Sunday, June 17, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro (Attock).

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro (Attock).

اٹک سٹی: قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں 27 امیدوار اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں 83 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے 
عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے آخری روز اٹک سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں 27 امیدوار اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں 83 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کی کل تعداد 110 ہے ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام اور الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام اٹک میں عام انتخابات کو شفاف بنانے کے اقدامات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا جن میں اٹک کے حلقہ این اے 55اٹک 1 جو تحصیل اٹک ، حضرو اور حسن ابدال پر مشتمل ہے ‘میں ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج محمد اشفاق رانا کے پاس 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں تحریک انصاف کے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ، سابق ایم این اے محمد زین الہٰی ، سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ( ن ) شیخ آفتاب احمد ، ایم ایم اے کے صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف ، تحریک لبیک کے محمد حفیظ اللہ خان علوی ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، کیمونسٹ پارٹی کے انجینئر جمیل احمد ملک ، ملک امین اسلم ، شیخ سلمان سرور ، ملک امین اسلم ، تیمور اسلم ، سراج گل ، ذوالفقار حیات حسن ابدال ، آصف اقبال پنڈ تریڑ اور ڈاکٹر محمد نعیم حضرو اور ملک امیر افضل غورغشتی شامل ہیں ، اسی طرح حلقہ این اے 56 جو تحصیل فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کے ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کے پاس 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق ، ان کے داماد چوہدری وسیم گلزار ، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے ملک اعتبار خان ، ان کے بھائی سابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان ، ان کے بیٹے ملک فیصل یار خان ، آزاد امیدوار ملک سہیل کمڑیال ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ ، ملک شیر علی خان سدریال ( سربراہ سدریال گروپ ) ، غلام اصغر ولد محمد اسلم ، ملک امانت خان راول شامل ہیں ، حلقہ پی پی 1 جو تحصیل اٹک پر مشتمل ہے کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ایڈمن شفقت شہباز راجہ کے پاس 15 امیدواران جن میں مسلم لیگ ( ن ) کے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ان کے بیٹے شیخ سلمان سرور ، ممبر آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق ، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اعجاز حسین بخاری ، ان کے داماد سید یاور بخاری ، ایم ایم اے محمد اقبال ملک ، پی پی کے سردار عرفان جعفری ، ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان ، کونسلر بلدیہ شیخ محمد عارف ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، محمد اقبال خان آف اکھوڑی ، نعمان خان ولد رانا نثار احمد ساکن تین میلہ موڑ اٹک ، عمر ارشد ولد ارشد خان ساکن ماڑی کنجور ، چوہدری عبدالوحید ساکن پلیڈر لائن شامل ہیں ، حلقہ پی پی 2 جو تحصیل حضرو اور حسن ابدال کے کچھ علاقہ پر مشتمل ہے ریٹرنگ آفیسر / سینئر سول جج ایڈمن عمر رشید کے پاس 9 امیدواران جن میں آزاد امیدوار چنگیز خان ، سابق وزیر کھیل پنجاب نامزد امیدوار مسلم لیگ (ن) جہانگیر خانزادہ ، تحریک انصاف کے قاضی احمد اکبر ، پی پی پی کے احمد خانزادہ ، آزاد امیدواران لیاقت محمود شاہ پور کالو کلاں ، شوکت حیات شینکہ ، قمر السلام میر حضرو ، سید طاہر علی شاہ ولد سید سخاوت شاہ ساکن جتیال ، نوید زمرد خان ولد محمدزمرد خان ساکن خیابان تنویر چکلالہ سکیم نمبر 3 راولپنڈی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، مسلم لیگ ( ن ) کے جہانگیر خانزادہ اور پی پی کے احمد خانزادہ دونوں امیدوار آپس میں کزن اور ایک ہی حویلی میں مختلف رہائش گاہوں میں رہائش پذیر ہیں ، حلقہ پی پی 3 جو حسن ابدال اور فتح جنگ پر مشتمل ہے کے ریٹرنگ آفیسر / سینئر سول جج ملک شاہد حسین اعوان کے پاس 23 امیدواروں نے 27 کاغذات نامزدگی داخل کرائے جن میں تحریک انصاف کے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ، ان کے بیٹے سابق ایم این اے محمد زین الہٰی ، مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم پی اے محمد شاویز خان ، سابق ایم پی اے آصف علی ملک نے دو دو کاغذات ، جبکہ دیگر کاغذات جمع کرانے والوں میں سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم ، پی پی پی کے سابق وزیر مملکت سلیم حیدر ، سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان آف شاہراہ سعد اللہ ، سابق تحصیل ناظمین شفقت علی خان طاہر خیلی ، افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ، چیئرمین یونین کونسل سردار ممتاز حسین ماجھیا ، ناصر خان بنگو ، مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم پی اے محمد شاویز خان کے بیٹے محمد شہریار خان ، تحریک لبیک کے سردار راحت علی خان ، جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عمران علی خان شاہراہ سعد اللہ ، پی پی پی کے محمد ریاض خان بالڑہ ، ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ اور محمد ارشد ٹانڈہ حسن ابدال ، بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان ، سردار فاران افضل خان آف باہتر ، مولانا تاج الدین ، عبداللہ خان ، ایاز خان ، محمد اکبر خان تنولی شامل ہیں ، حلقہ پی پی 4 جو تحصیل فتح جنگ اور پنڈی گھیب پر مشتمل ہے کے ریٹرننگ آفیسر / سول جج پنڈی گھیب طلال ارشد کے پاس 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں تحریک انصاف کے سابق وزیر امداد باہمی کرنل ملک محمد انور خان اور ان کے کورنگ شیر علی اعوان ، مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان مہناس ، ان کے کورنگ سابق ایم پی اے ملک محمد اعظم خان گھیبہ جو ان کے برادر نسبتی بھی ہیں ، آزاد امیدوار ملک امانت خان راول ، ان کے کورنگ ان کے بھائی ملک نور محمد خان راول ، پنڈی گھیب کی معروف مذہبی اور روحانی شخصیت علامہ بشیر احمد چشتی کے بیٹے عطاء المصطفیٰ جمیل ، چیئرمین یونین کونسل ملک ریاست علی سدریال اور ان کے بھائی ملک شیر خان سدریال ( سربراہ سدریال گروپ ) ، رضوان حیدر ولد سردار ظفر اقبال ساکن سرگ ، ملک فیصل اقبال ولد خان محمد ساکن گاؤں مکووالا ، پی پی کے سابق وزیر مملکت سلیم حیدر اور ڈھلیاں گاؤں کے رہائشی معروف ٹرانسپورٹر پرانے جیالے حاجی محمد اختر ، تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے انجینئر محمد حفیظ اللہ جان ولد عبدالمجید ساکن کسراں اور محمد اختر ولد محمد خان ساکن غریب وال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ قبل ازیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل ہیں ، حلقہ پی پی 5 جو تحصیل جنڈ پر مشتمل ہے کے ریٹرننگ آفیسر / سول جج سیف اللہ تارڑ کے پاس 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جن میں سردار افتخار علی خان ، سید احسن محمود ، سید عاطف حسین شاہ گیلانی ، سردار شاہنواز خان کھنڈہ ، داؤد عالم ، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف ، ملک نوید حسین ، سابق ایم پی اے ملک ظفر اقبال گلیال ، ملک ہارون رمضان ، سردار ممتاز خان بسال ، قاری ابرار حسین ،ضلعی جنرل سکرٹری تحریک انصاف چیئرمین یونین کونسل محمد یوسف خٹک ، ملک بہادر یار خان آف کھنڈہ ، سابق تحصیل ناظم سردار منظر امیر خان آف تھٹہ ، نیاز علی ملک ، خالد محمود خان ، چیئرمین یونین کونسل خان وزیر خٹک ، خرم شہزاد خان ، ایم ایم اے کے ڈاکٹر رازق داد خان آف دومیل ، لیاقت علی ، سابق ایم پی اے پیر سید عباس محی الدین آف مکھڈ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ 

اٹک سٹی:عیدالفطر کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
عیدالفطر کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک اکرام الحق نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت ، پولیس ، ریسکیو 1122 ، تعلیم اور ضلع بھر کے چیف افسران نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میںآمدہ عیدالفطر کے سلسلہ میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور ہدایات جاری کی گئیں کہ اس اہم مذہبی تہوار کے موقع پر عوام الناس کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں خاص طور پر عیدالفطر کے اجتماعات میں بہترین میونسپل سروسز فراہم کی جائیں اور اس سلسلہ میں ضلع بھر کے چیف افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلع بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات میں بہترین ٹریفک پلان مرتب کریں تاکہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر اٹک اکرام الحق نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلہ میں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس کے علاوہ عیدالفطر کے تمام ا جتماعات میں سخت چیکنگ کے بعد ہی شرکاء کو عید گاہ یا مسجد میں داخلے کی اجازت دی جائے گی اس سلسلہ میں ڈی سی اٹک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور امن وامان کی فضاء برقرار رکھیں انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ عیدالفطرکے موقع پر مذہبی اتحاد اور یگانگت کو فروغ دیں ۔ 

حضرو ، اٹک میں نا جائز لوڈ شیڈنگ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نو ٹس لیں؛ عوامی حلقے
حضرو ، اٹک میں نا جائز لوڈ شیڈنگ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نو ٹس لیں ، سول سوسائٹی فورم 100% فیصد ریکوری والے علاقے میں واپڈا نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے ۔رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بچے ، بوڑھے اور بیمار پریشان حال ہیں ‘عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ،صرف چیف جسٹس سپریم کورٹ آخر ی امید ہیں ، تفصیلات کے مطابق حضرو میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے خصوصاًبچے ، بوڑھے اور بیمار شدید پریشان حال ہیں اس بارے میں سول سوسائٹی فورم کا اجلاس چیئر مین منصب دار خان نمبر دار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سمندر خان نمبر دار ، ندیم رضا خان ، حافظ نصرت علی خان ، محمد ارشد ، محمد نا صر ، سا جد ، حافظ صدیق ، اعجاز اکرم ، ریاست خان ، آصف محمود بھٹی ، چیئر مین یو سی شمس آبا د محمد سعیداعوان ، حا جی احسان خان ، جنر ل کو نسلر حضرو سٹی ، محمد صدیق اعوان ، جنرل کو نسلر پھتی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 100% فیصد ریکوری والے علاقے میں واپڈا نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے عوام کا کوئی پر سان حال نہیں اس بارے میں بھی عوام کو صرف چیف جسٹس سپریم کورٹ سے امیدیں ہیں اور ہم عزت مآب چیف جسٹس سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں کہ واپڈا کی صورتحال کا نوٹس لیں اور اس مسئلہ کے حل کیلئے اہم کردار ادا کریں ۔ 

اٹک سٹی:اسلامی جمعیت طلبہ اٹک کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام بمقام آغوش گراؤنڈ دار السلام کالونی میں کیاگیا 
اسلامی جمعیت طلبہ اٹک کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام بمقام آغوش گراؤنڈ دار السلام کالونی میں کیاگیا جس میں اٹک کے تمام سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ایم ایم اے ، پی پی 1 کے نامز د امیدوار اقبال ملک نے طلباء سے خطاب کیا ،انہوں نے کہا طلباء اس قوم کا روشن مستقبل ہیں لیکن آج تک طلباء کو ان کے بنیاد ی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی ہم اٹک کے اندر طلباء کو تمام بنیادی سہولیات دیں گے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائیں گے فیسوں میں کمی لائیں گے اور طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کر یں گے تاکہ طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے مہمان خصوصی ناظم اسلامی جمعیت طلباء پنجاب شمالی برادر سعد بن ہارون نے طلباء سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ اسلامی جمعیت طلباء نے ہمیشہ طالب علموں میں مثبت سر گرمیوں کاانعقاد کیاہے اور طلباء کی رہنمائی کی ہے تاکہ طلباء پڑھ لکھ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ 

اٹک سٹی:پیپلز کالونی میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حاجی قیوم نامی شخص پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی 
پیپلز کالونی میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حاجی قیوم نامی شخص پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ، تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی اٹک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے حاجی قیوم نامی شخص کو قتل کردیا ۔بتایا جاتاہے کہ حاجی قیوم پر اس پہلے بھی 3 دفعہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس میں وہ معجزانہ طور بچ گئے تھے ، قتل کے بعد حاجی قیوم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردیا گیا ،مقتول کا بیٹا عمران اس وقت اڈیالہ جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے ،آخری اطلاع کے مطابق کسی بھی ملزم یا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔ 

حضرو شہر اور گردونواح میں باران رحمت شروع موسم خوشگوار 
حضرو شہر اور گردونواح میں باران رحمت شروع موسم خوشگوار ، شدید گرمی سے مرجھائے روزہ داروں نے خدا کا شکر ادا کیا، عید الفطر سے قبل بارش نے سماں باندھ دیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تھانہ حضروکے گاؤں جتیال میں قتل کی لرزہ خیزواردات ، ایک ہی خاندان کے پانچ افرادقتل 
تھانہ حضروکے گاؤں جتیال میں قتل کی لرزہ خیزواردات ، ایک ہی خاندان کے پانچ افرادقتل ، قتل ہونیوالوں میں 2 خواتین سمیت 3 کمسن بچے شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل حضروکے گاوں جتیال میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم قاتلوں کراچی سے جتیال گاؤں رہائش اختیار کرنے والے محمد وسیم جس نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی ،اس کی دونوں بیویوں اور تین معصوم بچوں نے 2 ، 4 اور 6 سال کے بچوں حسن ، کاشان اور عثمان کو ہاتھ پیچھے باندھ کر خواتین اور بچوں کو بڑی بے دردی سے ذبح کر دیا گیا ۔بچوں کو اپنی دونوں ماؤں کے ڈوپٹے کے ساتھ ہاتھ باندھ کران کو تیزدارآلہ سے ذبح کرنے کے بعد گھرمیں موجود 2 خواتین جو آپس میں سوتن تھیں کوبھی ذبح کیا ، نامعلوم قاتل موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔قتل ہونے والے خاندان کا سربراہ کامرہ کینٹ میں باربر کی دوکان کرتاہے ،قتل کی واردات دن میں 4 بجے ہوئی جس میں نامعلوم افراد گھرمیں داخل ہوئے تمام افراد کورسیوں سے باندھ کرتیزدھار آلہ سے ان کی گردنیں کاٹ کرقتل کردیا ۔پتاچلنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی اورجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں ۔ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے فوری طور پر ڈی ایس پی حضرو ، ایس ایچ او حضرو ، انچارج ایچ آئی یو حضرو سرکل ، انچارج آئی ٹی لیب و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ 

حضروسٹی: تحریک انصاف نے ضلع اٹک کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کو اپنا امیدوار نامزد کردیا 
تحریک انصاف نے ضلع اٹک کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 55 اٹک 1 اور این اے 56 اٹک 2 سے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جس سے ضلع بھر میں میجر گروپ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ این اے 55اٹک 1 سے ٹکٹ کیلئے درخواست دینے والے سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم آف شمس آباد نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز کی اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد ماحولیات کے شعبے میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق انہیں کردار دیں گے ۔اپنا احتجاج ختم کر کے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،تحصیل حضرو کے گاؤں ہارون میں چیئرمین یونین کونسل قیصر خان کے زیر اہتمام افطارپارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ وہ اپنے گروپ اور حامیوں کے ہمراہ میجرطاہرصادق کی بھر پور حمایت کریں گے تاکہ عمران خان کی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف چلائی جانے والی مہم اپنے منطقی انجام کو پہنچے اور پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو کر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے اور پاکستانی عوام کے مسائل حل ہو سکیں ۔ 

اٹک سٹی:تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ (سالانہ)2018ء کے پریکٹیکل کے لیے SOPs جاری کردیئے 
کمشنر /چیئر مین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری کی ہدایت پر تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے بورڈ آف گورنر کے فیصلہ کی روشنی میں امتحان انٹرمیڈیٹ (سالانہ)2018ء کے پریکٹیکل کے لیے SOPs جاری کردیئے ہیں۔اس سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا جس میں امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ، کنٹرولر امتحانات عابد کھرل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی اور بورڈ افسران نے شرکت کی۔ امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ کے مطابق عملی امتحان کی مانیٹرنگ بھی تھیوری کے امتحان کی طرز پرہوگی۔ حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ عملی امتحان شروع ہونے سے پہلے اچھی طرح اطمینان کرلیجئے کہ کمر�ۂ امتحان میں کوئی ایسا چارٹ نہ لگا ہو جس سے امیدوار کو عملی امتحان میں مدد مل سکتی ہو۔ دورانِ عملی امتحان غیر متعلقہ شخص کو لیبارٹری میں داخل ہونے کی قطعاً اجازت نہ ہوگی۔ عملی ممتحن تمام امیدواران کو ایک ہی Experiment الاٹ کردیتے ہیں جبکہ سوالیہ پرچہ میں دو Experiment دیئے ہوتے ہیں ۔ لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مختلف امیدوران کو مختلف Experiment الاٹ کیے جائیں۔ عملی ممتحن روزانہ کی بنیاد پر ہر گروپ کے عملی امتحان کے اختتام پر جوابی کاپیوں کی مارکنگ کرکے ایوارڈ تیار کرے تاکہ رزلٹ میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ لیبارٹر ی میں جس دن پریکٹیکل اختتام پذیر ہوگا عملی ممتحن دفتر ہذا میں اس کے تین دن کے بعد متعلقہ مضمون کا رزلٹ جمع کروانے کا پابند ہوگابصورتِ دیگر مبلغ100/-روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔ صوبائی محتسب کی ہدایات کے مطابق پریکٹیکل نوٹ بک کے اوراق لازماً پھاڑنے کے بعدامیدوار کو یہ نوٹ بک واپس کردی جائے۔ سربراہِ ادارہ اس امر کا سرٹیفیکیٹ دینے کا پابند ہوگا کہ ہر امیدوار کی نوٹ بک پھاڑنے کے بعد اسے واپس کردی گئی ہے۔یہ نوٹ بک امیدوار کو واپس نہ کئے جانے یا نہ پھاڑے جانے کی صورت میں سربراہ ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ عملی ممتحن دورانِ ڈیوٹی کسی شخص یا ادارے سے کسی قسم کی ریفریشمنٹ ، کھانا، تحفہ تحائف اور سفری سہولیات ہر گز قبول نہ کرے۔ عملی ممتحن دوران عملی امتحان اپنا موبائل فون R.Iکے پاس جمع کروائے اور اس امر کو یقینی بنائے کہ کسی امیدوار یا لیب اسسٹنٹ کے موبائل فون یا ایسا کوئی مواد تو نہیں جو پریکٹیکل میں امیدوار کی مدد کرسکے۔ عملی ممتحن روزانہ دونوں گروپس کے سوالیہ پرچوں کے بیرونی لفافوں پر اپنے اورR.Iکے تصدیقی دستخط ضرور کروائے نیز ہر گروپ کے کوئی سے دو امیدواران کے دستخط بھی کروائے تاکہ درست سوالیہ پرچہ کھولنے کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلافPEEDAایکٹ مجریہ2006ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

اٹک سٹی:گھر میں اکیلا رہنے والے شخص کی لاش کئی روز بعد تعفن اٹھنے پر اہل محلہ کی شکایت پر پولیس نے برآمد کر لی 
گھر میں اکیلا رہنے والے شخص کی لاش کئی روز بعد تعفن اٹھنے پر اہل محلہ کی شکایت پر پولیس نے برآمد کر لی ، تفصیلات کے مطابق مدرسہ فیضان مدینہ حیدر چوک سرور روڈ ڈھوک فتح کے قریب گھر میں اکیلا رہنے والے شخص حکم داد ولد عبدالرزاق ساکن کامرہ گاؤں کی لاش میں تعفن اٹھنے پر اہل محلہ کی شکایت پر پولیس نے گھر سے لاش برآمد کی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی جنہوں نے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دی ۔

اٹک سٹی:طارق محمود مسلسل دوسری مرتبہ 3 سال کیلئے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے صدر منتخب 
طارق محمود مسلسل دوسری مرتبہ 3 سال کیلئے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے صدر منتخب ان کی گراں قدر سماجی خدمات کے پیش نظر ان کا انتخاب کیا گیا ۔ضلع اٹک کی ہر دلعزیز سماجی عوامی کاروباری شخصیت سابق صدر ایوان صنعت و تجارت سینئر وائس چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ ، ہسپتال ، کلینکس ، لیباٹریز ، ڈائریکٹر پاک برٹش بزنس کونسل اور سارک اسمبلی میں پاکستان کی طرف سے ممبر بھی ہیں‘ سماجی خدمات ان کا اوڑھنا بچھونا ہے نادار اور مستحق طلباء کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے ووکیشنل کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور ہنرمند بنا کر ان طالب علموں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے ہنر کی بدولت ملک و قوم کیلئے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے اس کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ نفسانفسی مادہ پرستی کے اس دور میں انصار مدینہ کی پیروری کر کے معاشرے کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے ،اگر مخیر حضرات بے روزگار اور غریب طلبہ کی سرپرستی کریں تو نہ صرف ان کا مستقبل سنور سکتا ہے بلکہ وہ ہمارے قلبی اور روحانی سکون کا باعث بھی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسے تمام اداروں کی سرپرستی میرے لیے اعزاز ہے جو ملک و قوم کیلئے فلاحی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:طاہر صادق کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنا پی ٹی آئی میرٹ کی عکاسی کرتا ہے؛زین الہٰی
ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنا تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی عکاسی کرتا ہے‘ میجر طاہر صادق قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہو کر نہ صرف اٹک سے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں بلکہ پنجاب اسمبلی کی 5 نشستیں بھی کلین سویپ کر کے عمران خان کو پیش کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی نے فوارہ چوک اٹک میں امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد اکرم خان کی جانب سے میجر طاہر صادق کو تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے دو ٹکٹ ملنے کی خوشی میں نکالی گئی ریلی کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد اکرم خان ، امیدوار چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد ، ممتاز حسین تاج ، شیخ قیصر جمیل ، علی نعیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر میجر گروپ تحریک انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ‘اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ بعدازاں سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی اور حاجی محمد اکرم خان کی قیادت میں کارکنوں نے پیدل چل کر سول بازار میں ریلی اور عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں لوگوں سے رابطہ کر کے انہیں تحریک انصاف کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کو ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر تاجروں اور شہریوں نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 

اٹک سٹی:ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجرطاہرصادق ضلع اٹک کی سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں ؛ محمد بلال
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شمالی پنجاب و ترجمان چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محمدبلال نے کہا ہے کہ ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجرطاہرصادق ضلع اٹک کی سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں ،اٹک کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں پر تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنا تحریک انصاف کا جماعتی لحاظ سے جمہوری ہونے کا مظہر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں میجرطاہر صادق کی قیادت میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں جیت کر ضلع اٹک کو تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیں گے ۔میجر طاہر گروپ کی تحریک انصاف میں شمولیت سے تحریک انصاف ضلع اٹک میں ایک ناقابل شکست جماعت بن چکی ہے، عمران خان پاکستان کے آنے والے وزیراعظم ہیں ‘ان کے 100 روزہ پلان کے اہم نکات جس میں بے روزگاری اولین ترجیح ہے میجر طاہر صادق کی مشاورت بھی شامل ہے ۔

اٹک سٹی:71سال ہو چکے کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں ابھی تک اسلامی تعلیمات نفاذ نہیں ہو سکا؛ اسلامی جمعیت طلبہ ‘اٹک
کرپشن تو دو رکی بات ہے ‘جماعت اسلامی اور دینی جماعتوں کا الزام بھی ہے ‘ایم ایم اے اقتداد میں آکر وطن عزیز پاکستان میں نظام مصطفی کو عملاً ناغذ کرے گے ،نوجوان ہی نظام مصطفی کے نفاز کا ہراول دستہ ہونگے ،71سال ہو چکے کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں ابھی تک اسلامی تعلیمات عملاً نفاذ نہیں ہو سکا ۔ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب سعد بن ہارون اور مہمان خصوصی ایم ایم اے ضلع اٹک کی طرف سے نامزد امیدوار پی پی ون سے محمد اقبال ملک نے المرکز اسلامی دارالسلام کالونی کے وسیع میدان میں افطار ڈنر کے پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔ پروگرام سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اٹک ضیاء الدین اور جے آئی کے ضلعی سیکرٹری میاں محمد جنید نے بھی خطاب کیا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب سعد بن ہارون نے کہا کہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے نیکی آسان اور بدی کرنا مشکل ہو جاتی ہے شیطان کو رمضان میں جکڑ دیا جاتا ہے ایک بندہ مومن ماہ صیام میں اقرآن سے جڑ جاتا ہے وہ خوش قسمت بن جاتا ہے جت تک مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا رہے دنیا پر حکمران رہے جب اسلامی تعلیمات کو چھوڑا پستی میں گر گئے جس کی وجہ سے ہر جگہ مسلمان ہی ظلم کا شکار ہیں سنبھلنے کی ضرورت ہے ،اقبال ملک نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں دینی قوتوں کا ساتھ دیں برائی کے آگے بندباندھیں ایم ایم اے نے مجھے صوبائی اسمبلی کے لیے نامزد کیا ہے میرا تعلق متوسط طبقے سے ہے ان کے مسائل سے واقف ہوں تعلیم ، صحت ،انصاف ،حکومتی تعلیمی اداروں کی کمی اور سب سے بڑھ کر پانی اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی ضرورت ہے انتخابات میں اہل دیانتدار اور جرأت مند قیادت کو منتخب کرائیں تب ہی مسائل حل ہونگے۔














No comments:

Post a Comment