Wednesday, March 21, 2018

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated from Hong Kong.

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated from Hong Kong.


ضلع کونسل اٹک کے زیراہتمام جشن بہاراں اٹک کی چار روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں

ضلع کونسل اٹک کے زیراہتمام جشن بہاراں اٹک کی چار روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، اختتامی تقریب ضلع کونسل سٹیڈیم کے وسیع وعریض گراونڈ میں25 ہزار سے زائد شائقین کی موجودگی میں اٹک کی تاریخ کی شاندار آتش بازی کی گئی جس کا نظارہ 20 کلو میٹر دورتک دیکھا گیا ،بعدازاں معروف لوک فنکار عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرکے شائقین کے دل مول لئے اور خوب داد وصول کی،تقریب میں ضلع کونسل سٹیڈیم کو بہت خوبصورتی سے سجا یا گیا تھا کنٹینر پر عطا ء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، تقریب میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی آمد پر شائقین نے اپنی نشستوں سے کھڑ ے ہو کر اٹک کے صحیح معنوں میں عوامی لیڈر کا شا ندار طریقے سے استقبال کیا۔میجر طا ہر صادق کے ہمراہ چیئر مین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ، وا ئس چیئر مین زبیر اقبال خان ،اپو زیشن لیڈر بلدیہ اٹک کو نسلر شیخ نثا احمد ،امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان ، حاجی محمد اکرم خان ،وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف ، سابق امیدوار قومی اسمبلی چو ہدری وسیم گلزار ، فوکل پر سن چیئرپر سن ضلع کونسل محمد بلال ، چیئر مین یونین کونسل سردار واجد علی خان ، ملک غلام حسین ، سید زا ہد حسین بخاری ، ملک شمیم محمد خان ،قیصر خان آف ہارون ، جمریز خان ، حسن فردوس ، سلیم خان بھو ئی گاڑ ، با بو عبدالرحمن میانوالہ ، سردار جنگ بہادر آف کھنڈہ ، کونسلر بلدیہ حسن ابدال سعید احمد ،سردار زین عباس میر وال ، سردار ظہیرالدین بابر ، پر نسپل الا ئیڈ سکول میجر سجاد ، ممبر ضلع کونسل ملک بلا ول سلیم ، سا بق ناظمین ملک اعتبار خان آف تراب ، ملک محمداکرم آف میانوالہ ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان ،جنرل سیکر ٹری تفسیر احمد خان،سینئر وا ئس چیئر مین عمران علی سیفی ،با نی چیئر مین الیکٹرونک میڈیا ایسو سی ایشن لا لہ محمد صدیق ، جنرل سیکر ٹری لیاقت عمر ،جا وید کشمیری ،چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈندیم رضا خان ،سینئر وا ئس چیئر مین شہزاد انجم بٹ ، جنرل سیکر ٹری سید قمر الدین ، چیف ایڈیٹر نیشن ریڈر حافظ نصر ت علی خان ،سینئر صحافی طا ہر نقاش ،ولید خان ، ڈاکٹر لیاقت منیر ، سعید آفریدی ، ہشام خان اعوان ، شیخ مسعود احمد ، ایاز خان ، حر عباس،صو فی فیصل بٹ ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، سر پر ست اعلیٰ سینٹرل یو نین آف جنر نلسٹس حاجی پرویز خان ، حضرو سے نثار علی خان ، عبدالوہاب ، ڈاکٹر مسعود اختر ، فتح جنگ سے طارق قادر ی ،رفاقت اعوان ، صداقت مٹھو ، پنڈی گھیب سے سید فرحت عباس نقوی ، ایوب خان ، آصف صابری ، حسن معاویہ ، حسن ابدال سے چو ہدری وقار اعظم ، سید ہاشم علی علوی ، حا جی محمد رفیق قادری ، ٹیکسلا سے خا لد ارمانی کے علاوہ ضلع بھر کے صحافیوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔

ضلع اٹک:نانبائیوں کی من مانیاں روٹی نان کے ریٹ برھا دئیے گئے ،انتظامیہ خاموش 
نانبائیوں کی من مانیاں روٹی نان کے ریٹ برھا دئیے گئے ،انتظامیہ خاموش ‘روٹی ایک روپے ،نان دو روپے ، روغنی نان اور پراٹھہ پانچ روپے مہنگا کر دیا گیا ہے ‘شہری نانبائیوں کی طرف سے من مانے ریٹ مقرر کر نے پر سراپا احتجاج ہیں ۔شہریوں نے میڈیا کو بتا یا ہے کہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نانبائیوں نے روٹی کے نر خون میں من مانے اضافے کر دئیے ہیں‘ روٹی پہلے سات روپے کی مل رہی تھی جوکہ اب اٹھ روپے کی کر دی گئی ہے نان آٹھ روپے کا تھا جس میں دو رو پے کا اضافہ کر کے دس روپے کر دیا گیا ہے جبکہ روغنی نان اور پراٹھہ کی پہلے کی قیمت پندرہ روپے تھی جو اب بڑھا کر بیس روپے کر دی گئی ہے شہریوں نے بتا یا کہ نانبائیوں نے ضلعی انتظامیہ کی اجازت اور منظوری کے بغیر روٹی کی قیمتوں میں خود سا ختہ اضا فہ کر دیا ہے جوکہ شہریوں کے لئے ناقابل قبول ہے اس سلسلے میں انتظامیہ بھی مکمل طور پر خاموش دکھا ئی دیتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے روٹی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر نوٹس لینے اور پرانے ریٹ بحال کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی: عوا م کی خدمت او لین ترجیح ہے ‘سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا؛ حاجی محمد اکرم خان
عوا م کی خدمت او لین ترجیح ہے ‘سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا، ہماری سیاست کا محور غریب اور پسے ہو ئے طبقات کی نما ئندگی ہے ‘منتخب ہو کر عام آدمی کا مورال زندگی کو بلند کر نے کے ساتھ ساتھ مسائل کا جڑ سے خا تمہ کریں گے ۔ان خیالات کااظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1و سابق سٹی نا ئب ناظم حا جی محمد اکرم خان نے پبلک سیکر ٹریٹ مدنی چوک میں 23مارچ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی تیاریوں کے دوران اپنے درجنوں حا میوں کے ہمراہ صحافیوں کے ملنے وا لے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاو فد کی قیادت چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان کر رہے تھے ان کے ہمراہ سینئر وائس چیئر مین عمر ان علی سیفی ، سیکر ٹری اطلاعات و نشر یات سعید ارشد خان کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد مو جود تھی ، حاجی محمد اکرم خان نے کہا کہ حلقہ پی پی 15جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد حلقہ پی پی 1ہو گیا ہے جس میں بہت سارے حلقے ہم سے الگ کر دیئے گئے ہیں مگر اس کے با وجود بھی عوام کی والہانہ محبت اور عقیدت دیکھ کر جذبے بلند ہیں حلقہ سے منتخب ہو نے والے ایم پی اے نے آج تک اسمبلی میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کر تے ہو ئے حلقہ ہی عوام کے مسائل پر ایک لفظ تک بو لنا گوارہ نہیں کیا ہم عوام کے دلوں پر را ج کر تے ہیں عہدے اور کرسی کے بغیر بھی عو ام کی خد مت کر نا ہمارے آ باؤ اجداد اور ہمارے قائد کی سیاست کا وطیرہ رہا ہے انہو ں نے حلقہ پی پی 1اور شہری آبادیاں بنیادی سہو لیات سے بھی محروم ہیں میں اپنے دور نظامت میں جہاں تک ہو سکا عوام کو دہلیز پر سہو لیات کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنا یا حلقہ پی پی 1سے الیکشن لڑنے کا بنیادی مقصد اسمبلی کی فلور پر دبنگ انداز میں حکمرانوں کو اٹک کے مسائل سے نہ صرف آگاہ کر نا بلکہ مسائل صحت، روزگار ،بجلی سمیت غازی بروٹھہ پروجیکٹ کی رائلٹی ، کامرہ ایرو نا ٹیکل کمپلیکس اور واہ ، سنجوال آر ڈیننس فیکٹری میں حلقہ کے پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کے لئے کوٹہ مختص کر انا اولین ترجیح ہو گی ۔

اٹک سٹی: اے سی آفس اٹک میں ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں تربیت کا انتظام کیا گیا
اے سی آفس اٹک میں ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں تربیت کا انتظام کیا گیاجس کی نگرانی اے سی اٹک مرضیہ سلیم نے کی ۔اس ضمن میں ریسکیو1122 نے تربیت اور بریفنگ کا انتظام کیا،اے سی آفس اٹک کے سٹاف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہنگامی حالات کے دوران مؤ ثر اور بروقت اقدامات کرکے بڑے حادثے اور نقصان سے بچا جا سکتا ہے ،انچارج ریسکیو1122 ڈاکٹر میاں اشفاق نے اس موقع پر بتایا کہ ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں تربیت کا انتظام دیگر سرکاری دفاتر میں بھی کیا جارہا ہے تا کہ کسی بھی قسم کی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں وہاں پر موجود سٹاف اپنی مدد آپ کے طور پر اقدامات کر سکے۔

اٹک سٹی:جشن بہاراں فیسٹیول طاہر صادق کی اٹک کی عوام کے لئے صدا بہار پالیسیوں کا عکاس ہے ؛سردار زین عباس آف کھنڈہ 
جشن بہاراں فیسٹیول طاہر صادق کی اٹک کی عوام کے لئے صدا بہار پالیسیوں کا عکاس ہے ‘جشن بہاراں میں بہترین انتظامات پر چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایما ن طاہر اور ضلع کونسل کا عملہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میر وال ہارس را ئڈنگ کلب آف پاکستان کے ما یا ناز نیزہ بازگھوڑا سوار سردار زین عبا س آف کھنڈہ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صدر وقار احمد خان ،جنرل سیکر ٹری میر وال ہا رس رائڈنگ کلب آف پاکستان ڈاکٹر جمعہ خان ،نا ئب صد ر سردار ظہیر الدین بابر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار نذر عباس بھی مو جود تھے،سردار زین عباس نے کہا کہ میجر طاہر صاد ق اور ایمان طا ہر نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے سینکڑوں کھلاڑیوں کے لیے میزبانی کے بہترین انتظامات کر کے ایک تاریخ رقم کر دی موجودہ دور میں جہاں ہر شخص غربت ، افلاس اور مہنگائی کے ہاتھو ں ذہنی تناؤ کا شکار ہے ان کو ضلع کی دہلیز پر تفریح کی سہولیات فراہم کر کے ذہنی آسودگی کا ساماں مہیا کیا گیا جس پر ضلع کے عوام چیئر پرسن ایمان طاہر کے مشکور ہیں یہ تاریخی لمحات یاد گار بنے اور جشن بہاراں فیسٹیول اٹک کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

اٹک سٹی:پیپلز کالونی اٹک کی سڑ کیں اور گلیاں خستہ حالی کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘گلیا ں نالیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں؛رپورٹ
پیپلز کالونی اٹک کی سڑ کیں اور گلیاں خستہ حالی کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘گلیا ں نالیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں ،نکاسی آب کا کو ئی انتظام نہیں ‘کئی گلیاں جو ہڑ کا منظر پیش کر تی نظر آ تی ہیں جامع عبداللہ بن زبیر محلہ کی قر ب و جوار کے مکینوں قاری طارق محمود ، حافظ فیصل ، اسامہ رشید ، محمد عبداللہ ، نوید احمد ، محمد بلال ، حا فظ شکیل ، ارسلان ، عمر یسین، سعد یار خان ، قاضی مظہر حسین اور دیگر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پیپلز کالونی اٹک شہر کی سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں گلیوں اور نالیوں میں نکا سی آ ب نا ہو نے سے تعفن پھیل رہا ہے اور گلیاں جو ہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں تمام سڑکیں اور گلیاں خستہ حالی کا نمونہ بن چکی ہیں کوئی پر سان حال نہیں ہے یہاں سے منتخب ہو کر وزارت کے عہدے پر فائز حکومتی شخصیا ت نے بھی کالونی کی عوام کو مایو سی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے عوام کی زندگی تعفن ، بدبو مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے اجیرن ہو چکی ہے بیما ریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے اہلیا ن پیپلز کالونی نے اصلا ح احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

گاؤں غورغشتی:چیئرمین ضلع عشر زکوٰۃ کمیٹی اٹک عطاء الرحمن خان نے ضلع کی 300عشر زکوٰۃ کمیٹیوں کے3سالوں کیلئے منتخب 
چیئرمین ضلع عشر زکوٰۃ کمیٹی اٹک عطاء الرحمن خان نے ضلع کی 300عشر زکوٰۃ کمیٹیوں کے3سالوں کیلئے منتخب نئے چیئرمینوں کے عہدوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے ،150 چیئرمینوں کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہو گا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ، طلبہ و طالبات اور مستحق لوگوں کی فلاح کیلئے کروڑوں روپے کے چیک بھی جاری کر دئیے گئے ، طلباء و طالبات کو ووکیشنل ٹریننگ ، ویلفیئرز سنٹرز اور سمال بزنس کیلئے پہلی قسط جاری، تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ضلع عشر زکوٰۃ کمیٹی اٹک کی تمام ذیلی و دیہی کمیٹیوں کے عہدیداران کی مدت ختم ہونے پر نو منتخب چیئرمینوں کو 3سالوں کیلئے ان کے عہدوں کے نوٹیفیکشنز ضلعی چیئرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی عطاء الرحمن خان نے جاری کر دئیے ہیں جبکہ باقی ماندہ 150چیئرمینوں کے نوٹیفکیشنز بعد میں جاری کئے جائیں گے ، عطاء الرحمن خان نے چار سالوں میں ضلع بھر کی عشر زکوٰۃ کمیٹیوں اور ویلفیئر سنٹرز کی وساطت سے سینکڑوں نادار و مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ اسفند یار بخاری ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک اور ضلع کی 6تحصیلوں کی سرکاری ہسپتالوں کو غریب مریضوں ، طلباء و طالبات کو ووکیشنل ٹریننگ اور سمال بزنس کیلئے فلاح و بہبود کے منصوبے شامل ہیں خصوصی طور پر فوکس کرکے فنڈز جاری کئے ہیں ، بدھ کو انہوں نے ضلع بھر کی 50طالبات کیلئے فی کس 50ہزار روپے کے چیک بھی جاری کئے جس سے لڑکیاں اپنے باعزت روزگار کیلئے ٹریننگ حاصل کر سکیں گی ، اسی طرح ضلعی چیئرمین عطاء الرحمن نے ایم ایس ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی اٹک کو 539581، ایم ایس ایچ ڈبلیو سی پنڈیگھیب 267224، فتح جنگ 124874، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ دوسری قسط 8830000جبکہ وی ٹی آ ئی سمال بزنس 2500000روپے کے چیک جاری کئے ۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں انڈسٹریز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلع اٹک میں انڈسٹریز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اے ڈی سی ایف اینڈ پی میر محمد نواز نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رہائشی علاقوں سے کارخانو ں کو باہر منتقل کیا جائے تاکہ رہائشی علاقوں میں رہنے والے افراد پر اس کے مضر اثرات مرتب نہ ہوں‘اس کے علاوہ ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ایسے کارخانوں کی نشاندہی کے بعد انہیں شہر سے باہر کسی مناسب جگہ منتقل کرنے کے اقدامات کرے گی اور یہ کمیٹی اس ضمن میں پورے ضلع اٹک کا سروے کر کے رپورٹ مرتب کرے گی،مزید براں یہ کمیٹی کارخانوں کی منتقلی کے حوالے سے جامع منصوبہ بھی بنائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ایف اینڈ پی میر محمد نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رہائشی علاقوں میں قائم کارخانو ں کو بہت جلد شہر وں سے باہر منتقل کر دیا جائے گا تا کہ عوام الناس کو فضائی آلودگی سے بچایا جائے اس کے علاوہ کارخانوں کو باہر منتقل کر کے ان کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ ماحول کو صاف رکھنے کے سلسلے میں اقدامات کیے جا سکیں۔

اٹک سٹی:ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اے ڈی سی ایف اینڈ پی میر محمد نوازنے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں مرکزی صدر انجمن تاجران راشد الرحمان خان ،ضلع بھر کے انجمن تاجران کے تحصیل صدوراور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں اشیاء خوردو نوش کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا، نئی قیمتوں کے مطابق چاول سپر کر نل پرانا130 روپے فی کلو،چاول سپر کر نل نیا100 روپے،چینی ہول سیل پر تین روپے،دال چنا موٹی 100 سے105،دال چنا باریک95،دال مسور دھلی70 سے80،دال ماش ایس کیو100،دال مونگ دھلی100،سفید چنا چھوٹا140،سفید چنا موٹا150،بیسن 105،سرخ مرچ پسی ہوئی220سے240 روپے فی کلو طے کی گئیں،جبکہ روٹی100 گرام7 روپے،نان سادہ120 گرام8 روپے میں فروخت ہوگا،اے ڈی سی ایف اینڈ پی میر محمد نوازنے اس موقع پر تما م پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ وہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

گاؤں جتیال:نا اہل حکمران ترقی کے دعوے کر کے عوام کو سہانے خواب دکھا رہے ہیں ؛ قاضی احمد اکبر
ضلعی صدر تحریک انصاف امیدوار حلقہ پی پی 2 قا ضی احمد اکبر نے کہاہے کہ نا اہل حکمران ترقی کے دعوے کر کے عوام کو سہانے خواب دکھا رہے ہیں جبکہ وزیر و مشیروں کی فوج کی شاہ خرچیا ں لوٹ مار اور کمیشن زبا ن زد عام ہیں منیجمنٹ میں کرپشن لیگ کے منتخب نمائندے اربوں روپے کے ترقیاتی و پیکج کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، ضلع اٹک کے بعض علاقوں میں عوام آج بھی صاف پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل جنڈ اور پنڈ ی گھیب سے آئے ہو ئے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہاکہ عوام موروثی سیاست کے خاتمے کا بگل بجا چکے ہیں حلقہ کی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو عرصہ دراز کی محرومیوں و انصاف کاازالہ کرینگے عوام کی خدمت مسائل کا حل اولین ترجیحا ت میں شامل ہیں ۔

ضلع اٹک:تیز رفتاری ، لاپر واہی اور گاڑی میں سوار مسافروں کی زندگیوں کو خطر ے میں ڈا لنے والے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات در ج
تیز رفتاری ، غفلت ، لاپر واہی اور گاڑی میں سوار مسافروں کی زندگیوں کو خطر ے میں ڈا لنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات در ج‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو اے ایس آئی آصف خان پی ایچ پی نے ہمراہ ملازمین دوران مو بائل گشت کوٹکے کے قریب غازی انٹر چینج کی طرف سے آنے والے ڈیمپر نمبری GLTE-955جس کو نصیب گل ساکن لکی مر وت جو انتہائی تیز رفتار ی اور غفلت سے ڈیمپر چلا تا ہوا آر ہا تھا کو رو کا جو کم عمر تھا اور اس کے پاس ڈرائیو نگ لا ئسنس سمیت دیگر کاغذات نہ ہو نے پر 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ فتح جنگ اے ایس آئی پی ایچ پی حطار اسد علی خان نے گڑی ہسو کے قریب راولپنڈی کی جا نب سے آنے والی ہائی ایس نمبری C-3148کو ہاٹ جس کو محمد طارق ولد زر ناب گل ساکن اعوان سینی گمبٹ کوہاٹ چلا رہا تھا‘ گاڑی کو چیک کر نے پر سواریوں کی سیٹوں کے نیچے تین سی این جی سلنڈر نصب ہو ئے تھے جو انتہائی ناقص تھے اس کے خلاف 285,286ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اٹک سٹی:جشن بہاراں میلہ دیکھنے کے لئے آنے والا شخص مو ٹر سائیکل سے محروم ‘نا معلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے 
جشن بہاراں میلہ دیکھنے کے لئے آنے والا شخص مو ٹر سائیکل سے محروم ‘نا معلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے ،تھانہ سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کامران مسیح ولد فقیر مسیح ساکن قیوم چوک دارالسلام کالونی اٹک نے بتا یا کہ میں جشن بہاراں میلہ دیکھنے کے لئے اپنے ذاتی موٹر سائیکل نمبری AKK-5623پر قا ئد اعظم سٹیڈیم گیا ‘ٹینکی کے پاس پار کنگ میں موٹر سائیکل کھڑا کیا جب میلے سے وا پس آیا تو دیکھا تو میرا مو ٹر سائیکل غا ئب تھا ،پو لیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف 381ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

ضلع اٹک:پٹرولنگ پولیس چوکی اکھوڑی کے قریب ویگن الٹ گئی، ویگن کے الٹنے سے سوار 11مسافر شدید زخمی 
پٹرولنگ پولیس چوکی اکھوڑی کے قریب ویگن الٹ گئی، ویگن کے الٹنے سے سوار 11مسافر شدید زخمی ، گاڑی الٹنے سے مکمل تباہ ہو گئی حادثہ سا منے سے آنے والی گاڑ ی کو بچا نے کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122کے عملہ نے اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو اٹک منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق ہمک گاؤں سے اٹک کے لئے آنے والی ویگن جب پٹرو لنگ پو لیس چو کی اکھوڑی کے قریب پہنچی تو سامنے سے یک دم دوسری گاڑی آگئی جس کو بچا تے ہو ئے ڈرائیور نے گاڑی سائیڈ پر کر نے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہو کر قریبی کھیتوں میں جا کر الٹ گئی گاڑی الٹنے کے سبب گاڑی میں سوار مر دو خواتین اور بچے شدید زخمی ہو گئے ، زخمی ہو نے والوں کی تعداد گیارہ کے قریب حاد ثے کی فوراً اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جنہو ں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کرزخمی ہو نے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے ڈی ایچ کیو اٹک منتقل کر دیا ۔

اٹک سٹی: اراضی ریکارڈ سنٹر اٹک کا عملہ سا ئلین کے مسائل فوری حل کرے ؛ شیخ آفتاب احمد
اراضی ریکارڈ سنٹر اٹک کا عملہ سا ئلین کے مسائل فوری حل کرے ‘حکو مت عوامی مشکلات میں کمی لا نے کے لئے ہر سطح پر اقدا مات اٹھا رہی ہے ،اراضی ریکارڈ سنٹر حکو مت پنجاب کی طرف سے ایک تحفہ ہے ، اراضی ریکارڈ سنٹر میں تعینات عملہ اپنے فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتا ئی نہ بر تے ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک روزانہ کی بنیادوں پر سنٹر کا دورہ کرے اور بزرگ سائلین کے ساتھ ساتھ دیگر سائلین کو بروقت سہو لیات مہیا کر کے اس کی مشکلات میں کمی لا ئے جا ئے ان خیالات کا اظہار وفا قی وزیر پا ر لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ڈپٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیات ، اسسٹنٹ کمشنر مر ضیہ سلیم ، چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ اور ضلعی سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد کے ہمراہ عوامی شکا یات پر اراضی ریکارڈ سنٹر اٹک کے اچانک دورہ کے موقع پر انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر عملہ کو ہدا یات جاری کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انہوں نے اے سی مر ضیہ سلیم کو خصوصی طورپر ہدا یت کی کہ وہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے سائلین کی فوری طور پر داد رسی کی جا ئے ۔ 

اٹک سٹی:کسی بھی معاشرے میں معلم کا کر دار بہت اہمیت کا حامل ہو تا ہے ؛سکالرز کینٹ گروپ آف کالجز کی تقریب میں مقررین کا خطاب
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں معلم کا کر دار بہت اہمیت کا حامل ہو تا ہے ،ماں کی گود بچے کو اچھی تر بیت د ے سکتی ہے مگر اس کو کا میاب اور اس کی کر دار سازی میں استاد کا بڑاہاتھ ہو تا ہے ۔اقوام عالم کے تر قی پذیر مما لک میں صدر یا وزیر اعظم جب ریٹا ئر ڈ ہو تے ہیں تو وہ کسی یونیورسٹی یا کا لج میں پڑھا نا شروع کر دیتے ہیں ‘سکا لر ز کینٹ گروپ آ ف کا لجز اٹک کیمپس ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے اٹک میں بہتر تعلیم کے مواقعہ پیدا کر نے کے لئے تعلیمی میدان میں ہم نے انقلا بی تبدیلیاں کی ہیں اٹک میں بین الاقوامی طرز کی تعلیمی درسگاہ ایگریکلچر یو نیورسٹی کا قیام عمل میں لا یا گیا وومن ، بوائز کا لجز میں ایم اے ، ایم اے سی کی کلاسز کا اجراء کیا گیا اٹک میں میڈیکل کا لج بنا یا جا ئے گا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکالرز کینٹ گروپ آف کالجز اٹک کیمپس کے زیر اہتمام6ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نو جوان سیاسی رہنما طلال بٹ ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان ، سینئر وا ئس چیئر مین عمرا ن علی سیفی ، الیکٹرو نک میڈیا ایسو سی ایشن سید انعام کاظی ، حر عباس ، ممبر مجلس عا ملہ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ نصر ت علی خان ، ر انا امجد علی ،سابق امیدوار کونسلر شیخ عواد ، ریاض حسین ، جاوید اقبال ، شیخ وحید احمد کے علاوہ طلبہ و طالبات کے والدین اور شہریوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی تقریب سے پرنسپل محمد مجاہد ریاض ، سابق اکا ؤنٹ آفیسر پی ٹی سی ایل ریاض احمد بھٹی اور ریاض حسین نے بھی خطاب کیا وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک بننے جا رہا ہے سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی قا ئدا نہ صلاحیتیوں کی بدو لت مستقبل قریب میں پاکستان کا شمار بھی اقوام عالم کے خود کفیل مما لک میں ہو گاسی پیک سے ہم دنیا میں ایک بہت بڑی معاشی قوت بن کر ابھرے گئے ماضی میں ریشہ دوانیوں کے سبب ملک میں ترقی کی رفتار سست رہی ہے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گا مزن کر نے کے لئے محمد نواز شریف نے نہ صرف اپنی جوانی دی بلکہ قید و بند کی صوبتیں بر داشت کیں جلا وطنی کاٹی مگر ان کے پا یہ استقلا ل میں آج تک لغزش نہیں آئی ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی کی خا طر میں نے امریکہ وا ئیٹ ہاؤس کے سرکاری دورے متعدد دفعہ منسوخ کیئے صرف اس خاطر کہ مسلسل چھٹی دفعہ منتخب کر رہی ہے میں عوام میں رہ کر ان کے مسائل حل کروں بجا ئے اس کے کہ میں بیرون مما لک کے دوروں میں اپنا وقت ضا ئع کروں میرا حلقہ انتخاب میں 250سے زائد دیہات اور دو بڑے شہر شامل ہیں 2013کی الیکشن کمپین میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر خدمت کا موقع ملا تو حلقہ میں کو ئی گھر سو ئی گیس کی فرا ہمی کے بغیر نہیں رہے گا اٹک اور حضرو کے شہروں کو اسلام آباد کی سطح پر اور دیہاتو ں کو شہروں کی سطح پر لائیں گے پو نے پا نچ سالہ دور اقتدار عوا م کی نظروں کے سامنے ہے وعدوں کی تکمیل میں ہم نے کو ئی کثر نہیں اٹھا رکھی ،تقریب کے دوران طلباء و طالبات نے دلچسپ خاکے پیش کئے جس کی سامعین نے بھرپور داد دی طلباء وطالبات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیاتعلیمی شعبہ میں ایم اے 2 کے توقیر بلال کو سال 2018 کا پہلی پوزیشن کا انعام دیا گیا،سپورٹس گالہ اور دیگر شعبوں کے طلباء طالبات کو بھی مختلف مقابلوں میں انعامات دئیے گئے ،پروفیسر فاضل نے کالج کیمپس کا تاریخی پس منظر پیش کیا،پرنسپل مجاہد ریاض نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کالج کے اٹک کیمپس کے قیام سے لے کر آج تک کی کارکردگی بارے سامعین کو آگاہ کیاتمام اساتذہ کا تعارف بھی کرایا،آخر میں کالج کے پرنسپل مجاہد ریاض نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد دی اور آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیاوفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو پرنسپل مجاہد ریاض نے اعزازی شیلڈ دی تقریب کے آخر میں مہمانوں کی تواضع کیلئے زپردست لنچ کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔

اٹک سٹی:بلدیہ اٹک کے اجلاس عام زیر صدارت وا ئس چیئر مین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان منعقد ہوا 
بلدیہ اٹک کے اجلاس عام زیر صدارت وا ئس چیئر مین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان منعقد ہوا جس میں چیئر مین ناصر محمود شیخ ، اپو زیشن کے سابق امیدوار چیئر مین بلدیہ شیخ نثار احمد ، اپو زیشن لیڈر حا جی محمد اکرم خان ، را نا افسر علی خان ، تحریک انصاف کے سجاد احمد تنو لی ، حزب اقتدار کے شیخ غلام صمدانی ، ملک جاوید اقبال ، ملک ناصر اعوان ، ملک جاوید اختر ، شیخ عبدالوحید ، شیخ عارف محمود ، طارق ولیم سو نترا، ملک محمد اسلم اعوان ، شہاب رفیق ملک ، بیگم خا لدہ را نا ، مسز قدیر خان ، چیف آفیسر خلیل احمد نیئر اعوان ، ایم او پی عمران شا کر ، ایم او آر عدنان کاشف ، ایم او ایف محمد سہیل جبکہ اجلاس کا ایجنڈ ا زاہد حسین نے پیش کیا، اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کی گئی، چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ کی پیش کی گئی قرار داد کہ اٹک شہر میں ٹریفک کی بھر مار ہے بے ہنگم ٹریفک پارکنگ کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں اور بلدیہ میں فنڈز کی بھی بہت کمی ہے ٹریفک کے اس مسئلہ پر قابو پا نے کے لئے ایک لفٹر کرا یہ پر حاصل کیا جا ئے تا کہ ٹریفک کے اس مسئلہ پر قابو پا یا جا سکے اور بلدیہ کی آمدن میں بھی اضافہ ہو ا س قرار داد پر چیئر مین اور اپو زیشن ممبران سمیت دیگر ممبران نے حکومتی ادارو ں کو ان کی ناقص کا ر کردگی پر آڑے ہاتھوں لیا شیخ نثار احمد نے اپو زیشن کی نما ئندگی کر تے ہوئے لفٹر کرایہ پر حاصل کر نے کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ بلدیہ ما لی لحاظ سے خود کفیل ہے اور اس صورت حال میں کرایہ کی چیزیں حاصل کر نا نہ صرف ادارہ کی توہین ہو گی اس سے پرائیویٹ اداروں اور افراد کی بلدیہ کے معاملات میں مداخلت بھی قائم رہے گی لہذا ایک دفعہ کڑوا گھو نٹ بھر کر خود خریدا جا ئے ، سجاد احمد تنولی اور شہاب رفیق کی طرف سے قراردار پیش ہوئی کہ میونسپل اٹک کی حد بندی بہت عرصہ قبل کی گئی تھی ، دسمبر 2016 ء کے بعد جب لوکل گورنمنٹ ایکٹ نافذ العمل ہوا تو اس وقت جو ایریا سابقہ میونسپل کمیٹی اٹک کے ساتھ شامل کیے گئے تھے انہیں بھی کمیٹی کی حدود سے الگ کر دیا گیا ، شہر کی پرانی آبادی اب کمرشل تعمیرات میں تبدیل ہو رہی ہے اور شہری نئی آبادی کامرہ روڈ ، حاجی شاہ روڈ کی طرف منتقل ہو رہی ہے ، لہٰذا مرزا ، چک جسیاں ، حاجی شاہ ، چک جمگاہ ، اُڑتک پُر ، سروالہ ، بوڑا ، پنڈ سلمان مکھن اور میر پور حسین کے اجلاس میں پیش کردہ خسرہ جات کو شامل کیا جائے ، جس پر اپوزیشن ممبران نے شدید الفاظ میں نقطہ اعتراض اٹھایا ، سجاد احمد تنولی نے کہا کہ میرا نام اس قرارداد میں میرے پوچھے بغیر شامل کیا گیا ہے جس پر کنوینئر ملک طاہر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے قبل آپ نے خود کال کر کے کہا تھا ، آئندہ کے بعد اجلاس کو قانون کے مطابق چلایا جائے گا اس کے بعد اگر کسی نے خود تجاویز نہ دیں تو خواہ وہ کسی بھی دھڑے سے ہو اسے قانون کے مطابق عمل کرنا پڑے گا ، لیڈر آف ہاؤس ناصر محمود شیخ نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے مگر میں 10 ہزار ریڑی بانوں ، خوانچہ فروشوں اور مزدور طبقہ کو بے روزگار نہیں کر سکتا ، مخالفت برائے مخالفت پر نہ چلیں لفٹر خریدنے کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ کے فنڈ درکار ہیں جبکہ کرایہ پر صرف 10 ہزار میں حاصل کر کے ماہانہ 10 ہزار سے زائد قومی خزانے میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، پنجاب بھر کی میو نسپل کمیٹیوں میں سب سے بڑا اعزاز میو نسپل کمیٹی اٹک کو حاصل ہوا ہے بہترین عوامی خدمات پر مجھے 23مار چ کو صوبائی دارالحکو مت میں ہو نے والی سرکاری تقریبات میں قا ئد اعظم گو لڈ میڈل ایوار ڈ برا ئے حسن کار کر دگی سے نواز اجا ئے گا ، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن اور ڈکٹیٹر شپ اور جمہوریت کے درمیان فرق واضح کرتا ہے جمہو ریت میں ہر بندہ اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کرسکتا ہے یہاں میرے پاس ایوان کے ممبران سمیت ہر بندہ سہو لت ما نگنے آتا ہے با وجود فنڈ ز نہ ہو نے کے میں ایم این اے گرانٹس اور بلدیہ کے دستیاب وسا ئل سے ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ سہو لیات کی دستیابی کے لئے کو ئی کو تاہی نہ بر تی جا ئے شہر کا پھیلا ؤ بڑھ رہا ہے اس وجہ سے بلدیہ کی حدود کے ساتھ ملحقہ ایریا کو شامل کر نے کے لئے تجویز پیش کی گئی ہے اس سے بلدیہ کی آمدن بڑے گی آ ٹھ آٹھ لا کھ کی ممبران کے لئے گرانٹ او نٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے میں چا ہتاہوں کہ ہر ممکن کو 25,25لا کھ کے فنڈز دوں بلدیہ کی نئی دکانوں کی نیلامی میں شہر کی دیگر پرائیویٹ دکانوں کی کرایوں کے برابر دکا نیں دی جا ئیں گی اور ان کو کسی ما فیا کے ہتھے نہیں چڑنے دیا جا ئے گا یہاں ہر کام کے پیچھے دس ما فیا مو جود ہیں اپو زیشن لیڈر حا جی محمد اکر م خان کی پارٹی ڈسٹرکٹ کو نسل چلا رہی ہے صرف ٹینڈر کی باری آئی تو پورے ٹینڈرر منسوخ ہو گئے وہاں ان کی جماعت نے ہمارے بندوں کو اٹھا کر چیئر مین شپ حاصل کی ، انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں سے ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس دائرہ کار میں شامل کیا جائے گا بیت المال خود مختیار ادارہ کے ہم قانون کے مطابق ان کے طریقہ کار میں کوئی رد و بدل نہیں کر سکتے تاہم ان کو اپنی تجاویز دیں گے اور ہر ممکن کوشش ہو گئی کہ اس قرار داد کے مطابق تجاویز کی منظوری کی کو ممکن بنا یا جائے دس لا کھ کا ا یمر جنسی فنڈ ہر ممبران میں مساوی تقسیم کیا جائے گا، اجلاس میں ملک جاوید اختر کی قرار داد کے چیئر مین زکو ۃ کمیٹی اوربیت المال کے ممبران کو پا بند کیا جائے کہ وہ بلدیہ کے کونسلر کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ اس میں بہتری اورشفا فیت لا ئی جا سکے جس پر خاتون کونسلر بیگم خالدہ را نا نے محکمہ زکوۃ عشر کمیٹی اور پنجاب بیت المال کے فنڈز اور مستحقین میں فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار بتا تے ہوئے کہا کہ مذکورہ ادارو ں کے ممبران جن کا میں بھی حصہ ہوں خود زکو ۃ اور بیت المال سے امداد لینے والے مستحقین کے بارے میں چھان بین کر تا ہے جس پر دونوں ممبران کے درمیان تلخی پیدا ہو گئی اور دونوں اجلاس چھوڑ کر چلے گئے اجلاس کے اختتام پرکونسلر میڈم جعفری کی صاحبزادی کی وفات پر ان کی مغفرت کے لئے دعا کرا ئی گئی ۔

اٹک سٹی: جشن بہاراں میلہ کی تقریبات میں بیل دوڑ کے دوران نا خوشگوار واقعات بیلو ں نے بے قابو کر شائقین پر چڑھا ئی کر دی
جشن بہاراں میلہ کی تقریبات میں بیل دوڑ کے دوران نا خوشگوار واقعات بیلو ں نے بے قابو کر شائقین پر چڑھا ئی کر دی بیلوں کی ٹکر سے دو درجن سے زا ئدافراد زخمی متعدد گاڑیوں کو جزوی نقصان ‘تفصیلات کے مطابق 12سال کے بعداٹک میں جشن بہارں کے نام سے میلہ منعقد کیا گیا ،اس سے قبل سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے مسلم لیگ (ق )کے دور میں یہ میلہ منعقد کروایا جا تا تھا دوبارہ پنجاب میں اٹک کی واحد اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کی چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کی نگرانی میں میلہ کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی صدر شمالی پنجاب پی ٹی آئی عامر کیانی تھے، گراؤنڈ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا‘سیکورٹی کے بہترین انتطامات تھے ، بیل دوڑ کے مقابلوں کے دورا ن بیلوں کی چندجوڑیاں بے قابو ہو کر عوام کے اوپر چڑ دوڑیں جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں موقع پر مو جود ریسکیو 1122کے عملہ نے ابتدا ئی طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا تاہم اس موقع پر سٹیڈیم کے اندر کھڑی گاڑیوں کو بھی بیلوں کی ٹکر سے جزوی نقصان پہنچا ۔

اٹک سٹی:کا مسیٹس یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فسٹ ائیر کا طالب علم پراسرار طور پرجا ں بحق 
کا مسیٹس یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فسٹ ائیر کا طالب علم پراسرار طور پرجا ں بحق ‘تفصیلات کے مطابق اٹک کی کامسیٹس یونیورسٹی میں مردان کا رہائشی فسٹ ائیر کا طالب علم سیف اللہ ولد روح الامین کو اچانک پیٹ میں درد محسوس ہو ئی اور ہاسٹل کی روم میں واقع واش روم چلاگیا ‘دوست کو شک گزر تو اس نے ہاسٹل سکیورٹی کو اطلاع دی جس پر سکیورٹی حکام نے چیک کیا تو سیف اللہ حالت غیر میں پڑا تھا جیسے فورا ریسکیو 1122 کے حکام نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردیا، ڈاکٹروں کے مطابق متوفی سیف اللہ کی موت شیشہ پینے سے ہوئی ہے اسی سلسلے میں ڈائریکٹر یونیورسٹی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ایک شریف النفس نوجوان تھا ان کی کردار پر شک نہیں کیا جاسکتا اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی اسرار ستی نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہیں کرسکتے متوفی کے والد قانون کاروائی نہیں کرانا چاہتے جبکہ طالب علم کے والد اور چچا کی باہمی رضامند کے ساتھ بغیر پوسٹ مارٹم کے لاش کو دفنانے کے لیے مردان چمرنگ لے گئے تاہم یونیورسٹی میں پڑھنے والے طباء کے والدین میں اس واقعے کے متعلق ابہام پایا جاتا ہے۔























No comments:

Post a Comment