Saturday, April 29, 2017

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.



حضروسٹی:ٹی ایم اے اور ٹریفک پولیس کی نااہلی ،حضرو شہر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات کی بھر مار اور شہر بھر میں ٹریفک کاجام رہنا معمول بن گیا
ٹی ایم ایحضرو اور ٹریفک پولیس کی نااہلی ،حضرو شہر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات کی بھر مار اور شہر بھر میں ٹریفک کاجام رہنا معمول بن گیا ، گرلز و بوائز ہائی سکولوں کے سامنے چھٹی کے اوقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،طلباء اور شہریوں کا پیدل چلنا تک محال بن گیا، افسران بالاکااس ضمن میں خاموش تماشائی کا کردار، جگہ جگہ غلط پارکنگ کے اڈے بنے ہوئے ہیں جس کی مرضی جہاں ہوتی ہے وہی چنگ چی رکشہ اور گاڑی پارک کر دیتا ہے اور پیچھے سے آنے والی ٹریفک رک جاتی ہیں جس سے ٹریفک بری طرح جام ہوجاتی ہے تفصیلات کے مطابق حضرو شہر کے تجارتی مر اکزفوارہ چوک ،ٹرک اڈا ،میزائل چوک ،بنک روڈ،ڈھکی روڈ اور جنر ل بس سٹینڈ میں جگہ جگہ دکاندواروں ،میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے اپنے اپنے سائین بورڈ اور سامان بیچ سڑک کے رکھنا معمول بنایا ہوا ہے ،ٹریفک پولیس کے افسران کی مجرمانہ غفلت کے سبب آئے روز ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور شہری پریشان ہیں بازاروں کے اندر آئے ہوئے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے جو فٹ پاتھ عوا م کے لیے بنائے گئے وہاں پر دکانداروں نے سامان سجا رکھا ہے اگر بیچ سڑک شہری چلیں توحادثات ہونے کا ڈر رہتا ہے عوام جائے تو کہاں جائیں لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے توگاڑیاں کیسے گزریں گی غلط پارکنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ان کو پوچھنے والے افسران آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر سو چکے ہیں عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ، انتظامیہ نام کی کوئی چیز ہی نہیں جو لوگوں کو نظر آسکے یا اس بگڑے ہوئے سسٹم کو درست کر سکے ٹریفک پولیس صرف چالان کرنے اور مال بنانے میں لگی ہوئی ہے عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ، آر پی او راولپنڈی پولیس،کمشنرراولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

اٹک سٹی:ماڈل پولیس سٹیشن تھانہ سٹی اور تھانہ صدر اٹک کی حدود میں درجنوں عریانی و فحاشی کے اڈے قائم ‘ قانون بے بس ہوگیا
ماڈل پولیس سٹیشن تھانہ سٹی اور تھانہ صدر اٹک کی حدود میں درجنوں عریانی و فحاشی کے اڈے قائم ہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آنکھیں بند کر لیں ہیں،قوم کے مستقبل کے معمارکالج اور یونیورسٹی کی بجائے قحبہ خانوں کی طرف رجوع کرنے لگے ہیں ساہیوال ،اوکاڑہ ، فتح جنگ،جنڈ،ہری پور ایبٹ آباد، مانسہرہ ،پشاور،کشمیراور دیگر علاقوں سے آنے والی خوبرو دوشیزاؤں نے اٹک میں عریانی و فحاشی کے تمام ریکارڈز توڑ دےئے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے،تفصیلات کے مطابق خو برو دوشیزاؤں نے اٹک میں فحاشی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، فرضی ناموں والی دلال مرد و عورتیں کرائے کے مکان میں رہائش پذیرہوکرلوگوں کوگناہ کبیرہ کی دعوت دینے میں مصروف جاتی ہیں جس سے علاقہ اورگردونواح کے کئی اہم بگڑے رئیس زادوں کے ساتھ فحاشی کے خصوصی پروگرام مرتب کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے کے نوجوانوں کی زندگیاں تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہیں تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ محلہ سمندر آباد ،محلہ کربلا ،محلہ شاہ فیصل آباد ،محلہ نور ،کاملپور سیدان ،محلہ اعوان شریف ،دارالاسلام کالونی ،محلہ مہر پورہ غربی ،نیو ٹاؤن ،فاروق اعظم کالونی ،پیپلز کالونی ،ڈھوک فتح ،صدر بازار ،ڈھوک شرفا ء ،شین باغ و دیگر علاقوں میں فحاشہ عورتوں نے برائی کے اڈے قائم کر رکھے ہیں ، باوثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ شراب اورشباب کی رنگین محفلوں نے اٹک میں فحاشی کی نئی مثال قائم کردی ہے جس کی نظیرنہیں ملتی جس سے علاقے کے کئی نوجوان جمع پونجی سے محروم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں چوری،ڈکیتی،راہزنی جیسے سنگین جرائم روزکامعمول بن جاتے ہیں قانون کے رکھوالوں نے خاموشی اختیارکی ہوئی ہے، ایسے جسم فروشی کے اڈوں سے جرائم جنم لیتے ہیں ۔

اٹک سٹی:پنجاب بھر میں ضلع کونسلز کے ماہانہ اجلاسوں میں انتظامی افسران کی شرکت ایک اچھی روایت ثابت ہو رہی ہے؛ ایمان طاہر
چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہرنے کہا کہ پنجاب بھر کی ضلع کونسلز کے ماہانہ اجلاسوں میں ضلع کے انتظامی افسران کی شرکت ایک اچھی روایت ثابت ہو رہی ہے اور یہ عمل عوامی مسائل کے بر وقت کے تدارک میں معاون ثابت ہو رہا ہے تا ہم انہیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر او رڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی جانب سے ضلع کونسل کے اجلاس میں شرکت سے منظوری نہ صرف ان پرحکومتِ وقت کی جانب سے دباؤ کا اظہار ہے بلکہ عوامی مسائل سے پہلوتہی کرنے کی ایک مذموم کوشش بھی ہے ،ان کے خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ضلع کونسل اٹک کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک حاجی سردار محمد عارف خان کر رہے تھے جب کہ اجلاس میں خواتین اور مرد ممبران ضلع کونسل کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کے حکومت کے دباؤ پر ضلع کونسل اٹک کے اجلا س میں شریک نہ ہونے پر ایوان کا تقدس پامال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ان دو افسران سمیت ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے دیگر ضلعی سربراہا ن کی بھی عدم شرکت قابل افسوس عمل ہے انہوں نے کہا میں معزز ایوان کا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر نہایت مختصر انداز میں اپنی بات ایک دو پوائنٹس پر مرکوز رکھوں گی ضلع کونسل اٹک کے گزشتہ اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ممبران نے مشترکہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے اس بات پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا تھا کہ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر اٹک کو عوامی مسائل کو بہتر طور پر اجاگر کرنے اور انکے جلد حل کیلئے مل کر کام کرنے کی خاطرآنے والے سیشن میں شرکت کی دعوت دی جا ئے گی تاہم سرکاری افسران اجلاس میں نہیں آئے ہم ایک مرتبہ پھر سیاست کو عوامی خدمت سے الگ رکھنے کے جذبے کے تحت ضلع بھر کے انتظامی افسران سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ کونسل اٹک عوامی خواہشات کا ترجمان ایک مقدس ایوان ہے اسکے ممبران کی رائے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسی پر نظرثانی کی جائے میں نے پچھلے کچھ عرصہ میں سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ اور رورل ہیلتھ سینٹر باہتر میں ڈاکٹروں کی کمی، کوالیفائیڈ طبی عملہ کافقدان اورادویات کی نایابی سنگین مسئلہ ہے جبکہ صفائی کے حالات بھی ناگفتہ بہ ہیں محکمہ صحت میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہو? سفارش اور رشوت کے عوض بھرتیوں کی کہانیاں زبان زد خاص وعام ہیں عرصہ دراز سے پٹواری اور رجسٹری محرر تعینات ہیں رشوت لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ہر محکمے میں حالات ابتر ہیں اور عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیںیہ تمام تر صورتحا ل حکمران طبقے اور انتظامی افسران کی نااہلی اور بیڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ زبانی جمع خرچ اور بلند وبانگ دعوؤں کے بجا ئے عملی طور پرعوام کیلئے کچھ کریں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ضلع کونسل اٹک سیشن میں شرکت کی دعوت کا مقصد محض عوامی مسائل سے آگاہی دلانا تھا اور ہم سے زیادہ یہ مطالبہ ضلع کونسل اٹک کے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل کا تھا تو آپ سے درخواست کہ اگر مسئلہ ہم سے ہے تو کم ازکم مسلم لیگ (ن)کے ممبران، ضلع کونسل جو ایک خاصی تعداد میں ضلع کونسل کے ممبرہیں ہی کی درخواست کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ کو اس ایوان میں تشریف لانا چاہیے تاکہ ضلع اٹک کے عوام کے اصل مسائل پر تعمیری بحث ممکن ہو اور عوامی شکایات کا ازالہ ممکن ہو۔

اٹک سٹی:عمران خان نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس لڑ کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے ؛ زین الہٰی
رکن قومی اسمبلی و مرکزی راہنماء میجر گروپ محمد زین الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس لڑ کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے ‘ان کی یہ جدوجہد پوری قوم کے وقار اور عزت میں اضافے کا ذریعہ بنی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو اخلاقی طور پر وزیراعظم کے منصب سے الگ ہو جانا چائے جے آئی ٹی اسی وقت صحیح اور شفاف تفتیش کر سکتی ہے جب اس پر دباؤ نہ ہو وزیراعظم کا عہدہ جے آئی ٹی پر اثر اندازہو سکتا ہے اس لئے نواز شریف کو فی الفور وزیراعظم کے عہدہ سے مستعفی ہو جانا چاہئے اسی میں ملک و قوم کی بہتری اور بھلائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی دیہات میں اپنے دورہ کے دوران معززین اور میجر گروپ کے کارکنان سے ملاقاتوں اور گفتگو میں کیا اس موقع پرچیئر مین یو نین کونسل سید زاہد حسین شاہ باہتر،چیئر مین یونین کونسل ملک ممتاز علی خان بٹھو ،ملک علی شان بٹھو، قاضی محمد عمران، یوتھ کونسلر سیف اللہ ملک بولیانوال بھی ان کے ہمراہ تھے محمد زین الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ سوچنے اور سنجیدگی دکھانے کا مقام ہے مٹھائیاں بانٹنے کا نہیں کیونکہ دو ججزنے نواز شریف کو نااہل لکھا ہے جبکہ تین نے مزید تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے اور اس میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم اور ملک کا درد رکھنے والا لیڈر ہے جو ملک کو کرپشن اور دیگر بحرانوں سے نکالنا چاہتا ہے عمران خان نے بڑوں سے احتساب کے عمل کی شروعات کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں محمد زین الٰہی نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ نمائندوں سے چھٹکارے کے لئے عوام عمران خان کا ساتھ دیں آنے والے الیکشن میں میجر گروپ اور پی ٹی آئی اتحاد کرپٹ نمائندوں سے عوام کی جان چھڑانے کے لئے ضلع بھر میں متفقہ اور مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گے اور اللہ کے فضل و کرم سے تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔

اٹک سٹی:حکمرانوں کی ناقص مزدور، کسان، صنعت و تجارت پالیسیوں سے پاکستان زوال پذیرہو رہاہے ؛ طاہر صادق 
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہاہے کہ اگر ملک میں اسی طرح کرپٹ نظام اور کرپٹ قیادتیں مسلط رہیں تو آج ملک پر جو 65 ارب ڈالر کاقرضہ ہے وہ 2020 ء میں ایک سو بیس ارب ڈالر ہو جائے گا‘ پھر مہنگائی و افراط زر کی تیز رفتاری اور قومی اداروں کی تباہی کو کوئی نہیں روک سکے گا ،حکمرانوں کی ناقص مزدور، کسان، صنعت و تجارت پالیسیوں سے پاکستان زوال پذیرہو رہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محنت کشوں کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کے معاوضے ، رائلٹی کو بجٹ سازی میں آنا چاہیے اور مہنگائی ، افراط زر کی شرح سے ان کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ ہو نا چاہیے آج ضرورت ہے کہ حکومت مزدور دوست پالیسی بنائے جس میں محنت کش کو پاکستان کے وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو انہوں نے کہاکہ قومی اداروں سٹیل ملز ، او جی ڈی سی ، واپڈا ، پی آئی اے کو اونے پونے داموں بیچنے کی سازش کی جارہی ہے ریلوے کی حالت بدل سکتی ہے تو ان اداروں کی قسمت بھی جاگ سکتی ہے ریلوے میں بہتری ریلو ے ورکرز اور انتظامیہ کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے ورکرز پر اعتماد کیا جائے تو پاکستان کے ادارے خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے ،حکمران اپنی سیاست کی خاطر اورنج لائن ٹرین ، میٹرو بس سروس پر سبسڈی دے سکتے ہیں تو عوام کو اشیاء خوردونوش پر کیوں نہیں دے سکتے پینے کا صاف پانی ، تعلیم و صحت ، جان و مال اور عزت کا تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے انہوں نے کہاکہ وہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر تے رہیں گے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کی سماجی ترقی کے لیے انقلابی اصلاحات پیش کی جا ئیں گی ۔

اٹک سٹی:پنڈی گھیب ،راولپنڈی ،اٹک اورحضروروٹ پر پٹرول کی قیمتیں کم ہو نے کے باوجود بھی کرائے کم نہ ہو سکے‘انتظامیہ بے بس
وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات بھی نظرانداز ،تحصیل پنڈی گھیب ،راولپنڈی ،اٹک روٹ پر پٹرول کی قیمتیں کم ہو نے کے باوجود بھی کرائے کم نہ ہو سکے‘ متعلقہ حکام نے مجر مانہ چپ ساد لی مسافروں کا احتجاج تفصیلا ت کے مطابق پنڈی گھیب سے دیگر مقامات پر چلنے والی مسافر گاڑیوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے کسی گاڑی والے کے پاس کرایہ نامہ نہیں ہے من مانے کرائے وصول کیئے جاتے ہیں پنڈیگھیب سے راولپنڈی کا کرایہ 95 روپے ہے جبکہ 180 روپے وصول کیا جاتا ہے پنڈی گھیب سے کھوڑ 23 کے بجائے40 روپے کھوڑ سے فتح جنگ 38 کے بجائے 60 اورکھوڑ سے راولپنڈی 78 کے بجائے 140 لیا جارہا ہے اور یہ کرایہ ڈنکے کی چوٹ پر لیا جاتا ہے زائد کرایہ نہ دینے پر سواری کو راستے ہی میں اتاردیا جاتا ہے اور اس غنڈہ گردی پر ٹریفک پولیس کوئی ایکشن نہیں لیتی بلکہ پنڈی گھیپ میں عرصہ دراز سے تعینات ٹریفک پولیس کے ملازمین سے شکایت کر نے پر جواب دیا جاتاہے کہ پاکستان میں ابھی تک کوئی ایسا قانون ہی نہیں جس پر زائد کرایہ وصول کرنے پر جرمانہ کیا جاسکے اس سلسلے میں جب گاڑی کے عملہ سے بات کی جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم سرکاری کرائے نامہ کو نہیں مانتے اور کرایہ نامہ لگانا ہماری توہین ہے ہمارا کرایہ اڈے والے مقرر کرتے ہیں ہم میں سے بعض ڈرائیور ہر ماہ ٹریفک پولیس کو ہزاروں روپے بھتہ دیتے ہیں ہمارا چالان مسافرکر کے دکھائیں ہماراچالان ٹریفک پولیس نہیں کرتی پیرودھائی سے لیکر پنڈی گھیب تک کسی پولیس کی جرات نہیں کی کہ وہ ہمارا چالان کرے ٹریفک سے متعلق اٹک اور راولپنڈی کے حکام اپنے دفتروں سے نکلیں گے تو چیک کرینگے عوام جہاں چاہے رپورٹ کریں انکی کون سنتا ہے تحصیل پنڈی گھیپ ،فتح جنگ اور اٹک گردونواح کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ،ڈی سی اٹک ،ڈی پی او اٹک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اب بے لگام ٹرانسپورٹروں کو لگام دینے کے لئے ان محکموں کے نا اہل افسران کے تبادلہ کر کے نیا عملہ تعینات کریں اور اُن گاڑیوں میں کرایہ نامہ لگوانے اور اس پر عملدرآمد کا اختیار پنجاب پٹرولنگ پولیس کے حوالے کیا جائے۔


اٹک سٹی:ضلع کونسل وکچہر ی کمپاؤنڈ میں سینکڑو ں گاڑیا ں تقریباََچالیس سا ل سے بطو رثبو ت مقد مہ کھڑ ی ہیں‘ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے
ضلع کونسل وکچہر ی کمپاؤنڈ میں سینکڑو ں گاڑیا ں جن میں ٹر ک ،آئل ٹینکر ،فورلڈ پیک اپ ،سو زوکی پیک اپ مختلف مو ٹر سا ئیکلیں، منشیا ت اور اسلحہ سمگلنگ عر صہ تقریبا چالیس سا ل سے بطو رثبو ت مقد مہ کھڑ ی ہیں جب کہ ان مقد ما ت کافیصلہ ہو ئے بھی بیس سا ل سے زائد کاعر صہ گزر چکا ہے یہ تمام گا ڑ یا ں حکو مت کے حق میں ضبط ہو چکی ہیں لیکن تا حا ل ان گا ڑیو ں کا نیلام عا م کر کے حکو متی خزانے میں رقم جمع نہیں کر ائی گئی ہے ما ل مقد مہ کے طو ر قبضے میں لی گئی گا ڑیا ں کچہر ی کمپا ؤنڈ کے علا وہ تھا نہ اٹک خو ر د،تھا نہ صدر ،صد ر ما ل خا نہ،میں دھو پ اور با رش میں کھڑی گل سڑکر تبا ہ بر با د ہو چکی ہے جبکہ کئی گا ڑیو ں میں سے قیمتی سا ما ن نکا ل لیا گیا ہے اور بہت سے گا ڑیو ں کے انجن بھی تبد یل کر لیے گئے ہیں کئی گا ڑیو ں کے صر ف ڈھا نچے ہی کھڑ ے رہے گئے ہیں اگر ان گا ڑیو ں کا بر وقت نیلا م عام کر دیا جا تاتو حکو متی خزانے میں بھا ری رقم داخل ہو تی لیکن اب بمشکل چو تھا ئی رقم ہی حا صل ہو سکے گی اور ا ب اس عمل سے حکو متی خزانے کو کافی خسا ر ہ پہنچے گا زیر دفعہ 550پو لیس کی طر ف سے قبضے میں لی جانے والی گا ڑیو ں کاحا ل بھی بر ا ہے ضلع بھر کے مختلف تھا نو ں میں کھڑ ی کئی گا ڑیا ں بھی تبا ہ ہو رہی ہیں اور ان میں سے کچھ تیزی سے تبا ہی کی طر ف گا مزن ہیں اور بعض تھا نو ں کا عملہ قبضے میں لی گئی ان گا ڑیو ں کاناجا ئز طو ر پر ذاتی استعما ل بھی کر رہا ہے ایسی گا ڑیا ں سپر داری کے بعد جب ما لک کو واپس ملتی ہیں تو ما لک گا ڑی کی حا لت دیکھ کر چکرا جا تا ہے سر وے کے دوران وقاراحمد گکھڑ،ارشد تاج بھٹی ، عامر سہیل اکبر ایڈووکیٹس ،محمد عرفان ،محبوب علی ، محمد عثمان ،مظہر ، سیف الملوک ، محمد افضا ل ،عثمان علی،شیخ سجادعلی، مظہرخان ، صا دق سلہری ،احمد قر یشی ،رحمت قر یشی ،مظہر ،شیر علی،ڈاکٹرمحمد اسحا ق ،جمیل احمد ،خالد رزاق خان ، ظفراور دیگر نے اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع کچہر ی اور مختلف تھا نوں میں کئی سالو ں سے مختلف مقد ما ت میں ملو ث پو لیس کی طر ف سے قبضے میں لی گئی گا ڑیا ں کھڑ ی ہیں ان گا ڑیو ں کی منا سب دیکھ بھال نہیں ہو تی اس لیے یہ گا ڑیا ں بہت ہی خراب ہو جا تی ہیں گا ڑیوں میں اکثر چیزیں نکا ل لی جا تی ہیں جو چیزیں گا ڑی میں ر ہ جا تی ہیں وہ قا بل استعما ل نہیں ہو تی ہیں اگر حکومت ان کی منا سب دیکھ بھا ل کر ے اور قبضے میں لی گئی گا ڑیو ں کو کسی شیڈ کے اند ر کھڑ ا کیا جا ئے تو گا ڑیا ں محفو ظ رہ سکتی ہیں حکو مت کو چا ہیے کے قبضے میں لی گئی قیمتی گا ڑیو ں کا منا سب بندو بست کر ے تاکہ یہ گا ڑیاں خراب ہو نے سے بچ جا ئے اور جو گا ڑیا ں بحق سر کا ر ضبط ہو جا ئیں ان کی فو ر ی نیلا می کا انتظام کیا جا ئے اس طر ح سے حکو مت کو ما رکیٹ ریٹ کے مطا بق ان گاڑیو ں کی نیلا می سے بھا ری رقوم حا صل ہونگی مختلف عدالتو ں کی طر ف سے تو مقدما ت کے جلد فیصلے تو ہو رہے ہیں لیکن حکو متی اہلکا روں نے قبضے میں لی گئی گا ڑیو ں کی بر وقت نیلا می کا کو ئی منا سب لا ئے عمل تر تیب نہیں دیا ہو ا ہے جس کی وجہ سے گا ڑیو ں کی نیلا می نے کئی کئی سا ل لگ جا تے ہیں حکو مت کو چاہیے کے گاڑیو ں کی نیلا می کی واضح حکمت عملی تر تیب دے تاکہ حکو متی خزانے کو زیا دہ سے زیا دہ فائدہ پہنچے ۔

اٹک سٹی:جے یو آئی اٹک کے سابق امیر و ممبر امن کمیٹی مفتی امیر زمان حقانی کو نا معلوم مسلح افراد اُٹھا کر لے گئے
جے یو آئی اٹک کے سابق امیر و ممبر امن کمیٹی مفتی امیر زمان حقانی کو نا معلوم مسلح افراد اُٹھا کر لے گئے ،تفصیلات کے مطابق ضلعی رہنما جے یو آئی و سابق امیر اٹک اور ممبر امن کمیٹی مفتی امیر زمان حقانی کے گھر گزشتہ رات بیس سے پچیس گاڑیوں پر مشتمل مخصوص لباس میں مسلح افراد نے چھاپہ مارا گھر کاگھیراؤ کیا اور سیڑھی لگا کر اُن کے صحن میں اُتر گئے ‘انہیں اُٹھایا پورے گھر کی مکمل تلاشی لی اور انہیں اپنے ہمراہ لے گئے ،اُن کے بھائی مولانا گوہر علی نے اس واقعہ سے متعلق تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دے دی ہے جبکہ اس واقعہ کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے خوف و ہراس پھیل گیا ہے ادھر جے یو آئی نے ہنگامی اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما کو اچانک اُٹھا لینے پر حیرانگی اور خفگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان نے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت سے الگ الگ ملاقاتوں میں مفتی امیرزمان کو رات کی تاریکی میں اُٹھا لے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے انتظامیہ پر واضح کیا کہ مفتی امیر زمان حقانی ایک پر امن اور محب وطن شہری ہیں جو یہاں پر ایک عرصہ سے مقیم ہیں ‘دینی ادارہ چلاتے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام کے بنیادی رکن ہیں انہوں نے ہمیشہ جمعیت کے نصب العین کے مطابق کام کیا ہے دہشت گردی ، فرقہ واریت سے وہ ہمیشہ دور رہے ابھی تک اُن کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ انہیں اُٹھانے والے نامعلوم مسلح افرادکون تھے اُن کے بھائی رشتہ دار اور اہل خانہ اس صورت حال سے سخت کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں معلوم ہو ا ہے کہ مفتی امیر زمان حقانی ایک معتدل مزاج ، عالم دین اور مفتی ہیں اُن کا کبھی بھی کسی دہشت گرد یا کالعدم جماعت یا گروپ سے تعلق نہیں رہا انہوں نے ہمیشہ اخوت ، رواداری کو فروغ دیااور اسی بنیاد پر کام کیا یہی وجہ ہے کہ وہ ضلع اٹک کی امن کمیٹی کے ممبر تھے بلکہ ضلعی انتظامیہ بھی اہم تقریبات اور پروگراموں میں انہیں مدعو کرتی تھی اُن کے بھائی مولانا گو ہر علی نے جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت اور حکومت سے مفتی امیر زمان حقانی کی فی الفور بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہانگ کانگ:پانامہ کیس شریف فیملی کے لیے حلق کا کانٹا بن چکا ہے‘ اگلیں یا نگلیں دونوں صورتوں میں نواز شریف کو جانا ہو گا ؛منصف خان
ہانگ کانگ میں مقیم گاؤں ابابکر کی معروف کاروباری وسماجی شخصیت منصف خان نمبرون نے کہا ہے کہ پانامہ کیس شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن) کے لیے حلق کا کانٹا بن چکا ہے‘ اگلیں یا نگلیں دونوں صورتوں میں نواز شریف کو جانا ہو گا تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر صاف اور شفاف تفتیش نہیں کر سکتی ملک اور قوم کی بہتری سوچتے ہو ئے نواز شریف کو فی الفور وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یاسرامین سے اپنی ایک گفتگو میں کیا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مٹھائیاں بانٹنے کی بجائے اس پر غور وفکر کر نا چاہیے کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے ملکی دولت لوٹنے پر اور چور ثابت ہونے پر نہ صرف نا اہل لکھا بلکہ کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے قوم جان چکی ہے کہ ملکی دولت اور خزانے پر کس نے ہاتھ صاف کیے ہیں عدلیہ کا فیصلہ نوا ز شریف کو ملزم سے مجرم تک لے گیا ہے اور دو ماہ میں مزید تفتیش میں نا اہلی نواز شریف کا مقدر ہو گی، انہوں نے مزیدکہا کہ جس ثابت قدمی اور جر أت مندی سے عمران خان نے وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں کرپشن کا کیس لڑا اور وزیر اعظم کو کٹیرے میں لا کھڑ ا کیا ‘بڑوں سے احتساب کا عمل شروع کر نے کے نعرے کو عمران خان نے سچ ثابت کر دکھایا ،عمران خان قوم کے حقیقی محسن ہیں جو ملک میں تبدیلی لا کر ملک کو کرپشن ، لوٹ کھسوٹ سے پا ک کرنا چاہتے ہیں پوری قوم کو اُن کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک نئی بنیادوں پر استوار ہو اور ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے ،اس کے لیے محب وطن عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ لٹیروں اور کرپٹ نمائندوں سے قوم کو چھٹکارا مل سکے ‘ایمان طاہر نے کہا کہ ضلع اٹک میں لٹیروں سے چھٹکارا کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور میجر گروپ آنے والے جنرل الیکشن میں مشترکہ امیدوار میدان میں اُتاریں گے ۔

ضلع اٹک میں جعلی لائسنسوں پر میڈیکل سٹور چلنے لگے 
ضلع اٹک میں جعلی لائسنسوں پر میڈیکل سٹور چلنے لگے ‘بوٹا، اکھوڑی ، شکردہ شیں باغ ، سروالہ، ہمک جبی ، کوٹ زیندی ، سقہ آباد ، بولیانوال جسیاں ، ڈھوک فتح، شمس آباد ،ویسہ، قطبہ موڑ اور گردونواح میں محکمہ صحت کے افسران کی ملی بھگت سے جعلی اور دوردراز کے کوالیفائیڈ پرسن کے لائسنس کرائے پر لے کرمڈل پاس عطائیوں نے میڈیکل سٹورو کلینک کھول لئے ،چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کی وجہ سے خود ہی ڈاکٹر بن گئے یا بعض نے کرائے کے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے بورڈ ز لگا لئے ،ان مڈل پاس عطائی ڈاکٹروں نے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا معمول بنا لیا جسکی وجہ سے لوگ دل گردے پھیپڑوں اورہیپاٹائٹس بی اور سی جیسے مہلک امراض کاشکار ہونے لگے جنسی دونمبرادویات کی فروخت سے یہ عطائی ڈاکٹرخود تو دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں لیکن عوام کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں روزنامہ آج کا پاکستان کے ایک سروے کے مطابق جب کسی مستند ڈاکٹر کی پرچی لے کر کوئی مریض ان پڑھ سٹور مالکان کے پاس آتے ہیں تو سمجھ نہ آنے کی وجہ اپنے پاس سے متبادل دوائیاں تھما دیتے ہیں شمس آباد ودیگر علاقوں میں بعض عطائیوں نے ایم بی بی ایس میڈیکل و سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے بورڈز لگارکھے ہیں لیکن وہ کبھی بھی ان کلینکوں پر نہیں آئیاور عطائی خود آپریشن سمیت مکمل علاج کر رہے ہیں جسکی وجہ سے مریض تندرست ہونے کے بجائے مزید بیماریوں میں گھر جاتا ہے ان عطائیوں کی غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے کئی لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں اب تو کسی دوسرے کے لائسنس پرسٹورکھولنے والے عطائی ڈاکٹر مکمل چیک اپ اور آپریشن بھی خودہی کرتے نظرآتے ہیں محکمہ صحت نے توانہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے جو مرضی کریں چاہے انسانی جانوں سے ہی کیوں نہ کھیلیں انتظامیہ نہیں پوچھے گی عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایک طرف توپنجاب حکومت جعلی ادویات کے خلاف مہم پر کروڑوں روپے خرچ کرہی ہے دوسری جانب حکومت ان کی بلیک میلنگ میں آنے کی بجائے قانون پر عمل کرائے اوران قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

اٹک سٹی:ڈی ایس پی ٹریفک اپنے آفس تک محدود،سکول و کالجز کی چھٹی کے ٹائم پر گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گئی 
ڈی ایس پی ٹریفک اپنے آفس تک محدود،سکول و کالجز کی چھٹی کے ٹائم پر گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گئی ،ٹریفک پولیس کے افسران کی غلط پالیسیوں کے سبب شہر بھر میں ہر وقت ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے ۔شہری پریشان اور بے بس ہوگئے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کھلوانے لگے، ٹریفک پولیس کے افسران ڈیوٹی کم اور دیہاڑی کے چکروں میں زیادہ نظر آتے ہیں ، گیڈر چوک ، کمیٹی چوک ، صرافہ بازار ، ستار چوک، فتح جنگ چوک، لاری اڈا،کچہری چوک و دیگر مقامات پر ٹریفک جام رہتی ہے اٹک شہرمیں ٹریفک جام رہنا معمول بن گئی ہے کئی دفعہ اطلاع کے باوجود بھی عمل درآمد نہیں ہوتا ، عوامی سماجی حلقوں کا افسران بالا ڈی آئی جی ٹریفک پولیس لاہور ، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ ڈی ایس پی اٹک ٹریفک کو بھی حکم دیں کہ وہ شہر بھر کی بے لگام ٹریفک کو درست کرائیں تاکہ لوگوں کو چلنے میں آسانی ہو۔

اٹک سٹی:پریذنرویلفےئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا ماہانہ اجلاس مرکزی دفتر صرافہ بازار اٹک میں منعقد ہوا 
پریذنر(Prisnor) ویلفےئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا ماہانہ اجلاس مرکزی دفتر صرافہ بازار اٹک میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پریذنر(Prisnor) ویلفےئر سوسائٹی کی کارکردگی کو زیر غور لیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے قیدیوں جن میں خواتین و مرد اور بچوں کیلئے خصوصی طور پر ان کی ضروریات کے مطابق ہر قسم کی اشیاء کی فراہمی جن میں موسم سرما کیلئے گیس ہیٹر ،کمبل اور بچوں کیلئے گرم کپڑے وغیرہ کے علاوہ موسم گرما کیلئے پانی کی بورنگ کے علاوہ دیگر اشیاء دی گئیں اور ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سب سے بڑا اور اہم مسئلہ جو کہ پینے کے صاف پانی کا تھا اس کیلئے پانی کی موٹر فراہم کی گئی ہے جس کیلئے سپریٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گِل کی جانب سے ویلفےئر سوسائٹی کے صدر راشد الرحمان اور سوسائٹی کے تمام ممبران کیلئے اظہار تشکر کا باقاعدہ لیٹر نمبری7528جو کہ مورخہ19-04-2017کو جاری کیا گیا اس موقع پر سوسائٹی کے عہدیداران راشد الرحمان خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفےئر اٹک ذیشان سیال ، جنرل سیکرٹری صوفی سفیر احمد ، میڈیا ایڈ وائیزر شہزاد انجم بٹ، سیکرٹری فنانس محمد اعظم خان ، ایگزیکٹیو ممبرز شکیل احمد ،فیصل شکیل کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے ،اجلاس میں سوسائٹی کے تمام عہدیداران و ممبران نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں کسی بھی طرح پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر 500روپے فی کس عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجویزیں زیر بحث لائیں گئیں ،جیل میں قید خواتین قیدیوں اور بچوں کیلئے خصوصی طور پر ان کی ضروریات کے مطابق ہر قسم کی اشیاء کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کی سفارش بھی کی گئی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ آئندہ بھی ڈسٹر کٹ جیل اٹک کے قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات کرتے رہیں گے ۔


حضروسٹی: دونوں وزراء جشن منانے کے بجائے انگلینڈ پلٹ شہزاد خان کی بازیابی کیلئے کاوشیں کرتے تو اپنا حق نما ئندگی ادا کر تے؛ پی ٹی آئی
ضلعی ترجمان تحریک انصاف عمران خان حضروی اور ضلعی رابطہ سیکر ٹری فاضل خان وردگ نے کہا ہے کہ وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ اور وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد وزیر اعظم نواز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی خوشیاں منا رہے ہیں یا نواز شریف کا دنیا میں دوسرے نمبرپر کرپٹ سیاستدان ہو نے پر ،دونوں وزراء جشن منانے کے بجائے سر کہ کے انگلینڈ پلٹ شہزاد خان کی بازیابی کیلئے کاوشیں کرتے تو اپنا حق نما ئندگی ادا کر تے تاہم انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ان وزراء کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ان کے حلقے سے ایک نوجوان کو نہ صرف اغواء کر لیا گیا ہے بلکہ لاکھوں روپے کی ڈکیتی کا ہونا ان دونوں وزراء اور پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شہزاد خان کو اگر تین دن کے اندر بازیاب نہ کرایا گیا توتحریک انصاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر یگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں ترجمان عمران خان نے کہا کہ (ن ) لیگ کی حکومت لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کر نے کے بجائے وزیر اعظم کے دو پرچوں میں فیل جبکہ تین میں سپلی آنے پر بھنگڑے ڈال رہی ہے حالانکہ عقل اور غیرت کا مقام یہ تھا کہ یہ قوم سے معافی سے مانگتے اور جے آئی ٹی کے فیصلہ کا انتظار کرتے مگر یہ لوگ اپنی کرپشن کو چھانے کیلئے جشن مناکر پاکستانی قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں یہی وجہ سے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے اپنا خطاب ملتوی کیا ،فاضل وردگ نے کہا کہ جہانگیر خانزادہ پی پی16کے مسائل حل کر نے میں مکمل حل کر نے میں ناکام ہوچکے ہیں اور ان کا عوام سے دور دور تک رابطہ نہیں یہی وجہ سے مسلم لیگ (ن ) کے نظریاتی کارکنان ان سے مایوس ہو کر تحریک انصاف میں تیزی سے شامل ہو رہے ہیں ۔

ڈھوک کوا‘ تحصیل حضرو: ڈھوک کو ا کی عوام سوئی گیس کی فراہمی پرشیخ آفتاب احمدکوخراج تحسین پیش کرتی ہے؛ اہلیان ڈھوک کوا
ڈھوک کوا کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت غلام محمد ٹھیکیدار ،افضل خان ،عبد الرحمن ،میر افضل ،نعیم اور ہدائیت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈھوک کو ا کی عوام اہم اور دیرینہ مطالبہ سوئی گیس کی فراہمی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے حل کر کے اہلیان ڈھوک کوا کے دل جیت لیے ہیں ،آئندہ الیکشن 2018میں اہلیان ڈھوک کوا اپنے محسنوں شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ کو ڈھوک کوا سے بھر پور کامیابیاں دلوائے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وائچ چیئر مین ملک بلال پر فخر ہے جن کی خصوصی کاوشوں سے ڈھوک کوا جیسے پسماندہ دیہات کو سوئی گیس کی جیسی بنیادی سہولت بہم پہنچائی جا رہی ہے ،علاوہ ازیں صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی وساطت سے گاؤں کی خستہ حال گلیاں ونالیاں بھی جلد پختہ کر دی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ہم وفا کر نیوالے لوگ ہیں جو ہم سے وفا کریگا ہم بھی اس کے ساتھ اپنی وفا نبھائیں گے غلام احمد ٹھیکیدار نے کہا کہ ہم اہلیان ڈھوک کوا کی جانب سے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ اور ملک بلال وائس چیئر مین کا تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسائل کو حل کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔

پشاور:آنیوالے الیکشن میں اِس کامیاب اجتماع کے اثرات ضرور مرتب ہوں گے؛ مولانا فضل الرحمان کی اٹک کے وفد سے اظہارخیال
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع میں لاکھوں عوام کی شرکت اورکامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ اور جے یوآئی کی عوامی مقبولیت کی دلیل اور عوامی تائید ہے ،آنے والے جنرل الیکشن میں اس کامیاب اجتماع کے اثرات ضرور مرتب ہوں گے اور جے یو آئی ایک بھر پور قوت کے طور پر ابھرے گی حکومت محب وطن دینی جماعتوں اور کارکنوں کا خیال کرے اور بلا وجہ مدارس پر چھاپوں اور ہمارے کارکنوں کی گرفتاریوں کو روکا جائے دینی مدارس اور جمعیت علمائے اسلام قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قرآن اور سنت کی ترویج و اشاعت اور اسلامی نظام کے نفاذ کی پرامن جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کے سترہ رکنی وفد جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا شیر زمان کر رہے تھے سے ملاقات میں کیا وفد میں قاضی خالد محمود، قاسم خان وردگ ،مولانا فضل وہاب، قاری محمد اقبال، مولانا عبدالطیف ، مولانا گوہر علی اور دیگر علماء شامل تھے مولانا فضل الرحمن کو اس موقع پر ضلعی امیر مولانا شیر زمان نے ضلع اٹک میں جمعیت علمائے اسلام کی کارکردگی اور درپیش مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ وفد نے صدسالہ اجتما ع کی کامیابی پر مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد بھی دی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی کے کارکنان جس لگن اور جذبہ سے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لیے ملکی آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہو ئے جدو جہد کر رہے ہیں انشاء اللہ اس کا ثمر ضروری ملے گا ہماری پارلیمنٹ کے اندر اور باہر یہ جدو جہد جاری رہے گی جمعیت علمائے اسلام ملکی سیاست میں جمہوری طریقے سے اپنا آئینی کردار ہر سطح پر ادا کرتی رہے گی کارکنان جمعیت بلا خوف و خطر جمعیت کا پیغام نچلی سطح تک پہنچانے کے لیے کام جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس امن کے مراکز ہیں آج تک کسی بھی مدرسہ کا کوئی طالب علم دہشت گردی میں ملوث نہیں رہا ہے جبکہ جے یو آئی کے کارکنان جمہوری انداز میں جمعیت کے نصب العین کے پرچار کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں مگر بعض علاقوں میں دینی مدارس اور کارکنان کو بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے جو کسی طور درست نہیں حکومت محب وطن دینی جماعتوں اور کارکنوں کا خیال کرتے ہو ئے مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ بند کرائے اور جے یوآئی کے گرفتار کارکنان کو رہا کرائے۔

اٹک سنجوال روڈ پر دوکاریں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے
اٹک سنجوال روڈ پر دوکاریں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے ایک گاڑی میں ایڈیشنل کمشنرراولپنڈی ثاقب مجید موجود تھے بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 اٹک کی گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں2 زخمیوں کو فوراً ریسکیو کی ایمبولینس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیااور ایک آدمی گاڑی میں پھنس گیا جسے بعد ازاں ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعدگاڑی کاٹ کر بحفاظت نکال لیااورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کر دیا ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کر دیااس ریسکیوآپریشن میں دو ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل استعمال ہوئیں۔

تھانہ رنگو کے علاقہ فورملی کے 17سالہ خوبرو نوجوان کو دن دیہاڑے ملاح چوک میں قتل کر دیا گیا
تھانہ رنگو کے علاقہ فورملی کے 17سالہ خوبرو نوجوان کو دن دیہاڑے ملاح چوک میں قتل کر دیا گیا، وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ کے گاؤں شادی خان سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزمان حماد خانزادہ ولد فیاض خانزادہ اور ہاشم ولد وصال فرارہونے میں کامیاب، والدین پر سکتہ ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، لاش گاؤں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان حماد خانزادہ ولد فیاض خانزادہ اور ہاشم ولد وصال ساکنان شادی خان نے معمولی تلخ کلامی پر دسویں جماعت کے طالبعلم سہیل خان ولد مثل خان جو کہ اپنی دکان پر موجود تھا کو اپنی کیری سے فائر کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے 12بور سے 7گولیاں جبکہ 30بور پسٹل سے ایک گولی ماری جس سے نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین یو سی فورملی یاسر زمان خان موقع پر پہنچ گئے اور لاش اپنی نگرانی میں پولیس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرائی، ٹی این کیو ہسپتال حضرو میں پوسٹمارٹم کے بعد لاش گاؤں پہنچی تو کہرام مچ گیا اور والدین و عزیز و اقارب پر غشی کے دورے پڑنے لگے، واقعہ پر عوام علاقہ نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ، اس حوالہ سے یاسر زمان خان نے کہا کہ مقتول سہیل کے ورثاء کو انصاف دلانے کیلئے ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں، سہیل خان میرے بھائی ، بھتیجے جیسا تھا اس کے والد مثل خان کے ساتھ ہر جگہ موجود ہونگا۔

اٹک سٹی:نامعلوم موٹر سائیکل سوار لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی سے پرس اٹھا کر فرار ہو گئے
نامعلوم موٹر سائیکل سوار لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی سے پرس اٹھا کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تسنیم کوثر دختر محمد زاہد نے تھانہ سٹی اٹک میں بیان دیا ہے کہ میں سی ایم ایچ اٹک میں بطور میجر فرائض انجام دے رہی ہوں رات 9بجے میں ، کرنل طاہرہ LT/COLتنویرصاحبہ اورمیجر شہناز اپنی گاڑی میں سوار ہوکر سلیم فوٹو اسٹوڈیو میں آئیں،کرنل طاہرہ گاڑی سے اتر کر سلیم فوٹو گرافر کی دوکان پر گئیں جبکہ میں اور میجر شہناز گاڑی میں بیٹھی رہیں ،گاڑی کے ڈیش بورڈ پر میرا پرس پڑا ہوا تھا،اسی دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے ہماری گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل کھڑا کیا اور پرس اٹھا کر لے گئے‘ ہمارے شور کرنے پر نائب صوبیدار سعیداللہ جوکہ سلیم فوٹو گرافر کی دوکان پر موجود تھا آگیا جبکہ مذکورہ موٹر سائیکل سوارفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔




















No comments:

Post a Comment