چند دن پہلے جب نمازِ عصر کے لیے مدرسہ تحفظ ختم نبوت (چھین وان) میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک بچے کے قاعدے کا دور مکمل ہونے پر ٹافیاں (مچھیاں) تقسیم کی جارہی تھی جوکہ بلا شبہ پاکستان کی طرح کا ایک روایتی منظر پیش کررہا تھا۔ مولانا الیاس صاحب آف ولیہ (حضرو) طلبا وطالبات کو محنت ولگن سے پڑھاتے ہیں۔ الحمد اللہ علمائے کرام کی انتھک محنتوں کی بدولت یہاں ہانگ کانگ میں دینی ماحول اچھا ہے۔ بے شمار ناظرہ وحفظ القرآن کی کلاسوں کے علاوہ دورہِ حدیث کا سلسلہ بھی گذشتہ دو سالوں سے شیلی سٹریٹ سنٹرل مسجد میں شروع ہے اور حال ہی میں مدرسہ حق باہو شم شِی پو میں دورہ حدیث کی کلاسسز سٹارٹ ہوئی ہیں۔ اسکے علاوہ طالبات کے لیے بھی ناظرہ و حفظ کی کلاسسز کے علاوہ دورہِ حدیث کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ www.HazroCity.com
No comments:
Post a Comment