News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.
اٹک سٹی:بھارتی جارحیت پر قوم یک جان اور شہدائے کربلا کے جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر ہندو بنیے کو وہ سبق سکھائے گی ؛ شیخ آفتاب احمد
بھارتی جارحیت پر قوم یک جان اور شہدائے کربلا کے جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر ہندو بنیے کو وہ سبق سکھائے گی کہ ہندوستان کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ،مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی کیونکہ اس کے پیچھے پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی شہادت کے جذبہ سے پشت پر کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی شیخ آفتاب احمد نے اٹک شہر کے سب سے بڑے اور معیاری تعلیم دینے والے قدیم تعلیمی ادارہ الصادق پبلک سکینڈری سکول اٹک میں سالانہ تقریب ’’ تقسیم انعامات ‘‘ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے پرنسپل محمد سلیم شہزاد ، وائس پرنسپل ، ٹیچر ابو بکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں ڈی او سکینڈری راجہ امجد اقبال ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول شیخ آصف محمود صدیقی ، مشتاق احمد اور دیگر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے اس موقع پر سکول کی تیسری منزل کے وسیع و عریض ہال میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کی طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلو ، ملی و قومی نغموں اور مختلف خاکوں میں شامل ہو کر خوبصورت لباس اور خود اعتمادی سے تمام آ ئٹمز پر شرکائے محفل سے خوب داد وصول کی سب سے زیادہ داد مسلح افواج کی وردی پہنے بچوں نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے پر جوش اور پر اعتماد انداز نے تقریب کو شروع سے آخر تک گرمائے رکھا اور ان کے اس انداز کو شرکاء نے خوب سراہا ، ہال کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا بچوں نے ایک ماہ تک ان رنگا رنگ تقریبات کیلئے مسلسل تیاری کی اور تمام خاکوں اور آ ٹمز میں ان کی اور ان کو تربیت دینے والوں کی صلاحیتیں کھل سامنے آئیں قبل ازیں سکول انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شامل ہونے والے طلبہ و طالبات ، ان کے والدین اور شرکاء کے اعزاز میں بہت اعلیٰ اور معیاری ناشتہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا تقریب میں وائس چیئرمین یونین کونسل ملک محمد نعیم ، جمیل احمد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر راشد مشتاق ، شیخ حامد قدوس ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، شیخ اسد ، عبداللہ فیض ، عابد نواز ملک ، ملک محمد نعیم اعوان آف ماڑی کنجور ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان کے علاوہ طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی شیخ آفتاب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اور پاکستان کے تعلقات کشیدگی کی انتہاء کو چھو رہے ہیں بھارت کی رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی قابل مذمت ہے جس کا پاکستان ایئر فورس نے منہ توڑ جواب دیا ہے آج دنیا معاشی لحاظ سے مضبوطی کی جانب گامزن ہے اور امن جنگ سے ہر صورت بہتر ہے بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم نے شہادت کا سبق شہدائے کربلا سے سیکھا ہے اور بطور مسلمان ہمارے سامنے شہادت سے بڑا کوئی اور رتبہ اور درجہ نہیں حضرت امام حسین نے بھی کربلا میں بے سر و سامانی کے عالم میں جرأت اور بہادری کا درس دیا ہے پاکستانی قوم شیروں کی طرح زندہ رہنے والی ہے 1965 ء کی جنگ میں بھارت نے حملہ کیا تو ہمارے جوان اپنے جسموں سے بم باندھ کر ان کے ٹینکوں تلے لیٹ گئے اور ان کے ٹینکوں کو اپنے جذبہ حریت اور شہادت سے شکست فاش سے دو چار کیا دنیا میں تعلیم اور تعلیم سے پہلے آزادی بڑی نعمت ہے آج سے 72 سال پہلے قیام پاکستان سے قبل ہم انگریز اور ہندوؤں کے غلام تھے ہم نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کو آزاد کرایا قیام پاکستان کے وقت یہ حالت تھی کہ سرکاری ملازم کو دینے کیلئے تنخواہیں نہیں تھیں تو اس وقت نواب آف بہاولپور نے اپنے خزانوں کے منہ قائد اعظم کی اپیل پر کھول دیئے اور ان کے خزانے سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دی گئیں اٹک پنجاب میں پسماندہ ترین ضلع کہلاتا تھا جبکہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے دور حکومت میں یہ ضلع پسماندگی سے نکل کر اب ترقی یافتہ اضلاع میں شامل ہے اٹک میں یونیورسٹیاں ، میڈیکل کالج ، غازی بروٹھہ پروجیکٹ ، موٹر وے ، سی پیک ، تعلیم ، صحت ، سڑکیں ، بجلی ، گیس ، پانی ، سیوریج ، گلیاں ، نالیاں ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی مسلم لیگ ( ن ) کے دور میں فراہم کی گئی پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہر شخص کی ذمہ داری ہے سب سے معزز پیشہ تعلیم ہے امریکہ میں بھی صدر ریٹائرمنٹ کے بعد یونیورسٹیوں میں لیکچر دیتے ہیں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ اخلاقی اقدار پر بھی توجہ دیں تاکہ معاشرہ بہتری کی طرف گامزن ہو سکے پرنسپل الصادق پبلک سکینڈری سکول اٹک محمد سلیم شہزاد نے ادارہ کی طویل اور شاندار کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ شکردرہ گاؤں سے ایک بستہ لے کر شہر آئے اور تعلیم کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ یورپ سے بھی تعلیم حاصل کر کے آج اٹک میں الصادق پبلک سکینڈری سکول اٹک اور ہاؤس آف اکنامکس جیسے شاندار تعلیمی اداروں کے ذریعہ ہزاروں طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جن کی اکثریت اعلیٰ سول و فوجی عہدوں کے علاوہ ڈاکٹرز ، انجینئرز ، زندگی کے مختلف شعبوں ، وطن عزیز اور بیرون ممالک اعلیٰ خدمات سر انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اٹک کے تمام بچوں کو شہید کیپٹن اسفندیار بخاری جیسا بنانے کا عزم رکھتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں تعلیم کا شعبۂ ملا اس پیشہ نے انہیں صراط مستقیم کا راستہ دکھایا اٹک شہر نے انہیں جو محبت دی یہ قرض وہ ساری زندگی نہیں اتار سکتے ان کے والدین تعلیم سے محروم رہے تاہم انہوں نے ان کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کیں اسی کی بدولت وہ آج مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی صدر بھی ہیں یہ سب والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ان کے تعلیمی ادارہ میں تعلیم سے زیادہ تربیت پر زور دیا جاتا ہے 12 ماہ قرآن ، حدیث اور تجوید کے ساتھ قرآن پاک تعلیم بھی دی جاتی ہے اٹک تعلیمی لحاظ سے لاہور اور اسلام آباد سے کسی طرح کم نہیں گراس روٹ لیول سے اوپر جانے والے بچے زندگی میں ہمیشہ کامیابی حاصل کرتے ہیں بچوں کو کبھی بھی شارٹ کٹ کا راستہ نہ بتایا جائے یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی رکاوٹ بن جاتا ہے ۔
اٹک سٹی:محکمہ سوشل ویلفیئر کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
محکمہ سوشل ویلفیئر کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) اٹک چوہدری عبدالماجد نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائر یکٹر اکرم مرزا ، نابینا افراد کے فوکل پرسن محمد نیاز اور دیگر افرادنے شر کت کی اجلاس میں خصوصی افراد سے حوالہ سے تفصیلی بحث کی گئی اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) اٹک نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس ضمن میں ضروری ہے کہ تمام محکمہ اور افراد اپنا بھر پور کر دار ادا کریں موجودہ حکومت خصوصی افراد کے مسائل حل کر نے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اس ضمن میں مؤثر اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔
جی ٹی روڈ :نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ، 5 سالہ گمشدہ بچی کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ، 5 سالہ گمشدہ بچی کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 5 کے انسپکٹر سجاد حسین کو دوران گشت بذریعہ موٹروے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 130 اطلاع موصول ہوئی کہ روڈ کے کنارے پیٹرول پمپ کے نزدیک 5 سالہ بچی روتی ہوئی ملی موٹروے پولیس آفیسر فوری طور موقع پر پہنچے اور بچی کو اپنی تحویل میں لیااور اس کے گھر کے بارے میں پوچھا تو بچی نے اپنے والد کا نام یٰسین بتایا مزید تحقیقات کے بعد مذکورہ آفیسر کا گمشدہ بچی کے والد سے رابطہ ہو گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ بچی کا نام عالیہ ہے اور وہ سکول سے لا پتہ ہو گئی تھی عالیہ کے والد اور موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا بچی کو قانونی کاروائی کے بعد اس کے والد کے حوالہ کر دیا گیا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے ۔
برمنگھمUK: انڈیا نے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو نیست و نابود کر دیں گے؛ سیٹھ محمد پرویز
سیٹھ محمد پرویز آف جلالیہ نے کہا ہے کہ انڈیا نے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو نیست و نابود کر دیں گے، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھو ں میں ہے ‘ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ۔مودی سرکار اپنے فوجیوں کو خود ہی مار کر پاکستا ن پر الزام تراشی کرتی ہے اور الیکشن میں ووٹ بنک بڑھانے کے لئے اس ایشو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی اور انہیں منہ کی کھانی پڑے گی ۔جس طرح وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انڈیا کو للکارا ہے ،اس سے بھارتیوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستان قیامت کی صبح تک قائم رہے گا اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔
اٹک سٹی:ملک حاکمین خان مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے ،پارٹی کے لیے ان کے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ؛ نفیسہ شاہ
مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت پی پی پی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک حاکمین خان مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے ،پارٹی کے لیے ان کے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔چیئرمین بلاو ل زرداری بھٹو اور آصف علی زرداری جلد اٹک تعزیت کے لیے آئیں گے انڈیا کی دھمکی پر قوم متحدہ ہے اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعظم کے بیان کی حمایت کر تے ہیں تاہم انہوں نے بیان دینے میں دیر کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول سیکرٹریٹ شین باغ ہاؤس میں سابق وزیر سینیٹر ملک حاکمین خان مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان سے اظہارتعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مغفرت کی دعا کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر پی پی پی اشعر حیات ، سابق امیدوار قومی اسمبلی ذوالفقار حیات ، محمد فاروق راجپوت ، محمد افسر خان ، ملک امداد اعوان ، محمد نوید ، سراج گل ، آصف اجمل اعوان کے علاوہ پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی نفیسہ شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک حاکمین خان مرحوم پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ملک حاکمین خان مرحوم شہیدذولفقارعلی بھٹواوربی بی شہیدکیقریبی ساتھی تھے پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے کسی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا ملک کی سلامتی کیلیے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں حکومت کے پاس کوئی عوام کیلیے خاص حکمت عملی نہیں عمران خان الیکشن سے پہلے کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا میں توہین سمجھتا ہوں پیپلز پارٹی کے پاس نوجوان قیادت موجود ہے بھارت کی جارحیت اور انڈین آرمی کی پاکستان کی سرحدوں پر موجودگی کا مسلح افواج منہ توڑ جواب دے گی تاہم وزیراعظم سے سوال ہے کہ اس موقع پر آ پ قوم کو کیسے متحد کریں گے سندھ اسمبلی کشمیر ایشو پر اکھٹی ہو رہی تھی جب اس کے سپیکر کو گرفتا ر کیا گیا انڈیا کو جواب دینے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرار دادپاس ہونے جار ہی تھی سعودی ولی عہد کے دورے کے مو قع پر اپوزیشن کو دعوت نہ دینا غلط اقدام تھا اس اقدام سے نہ صرف بیرونی ممالک میں غلط پیغام گیا ہے بلکہ غیر ملکی سفیر کیا سوچیں گے کہ عمران خان کا نظریہ سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ قوم کو کس طرح متحد کریں گے سلالہ اور اسامہ بن لادن کے واقعا ت پر آصف زرداری نے پوری قوم کو اکٹھا کیا نواز شریف کی درخواست مسترد ہونا کورٹ کا فیصلہ ہے، پیپلز پارٹی بھی ان مراحل سے گزر رہی ہے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے کیسز میں سستی کا مظاہر کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر سو موٹو ایکشن کے ذریعے مقدمات سمجھ سے بالا تر ہیں نیب کی کاروائی ہو یا جیل جانا ہو ہم تیار ہیں ان مقدمات کے حوالے سے جو جے آئی ٹی ہے وہ جعلی ہے آصف علی زرداری نے 10سال جیلوں کا سامنا کیا اور ہر کیس میں باعز ت بری ہو ئے پاکستان پیپلز پارٹی کبھی بھی جیلوں سے نہیں ڈری بلکہ جیل ہمارا دوسرا گھر ہے بلاو ل بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنا اور نیب ریفرنسز بنانا سمجھ سے بالا تر ہے بے نامی اور سلیکٹڈ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعما ل کر رہی ہے اس حکومت کی کارکردگی 6ماہ کے اندر سامنے آگئی ہے جس نے دیا کچھ نہیں لیکن لیا بہت کچھ ہے پچھلا بجٹ غریبوں کے لیے نہیں امیروں کے لیے ہے صحافیوں کے لیے خطر نا ک وقت آگیا ہے انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری جہاں جاتے ہیں وہیں ان کے پریس کلبوں میں داخلے پر پابند ی لگا دی جاتی ہے حکومت کے پاس نہ غریبوں کے پلان ہے اور نہ ہی مڈل کلاس کے لیے اصغر خان کیس میں جو بھی ملوث ہے ان کو سامنے لایا جائے پولیٹکل انجینئر نگ کے نتائج ماضی میں بھی بھیانک نکلے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کا اعلان کرنے والے نے بہتر سمجھا ہو گا کہ اب وہ بڑے سائز کا کشکول ہاتھوں میں اٹھا کر پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں ملک میں خارجہ پالیسی صرف پیسے بٹورنے کا ایک بہانہ ہے حکومت کو آئے چھ ماہ ہو گئے مگر مالی خسارہ کم نہیں ہوسکا نیا پاکستان کا نعر ہ اصل میں بے نامی ہے نعرہ ہے پیپلز پارٹی کی شہید قیادت نے پاکستان کو دنیا بھر میں ایک شناخت دی کرپشن کے خاتمے کے لیے کرپٹ لوگوں کو چنا گیا ہے شہید بی بی کی زندگی میں بھی ان پر کیسز بنائے گئے پارٹی قیادت پر سند ھ میں جومقدمات بنائے جاتے ہیں جبکہ ان کے ٹرائل ر اولپنڈی کے اندر ہوتے ہیں موجودہ دور میں انصاف کا معیار دوہرا ہے پیپلزپارٹی کے کچھ اور دیگر پارٹیوں کے لیے کچھ ہے چھ ماہ گزر گئے ہیں حکومت کی کارکردگی جوں کی توں ہے تین بجٹ پیش کیے جا چکے ہیں لیکن ابھی تک پار لیمنٹ میں بحث نہیں ہوسکی حکومت کو پتہ ہی نہیں کہ پارلیمنٹ اور حکومت کیسے چلانی ہے موجودہ حکومت ایک بے نامی اور مصنوعی طریقے سے بٹھائی گئی ہے بجلی اور گیس کے بلوں نے سفید پوشی کا بھرم بھی ختم کر دیا ہے ملک شاہان حاکمین خان نے ایم این اے نفیسہ شاہ کا تعزیت پر شکریہ اد ا کیا ۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی
ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی ۔صدارت کی ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اور ایجوکیشن ، ڈی او سول ڈیفنس اور دیگر افسران نے شر کت کی ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمداشفاق نے اجلاس کو ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122 دیگر سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ تمام آپریشنل امور پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور انہیں دیگر محکموں کے تعا ون سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے ر یسکیو 1122 کی مجموعی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
اٹک سٹی: گورا قبرستان میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے کسی فورم پر بھی ہماری داد رسی نہیں ہو رہی ؛جاوید جانسن پیٹر
قدیم مسیحی گورا قبرستان میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاسٹر انچار ج یو پی چرچ پادری جاوید جانسن پیٹر نے کہا ہے کہ گورا قبرستان میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے وہ متعدد بار اعلیٰ حکام کو درخواستیں دے چکے ہیں تاہم کسی فورم پر بھی ہماری داد رسی نہیں ہو رہی ، ڈی سی اٹک سے ذاتی حیثیت سے مل کر گورا قبرستان کا معائنہ کرنے کے باوجود بھی اس اہم اور سنگین مسئلہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اب اگر مزید نظر انداز کیا گیا تو اٹک اور دیگر اضلاع کی مسیحی برادری شدید احتجاج پر مجبو ر ہو گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی ،اٹک کینٹ کی حدود میں موجود قدیم مسیحی گورا قبرستان مسائل کی آجگاہ بن چکا ہے اور ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے جس کے مین گیٹ کے سامنے مارکیٹ قائم ہے اور جانب شمال قبرستان کی دیوار پر مارکیٹ ہے اور اس مارکیٹ میں ایک رہائشی پلازے کے گٹر کے پائپ اور باتھ روم کا پانی قبرستان کے اندر گرتا ہے ، جس کی وجہ سے قبرستان کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ بدبو ، اور مختلف اقسام کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ، متعد د بار اعلیٰ حکام جن میں چیف جسٹس آف پاکستان ، صدر ، وزیر اعظم ،وفاقی و صوبائی وزراء ، مسیحی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ڈی سی اٹک کو درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی، ہمارا اصولی موقف ہے کہ گورا قبرستان سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے ہمیں ہمارا اصل داخلی راستہ فراہم کیا جائے اور اس پر تمام ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ہم اپنے جنازہ کی رسومات کو مکمل مذہبی طریقہ سے ادا کر سکیں، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد کے علاوہ اٹک کی مقامی مسیحی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی ، پریس کانفرنس سے سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک یعقوب مسیح المعروف ایوب مٹو نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یہ واحد گورا قبرستان ہے جس کا ریکارڈ نہ ہی میونسپل کمیٹی کے پاس ہے اور نہ ہی کینٹ بورڈ کے پاس اور نہ ہی کسی سرکاری دفاتر میں موجود ہے ، متعدد بار اعلیٰ حکام کو بتانے پر بھی ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ قدیم زمانہ کے قبرستان کو مسلسل ناجائز تجاوزات تعمیر کر کے مقامی مسیحی قبرستان کے لیے مسائل میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ حیرانگی کی بات ہے کہ ریکارڈ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہیں، نیا پاکستان یا پرانا پاکستان ہمیں گورا قبرستان کا ریکارڈ فراہم کرے ، وزیر اعظم شکایت پر شکایت درج کرانے کے باوجودمقامی انتظامیہ نے صرف ’’ خانہ پوری‘‘ کر کے اپنے جواب میں کہا کہ گورا قبرستان میں کسی قسم کی کوئی تجاوزات نہ ہیں ۔
اٹک سٹی:کسی بھی کتاب کا نام رب کریم نے خود تجویز نہیں کیا ،صرف قرآن حکیم الحامی کتاب ہے ؛منہاج القرآن اٹک
اللہ تعالیٰ نے آسمان سے مختلف ادوار میں 120 سے زائد آسمانی کتابیں نازل کیں جن میں 4 مشہور تورات ، زبور ، انجیل اور قرآن مجید شامل ہیں ،کسی بھی کتاب کا نام رب کریم نے خود تجویز نہیں کیا ‘کوئی بھی آسمانی کتب اٹھا لیں ،صرف قرآن حکیم الحامی کتاب ہے ۔اس کا عنوان بھی الحامی ہے کوئی اور اس کا نام رکھتا تو یہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو منظور نہ تھا کہ وہ کتاب جو اپنے سچے اور پیارے نبی ؐ پر اتار رہا ہو کوئی اور شخص اس کا نام رکھتا نام بھی اللہ تعالیٰ نے خود تجویز فرمایا ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کورسز نظامات تربیت منہاج القرآن لاہور حافظ سعید رضا بغدادی ، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ محمد منہاج الدین قادری ، کوارڈینٹر علامہ محمود مسعود قادری اور دیگر نے جناح ہال ضلع کونسل اٹک میں تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلو پیڈیا ( مؤلف ) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق تھے جبکہ تقریب میں حاجی عبدالجبار دانش ، ڈاکٹر محبوب احمد قادری ، حاجی محمد اکبر ، حسن محمود جماعتی ، حسن وسیم اعجاز ، محمد طاہر ، محمود احمد جماعتی ، نور محمد ، مرزا عالم گیر بیگ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، چیئرمین پریس کلب تحصیل حسن ابدال حاجی محمد رفیق قادری ، ڈویژنل نائب صدر آر یو جے راولپنڈی سعید آفریدی کے علاوہ ضلع بھر سے مختلف سیاسی ، دینی ، مذہبی جماعتوں کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تجوید قرآن کورس مکمل کرنے والے مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ ہم نے یہ کتاب بھیجی ہے اس کا نام قرآن رکھا ہے لفظ قرآن 4 مختلف معنوں سے بنایا گیا ہے جہاں قرآن نازل کیا گیا اس کا جمع کرنا ، پڑھنا اور سنانا ہمارے لیے ثواب ہے یہ ہر چیز کا علم اپنے اندر سموئے ہوئے ہے کائنات خشک ، تر اور ان دونوں کو جمع کر کے بنائی گئی ہے کائنات کی ہر چیز خشک یا تر یا ان دونوں کو جمع کر کے بنائی گئی ہے کوئی ایسا مضمون اور بات ایسی نہیں جس کا ذکر ہم نے قرآن میں نہیں کیا ہر علم کو قرآن پاک میں رکھ دیا گیا ہے قرآن پاک میں 14 سو سال پہلے ایسی سواری کا ذکر کیا گیا جس پر سوار ہو کر انسان سیاروں پر جائے گا اور یہ بھی بتا دیا گیا کہ یہ لوگ غیر مسلم ہوں گے اور قرآن پاک میں چاند کا ذکر سب سے پہلے ہے اور انسان سب سے پہلے چاند پر پہنچا موجودہ دور میں قرآن پاک سے ہر مسئلہ میں مدد لینے کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ نے دین بندوں کی طرف اور ذات مصطفی ؐ کو اپنی نعمت قرار دے کر اپنی طرف کیا ہے اسلام مذہب نہیں دین ہے اور دین میں ہر چیز موجود ہوتی ہے دین کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے اللہ پاک اپنے بندوں کو ہمت دیتا ہے دین کی حفاظت مجددین کے ذمہ ہے جو صدی میں ایک یا دو ہوتے ہیں موجودہ دور کے مجدد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں دنیا بھر میں اس وقت اسلام کے مراکز میں سے 90 فیصد کا تعلق تحریک منہاج القرآن سے ہے جو اس کے عالم گیر ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے شرکائے محفل دنیا کے کسی بھی حصہ میں موجود اپنے عزیز سے رابطہ کر کے معلوم کریں کہ وہ دینی تعلیم ، نماز کی ادائیگی اور دیگر معاملات کیلئے جس مرکز میں جاتے ہیں تو وہ آپ کو بتائے گا کہ اس اسلامی مرکز پر تحریک منہاج القرآن کا نام لکھا ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 1400 کتب تحریر کر دی ہیں جن میں سے 591 کتابیں شائع ہو چکی ہیں درجنوں کتابیں ایسی ہیں جن کے مختلف قسم کے تراجم شائع ہو چکے ہیں 6500 عنوانوں پر تقریر کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں دنیا میں 90 سے زائد ممالک میں تحریک منہاج القرآن اپنی واضح شناخت کے ساتھ کام کر رہی ہے جبکہ 105 ممالک میں بھی ان کا کام جاری ہے جو دنیا کے کل ممالک بنتے ہیں پاکستان میں 10 ہزار قرآن سکالر پیدا کرنے کے منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس طرح پاکستان کی ہر یونین کونسل میں ایک یا دو قرآن سکالرز بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں قرآن مجید کی تجوید کا کورس اڑھائی سال میں کرایا جاتا ہے جبکہ منہاج القرآن کا یہ عظیم کارنامہ ہے کہ رسول اکرم ؐ کی حیات مبارکہ کے 63 سال کی نسبت سے یہ کورس صرف 63 گھنٹوں میں کرایا جاتا ہے ان کورسز میں رٹہ نہیں لگایا جاتا منہاج القرآن میں قرآن پاک کی اصل روح کو سکھایا جاتا ہے طریقہ تعلیم انتہائی جدید ہے عام آدمی بھی جس میں میٹرک پاس اور پی ایچ ڈی دونوں ایک ہی سطح سے سیکھتے ہیں لفظ کی پہچان کرائی جاتی ہے پاکستان میں عربی زبان کو ہوا بنا دیا گیا ہے اور ہمارے 63 گھنٹے کے کورس میں ساری گرائمر عربی زبان کی ہے اور ان 63 گھنٹوں میں سکھا دی جاتی ہے تحریک منہاج القرآن کا عظیم کارنامہ ہے کہ وہ قرآن پاک کی تعلیم کو عام آدمی کی سمجھ اور فہم کے مطابق لے آئے ہیں تحریک منہاج القرآن امت کی روح کے ان اسباب کو جس سے مسلمان دور ہو رہے تھے ان کو قریب لانے کیلئے کوشاں ہے قرآن پاک وہ کتاب ہے جو اللہ تعالیٰ کا امت پر انعام ہے قرآن پا ک جس کا پڑھنا ، سننا اور سمجھنا تینوں باعث ثواب ہیں یہ وہ کتاب ہے جس نے عرب کے بدوں کو دنیا کا امام بنا دیا ، انسان کو بھول بھلیوں سے نکال کر صاف ستھرا نظام دیا ، جہم کی وادیوں سے ڈرایا اور جنت کی نعمت سنائی یہ حضور اکرم ؐ پر نازل ہوا قرآنی انسائیکلو پیڈیا مجموعہ مضامین قرآن جو 8 جلدوں پر ہے جس میں 5 ہزار موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے صرف موضوعاتی فہرست 400 صفحات پر مشتمل ہے جو کہ 8 ضخیم جلدوں کے مشمولات کا خلاصہ ہے اس کے مطالعہ سے ذہن میں پورے انسائیکلوپیڈیا کا اجمالی خاکہ نقش ہو جاتا ہے اور ابواب کی تفصیل تک رسائی میں آسانی پیدا ہوتی ہے قاری کی سہولت کیلئے قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں شامل عنوانات کو عصری تقاضوں اور ضروریات کے مطابق عام فہم میں بیان کیا گیا ہے قرآن مجید میں استعمال ہونے والی اصلاحات اور الفاظ کے مطالب و مفاہیم کیلئے اس کی آخری 3 جلدیں مختص کی گئی ہیں ہر لفظ کا اردو ترجمعہ بھی کیا گیا ہے تاکہ عربی زبان سے واقف اور نا واقف یکساں استفادہ کر سکیں قرآن پاک 30 فیصد عبادات اور 70 فیصد معاملات جن میں حقوق العباد شامل ہیں پر مشتمل ہے ان 8 جلدوں میں بھی یہی تناسب رکھا گیا ہے ہر جلد 825 صفحات پر مشتمل ہے انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ خود اور معاشرہ میں تحریک منہاج القرآن کا حصہ بن کر صحیح معنوں میں دین کے قریب آ سکتے ہیں 10 سالہ تا حیات ممبر شپ 6 ہزار روپے ، سالانہ ممبر شپ ایک ہزار روپے اور ماہانہ ممبر شپ 100 روپے ہے جو ادارہ اپنے ممبر کو ماہانہ کتب کی صورت میں واپس کرتا ہے اور ان کتب کی بدولت عام مسلمان دین کی اصل تعلیم اور روح سے مستفید ہو رہا ہے ۔
اٹک سٹی:ضلع کونسل اٹک کے زیر اہتمام میلہ جشن بہاراں اٹک کا انعقاد جہاں اٹک کی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے ؛سردار فرحت عباس
ضلع کونسل اٹک کے زیر اہتمام میلہ جشن بہاراں اٹک کا انعقاد جہاں اٹک کی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے وہیں کسانوں کو مال مویشیوں کی نمائش اور مقابلوں میں انعامات ان کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں ،اس میلہ کی بہتر انداز میں تشہیر کی جائے تاکہ ضلع بھر کے کسانوں تک میلے کے انعقاد کی آواز پہنچ جائے اور کسان بھائی تیاری کے ساتھ شریک ہو سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار رہنما میجر گروپ پی ٹی آئی و ہر دلعزیز عوامی ، سماجی شخصیت سردار فرحت عباس خان عرف پھتی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میجر طاہر صادق نے ہر سطح پر عوام کی خدمت میں اپنا نام صف اول میں شمار کرایا ہے تعمیر و ترقی ہو یا عوام کی خوشی غمی نوجوانوں کیلئے سپورٹس کا انعقاد ہو یا کسانوں کیلئے میلہ جشن بہاراں ہو ان تمام چیزوں کا سہرا میجر طاہر صادق کے سر جاتا ہے اس میلہ سے کسان بھائیوں کو جہاں تفریح طبع کیلئے موقع میسر آتا ہے وہیں مال مویشیوں کی نمائش اور مقابلوں میں انعامات جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے میلہ جشن بہاراں اٹک کی پہچان اور ثقافت ہے جسے میجر طاہر صادق کی سر پرستی میں ان کی بیٹی چیئرپرسن ضلع کونسل ایمان وسیم 2 سال سے کامیابی سے منعقد کرا رہی ہیں اس سال مارچ کے آخری ہفتہ میں ہونے والے میلہ جشن بہاراں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔
اٹک سٹی:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت پر خوش ہونے والوں کی خوشیاں جلد ہی دھری کی دھری رہ جائیں گی؛زلفی بخاری
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت پر خوش ہونے والوں کی خوشیاں جلد ہی دھری کی دھری رہ جائیں گی کیونکہ وہ دیگر کئی مقدمات میں بھی مطلوب ہیں ،علیم خان کا معاملہ ان سے مختلف ہے NABنے انہیں آمد ن سے زیادہ اثاثہ رکھنے پر گرفتار کیا ہے تاہم ان کی جانب سے کاغذات پیش کر دیئے گئے تھے اس کے باوجود اگر NABمطمئن نہیں تھا تو ان سے مزید کاغذات طلب کر لیتا تاہم گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں تھی NABکچھ کام بہتر کر رہا ہے تاہم اس کے بعض اقدامات قانون اور آئین سے منافی ہیں۔ دنیا بھر میں ادارے حکومتی عہدیداروں اور مختلف عہدوں پر فائز افراد کو ٹیکس اور کرپشن کے حوالے سے طلب کرتے ہیں جو ایک عام بات ہے تاہم پاکستان میں اسے غلط انداز میں لیا جاتا ہے جو نا مناسب ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز اور اور ہیومن ریسورز ڈیویلپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری ( زلفی بخاری ) نے اٹک میں اپنی رہائش گاہ ہادی ہاؤس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں چچا زاد رکن پنجاب اسمبلی یاور بخاری اور کوارڈینیٹر خاور بخاری ، میڈیا ایڈوائزر سید عمران بخاری ، اسلام آباد کے سینئر صحافی شہزاد سید ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمرالدین ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، ضلعی صدر نیشنل پریس کلب ڈاکٹر لیاقت منیر ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، حافظ نصرت علی خان ، چیف فوٹو گرافر صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، حر عباس ، محمد عمران زاہد ، وقاص صدیق ، شہریار بٹ ، غلام محمد کشمیری ، ملک رضوان عالم اعوان اور دیگر صحافی اور تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے زلفی بخاری نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کرپشن ،لوٹ مار ، اقربا پروری، کک بیکس ، اداروں کو تباہ کرنے اور اقربا پروری کے علاوہ کچھ نہیں کیا پاکستان میں انہی خرابیوں کے سبب غیر ملکی سرمایہ کاری رک گئی تھی تاہم وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے اور پاکستان میں دنیا بھر سے ریکارڈ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں اور سینکڑوں پائپ لائن میں ہیں جس کا تمام تر سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے دورے اور رابطے کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا اور جلد ہی اربوں ڈالر کی اس سرمایہ کاری کے ثمرات سے وطن عزیز مستفید ہو گا غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوچکا ہے جس کا ثبوت مختصر عرصے میں بھاری سرمایہ کاری ہے وزیر اعظم عمران خان بھاری سرمایہ کاری کے باوجود غریبوں کے مسائل کے بارے میں درد دل رکھتے ہیں جس کا ثبوت سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں جب وہ اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کر رہے تھے تو اس موقع پر بھی وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جیلوں میں اسیر پاکستانیوں کا مسئلہ اٹھایا جنہیں فوری طور پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے یہ وزیر اعظم عمران خان کی غریبوں سے دوستی کا مظہر ہے اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ غریبوں کیلئے بھی درد دل رکھتے ہیں ان کی وزارت اوورسیز پاکستانی میں گزشتہ تمام ادوار میں کرپشن اور ڈانگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی گئی جس کے بارے میں وہ ایک وائٹ پیپر تیار کر رہے ہیں جو چند روز میں میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا اس میں میری وزارت میں سابقہ حکومتوں کے ادوار میں کی جانے والی کرپشن کے خوفناک حقائق سامنے لائے جائیں گے ہمارے اقتدار میں آنے پر وطن عزیز کے معاشی اور اقتصادی حالات انتہائی دگرگوں تھے اداروں میں ہماری سوچ سے بھی زیادہ کرپشن کی گئی تھی تمام اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں پاکستان میں اگر حکومت کی پانچ ہزار روپے کی آمدن ہے تو اسے دو ہزار روپے غیر ملکی قرضے کے سود میں اداکرنے ہوتے ہیں ہمارے پاس یہ بہتر فیصلہ تھا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح فوراً ملکی معیشت کو چلانے کے لئے 15ارب ڈالر کا قرضہ IMFسے حاصل کر لیتے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے جو سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں نے IMFسے قرضہ لینے کی بجائے ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے مختلف ممالک سے مد د مانگی اور ہمیں 9ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم دستیاب ہوئی اور اب 20ارب ڈالر کے معاہدے جو رقم پاکستان میں مختلف منصوبوں میں خرچ ہوگی کے سبب IMFسے ہمیں بہت کم رقم درکار ہے اور اب ہم IMFسے اپنی شرائط پر قرضہ لیں گے ان کی وزارت میں سابقہ ادوار میں کبھی بھی توجہ دینے کی ضرور ت محسوس نہیں کی گئی بلکہ تمام آنے والوں نے لوٹ مار اور کرپشن کو اپنا متمع نظر بنائے رکھا تاہم انہوں نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد وہاں ایسی تبدیلیاں وضع کی ہیں جو جلد نافذ العمل ہونگی ان کے تحت ہماری وزارت میں ویب سائٹ پر CVموجود ہوگی اور جیسے ہی مطلوبہ امیدوار کا نام آئے گا اسے ادار ہ کی جانب سے کال کرکے ملازمت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ان کی وزارت کے تحت باہر سے آنے والے تارکین وطن کی پاکستان آمد پر انہیں پاکستان میں 88ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں تارکین وطن کیلئے اسلام آباد میں انصاف کی فوری فراہمی کیلئے سپیڈی کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جہاں تارکین وطن کے مقدمات کا فوری فیصلہ کیا جائے گا قبضہ گروپ ان کی وزارت کے ادارہ OPFکی مختلف ہاؤسنگ سکیموں پر قابض تھا انہوں نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی OPFکی تمام ہاؤسنگ سکیموں کو فحال کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اس سلسلہ میں ذاتی طور پر جاکر قبضہ گروپوں سے زمینیں واگزار کراکر OPFکے حوالے کی ہیں ان کی وزارت بہت سے انقلابی اقدامات کر رہی جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ان میں تارکین وطن کے پاکستان آنے پر ملازمتیں اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے قانون سازی بھی آخری مراحل میں ہے وفاقی وزیر قانون نے اس سلسلہ میں قانون کو حتمی شکل دے دی ہے جسے جلد اسمبلی میں پیش کرکے باقاعدہ کی قانون کی شکل دی جائے گی ، وزیر اعظم عمران خان ان کی وزارت اوور سیز پاکستانی اور ٹوورازم پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور ان کی دونون شعبوں میں ذاتی دلچسپی بھی ہے وزیر اعظم سیاحت کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہیں اور ہم نے اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کیئے ہیں تاکہ دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سیاح پاکستان آئیں تو انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاسکیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف ریسٹ ہاؤسز کو سیاحت کی فروغ کی بجائے ذاتی استعمال میں لایا جارہا ہے اور یہ باقاعدہ ایک مافیا بن چکا ہے جس کی ہم نے واضح طور پر حوصلہ شکنی کی ہے آئندہ تارکین وطن کو OPFکے اداروں میں ویزہ ، پاسپورٹ ، شناختی کارڈ، اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی منصوبہ حتمی مراحل میں ہم نے سیاحت کے فروغ کیلئے 120سے زائد ممالک کیلئے سہولتوں کا آغاز کیا ہے اور ٹیسٹ کے طور پر اس وقت برطانیہ کو رول ماڈل بنایا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کے خوبصورت علاقوں کی بہتر تصویر پیش کرکے پاکستان کو سیاحت کیلئے بہتر اور محفوظ ترین ملک بنایا جاسکے پاکستان کے ایئرپورٹس پر Eپاسپورٹ اور Eلاؤنج بنائے جائیں گے تاکہ دنیا بھر سے آنے وال سیاحوں کو کسی طرح کی بھی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے انہوں نے کہا ان کا تعلق اٹک سے تاہم وہ اٹک کیلئے کوئی ترجیحی منصوبہ نہیں پیش کرنے چاہتے وہ پورے پاکستان کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں اور اس سلسلے میں صرف پانچ ماہ میں قطر بیس ہزارسے زائد لوگوں کو بھجوایا گیا جبکہ سابقہ دور میں اس عرصہ میں صرف چار پانچ ہزار لوگ ہی قطر جاسکے قطر نے ہمیں ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کی ہیں جو وہ جلد ہی ایک لاکھ لوگوں کو قطر بھجوا کر ان سے مزید پانچ لاکھ ملازمتوں کا تقاضاکریں گے ۔OPFسکولوں کو اٹک میں بنائے جانے والے کے منصوبے کو بھی انہوں نے نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں OPFنے ایسے علاقوں میں سکول بنائے جہاں تارکین وطن کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی انہوں نے کہا کہ میرٹ ان کا اور تحریک انصاف کی حکومت کا اولین نظریہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا میڈیا کے حوالے سے مشکل وقت ہے تاہم حکومت مالکان سے رابطے میں ہے PIAکو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں PIAبحران سے نکل کر کامیابی کی جانب گامزن ہے PIAکے دنیا بھر میں موجود اثاثہ جات کو منافع بخش کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے وزیر اعظم عمران خان خود اور ان کی کابینہ ہفتہ کے سات دن مسلسل کام کرتی ہے گزشتہ چار پانچ ماہ کے دوران کی کام کی زیادتی کی سبب اٹک کا دورہ نہیں کر سکے اور اب وہ وزیر اعظم سے ایک دن کی چھٹی لیکر اٹک آئے ہیں PTI کی حکومت پاکستان سے کرپشن ، بد عنوانی ، سرکاری دفاتر میں سرخ فیتوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے کھیلوں کے میدان آباد کرنے پر بھی حکومت سنجیدگی سے عمل پیرا ہے شہباز شریف کی ضمانت پر خوش ہونے والوں کی خوشیاں جلد ہی دھری کی دھری رہ جائیں گی کیونکہ وہ دیگر کئی مقدمات میں بھی مطلوب ہیں علیم خان کا معاملہ ان سے مختلف ہے NABنے انہیں آمد ن سے زیادہ اثاثہ رکھنے پر گرفتار کیا ہے تاہم ان کی جانب سے کاغذات پیش کر دیئے گئے تھے اس کے باوجود اگر NABمطمئن نہیں تھا تو ان سے مزید کاغذات طلب کر لیتا تاہم گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں تھی NABکچھ کام بہتر کر رہا ہے تاہم اس کے بعض اقدامات قانون اور آئین سے منافی ہیں دنیا بھر میں ادارے حکومتی عہدیداروں اور مختلف عہدوں پر فائز افراد کو ٹیکس اور کرپشن کے حوالے سے طلب کرتے ہیں جو ایک عام بات ہے تاہم پاکستان میں اسے غلط انداز میں لیا جاتا ہے جو نا مناسب ہے ۔
اٹک سٹی:حرمین شریفین کی زیارت سے حقیقی سرور ملتاہے ،حج وعمرہ کی سعادت خوش بختی کی علامت ہے؛قاضی محمد ارشد الحسینی
حرمین شریفین کی زیارت سے حقیقی سرور ملتاہے ،حج وعمرہ کی سعادت خوش بختی کی علامت ہے ،ان خیالات کااظہار ممتازعالم دین خانقاہ مدنی کے سجادہ نشین پیرطریقت قاضی محمد ارشدالحسینی نے وفد کے ہمراہ عمرہ سے واپسی پرمبارکباد کے لئے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا عرب کے ساتھ ایمانی وروحانی تعلق ہے ہمارے دین اوررشدوہدایت کے اولین مراکز یہاں آبادہیں حرمین شریفین کی زیارت سے ایمان والوں کو دلی سکون حاصل ہوتاہے ایک مسلمان کے لئے یہاں کی حاضری بہت بڑی سعادت ہے ایمان والوں کے دل ہروقت اللہ کے گھر حرم مکہ اور اپنے محبوب نبی کریم؍ؐ کے دراقدس کی زیارت کے مچلتے ہیں دنیابھر کے مسلمانوں کے قلوب میں ان مقدس مقامات کی محبت موجزن ہے اسی لئے حرمین شریفین کے تحفظ اور حرمت کے لئے ہرمسلمان ہرقسم کی جانی ومالی قربانی دینے کے لئے ہروقت تیارہے سعودی گورنمنٹ کی طرف سے دنیابھر کے حج وعمرہ زائرین کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں خانقاہ مدنی میں مبارکباد کے لئے علماء ،طلباء سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کاتانتابندھاہواہے ۔
بروٹھہ ڈیم(اٹک):انچارج چوکی برہان محمد ازرم خان کی مسخ شدہ لاش اچانک غازی بروٹھہ جھیل میں نظر آئی، آبائی گاؤں میں سپردِ خاک
73 روز قبل تربیلا ڈیم سے نکلنے والی یخ بستہ پانی کی 200فٹ گہری 1000 فٹ چوڑی کنکریٹ کی پختہ غازی بروٹھہ نہر میں گاڑی سمیت ڈوبنے والے انچارج چوکی برہان سب انسپکٹر محمد ازرم خان کی مسخ شدہ لاش اچانک غازی بروٹھہ جھیل میں پانی کے اوپر تیرتی ہوئی نظر آئی جس پر ریسکیو1122 کے عملہ نے اسے جان جوکھوں میں ڈال کر نکالا اوران کے ورثاء نے لاش کی شناخت کر لی ، لاش کو اپنے ہمراہ لے گئے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میاں ڈھیری میں ادا کی گئی جس میں پولیس افسران ، ملازمین اور علاقہ کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،بعدازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ 6 اور 7 دسمبر کی درمیانی شب انچارج چوکی برہان محمد ازرم خان چوکی سے اپنی ذاتی کار پر گھر جا رہے تھے ،راستے میں حادثاتی طور پر انکی گاڑی غازی بروٹھہ نہر میں جا گری جس پر پولیس ، ریسکیو 1122 ، آرمی و نیوی کی سپیشل ٹیموں کے علاوہ دیگر متعدد ذرائع سے بھی گاڑی و لاش کو ڈھونڈھنے کی کوشش کی گئی نہر گہری اور پانی تیز رفتار ہونیکی وجہ سے کامیابی نہ ہوئی تھی تاہم کسی بھی طرح کامیابی حاصل نہیں ہوئی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اچانک غازی بھروٹھہ جھیل سے ایک مسخ شدہ لاش ملی جسے محمد ازرم خان کے اہل خانہ نے شناخت کر لیا اور وہ لاش کو اپنے ہمراہ لے گئے جہاں نماز جناز ہ کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
اٹک سٹی:ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے عملہ اعلیٰ کارکردگی؛رپورٹ
ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے عملہ اعلیٰ کارکردگی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جنوری 2019ء میں 664چالان اور تین لا کھ بیس ہزار رو پے سر کا ری خزانے میں جمع کرائے ۔تفصیلا ت کے مطابق لا ری اڈہ چوک کے پاس ٹریفک عملہ کی تعیناتی کی وجہ سے لا ری اڈہ چوک میں ٹریفک مسائل کا فی حد تک حل ہو گئے ورنہ لا ری اڈہ چوک میں بے ہنگم ٹریفک نے عوام کی زندگی اجیرن کی ہو ئی تھی ۔ اب ٹر یفک کی صورتحال بہتر ہوگی ہے سارا دن ٹریفک معمول کے مطابق جاری رکھتی ہے عوام نے ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کا شکریہ ادا کی ہے ۔
اٹک خورد:اینٹی کار لفٹنگ سیل نے سرقہ شدہ کار جو کہ کراچی سے چوری ہوئی تھی ‘ کے ڈرائیور کو پکڑ کر گرفتار کر لیا
آئی اے راجہ فیاض الحق نعیم کی سربراہی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے سرقہ شدہ کار VXR نمبر APU۔730 جو کراچی سے چوری ہوئی تھی کو اے سی ایل سی ملاں منصور کے عملہ نے پکڑ کر زیر دفعہ550ض ف تھانہ اٹک خورد میں بند کر دیا تھا اور اصل مالک کی تلاش کیلئے تشہیر کرائی گئی جو پر مالک کاغذات کے ہمراہ آیا جسے ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نے اپنے دفتر میں گاڑی حوالہ کر دی مالک نے چوری شدہ گاڑی ملنے پر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈی ایس پی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا فرض ہے اس نبھاتے رہیں گے ۔
اٹک سٹی: پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،ادرک اور لہسن بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کوئی پوچھنے والا نہیں ، اٹک کی تحصیلوں فتح جنگ ، پنڈی گھیب ، جنڈ ، حسن ابدال میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو چکی ہیں ‘ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ٹماٹر فی کلو قیمت 150روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ گراں فروش مقررہ قیمت سے بھی زائد میں فروخت کرتے ہیں جبکہ ادرک 270روپے فی کلو اور لہسن220روپے فی کلو فروخت جاری ہے غریب عوام اس تبدیلی کے ہاتھوں لاچار دکھائی دے رہے ہیں اور انہیں دو وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے اربا ب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
اٹک سٹی: بھارت میں دہشت گردی کے واقعات مودی کو الیکشن کی کامیابی کیلئے ایک سوچی سمجھی سازش ہے ؛ ملک محمد نواز
بھارت میں دہشت گردی کے واقعات مودی کو الیکشن کی کامیابی کیلئے ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کے دورہ کے موقع پر ایسے واقعات انڈیا حکومت کی ایک گھناؤنی سازش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع اٹک کے رہنما ملک محمد نواز نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ، ملک نواز نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کی طر ف سے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری ، ملکی معیشت کو مزید بہتربنائے گی عمران خان نے شہزادہ کے سامنے پاکستانی قیدیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کرنے کے اپیل سے پوری قوم عمران خان کو دعائیں دے رہی ہے ۔
اٹک سٹی:ریونیو سے متعلق ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی
ریونیو سے متعلق ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شر کت کی اجلاس میں ضلع بھر کے ریونیو معاملا ت کا جائزہ لیا گیا ڈی سی اٹک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات کر ے وہ ضلع بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کر رہے ہیں اور وہاں پر جاکر عوامی مسائل سن رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سنٹرز پر آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں اور انہیں کسی بھی قسم کی شکایت کا مو قع نہ دیا جائے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کر یں اور اس سلسلہ میں رپورٹ ڈی سی آفس ارسال کر یں ۔
No comments:
Post a Comment