Wednesday, February 14, 2018

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated from Hong Kong, S.A.R.

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated from Hong Kong, S.A.R.




اٹک سٹی:صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد بھرتی ہونیوالے اساتذہ 2014سے مستقل ہونے کے بجائے عارضی کام کر رہے ہیں؛ رپورٹ

پنجاب بھر میں ایک لاکھ سے زائد بھرتی ہونے والے اساتذہ 2014سے مستقل ہونے کی بجائے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ان اساتذہ کو تین سال مکمل ہونے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا مستقل نہ ہونے پر اساتذہ میں تشویش اور مایوسی پائی جاتی ہے پنجاب حکومت صوبہ بھر کے ایک لاکھ سے زائد 2014سے 2017تک بھرتی ہونے والے عارضی بنیادوں کے اساتذہ کو مستقل کریں ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے صدر ملک محمد افضال ، چیئرمین محمد خان، جنرل سیکرٹری عمران اصغر اور سیکرٹری اطلاعات نیاز احمد نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ 2014میں بھرتی ہونے والے اساتذہ جن کی تعداد ایک لاکھ سے زائد بنتی ہے صوبہ بھر میں مستقل ہونے کا انتظا رکر رہے ہیں حالانکہ اصولی طور پر کنٹریکٹ تین سال مکمل ہونے پر مستقل کیا جانا ضروری ہے مگر پنجاب حکومت چار سال گزرنے پر بھی ان اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے ان کی پریشانیوں میں اضافے کا ذریعہ بن رہی ہے ان رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ 2014سے بھرتی ہونے والے ان اساتذہ کو مستقل کر کے ان کی پریشانی اور مایوسی دور کی جائے مستقل ہونے پر ہی یہ اساتذہ کرام سکون اور سکھ کا سانس لے سکیں گے ۔

اٹک سٹی:کچہری کے باہر کھڑے مو ٹر سائیکل چور لے اڑے 
کچہری کے باہر کھڑے مو ٹر سائیکل چور لے اڑے جبکہ پو لیس نے ایک ماہ کے اندر تین چوری ہو نے والے مو ٹر سائیکل بر آمد کر تے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب پو لیس کو محمد یوسف ولد احمد خان ساکن تھٹی سیداں نے بتا یا کہ میں پنڈی گھیب کچہری میں کسی کام کے سلسلے میں گیا اوراپنا موٹر سائیکل نمبری STM-1444 گیٹ کے با ہر کھڑا کیا وا پس آیا تو کو ئی نا معلوم چور میرا مو ٹر سائیکل چوری کر کے لے گیا۔ پو لیس نے 381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ حضرو ہٹیاں چو کی حدود میں ایک ماہ قبل عزیز الرحمن ولد عبدالرحمن ساکن جتیال جو اپنے گھر کھا نا کھا نے کے لئے آیا اور گھر کے با ہر اپنا موٹر سائیکل AKK-4194کھڑا کیا تھا جو نا معلوم چور چوری کر کے لے گئے پو لیس نے موٹر سائیکل چور انور خان ولد فضل الربی ساکن سیدن سے برآمد کر لیا جبکہ محمد طفیل ولد محمد صالحین ڈھوک رحموں حضرو جس نے اپنے گھر کے اندر ڈیوری میں موٹر سائیکل کھڑا کیا تھا اور گھر کے اندر چلا گیا تھا با ہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھا پو لیس نے ندیم خا ن ولد رحیم خان ساکن جتیال ، ظہور احمد ولد دلا ور ساکن سیدن ، انورخان ولد فضل ربی ساکن سیدن نے چوری کیا تھا بر آمد کر تے ہو ئے ان کے خلاف 381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، شیں باغ کا رہا ئشی محمد شہباز نیئر ولد محمدشریف نیئر جوکچھ روز قبل قطبہ موڑ میں شا پنگ کے لئے گیا تھا اور دکان کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھا پو لیس نے ندیم خان ولد رحیم خا ن سے موٹر سائیکل بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ چوری کے مقدمات درج کر لیئے ۔ 

اٹک سٹی:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا جنرل بس سٹینڈ کے قریب ٹی سٹوراورہوٹل پرچھاپہ ‘ہزاروں روپے مالیت کی ملاوٹ شدہ پتی تلف کردی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا جنرل بس سٹینڈ کے قریب ٹی سٹوراورہوٹل پرچھاپہ ‘ہزاروں روپے مالیت کی ملاوٹ شدہ پتی تلف کردی ،آئندہ ملاوٹ شدہ پتی فروخت کرنے پردوکان سیل کردی جائیگی ۔پتی فروش وارننگ ہوٹل کے مالک کوصفائی اورکھانوں کا معیار بہتربنانے کی ہدایات ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب فوڈآفیسراحمدنوازکی نگرانی میں ٹی سٹوراورہوٹل پرچھاپہ ماراٹی سٹورپردوران چیکنگ ہزاروں روپے مالیت کی ناقص ملاوٹ شدہ پتی کوتلف کردیاگیااورٹی سٹور کے مالک وارننگ دی گئی ہے کہ اگر آئندہ ملاوٹ شدہ پتی برآمد ہونے پردوکان کو سیل کردیاجائیگا۔فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب موجود مرحباہوٹل کو بھی چیک کیااور ہوٹل کے مالک کووارننگ دی کہ ہوٹل میں صفائی اورکھانے کے معیار کوبہتربنائیں صفائی اور کھانے کا معیار بہتر نہ ہونے کی صورت میں بھاری جرمانہ کیا جائیگا۔فوڈ آفیسراحمدنواز نے میڈیا کو بتایا کہ ملاوٹ،ہوٹلوں میں ناقص کھانوں کے فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات کیخلاف ہماری کاروائیاں جاری ہیں پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پرہم ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں چھاپے مارہے ہیں اس سلسلہ میں عوام اور میڈیا ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ملاوٹ کرنیوالوں اورغیرمعیاری اشیائے خوردنوش فروخت کرنیوالوں کی نشاندہی کریں۔

جکارتہ (انڈونیشیا):محمد ناصر مصطفی حضروی کیجانب سے یومِ کشمیر کے موقع پر اُنکی رہائش گاہ میں’’کشمیرڈے سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا
جکارتہ میں مقیم حضروشہر کی نوجوان کاروباری وسماجی شخصیت محمد ناصر مصطفی کی جانب سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حوالے سے ایک تقریب ’’کشمیر ڈے ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی محمد عاقل ندیم (ایمبیسڈرآف پاکستان فار انڈونیشیا)، کرنل خرم شبیر (ڈیفنس اتاشی) تھے۔ اس موقع پر پاکستانی ولوکل انڈونیشنین کیمونٹی بھی کثیر تعداد میں موجود تھی۔مقررین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے ،کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے ،بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے ۔اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے۔مقررین نے مزیدکہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی ، وہ آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے ،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیا ۔

حضروسٹی: مسلم لیگ (ن) کار کر دگی کی بنیاد پر 2018ء میں حکو مت بنا ئے گی؛ شیخ آفتاب احمد کا حضرو شہر میں تاریخی خطاب
وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کار کر دگی کی بنیاد پر 2018ء میں حکو مت بنا ئے گی، حلقہ کے 126دیہاتوں میں سو ئی گیس اور بجلی فراہمی کے منصوبے مکمل ہو گئے ہیں ،ترقی کا سفر تا ج محمد خا نزادہ ، شہید کرنل ریٹا ئر ڈ شجا ع خانزادہ کے ساتھ شروع کیا تھا ‘صوبائی وزیر جہا نگیر خانزادہ کے ہمراہ مکمل کر دیا ہے، لاڈلے نے سوا ئے گا لیوں اور بہو بیٹیوں کو روڈوں پر نچا نے کے سوا کچھ نہ دیا،شادی کے لئے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے وا لے عمران خان کی خواہشات پا کستان کی غیو ر عوام کبھی پوری نہیں ہو نے دے گی‘ کے پی کے کی ساڑھے چار سالہ کا ر کر دگی قوم کے سا منے ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے حضرو میں دو کروڑ کی لا گت سے جناز ہ گاہ اور عید گا ہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، تقریب سے چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد ، میزبان تقریب طلا ل اشرف بٹ ، خطیب مو لا نا حسین احمد ، ملک جمیل و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پرایم پی اے محمد شا ویز خان ، امیدوار قومی اسمبلی آصف علی ملک ایڈووکیٹ، نا مز د امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلما ن سر ور ، چیئر مین بلدیہ حضرو محمد سعید آرائیں،وائس چیئرمین ملک منافع خان،امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 18پنڈی گھیب چیئر مین یونین کونسل ملک ریاست علی سیدریال، چیئرمین یونین کونسل حاجی محمد اعظم پسوال، خالد زمان خالقی ، حاجی رفاقت خان ،وائس چیئرمین شیخ بابر نواز، رہنما مسلم لیگ (ن)ڈاکٹر اشرف بٹ،شیخ اجمل محمود، کونسلر ان بلدیہ حضرو شیراز خان، حاجی احسان خان، چیئر مین یونین کونسل بہادر خان، ایم ڈی مہریہ ٹاون ملک جاوید اختر،ضلعی سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد ، مر کزی صدر انجمن تا جران رو چیئر مین ضلعی سیر ت کمیٹی اٹک راشد الرحمن خان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈو جنرل سیکر ٹری سیرت کمیٹی ندیم رضا خان، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان ،جنرل سیکر ٹری تفسیر احمد خان ، عمران علی سیفی ، حر عباس ، چیئر مین حضرو کامرہ پریس کلب محمد نواز خان ،سینئر صحافی محمد انور مرزا ، سینئر صحافی نثار علی خان ، لطف الرحمن ، حفیظ میر ، شہزاد مر زا ،میڈیا ایڈوائیزر ڈا کٹر میاں را شد مشتا ق ،پی اے شہزاد احمد اعوان ، تو قیر قریشی ، ذو ہیر عباس ، شیخ خا لد محمود خا لدی ، و ا ئس چیئر مین یو نین کونسل شمس آباد محمد سعید اعوان کے علاوہ ضلع بھر سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب یو نین کونسل چیئر مینزاور عما ئدین علاقہ کی کثیر تعداد مو جود تھی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس علاقے کو آگے کی طرف لے جا نے میں جو کا رکن اور دوست میرے دست و بازو بن رہے ہیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں حضرو شہر کا دیرینہ مسئلہ جناز ہ گاہ اور عید گاہ کی تعمیر کا تھا جس کے لئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے منظوری دے دی عید گاہ میں بیک وقت چار ہزار سے زائد افراد جبکہ با ہر صحن میں آٹھ ہزار اور عید گاہ کی چھت پر چار ہزار سے زائد نمازی نماز ادا کر سکیں گے شہر کی مسلم آبادی کے لئے 29کنال اور غیر مسلم مسیحی آبادیوں کے لئے سات کنا ل کی اراضی جو کہ حکو مت پا کستا ن نے خرید کر دی مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کی طرف سے حضروشہر کی عوام کے لئے ایک تحفہ ہے حضرو شہر کے لئے چار ٹرا لیاں جن پر ٹرا نسفا رمر نصب کیئے گئے ہیں بجلی خرابی کی صورت میں زیر استعمال لا ئے جا سکتے ہیں دو ٹرا نسفا مر ٹر الیا یو نین کونسل غور غشتی کے لئے جبکہ 22کلو میٹر پا ئپ لا ئن کا کام تیزی سے جاری ہے 14کلو میٹر باقی ہے وہ بھی جلد مکمل کر دیا جا ئے گا ہم نے پا ئندہ ابا بکر سر کہ سے لیکر سروانہ شا ہ ڈھیر تک 36کلو میٹر کی کا ر پٹٹ سڑک بچھا دی ہے ،15سال ملک سمیت ضلع اٹک کے وسا ئل پر قبضہ جما نے والوں نے اخباری بیانوں میں ضلع اٹک کو خیا لی مثالی ضلع بنا یاعلاقہ کی ترقی ہمارے ہاتھوں لکھی ہو ئی تھی زبانی جمع خر چ کر نے والوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو صرف وعدوں پر ٹر خا یا ہے محمد نوازشریف کو ماضی میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا نے کی سزا دی گئی اور اب دوبارہ دو تہائی اکثریت ہو نے کے با وجود ملک کو معاشی طاقت بنا نے کی سزا دینے کے لئے صرف تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر کے پاکستان کی ترقی پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ہے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عا لمی لیڈر ہیں انہیں بھارت کے مقابلے میں ایٹمی قوت بننے سے رو کنے کے لئے پا نچ ارب ڈالر کی آفر کی گئی مگر انہو ں نے قومی حمیت اور خیرت کو مقدم جا نتے ہوئے ڈا لروں کی آفر ٹھکرا کر چھ کے مقا بلے میں سات ایٹمی دھما کے کر کے بھارت اور اس کے حواریوں کی بو لتی بند کر دی وفا قی وزیر پا رلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں عوام سے کیئے گئے دعدے نبھا دیئے ہیں اپنی سیاسی زندگی میں چھ الیکشن جیتے ہیں سابق آمر مشرف نے قا ئد محمد نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر وزارت کی آفر کی جس کو جو تی کی نوک پر رکھاآمر کے دور میں میرے او پر جھوٹے مقدمات بنا ئے گئے میرے کاروبار خراب کیئے گئے مگر اپنے لیڈر محمد نواز شریف کی طرح ملک کی سا لمیت ، بقا ء اور ترقی کی خاطر نہ بکے نہ جھکے اور ثابت قدم رہے جس کے نتا ئج دنیا مان رہی ہے 2013میں اقتدار سنبھا لتے ہی دہشت گر دی ، لوڈ شیڈنگ جیسے بحرا ن حکومت کو ورثہ میں ملے جن پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف قابو پا یا بلکہ کر اچی کا امن بحال کیا ملک کو دہشت گر دی کے افریت سے بڑی حد تک چھٹکارہ دلا یا ثابت قدمی کے نتا ئج کی بدو لت اٹک میں تر قی کاسنہری دور شروع ہوا حلقہ کے ایک کو نے سے لیکر دوسرے کو نے تک سوئی گیس فراہمی کے مکمل ہوتے منصوبے ، سڑکات کی تعمیر ، بجلی کے میگا پرو جیکٹس ہمار ی خدمات کا منہ بولتا ثبو ت ہے 15سال تک آمر کی چھتر چا ؤں تلے ضلع کے سیا ہ و سفید کے ما لک کس منہ سے عوام سے ووٹ ما نگے گے اپنے دور اقتدار میں سوا ئے زبانی جمع خر چ کے انہوں نے عوام کو کیا دیا ۔

گاؤں موسیٰ :حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلاب لانے میں دن رات کوشاں ہے ؛ ملک انصار 
وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ کے پرسنل سیکرٹری و ضلعی کسان کونسلر ملک انصار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلاب لانے میں دن رات کوشاں ہے ، بنیادی مرکز صحت موسیٰ کو ایمبولینس کی فراہمی اس سلسلہ کی کڑی ہے ، شہباز شریف نے صحت و تعلیم کے میدان میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کو پاکستان میں سرفہرست لا کھڑا کیاہے، چھچھ کے دیگر بنیادی مراکز صحت جو کہ 24گھنٹے کام کررہے ہیں کیلئے بھی ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اس کاوش پر اپنے قائد وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انچارج بی ایچ یو ڈاکٹر سدرہ منیر کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت موسیٰ کو ایمبولینس فراہمی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، افتتاح کیا ، اس موقع پر سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر ندیم راشد، چیف ٹیکنیشن محمد طفیل ، ڈسپنسر سعید احمد ، لیڈی ہیلتھ وزیٹر شبنم غزالہ بھی موجود تھیں، ملک انصار نے مزید کہا کہ دن رات کاوشوں کی بدولت حلقہ پی پی 16ترقیاتی کاموں بالخصوص صحت و تعلیم میں پورے پنجاب میں سرفہرست ہے ، ملک انصار نے بنیادی مرکز صحت موسیٰ کی انچارج ڈاکٹر سدرہ منیر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شعبہ صحت میں بھر پور خدمات ہیں، انکی پوری ٹیم دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔

بروتھہ (اٹک): عملے کی غفلت اور لا پر واہی سے خود رو گھاس کو لگا ئی جا نے والی آگ نے پورے علا قے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
پاکستا ن میں پا نی کے ذریعے بجلی کے پیداوار کے سب سے بڑے منصوبے غازی بروٹھہ پاور پراجیکٹ کے گر د ونواح میں عملے کی غفلت اور لا پر واہی سے خود رو گھاس کو لگا ئی جا نے والی آگ نے پورے علا قے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہ آگ تین کلو میٹر کے طو ل و عرض تک پھیل گئی تاہم اطلاع پر ریسکیو 1122کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا، ریسکیوکی8 گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا اور دو گھنٹوں کے تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے آگ لگنے کے سبب علاقہ کے سینکڑو ں قیمتی درخت اور ادویات میں استعمال ہو نے والی نا در جڑی بوٹیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں تاہم ریسکیو 1122کی فوری آگ بجھا نے کی کاروائیوں کے سبب کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا ۔

اٹک کامرہ روڈ اسلم کالونی میں پٹھان خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگ گئی، بیشتر جھگیاں جل کر خاکستر 
اٹک کامرہ روڈ اسلم کالونی میں پٹھان خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگ گئی، بیشتر جھگیاں جل کر خاکستر ، ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا شہر سے دو کلومیٹر دوراسلم کالونی جہاں مختلف قبیلوں کے لوگ پٹھان خانہ بدوش عارضی جھگیاں ڈال کر رہائش پذیر ہیں ، عینی شاہد کے مطابق سالن پکاتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی جس سے قریب موجود دیگر جھونپڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں ،مبینہ طور پر سلنڈر دھماکہ کی آواز بھی سنی گئی، دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقہ میں آگ پھیل گئی ، جوں ہی آگ لگی لوگوں نے بھا گ کر اپنی جانیں بچائیں تاہم لاکھوں رو پے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ، اطلاع پر ریسکیو 1122کا عملہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی نگرانی میں جائے حادثہ پر پہنچا، ریسکیوکی8گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ، اور دو گھنٹوں کے تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ،ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہد ا یت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک محمد فاروق پولیس کی بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچ کر اور امدادی کاروائیوں میں بھر پور حصہ لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیات کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے جائے حادثہ میں پہنچ کر تمام حالات کو کنٹرول کیا ، متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ہمارا 35سے 40لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ، ہماری قیمتی دستاویزا ت جل گئی ہیں جن میں ہمارے سکونتی سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ بھی آگ کی نظر ہو گئے ہیں ، ارد گرد کی آبادی نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر آگ کو بجھانے میں اپنا کردار ادا کیا ، واقع کی اطلاع پر اردگرد کی آبادیوں کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور ریگر ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ۔

اٹک سٹی:ورکرزکسی بھی سیاسی جماعت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حثییت ہوتے ہیں ؛رانا نصیب علی خان 
ورکرزکسی بھی سیاسی جماعت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حثییت ہوتے ہیں ‘جماعتی امور میں ورکرز کی رائے کو پس پشت ڈالنا سیاسی بیوقوفی ہوتی ہے ،عمران خان ضلع اٹک کے ورکرزکی رائے کو مقدم رکھیں ۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گولڈ میڈلسٹ رانانصیب علی خان نے میڈیاکے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کسی بھی جماعت کااثاثہ اس کے ورکرزہیں ،اچھے ورکرز کے بغیر کوئی بھی جماعت یاپارٹی ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ یہی ورکرز پارٹی کے لئے ریڑھ کی ہڈی جیسے ہوتے ہیں ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ضلع اٹک کے پارٹی ورکروں کی بات اور ان کے مشورے پر عمل کریں تبھی آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ،اگر پارٹی ورکرز کی رائے کو ترجیح نہ دی بلکہ اس کو نظرانداز کیاتو اس کے نتائج پارٹی کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں اور اس کاسیاسی فائدہ مخالف پارٹیاں اٹھاسکتی ہیں ،کسی کے قدم اٹھانے سے پہلے اپنے نظریاتی کارکنوں اورورکروں کی رائے اور مشورے کو دیکھناہوگا تب ہی ضلع بھر سے کامیابی کا حصول ممکن ہے ۔

اٹک سٹی:زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا 
زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں اور زمینداروں کی فلاح وبہبود کے لیے کئی انقلابی اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے ضلع اٹک نے زراعت کے شعبہ میں کا فی ترقی کی ہے اور ترقی کا یہ سفر اب بھی جاری ہے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں زراعت کے شعبہ میں مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو زراعت کی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھرمیں زرعی انقلاب آیا ہے اور انقلاب کا یہ سفر جاری رہے گااجلاس میں شرکاء کو ضلع اٹک میں زراعت کے شعبہ میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اٹک سٹی:ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایم پی اے ملک ظفر اقبال،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں جاری صحت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اس کے علاوہ ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور مراکزصحت میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کر دیا گیاہے ڈی سی اٹک نے کہا کہ اسفندیا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے اجلاس میں محکمہ صحت کی مجموعی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

گاؤں بہبودی میں ’’بہبودی تھری سٹار ‘‘ کے نام سے یوتھ یونین کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا ؛ندیم احمد 
یوسی ملک مالہ کے گاؤں بہبودی میں ’’بہبودی تھری سٹار ‘‘ کے نام سے یوتھ یونین کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا ،بہبودی کے نوجوانوں کے تمام مسائل اور ان کے تمام مطالبات ’’بہبودی تھری سٹار ‘‘ کے پلیٹ فارم سے حل کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار یوسی ملک مالہ کے یوتھ کونسلر ندیم احمد اور کسان کونسلر اکرم خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ’’ بہبودی تھری سٹار ‘‘ بے روزگار نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی ،بہبودی تھری سٹار‘‘یوتھ یونین کا مشن نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچا کر ان کیلئے تفریح کے مواقع فراہم کر نا ہوگا اور ان کے مسائل کے حل اور ان کے تمام جائز مطالبات کو پورا کر نے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ یوتھ یونین عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریگی ،کسی کو کسی کے حقوق غصب نہیں کرنے دینگے بلکہ جہاں تک ممکن ہو سکا ہم بہبودی کی نوجوان نسل کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے ۔

اٹک سٹی: گرین اٹک کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا 
گرین اٹک کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کی،اجلا س میں اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق ، اے ڈی سی جی کنول بتول ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کامران کاظمی کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ درخت لگانا سنت ہے اور عین عباد ت ہے، اس لیےء ضروری ہے کہ تمام افراد اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے آمدہ شجر کاری مہم میں ضلع بھر میں درخت لگائیں،انہو ں نے کہا کہ اس شجر کاری مہم میں ضروری ہے کہ عوام الناس ماحول کو صاف رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کریں تاکہ فضاء خوشگوار ہو اور انسان تازہ فضاء میں سانس لے سکیں، اجلاس میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تمام سرکاری ،غیر سرکاری ، سماجی اور دیگر تنظیمیں آمدہ شجر کاری مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی،اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت عمل میں لائی جائے گی اور انہیں اس بات کی طرف راغب کیا جائے گا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس سلسلے میں بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ عوام الناس کو ماحول کو صاف رکھنے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو اور وہ شجر کاری مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں ۔ 

اٹک سٹی:شیخ شیراز کو نماز فجر کے بعد نا معلوم ملزمان نے اغواء برا ئے تا وان کے لئے اغوا ء کر لیا
جو ائنٹ سیکر ٹری انجمن تا جران ، ما لک ریاض کر یانہ سٹور شیخ سعید احمد کے 44سا لہ بیٹے شیخ شیراز کو نماز فجر کے بعد نا معلوم ملزمان نے اغواء برا ئے تا وان کے لئے اغوا ء کر لیا۔ تھانہ اٹک سٹی میں مقدمہ در ج تفصیلات کے مطابق شیخ سعید احمد نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ان کی رہا ئش محلہ اسلام لا ئن اٹک سروالہ روڈ پر ہے جبکہ ان کا کاروبار ریاض کریا نہ سٹور مدنی چوک کے نزدیک ہے ۔ان کا 44سا لہ بیٹا شیخ شیراز نما ز فجر کی ادائیگی کے لئے گھر سے ملحقہ مسجد خا نہ خدا میں گیا تاہم کا فی دیر تک وا پس نہ آنے پر اس کو تلاش کیا گیا ،میں نے اپنے موبا ئل فو ن نمبر 0321-5718096سے اپنے بیٹے کے موبا ئل فون 0322-5282972 پر کا ل کی تو وہ نمبر بند تھا مجھے قوی یقین ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نے اغواء کر لیا ہے پو لیس نے زیر دفعہ 365ت پ کے تحت مقدمہ کر لیا ہے تفتیش سب انسپکٹر محمد حیات کر رہے ہیں۔ 

اٹک سٹی:عوام میں ٹیکس کی آدائیگی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے کوشاں ہیں؛طارق محمود بھٹی 
ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے ،عوام میں ٹیکس کی آدائیگی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘ٹیکس وصولی کے نظام کو آسان بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار طارق محمود بھٹی ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس سرکل واہ کینٹ نے پریس کلب حسن ابدال میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ تاجر اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں ٹیکس کی ادائیگی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ ٹیکس کی وصولی کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اس ملک کا ہر شہری بلا واسطہ ٹیکس ادا کر رہا ہے مگر وہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کر کے ٹیکس چوروں کی صف میں شامل ہیں ہمیں عوام میں شعور بیدار کرنا ہو گا کہ وہ اس ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے حصول سے ہی ملک میں میگا پراجیکٹس شروع کیے جا سکتے ہیں جبکہ صحت اور صاف پانی جیسی سہولیات کے لیے بھی ٹیکس کی وصولی انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں پیچیدگیوں کو دور کرنے اور ٹیکس ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس نظام میں بہتری لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت یا مشکلات کی صورت میں ہمیں بتایا جائے ہم ان کی ہر ممکن جائزامداد کرنے کے لیے موجود ہیں۔ 

تحصیل حضرو:کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ اور پی اے سی انتظامیہ کے خلاف در جنوں دیہاتوں کے سینکڑ وں افراد کا احتجاجی مظاہرہ 
کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ اور پی اے سی انتظامیہ کے خلاف در جنوں دیہاتوں کے سینکڑ وں افراد کا احتجاجی مظاہرہ ‘جی ٹی روڈ کامرہ ساماں چو ک پر ہوا اور مسائل حل نہ ہو نے پر جی ٹی روڈ بند کرنے کی دھمکی ،تفصیلات کے مطابق وائس چیئر یو نین کونسل شمس آباد شیخ بابر نواز،سید ریاض حسین شاہ، کونسلر انیس خان، سید شجاعت علی شاہ،نمبردار امجد بیگ،ڈاکٹر محمد الطاف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ بورڈ کامرہ کی طرف سے ملحقہ یونین کونسل کی آبادی کے زبر دستی ادغمام کے خلاف درجنوں دیہات کے سینکڑوں لوگوں نے ساماں چوک قطبہ موڑ پر زبردست احتجاجی مطا ہرہ کیا ،اس موقع پر پی اے سی انتظامیہ کی پالیسوں پر بھی شدید تنقید کی ، کینٹ بورڈ کی طرف سے مختلف دیہات کے خسرہ جات اور ووٹوں کو کامرہ کینٹ میں ظاہر کیے جانے کی شدید مذمت کی ،انہوں نے محکمہ مال کی غفلت اور لاپر وائی کی بھی تنقید کی ،کئی سالوں سے نوکری کرنیوالے مقامی لوگوں کو نکال کر غیر مقامی آفراد کی بھرتی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ قرار دیا ،ہزاروں کنال زمین دینے کے باوجود آج بھی مقامی آفراد بے روزگار ی کے دھکے کھا رہے ہیں ،جبکہ کلاس فور تک کی ملازمت دینا گوارا نہیں کیا رہا ،ہائی ویز کی زمین کو زبر دستی کینٹ بورڈ کے فائدے کے لیے استعمال کیا جارہاہے سرکاری ادارے اپنی بے بسی کی سزا عوام کو دینے کی کو شش میں ہر گز معاون نہ بنیں ،آخر میں انہوں نے عوام سے پر قسم کی قربانی دینے کا عہد لیا اور ان کی مسائل کی طرف توجہ نہ دینے کی صورت میں جی ٹی روڈکو بلاک کرنے کی دھمکی بھی دی ،مظاہر کا اہتمام مقامی بلد یاتی نما ئندوں اور یونین کونسل شمس آباد کی طر ف سے کیا گیا ۔

اٹک سٹی: پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مزدور طبقے کی کمر توڑنے کے مترادف ہے ؛ ملک امداد حسین
عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پاکستان میں ایک مہینے کے اندر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مزدور طبقے کی کمر توڑنے کے مترادف ہے اور تمام سیاسی جماعتوں آپس میں رسہ کشی میں مصروف ہیں،ان خیالات کااظہار رہنما مزدور اتحاد ضلع اٹک ملک امداد حسین اعوان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اس غریب عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں سب اپنے اپنے اقتدار کی ہوس میں مگن ہیں مسلم لیگ (ن )عوام سے انتقام لینا بند کرے اور بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرے اور بحضور خدا وند کریم اپنے گناہوں کی معافی مانگیں روز بروز جس طرح عدالتی عالیہ میں بے عزت ہو رہے ہیں اور دیگر سیاسی پارٹیاں میں آس کے جھگڑے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مخلوق خدا کے بارے میں سوچیں اور مل کر احتجاج کریں اور اس ظالم و جابر حکومت کو مجبور کریں کہ وہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کریں تا کہ اس بڑھتی مہنگائی کا ٹائم سے سدباب کیا جا سکے ۔

اٹک سٹی: پو لیس عوام کی خا د م ہے اور سماج دشمن عناصر کو کیفر کر دار تک پہنچا نا بھی پو لیس کے فرائض میں شامل ہے ؛ ڈی پی او
پو لیس عوام کی خا د م ہے اور سماج دشمن عناصرو جرا ئم پیشہ افراد کو کیفرے کر دار تک پہنچا نا بھی پو لیس کے فرائض میں شامل ہے ،خوش اخلاقی اور قا نو ن کے دائرے میں رہ کر پو لیس عوام سے بہتر را بطہ اور تعلقات قائم کر سکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے کا نفرنس روم ڈی پی او آفس اٹک میں ضلع اٹک کے زیر تر بیت سب انسپکٹر زکے خصوصی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جس میں ضلع بھر کے مختلف کورسسز کرنے والے سب انسپکٹرز کی کثیر تعداد نے شر کت کی دوران میٹنگ ڈی پی اواٹک نے زیر تر بیت سب انسپکٹرز کو ہدایات دیں کہ کسی بھی کام کے سلسلہ میں آنے والے شخص کے ساتھ نہ صرف انتہائی خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیاجا ئے بلکہ انکے مسائل کا فوری حل نکال کر اسکو میرٹ پر یکسو بھی کیا جا ئے، اٹک پولیس ہمیشہ سے عوام کی خدمت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی عوام لناس کا کام کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

اٹک سٹی:پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اٹک کی طرف سے ضلع اٹک کے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری ہے
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اٹک کی طرف سے ضلع اٹک کے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری ہے ،اس موقع پر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرنل عارف ماگرے نے کہا ہے کہ اٹک میں بین الاقوامی معیار کا ہیپاٹائیٹس سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر ہیپاٹائیٹس سے متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر نے 1600 بستروں کا ایک ہسپتال لاہور میں قائم کیا ہے اور اس کا ایک پروگرام کالے یرقان کی روک تھام اور علاج ہے جو پنجاب کے 25 اضلاع میں کام کررہا ہے اس وقت اٹک میں اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بین الاقوامی معیار کا ہیپاٹائٹس سنٹر قائم کیا گیا ہے جو کالے یرقان کے مریضوں کا موثر اور مفت علاج کررہا ہے پی کے ایل آئی نے اٹک میں اس سلسلے میں عوامی آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں تعلیمی اداروں میں جاکر طلباء و طالبات کو لیکچرز دیئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جا کر ہیپا ٹائیٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرسکیں اور ضلع اٹک سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہو سکے۔

اٹک شہرمیں محکمہ سوئی گیس کے خلاف صارفین کا احتجاج محکمہ سوئی گیس اٹک نے تاخیرسے بل بھیجنا معمول بنالیا
اٹک شہرمیں محکمہ سوئی گیس کے خلاف صارفین کا احتجاج محکمہ سوئی گیس اٹک نے تاخیرسے بل بھیجنا معمول بنالیا،دیر سے بل ملنے کی وجہ سے ہمیں جرمانوں کا بوجھ بھی برداشت کرناپڑتاہے کئی کئی ماہ سے ہمیں سوئی گیس کے بل موصول ہی نہیں ہورہے ہیں محکمہ سوئی گیس اٹک کے دفترشکا یت لے کر آئیں تو ہمیں اسلام آبادآفس جانیکامشورہ دیا جاتاہے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کے باوجودہم کنکشن سے محروم ہیں حکومت محکمہ سوئی گیس کے نارواسلوک کافوری نوٹس لے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔

گاؤں قبلہ بانڈی:منتخب نمائندوں نے قبلہ بانڈی کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ؛ احمد خانزادہ
بابائے چھچھ خانزادہ تاج محمد خان گروپ کے چیئرمین و امیدوار صوبائی اسمبلی احمد خانز ادہ نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں نے قبلہ بانڈی کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ، قبلہ بانڈی کے عوام کیلئے واٹر سپلائی سے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے ، یہاں کے پانی کے تمام ٹیسٹوں میں ہیپاٹائٹس سی پیدا کرنے والے جراثیم پائے گئے ہیں ، لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، چھوٹے سے گاؤں کیلئے اتنے زیادہ مسائل سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حلقہ میں جیسے حکومت یا انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، ووٹوں کے وقت تو یہ لوگ کئی کئی چکر لگا کر درجنوں وعدے کر آتے ہیں مگر ووٹ لینے کے بعد منتخب نمائندے عوام کو پوچھتے تک نہیں، قبلہ بانڈی ڈیم کو اونچا کرنے کیلئے آنے جانے والی مشینری اور ریت کی کھانوں کی وجہ سے یہاں کی واحد سڑک ٹھوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا ایسے شکار ہے جیسے یہاں کبھی سڑک اور آبادی تھی ہی نہیں ، کمیشن اور ٹھیکوں کے شوقین یہ بھول جاتے ہیں کہ ایک منصوبہ شروع کرتے وقت دوسرے کو تباہ نہیں کر دیا جاتا ، قبلہ بانڈی کے لوگ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے جس اذیت کا شکار ہیں ایسی صورت میں وہ اس وقت حکومت اور اپنے منتخب نمائندوں کو بددعائیں دے رہے ہیں ، قبلہ بانڈی میں صرف ایک گرلز پرائمری سکول ہے ، مزید تعلیم کیلئے بچیوں کو دور دراز برہ زئی یا ملک مالہ جانا پڑتا ہے جو ان کیلئے ناممکن ہے ، بی ایچ یو بھی قبلہ بانڈی کے عوام کو سہولیات دینے سے رہا بلکہ یہاں سے تو ہر وقت ریت کان کی مشینری کی وجہ سے دھواں ہی اٹھتا رہتا ہے۔






























No comments:

Post a Comment