):عوام کو ریلیف دینا اور انکے جائز مسائل حل کرنا حکومت & واپڈا کی اولین ترجیح ہے؛ چوہدری منظور احمد &قاضی احمد اکبر 
ایڈیشنل چیف انجینئر واپڈا چوہدری منظور احمد اور صدر تحریک انصاف ضلع اٹک قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا اور انکے جائز مسائل حل کرنا حکومت اور واپڈا کی اولین ترجیح ہے، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود حکومت اور واپڈا عوامی مسائل کے حل کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے ،کرپشن ،ناانصافی ،اقرباء پروری اور سفارش کلچر نے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، موجود حکومت اچھی شہرت کے حامل افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپ رہی ہے ،بجلی چوری ،ٹرانسفارمرز ،بجلی وسوئی گیس لوڈ شیڈنگ ودیگر اجتماعی وانفرادی مسائل پرکافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ،عوام موجود ہ حکومت کو ملک کے حالات کو بہترین بنانے کیلئے چند ماہ دے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہٹیاں سب ڈویثرن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسئین واپڈا اٹک الطاف حسین کھوکھر دیگر سینئر افسران SDOہٹیاں ،حضرو ،غورغشتی ،شادی خان کے علاوہ عوام کی کثیر تعدادموجود تھی اس موقع پر چیف انجیئر اور ایکسیئن نے واپڈا سے متعلق لوگوں کی شکایات اور مسائل سن کر موقع پر متعلقہ ایس ڈی او کو احکامات جاری کیے ،چیف انجیئر چوہدری منظور نے اس موقع پر ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور انکی ٹیم کے مثالی تعاون کو سراہا ،حلقہ عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد پر قاضی احمد اکبر اور واپڈا کے اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر ضلعی رابطہ سیکر ٹری فاضل خان وردگ ،سابق ناظم زیب عالم خان ، ضلعی ترجمان پی ٹی آئی اٹک عمران خان ،شہزاد شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ 

اٹک سٹی:پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں؛شاہ رفیع الدین
حکومت پنجاب کی طرف سے پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ،وزیر تعلیم پنجاب فوری طور پر پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کریں ۔پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شاہ رفیع الدین کا اساتذہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب ‘تفصیلات کے مطابق پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن اٹک کے ضلعی صدر شاہ رفیع الدین کی زیرصدارت ضلع بھر کے اساتذہ کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی گریڈ 16 میں حکومت کی جانب سے اپ گریڈیشن میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا شاہ رفیع الدین نے اساتذہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیے کہا کہ حکومت پنجاب جلد از جلد اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ16 میں اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ اساتذہ میں پھیلی مایوسی اور بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے جائز حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر اساتذہ کے جائز مطالبات پر کان نہ دھرے گئے تو اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ 

اٹک سٹی:اٹک کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں کتے کے کاٹے کا انجیکشن / ویکسین عرصہ دراز سے ناپید 
اٹک کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں کتے کے کاٹے کا انجیکشن / ویکسین عرصہ دراز سے ناپید ، شہریوں کو ایمرجنسی میں در پیش آنے والی صورتحال کے سبب مشکلات کا سامنا ، ہسپتال انتظامیہ کا مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ناروا سلوک ، پرچی بنا کر مارکیٹ سے ویکسین لانے کے احکامات ، مارکیٹ میں ویکسین کی عدم دستیابی ، شہریوں کا وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں ویکسین فراہم کرنے اور عملہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق اٹک کے محلہ عید گاہ کے رہائشی 55 سالہ غلام خان کو نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جاتے ہوئے آوارہ کتے نے کاٹ لیا ان کے گھر والے انہیں زخمی حالت میں لے کر اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچے تو وہاں موجود ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نے ان کا طبی معائنہ کرتے ہوئے انہیں انجکشن / ویکسین کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا اور مریض کے ساتھ شفقت سے پیش آنے کی بجائے سختی سے بات کی ڈپٹی ایم ایس سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین عرصہ دراز سے نہ صرف اٹک بلکہ پورے پنجاب میں دستیاب نہیں ہے مریض کے اہل خانہ پرچی لے کر شہر کے تمام میڈیکل سٹوروں اور سی ایم ایچ کے سٹور پر بھی گئے تمام جگہوں پر کتے کے کاٹے کا انجکشن / ویکسین دستیاب نہیں تھی انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس اہم انجکشن / ویکسین کی جلد فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:گورنمنٹ کالج اٹک کی اولڈ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سابقہ طلباء و طالبات کی ری یو نین 10 مارچ 2019 کو ہو گی 
گورنمنٹ کالج اٹک کی اولڈ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کالج کے سابقہ طلباء و طالبات کی ری یو نین 10 مارچ 2019 کو ہو گی اس تقریب میں شر کت کے لیے ہر ممبر کو مبلغ 1500/- روپے اور اہلیہ کے ہمراہ شر کت کے لیے 2000/-روپے جمع کر وانہ ہوں گے۔اس سلسلے میں پروفیسر عثمان صدیقی 0334-4302049،،میجر(ر) ہمایوں سعید0320-2612588 اور شوکت بخاری0302-8977857سے ان نمبروں پر رابطہ کرکے 28 فروری تک رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔مزید براں اپنی آمدکو کنفرم کر نے کے لیے پروفیسر ماجد وحید 0321-5705701 ،سردار ساجد 0333-5251277 اورمیجر(ر) ہمایوں سعید0320-2612588 سے ان نمبروں پر رابطہ کریں۔ 

اٹک سٹی:مخلوق خدا کی خدمت اور انسانیت کیلئے کی جانی والی ریسکیو 1122 کی کاوشیں تمام سرکاری محکموں کیلئے مشعل راہ ہیں ؛ رپورٹ
مخلوق خدا کی خدمت اور انسانیت کے لیے کی جانی والی ریسکیو 1122 کی کاوشیں تمام سرکاری محکموں کے لئے مشعل راہ ہیں ‘9 سال میں 75 ہزار افراد کی بلامعاوضہ خدمات اور 10 ہزار سے زائد مریضوں کو اٹک اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز سے راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کرنا ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی عشرت اللہ خان نیازی ، ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے سینٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 اٹک کے 9 سالہ قیام کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈی سی اور ڈی پی او نے 2 خوش نصیب ملازمین سید ذیشان شاہ اور اسد علی کے نام بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے 2 ٹکٹ نکالے ڈی سی ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے نویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محسن اشرف ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جاوید اقبال بھٹی ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمان خان ، سابق صدر ایوان صنعت و تجارت اٹک طارق محمود ، چیئرمین اٹک پریس کلب ( رجسٹرڈ ) ندیم رضا خان بھی موجود تھے ڈی سی عشرت اللہ خان نیازی نے ریسکیو 1122 کی سروسز کو مثالی قرار دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی جانب سے پیش کئے گئے سپاسنامہ پر فوری عملدرآمد کی یقین دھانی کرائی ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات مثالی ہیں انہوں نے ریسکیو 1122 کو اٹک پولیس کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرتے ہوئے ریسکیو رز کو ہیرو کے خطاب سے نوازا ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9سال میں ریسکیو 1122, اٹک نے 75ہزار سے زائد قیمتی جانوں کو بچاتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی آتش زدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے شہریوں کو بچایا۔ دس ہزار سے زائد مریضوں کو پی ٹی سی سروس کے ذریعے اٹک اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سے راولپنڈی شفٹ کیا۔ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں کیمونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم رجسٹر کرکے سی اے ڈی آر سی تربیت کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔

اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک نے مریضوں کو ہسپتال منتقل کر نے کے لیے چار نئی ایمبولینسیں محکمہ صحت اٹک کے حوالے کیں؛رپورٹ
ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے حکومت پنجاب کی جانب سے مریضوں کو ہنگامی حالات میں ہسپتال منتقل کر نے کے لیے چار نئی ایمبولینسیں محکمہ صحت اٹک کے حوالے کیں۔اس موقع پر باقاعدہ تقریب سی ای او ہیلتھ اٹک کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر آصف نیازی اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی،اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ اس سے پہلے نو ایمبولینسیں بنیادی صحت مراکز کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئیں ہیں اور موجودہ چار ایمبولینسیں بھی بنیادی صحت مراکز کو دے دی جائیں گی جن میں احمدال ،میاں والہ،کھنڈہ اور جھمٹ شامل ہیں۔یہ ایمبولینسیں مریضوں کو ہنگامی حالات میں فوری طور پر متعلقہ ٹی ایچ کیو یا اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک شفٹ کر یں گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا۔یہ سہولت حاصل کر نے کے لیے1034 ہیلپ لائن پر کا ل کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اٹک سٹی:مریضوں کے لیے ڈائلیسز کی سہولت رات کو فراہم کر نے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں؛ عشرت اللہ نیازی
ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں مریضوں کے لیے ڈائلیسز کی سہولت رات کو فراہم کر نے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس ضمن ایک اجلاس سی ای او ہیلتھ اٹک کے دفتر میں منعقد ہواجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر محسن اشرف،ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک ڈاکٹر اعجاز اور دیگر افسران نے شر کت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا اٹک کی عوام کی سہولت کے لیے شام اور رات کو بھی مریضوں کا ڈائلیسز کیا جاسکے گا اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اور اس سلسلے میں ڈائلیسز سنٹر کو موثرانداز میں چلانے کے لیے خصوصی شفٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب سے خصوصی فنڈز بھی حاصل کیے جائیں گے۔انہوں نے محکمہ صحت اٹک کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور شام اور رات کے اوقات میں مریضوں کے لیے ڈائلیسزکی سہولت ممکن بنائیں۔ 

ضلع اٹک:غلطی لڑکی کی جان لے گئی ‘چوہے مار گولیوں کے پاؤڈر کو نمک سمجھ کر ہنڈیا میں ڈال دیا
غلطی لڑکی کی جان لے گئی ، تفصیلات کے مطابق گولڑہ کی رہائشی 17 سالہ نادیہ بی بی نے ہنڈیا بناتے ہوئے اس میں چوہے مار گولیوں کے پاؤڈر کو نمک سمجھ کر ہنڈیا میں ڈال دیا ،زہر میں بنا سالن کھانے کے سبب نادیہ بی بی موت کے منہ میں چلی گئی ،اس کے والدین نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ‘پولیس نے لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ۔ 

اٹک سٹی:ڈریپ کی جانب سے ادویات ساز کمپنیوں کی تمام ادویات پر 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا 
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) کی طرف سے ادویات ساز کمپنیوں کی تمام ادویات پر 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس میں عام معمولی بیماریوں سے لے کر جان بچانے والی اہم ادویات بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عام مریضوں کے علاوہ۔ دل۔بلڈ پریشر۔دمہ۔کینسر و دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خصوصا کم آمدنی والے افراد اور معمر پنشنرز کو شدید دشواری کا سامنا کرنا ہو گا پاکستان میں کام کرنی والی بین الاقوامی و قومی کمپنیوں کا ادویات میں اضافہ کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ ایک ظالمانہ اقدام اور حکومت کی طرف سے علاج معالجہ کی سہولیات کو وسعت دینے اور ہیلتھ کارڈ کے نام پر مفت اور سستا علاج فراہم کرنے کے دعووں کی نفی ہے اور حکومتی پالیسوں کے دوہرے معیار کی عکاسی ہے ۔مریضوں،عام شہریوں اورسول سوسائٹی کے افراد نے اس اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں عوام الناس کو بہتر سستی اور مفت علاج معالجہ کی سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ہمارے پڑوسی ملکوں میں ادویات پاکستان سے کئی گنا سستی ہیں جبکہ ہمارے ہاں حکومتوں کی غلط پالیسوں اور علاج معالجہ مہنگا ہونے کی وجہ مریض آئے بغیر علاج کے ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرتے دکھائی دیتے ہیں عوام کی بڑی تعداد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اضافہ کو کالعدم قرار دیا جائے اور سیاستدانوں حکمرانوں اور اشرافیہ کے بیرون ملک علاج پر پابندی لگائی جائے ۔ 

حضروسٹی:فاروق اعظم ( دعا ) چوک تا مسجد قصاباں خستہ حال روڈ کو از سر نو بنا کر حضرو شہر کی عوام کو تحفہ دیں گے؛ عمران خان حضروی 
ضلعی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عمران خان حضروی نے کہا ہے کہ فاروق اعظم ( دعا ) چوک تا مسجد قصاباں خستہ حال روڈ کو از سر نو بنا کر حضرو شہر کی عوام کو تحفہ دیں گے، وفاقی و صوبائی محکموں میں صبح کی اسمبلی اور تلاوت قرآن کو لازمی قرار دیا جائے ،تحریک انصاف کی حکومت سرکاری اداروں میں کرپشن کو ختم کرنے میں تاحال کامیاب نہ ہو سکی حضرو اور اٹک کے پرانے نظریاتی پارٹی کارکنان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں میجر طاہر صادق و ملک امین اسلم کی صلح سے اٹک کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے ،تحریک انصاف میں نظریات سے زیادہ گروپ بندی کی سیاست کا فروغ پانا انتہائی افسوسناک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ( ن ) اور مفادی سیاست کے چیمپیئن تحریک انصاف کی چھتری تلے اکھٹے ہو جائیں گے حضرو سے نکاسی آب کے گھمبیر ترین مسئلہ کے حل کیلئے ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے رابطہ میں ہیں موجودہ حالات میں حضرو اور اٹک کے پارٹی کارکنان کیلئے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر ہی امیدوں کا محور و مرکز ہیں حکومت کا انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا خوش آئندہ ہے حضرو شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز اور مکمل آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

تحصیل حضرو: ملک بھر میں جاری بارش کا سلسلہ ‘اٹک میں بھی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے
ملک بھر میں جاری بارش کا سلسلہ ‘اٹک میں بھی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ہلکی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے‘ کچھ علاقوں میں بعض اوقات تیز بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے ۔سردی اور بارش کے سبب درجہ حر ارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے ،سردی کی شدت کے اس موسم میں اٹک ، حسن ابدال ، حضرو ، کامرہ فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور جنڈ کے شہری سوئی گیس کے عدم پریشر کے سبب شدید مشکلات سے دو چار ہیں ضلع اٹک کے ساتھ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میں سے 4 کا تعلق حکمران جماعت تحریک انصاف سے ہے جن میں ایک کرنل ملک محمد انور خان وزیر مال پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ 2 غیر منتخب مشیر جن میں مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور مشیر اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری شامل ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوئی گیس کی دونوں کمپنیوں کے ایم ڈی تبدیل کرنے کے بعد سے ضلع بھر میں سوئی گیس کے عدم پریشر کی صورتحال محکمہ سوئی گیس کی جانب سے پریشر کم کر کے عوام کو حکومت کے خلاف کرنے کی سازش نظر آ رہی ہے ۔ 

گاؤں اصغر: نزاکت خان UKکے بھانجے عتیق احمد کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت 
برمنگھم شہر میں مقیم علاقہ چھچھ کی معروف سماجی شخصیت نزاکت خان UKکے بھانجے عتیق احمدولد نیاز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،انکی شادی ایک معزز فیملی میں ہوئی ۔شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام HILTONشادی ہال میں کیا گیا جس میں علاقہ چھچھ کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات ،صحافی برادری ومعززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دعوت ولیمہ میں حنیف خان دعویٰ ،اپی سیٹھ ،ملک جاوید ،شاہجہان شاہ ،حبیب قریشی ،ساجد خان ،جمشید خان،محمد شعیب ،اسرار احمد ،طارق ،مخلص ،احسن خان،محسن خان ،مفتی خالد ،محمودحسین ،محمدالطاف ،محمداصغر ،وحید خان،ناصر فردوس،ارشدUSA،محمود(UK)،نوید احمد،شکیب احمد (UK)،راحد ایوب (UK) احتشام خان (UK)محمد نعمان (UK)،محمداشفاق ،محمدفیاض ،محمدزاہد ،محمد افتخار ،ماجد (UK)سمیت چھچھ کے معروف صحافی حفیظ میر ،نثار علی خان ،دلشاد ودیگر نے شرکت کی ،دعوت ولیمہ کے اختتام پر محفل سماع میں معروف قوال قاری وحید چشتی نے محفل کو چار چاند لگادیے ۔

اٹک سٹی:اٹک سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او حسن اسد علوی کو آئی جی پنجاب کا پی ایس او تعینات کر دیا گیا ہے 
اٹک سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او حسن اسد علوی کو آئی جی پنجاب کا پی ایس او تعینات کر دیا گیا ہے ،ان کے تبادلہ پر پولیس لائن اٹک میں الوداعی پارٹی دی گئی جس میں ڈی ایس پی لیگل افتخار ملک ، ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پی ، اے ایس پی ، ایس ایچ اوز ، انچارج چوکیات ، انچارج برانچز ڈی پی او آفس ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق اور سینئر صحافی فاروق بخاری سمیت پولیس افسران نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی پی او حسن اسد علوی جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے کہا کہ انہوں نے پولیس کی ملازمت کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور کسی بھی پریشر کو خاطر میں نہ لائے ہیں 

شکردرہ ‘ضلع اٹک:گیس لیکج کے باعث دھماکہ ، 2 افراد افراد آگ میں جھلس کر شدید زخمی 
گیس لیکج کے باعث دھماکہ ، 2 افراد افراد آگ میں جھلس کر شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاؤں شکردرہ کے محلہ فاروق اعظم میں گیس لیکج کے سبب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں جہانداد اور اس کا بیٹا غلام مصطفی آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں مریضوں کیلئے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا، پولیس نے ہسپتال پہنچ کر دونوں زخمیوں کے بیان ریکارڈ کیے ۔ 

ضلع اٹک:حاجی شاہ روڑ چائنہ چوک کے قریب ٹریفک حادثہ تین خواتین پانچ مسافر زخمی 
حاجی شاہ روڑ چائنہ چوک کے قریب ٹریفک حادثہ تین خواتین پانچ مسافر زخمی ‘تفصیلات کے مطابق حاجی شاہ روڈچائنہ چوک کے قریب پشاور جانے والی تیز رفتار ہائی ایس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے 5 افرادشدید زخمی حادثہ ہائی ایس کی تیزرفتاری سے پیش آیا‘ہائی ایس ڈرائیورگاڑی میں پھنس گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اٹک کی2گاڑیاں فوراًموقع پرپہنچ گئیں ،ریسکیو کے اہلکاروں نے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا۔زخمیوں کوابتدائی طبی امداددینے کے بعدڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کردیاگیازخمیوں میں نوروزخان، ظفرگل،ناہیداختر،عائشہ،اورآمنہ بی بی شامل ہیں۔




















No comments:

Post a Comment