اٹک سٹی:اٹک شہیدوں ،غازیوں اور جرأ تمند وں کی سر زمین ہے؛ اسد قیصر کا بطور مہمان خصوصی اٹک فیسٹیول میں تقریب سے خطاب
سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اٹک شہیدوں ،غازیوں اور جرأ تمند وں کی سر زمین ہے،سکندر اعظم سمیت تمام حملہ آوروں کے دانت اس علاقے کے بہادروں نے کٹھے کیے ،اٹک تاریخی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ضلع ہے اور رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ان کی صاحبزادی چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے اٹک کی صدیوں پرانی قدیم روایات کو زندہ رکھنے کیلئے 3روزہ اٹک فیسٹیول جشن بہاراں کی تقریبات منعقد کر کے عوام کو مفت اور اعلیٰ علاقائی تفریح مہیا کرنے کیلئے جو کاوشیں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ، اس جشن کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے قر یب آتے ہیں اور اس کے ذریعے ہم دوسروں کے رہن سہن اور بودوباش کو سمجھتے ہیں۔ جشن بہاراں ہماری ثقافت کی پہچان ہے اور اس کے ذریعے ہم دیگر ثقاوتوں سے روشناس ہوتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کو نسل سٹیڈیم اٹک میں جشن بہاراں کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا ۔اس موقع پر جشن بہاراں2019 کے سر پرست اعلیٰ رکن قومی اسمبلی میجرطاہر صادق،رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ،یونین کونسلز کے چےئر مین اور دیگر افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،مہمانِ خصوصی کی اٹک فیسٹیول جشن بہاراں آمد پر ان کا رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ،رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف اور دیگر نے شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کی آمد پرفضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑنے کے علاوہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور بچوں نے گلدستے پیش کیے ،انہیں گھڑ سواروں کے بڑے دستے میں سٹیج پر پہنچایا گیا اس دوران گھوڑا ڈانس اورلڈی ڈانس پیش کیا گیا جسے مہمان خصوصی نے بے حد سراہا ،خطیب پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد قاری احمد الرحمان اور سپیکر قومی اسمبلی کے سیکرٹری شہریار خان نے خصوصی طور پر شرکت کی،چےئرمین یونین کونسل کھنڈا ملک غلام حسین نے مہمان خصوصی کو اٹک کی روائتی پگ پیش کر کے ان کے سر پر رکھی جس کا انہو ں نے بے حد شکریہ ادا کیا ،تلاوت اور نعت رسول مقبول ؐ کے بعد قومی ترانہ، خٹک ڈانس ، آرمی بینڈ کی دھنیں اور مہمانوں کو سلامی، نشانہ بازی ،ڈاگ ریس ،نیزہ بازی سنگل ،نیزہ بازی سیکشن ،صحت مند جانوروں کی نمائش ،بیلوں کی دوڑ کے مقابلوں کے علاوہ آرمی بینڈ نے مہمانِ خصوصی کو سلامی دینے کے علاوہ دھنوں پر قومی ترانہ پیش کیا جس کے احترام میں مہمان خصوصی سمیت اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد احتراماََ کھڑے ہو گئے اور اختتام پر آرمی بینڈ کو تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا بعد ازاں انہوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے انہوں نے 50سال صحافتی خدمات کے اعتراف میں روزنامہ نوائے وقت کے سنےئر رپورٹر ، معروف کالم نگار سردار سلطان سکندر خان کو شیلڈ پیش کی جبکہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف نے مہمان خصوصی کو جشن بہاراں2019ء کی خصوصی شیلڈ پیش کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ضلع کونسل اٹک کے سرپرست اعلیٰ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جن کی صلاحیتوں کا لوہا ملکی سطح پر مانا جاتا ہے نے اٹک فیسٹیول جشن بہاراں میلہ کے بہترین انتظامات کیے ہیں،جن سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں ، میجر طاہر صادق فرد نہیں بلکہ ایک شخصیت کا نام ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے ایسی اعلیٰ لیڈر شپ جو اپنے لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں ، میجر طاہر صادق نے اٹک کی ہزاروں سال پرانی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا اور اس روائتی کھیل کو زندہ رکھا ہے ،اس پر وہ میجر طاہر صادق اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس خوشی کے موقع پر وہ ضلع اٹک کو تحفہ دینا چاہتے ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر جی ٹی روڈ فقیر آباد سے صوابی تک تربیلا جانے والی روڈ کو اعلیٰ معیاری دورویہ سڑک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقہ تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا انہوں نے راولپنڈی تا کوہاٹ روڈ کو دو رویہ سڑک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں بات چیت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ فقیر آباد سے صوابی تک یہاں کے عوام کیلئے بہترین سڑک کی منظوری ہو چکی ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا میں آج جو کچھ بھی ہوں تحریک انصاف کی وجہ سے ہوں تحریک انصاف نے مجھے پہچان دی بطور سپیکر میرا رویہ تمام جماعتوں کے ساتھ برابر ہے میری پوری کوشش ہے کہ اسمبلی بھرپور طریقے سے چلائی جائے تاکہ ملک وقوم کے مسائل حل ہوں اسد قیصر نے کہا کہ بطور سپیکر بھی تمام جماعتوں کا ساتھ لے کر چلنا ہی میرا مشن ہے حکومت اور اپوزیشن کوایک ایجنڈے پر لے جانا چاہتا ہوں تاکہ ملک وقوم کے مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ ان میلوں سے لوگوں میں پیار محبت کا پیغام ملتا ہے نوجوانوں میں مثبت سر گرمیاں پیدا ہوتی ہیں انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ آئندہ سالوں میں بھی اٹک کے سب سے مقبول اور ہر دلعزیز شخصیت میجر طاہر صادق اس قسم کی قدیم ،علاقائی ،ثقافتی اورصحتمندانہ سرگرمیوں پر مبنی میلوں کو مزید فروغ دیں گے تا کہ ضلع بھر کے کسانوں کو ایسے مواقع میسر آئیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق ہمارے بھائی ہیں اور حکومت کا یہ ایک بڑا حصہ ہیں ،اٹک میں ان کی کاوشوں سے تحریک انصاف کو جو عزت دی ہے ہم انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ اس سے زیادہ اٹک کو عزت ملے ، انہوں نے رکن قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بڑا زمین کا قطعہ اراضی دیں تا کہ ہم یہاں پر ماڈل ویلج بنا کر دیں جس میں تمام سہولیات میسر ہو نگی ،ہماری حکومت عنقریب کاشتکاروں کیلئے بھی بہترین پیکج کا اعلان کرے گی ،بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں وزراء کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں سخت رویہ اختیار کیا گیا ہے ،زراعت اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،زراعت کو ترقی دے کر پاکستان کی معیشت اور جی ڈی پی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے حالیہ دنوں میں آلو کا بحران تھا کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا اس پر انہوں نے قومی اسمبلی میں با اختیار کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد اپنی سفارشات مرتب کرے گی جس کے تحت کاشتکاروں کو تحفظ دیا جائے گا،کاشتکاروں کو ان کی تیار کردہ سبزیاں اور فروٹ کیلئے مارکیٹ بھی فراہم کی جائے گی مارکیٹ نہ ملنے کے سبب اربوں ڈالر کی سبزیاں اور فروٹ مناسب قیمتوں پر فروخت نہ ہونے کے سبب کاشتکار اگلے سالوں میں اپنی توجہ زراعت سے ہٹا لیتا ہے جس کی وجہ سے معیشت اور کاروبار کو ناقابل تلافی تقصان پہنچتا ہے انہوں نے اس سلسلے میں پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اس مرتبہ گندم کی ریکارڈ فصل مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے گندم افغانستان کو فراہم کر کے بھاری زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے ،افغانستان سے تجارت سمیت دیگر امور میں مفید بات چیت جاری ہے،چند مخصوص اشیاء کے علاوہ افغانستان سے ہر قسم کی تجارت کی جائے گی ، پاکستان پڑوسی ممالک ایران ،افغانستان اور بھارت سے بھی دوستانہ اور تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے اب جنگوں کا دور گزر چکا ہے اب مضبوط معیشت ہی مضبوط ملک ہونے کی ضامن ہے ، ضلع کو نسل سٹیڈیم اٹک میں اٹک فیسٹیول جشن بہاراں اٹک کی 3 روزہ تقریبات کے تیسرے اور آخری روز ضلع کونسل اسٹیڈیم میں صبح سے شام تک خٹک ڈانس ،ڈاگ ریس ،نیزہ بازی اور دیگر ثقافتی شو پیش کیے گئے جنہیں حاضرین نے دل کھول کر داد دی جشن بہاراں کی تقریبات میں ضلع بھر کے ہر دیہات اور علاقہ سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، وسیع و عریض ضلع کونسل اسٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا پاکستان کے مختلف علاقوں آزاد کشمیر ، مری ، گجر خان ، ہری پور ، ایبٹ آباد ، میانوالی ، خوشاب ، جھنگ ، سرگودھا اور اٹک کے تمام علاقوں سے650 سے زائد گھڑ سواروں نے اپنے قیمتی گھوڑوں کے ہمراہ نیزہ بازی کا مخصوص لباس پہن کر نیزہ بازی کے سنگل مقابلوں میں حصہ لیا جن میں نمایاں برصغیر پاک و ہند کی معروف روحانی شخصیت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو کے سجادہ نشین صاحبزادہ سلطان محمد علی بھی شامل ہیں ، مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی کی آمد پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی،کنوینئر میلہ کمیٹی چیئرمین یونین کونسل خان وزیر خٹک ، ممبران میلہ کمیٹی و ضلع کونسل جمریز خان حمید ، سردار واجد علی خان ناڑہ ، سید جمشید افتخار شاہ آف مرزا ، سردار آصف علی خان مٹھیال ، ملک غلام حسین آف کھنڈہ ، سید زاہد حسین شاہ باہتر ،حاجی محمد اعظم قطبال ،یاسر خان آف جلالیہ ، چوہدری خضر آف سونڈکی ، ملک عمران آف شاہیا ، حاجی مشتاق حسین سگھری ، سردار وسیم امتیاز ایڈووکیٹ سرگ سالار ، بابو عبدالرحمن میانوالہ ، سردار انجم نثار ایڈووکیٹ آف بسال ، محمد خطیب نرٹوپہ ، سردار عامر لیاقت جھنگ ، میجر شہریار حسن خان آف ناڑہ ، رہنما میجر گروپ اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان ، رہنماء میجر گروپ سردار فرحت عباس المعروف پھتی خان،ڈاکٹر ربنواز مہورہ،ضلعی صدرآئی ایس ایف میجر فورس سبطین حیات ملک،سابق ناظم ملک محمد اکرم میانوالہ ، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد آصف ، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس شہزاد طفیل ، ضلع کونسل کے افسران شکیل اعوان ، سردار عابد رضا ، اعتبار خان ، خالد محمود کی زیر نگرانی منعقدہ میلے کے منتظمین نے اٹک فیسٹیول جشن بہاراں کے اعلیٰ انتظامات اور کامیاب بنانے کیلئے دن رات کاوشیں کیں ۔
اٹک سٹی:اٹک فیسٹیول جشن بہاراں کی 3 روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں ضلع اٹک کے فعال صحافیوں کو انعامات سے نوازاگیا
اٹک فیسٹیول جشن بہاراں کی 3 روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف کے ہمراہ صحافت کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی پر اسلام آباد ، راولپنڈی کے سینئر صحافی سردار سلطان سکندر آف جھنگ کو خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ اعلیٰ کارکردگی پرنیزہ بازی سیکشن میں پہلا انعام میں کنونےئر میلہ کمیٹی ضلع کونسل اٹک چےئرمین یونین کونسل خان وزیر خٹک آف دکھنیر تحصیل جنڈ ، کنونےئر نیزہ بازی ملک شمیم محمد خان آف ماڑی کنجور ،کنونےئر بیل دوڑ رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ،کنونےئر لیڈیز مقابلہ جات ضلعی آفیسر پلاننگ مد ثر ہ وحید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عاصم رفیق ،چیف سنٹری انسپکٹر بلدیہ اٹک عامر الیاس،سب انجینئر ضلع کونسل اٹک عادل عرفات کو شیلڈز اور سر ٹیفکیٹ دےئے گئے ،سنگل نیزہ بازی میں اول پیر سجاول خان بریانہ ،دوئم رائے ظفر عباس کھرل ، سوئم سید حیدر علی شاہ جبکہ سیکشن نیزہ بازی میں اول رائے منشا کھرل ، پیرسجاول خان بریانہ ،آصف کھرل،دوئم سابق سینیٹر وزیر ملک حاکمین خان کلب کے ملک ہمایوں اقبال اعوان ،ملک یاسر اقبال اعوان ،ملک ناصر اقبال اعوان ،ملک شیر دل حاکمین ، سوئم صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز ،بابر خان جدون ،پیر تصور عباس ملک ،قاسم حسین واہلہ،اناؤنسر غلام حسین حیدری ،قاری صفدر، سابق ناظم یونین کونسل قاضی امجد آف احمدال، قمر اور عتیق کو بھی انعامات دےئے گئے ،کنونےئرنعت صاحبزادہ پیر محمد محمود میرا شریف ،کنونےئر کبڈی ملک انصار احمد ،کنونےئر کبوتر بازی سردار واجد علی خان ،کنونےئر قرأت پیر سعادت علی شاہ آف چورہ شریف ،کنونےئر کیول کیڈ جمریز خان ،کنونےئرتانگہ ریس چےئرمین خالق زمان خالقی غورغشتی ، کنونےئر ورائٹی شو سید زاہد حسین شاہ ،ججز میں سید ناصر افتخار شاہ ،چوہدری طاہر عباس ،ملک شیر افضل خان آف شین باغ کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دی گئیں،سرپرست اعلیٰ سنٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان، چےئرمین پریس فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن صوفی فیصل بٹ،ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی، تحصیل فتح جنگ سے عدیل افضل خان ،باہتر سے نعیم یعقوب اعوان ، تحصیل پنڈی گھیب سے ملک افتخار ،ایوب خان ،تحصیل حضرو سے نثار علی خان ،کامرہ سے نواز خان، چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ،سنےئر وائس چےئرمین شہزاد انجم بٹ ،وائس چےئرمین حافظ عبد الحمید خان ،سیکرٹر ی اطلاعات ہشام خان اعوان ،جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا اایسوسی ایشن لیاقت عمر ،سنےئر صحافی فاروق بخاری ،جاوید کشمیری ،قاری خلیل احمد ،ڈاکٹر عبد الوحید خٹک ،حر عباس ،ندیم حیدر، آفتاب احمد قریشی ،جواد کیانی ،راضی خان ، کامران حیدر اور کمال احمد نے شرکت کی ہے ۔
اٹک سٹی:فیسٹیول میں پورے پاکستان سے آئے ہوئے 650سے زائد نیزہ بازوں اور ضلع بھر سے شوقین کی کثیر تعداد موجود تھی؛رپورٹ
رہنماء ،آزاد کشمیر ،کے پی کے ،اسلام آباد ،راولپنڈی ڈویژن ،جھنگ ،خوشاب ،میانوالی ،سرگودھا،گجرات اور دیگر اضلاع سے اٹک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 650سے زائد نیزہ بازوں اور ضلع بھر سے میلے کی شوقین کی کثیر تعداد موجود تھی ،رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے ہزاروں لوگوں سے پرجوش خطاب میں کہا کہ یہاں سے آج بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آج اٹک کے عوام میں جو ولولہ اور جوش نظر آرہا ہے وہ آکر دیکھیں بھارتی وزیر اعظم اور ان کی گیڈر بھبھکیاں دینے والی بزدل بھارتی فوج تو ڈر کے چوہے کی طرح بلوں میں گھس گئے ہیں، بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی بھارتی افواج بزدل اور پیٹھ پیچھے وار کرنے والے ہیں مسلمان کی سب سے بڑی آرزوؤں میں شہادت سر فہرست ہوتی ہے جس کا عملی مظاہرہ آج مودی ا ور بھارتی فوج ضلع کونسل سٹیڈیم کی تقریب دیکھ کر کر سکتی ہے اور ہم خطر ے کے باوجود یہاں میلہ ٹھیلہ کر رہیں ، بیل دوڑ رہے ہیں ،گھوڑے ناچ رہے ہیں ، پاکستان عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ وہ منزلیں حاصل کرے گا جس کا قوم بڑے عرصے سے سوچ رہی ہے،وہ ضلع کونسل کے منتخب ممبران اور ضلع بھر کے عوام جشن بہاراں کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اٹک آکر عزت بخشی اس کا بدلہ ہم سود سمیت ادا کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی نے اٹک کی تعمیرو ترقی کیلئے جو تاریخی ا علانات کیے ہیں جن میں اٹک کیلئے سڑکوں کی تعمیر اور ماڈل ویلج کے قیام و دیگر ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں اس پر وہ ضلع کونسل کی منتخب قیادت اور ضلع بھر کے عوام ان کے بہت شکرگراز ہیں۔
اٹک میں ون ویلنگ کو ناقابل دست اندازی پولیس بنا دیا گیا ، اٹک کی ہر سڑک اور گلی میں ون ویلنگ کرنا نوجوانوں نے اپنا حق تصور کر لیا
اٹک میں ون ویلنگ کو ناقابل دست اندازی پولیس بنا دیا گیا ، اٹک کی ہر سڑک اور گلی میں ون ویلنگ کرنا نوجوانوں نے اپنا حق تصور کر لیا ، قانون موم کی ناک بن گیا ، ایک ہی سڑک پر ٹریفک کے 2 حادثات میں تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 نوجوان سامنے سے آنے والی گاڑیوں سے ٹکرانے کے سب شدید زخمی ہو گئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق جھلا خان چوک میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے طلباء 20 سالہ زاہد اقبال ، محمد عقیل ، محمد رمیض اور محمد عمیر جو انتہائی تیز رفتاری سے اور زگ زیگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہے تھے اور انتہائی خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلا رہے تھے اس دوران سامنے سے آنے والی کار سے زور دار دھماکے سے جا ٹکرائے حادثہ کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل اور کار کا بونٹ سامنے کا شیشہ برے طریقہ سے تباہ ہو گئے اور یہ چاروں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان بھی شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ، دوسرا حادثہ اٹک ہٹیاں روڈ پر طاہر فلنگ سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار 25 سالہ محمد ولد نقیب اللہ کی موٹر سائیکل کوسٹر وین سے ٹکرانے کے سبب وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ضلع اٹک:مویشیوں کی منڈیوں میں جعلی ویٹر نری ڈاکٹروں کی بھر مار ، ادویات پکوڑوں سموسوں کی طرح فروخت کی جانے لگیں
مویشیوں کی منڈیوں میں جعلی ویٹر نری ڈاکٹروں کی بھر مار ، ان رجسٹرڈ اسمگل شدہ ادویات پکوڑوں سموسوں کی طرح ریڑھیوں پر فروخت کی جانے لگیں‘سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا جا رہا ہے ۔کمشنر راولپنڈی ، ڈی سی اٹک ، لائیو اسٹاک آفیسر اٹک ، سی ای اوہیلتھ اٹک سے نوٹس کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق معروف منڈی مویشیاں گلی جاگیر سمیت دیگر علاقائی منڈیوں کوٹ فتح خان ، دومیل اور دیگر میں جعلی عطائی ویٹرنری ڈاکٹروں نے انت مچا رکھی ہے ان جعلی ڈاکٹروں کے پاس نہ تو کوئی ڈپلومہ ہے اور نہ ہی ان کے پاس موجود ادویات کی کوئی رجسٹریشن ہوتی ہے انڈیا اور افغانستان سے اسمگل شدہ ادویات ، انجکشن ، کیڑے مار ڈوائی ور مور دھڑلے سے سادہ لوح عوام کو تھما دیئے جاتے ہیں ان عطائیوں کے پاس ادویات فروخت کرنے کا لائسنس تک موجود نہیں ہوتا ایسی ادویات کے استعمال سے جہاں سادہ لوح کسانوں کو مالی نقصان ہوتا ہے وہیں ان جعلی ادویات سے انہیں قیمتی مویشیوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے یاد رہے کہ ان منڈیوں پر علاقہ بھر کے علاوہ پنجاب ، کشمیر اور کے پی کے کے بیوپاری آتے ہیں جنہیں جعلی ڈاکٹرز چکنی چپڑی باتوں سے بہلا پھسلا کر لوٹ لیتے ہیں کسان طبقہ نے کمشنر راولپنڈی ، لائیو اسٹاک آفیسر اٹک ، سی ای اوہیلتھ اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی جاگیر منڈی مویشیاں پران رجسٹرڈ اسمگل شدہ ادویات فروخت کرنے والے جعلی ویٹر نری ڈاکٹروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔
حضرو ، فتح جنگ ، اٹک ، حسن ابدال ، جنڈ ، پنڈی گھیب اور دیگر علاقوں میں سودی کاروبار عروج پر ، کئی شرفاء کنگال ہو گئے
حضرو ، فتح جنگ ، اٹک ، حسن ابدال ، جنڈ ، پنڈی گھیب اور دیگر علاقوں میں سودی کاروبار عروج پر ، کئی شرفاء کنگال ہو گئے ،سودی لین دین میں مقامی لوگوں کے علاوہ افغانی مہاجر اورفاٹا سے آنے والے قبائلی ملوث ہیں ،زیادہ تر کاروبار کے پی کے اور ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والوں کے پٹھان کر رہے ہیں ،مجبور اور بے بس لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے سود کی شرح دس سے چالیس فیصد تک ہے ۔غریب بے بس اور مجبور لوگ ہزاروں روپے لے کر لاکھوں روپے واپس کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ،سود خور کیلئے بلینک چیک بہترین ریکوری ہتھیار ہے ،خالی اشٹام پیپر لے کر اس پر دستخط اور انگوٹھے لگوا لئے جاتے ہیں سود خوروں نے مختلف طریقے اپنا رکھے ہیں سود خوروں کے شکنجے میں پھنس جانے والے بالآخر گھر اور زیورات بیچ کر جان چھڑاتے ہیں ۔سود خور اس لین دین کیلئے مختلف کاروبار شو کرتے ہیں نقد رقم سود پر دیتے ہیں لیکن ظاہر یہ کیا جاتا ہے کہ گاڑی فروخت کی ہے لیکن یہ سب ایک ٹوپی ڈرامہ ہوتا ہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے پرائیویٹ منی لانڈرنگ کر نے سو د خوری کر کے اللہ اور اس کے رسول ؐ کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کرنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ ، حکومت ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ڈی پی او اور دیگر اعلیٰ حکام سے کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ضلع اٹک:سبزی و پھل فروشوں نے انت مچا دی سرکاری ریٹ لسٹ محض ردی کا ٹکڑا بن گئی ‘انتظامیہ خاموش تماشائی
سبزی و پھل فروشوں نے انت مچا دی سرکاری ریٹ لسٹ محض ردی کا ٹکڑا بن گئی ‘انتظامیہ خاموش تماشائی ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق اٹک ، حضرو، فتح جنگ ، جنڈ و مضافات میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا انتظامیہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو گئی ۔فروٹ اور سبزی فروشوں دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ محض ردی کا ٹکڑا ثابت ہو رہی ہے دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کی چیر ہ دستیوں کے باعث فروٹ تو عام آدمی کی قوت خرید سے ہی دور ہو چکا ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:ہم کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں؛ مسیحی برادری ضلع اٹک
دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، ہم کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، مسیحی قوم اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک یعقوب مسیح المعروف ایوب مٹو نے انچارج یو پی چرچ پاسٹر جاوید جانسن پیٹر کی جانب سے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چودھری یعقوب مسیح کھوکھر ، عروج ایوب مٹو ایڈووکیٹ، وکٹر خورشید عالم ، شفیق رفیق، نعیم بشیر اور مسیحی برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،پاسٹر جاوید جانسن پیٹر نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم مسیحی لوگ دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ دنیا پرامن طریقہ سے زندگی بسر کرے ، اس موقع پر دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
ضلع اٹک کی مختلف شاہراہوں پر 3 ٹریفک حادثات ، 2 جاں بحق ، 2 افراد زخمی ، جاں بحق اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا
ضلع اٹک کی مختلف شاہراہوں پر 3 ٹریفک حادثات ، 2 جاں بحق ، 2 افراد زخمی ، جاں بحق اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق اٹک مکھڈ روڈ کے قریب ہائی ایس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، ٹریفک کا دوسرا حادثہ بریار گاؤں کے قریب پیش آیا ہائی ایس نے سوزوکی کو ٹکر مار دی سوزوکی ٹکرسے جنگلے کے ساتھ لٹکتا 14 سالہ نوید روڈ پر گر گیا ہائی ایس لڑکے کی ٹانگ کے اوپر سے گزر گئی جس کے باعث لڑکے کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، ٹریفک کا تیسرا حادثہ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر پیش آیا جہاں ڈھوک جنڈی کے پاس کار میں آگ بھرک اٹھی کار مکمل طور پر جل گئی مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ۔
اٹک سٹی:پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے ایک تقریب ریلوے پارک اٹک میں تقریب کا انعقاد
پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے ایک تقریب ریلوے پارک اٹک میں منعقد ہوئی جس کے مہمان وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم تھے ،اس موقع پر ڈی ایف او کامران کاظمی ، اے ڈی سی جی جہلم سید نذارت علی شاہ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ریلوے پارک میں مختلف اقسام کے پودے لگائے ،ملک امین اسلم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا جارہا ہے جس میں بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں پندر ہ کروڑ پودے لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،آج اٹک میں اسی حوالے سے شجر کاری کی جارہی ہے جس میں سترہ ہزار پودے ایک دن میں لگائے جائیں گے جن میں سٹیٹ فاریسٹ کے 1400 ،فری ڈسٹری بیوشن کے8800 ،ماس پلانٹیشن کے 2000اور دوسرے محکموں کے 4800 پودے شامل ہیں انہوں نے کہا مختلف ڈونرز نے اس مہم میں ایک لاکھ پودے دینے کا وعدہ کیا ہے اس کے علاوہ حالیہ شجر کاری مہم میں4,75,000 پودے لگائے جائیں گے اس مہم کا سب سے اہم مقصد ارض پاک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے اس اہم موقع پر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اس مہم میں تعاون کر یں تاکہ ملک پاکستان کو خوب صور ت بنایا جاسکے تقریب میں مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے تقریب میں موجود افراد میں مفت پودے بھی تقسیم کیے ۔
ضلع اٹک:یونین کونسل بولیانوال کے گاؤں اڑانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے
ضلع اٹک کی یونین کونسل بولیانوال کے گاؤں اڑانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے ،حادثہ کا شکار ہونے والے بدقسمت خاندان میں 30 سالہ شازیہ، اس کے دو بیٹے آٹھ سالہ عمر نواز، چھ سالہ لطیف علی اور دو سالہ حنا جبکہ 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی چار سالہ بیٹی اقرا شامل ہیں افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار حادثے میں نند بھاوج اور ان کے بچے جاں بحق ہوئے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکالیں بعدازاں جاں بحق ہونے والوں کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا مرحومین کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جاں بحق افراد کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ایک گھر سے 6 جنازے اٹھنے سے پورے گاؤں میں صف ماتم بچھ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی مٹی کے بھروں میں رہنے کا سلسلہ اٹک میں قبل مسیح سے جاری ہے اور اس علاقہ سمیت تحصیل حسن ابدال میں مٹی کے بھروں کی تعداد جس میں لوگ اپنی رہائش ، جانور اور گھر کا ساز و سامان رکھتے ہیں 10 ہزار سے زائد ہے ان بھروں کے گرنے کے واقعات شاز و نادر ہی پیش آتے ہیں حالیہ بارشوں میں زمین میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے پر یہ حادثہ رونما ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے یہ بھرے سخت سردی میں انتہائی گرم جہاں ہیٹر کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی اور سخت گرمیوں میں انتہائی سرد جہاں پنکھے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ۔
اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنرعشرت اللہ خان نیازی کی دختر نیک اختر وردا کی شادی خانہ آبادی ہمراہ ڈاکٹر ارمغان احمد سے بخیر و خوبی سر انجام پائی
ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی دختر نیک اختر وردا خان کی شادی خانہ آبادی ہمراہ ڈاکٹر ارمغان احمد سے بخیر و خوبی سر انجام پائی بارات کی آمد کیلئے 1904 ء میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کیلئے بنائی جانے والی وسیع و عریض ، تاریخی اور فرنگی دور حکومت میں قدیم طرز تعمیر پر بنائی جانے والی منفرد رہائش گاہ ڈی سی ہاؤس کے خوبصورت و سر سبز و شاداب لان میں خوبصورت شامیانے لگا کر مردوں اور عورتوں کیلئے الگ الگ بیٹھنے کے انتظامات کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے گئے ،ضلع بھر میں ون ڈش کی پابندی کرانے والے ڈپٹی کمشنر نے اپنی لخت جگر کی شادی میں بھی ون کا اہتمام کیا۔ اٹک ، میانوالی ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور دور دراز سے ڈپٹی کمشنر اٹک کے مخصوص مہمانوں نے بارات میں شرکت کر کے دلہن کو اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں سے رخصت کیا شادی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی ، ان کے بھائی ایئر کمانڈور لیاقت اللہ خان ، ونگ کمانڈر طاہر محمود اور قریبی عزیز یاسر خان اور بیٹے محمد عبداللہ خان مہمانوں کا انتہائی پر تپاک طریقہ سے استقبال کرتے رہے دولہا دلہن اور بارات میں شریک تمام افراد کی خیر و برکت کیلئے سجادہ نشین چورہ شریف پیر سعادت علی شاہ نے خصوصی دعا کرائی شادی کی تقریب میں ممبران قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، ملک سہیل خان کمڑیال ، وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، ممبران پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ، جہانگیر خانزادہ ، سردار افتخار احمد المعروف مٹھو خان ، کمانڈانٹ آرٹلری سنٹر بریگیڈیئر خالد بیگ ، سابق آئی جی حبیب اللہ خان نیازی ، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ ، اے ڈی سی جی جہلم سید نذارت علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک شاہد عمران مارتھ ، ڈسٹرکٹ جیل اٹک سپرٹنڈنٹ اشتیاق احمد گل ، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ سلیم راجہ سمیت ضلع بھر سے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ اے ڈی سی جی اٹک چوہدری عبدالماجد ، اے ڈی سی فنانس چوہدری طارق جمال ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد جاوید بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم مرزا ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عقیل احمد خٹک ،سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ،ڈی ای او سکینڈری راجہ امجد اقبال ،ڈی ای او ایلیمنٹری عمران قریشی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ، صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عطاء اللہ شادی خیل ، ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ، معروف صحافی رؤف کلاسرا ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد ، جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان ، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس محمد سلیم ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق ، ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم ظہیر احمد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن شہزاد نیاز کھوکھر ، ڈی ایف او کامران کاظمی ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، چیئرمین یونین کونسل جمریز خان ، ملک غلام حسین ، سردار شیر جنگ خان ، ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد ، سابق ناظم سلیم خان مکھڈ ، تحصیلدار راجہ حمید اختر ، سابق ناظم ملک افتخار احمد خان آف فقیر آباد ، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، صدر متحدہ محاز فاروق کندی ، جنرل سیکرٹری ریلوے ایمپائز ہاؤسنگ سوسائٹی مخدوم محمد شریف ، ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلدار ، سرکاری محکموں کے سربراہان ، معززین علاقہ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سینئر صحافی فاروق حسن بخاری ، جاوید کشمیری ، انعام کاظمی نے شرکت کی ۔
اٹک سٹی:کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ریسکیو 1122اٹک کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا
کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ریسکیو 1122اٹک کے زیر اہتمام واک ‘واک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی منعقد ہوئی ۔واک میں سوشل ویلفیئر آفیسر، صدر فیضیاب فاؤنڈیشن اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ عام پبلک نے بھی حصہ لیا واک لالہ زار سٹیڈیم سیشروع ہو کرچوک فوارہ پر اختتام پذیر ہوئی واک کے اختتام پر ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ ریسکیو 1122اٹک اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت اٹک شہر میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ر فاعی ادارہ جات اور ریسکیو 1122کے تعاون سے واک کا اہتمام کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چودھری عبد الماجد صاحب،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم مرزا، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد اشفاق موجود ہیں ۔
اٹک سٹی:ملک کے جید مذہبی اسکالر اور عالم اسلام کے نامور سپوت پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے؛ شیخ آفتاب احمد
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گردوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے جید مذہبی اسکالر اور عالم اسلام کے نامور سپوت پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے دارالعلوم کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اپنی حکومت کے آغاز پر ہی ترجیحی بنیادوں پر ملک اور خصوصاً کراچی کے امن کے لئے اقدامات کئے یہی وجہ ہے کہ آج کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں اور پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ممکن ہو سکا اب اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری بحیثیت قوم سب کو نبھانی ہے آج کے واقعہ نے پھر امن دشمن قوتوں کے عزائم کو واضح کیا ہے جس کی ہم بھر پور مزاحمت کرتے ہیں اور یہ واقعہ قابل تشویش ہے اس کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔
اٹک سٹی:پولیس کا کام عوام کی خدمت اور دکھی انسانیت کی مدد کر کے ظالم کو اس کے کیفرکردار تک پہنچانے میں ہے ؛ڈی پی او
پولیس کا کام عوام کی خدمت اور دکھی انسانیت کی مدد کر کے ظالم کو اس کے کیفرکردار تک پہنچانے میں ہے ،اٹک کے طول و عرض میں رات 3 بجے شہری تن تنہا گھر سے نکلیں اور محفوظ مقام پر پہنچ جائیں اس کو یقینی بنانے کیلئے میں خود رات 3 بجے تک گشت کرتا ہوں جس کے نتیجہ میں اٹک پولیس کا ہر افسر اور جوان شہریوں کی میٹھی نیند اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے آرام کی قربانی دے رہا ہے جو ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ہفتہ وار کھلی کچہری کے سلسلہ میں بلدیہ ہال اٹک میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وائس چیئرمین بلدیہ ، پولیس افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی علاقہ بھر سے آئے ہوئے افراد نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جن میں سے بعض پر ڈی پی او نے موقع پر احکامات اور بعض پر انکوائری کے احکامات صادر کیے شہریوں نے رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ اور ٹرانسپوٹرز نے اپنے مسائل پیش کیے جس پر ڈی پی او نے بلدیہ اٹک اور ضلعی انتظامہ کے ساتھ مل کر ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔شہر میں بڑھتے ہوئے گداگروں کے بارے میں شکایات پر ڈی پی او نے کہا کہ یہ بھی ان کے نوٹس میں ہے اور وہ اس بات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں کہ کون سے پیشہ ور گداگر ہیں اور کون ضرورت مند انکے خلاف ایکشن لیا جائے گاجو واقعی غریب اور مستحق لوگ ہیں انکے حوالہ سے محکمہ سماجی بہبود سے بات کی جائے گی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں امن وامان کے قیام تک پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی اور وہ خود رات گئے تک گشت کے نظام کی نگرانی کرتے ہیں تاکہ عوام سکون سے سو سکیں اور رات 3بجے بھی کوئی گھر سے نکلے توکسی قسم کا ڈر نہ ہو عوام کی خدمت ہمارانصب العین ہے رات گئے تک خود گشت کی نگرانی کرتا ہوں کھلی کچہری کامقصد عوام کو انصاف انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ۔
اٹک سٹی:ضلعی پرا ئس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی پرا ئس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلا س میں ضلع بھر کے ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی اور دیگر افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ چاول سپر کرنل پرانا 140 روپے کلو، چاول سپر کرنل نیا 120،چینی ہول سیل پر تین روپے فی کلو منافع پر ،دال چنا موٹی110،دال چنا باریک 105،دال مسور موٹی80،دال مسور باریک90،دال ماش 120،دال مونگ115، سفید چناچھوٹا 105،سفید چنا موٹا130،بیسن 115،لال مرچ 345، دودھ75،دہی80 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔ڈی سی اٹک نے تما م پر ائس مجسٹریٹس کو ان قیمتوں پر عمل در آمد یقینی بنانے اور اشیاء کی اعلیٰ معیار چیک کر نے کی ہدایت جاری کیں ۔
گاؤں دلاور آباد کا 25سالہ پرانا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے شادی خان گریڈ اسٹیشن سے منسلک کر دیا گیا
ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے حضرو کے گاؤں دلاور آباد کا 25سالہ پرانا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے آبادی کو ہٹیاں گریڈ اسٹیشن سے منقطع کر کے انکی شدید خواہش کے مطابق شادی خان گریڈ اسٹیشن سے منسلک کر دیا ،اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر تھے ۔ تقریب کی صدارت ایڈیشنل چیف انجینئر آئیسکو چوہدری منظور اور ایکسئین آئیسکو اٹک الطاف کھوکھر تھے ان شخصیات نے آبادی کو شادی خان گریڈ اسٹیشن سے منسلک کرنے کا افتتاح کیا تقریب میں سابق ضلعی صدر تحریک انصاف صدر وحید مراد ،تحصیل صدر حاجی اشفاق خان ،جنرل سیکر ٹری جاوید اقبال ،تحصیل صدر حسن ابدال اسد خان طاہر خیلی ،تحصیل صدر یوتھ نگ حضرو حافظ عنصر رحمان ،لیاقت حیات خان ،ڈاکٹر عبد الحمید خان ،واپڈا کے سینئر افسران ،ایس ڈی اوز زیب عالم خان ،شہزاد شاہ ،ندیم اشتیاق ،تحریک انصاف کے عہدیداران ، کارکنان کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی دلاور آباد کے رہائشیوں نے قاضی احمد اکبر اور انکے کوارڈینٹر زیب عالم خان کا اس پرانے اور دیرینہ مطالبے کو پورا کر نے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
اٹک سٹی:پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے جب موٹروے پر لینڈنگ کی تو دل سے محمد نواز شریف کیلئے دعا نکلی ؛ شیخ آفتاب احمد
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں محمد نواز شریف کی ملک و قوم کیلئے خدمات زیادہ نمایاں نظر آ رہی ہیں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے جب موٹروے پر لینڈنگ کی تو دل سے محمد نواز شریف کیلئے دعا نکلی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج یہ ممکن ہوا ہے کہ اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے کتنی دور کی سوچ کو حقیقت کا روپ دیا دشمن اگر ہمارے رن وے کو خدانخواستہ نقصان پہنچاتا بھی ہے تو یہ ہزار کلومیٹر کا رن وے ہمارے پاس موجود ہے ہمیں بحیثیت قوم محمد نواز شریف کا مشکور ہونا چاہیے لیکن صد افسوس کہ ان کی خدمات کے بدلہ میں انہیں کبھی اٹک کا قلعہ دیا گیا اور کبھی کال کوٹھری میں پابند سلاسل کیا گیا حالانکہ اس خاندان کی ملک کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں اس وقت بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت محمد نواز شریف سے ہی وابستہ ہے اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، تحصیل صدر شاہنواز اور دیگر بھی موجود تھے ۔
اٹک سٹی:ایم سی پرائمری سکول k بلاک کے سامنے فلتھ ڈپو‘ گندگی کے ڈھیر ،بچیوں کیلئے بد بو اور تعفن کے باعث تعلیم جاری رکھنا محال ہو گیا
ایم سی پرائمری سکول k بلاک کے سامنے فلتھ ڈپو گندگی کے ڈھیر معصوم بچیوں کے لئے بد بو اور تعفن کے باعث تعلیم جاری رکھنا محال ہو گیا فوری طور پر اصلاح و احوال کا مطالبہ بچیوں میں اس گندگی سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ اٹک شہر میں قائم کے بلاک ایم سی پرائمری سکول میں زیر تعلیم معصوم بچیوں کے والدین کے ایک نمائندہ وفد نے میڈیا نمائندگان کو بتایا ہے کہ مذکورہ سکول کے دروازے کے سامنے محلے کی گندگی اور کچرے کا فلتھ ڈپو بنا ہوا ہے جو سکول کی بچیوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے گندگی کی وجہ سے بدبو کے بھبھکے اور تعفن زدہ ماحول نے بچیوں کی تعلیم کو مشکل بنادیا ہے ایسے ماحول میں زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کی بجائے معصوم بچیاں متعدی بیماریاں ساتھ لے کر گھروں کو جاتی ہیں بچیوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر اٹک،چیئرمین بلدیہ،وائس چیئرمین بلدیہ سے فی الفور اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے اس گندگی کے ڈھیر کو یہاں سے کہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
جی ٹی روڈ ہٹیاں سٹاپ پر خطرناک ٹریفک حادثہ ، 6 افراد شدید زخمی ، 2 افراد ہائی ایس میں پھنس گئے
جی ٹی روڈ ہٹیاں سٹاپ پر خطرناک ٹریفک حادثہ ، 6 افراد شدید زخمی ، 2 افراد ہائی ایس میں پھنس گئے ، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق پشاور جانے والی ہائی ایس ہٹیاں سٹاپ پر سواریاں اتار رہی تھی کہ اچانک پیچھے سے تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے باعث ہائی ایس کلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا کر الٹ گئی ۔حادثہ کے نتیجہ میں محمد عمران ، زاہد ، نعمان ، محمد انس ، ندیم اور سید قربان شدید زخمی ہو گئے ہائی ایس ڈرائیور کے سر پر گہری چوٹ آئی حادثہ ٹرک ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا جو بعدازاں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد ہائی ایس میں پھنس گئے جس کے سبب ان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔
اٹک خورد:کے پی کے سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی بھاری مقدار ناکام بنا کر اسلحہ سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا
کے پی کے سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی بھاری مقدار ناکام بنا کر اسلحہ سمگلنگ میں ملوث بین الاصوبائی گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر اے ایس آئی تھانہ اٹک خورد امتیاز اللہ نے مخبر کی اطلاع پر کے پی کے سے آنے والی کار نمبر LZB-486 جو نہایت تیز رفتاری سے آئی کو مانسر چوک میں ناکہ بندی کر کے بڑی مشکل سے روکا ۔کار میں سوار ساکنان کوہاٹ کو قابو کر کے کار کی تلاشی لی گئی تو کار میں سے 9 پسٹل 30 ، معہ 10 گولیاں ، 8 رائفل جن میں 44 بور کی 2 رائفلز ، 5 رائفل 44 بور فولڈنگ والی اور ایک رائفل 12 بور فولڈنگ والی ، 44 بور رائفل کی 1900 گولیاں اور پسٹل 30 بور کی 4500 گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ملزمان اسلحہ کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اسلحہ کی بھاری مقدار آزاد کشمیر لے کر جا رہے تھے ،پولیس نے ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔
ہٹیاں:موٹروے پولیس کو ملکی اورعالمی سطح پر جو پذیر ائی ملی ہے اس میں تمام افسران اور جوانوں کی انتھک محنت شامل ہے ؛ محمد عالم شنواری
ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عالم شنواری نے کہا کہ موٹروے پولیس کو ملکی اورعالمی سطح پر جو پذیر ائی ملی ہے اس میں تمام افسران اور جوانوں کی انتھک محنت ، حسن اخلاق اورجذبہ کار فرما ہے جو نہ صرف موٹر وے پولیس بلکہ ہر پاکستانی کیلئے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونل آفس این فائیو نار تھ فروری 2019ء میں بہترین کاکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے موٹروے پولیس این فائیو نارتھ کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں زونل کے افسران اور اہلکاران کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے موٹروے پولیس افسران کی ماہانہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد کی تقسیم کیں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران نے اپنی شاندار کارکردگی اور خوش اخلاقی سے اس ادارے کو نہ صرف مثالی ادارہ بنایاہے بلکہ عوام کامکمل اعتماد بھی حاصل کیا ہے موٹروے پولیس کے افسران نے محنت ، لگن اور جوش و جذبے سے نہ صرف قانون کی بالا دستی بلکہ روڈ یوزرز کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بناکرنہ صرف وطن عزیز بلکہ بیرون ملک بھی محکمہ کا نام روشن کیاہے انہوں نے افسران کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی موٹروے پولیس کے افسران سے اسی طرح کی بہترین کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی ۔
اٹک سٹی:حکومت پنجاب کی جانب سے ترقیاتی گرانٹ پر پابندی ہے ،تقریباََ12ماہ سے کوئی ترقیاتی رقم وصول نہیں ہوئی ؛ناصر محمود شیخ
چےئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ترقیاتی گرانٹ پر پابندی ہے ،تقریباََ12ماہ سے کوئی ترقیاتی رقم وصول نہیں ہوئی جبکہ آمدن میں 1کروڑ 39لاکھ90ہزار روپے کی کمی متوقع تھی جو کہ زیادہ تر پانی کے ریٹ کے بلوں کی ہے اور تنخواہ ملازمین کے ٹائم سکیل پروموشن اپ گریڈیشن کی وجہ سے تنخواہوں میں تقریباََ 44لاکھ روپے زیادہ کرنا پڑے ، اخراجات میں بجلی ،گیس ،ڈیزل اور پٹرول کے بلوں کی وجہ سے 2کروڑ 66لاکھ10ہزار روپے زیادہ کرنے پڑے ، بلدیہ اٹک کی دوکانوں کی تعمیر کے اخراجات اپنے وسائل سے ادا کیے ہیں تا کہ ہمیں اخراجات کی مد میں کسی گرانٹ کا انتظار نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ اٹک کے اجلاس خاص (ترمیمی بجٹ)2018-19ء منعقد ہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت وائس چےئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے کی اجلاس میں کونسلران اپوزیشن لیڈر حاجی محمد اکرم خان ، سابق امیدوار چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد ، شیخ عارف محمود ، شیخ عبد الوحید ،طارق ولیم سہوترا ،بیگم خالد ہ مسرت رانا ،مسز امینہ نشاط جعفری ،رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ،ملک جاوید اقبال،حاجی سیف الرحمان ، ملک ناصر محمود اعوان سمیت چیف آفیسر خلیل احمد نےئر اعوان ، افسران مبارک علی خان ،راجہ زاہد حسین ،زوہیب احمد اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بلدیہ اٹک کے سالانہ بجٹ سال2018-19ء جو کہ منظور شدہ تھا لیکن بل بجلی ،بل سوئی گیس ،ڈیزل اور پٹرول کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے اخراجات بہت زیادہ ہو چکے تھے جس کی وجہ سے سالانہ بجٹ میں ترمیم کرنا ناگزیر ہو چکا تھا ،اس لیے ترمیمی بجٹ2018-19کے مطابق کل سالانہ بجٹ 43کروڑ98لاکھ44ہزار227تھا ، سالانہ ترمیمی بجٹ سال2018-19ء کے تحت سالانہ بجٹ میں کل آمدن 39کروڑ 54لاکھ 17ہزار 200روپے تھی جبکہ بجٹ میں ترمیم کر کے آمدن 38کروڑ 14لاکھ 27ہزار200روپے ہے بجٹ میں ترمیم 1کروڑ39لاکھ96ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے ،سالانہ بجٹ2018-19ء کے مطابق ترقیاتی اخراجات کی مد میں 7کروڑ 98لاکھ72ہزار300روپے تھی جس کی بجٹ میں ترمیم کر کے 4کروڑ82لاکھ88ہزار200روپے کر دی گئی ہے، اس طرح سالانہ بجٹ کے ترقیاتی اخراجات میں3کروڑ15لاکھ84ہزار 100روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ،ترمیمی بجٹ اجلاس سے کونسلران رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، مسز امینہ نشاط جعفری ، ملک جاوید اقبال،حاجی سیف الرحمن نے کہا کہ 2018-19ء کا ترمیمی بجٹ بہت اچھا پیش کیا گیا ہے اس پر چےئرمین ناصر محمود شیخ مبارکباد کے مستحق ہیں ترمیمی بجٹ کے اجلاس کے آخر میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے مشترکہ طور پر ترمیمی بجٹ سال2018-19ء کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔
اٹک سٹی:ایک ہی روز میں ٹریفک پولیس کے نارواسلوک کے خلاف شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے 2 احتجاج
ایک ہی روز میں ٹریفک پولیس کے نارواسلوک کے خلاف شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے 2 احتجاج ، تفصیلات کے مطابق پہلا احتجاج اٹک بسال روڈ ریلوے پھاٹک پر رہنما ٹرانسپورٹر یونین ملک نور حسین کی قیادت میں ٹرانسپورٹروں نے کیا اور روڈ بلاک کر دی ، ڈی ایس پی ضیغم عباس اور ایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے اور احتجاجی شرکاء سے مذاکرات کر کے انہیں روڈ بلاک ختم کر کے اپنے آفس آ کر بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل کرنے کی دعوت دی ٹرانسپورٹروں نے فوراً روڈ بلاک ختم کر کے ڈی ایس پی سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ اٹک میں پاسنگ کے نظام کو اتنا پیچیدہ اور مشکل بنا دیا گیا ہے کہ اگر ہر لحاظ سے فٹ گاڑی بھی لے کر جائیں تو بیچ میں سے کیڑے نکالے جاتے ہیں اٹک سے پاسنگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پنڈی جہلم چکوال کشمیراور کے پی کے سے کرا رہے ہیں پاسنگ کو بنیاد بنا کر بھاری جرمانے کیے جاتے ہیں پولیس حکام نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے پھاٹک بسال روڈ پر گاڑی کو غلط سائیڈ سے آتے ہوئے دیکھا تو روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کیے کاغذات نہ ملنے پر 500 کا چالان کاٹ دیا یہ چالان روڈ کی بندش کی وجہ سے بنا ٹرانسپورٹروں نے بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ورنہ اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا ، دوسرا احتجاج شیل پمپ پر سابق فٹ بالر بلا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیا انہوں نے ٹرک اور دیگر گاڑیاں روڈ کے درمیان کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا جس کے سبب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہر کے دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تمام پرائیویٹ ہسپتال موجود ہیں جس کے سبب مریضوں کو گھنٹوں ایمبولینس اور اپنی گاڑیوں میں تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑا دونوں روڈ بلاک کرنے کے واقعات میں شہریوں کے مسائل کی بجائے ذاتی اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل تھے ، پولیس حکام نے مذاکرات کر کے روڈ بلاک ختم کرایا اٹک میں ہفتہ کے روز کیے جانے والے دونوں احتجاجوں میں ٹرانسپورٹروں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے بجائے صرف چالان کرنے میں مصروف عمل ہے آئے روز بلا جواز ٹریفک پولیس چالان کی آڑ میں شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو تنگ کر رہی ہے ٹریفک پولیس کی تمام تر توجہ صرف چالان پرمرکوزرہتی ہے یاد رہے کہ ٹریفک پولیس کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد بار احتجاج کیے جا چکے ہیں احتجاج کے باوجود بھی ٹریفک پولیس کا قبلہ درست نہ ہو سکا مظاہرین اور شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ٹریفک پولیس کے نارواسلوک اور ان کا قبلہ درست کرنے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ضلعی صدر نیشنل پریس کلب اٹک ڈاکٹر لیاقت منیر نے روڈ بلاک کیے بغیر سٹرک کے کنارے اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی انسانی حقوق کی شرائط کے مطابق پر امن احتجاج کیا تاہم صحافی ہونے کے سبب اس احتجاج جس میں ایک درجن سے کم لوگ شامل تھے کے خلاف پولیس نے کئی دفعات لگا کر مقدمہ درج کر لیا جس ڈاکٹر لیاقت منیر سمیت دیگر شریف شہری ناکردہ جرم کی ایک سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں جبکہ آئے روز احتجاج اور روڈ بلاک ہونے پر پولیس نے آج تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا یہ پولیس کا صحافیوں کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا اور امتیازی سلوک کی واضح مثال ہے ۔
اٹک سٹی:ماں باپ کو اُف تک نہ کہو اور ماں باپ کے چہرے کو مسکرا کر دیکھنے کو حج مقبول کا درجہ قرار دے دیا ؛غلام محمد صدیقی کا خطاب
رحمت کائنات حضرت محمد ﷺکی ولادت سے قبل دور جہالت میں لڑکیوں کو زندہ دفن کرنے کی رسم کا خاتمہ آپ کی ذات بابرکات کے طفیل ہوا اور اسی زندہ دفن ہونے والی لڑکی کی عزت حضور ؐ نے اپنی چادر مبارک بچھا کر اپنی عظیم المرتبت بیٹی حضرت بی بی فاطمہ کیلئے چادر بچھا کر کیا اور ماں کے درجہ پر پہنچنے والی خاتون کے قدموں تلے جنت رکھ دی اور حکم دیا کہ ماں باپ کو اُف تک نہ کہو اور ماں باپ کے چہرے کو مسکرا کر دیکھنے کو حج مقبول کا درجہ قرار دے دیا ، ماں کی عظمت اسلام کے سوا کسی معاشرے میں نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی نے سابق چیئرمین اٹک پریس کلب ( رجسٹرڈ ) محمد یحییٰ بٹ مرحوم کی بھابی ، معروف سماجی شخصیت محمد یامین بٹ مرحوم کی بیوہ ، سینئر وائس چیئرمین اٹک پریس کلب ( رجسٹرڈ ) شہزاد انجم بٹ ، سہیل انجم بٹ اور فیصل انجم بٹ کی والدہ محترمہ کی محفل چہلم کی بڑی باوقار اور عظیم الشان محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محفل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں سید بلال حسین شاہ ، معروف نعت خواں محمد علی اور لاہور سے خصوصی طور پر آئے ہوئے معروف نعت خواں خواجہ ارشد کے علاوہ عاشق حسین اور عباس حسن نے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے محفل میں سماں باندھ دیا ، سید بلال حسین شاہ اور محمد علی نے ماں کی شان بیان کی تو کلام پڑھنے والے سمیت محفل کے درجنوں شرکاء کی آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑی جاری ہو گئی اختتامی دعا ڈسٹرکٹ خطیب جامع مسجد حنفیہ مولانا غلام محمد صدیقی نے کرائی اور آخر میں تمام شرکاء نے با ادب کھڑے ہو کر حضور ؐ کی خدمت میں سلام پیش کیا ، محفل چہلم میں مرکزی رہنما تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، سرپرست اعلیٰ میجر لورز فورس کونسلر حاجی محمد اکرم خان ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد سعید بٹ ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کونسلر رانا افسر علی خان ، چیئرمین نعت کونسل ڈاکٹر عرفان قادری ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی اٹک حاجی محمد الماس ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی الحاج محمد داؤد خان ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) لائرز فورم ملک سعید ایڈووکیٹ ، مبین بٹ ایڈووکیٹ ، سابق اکاؤنٹ آفیسر ملک اختر ، سابق سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف ملک ممریز خان ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران حافظ فضل الرحمان ، آرگنائزر مسلم لیگ ( ن ) اٹک سٹی محمد سلیم راجو ، ضلعی صدر پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز ایسوسی ایشن رانا فیصل علی خان ، مولانا گل حسن ، کونسلران بلدیہ اٹک شہاب رفیق ملک ، شیخ عبدالوحید ، طارق ولیم ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، چیف فوٹو گرافر صوفی فیصل بٹ ، سیکرٹری اطلاعات ہشام خان اعوان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سینئر صحافی فاروق بخاری ، جاوید کشمیری ، حافظ نصرت علی خان ، طارق محمود ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، رانا غلام صفدر ، رانا امجد علی ، ملک فرحت علی خان ، محمد عمران زاہد ، حر عباس ، ڈاکٹر عبدالوحید خٹک ، شیخ مسعود احمد ، سعید آفریدی ، رانا شوکت ، رانا لیاقت علی ، ڈاکٹر سہیل احمد ، ملک محمد نواز ، محمد صفدر قریشی ، سماجی رہنما حاجی شیخ محمد محمود ، ندیم افضل ، شیخ اسد ، رانا محمد حنیف ، عامر بٹ کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کے اختتام پر شرکاء کیلئے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
اٹک سٹی:تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان، ڈی ایم او محمد سلیم کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ ضلع بھر کے سکولوں کی کاکردگی، اساتذہ و طلباء کی حاضری اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بحث کی گئی اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلیم اٹک کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی متعلق تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ضلع اٹک کو تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں پہلے پانچ بہترین ضلعوں میں شمار کیا ہے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا نہایت خوش آئند ہے اور یہ سب محکمہ تعلیم اٹک کے افسران اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمرہے ڈی سی اٹک نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم مستقبل میں بھی ایسی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔
ضلع اٹک:تیز رفتار ہائی ایس چیک کرنے پر گاڑی سے 2 غیر قانونی سی این جی سلنڈر برآمد ، مقدمہ درج
تیز رفتار ہائی ایس چیک کرنے پر گاڑی سے 2 غیر قانونی سی این جی سلنڈر برآمد ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ جنڈ اعزاز علی نے راولپنڈی کی جانب سے آنے والی تیز رفتار ہائی ایس کو روک کر جسے ڈرائیور عبدالطیف ولد نور محمد سکنہ محلہ تکیہ جنڈ چلا رہا تھا گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 2 غیر قانونی سی این جی سلنڈر جنہیں بذریعہ ویلڈنگ نصب کیا گیا تھا برآمد ہوئے جن کے بارے میں ڈرائیور سے فٹنس سر ٹیفکیٹ مجاریہ مجازاتھارٹی طلب کیا گیا تاہم ڈرائیور ان سی این جی سلنڈروں کی کوئی دستاویز ات فٹنس پیش نہ کرسکا جس پر اس کے خلاف تیز رفتاری اور ناقص سی این جی سلنڈر لگانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔
اٹک سٹی:ڈی پی او آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، ضلع بھر سے مختلف مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کئے گئے
ڈی پی او آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، ضلع بھر سے مختلف مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کئے گئے ،ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے بعض درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے اور زیادہ تر درخواستیں پولیس سے انصاف کے حصول کے لئے پیش کی گئیں ، کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈی پی او اٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت عوام کیلئے کھلے ہیں اور وہ عوام الناس کی حفاظت کا مقدس فریضہ پوری تندہی اور لگن سے انجام دے رہے ہیں ،رات گئے تک خود گشت کی نگرانی کرتے ہیں چیزوں کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے اور ضلع کے امن و امان کے قیام کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عوام نے کھلی کچہری میں اپنے اپنے مسائل ڈی پی او اٹک کو بتائے زندگی میں پہلی بار دیکھا کہ مسائل کا تدارک ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے اس موقع پر کہا کہ جو شخص کسی خوف سے تھانے نہیں جاتا مجھے فیس بک پر میسج کر سکتا ہے چھٹی والے دن بھی میں آفس میں موجود رہتا ہوں میری تعیناتی کے بعد جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے آپ اپنے علاقہ میں کسی بھی مشکوک شخص پر نظر رکھیں جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کو محنت اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا انصاف کا حصول آسان بنانے کے لئے محکمہ پولیس کودروازے کھلے رکھنے ہوں گے رات 2 بجے تک جاگ کر ضلع بھر کا گشت کرتا ہوںآپ سکھ کی نیند سوئیں گے تو ہم اپنی نوکری سے مطمئن ہوں گے ۔
No comments:
Post a Comment