Sunday, January 28, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.



اٹک سٹی:ضلع کونسل کے اجلاس عام میں مسلم لیگ (ن) کے چھ ممبران ضلع کونسل فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر سرا پا احتجاج؛ تفصیلی رپورٹ

ضلع کونسل اٹک کے اجلاس عام میں مسلم لیگ (ن) کے چھ ممبران ضلع کونسل فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر سرا پا احتجاج‘ چیئر پرسن ایمان طاہر اور دیگر ممبرا ن ضلع کونسل کی جا نب سے حلقہ این اے 59کے منتخب ایم این اے محمد زین الٰہی کے فنڈز شکست خور دہ فرد کی جا نب سے استعمال کر نے پر دونوں جا نب سے کی جا نے والی بحث سے ضلع کونسل کے اجلاس عام میں کئی مر تبہ ممبران کا تلخ جملوں کا تبادلہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں ہو نے والے حادثے نے پنجاب حکو مت کے صحت اور امن و امان کے بارے میں کیئے جا نے والے اقد امات کی قلعی کھول دی ہے ۔اٹک میں تحصیل سطح پر اور دور دراز علاقوں میں عوام کو ڈسپرین بھی میسر نہیں ہے ،تھانہ با ہتر کی حدود میں یو نین کونسل جھنگ اور دیگر مقامات پر نقب زنی اور مسلح ڈکیتی کی وار داتوں میں اضافے نے امن و امان کی صورت حال کو سوا لیہ نشان بنا دیا ہے اضافی نفری جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر اور ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لا ئی جا ئے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل اٹک کا اجلاس عام جناح ہال میں زیر صدارت وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئر پر سن ضلع کونسل ایمان طا ہر،ا پو زیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان سمیت ممبران ضلع کونسل کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔ اجلاس میں تلا وت قرآن اور نعت شریف کے بعد چار دسمبر کو ہو نے والے اجلاس کی توثیق کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے چیر پر سن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے مسلم لیگ (ن) کے احسن خان ملال اور دیگر پا نچ ممبران کے فنڈز کی غیر منصفا نہ تقسیم کے حوالے سے اعتراضات کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جا نب سے فنڈز کی غیر منصفا نہ تقسیم کا اعتراض قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ہماری پا لیسیاں مسلم لیگ (ن) کی عوام دشمن پا لیسیوں کے با لکل بر عکس ہیں ہم نے اٹک میں خد مت کی سیاست کی نئی روا یت ڈالی ہیں فنڈز کی منصفا نہ تقسیم پہلے دن سے اولین تر جیح رہی ہے فنڈز کی غیر منصفا نہ تقسیم کی یہ روایت آپ کے لیڈروں نے ڈالی ہے زین الٰہی منتخب ایم این اے ہیں مگر آپ کے لیڈران اُن کے فنڈز غیر منتخب لوگوں کے ذریعے خرچ کرا رہے ہیں ، ہاؤس کے ممبران میں سے اگر فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو اجلا س کے اختتام پرذاتی طور پر مل کر بتا سکتا ہے اس کے فنڈ ز کے حوالے سے تحفظات دور کیئے جا ئیں گے ہا ؤس کے تمام ممبران میرے لیئے بطور چیئر پر سن ایک جیسے ہیں ہم ضلع کی ترقی کے لئے ہر چیز سے با لا تر ہو کر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ویسے تو احسن خان اجلاسوں میں کم آتے ہیں تاہم جب بھی وہ اجلاس میں آتے ہیں وہ لڑائی جھگڑے کے موڈ میں ہو تے ہیں آپ جرات پیدا کریں اور منتخب ایم این اے زین الٰہی کے فنڈز جو شکست خوردہ آصف علی ملک استعمال کر رہے ہیں ان کی مذمت کریں تو یہ اصو لی سیاست ہو گی، اس پر احسن خان نے کہا کہ 25لا کھ رو پے وزیر اعلیٰ نے ہر ممبر ضلع کونسل کو دیئے ہیں،اس پر چیئر پر سن نے کہا کہ یہ پنجاب بھر میں تمام بلدیاتی ادارو ں میں ملے ہیں اس میں وزیر اعلیٰ کا کو ئی کمال نہیں ‘یہ سرکاری خزا نے سے ہمارے خون پسینے کی کما ئی سے حاصل ہو نے وا لے ٹیکسو ں سے دیئے گئے ہیں ۔چن حسن فردوس نے کہا کہ منتخب ایم این اے فنڈ ز آصف علی ملک استعمال کر رہے ہیں اور وہ اپنی جیتی ہو ئی یو نین کونسلوں میں انہیں بے دریغ استعمال کر رہے ہیں آپ ان کی مذمت کریں اس پر احسن خان ملال نے کہا کہ وہ آصف علی ملک کے اس اقدا م کی مذمت کر تے ہیں اور آپ چیئر پر سن کے اقدا م کی مذت کریں جو انہوں نے ہمارے ساتھ روا رکھا ہوا ہے ، اجلاس میں چن حسن فردوس اور سردار وا جد علی خان نے این اے 59میں منتخب رکن قومی اسمبلی زین الٰہی کو فنڈز نہ دینے پراور صاف دیہات فنڈز کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ممبران کا سیکر ٹری لو کل گور نمنٹ سے رابطو ں کے حوالے سے تنقید کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ہاؤس کے لئے شر مندگی کا باعث ہیں ضلع کونسل کے ہاؤس میں پسند نا پسند اور سیاسی وا بستگیوں سے با لا تر ہو کر فنڈز کی منصفا نہ تقسیم کی جا رہی ہے ہم نے بلا تفریق ہر یونین کونسل کو فنڈز دیے ہیں ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں کر پشن کا دور دورہ ہے اور وہاں ہو نے والا دھما کہ جس میں پا نچ قیمتی جا نیں ضا ئع ہو ئی یہ وہاں مو جود ایک کر یمینل کو غیر قانونی طور پر سو ئی گیس کا آر سی کنکشن دینے کے سبب ہو ا جبکہ ضلع بھر میں حکو مت کے دعوؤں کے بر عکس عوام کو ڈسپرین کی ایک گو لی بھی میسر نہیں اکثر بڑی آبادیوں میں بی ایچ یو ، ڈسپنسرنیاں مو جو د نہیں ضلع کی 21ڈسپنسرنیاں بند ہو چکی ہیں ہسپتالوں میں دھما کے ہو رہے ہیں پنجاب حکو مت انتظامیہ اور پو لیس خواب خر گوش کے مزے لو ٹ رہی ہیں اجلاسو ں میں افسران کا نہ آنا بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی گڈگور نس پر سوالیہ نشان ہے کہ منتخب ضلع کے سب سے بڑے ادارہ میں افسران کس کے حکم پر نہیں آتے اور یہاں منظور کی جا نیو الی قرار داتوں کو کس کے حکم پر ردی کی ٹو کری میں پھینک دیا جا تا ہے سخت مقابلوں کے بعد منتخب ہو نیوالے چیئر مین یو نین کونسل اور ممبران یو نین کونسل کی اپنی یو نین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں اور علاقے کی تعمیر و تر قی کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ 95رکنی ضلع کونسل میں کوئی فرد ایک ماہ تک اپنے علاقے کی تعمیر تر قی اور مسائل کے حوالے سے قرار د اد پیش کر نے سے قاصر رہتا ہے ممبران ضلع کونسل کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ضلع کونسل کے کتنے کنوینئر ہیں جنہوں نے اپنی کمیٹیوں کے اجلاس بلا ئے ان پر عمل در آمد کے لئے لو کل گور نمنٹ آر ڈیننس کی دفعات کو مد نظر رکھا انہوں نے چیئر پرسن ایمان طا ہر اور رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کو تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب ہو نے پر تمام ہا ؤس کی جا نب سے متفقہ طور پر مبار ک باد پیش کی لو کل ٹھیکیدارو ں کو ترجیح دی گئی ہے ،چیئر مین یو نین کونسل مٹھیال سر دار آصف علی خان نے کہا کہ وہ مر تبہ قرار د داد پیش کر چکے ہیں لڑائی جھگڑے کی معمولی وار داتوں میں بی ایچ یو میں تعینات ڈاکٹر کو اختیار دیا جا ئے کیو نکہ وہاں جا نے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا جا تا ہے غریب لو گ یہ اخراجا ت بر داشت کر نے سے قاصر ہیں اجلاس کے دوران اجلاس میں آنے والے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اپو زیشن لیڈر ملک ر یاض الدین اعوان کی آمد پر ڈیسک بجا کر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور انہیں حال ہی میں کی جا نے والی شادی کی مبارک باد بھی دی گئی چیئر مین یو نین کونسل خان وزیر خان خٹک نے کہا کہ ان کی یو نین کونسل انتہائی پسما ندہ اور دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے ان کے علاقے میں سرکاری تعمیر و ترقی کے سلسلے میں ٹھیکیدار ٹھیکہ لے لیتے ہیں بعد ازاں علاقہ دو ر دراز ہو نے پر ٹھیکیدا ر کام نہیں کر تے اور بھا گ جا تے ہیں جس کے سبب علاقہ کی پسما ندگی جوں کی توں ہے انہو ں نے تجویز دی کہ دو دراز علاقوں میں مقامی لوگوں کو ٹھیکے دیئے جا ئیں یا ٹھیکہ دینے سے قبل ٹھیکیدار کو اس جگہ کا دورہ کرا یا جا ئے تا کہ ٹھیکہ لے کر فرار ہو نے کی کوشش نہ کرے ،اجلاس میں اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر نے نادرہ میں غیر رجسٹرڈ خواتین کے بارے میں بریفنگ دی کہ کس طرح غیر رجسٹرڈ خواتین کو رجسٹر کر کے بمطابق قواعد و ضوابط میں الیکشن شر کت کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے اس موقع پر ممبران ضلع کونس کی جا نب سے بعض سوالوں کے انہوں نے جوابات بھی دیئے ،چیئر مین سپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی ملک حمید اکبر خا ن نے تجویز پیش کی ماضی میں ما رچ میں ہر سال جشن بہاراں کا انعقاد کیا جا تا رہا ہے جو بعد ازاں نا گزیر وجو ہات اور عوامی نما ئندگی نہ ہو نے کی وجہ سے زیر التوا رہا اور اٹک کی عوام وا حد تفریح سے کافی عرصہ سے محروم ہیں اب ضلع کونسل کا قیام وجو د میں آچکا ہے اور لو کل گور نمنٹ کی شک ضلع کونسل کو اختیار دیتی ہے کہ اس طرح کے تفریح پروگراموں کا انعقاد کیا جا ئے جشن بہاراں کے سلسلے میں 16تا 18مار چ تین روزہ تقریبات منعقد کی جا ئے جس کے لئے ضلع کونسل کے بجٹ میں فنڈز بھی مختص کیئے گئے ہیں علاقی ثفاقت کے علاوہ بیل دوڑ ، کیول کیڈ، کتا خر گوش دوڑ ، نیزہ بازی، مشاعرہ ، ثقافتی اور دیگر وار ئٹی شو شامل کیئے جائیں تاکہ علاقے کی عوام مکمل تفریح مہیا ہو سکے ، چیئر مین یونین کونسل سید ز ا ہد حسین شاہ نے تجویز پیش کی تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کی سب سے بڑی تحصیل جو زیادہ تر دیہی آبادی پر مشتمل ہے اس کے لینڈ ریکارڈ سینٹر فتح جنگ کا صر ف ایک مر کز کا م کر رہا ہے زیادہ آبادی ہو نے کی وجہ سے یہاں ہر وقت لوگو ں کا رش لگا رہتا ہے نا درہ عملہ روزانہ صرف پچاس ٹو کن جاری کر تا ہے جس کے وجہ سے کئی لوگ سارا دن لا ئن میں لگے رہنے کے باوجود نا مراد لوٹتے ہیں جس کی وجہ سے دو ر دراز علاقو ں میں آئے لوگوں کا قیمتی وقت اور رو پے ضا ئع ہو تے ہیں ڈپٹی کمشنر ذاتی دلچسپی لیکر اس معاملے کا جائزہ لیں اور عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عملے میں ا ضافہ کیا جا ئے تا کہ دو ر دراز سے آئے ہو ئے لوگو ں کا قیمتی وقت اور پیسہ ضا ئع ہو نے سے بچ سکے ،خاتون رکن رفعت شا ہین نے تجویز پیش کی کہ ان کی یو نین کونسل مکھڈ کے موضع انجراء میں کو ئی زچہ بچہ ہیلتھ سنٹر نہ ہے جس کے لئے لوگوں و علاج کے لئے جنڈ جا نا پڑ تا ہے جس کے سبب خواتین کو کئی مسائل کا سا منا رہتا ہے میری محکمہ صحت سے گزارش ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہیلتھ ڈسپنسری تھی جو کہ عرصہ دراز سے بند پڑی ہے اس ڈسپنسری کو زجہ بچہ سنٹر میں تبدیل کر دیا جا ئے ،سینئر ممبر ضلع کونسل سردار وا جد علی خان نے تجویز پیش کی کہ ان کی یو نین کونسل ناڑہ میں تقسیم کے عمل کو نتیجہ میں اس تین یو نین کونسلوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے او ر اس وقت یو نین کونسل ناڑہ میں کوئی بی ایچ یو نہیں ہے جبکہ یہ یو نین کونسل جنڈ کی سب سے بڑی آبادی 20ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور نہ ہی کو ئی بی ایچ یو اور ن ہی کو ئی ایمبو لینس مو جود ہے اس کے سبب لوگوں کو علاج معالجہ کے معمولی چیک اپ کے لئے بھی اٹک یا جنڈ جا نا پڑ تا ہے گزشتہ سال 20سے زائد خواتین ڈلیوری کیسز کے دوران ہسپتال پہنچے سے پہلے ہی دم توڑ گئی سی ای او ہیلتھ اٹک کو اس قبل کئی بار ان مسائل کی طرف متوجہ کیا گیا تا ہم اس پر کو ئی عمل در آمد نہ ہوا انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ یو نین کونسل ناڑہ کے لئے فوری طور پر ایک بی ایچ یو اور ایک ایمبو لینس منظور کی گئی اور حکو مت پنجاب کی پا لیسی برا ئے بی ایچ یو اور رو رل ہیلتھ سنٹر سے ہا ؤس کو آگا ہ کیا جا ئے ، جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ڈسٹر کٹ مر کزی سیر ت کمیٹی کے سا لانہ جلو س اور دیگر تقریبات کے لئے ایک لا کھ روپے گرانٹ کی تجو یز سمیت تمام تجاویز منظور کر لیں ،ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ اختلاف را ئے رکھنا جمہو ریت کاحسن ہے اور اختلاف را ئے کو درست اور تعمیری انداز سے لینا چا ہیے اس سے ہا ؤس کی عزت اور تو قیر میں اضافہ ہو گا ، چیئر مین یو نین کونسل احسن خان ملال نے کہا کہ ضلع کونسل کے فنڈز کے بارے میں وہ کئی مر تبہ کہ چکے ہیں تاہم فنڈز کی تقسیم کا غیر منصفا نہ سلسلہ جاری ہے ہر ممبر ضلع کونسل کو یکساں اور مسا وی فنڈز دیئے جا ئیں تا ہم مسلم لیگ (ن) کے ممبران ضلع کونسل کو نظر انداز کر دیا گیا ہے ہم عدا لت کا دووازہ کھٹکا ئے گے تاہم اس سے تمام ممبران کی سکیموں کا کام ر ک جا ئے گا انہو ں نے کہا کہ ممبران ضلع کونسل عوام کی ووٹوں سے منتخب ہو کر آئیں ہیں ضلع کونسل میں من پسند فیصلے ہو رہے ہیں ان سمیت مسلم لیگ (ن) کی ممبروں کی تجاویز کو ردی کی ٹو کری کی نظر کر دیا جا تا ہے میری ذاتی وا ٹر سپلا ئی سکیم کو بھی نظر انداز کیا گیا ان کے گاؤں میں زیر زمین پا نی نہیں ہے اور دس کلو میٹر دور سے پا نی کی پا ئپ لا ئن کے لئے 13لا کھ رو پے مختص کیئے جسے سیاست کی نظر کر دیا گیا ہے انہو ں نے اجلاس کی صدارت کر نے والے وا ئس چیئر مین ملک جمشید الطاف کو کہا کہ ان کے چھ ماہ پورے ہو چکے ہیں اور ایہ ان کا آخری اجلاس ہے اگلے اجلاس میں اس ہا ؤس کا کو ئی دوسرا رکن کنو ینئر ہو گا یہ آپ کا آخری اجلاس ہے اور آپ اس میں فنڈز اور ہمارے ساتھ کی جا نے وا لی نا انصافیوں کے بارے میں واضح رو لنگ دیں اس موقع پر چیف آفیسر نے وضاحت کی کہ انہیں چیئر پر سن کی جا نب سے سختی سے ہدا یت ہے کہ تمام ممبران میں مسا وی فنڈز تقیسم کیئے جا ئیں احسن خان ان سے دفتر میں ملاقات کر لیں ان کے تحفظا ت دور کر نے کی کوشش کی جا ئے گی اس موقع پر احسن خان ملال نے احتجاج کیا تو ا ن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے 53میں سے صر ف پا نچ ممبران نے کھڑے ہو کر ساتھ دیا اور دیگر ممبران اس موقع پر مسکراتے رہے ۔



حضروسٹی:حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے بے شمار اقدامات کررہی ہے تا کہ صوبہ پنجاب کے میدان آباد ہوں؛ جہانگیرخانزادہ 

صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے بے شمار اقدامات کررہی ہے تا کہ صوبہ پنجاب کے میدان آباد ہوں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے مواقع میسر آسکیں ۔انہوں نے کہا کہ 155کھیلوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لئے 22سٹیڈ یمز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع اٹک میں نو کروڑ روپے کی لاگت سے ہاکی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ ضلع اٹک میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے 32 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں انہو ں نے ان خیالات کا اظہارشجاع خانزادہ جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو میں فلڈلائٹس کی تنصیب اورظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پرپاکستان کے سابقہ مایہ ناز کھلاڑی،ایشین بریڈ مین اور آئی سی سی کے سابقہ صدر ظہیر عباس ،اے سی حضروشکیل احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اٹک آصف محمود شیخ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور مایہ ناز کرکٹر ظہیر عباس کے مابین ہونے والے معائدے کے تحت پاکستان بھر میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو میں قائم ہونے والی کرکٹ اکیڈمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس کرکٹ اکیڈمی سے نوجوان اور ہونہار کرکٹرز کو بے پناہ فائدہ حاصل ہو گا ۔ اس اکیڈمی میں ان کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دی جائے گی اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ میچز کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ وہ پاکستان کے کارآمد شہری بنیں اور ملک کا نام روشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی نگرانی میں لاہور میں بین الاقوامی معیار کا سپورٹس کمپلیکس قائم کیا گیا ہے جس میں ٹینس 249 بیڈمنٹن 249 سوئمنگ اور دیگر کھیل شامل ہیں اور اسی طرح کا سپورٹس کمپلیکس اٹک سٹی میں بھی قائم کیا جارہا ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہوں ۔انہو ں نے اس موقع پر جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو میں موجود نوجوانوں اور طلباء سے اپیل کی کہ وہ نئی قائم ہونے والی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کریں تاکہ پاکستان کی کرکٹ کو ہونہار کھلاڑی میسر آ سکیں اور دنیائے کرکٹ میں ملک کا نام روشن ہو۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور سابقہ مایہ ناز پاکستانی کھلاڑی ظہیر عباس نے اس کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا قبل ازیں ظہیر عباس نے اپنے خطاب میں بتایا کہ دس کرکٹ اکیڈمیوں کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور گیارہویں کرکٹ اکیڈمی گوجرانوالہ میں قائم کی جارہی ہے ۔


اٹک شہر میں تجاوزات مافیا کا قبضہ ،رہی سہی کسر ریڑھی بانوں اور چھابہ فروشوں نے پوری کر دی ؛ رپورٹ

اٹک شہر میں تجاوزات مافیا کا قبضہ ،رہی سہی کسر ریڑھی بانوں اور چھابہ فروشوں نے پوری کر دی ہے ،بہتی گنگا میں چنگ چی رکشوں نے بازاروں میں جگہ جگہ ناجائز اڈے بنا کر120فٹ چوڑی سڑکوں کو محض20فٹ بنا دیا ہے ،شہر میں قانون نام کوئی چیز نظر نہیں آتی ہے ، پیدل چلنا محال ہو گیا ہے ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اٹک اور گردو نواح میں ناجائز تجاوزات کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ، دوکانداروں نے فٹ پاتھوں کو اپنی ذاتی میراث بنا کر دوکانیں سجائی ہوئی ہیں جبکہ ریڑھی بانوں اور چھابہ فروشوں نے پورے شہر کو یر غمال بنا رکھا ہے ،اسی طرح بہتی گنگا میں چنگ چی رکشوں نے بازاروں کے تمام اہم چوراہوں پر ناجائز رکشہ سٹینڈز بنا رکھے ہیں ،بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے لوگوں کے درمیان توں تکرار ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ہے جبکہ اٹک کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اندرون شہر ملحقہ آبادیوں کے بازاروں میں تجاوزات کے حوالے سے صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ،اٹک کے بازاروں میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ہے ،سودا سلف خریدنے کیلئے بازاروں میں آنے والی خواتین ،بچے ،بوڑھے اور مر د حضرات کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ،صرافہ بازار کے دونوں اطراف صدیقی روڈ ، برق روڈ ، گیڈر چوک ، پرانی سبزی منڈی پر ناجائز رکشہ سٹینڈز بن چکے ہیں جبکہ اٹک کے تمام بازاروں کی فٹ پاتھوں پر دوکانداروں نے سامان سجا کر قبضہ میں لے رکھی ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ،اٹک شہر کے عوامی ،سماجی ،فلاحی اور مذہبی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اٹک کے تمام بازاروں کے فٹ پاتھ عوام کی سہولت کیلئے فوری خالی کرانے کے احکامات صادر فرمائیں ۔


اٹک سٹی:ضلع اٹک پنجاب بھر کے تعلیمی میدان میں 17ویں نمبر سے 5ویں نمبر پر آگیا 

پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسی اورڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کی بہترین کارکردگی ضلع اٹک تعلیمی میدان میں 17ویں نمبر سے 5ویں نمبر پر آگیا ۔طلباء اور اساتذہ کی حاضری ، ایل این ڈی پروگرام اور بچوں کی تعلیمی استعداد بڑھانے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید نذارت علی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ‘تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تعلیمی میدان میں بہتری لانے کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کے اوپر چیک اینڈ بیلنس قائم رکھنے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جس سے تعلیمی میدان میں بہتری آئی ضلع اٹک کے سرکاری سکولوں میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کی کارکردگی 17ویں اور 18ویں نمبر پر آتی رہی ہے ۔سید نذارت علی جو کہ اٹک میں پہلے اسسٹنٹ کمشنر رہ چکے ہیں نے چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا چارج سنبھالا تو تعلیمی پالیسی میں اٹک کا سترواں نمبر تھا ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات کی ہدایات اور معیت میں سید نذارت علی نے بہتری لائی اُن کی شب ور وز محنت اور کاوشوں سے ضلع اٹک تعلیمی میدان میں پنجاب بھر میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے سیاسی سماجی شخصیات ، وکلاء اور صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور سیدنذارت علی کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔


حضرو شہر میں علی زئی کارگو سروس نے اپنی انٹرنیشنل سروسز کا آغا زکر دیا 

حضرو شہر میں علی زئی کارگو سروس نے اپنی انٹرنیشنل سروسز کا آغا زکر دیا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف یوسی ہارون کے صدر ملک یاسر خان عدلزئی تھے ،تفصیلات کے مطابق علاقہ چھچھ اور حضرو شہر کی عوام کی سہولت کیلئے دنیا کے کسی بھی حصے میں سازوسامان کی تیز ترین ہوم ڈلیوری سروس کیلئے علی زئی کارگو سروس کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ملک یاسر خان عدلزئی صدر پی ٹی آئی یوسی ہارون نے اپنے ہاتھوں سے باقاعدہ افتتاح کیا ،اس موقع پر علی زئی کارگو کے ایم ڈی رضوان خان ،شہباز خان ،ڈنمارک پلٹ شہزاد خان ،سید محمود شاہ ،امریز خان ،نور خان ،احمد خان ،ہاشم خان ،تمریز خان HK،غلام خان HK،مبشر خان ،تیمور خان ،باسط خان سمیت اہلیان عدلزئی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ملک یاسر خان عدلزئی نے کہا کہ حلال روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے اوربہترین انسان وہی ہے جو اپنے بچوں کو رزق حلال کما کر ان کا پیٹ پالتا ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ علی زئی کارگو علاقہ چھچھ کی عوام کو بہترین اور تیز ترین سروس فراہم کر نے کیلئے ہمہ وقت کو شاں رہے گا ،بیرون ممالک میں چھاچھی بھائی اپنا سازو سامان علی زئی کارگو کے ذریعے اپنے پیاروں تک پہنچائیں ہم علی زء کارگو کی انتظامیہ بالخصوص رضوان خان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہمارا ہر قسم کا تعاون جاری وساری رہے گا ۔


اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک عباد ت نثار کی ہدا یت پر سما ج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تیزی 

ڈی پی او اٹک عباد ت نثار کی ہدا یت پر سما ج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ‘دوران گشت متعدد منشیات و شراب فروش اور نا جائز اسلحہ رکھنے والے گرفتار مقدمات درج ،رہزنی اور ڈکیتیوں میں ملوث گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش اسلحہ اور ایمینیشن بر آمد ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدا یت پرتھانہ سٹی پو لیس نے ایس ایچ او مظہر شاہ کی زیر نگرانی پو لیس پارٹی نے منشیات فروش سے چار سو گرام چرس بر آمد کر لی ، تھانہ فتح جنگ پو لیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر اے ایس آئی راجہ طاہر بشیر نے پولیس ملازمین نیاز علی ،محمد وقار اور زاہد حسین کے ہمراہ چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے1190گرام چرس برآمد کر لی، تھانہ صدر حسن ابدال پو لیس نے برہان حسن ابدال سے تیس بور پسٹل ، چار رو ند بر آمد کر لیئے جبکہ غر شین سٹا پ پر کھڑے مشکوک شخص سے توڑے میں دس لیٹر دیسی شراب بر آمد کر کے 3/4کا مقدمہ در ج کر لیا ، تھانہ فتح جنگ پو لیس نے دوران ریما نڈ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ٹرا لا چھینے کی وار دات میں استعمال ہو نے وا لا نا جا ئز اسلحہ تیس بور پسٹل اور پا نچ رو ند کھیتوں سے بر آمد کر ا لیئے ،تھانہ بسال پو لیس نے دکیتی اور رہزنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم جس نے اسلحہ کی نو ک پر کیری ڈبہ چھینا ‘تھا نے بٹھوٹ کے قریب وار دات میں استعمال ہو نے وا لا اسلحہ تیس بور پسٹل تین روند جبکہ اسی مقدمہ کے دوسرے ملزم نے بھی تیس بور پسٹل اور تین روند بر آمد کرا دیئے پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے ۔


تحصیل جنڈ:دومیل ریلوے سٹیشن پرسٹاپ کو بحال کیا جائے ،اہلیان علاقہ کامطالبہ 

دومیل ریلوے سٹیشن پرسٹاپ کو بحال کیا جائے ،اہلیان علاقہ کامطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈکے موضع دومیل کے مکینوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ دومیل سٹاپ کو دوبارہ بحال کیا جائے کیونکہ جب تک کوہاٹ پیسنجر چلتی رہی ،دونوں طرف سے ریلوے سٹابپ تحا جو کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم کردیاگیا جس سے علاقہ کے مکینوں کو نہایت دشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔حاجی نصیراحمداعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دومیل کی زیادہ تر آبادی غریب لوگوں پر مشتمل ہے جن کیلئے ٹرین کاسفر نہایت آسان اور سستا ہے ۔اس لئے خواجہ سعد رفیق صاحب ذاتی دلچسپی لے کر اس سٹاپ کی دوبارہ منظوری دے کر دومیل کے غریب رہائشیوں کی مشکلات کا ازالہ کریں، انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری پہلے بھی خواجہ صاحب کے پرسنل سیکرٹری سے بات ہوئی ،ہم اس موقع پر ان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کے اس افتتاحی تقریب کے موقع پر دومیل اسٹاپ کی منظوری دے کر غریب لوگوں کی دعائیں لیں۔


تحصیل حضرو:شمس آباد یونین کونسل کے ویرو گا ؤں میں چور گھر کا صفا یا کرگئے 

شمس آباد یونین کونسل کے ویرو گا ؤں میں چور گھر کا صفا یا کرگئے ،چوری کی وار دات میں ایک لا کھ 16ہزار روپے نقد دس تو لے طلا ئی زیورات اور گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت اہلخانہ کے شناختی کارڈ بھی چور لے اڑے ۔تھانہ رنگو پو لیس نے اہلخانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق عا مر شہزاد ولد محفوظ عالم ساکن ویر و شمس آباد نے بیان کیا کہ ہم چار بہن بھائی ہیں اور وا لدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہا ئش پذیر ہیں ‘ہم الگ الگ کمروں میں سو رہے تھے کہ الصبح تقریباً تین بجے وا لد صاحب جا گے تو انہو ں نے دیکھا کہ صحن میں گھر کے کپڑے بکھرے پڑے ہیں شک پڑنے پر ہم بھائیوں کو جگا یا ہم نے جو نہی کمرہ میں الماریوں کو چیک کیا تو نا معلوم چور ہمارے گھر سے تقریباً چھ لا کھ 26ہزار رو پے کی اشیاء جن میں نقد رقم ایک لا کھ سو لہ ہزار، دس تولہ طلائی زیورات، تین استریاں ، دو عدد جو سر مشین ، دو عدد ڈرا ئیر مشین ، دو عدد کمبل ، چھ عدد کلا ئی والی گھڑیاں ، میرا ، میری والدہ اور میری ہمشیرہ کا قومی شنا ختی کارڈ بھی چوری کر کے لے گئے ،پو لیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف 457,380ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


حضروسٹی:T-20کر کٹ میں بہترین جا دوئی با لنگ کا مظا ہرہ ‘اٹک ہیرو کواٹر فا ئنل میں پہنچ گئی

ملک فاروق فوقی چھچھ سلطان T-20کر کٹ میں بہترین جا دوئی با لنگ کا مظا ہرہ وکٹری کلب حضرو کے پا نچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اٹک ہیرو کو کواٹر فا ئنل میں پہنچا دیا ۔شا ئقین کی زبر دست داد ٹیم کو چ اور سینئر کر کٹر زکی زبردست الفاظ میں مبارک باد ‘تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے مشہور زمانہ کر کٹ ملک فاروق فوقی نے چھچھ سلطان T-20کر کٹ ٹور نا منٹ کے پری کو اٹر فائنل میں وکٹری کلب حضرو کے خلاف جا دو ئی با لنگ کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے پا نچ کھلاڑیوں کو پو یلن کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کر دار ادا کر تے ہو ئے وکٹری کلب حضرو کو ٹور نا منٹ سے با ہر کر دیا ہے جبکہ اپنی ٹیم اٹک ہیر و کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے ۔ٹیم کوچ اٹک کے سینئر کر کٹر ز اور ضلع بھر کر کٹس کلب اور شا ئقین کر کٹ نے انہیں جا دو ئی با لنگ کا مظا ہرہ کر نے پر زبر دست الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کیا اور اس ا مرکا اظہار کیا کہ ملک فاروق فوقی قومی سطح پر کر کٹ سٹار بن کر ابھریں گے ملک اور قوم کا نا م روشن کریں گے ۔


اٹک سٹی:زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا

زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اے ڈی سی ایف اینڈپی میر محمد نواز نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں اور زمینداروں کی فلاح وبہبود کے لئیے کئی انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کی وجہ سے ضلع اٹک نے زراعت کے شعبہ میں کا فی ترقی کی ہے اور ترقی کا یہ سفر اب بھی جاری ہے،اے ڈی سی ایف اینڈپی میر محمد نواز نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں زراعت کے شعبہ میں موثر اقدامات کئے گئے ہیں، کاشتکاروں،کسانوں اور زمینداروں کو زراعت کی ترقی کے لئیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھرمیں زرعی انقلاب آیا ہے اور انقلاب کا یہ سفر جاری رہے گا،اجلاس میں شرکاء کو ضلع اٹک میں زراعت کے شعبہ میں کئیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔


اٹک سٹی:مقامی حکومتوں کے نمائندگان سیاسی پلیٹ فارم پر بہبود آبادی کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں

مقامی حکومتوں کے نمائندگان سیاسی پلیٹ فارم پر بہبود آبادی کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ سمیت لیڈی کونسلرز بہبود آبادی کے پروگرام کے لیے معاونت کر رہے ہیں آباد ی اور وسائل میں توازن کے لیے نئی مردم شماری کے مطابق محکمہ بہبود آبادی نے لائحہ عمل ترتیب دیا ہے جس کے ثمرات جلد حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلدیہ ہال میں منعقدہ کونسلرز، لیڈی کونسلرز اور چیئرمینوں کی ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آفیسر بہبود آبادی ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر توقیر شہزاد اور لیڈ ی ڈاکٹر شازیہ حنیف نے اظہارِ خیا ل کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان اور کونسلرز و لیڈی کونسلر ز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،مقررین نے کہا کہ ہم بلدیہ اٹک اور اس کے نمائندگان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہر پلیٹ فارم پر بہبود آبادی کے لیے رضاکارانہ خدمات سر انجام دی ہیں ،آبادی کی فلاح و بہبود اور عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے محکمہ بہبود آبادی ہمہ وقت مصروف عمل ہے ‘تین لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ 57فلاحی مرکز اور فیملی ہیلتھ کلینک اور فیلڈ ورکرز آبادی کی بھلائی کے لیے مصروف عمل ہیں۔


اٹک شہراور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لو ڈ شیڈنگ عروج پر 

اٹک شہراور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لو ڈ شیڈنگ عروج پر ‘شہر میں آٹھ سے دس اور دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں ،اٹک شہر اور قر ب و جوار کے دیہات مرزا، شکرد رہ، سنجوال، سروالہ، اکھوڑی، بوٹا، بولیانوال، دورداد، سقہ آباد، اڑانگ، بھدری، پنڈ تریڑ،گولڑہ، فقیر آباد میں گزشتہ ایک ہفتہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے جس سے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔ دیہاتوں میں صبح آٹھ سے سہ پہر دو بجے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ‘عوام علاقہ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔


اٹک سٹی:اسسٹنٹ کمشنراٹک مرضیہ سلیم کا ریسکیو 1122کے آفس کا دورہ 

اسسٹنٹ کمشنراٹک مرضیہ سلیم کا ریسکیو 1122کے آفس کا دورہ ‘انچارج ریسکیو1122ڈاکٹرمیاں اشفاق احمدنے اسسٹنٹ کمشنرکوادارے کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنراٹک مارضیہ سلیم نے ریسکیو 1122کے اقدامات اور عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا م،رضیہ سلیم نے ریسکیو1122کے مختلف سیکشن دیکھے ریسکیو1122کے انچارج ڈاکٹر میاں اشفاق احمد نے اسسٹنٹ کمشنر کو مختلف حادثات میں استعمال ہونے والے امدادی سامان اور عوامی خدمت کے حوالے سے ریسکیو1122کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈاکٹرمیاں اشفاق احمد نے بتایا کہ ادارے نے گزشتہ چندسالوں میں مختلف حادثات میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے کئی قیمتی جانیں بچائی ریسکیو1122کا عملہ عوامی خدمت کیلئے 24گھنٹے مصروف عمل ہے اسسٹنٹ کمشنراٹک مرضیہ سلیم نے ر یسکیو1122کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرمیاں اشفاق احمداوران کے دیگرسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو1122 کاعملہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیرمختلف حادثات میں اپنے فرائض جس خوش اسلوبی سیاداکررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ریسکیو1122 اٹک کے انچارج ڈاکٹرمیاں اشفاق احمد نے عملے کی حوصلہ افزائی اور ریسکیو1122کے آفس کا وزٹ کرنے پراسسٹنٹ کمشنراٹک مرضیہ سلیم کاشکریہ اداکیا۔


ضلع اٹک: بھو ئی گاڑمیں محکمہ معدنیات کی مبینہ ملی بھگت کے سبب آبادی سے ملحقہ چھوٹی پہاڑی پر غیر قانون پتھر توڑے جانے لگے

تحصیل حسن ابدال یو نین کونسل پنڈ مہری کے گاؤں بھو ئی گاڑمیں محکمہ معدنیات اور دیگراداروں کی مبینہ ملی بھگت کے سبب سینکڑوں سال پرانی آبادی سے ملحقہ چھوٹی پہاڑی میں کر ش پلا نٹ میں پتھر توڑنے کے لئے دیئے جا نے والے اجازت نا مہ پر کی جا نے والی با رود کے ذریعے پتھر توڑنے کی بلا سٹنگ کے سبب اور کر ش پلا نٹ چلنے کے دوران اس کے گر د و غبار سے علاقہ کے مکین ان گنت مسائل کا شکار ہو گئے جن میں علاقہ مکینو ں کے مطابق ان کی مسجد ، رہا ئشی اور کمرشل د کا نات جن کی ما لیتی کروڑوں رو پے بنتی ہے میں با رود کے سبب ہو نے والے دھماکوں جن کی شدت بعض او قات زلزلے سے بھی زیادہ ہو تی ہے کی وجہ سے دراڑیں پڑ چکی ہیں دھماکوں اور گر د و غبار کے سبب علاقہ بے شمار مسائل کا شکار بن چکا ہے جس کے بڑے نقصانات میں علاقہ کے کنویں پا نی کی عدم دستیابی کے سبب خشک ہو گئے ہیں اور ہر گھر میں تین سے چار بور کرا ئے گئے ہیں اور یہ بور ان دھما کوں کے سبب کچھ عرصہ بعد خشک ہو جا تے ہیں دن رات چلنے والے کر شن پلانٹ کے گرد غبار کے سبب گاؤں کی وسیع وعریض خوبصورت مسجد کے صحن میں نمازی کھڑے ہو کر نماز بھی نہیں پڑ سکتے علاقہ میں دمہ ، سکن الر جی ، آنکھوں کی ا لر جی ، پھپھڑوں ، ٹی بی ، آنتوں کا کینسر ، بلڈ کینسر سمیت دیگر جان لیوا مہلک بیماریاں علاقہ کے مکینوں میں آئے دن بڑھ رہی ہیں ان خیالات کاا ظہار قاری سراج الدین قریشی، حکیم ڈاکٹر صلاح الدین،حا جی محمد مسکین ، نمبر دار ممتاز ، محمد اقبال سیٹھ، حاجی عبدالرزاق ، ملک ارشد علی ، اشفاق حسین شاہ ، حاجی محبوب ، محمد اسلم ، محمد اختر ، قاری محمد حذیفہ قریشی، حکیم صلاح الدین قریشی ، محمد رفا قت ،عطا الرحمن قریشی ، عطا المنہم قریشی ، اظہر محمود ، ملک محمدنثار گاڑ اوردیگر علاقہ مکینوں نے سرو ے کے دوران کیاان بیماریوں کے علاوہ نو مود بچوں کے لئے یہ انتہائی خطر ناک علاقہ بن چکا ہے اور ان بچوں میں سانس اور نمو نیہ کے شکار بچوں کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے جس کے سبب علاقہ کے مکین انتہائی اذیت کا شکار ہیں ، بلا سٹنگ میں شامل ہو نے والا با رود انسانی صحت اورجان کے لئے انتہائی خطر ناک ہے یہ نہ صرف انسانوں بلکہ چر ند پر ند کے علاوہ زرعی زمینوں کے لئے زہر قاتل ثابت ہو رہا ہے جہاں تک بلا سٹنگ کے اثرات پہنچ رہے ہیں وہاں زمینوں میں گھاس تک اگنی بند ہو چکی ہے اور یہ علاقے ہیرو شیما میں گرائے جا نے والے ایٹم بم کے علاقے کا منظر پیش کر رہے ہیں بلاسٹنگ کی وجہ سے پندرہ ہزار نفو س پر مشتمل بھو ئی گاڑ کی آبادی میں پتھری کی بیماری میں انتہا ئی خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے بلاسٹنگ سے زیر زمین ہو نے والے دھماکوں اور اس کے اثرات کے سبب مختلف نمکیات کے آپس میں مل جا نے کی وجہ سے زیر زمین پا نی پینے کے سبب پتھری کی بیماری میں اضا فہ ہو رہا ہے علاقے کے مکینوں نے بتا یا کہ بعض اوقات پہاڑ تو ڑنے کے لئے جو بلا سٹنگ کی جا تے ہے وہ ریکٹر سکیل پر6.6کے زلزلے کے برابرہو تی ہے جس سے پوری آبادی لرز جا تی ہے کر پشن پلانٹ وا لے دن میں بارود کی کم مقدار استعمال کر تے ہیں جبکہ رات کو یہ مقدار بڑھا دی جا تی ہے ۔


چیئرمین یونین کونسل پنڈ مہری محمد سلیم ،حا جی رشید احمد اور نمبر دار ممتاز خان نے سروے کے دوران بتایا کہ علاقہ کی اس سنگین صورت حال سے وفا قی ، صوبائی حکومت کے تما م محکموں جن میں ما حو لیات ، معدنیات ، مو سمیات ،صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی اورتحصیل انتظامیہ شامل ہے تاہم کر ش پلانٹ کے با اثر ما لکان کے سبب تمام درخواستیں ردی کی ٹو کری میں دال دی گئی اور کہیں بھی شنوائی نہیں ہو ئی ،سما جی کارکن رفیق احمد نے بتا یا کہ انہو ں نے رپورٹ تیار کرکے صوبائی دفتر محکمہ ما حو لیات پنجاب قذافی سٹیڈیم لا ہور بھیجوا ئی تا ہم وہ رپورٹ غا ئب کر دی گئی اس موقع پر مو جود مکینوں نے جنہوں نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے احتجاجی ریلی بھی نکا لی جس کی قیادت چیئر مین یو نین کونسل پنڈ مہری محمد سلیم خان اور عوامی امن تحریک کے نا م سے اہلیانہ علاقہ نے بلا سٹنگ ، ڈسٹ اور کر ش پلانٹ کے خلاف جو تحریک شروع کر رکھی ہے۔



خطیب جامع مسجد پیر قاری سراج الدین قریشی نے دوران سروے بتایا کہ یہ کو ئی با قاعدہ پہاڑی نہیں سرکاری کاغذات میں اسے پڑی کے نام سے لکھا گیا ہے چھ ماہ قبل یہ کر ش پلانٹ غیر قانو نی قرار دے کر بند کر دیا گیا تھا تا ہم اب ملی بھگت سے دوبارہ شروع کیا گیا جسے کسی صورت نہیں چلنے دیا جا ئے گا عوامی امن تحریک میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور علاقہ کے معززین شامل ہیں اور اس تحریک کو ہر صورت کا میاب بنا یا جا ئے گا اس سلسلے میں انہوں نے عوامی امن تحریک کے زیر اہتمام سینکڑوں مقامات پر کر ش پلانٹ کے خلاف احتجاجی بینر ز اور وال چا کنگ کرا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا یا ہے ۔



انچارج پلا نٹ عبدالرحمن نے سروے کے دوران اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کر ش پلانٹ کی منظوری حکو مت کے متعلقہ محکموں اور ادارو ں سے با قاعد ہ لی گئی ہے ڈپٹی کمشنر اٹک کی جا نب سے منظوری ملنے کے بعد اس کا 21جنوری کو با قاعد ہ افتتاح ہوا چھ ماہ سے بند تھی اب اسے چلا یا گیا ہے چھ ما ہ پہلے لا ئسنس اور لیز کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے کر ش پلانٹ بند تھا عدالتی قانو نی کاروائی مکمل ہو نے پر یہ چلا ئی گئی ہے اس کے ما لکان میں پیر وقار و دیگر شامل ہیں علاقہ کے مکینوں کے تحفظات کے پیش نظر ہم کم سے کم بارود استعمال کر کے ایسے دھما کے کر تے ہیں جس سے صرف پتھر توڑے جا ئیں اور علاقے کے مکینوں کو بڑے دھماکو ں سے ہو نے والے نقصان سے محفوظ رکھا جا ئے ہلکی بلاسٹنگ کی جا تی ہے علاقے کے لوگوں کی عزت ہماری عزت ہے ان کی ہم قدر کر تے ہیں ہماری طرف سے کوئی تکلیف نہیں ہو نے دی جا ئے گی انچا رج پلانٹ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک کی جا نب سے تحریری اجازت نا مہ بھی میڈیا کے نمائندوں، چیئر مین یو نین کونسل اور دیگر معززین کو دکھا یا ۔



دکھنیر(اٹک):پندر ہ سال آمر کی چھتری تلے حکمرا نی کر نے والوں نے سوا ئے پسما ندگی کے عوام کو کچھ نہیں دیا ؛ناصر محمود شیخ 

پندر ہ سال آمر کی چھتری تلے ضلع اٹک پر بلا شر کت غیرے حکمرا نی کر نے والوں نے سوا ئے پسما ندگی کے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔عمران خان ملک میں ما ؤں ، بہنوں کو روڈوں پر نچا نے والا غلط کلچر پرو موٹ کر رہے ہیں ‘ضلع کے سیا ہ و سفید کے مالکوں نے پاکستان ، یو رپین کنٹری میں پرا پر ٹیز اور دبئی میں ہوٹل بنا ئے مگر جن کی ووٹوں سے وہ منتخب ہو ئے 2013سے قبل وہ عوام اندھیروں ، دہشت گردی کے سا ئے میں زندگی گزار رہی تھی ،وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد نے منتخب ہو نے سے پہلے عوام سے جو وعدے کیئے وہ سارے پا یہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ‘پسما ندہ علاقوں کی مزید ترقی 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شیخ آفتاب احمد اور صو بائی اسمبلی کی نشست پر شیخ سلمان سرور کی جیت کی صورت میں ممکن ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے یو نین کونسل دکھنیر میں ایک ارب رو پے کی لا گت سے آٹھ سے زا ئد بڑے دیہاتوں اور نوا حی آبادیوں کو سو ئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف اندرونی اور بیرو نی سازشوں کے جال بجھا ئے جا رہے ہیں ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اثاثہ جات پر نہیں صرف تنخواہ نہ لینے پر نا اہلی بھی سازشوں کی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے دنیا کی بڑی طاقتیں اور پاکستان میں ان کے آلہ کار کسی صور ت سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی تکمیل نہیں چا ہتے عوام سب سے بڑی طاقت ہے کسی بھی ملک میں تبدیلی کے لئے عوام اور ان کا ووٹ ہی مو جب بنتا ہے نیلسن منڈیلا کو جیل سے رہا کر وا کر عوام نے انہیں ملک کا صدر بنا یا اٹک قلعہ میں قید اور بعد ازاں جلا وطن ملک کی حقیقی قیادت محمد نواز شریف کو عوام دو دتہا ئی اکثریت سے وزیر اعظم بنا یا جبکہ ضلع اٹک میں سبز با غ دکھا نے والوں نے صرف اپنا الو سیدھا کیا 2013ء کے عا م انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کی حکو مت نے اقتدار سنبھا لتے ہی اپنی سابقہ روا یات کو بر قرار رکھتے ہوئے بڑے قومی منصوبے شروع کیئے جن کے دو رست نتا ئج سا منے آرہے ہیں اٹک میں تر قی اس کا واضح ثبوت ہے آمرا نہ دور کے سابق حکمران جب آپ سے ووٹ ما نگے آئیں تو ان سے یہ ضرور پو چھے کہ انہوں نے ضلع اٹک کو صرف زبا نی جمع خر چ سے مثا لی ضلع بنا نے کے جو دعوے کیئے تھے اور پندرہ سال حکمرانی کے مزے لوٹے اب وہ کس منہ سے ووٹ ما نگے کا حق رکھتے ہیں 2018الیکشن کا سال ہے اور شیر کی فتح اسی صورت ممکن ہے جب آ پ اپنے ضمیر کو سا منے رکھ کر ووٹ کا استعمال کریں گے ۔


اٹک سٹی:اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ؛سردار وقاص نسیم ودیگر مقررین کا اظہار خیال

اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ،اعلیٰ تعلیم یافتہ پرا ئمری اساتذہ کو گریڈ 16اور کم از کم دس ہزار کنوینس الا ؤنس کے لیے حکومت پنجاب سے بات کر یں گے پرا ئمری سکولوں میں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کے ساتھ جاری ناانصافی ختم کر نے کے لیے ہر فور م پر آواز اٹھا ئیں گے حسن ابدال میں اساتذہ کے پر ہجوم کنو نشن سے پرا ئمر ی الیمنیٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صو بائی جنرل سیکرٹری سر دار وفاص نسیم اور ضلعی صدر شا ہ رفیع الد ین کا خطاب تفصیلا ت کے مطابق پرا ئمری الیمینٹری اساتذہ کی نما ئندہ تنظیم پیٹاکے زیراہتمام اسا تذہ کا کنونشن منعقد ہو ا اساتذہ سے خطاب کر تے ہو ئے پیٹا کے صو بائی جنر ل سیکرٹری سر دار وقا ص نسیم نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کے لیے اسی طر ح جد و جہد جا ری رکھیں گے پرا ئمری سکولوں میں اس وقت ایم اے ایم ایس سی اورایم فل تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ تد ریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ہما ری پو ری کو شش ہے کہ ان اعلی تعلیم یا فتہ مرد و خواتین اساتذہ کو گریڈ 16دیا جا ئے اور کنوینس الاؤنس دس ہزار دیا جا ئے ضلعی صدر اٹک پیٹاشا ہ رفیع الدین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پرا ئمری اساتذہ تعلیم کی رو شنی پھیلا نے میں کلیدی کر دار ادا کر رہے ہیں لیکن ہمیشہ ان کو نظر انداز کیا گیا ان کی تنخوا ہیں انتہا ئی کم ہیں پرا ئمری اساتذہ کی مراعات کے لیے بھر پو ر کو شش کر رہے ہیں اس مو قع پر صو بائی جنرل سیکر ٹری سر دار وقاص نسیم نے تحصیل حسن ابدال کے لیے پیٹا کے عہد ے دارو ں کا اعلا ن بھی کیا انہوں نے مقصود علی کو تحصیل صدر ذوالفقار خان نائب صدر قیصرذیشان جنرل سیکرٹری گلفام شاہ جو ائنٹ سیکرٹری اعظم شیخ سیکر ٹری اطلاعات طاہر محمود سیکرٹری ما لیات مقرر کر نے کا اعلا ن کیا اساتذہ کنونشن میں فر حان اقبال سمیت اساتذہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔


اٹک سٹی:قا ئم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی اٹک عبدالشکور انجم گریڈ 19کا تبا دلہ فوری طور پر اٹک سے کر دیا گیا ہے

قا ئم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی اٹک عبدالشکور انجم گریڈ 19کا تبا دلہ فوری طور پر اٹک سے کر دیا گیا ہے اور انہیں محکمہ سکول ایجو کیشن پنجاب میں رپورٹ کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے ان کی جگہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری ایجو کیشن را جہ امجد اقبال گریڈ 19 کواضافی چارج دیتے ہو ئے قا ئم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے، یہ ہدا یت سیکشن آفیسر سیکنڈری ایجو کیشن ون حکو مت پنجاب محکمہ سکول ایجو کیشن نے جاری کی ہے جس کی کا میاں ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشن (ایس ای/ای ای ) پنجاب لاہور ، ڈائریکٹر (ایس ای/ای ای ) متعلقہ ، ڈپٹی کمشنر اٹک ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارتی اٹک ، ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری ایجو کیشن اٹک ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اٹک ، پی ایس ٹو سیکرٹری محکمہ سکول ایجو کیشن پنجاب ، پی ایس ٹو سپیشل سیکر ٹری آپریشن محکمہ سکول پنجاب ، پی ایس ٹو ایڈیشنل سکول محکمہ سکول ایجو کیشن کو بھی اس کی کا میاں ارسال کی گئی ہیں ۔


اٹک سٹی:شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے ؛عبادت نثار (ڈی پی او)

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے ‘اٹک پولیس اپنے شہدا کو کسی بھی لمحہ فراموش نہیں کرتی ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی خصوصی کاوشوں سے نیو ہٹیاں چوک کو شہید ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او اٹک عبادت نثار کے پو لیس شہداء کے بارے میں کیئے جا نے والے اقدا مات پرسابق ضلع ناظم میجر طا ہر صادق ، وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد ، صوبائی وزراء جہا نگیر خانزادہ ، چو ہدری شیر علی خان ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی محمد زین الٰہی ، کیپٹن ملک اعتبار خان ، شا ویز خان ، ملک ظفر اقبال گلیا ل ، چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشیدالطاف ، صدر انجمن تا جران راشد الرحمن خان اور ضلع بھر کے سیاسی ، سما جی ، مذہبی رہنما ؤں نے ڈی پی او اٹک عبادت نثار کے اقدامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے ۔ 


ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے آئی ٹی لیب اٹک میں جدید دور کے مطابق نئے موبائل فون و جیو فینسنگ مشین تقسیم کی ، مزید ڈی پی او نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹس و نقد انعامات و تفتیشی فنڈ کی مد میں رقوم تقسیم کیں بعد پولیس لائن اٹک کا وزٹ کیا جس میں متفرق سٹور، پولیس میس و ایم ٹی وغیرہ کا وزٹ کیاپولیس لائن میں پیش ہونے والے ملازمان کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔



اٹک سٹی: ہماری جماعت صرف کاموں پر یقین رکھتی ہے ‘صرف جھوٹے دعووں پر نہیں؛بیگم خالدہ رانا

ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن) شعبہ خواتین بیگم خا لدہ ر ا نا نے کہا کہ ہماری جماعت صرف کاموں پر یقین رکھتی ہے ‘صرف جھوٹے دعووں پر نہیں ، مخالفین 2018کے انتخابات کا انتظار کریں،ملک کی ترقی اور عوام کے دشمن شریف برادران کے راستہ میں سازشیں کر رہے ہیں،قوم ان کی سازشوں کو ناکام بنا رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر سے آئے ہو ئے خواتین کے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جتنے منصوبے مکمل کئے ان کی تاریخ نہیں ملتی عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں، سابقہ حکومتوں نے عوام کوصرف سبز باغ دکھائے عملی طور پر عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ساڑھے4 سالہ دور تاریخی دور ہے شریف برادرن جب بھی اقتدار میں آئے ملک و عوام کے انقلابی اقدامات کئے،انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013 میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں،شریف برادران نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،خادم اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں سے توانائی کا بحران ختم ہوا،کاشتکاروں کو سستے داموں بیج اور بلا سود قرضے دئے جارہے ہیں ہسپتالوں کا نظام درست ہوا ہے تعلیم کے شعبہ میں انقلاب برپا کیا گیا ،ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دیں گئیں،ضلع اٹک میں سینکڑوں دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی گئی،کروڑوں روپے کی لاگت سے گیس فراہم کی گئی،آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) واضع اکثریت کیساتھ منتخب ہوکر ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔


ڈھوک رحموں: حاجی اشفاق خان کے سسر اور محمد حنیف کے والد محترم حاجی محمد داؤد رضا الہی سے انتقال کر گئے 

پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو کے صدر حاجی اشفاق خان کے سسر اور پی ٹی آئی یوسی موسیٰ کے نائب صدر محمد حنیف کے والد محترم حاجی محمد داؤد رضا الہی سے انتقال کر گئے ،مرحوم ایک نیک سیرت ،ملنسار ،مخلص ،ایماندار اور شریف النفس انسان تھے ،ان کی نمازجنازہ رحموں ڈھوک میں ادا کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر وممبر سی ای سی قاضی احمد اکبر ،سینئر نائب ضلعی صدر اشفاق احمد خان غورغشتی ،چیئر مین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں ،چیئر مین اتحاد گروپ نزاکت خان ،جہانزیب خان ،ضلعی ترجمان عمران حضروی ،سیکر ٹری انفارمیشن نور خان ،ملک نسیم ،سابق ناظم ملک ممتاز ،سعید مولی ،سرفراز ڈار ،جنرل کونسلرز خاور ڈار ،حاجی احسان خان ،صحافی حفیظ میر ،لطف الرحمن ،اعجاز اکرم ،دلشاد جلالیہ ،امجد خان اعوان ،جاوید اقبال ،ممتاز خان ،ضلعی رابطہ سیکر ٹری فاضل وردگ ،شیراز خان ،ملک رفاقت اعوان نائب صدر پی ٹی آئی حضرو ،طاہر پرویز صدر پی ٹی آئی حضرو سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی ، نمازجنازہ کی امامت مولانا حافظ محمد ریاض نے کرائی ، مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں میں آسودہ خاک کر دیا گیا ۔


گاؤں بہادر خان کے رہائشی طارق محمود ولد محمد صادق ایک ہفتے سے لاپتہ ،گھر والے پریشان

گاؤں بہادر خان کے رہائشی طارق محمود ولد محمد صادق ایک ہفتے سے لاپتہ ،گھر والے پریشان ‘تفصیلات کے مطابق بہادر خان گاؤں میں رہائش پذیر محلہ عید گاہ حضرو کا رہائشی تین بچوں کاباپ محمد طارق ولد محمد صادق اتوار کے روز سے لاپتہ ہے ،گھر والوں کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب دروازے پر کسی نے دستک دی ،طارق نے دروازہ کھولا تو نا معلوم دوست اسے ساتھ لے گئے اور آج 5روز گزرنے کے باوجود طارق کا کچھ پتہ نہ چل سکا ،اگر کسی نے طارق کو دیکھا ہے یا کسی کو اس کے بارے میں پتہ ہے تو براہ کرم ان نمبرز پر اطلاع دیں مسعود احمد موبائل نمبر0316-0530473،نور حسین المعروف پپو موبائل نمبر0316-2723892


تین میلہ:ڈی پی او آفس سب انسپکٹر کے چچا کے موٹر سائیکل کو ویگن نے ٹکر ماردی ‘چچا شدید زخمی ،ویگن ڈرائیور موقع سے فرار

ڈی پی او آفس سب انسپکٹر کے چچا کے موٹر سائیکل کو ویگن نے ٹکر ماردی ‘چچا شدید زخمی ،ویگن ڈرائیور موقع سے فرار‘ پولیس نے ویگن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تیمور خان ولد محمد جاوید ساکن سروانہ حضرو نے تھانہ سٹی میں تحریری میں درخواست دی کہ میں محکمہ پولیس میں ملازم ہوں ۔ڈی پی او آفس میں بطور سب انسپکٹر تعینات ہوں ،اپنے چچا آفتاب احمد ولد محمد اکرم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تین میلہ مدثر فلنگ سٹیشن سے پٹرو ل ڈلواکر نکلے کو اسی اثناء میں میرے چچا کے موٹر سائیکل کو ویگن نمبر ی RIR4274 کے ڈرائیور زبیر ولد انور خان ساکن ویسہ نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے ٹکر مار دی جس سے میرا چچا شدید زخمی ہو گیا ۔ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے 279-337G-427 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔


لارنس پور جہانیاں روڈ :کھلے عام پٹرول بیچنے والے شخص کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ درج 

کھلے عام پٹرول بیچنے والے شخص کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کوٹکے چوکی نے دوران گشت قطب بانڈی سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار ناصرخان سے 2کینوں میں 35لیٹر کھلا پٹرو ل پکڑ لیا جس کا مذکورہ فیکس کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا ،حضرو پولیس نے 285,286ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔


گاؤں کامپلورموسیٰ: اپنے ملک پاکستان جیسا پوری دنیا میں کوئی ملک نہیں‘ ہمیں وطن عزیز کی قدر کرنی چاہیے؛ سکندر خان 

تحصیل حضرو کے علاقے کاملپور موسیٰ کے بزرگ شہری بیرون ملک مقیم سکندر خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا زیادہ وقت بیرون ملک یو کے میں گزارہ ہے ‘بہتر زندگی گزارنے کے لیے وہاں ہر سہولت ہے لوگ ایک دوسرے کا اور قانون کا مکمل احترم بھی کر تے ہیں ،اس کے با وجود اپنے ملک پاکستان جیسا پوری دنیا میں کوئی ملک نہیں ہے ‘یہاں آکر جو سکون ملتا ہے وہ دنیا کے کسی کونے میں نہیں اپنی مٹی سے محبت ہر وقت دل میں ترو تازہ رہتی ہے ۔مجھے سیاحت کا شوق ہے ‘میں جب یہاں تھا تو تعلیم مکمل کر نے کے بعد میں 1975میں اپنے ایک دوست میڈیکل کے سٹودنٹ کے ہمراہ مینگورہ ، سوات ، چترال وادی کیلاش گیا تھا ۔سیاحت کے اس شوق میں سکردو ، گلگت بھی گیا ہوں اور یہ خو بصورت علاقے دیکھے ہیں جہاں چشمے ، آبشاریں ، سر سبز پہاڑ ان علا قوں کی خوبصورتی کو دوبالا کر تے ہیں ‘ہمارے ان علاقوں کاسیاحت کے لحاظ دنیا میں کو ئی ثانی نہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ بڑے شہروں سمیت چھوٹے علاقوں میں بھی ماحولیاتی آلودگی بڑہ رہی ہے اس کو کم کر نے کی بہت ضرورت ہے۔ 






























No comments:

Post a Comment