Tuesday, March 27, 2018

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated from Hong Kong.

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated from Hong Kong.




حضروسٹی ڈاٹ کام ویب سائٹ کے سی اِی او یاسرامین دورہِ امریکہ مکمل کرنے کے بعد ہانگ کانگ پہنچ گئے 

یاسرامین حضروی دورہِ امریکہ مکمل کرنے کے بعد ہانگ کانگ پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق حضروسٹی ڈاٹ کام ویب سائٹ کے سی اِی او یاسرامین تین ہفتوں پرمحیط دورہِ امریکہ مکمل کرنے کے بعد ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ امریکہ میں وِزٹ کے دوران انہوں نے حضروسٹی ڈاٹ کام کے چیف آرگنائزر ناصر امین کے ہمراہ ٹیکساس، واشنگٹن ڈی سی، پنسلوانیا، میری لینڈ، نیو جرسی،نیویارک ،کیلیفورنیابالخصوص سٹاکٹن ؍لوڈائی میں پاکستانی کیمونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ دورہِ امریکہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں اپنا مثبت کردار اداکررہی ہے،مذہبی اور معاشرتی طورپر وہ تمام سہولتیں پاکستانی کیمونٹی کو میسر ہیں جو وطن عزیز میں لوگوں کے لیے موجود ہیں۔ امریکہ کی مساجد ، ساؤتھ ایشین ریسٹورنٹس ، کیمونٹی سنٹرز اورڈیروں کی ایک کثیر تعداد سمندر پارپاکستانیوں کے لیے ایک چوپال کا کردار ادا کررہی ہیں۔ایمبیسی آف پاکستان ، پاکستانی مِشن برائے اقوامِ متحدہ، گوگلInc, ،نیشنل بینک آف پاکستان کے اوورسیز ہیڈ آفس میں سینئر آفیسرز سے ملاقاتیں اور اہلیانِ چھچھ کے ہاں چھاچھی ڈیروں اور ریسٹورنٹس پر دعوتوں کا سلسلہ بہت خوب رہا۔ امریکہ بھر میں مقیم حضروسٹی ڈاٹ کام کے ویورز نے یاسرامین کو پاکستان کے سیاحتی مقامات بالخصوص ضلع اٹک کی معلوماتی ویڈیوز ، خبروں کی آن لائن اشاعت اور کم و بیش بیس ممالک میں مقیم چھاچھی احباب کوانٹرویوز کے ذریعے ایکسپلور کرنے پر اُنکی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

گاؤں دریا: ضلع اٹک سے پاکستان تحریک انصاف کو آئندہ عام انتخابات میں رزلٹ صرف ہم نے ہی دینا ہے؛ میجر(ر) طاہر صادق
ضلع اٹک سے پاکستان تحریک انصاف کو آئندہ عام انتخابات میں رزلٹ صرف ہم نے ہی دینا ہے ،بے ایمان ٹولے نے ملک سے کھربوں روپے لو ٹے حقیت میں یہی ملک کے بڑے ڈاکو اور لٹیرے ہیں جو یہ پوچھتے پھر رہے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا ، محمد نواز شریف نے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کی خاطر اسلامی دفعات میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں منہ کی کھانی پڑی آج وہ پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ‘ہم نے اپنے دور اقتدار میں 30 ہزار کے قریب لوگوں کو روزگار فراہم کیا ، اب اگر اللہ نے موقع دیا تو 70 ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں دیں گے ،ا ن خیالات کااظہار ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف وسابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے گاؤں دریا میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماؤں محمد شفیق، ارشد محمود، مسعود، محمد رمضان اور محمد ذیشان کی اپنی برادری اور دوست احباب سمیت مسلم لیگ( ن) چھوڑ کرممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق گروپ اور جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف شمالی پنجاب چنگیز خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔تقریب سے جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف شمالی پنجاب چنگیز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چیئر مین یو نین کونسل جمریز خان، زیدی خان ،رہنما تحریک انصاف فردوس خان اور میجر گروپ و چنگیز خان گروپ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ ہم نے جو کیا اس کی گواہی اٹک کا بچہ بچہ بوڑھوں سے لیکر جوان تک اور مائیں بہنیں بخوبی جانتی ہیں کہ اٹک کی ترقی کی خاطر اتنا کچھ کسی مائی کے لعل نے کیا ہے اور نہ ہی کوئی کر سکتا ہے ، اٹک کی عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ڈٹ کر لڑنا بھی آتا ہے اور اپنی بات سمجھانی بھی آتی ہے ہمارا ڈنکے کی چوٹ پر ایک ہی مشن رہا ہے اور ہے کہ اٹک سے بیروزگاری کا جڑ سے خاتمہ کرنا اور عوام کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ابھی شور شرابے کا وقت نہیں وقت آنے پر بتائیں گے کہ میرٹ کیسے اپنا رستہ بناتا ہے۔

گاؤں ابابکر:پاکستان میں دہشتگردی اورسیکیورٹی کے مسائل تقریب ختم ہوچکے ہیں ‘ امن وامان میں بہتری آ چکی ہے؛ منصف خان HK
نیوسٹار گروپ آف کمپنیز ہانگ کانگ کے چیف آرگنائزر منصف خان آف ابابکر نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستانی قوم اور اس کے سیکیورٹی کے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں لیکن اب اس کے خاطر خواہ نتائج بھی برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آبائی گاؤں ابابکر آمد پر یاسرامین سے اپنی ایک آن لائن گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا کہ سرمایہ کاری ملک میں اسی صورت میں بڑھے گی جب امن و امان کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو گا، اس کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر تواتر کیساتھ عمل کرنا بھی اشد ضروری ہے کسی بھی معاشرے،ملک،یا پھر قوم کا مستقبل اس معاشرے،ملک یا پھر قوم کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے، ہمارے ہاں آبادی میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے یعنی 15 سے 30 سال کے افراد کی عمر کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہے ،انہی نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاکر صحیح سمت کی طرف رواں کیا جائے تو ہر شعبہ ہائے زندگی اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے ‘بلاشبہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ،وہ دن دور نہیں جب تاریکیوں کے یہ سائے چھٹ جائیں گے اور پاکستان میں ایک نئی صبح طلوع ہو گی تب پاکستان میں ایک ترقی پسند اور روشن خیال نظام ہو گا،امن اور انصاف ہو گا، پاکستان ایک سیکورٹی نہیں بلکہ ویلفئیرریاست ہو گی۔

اولڈھمUK:زندہ قومیں اپنے اسلاف کی زندگیوں کا گہری نگاہ اور پوری دل جمعی سے مطالعہ کرتی ہیں ؛محمد عمر توحیدی حضروی
چیئر مین پاسبان صحابہ برطانیہ محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ بر صغیر پاک وہند کی تاریخ میں ہمارے اسلاف کی عظیم اور لازوال قربانیاں سورج سے زیادہ زور سے چمک رہی ہیں ،زندہ قومیں اپنے اسلاف کی زندگیوں کا گہری نگاہ اور پوری دل جمعی سے مطالعہ کرتی ہیں ،اس عنصر پر کڑی نگاہ رکھتی ہیں جو ملت کو ان کے شاندار ماضی سے دور کرنے کے در پے ہیں ،وہ 23مارچ یوم قرار دادِ پاکستان کی مناسبت سے ایک تحریری بیان میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے پاکستان اس لیے نہیں بنایا کہ یہاں جاگیر داروں اور سر مایہ اداروں کا راج ہو؛نہیں بلکہ قیام پاکستان کا اصل مقصد عدل ومساوات امن وسلامتی اور صرف اور صرف اسلامی راویات کو فروغ دینا مقصود تھا ، عمرتوحیدی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج 70سال گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مذہبی وسیاسی کرپٹ افراد کی فوری سرکوبی کر کے ملک بھر میں قرآن وسنت کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے ۔

حضروسٹی: با اثر حلقے جمہوریت کو چلنے نہیں دیتے؛حاجی مبارس خان علیزئی
سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ(ن ) یوتھ ونگ حضروحاجی مبارس خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف سے پہلے 16 وزرائے اعظم کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی ‘میاں محمد نواز شریف کا قصور ملک کو بحرانوں سے نکالنا تھا ،با اثر حلقے جمہوریت کو چلنے نہیں دیتے یوتھ ونگ کے کارکن پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے ٹی ایم اے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے ضلعی صدر یوتھ ونگ ڈاکٹر زعفران خان علی زئی ،امتیاز احمد اعوان ،حاجی احسان خان،صدیق اعوان نے بھی خطاب کیا ۔قبل از یں یوم پاکستان کے حوالے سے حاجی مبارس خان نے کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا اپنی گفتگو کے دوران مقررین نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور ے حکومت میں ہوئی ‘ملک کے بااثر طبقے کبھی بھی نہیں چاہتے کہ کوئی ان سے آگے نکل سکے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا یہیں قصور ہے کہ وہ پاکستان کے پاپولر لیڈر ہیں ان ہی کے دور میں پاکستان ایٹمی قوت بنا سی پیک کا منصوبہ پاکستان آیا ،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی گئی موٹرویز کے جال بچھائے گئے میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے بھی میاں نواز شریف کے کارنامے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں لہذا پوری قوم کو متحد ہو کر عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیاآنے والے انتخابات میں یوتھ ونگ کے کارکن لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یوتھ ہی آگے آکر ملکی معاملات سبنبھال سکتی ہے۔

گاؤں پائندہ : 5کروڑ کے ترقیاتی کاموں کے ساتھ عوام کے سامنے سر خرو ہیں ؛فیصل خان ؍ملک عمران اعوان 
یونین کونسل ہارون میں 5کڑور روپے کے ترقیاتی کاموں کے ساتھ حلقہ عوام کے سامنے سر خرو ہیں ‘ہمارا مقصدسیاست نہیں عوام کی بے لوث خدمت ہے ،ان خیا لات کا اظہار سابق امیدوار برائے چےئر مین یو سی ہارون فیصل خان اور سابق امیدوار وائس چےئر مین ملک عمران اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پائندہ گاؤں میں گلیوں ،نالیوں اور مین نالہ کی تعمیر کیلئے ایک کڑور 40لاکھ روپے میں سے 80لاکھ کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں ‘باقی فنڈ بھی جلد دیگر ماندہ ترقیاتی کاموں پر لگایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دامان گاؤں میں 58لاکھ روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 2کڑور روپے کی گرانٹ سے دامان میں لنک روڈ اور گاؤں کی خستہ حال گلیوں ،اور نالیوں کی تعمیر پر جلد لگائے جائینگے ،علاوہ ازیں کا ملپورر عالم کیلئے 50لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی جہانگیر خانزادہ نے منظور کروادی ہیں جو کہ بہت جلد عوامی مسائل کے حل کیلئے لگائی جائیگی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ملاں کلاں میں 50لاکھ روپے کی گرانٹ بھی جہانگیر خانزادہ کی طرف سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چھچھ بھر میں صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ کرنل( ریٹائرڈ) شجاع خانزادہ کا حقیقی جانشین اور ان کے نقش قدم پر چل کر حلقہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال کر دم لیگا۔

اٹک سٹی:رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں ‘رکشے سڑک پر کھڑ اکرنے سے راہگزر بالخصوص طلبا وطالبات کو پریشانی کا سامنا؛ رپورٹ
رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں سواریاں بیٹھانے کے بہانے رکشہ ڈرائیور رکشے سڑک پر کھڑ ے کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں ، طلباء طالبات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،نئے سبزی بازار ، صرافہ بازار میں رکشہ ڈرائیور رکشے سڑک کے درمیان کھڑے کر کے سواریاں بیٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے روڈ بلاک ہو جا تا ہے‘ شہریوں کی آمدو رفت بند ہو جاتی ہے پیدل چلنے والے افراد کا چلنا بھی محال ہو چکا ہے ،رکشہ ڈرائیوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جہاں چاہتے ہیں رکشہ کھڑا کر کے روڈ کو بلاک کر دیتے ہیں ،شام تین بجے سے ساتھ بجے تک صرافہ بازارنئے سبزی بازار سے پیدل چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ،شہریوں نے ایس ایس پی ٹریفک راولپنڈی، ڈی پی او اٹک سے اپیل کی ہے کہ صرافہ بازار اور نئے سبزی بازار میں تین بجے شام سے لیکر رات آٹھ بجے تک ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں۔

اٹک سٹی:پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں اور عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لینے کی کوشش جاری و ساری ؛مزدوریونین پاکستان ریلوے 
پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لینے کی کوشش جاری و ساری ، نان بائی اٹک والوں نے بجٹ سے پہلے ہی خود سر روٹی کا نرخ بڑھا دیاجب ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو انہو ں نے کہا کہ یہ اوپر سے پنجاب حکومت نے نرخ بڑھائے ہیں ہم غریب عوام کے منہ سے ظالم حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو روٹک کا نوالہ نہیں چھیننے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری ریلوے مزدور یونین رانا اکرم ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اکرم بھولا، ضلعی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا اتحاد گروپ نور محمد اعوان ، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ زاہد حسین اور صدر ایپکا تحصیل حسن ابدال و ضلعی میڈیا ایڈوائزر طاہر محمود مودی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر اٹک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے اس خود سر فیصلے کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں کیونکہ نہ ہی آٹا کے نرخ بڑھے ہیں اور نہ ہی گیس مہنگی ہوئی ہے جبکہ نان بائی والوں نے خود سے روٹی کے نرخ بڑھا کر ملازمین اور غریب عوام سے روٹی کھانے کا حق چھیننے کی ظالمانہ اقدام اٹھایا ہے۔ 

ہانگ کانگ :پاکستان کے قومی تہواروں پر تقاریب کا انعقا د ہماری نئی نسل کے لئے اشد ضروری ہے ؛ جہانزیب خان آف غورغشتی
پاکستان کے قومی تہواروں پر تقاریب کا انعقا د ہماری نئی نسل کے لئے اشد ضروری ہے ‘قیام پاکستان کے اعراض و مقاصد اور دو قومی نظریہ سے نوجوان نسل کو روشنا س کرا نے سے ہی ہم اپنی نسلوں کو بھٹکنے سے بچا سکتے ہیں ،ہانگ کانگ میں مختلف سیاسی وغیرسیاسی اورسرکاری پلیٹ فارمز کے زیرنگرانی یوم پاکستان کی تقاریب منعقد کروانے پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ،ہم نے سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہو ئے پاکستانی احباب بالخصوص نوجوان نسل کو پاکستان اوراسلام کے لئے دی جا نے والی قربانیوں سے روشناس کرا نے کے لئے ہانگ کانگ یوتھ بیٹر منٹ ایسوسی ایشن (یولانگ )میں پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں پاکستانی کیمونٹی نے بھر پور شر کت کر کے منتظمین کے دل جیت لیئے ہیں ،ان خیالات کااظہار سینئرراہنما ہانگ کانگ یوتھ بیٹر منٹ ایسوسی ایشن جناب جہانزیب خان آف غورغشتی نے یاسرامین سے اپنی ایک ملاقات کے دوران کیا، انہو ں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم مسلسل ملک کے قومی تہواروں پر نیو ٹیریٹیریز میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کر تے ہیں جن سے ینگ جنریشن کو وطن عزیز کے حوالے سے کافی معلومات ملتی ہے اور ہمیں اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ اپنے حصے کا رول بہتر اور منظم طریقے سے ادا کررہے ہیں اور اپنے وطن عزیز کے لیے محبتیں اُنکے دلوں میں اُتار رہے ہیں ،انہوں نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے دور دراز سے آنے والے دوست احباب کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی ۔

اٹک سٹی:بیت المال پنجاب مستحق اور بیواؤں کی ما لی امداد کیساتھ جہیز اور وظائف کی صورت میں مستحق عوام کی مدد کر رہا ہے؛ ارشد قطبال
بیت المال پنجاب مستحق ، معذور اور بیواؤں کی ما لی امداد کے ساتھ ساتھ جہیز فنڈز اور وظائف کی صورت میں عوام کی مدد کر رہا ہے ۔رواں ماہ تحصیل جنڈ ، پنڈی گھیب ، فتح جنگ ، حضر و ، اٹک سے تعلق رکھنے والے مالی امداد کے125مستحق افرادمیں سات لا کھ 88ہزار رو پے ، 39معذور افراد میں دو لاکھ 36ہزار ، دس غریب بچیوں کے جہیز فنڈز کی مد میں دو لا کھ جبکہ پا نچ افراد کو وظا ئف دیئے گئے ۔ان خیالات کااظہار چیئر مین بیت المال پنجاب ملک ارشد قطبال نے ڈی او سو شل ویلفیئر مرزا محمد اکرم ، سپر وائیزر ذیشان ملک ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین تحصیل ممبر بیت المال پنجاب میڈم خا لدہ را نا کے ہمراہ چیک تقسیم کر نے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔مستحقین میں ضلعی چیئر مین ملک ارشد کے علاوہ میڈم خا لدہ را نا ، محمداکرم اورذیشان ملک نے بھی چیک تقسیم کیئے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت بیت المال پنجاب کے تحت مستحق افراد کی ما لی معا ونت کے ساتھ ساتھ ان کا مورال زندگی بلند کر نے کے لئے کوشاں ہیں اور ہر سطح پر اقداما ت اٹھا رہی ہے ۔

اٹک سٹی: محکمہ زراعت توسیع اٹک کے ملازمین کی پنجاب بھر کی طرح مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری 
محکمہ زراعت توسیع اٹک کے ملازمین کی پنجاب بھر کی طرح مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری ‘مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ،محکمہ زراعت توسیع صوبہ بھر کے ملازمین فیلڈ اسسٹنٹ اور انسپکٹر ز و ایمپلائز یونین نے تمام اضلاع میں ہڑتالی کیمپ لگائے ہوئے ہیں ۔محکمہ زراعت توسیع اٹک کے سبزہ زار میں بھی اٹک کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں ہڑتالی کیمپ جاری رکھا ہوا ہے‘ اٹک کے ہڑتالی کیمپ میں ایمپلائز یونین کے ڈویژنل صدر ملک نور عالم ضلعی صدر سردار شوکت خان سرپرست اعلی زمرد خان سابق ضلعی صدر نوازش خان اور ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان راہنماوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ اور انسپکٹر کو مستقل کیا جائے سروس رول تبدیل کر کے سروس اسٹرکچر بحال کیا جائے ،موٹر سائیکل کا مسئلہ حل کیا جائے ان رہنماوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

اٹک سٹی:ایل این ڈی کو جواز بنا کر اساتذہ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے ؛ سرداروقاص اور شاہ رفیع الدین کااظہارخیال
ایل این ڈی کو جواز بنا کر اساتذہ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے ،بلاجواز اساتذہ کو تنگ کر نے سے تد ریسی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ‘اگر حکومت پنجاب نے اساتذہ کے ساتھ ایسا ہی ظالما نہ رویہ اختیار کیے رکھا تو احتجاج کر نے پر مجبور ہو ں گے ،ان خیالات کااظہار مر کزی جنرل سیکرٹری پرا ئمری ایلیمنٹری ٹیچر ز ایسو سی ایشن سردار وقاص اور ضلعی صدر شاہ رفیع الدین نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بلا جواز اساتذہ کو مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کر رہی ہے ‘اب ایل این ڈی کو جواز بنا کر حکومت پنجاب اساتذہ کو سزا ئیں دینے کے لیے متحر ک ہے ‘ہم حکومت پنجاب کو باور کرانا چا ہتے ہیں کہ ایل این ڈی کے نام پر حکومت پنجاب اساتذہ کے خلاف بلا جواز کا رروائیاں کر نے سے باز رہے ورنہ ہم پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ اچھے نتا ئج پر تو حکومت پنجاب اساتذہ کی حوصلہ افزا ئی نہیں کر تی لیکن بلا جواز اساتذہ کو حکو مت پنجاب تنگ کر نے کے لیے کو ئی نہ کو ئی حیلے تلا ش کر تی ہے ،انہوں نے پنجاب حکو مت کے ارباب اختیار سے مطا لبہ کیا کہ اساتذہ کو یکسوئی سے تدریسی فرائض سر انجام دینے کے موا قع فرا ہم کیے جا ئیں تاکہ اساتذہ بہتر طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو برو ئے کار لاکر قوم کے نو نہا لوں کو پڑھا سکیں ۔ 

گاؤں شادیخان: تحصیل حضرو میں تمام ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیاد وں پر مکمل کی جائیں گی؛ جہانگیر خانزادہ
صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ تحصیل حضرو میں تمام ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیاد وں پر مکمل کی جائیں گی ، علاقے کو ترقیاتی حوالے سے ایک مثالی علاقہ بنانے کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تمام سکیموں کے لئے وافر تعداد میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے علاقے کے عمائدین سے ملاقات کے موقع پر کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ،موجودہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پوری تندہی اور محنت سے صوبے کے مسائل کو حل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ صوبے میں ہر لحاظ سے ایک انقلابی تبدیلی رونما ہوئی ہے ، صوبے میں صحت و تعلیم کے ساتھ ذرائع مواصلات اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی میں بڑی تیز رفتاری کے ساتھ کام کیا گیا ہے ، صوبہ پنجاب ملک بھر کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ایک رول ماڈل بن گیا ہے ‘صوبے کے بڑے شہروں میں میٹرو کے علاوہ دور دراز علاقوں میں وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے تحت سڑکوں کا جال بچھا یا جارہا جس سے صوبے میں اجناس اور دیگر اشیاء کے نقل و حمل میں بہتری اور تیزی آئی ہے اور عوام الناس کو بہترین اور آرام دہ ذرائع مواصلات میسر آئے ہیں اسی طرح ضلع اٹک میں بھی جو کام ہوئے ہیں ان کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اٹک میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام الناس کی بہتری کے لئے حکومت کو اچھی تجاویز دے تاکہ کام مزید بہتری لائے جاسکے الیکشن میں ہماری کارکردگی اور ہمارے کام بولیں گے اور مخالفین کو ایک بار پھر عزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اٹک سٹی:ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کی ۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اٹک نثار احمد کے علاوہ دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں تمام سرکاری سکولوں کے ریزلٹ اور داخلوں کے بارے میں حکمت عملی پر غور کیا گیا اور موجودہ تعلیمی سال کے اختتام پر اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ جن سکولوں کی کارکردگی اور ریزلٹ میں کارکردگی اچھی ہو گی اس سکول کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،اجلاس میں سکولوں میں سہولیات کے بارے میں تفصیلی غور کیا گیا اوران کے حل کے لئے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع اٹک میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لئے پوری محنت اور تندہی سے کام کیا جائے اور حکومتی پالیسی کو کامیاب بنانے کے لئے اس پر سو فیصد عمل کیا جائے ۔

گاؤں شمس آباد: مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے؛ ملک امین اسلم 
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، آنے والا دو ر تحریک انصاف کا ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کومضبوط معاشی طاقت بنایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف ، سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم نے اپنی رہائش گاہ ڈیرہ ملک امین اسلم پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر سابق ضلعی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی خان، رہنما تحریک انصاف سابق ناظم یونین کونسل نمبر 2 رانا شوکت علی خان، امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی1اٹک تیمور اسلم ،کونسلر بلدیہ اٹک سجاد تنولی بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، آنے والا دو ر تحریک انصاف کا ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کومضبوط معاشی طاقت بنایا جائے گا، موجودہ حکومت نے لال بسوں اورنج ٹرین کے سوا کچھ نہیں دیا عدلیہ اور فوج کے خلا ف ہر زہ سرائی ن لیگی قیادت کو زیب نہیں دیتی،تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا کوئی ایشو نہیں،پارلیمانی بورڈ جسے ٹکٹ دیں گے ہم اس کی بھر پور حمایت کریں گے،حکمران جماعت مرکز سے لے کر ضلع تک ہر طرح کی مالی کرپشن میں ملوث ہے،سے قومی اسمبلی کی ایک نشست کو کم کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے، تھانہ نیو ایئر پور ٹ کی یونین کونسلوں کو اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے ملانا قانون کی خلاف ورزی ہے،اٹک سے قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہونے کی ذمہ داری وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی بھی ہے، میجر طاہر صادق گروپ اب دھڑا نہیں بلکہ وہ قومی جماعت میں شامل ہیں ناموس رسالت کے معاملے مین راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو سامنے لایا جائے،ناموس رسالت کے ایشو پر اٹک کے پارلیمانی امور کے وزیر شامل ہیں، ناموس رسالت کا کالا قانون پارلیمانی امور کی وزارت کے توسط سے پیش کیا گیا، ایسے قانون سے ملک میں مذہبی انتشار کو دعوت دی گئی، ورکرزکسی دھرے اور گروپ کی بجائے عمران خان کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں،پی ٹی آئی قومی جمہوری جماعت ہے، اس میں کوئی دھڑے بندی نہیں، جولوگ دھڑے بندی کی سیاست کررہے ہیں وہ بری طرح ناکام ہونگے، خاندانی خواہشات کے بل بوتے پر پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں بنا سکتا پانچ سالوں میں ملک کو بحرانوں کی آخری نہج تک پہنچا دیا ہے حکمران جائیدادیں بنانے اور دولت بچانے میں لگے رہے جبکہ ملک کا ہر شعبہ مشکلات کے بھنور میں دھنس گیا معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ساٹھ ارب ڈالر کی مقروض قوم کو قرضے تلے دے کر نوے ارب ڈالر تک ملکی قرضہ پہنچا کر ہر ایک بچے کو ایک لاکھ روپے کا مقروض کر دیا گیا ہے لال ، میٹرو بس، پیلی ٹرین اور کوئلے کے خطرناک ترین پلانٹ دینے کے علاوہ ان حکمرانوں کے پاس کوئی بڑا منصوبہ نہیں تھا پی ٹی آئی عوام کی امنگوں اور محور کا نشان ہے آنے والے الیکشن میں ملک بھر سے پی ٹی آئی جیت کر تبدیلی کی بنیاد پر عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں گے پی ٹی آئی کوئی گروپ یا دھڑا نہیں بلکہ یہ ایک جماعت ہے اور اس میں فیصلے بھی اصول اور آئین کے مطابق ہوتے ہیں ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم اصولوں اور میرٹ کی بنیاد پر ہی ہو گی پارٹی جسے ٹکٹ دے گی ہم اُس کی حمایت کریں گے کوئلے کے پلانٹ آلودگی پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں دنیا کے کسی ملک میں کوئلے سے بجلی کو ماحولیاتی آلودگی اور انسانی زندگی کے لیے خطرہ کے باعث نہیں اپنایا جا رہا مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کمیشن کھانے کی خاطر یہ پلانٹ لگائے ان کا مقصد عوام کی خدمت ، بہتری اور بہتر مستقبل نہیں بلکہ کمیشن کھانا اور پانامہ اکاؤنٹس بڑھانا ان کا موٹو اور مشن ہے کے پی کے میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے تمام پراجیکٹ کا محور عوام ہیں پولیس محکمہ مال، تعلیم ،صحت سمیت تمام شعبوں میں مثبت تبدیلیاں نظر آتی ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لیے زحمت نہیں بلکہ انہیں ریلیف فراہم کرنے والی حکومت ثابت ہوئی ہے پنجاب میں تھانہ کچہری، عوام جانے سے کرپشن کے ڈر کی وجہ سے گھبراتے ہیں یہاں پر کھوکھلے نعرے لگائے گئے اور دعوے کیے گئے مگر کے پی کے حکومت نے عملی طور پر عوام کی خدمت کی ہے ان حکمرانوں نے ختم نبوت کا مسئلہ جو پوری قوم کا متفقہ مسئلہ ہے اور آئین میں حل کر دیا گیا ہے اسے متنازعہ بنانے او ر ناموس رسالت پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے لوکل سطح پر میگا کرپشن کی جارہی ہے پی ٹی آئی نے دو تحریکیں شروع کیں 126دن کا دھرنا اور تحریک احتساب جس کے نتیجے میں وقت کے وزیر اعظم کو عدالت میں آنا پڑا اور پھر اسی عدالت سے نا اہل ہو کر وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے ہٹائے گئے شریف برادران اب فوج اور عدلیہ پر تنقید کر کے ٹکراؤ کی پالیسی اپنا رہے ہیں مگر عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک ویژن کے تحت ملک میں بہتری اور کرپشن کے چھٹکارے کے نظریہ کے تحت میدان عمل میں موجود ہیں اور ملک بھر سے ٹاؤٹی اور کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لے گی ملک امین اسلم نے کہا کہ ہم نے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہوئی ہے ٹکٹوں کا فیصلہ جلد ہو گا جو فیصلہ پارٹی کر ے گی ہم اُس کی حمایت کریں گے میرٹ پی ٹی آئی کی قیادت نے بنانا ہے ورکراٹک کی موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں جسے ٹکٹ ملے گا ورکر اُسے ہی سپورٹ کریں گے قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کم کر نے پر انہوں نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو تنقید کا نشانہ بنایا کیوں کہ وہ اُس کمیٹی کے ممبر تھے جس نے سیٹیں کم کرنے کی منظوری دی انہوں نے کہا کہ ایک سیٹ کم ہونے سے اٹک کی عوام کا نقصان ہو اہے عوام اس نمائندہ سے پوچھے کہ اُس نے قومی اسمبلی میں اپنا کر دار ادا کیو ں نہیں کیا ۔

حضروسٹی:گورنمنٹ کالج حضرو میں شہید شجاع خانزادہ کے نام سے منسوب فٹبال گراؤنڈ ختم کرنا کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہے؛ احمد خانزادہ
الحاج خانزادہ تاج محمد خان گروپ کے چیئرمین احمد تاج خانزادہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج حضرو میں شہید شجاع خانزادہ کے نام سے منسوب فٹبال گراؤنڈ ختم کرنا کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے،وزیر سپورٹس اپنے ہی شہید والد کے نام کی تختی اور گراؤنڈ مٹانے کے درپے ہیں،ان کی موجودگی میں فٹبال کو ختم کرنے کی بھر پور مذمت کرتا ہوں، کم از کم شہید شجاع خانزادہ کے نام کی ہی لاج رکھ لی جاتی ،میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ اور سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی کھیلی جا سکتی ہے ‘چھچھ میں کرکٹ کیلئے کرکٹ سٹیڈیم موجود ہے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا فٹبال کیلئے مختص گراؤنڈ ملی بھگت سے کرکٹ کیلئے استعمال کے قابل بنانا فٹبال کے کھلاڑیوں کی حق تلفی ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ شہید شجاع خانزادہ کے نام سے منسوب فٹبال گراؤنڈ اور اس پر لگی تختی کی ہی لاج رکھ لی جاتی مگر نا جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور جب عرصہ دراز سے کھلاڑی ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں فٹبال کھیلتے آرہے ہیں اوریہ اسی کھیل کیلئے مختص ہے تو اب اچانک ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی ہے کہ حضرو میں کرکٹ سٹیڈیم مختص ہونے کے باوجود فٹبال گراؤنڈ کو کرکٹ سٹیڈیم میں بدلنے کا کام کیوں شروع کر دیا گیاہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر سپورٹس کی موجودگی میں فٹبال کو ختم کرنا سمجھ سے بالا ہے اس کی میں بھر پور مذمت کرتا ہوں اور ضرورت پڑی تو اعلیٰ سطع پر بھی اس کے خلاف احتجاج کرونگا۔

حضروسٹی:اتحاد ڈرائیور یونین کے رہنماؤں کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار سے ملاقا ت
اتحاد ڈرائیور یونین کے رہنماؤں کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار سے ملاقا ت ، ملاقات میں ضلع اٹک میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم شروع کرنے پر پولیس کی تعریف تفصیلات کے مطابق اتحاد ڈرائیو ر یونین اٹک کے ایک وفد نے شیخ امجد نواز صدیقی کی قیادت میں ڈی پی اٹک عبادت نثار سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں جاوید شگیاں، اسد محمود، سید غلام، اسرار احمد اور عبدالغفار شامل تھے صدر یونین شیخ امجد نواز صدیقی اور اُن کے وفد نے ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل مہم پر ڈی پی او اٹک کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی تعیناتی کے دوران مجموعی طور پر عوام نے سکون کا سانس لیا ہے اور پورے ضلع میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کئی بہتر ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل مہم بھی عوامی حوصلہ بڑھانے کے لیے مفید ہے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد معاشرے میں برائی پھیلانے کا ذریعہ ہے ان لوگوں سے معاشرے کو صاف کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔

حضروسٹی:میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو کو تبدیل کر واکر لاہور بھیجوا دیا گیا،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مذمت 
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو کو تبدیل کر واکر لاہور بھیجوا دیا گیا،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مذمت ، فرض شناس اور ایماندار ایم ایس کو فی الفور واپس حضرو ہسپتال لگانے کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو میں کچھ عرصہ قبل ایماندار اور فرض شناس ڈاکٹر شوکت کو تعینات کیا گیا جنہوں نے سماجی شخصیات اور حکومتی تعاون سے ہسپتال کو عوام علاقہ میں نہ صرف اچھے ہسپتالوں میں شمار کروایا بلکہ اپنی کارکردگی سے سفارش کلچر اور کرپشن کے سارے راستے بند کیے ۔آپریشن ، ادویات تمام مریضوں کو برابری کی بنیاد پر کیے جاتے تھے اور ادویات دی جاتی تھیں مگر حکومت میں شامل اہم حکومتی شخصیت کے فرنٹ مین اس صورتحال کو بر داشت نہ کر سکے اور انہوں نے ڈاکٹر شوکت کا حضرو ہسپتال سے تبادلہ کروا دیا جس سے پورے علاقہ کے عوام میں غم و غصے کی لہر دو ڑ گئی، علاقہ چھچھ کی سیاسی و سماجی شخصیات چنگیز خان ، سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم ، ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر اور دیگر نے اس اقدام کی شدید مذمت کی عوام علاقہ نے شریف النفس اور ایماندار فرض شناس ڈاکٹر کو فی الفور واپس حضرو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ضلع اٹک:سکھوں کا سالانہ مذہبی تہوار میلہ بیساکھی ہر سال حسن ابدال میں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے؛رپورٹ
سکھوں کا سالانہ مذہبی تہوار میلہ بیساکھی ہر سال گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے ، اس مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا اور بھارت سمیت بڑی تعداد میں سکھ یاتری حسن ابدال کا رخ کرتے ہیں ۔اندرون سندھ اور خیبر پختونخواہ سے بھی ہزاروں کی تعدا دمیں آنے والے سکھ یاتریوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے ،اپریل کی گیارہ تا تیرہ تاریخ تک جاری رہنے والے اس میلہ کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں بنتی ہیں ، کام کو تقسیم کیا جاتا ہے ، ہر محکمہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتا ہے گرشتہ دنوں ڈسٹرکٹ کمشنر اٹک رانا اکبر حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے اس مذہبی تہوار کو ہر اعتبار سے فول پروف بنانے کیلئے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں ۔اس اجلاس میں مقامی DSPحفیظ احمد اولکھ ، اسسٹنٹ کمشنر محترمہ جنت حسین نیکو کارہ ، چےئرمین میونسپل کمیٹی ظہیر احمد خان بھٹیانوالہ ، چیف آفیسر ساجد علی خان ، SDOواپڈا نقیب اللہ ، سٹیشن ماسٹر عبدالمنان ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد عبداللہ اویس ، کےئر ٹیکر عصمت اللہ خان مروت ،OTD عالمزیب ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،AFCفوڈ محمد مسعود ، انچارج 1122،بینک اور ڈاکخانے کے ذمہ دار افسران موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کا ریلوے سٹیشن پر سابقہ روایات کے مطابق پر تپاک استقبال کیا جائے گا ، جہاں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ، چےئرمین میونسپل کمیٹی ،ذمہ دارافسران اور معززین علاقہ موجود ہوں گے سکھ قائدین کے گلوں میں پھولوں کے ہار اور مالا ڈالی جائیں گی اور چےئرمین ایم سی ظہیر احمد بھٹیانوالہ کی طرف سے سکھ یاتریوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی گوردوارے کے اندر صرف بیرون ملک سے آنے والے سکھ یا تریوں کو رہائش رکھنے کی اجازت ہو گی لوکل کوئی سکھ یاتری اپنے سامان کے ساتھ گوردوارے میں داخل نہیں ہو سکے گا۔لوکل سکھ یاتریوں کیلئے گوردوارے کے قریب سکول رہائش کیلئے میسر ہوں گے ، یا تریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر ضرورت کے مطابق 13واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے خفیہ کیمروں کے ذریعے گوردوارے میں داخل ہونے والے ہر شخص پر نظر رکھی جائے گی یاتریوں کے علاوہ متعلقہ تمام افراد کو گوردوارے میں آنے جانے کیلئے سیکیورٹی پاس جاری کےئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی پر سخت گرفت ہو گی۔ ہمارا مثبت رویہ اور اچھا اخلاق آنے والے مہمانوں کے لئے قابل رشک ہو نا چاہیے ،اس مذہبی تہوار کے پر امن انعقاد میں ہی ہم سب کی کامیابی اور پاکستان کی نیک نامی کا راز مضمر ہے جس کیلئے ہم سب نے مل کر کو شش کرنی ہے ۔

گاؤں سلیم خان:’’ایف بی پیج دی ویلج سلیم خان‘‘ کے ایڈمن شاہد خان کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی 
’’دی ویلج سلیم خان‘‘ ایف بی سوشل میڈیا پیج کے ایڈمن شاہد خان شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام گاؤں سلیم خان میں کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتا ب احمد ، صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ،خان بشارت خان ،چیئر مین میونسپل کمیٹی حضرو حاجی سعید آرائیں ،خورشید آرائیں ،جنرل کونسلر حضرو سٹی حاجی احسان خان ،ایڈ من حضرو سٹی نیوز حافظ حفیظ میر ،ایڈ من چھچھ نیوز نیٹ ورک نثار علی خان ،ایڈ من ہمارا حضرو یاسر وقاص ،چوہدری عبد الرشید ،شکیل خان UK،سابق امیدوارچیئر مین مشتاق خان ،دلشاد جلالیہ ،نزاکت حسین ،ملک انصار اور علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی ،تمام احباب نے دولہا شاہد خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
               
اولڈھم ‘ UK:سیدنا صدیق اکبرؓ انبیاء علیہم السلام کے بعد کائنات میں افضل ترین انسان ہیں،محمد عمر توحید ی 
پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئر مین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے کہ نبوت کے بعد خلافت ہے اور خلافت راشدہ کے پہلے تاجدار امام سیدنا صدیق اکبرؓہیں ۔آپؓ انبیاء علیہم السلام کے بعد کائنات کے انسانوں میں افضل ترین انسان ہیں۔آپؓکے مثالی طرز حکمرانی کا دور ایک درخشندہ عہداورقیامت تک آنے والے ہر حکمران کیلئے مشعل راہ ہے۔22جمادی الثانی تاریخ وفات ‘سسر پیغمبراسلامﷺ امام ابوبکر صدیق ؓ کی مناسبت سے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آپؓ کے فضائل و مناقب‘ تعلیمات اور عظیم الشان کارناموں کی عطر بیزی سے ہماری تاریخ کا چہرہ روشن و معطر ہے ‘ما سوائے معاندین اصحاب رسولﷺ کے غیر مسلموں نے بھی آپؓ کے عظمت کردارکی گوائی دینے میں کبھی بھی بخل سے کام نہیں لیا۔عمر توحیدی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی اور اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی سلطنت ہے اور یہ لازم ہونا چاہئے کہ ہم22جمادی الثانی پورے ملک میں عام تعطیل کرکے اس کے مستقبل کے معماروں کے قلوب و اذہان کو امام صدق و صفا ؓ کے معارف سے روشناس کرائیں تاکہ وہ آگے بڑھ کر ترقی کی اوج ثریا کو پاسکیں۔

اٹک سٹی:ڈاکٹر خا لد محمود خا ن نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں میڈیکل سپر یٹنڈنٹ آفیسر کا چارج سنبھال لیا
ڈاکٹر خا لد محمود خا ن نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں میڈیکل سپر یٹنڈنٹ آفیسر کا چارج سنبھال لیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحت کی سہو لیات میں مزید بہتری لا نے کا اعا دہ ‘تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خا لد محمود خان جو پہلے بھی بطور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اٹک قلعہ میں اسیری کے دوران ان کے معالج بھی رہے ہیں ۔

دوبئی‘متحدہ عرب امارات:کھیل کے میدانوں اور پارکوں کو فروغ دے کر صحت مند معاشرے کی تکمیل ممکن ہے ؛ ماسٹر نیاز خان
کھیل کے میدانوں اور پارکوں کو فروغ دے کر صحت مند معاشرے کی تکمیل ممکن ہے ‘کراٹے انسانی جسم کے لئے ایک ڈھال کی حیثیت رکھتی ہے اور کراٹے کھیلنے والا بہت ساری بیماریوں اور معاشرتی برائیوں سے دور ہو جا تا ہے ،حکو مت کراٹے کے کھیل کو کالج اور سکول کی سطح تک فروغ دے کر صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے ۔ان خیا لات کااظہار با نی جنز انٹر نیشنل کراٹے کلب فور ملی ملاح ماسٹر نیازخان نے یوم پاکستا ن کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے اپنے دوبئی سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا ،اس موقع پر کراٹے اوراس سے ملحقہ دیگر کھیلوں کے ما ہر ین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر استاد حیات ، عزت خان ، آصف خان ، استاد رمضان خان ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان اور کراٹے کے دیگر ماہرین اور اس فن سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ علاقہ بھر کے سینکڑوں شائقین بھی مو جود تھے ۔

گاؤں جلالیہ:سابق کونسلر آف جلالیہ زمرد خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں 
سابق جنرل کونسلر یوسی جلالیہ زمرد خان المعروف جی لالہ کی اہلیہ اور ہانگ کانگ میں مقیم جلالیہ کے معروف نوجوان سما جی ورکر شفاقت خان کی والدہ محترمہ دارِفانی سے رخصت ہوگئیں ،ان کی نما زجنازہ جلالیہ گاؤں میں ادا کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جوائنٹ سیکر ٹری وامیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان ،مولانا مفتی محمود الحسن ، چیئر مین یوسی جلالیہ یاسر خان ،جنرل کونسلر حاجی صابر حسین ،حاجی اقبال خان ،جمعہ خان ،بلال خان ،جاوید اقبال پی ٹی آئی ،افتخار خان ،اکسار خان ،سابق ناظم جلالیہ جاوید خان ،نوید خان ،چیف ایگزیکٹیو حضرو سٹی نیوز حافظ محمد حفیظ میر ، دلشاد جلالیہ سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور اہلیان جلالیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،شفاقت خان کی والدہ محترمہ کو ان کے آبائی قبرستان جلالیہ میں سپر د خاک کر دیا گیا ،تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

گاؤں غورغشتی :انسپکٹر محمد افضال شاہ اور سابق کونسلر نثار شاہ کی والد ہ محترمہ کو غورغشتی کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا 
پنجاب پولیس کے انسپکٹر محمدافضال ، سابق کونسلر نثار شاہ کی والد ہ محترمہ او ر ہانگ کانگ میں مقیم معروف سوشل ورکر ساجد ریان کی پھوپھی صاحبہ غورغشتی گاؤں میں انتقال کر گئیں ،ان کی نمازجنازہ میں علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات جن میں سابق ممبر ضلع کونسل اٹک احسن خان ،سابق ضلعی چیئر مین بیت المال اٹک عطاء الرحمن خان ،چیئر مین یوسی غور غشتی خالد زمان خالقی ،اجالا ویلفئیر سوسائٹی کی انتظامیہ سمیت علاقہ بھر کے منتخب نمائندوں ،صحافتی ومذہبی شخصیات اور اہلیان غورغشتی نے شرکت کی ،حضرو سٹی نیوز چیف ایگزیکٹیو حفیظ میر اورتمام انتظامیہ نے سوگواروان نے میاں افضال شاہ ،نثار شاہ اور ساجد ریان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

حضروسٹی:کو ہستان و یلفیئر سو سا ئٹی حضرو کو ہستان برادری کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،گل خان 
کو ہستان و یلفےئر سو سائٹی حضرو کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز کو ہستان ہاوس حضرو میں گل خان کی صدارت میں انعقاد پذیر ہوا ،اجلاس میں کوہستان برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پرکوہستان ویلفیئر سو سا ئٹی کے صدر گل خان عرف گلو نے تمام اراکین سو سا ئٹی کو اعتماد میں لیتے ہوئے انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ آمدہ الیکشن میں کوہستان برادری حلقہ میں اس سیاسی لیڈر کو سپورٹ کریگی جو ان کے بنیادی مسائل کو حل کریگا ،گل خان عرف گلو نے کہا کہ کو ہستان و یلفیئر سو سا ئٹی کو ہستان برادری کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ہماری بھر پورکوشش ہے کہ کو ہستان برادری کے مسائل حل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات سے قبل کو ہستان برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے گا تاکہ آمدہ انتخابات میں کو ہستان برادری اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر سکے ۔

حضروسٹی:جنرل کونسلر حضرو سٹی سعید الرحمن خان شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہوگئے 
میونسپل کمیٹی حضرو سٹی کے جنرل کونسلر اور ماسٹر عزیز خان (مرحوم )کے فرزند سعیدالرحمن خان شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئے ،انکی شادی باڑہ گاؤں کی سادات فیملی میں سر انجام پائی، شادی کے پر مسرت موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام سپورٹس کمپلکس اتوار منڈی حضرو میں کیا گیا ۔اس موقع پر مہمانوں کیلئے شاندار انتظامات کیے گئے تھے ،دعوت ولیمہ میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزیرجہانگیر خانزادہ ،سابق ضلعی ناظم اٹک و ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف میجر طاہر صادق ،چیئر مین بلدیہ حضروحاجی سعید آرائیں ،چیئر مین اتحاد گروپ نزاکت خان ،سہراب خانزادہ ،حبیب قریشی ،عمیر خان علی زئی،عاقب خان علیزئی ، حافظ شعیب ،جنرل کونسلر حضرو سٹی حا جی احسان خان (نمبر دار )،لیگی رہنماء ڈاکٹر اشرف بٹ ،طلال بٹ ،حاجی ر فاقت خان ،عمر فاروق خان ،حاجی اسلام خان ،عثمان خان ،عزیز خان ،خاور ڈار ،حاجی رضوان الہی ،فضل الرحمن بٹ ،اجمل خان اخونزادہ ،اویس خان ،حافظ عبدالرحمن ،یاسر نواز خان ،محبت خان ،غریب نواز ،فیضان خان ،فہیم (بیکری والا )اقلیتی کونسلر سکھراج سر فرازی اور تحصیل حضرو ،اٹک کی صحافی برادری حفیظ میر ،دلشاد جلالیہ ،نثار علی خان ،لطف الرحمن ،خالد خان ،ساجد علی ،چوہدری عبدالرشید ،شہزاد مرزا ،چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک عطا محمد خان اعوان ،عمران مانی سمیت اہلیان چھچھ وحضرو شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دولہا سعید الرحمن خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی ۔
















No comments:

Post a Comment