News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.
اٹک سٹی:محلہ شاہ آباد، امین آباد، سمندر آباد اور اعوان شریف میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ‘ بچے سکولوں کو بغیر ناشتے کے جانے لگے
محلہ شاہ آباد، امین آباد، سمندر آباد اور اعوان شریف میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ‘ملازمین اور سکول کے طلباء بغیر ناشتہ کیے سکول جانے پر مجبور ‘گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ صبح سے شروع ہوکر سارا دن رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ایک سروے کے مطابق ان علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں ۔طلباء اور ملازمین ناشتے کے بغیر گھر سے ملازمت اور سکول جانے پر مجبور ہوگئے ہیں ن لیگ کے دور حکومت میں بڑی گیس پائپ لائنز ڈالی گئی تھیں جس وجہ سے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی مگر اب جیسے ہی موسم سرما شروع ہوا ہے گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیدنگ شروع ہوگئی ہے جس وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کے کم پریشر کو ختم کیا جائے تو طلباء اور ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں۔
اٹک سٹی:رحمان بابا ٹرین کو براستہ جنڈ، میانوالی چلایا جائے ،عوام کا پرزور مطالبہ
رحمان بابا ٹرین کو براستہ جنڈ، میانوالی چلایا جائے ،عوام کا پرزور مطالبہ ‘پاکستان ریلوے نے اپنی نئی ٹرین ’’رحمان بابا‘‘ پشاور تا کراچی براستہ راولپنڈی چلانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جو کہ 25دسمبر سے چلنا شروع ہوجائے گی ، پشاور سے براستہ اٹک راولپنڈی کراچی جائے گی ‘عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کا یہ اچھا فیصلہ ہے لیکن گزشتہ ادوار کی طرح محکمہ ریلوے کی اس سہولت سے پسماندہ اضلاع کے عوام جن میں ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ، میانوالی، لیہ اور بھکروغیرہ شامل ہیں ‘اس ٹرین سے مستفید نہ ہوسکیں گے ۔ان علاقوں کی عوام نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹرین کو براستہ جنڈ میانوالی چلایا جائے کیونکہ اس روٹ پر دن کے وقت کراچی کے لیے کوئی بھی ٹرین میسر نہ ہیں عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پسماندہ علاقوں کے مکینوں کی سہولت کے لیے ٹرین کا روٹ میں جنڈ میانوالی کو نظرانداز نہ کیا جائے ۔
اٹک سٹی:ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ‘تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کنٹرول کرنے کا انتظام کر لیا
ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ‘تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کنٹرول کرنے کا انتظام کر لیا ،تفصیلات کے مطابق نئے سبزی بازار میں رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اڈہ قائم کر کے انت مچا رکھی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ۔شہریوں اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ‘تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندا اکٹھا کر کے اپنا آدمی کھڑا کر کے ٹریفک کا نظام درست کر دیا جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں آسانی ہوئی ۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ترجمان نے مفتی کفایت اللہ کے بیمار ہونے کی اطلاعات کو غیر مصدقہ قرار دے دیا
ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ترجمان نے مرکزی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی کفایت اللہ کے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بیمار ہونے ، دل کے عارضہ اور شوگر لیول انتہائی حد تک کم ہونے کی اطلاعات کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی طبیعت مکمل طور پر درست اور وہ صحت یاب ہیں ،میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاع پر ان کا پہلے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ہسپتال میں اور بعدازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں باقاعدہ دو رکنی میڈیکل بورڈ جس میں ڈاکٹر عمران اعوان اور ڈاکٹر عائشہ ظہور شامل تھے ‘ان کے تمام ٹیسٹ لیے جو نارمل تھے ۔صرف شوگر اور ہائپر ٹینشن کی معمولی شکایت تھی جس کی ادویات انہیں دے کر دوبارہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے ،انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ خبریں پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر جاری کرنے سے قبل اگر جیل انتظامیہ کا موقف بھی معلوم کر لیا جاتا تو مناسب ہوتا ۔
اٹک سٹی:زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا
زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو) اٹک شاہد عمران مارتھ نے اجلاس کی صدار ت کی، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیااور ان پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس کو تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور ان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو) اٹک شاہد عمران مارتھ نے تمام متعلقہ افسران کو ان سکیموں کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کے لئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے اور ملک کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری ملک کی معیشت کا سب سے اہم فیکٹر ہے اور اس کی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس شعبہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں انہو ں نے کہا کہ حکومت جس طرح آبپاش رقبے میں اضافہ کے لئے پانی کے وسائل کی فراہمی کے لئے اسی فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے فیلڈ سٹاف اور افسران کسانوں کو اس بارے مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح معاونت اور راہنمائی بھی فراہم کریں ۔
حضروسٹی:حضرو شاپنگ مال کا شاندار افتتاح
حضرو شاپنگ مال کا شاندار افتتاح ‘تحریک انصاف کے صدر وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی2قاضی احمد اکبر نے اپنے دست مبارک سے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر تحریک انصاف حضرو کے صدر حاجی اشفاق ، سٹی صدر پرویز بابو ، ضلعی ترجمان عمران حضروی ، معاویہ خان علیزئی ، شعیب ، قاری نور الہٰدی ، اللہ راضی ، خرم شہزاد ، عاطف اقبال ، محمد سعید ، محمد اعجاز ، شیر محمد ، پرویز اقبال ، محمد سلیم ، غلا م حیدر ، ربنواز اور صحافی حفیظ میر ، شہزاد مراز ، دلشاد جلالیہ کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔قاضی احمد اکبر نے افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے اور حلال روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے ‘ہمارے کریم آقا ؐ نے تجارت ، کاروبار میں جائز منافع کو پسند فرمایا ہے ، انہوں نے حضرو شاپنگ مال کی انتظامیہ کو نئے کاروبار کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر مہمانوں کیلئے ظہرانے کا بہترین انتظام کیا گیا تھا ۔حضرو شاپنگ مال کے ایم ڈی امجد محمود ، خرم شہزاد اور عاطف اقبال نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہلیان علاقہ کو اپنے پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ اہلیان حضرو شہر کی عوام کو سستے داموں معیاری اور اوریجنل ورائٹی کی اشیاء وخوردنوش کی فراہمی دینا ہمارا مشن ہے ،حضرو کی عوام کو کسی صورت شکایت کا موقع نہیں ملے گا ۔
حضروسٹی:سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں ٹیم سر عام حضرو کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد
سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں ٹیم سر عام حضرو کے زیر اہتمام ویلکن گرامر ہائی سکول حضرو میں ’’ ہم نہیں بھولیں گے ‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام ٹیم سر عام کے سینئر ممبرنثار علی خان ، ذیشان احمد ، شیخ حمزہ اور امجد خالد خان نے کیا ،صدارت حضرو محافظ کمیٹی کے سر پرست اعلیٰ و ماہر تعلیم محمد خالد خان نے کی ۔اس موقع پر ویلکن گرامر ہائی سکول کے سکاؤٹس نے شہداء کو سلامی پیش کی اور طالبات نے ’’ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ‘‘ نغمہ پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد خان ، نثار علی خان اور ذیشان احمد نے سید اقرار الحسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس عظیم مشن کیلئے جدو جہد کررہے ہیں ،اس پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے ۔حضرو میں آج پہلی بار سانحہ اے پی ایس کے حوالہ سے تقریب میں شامل ہو کر احساس ہو رہا ہے کہ اے پی ایس کا سانحہ جیسے آج رونما ہوا ہو نثار علی خان اور ذیشان احمد خان نے کہا کہ ٹیم سر عام حضرو سید اقرار الحسن کے مشن کی تکمیل کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہے وقت کے ساتھ ساتھ واقعات کو بھلا دیا جاتا ہے مگر اقرار الحسن نے اس کو پھر سے تازہ کر دیا ہے جس طرح انہوں نے بعض خستہ حال سرکاری سکولوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد انہیں اے پی ایس شہداء بچوں کے نام سے منسوب کرکے کارنامہ سرانجام دیا ہے یہ تعلیم کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو 4 سال بیت گئے مگر ماؤں کے کان آج بھی اپنے جگر گوشوں کی آواز سننے کو ترستے ہیں 16 دسمبر ہماری تاریخ کا ایک ایسا سیاہ دن ہے جس میں وطن عزیز کو دو ٹکڑے کیا گیا اور پھر اسی روز پشاور کے آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں نے خون کی ہولی کھیلی جس کا مقصد تعلیم کو ختم کرنا تھا مگر شہداء کے لواحقین اور پھر آج اقرار الحسن نے ثابت کر دیا کہ ہم تعلیم سے دشمنوں اور دہشتگرد عناصر کا قلع قمع کرکے ان کے منصوبے خاک میں ملا دیں گے تقریب کے مہتمم نثار علی خان ، شیخ حمزہ اور ذیشان احمد خان نے آخر میں صدیق اکبر سکول کے پرنسپل حق نواز وحید ، عمر شاہین پبلک سکول کے پرنسپل محمد سمیع ، البیرونی پبلک سکول کے پرنسپل محمد شفیق اور ویلکن گرامر ہائی سکول کے سکاؤٹس ماسٹر چوہدری عبدالعزیز اور شریک طلبہ و طالبات ، خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔
اٹک سٹی:کامیاب اننگز کھیلنے کے لئے کپتان میجر طاہر جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کریں ؛ محمد اکرم خان
رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان نے کہا ہے کہ کامیاب اننگز کھیلنے کے لئے کپتان میجر طاہر جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان اور میجر لورز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میجر طاہر صادق جیسے تجربہ کار منجھے ہوئے سیاستدان کو کابینہ میں شامل کرکے اپنی کارکردگی میں اضافہ کریں ،رکن قومی اسمبلی میجرطاہرصادق نے ہر دور میں اپنی سیاست کا لوہا منوایا ہے ،مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت ہونے کے باوجود میجرطاہرصادق نے اپنی سیاسی بصیرت کی بنا ء پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اپنے نام کی اور ان کی صاحبزادی ایمان طاہر بھاری اکثریت سے چیئرپرسن منتخب ہوئی عام انتخابات میں انہوں نے بیک وقت ایک ضلع سے قومی اسمبلی کی دو اورپنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کرکے ملک گیر ریکارڈ قائم کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان ضلع اٹک سے بیک وقت تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے میجر طاہر جیسے بے لوث لیڈر کو کابینہ میں شامل کرکے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے اٹک کے عوام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں عام انتخابات میں اٹک کے عوام نے میجر طاہر صادق کے ساتھ امیدیں وابستہ کر کے بلے کے نشان پر ووٹ دیا تاہم قیادت نے میجر طاہر صادق کو سائیڈ لائن کرکے اٹک کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر میجر طاہر صادق کو وفاقی کابینہ میں اہم وزارت دی جائے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے نہ صرف اٹک بلکہ پاکستان بھر کے عوام استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی میں نہ تجربہ کار اور نااہل مشیروں اور وزیروں کا بڑا ہاتھ ہے ۔
اٹک سٹی: رسول اکرم ﷺ کی سیرت درحقیقت اللہ رب العزت کے قرآن کریم کی سب سے عمدہ اور اعلیٰ ترین تشریح ہے ؛اقبال خان
رسول اکرم ﷺ کی سیرت درحقیقت اللہ رب العزت کے پاک کلام قرآن کریم کی سب سے عمدہ اور اعلیٰ ترین تشریح ہے اور آپ ؐ کی حیات مبارکہ میں معاشرے کی تمام ضروریات اور انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنما اصول موجود ہیں ،ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان نے ربیع الاول کے حوالہ سے جماعت اسلامی مرزا گاوں کے زیر انتظام سابق امیدوار جنرل کونسلر مرزا لیاقت عمر کی رہائش گاہ پر عظیم الشان سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری فضل مجید نے حاصل کی اور ہدیہ نعت کیو ٹی وی کے مشہور ثناء خواں سعید الرحمان نے پیش کی تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی مولانا عمر وقاص نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ علاقہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کانفرنس کے ذریعے ہم امت مسلمہ خصوصاً نوجوان نسل کو دین اسلام اور خاتم النبین ؐ کی سیرت مطہرہ اپنانے کی دعوت دیتے ہیں ہمارے دین اسلام کی بنیاد تعلیم ہے اور تعلیم معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت بھی ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے زیور تعلیم سے آراستہ کریں خصوصاً ان کو دینی تعلیم اور عمدہ تربیت فراہم کریں مقررین نے حکومت اور حکومت میں شامل ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ عصر حاضر کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھ کر امت مسلمہ کے لیے نظام تعلیم اور نصاب تشکیل دیں تمام طبقات کے لئے یکساں نظام تعلیم اور اس میں عصری ومذہبی ضروریات کو مدنظر رکھنا اسلامی ممالک کے لیے نہایت ہی ضروری ہے ۔
حضروسٹی: 15سالہ معاذ ولد بخت بلند ساکن حسینی دواخانہ نزد رفیع استاد مسجد حضرو 5 دن سے لاپتہ
15سالہ معاذ ولد بخت بلند ساکن حسینی دواخانہ نزد رفیع استاد مسجد حضرو 5 دن سے لاپتہ ہے ،وہ پچھلے 3 سال سے مینا بازار میں دل پسند کلاتھ ہاؤس حضرو پر کام کرتا تھا جو 11 دسمبر بروز منگل کو اچانک گھر سے دکان کی طرف جا رہا تھا کہ راستہ میں لا پتہ ہو گیا ،اس کے گھر والوں نے کونہ کونہ تلاش کیا مگر اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا جو نہایت غریب گھرانے سے ہے اور اس کا والد مسجد کے لنگر خانے میں کام کرتا ہے ،اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں علم ہو یا اسے کہیں دیکھا ہو تو وہ درج ذیل نمبر 0307-5422708 / 0303-8674682 پر اطلاع کریں اس کے گھر والے اپنے بچے کیلئے بہت زیادہ پریشان ہیں ۔
تحصیل حضرو:پنجاب پولیس کے فرض شناس اور نڈر سب انسپکٹر حیات خان ایس ایچ او تھانہ رنگو تعینات
پنجاب پولیس کے فرض شناس اور نڈر سب انسپکٹر حیات خان ایس ایچ او تھانہ رنگو تعینات ، عوامی حلقوں کی طرف سے سب انسپکٹر حیات خان کا خیر مقدم ‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک نے سب انسپکٹرحیات خان کو تھانہ رنگو تعینات کر دیا اس سے قبل وہ تھانہ پنڈی گھیب میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔حیات خان پہلے بھی تھانہ رنگو میں بطور ایس ایچ او رہ چکے ہیں جرائم پیشہ افراد ، قمار باز ، منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث افراد ان کی تعیناتی سے پریشان ہو گئے ہیں جبکہ عوامی حلقے ان کی تعیناتی پر خوش ہوئے ہیں ویسہ کی نوجوان سیاسی شخصیت مدثر خان نے سب انسپکٹر حیات خان کی تھانہ رنگو تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیات خان پنجاب پولیس کے فرض شناس آفیسر ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ تھانہ رنگوسے ملحقہ دیہاتوں سے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے ۔
حضروسٹی:غیر ملکی سفارت کار کیلئے مخصوص رنگ والی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا موٹر سائیکل سوار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
غیر ملکی سفارت کار کیلئے مخصوص رنگ والی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا موٹر سائیکل سوار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ‘مقدمہ درج ،ملزم کو جیل یاترا کرا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کے عملہ نے پائندہ گاؤں کے رہائشی راشد محمود جس نے اپنے موٹر سائیکل ہنڈا سی جی 125 نمبر AKK-4038 پر سرخ نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی جو غیر قانونی ہے اور یہ صرف سفارت کار ہی لگا سکتے ہیں ‘ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر نے کے بعد جیل بھجوا دیا گیا ۔
حاجی شاہ:غازی بروٹھہ نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
غازی بروٹھہ نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو صبح 9 بجے کال موصول ہوئی کہ غازی بروٹھہ نہر میں حاجی شاہ پل کے پاس سے ایک لاش گزر کر جا رہی ہے ۔ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نہر سے نکال لیا لاش کو مزید کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔
تحصیل حضرو:پٹرولنگ پولیس کی فوگ اور دھند کے دوران ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ باندھنے اور گاڑیاں احتیاط سے چلانے کی ہدایت
پٹرولنگ پولیس کی فوگ اور دھند کے دوران ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ باندھنے اور گاڑیاں احتیاط سے چلانے کی ہدایت مسافروں اور اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے آگہی مہم ‘تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی شاہد نذیر کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ سید اقبال کاظمی کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پولیس پوسٹ اکھوڑی سب انسپکٹر راشد اقبال نے دیگر افسران اور عملہ کے ہمراہ متعدد گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو دوران فوگ اور دھند احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔
ضلع اٹک:ریسکیو 1122 کے عملہ نے ہمیشہ کی طرح حادثہ میں زخمی ہونے والے شخص سے حاصل ہونے والی پوری رقم لواحقین تک پہنچا دی
ریسکیو 1122 کی فرض شناسی اور ایمانداری کی ایک اور مثال ‘ریسکیو 1122 کے عملہ نے ہمیشہ کی طرح حادثہ میں زخمی ہونے والے شخص سے حاصل ہونے والی پوری رقم لواحقین تک پہنچا دی ۔تفصیل کے مطابق غنی محمد کل دن ال م سی این جی کے سامنے موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، ان کے ساتھ کوئی اٹینڈنٹ موجود نہیں تھا۔حادثہ کے وقت ان کے پاس سے 43 ہزار 240 روپے 2 سام سنگ موبائل مالیت 30 ہزار روپے تھی ‘موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک اور متفرق سامان برآمد ہوئے سارا سامان ریسکیو 1122 نے اپنی تحویل میں لیکر ورثا کی تلاش شروع کر دی اور مریض کو ہولی فیملی ہسپتال پہنچا دیاآج بروز بدھ مریض کا سارا سامان ریسکیو 1122 اسٹیشن حضرو میں مریض کے بھائی ضمیر گل کے حوالے کر دیا گیاجس پہ غنی محمد کی فیملی نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا غنی محمد نوشہرہ کا رہائشی ہے تاکہ ان پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کی جان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔
گاؤں نرتوپہ: دینی مدارس اور اسلام لازم و ملزوم ہیں مدارس کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے ؛مقررین کا تقریب سے خطاب
دینی مدارس اور اسلام لازم و ملزوم ہیں مدارس کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے ‘مقررین جامعہ جابر بن عبداللہ نرتوپہ اٹک میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن کا شاندار انعقاد ملک بھر سے اکابرین کی شرکت وفاق المدارس پاکستان کی قیادت کے فیصلے کے تحت ملک بھر میں تحفظ مدارس کنونشن کا انعقاد ضلع اٹک میں بھی کیا گیا ۔پروگرام اٹک کی معروف دینی درس گاہ جامعہ جابر بن عبداللہ نرتوپہ میں منعقدہواجو نامورعالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالمتین کی یادگار ادارے کے موجودہ مہتمم اور وفاق المدارس کے ضلعی مسؤل مولانامحمد انس نے پروگرام کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا مقررین میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی راہنماء مفتی کفایت اللہ ،مولاناقاضی عبدالرشید ،شیخ الحدیث مولانا عادل خان اور مولانا شبیراحمد کاشمیری شامل تھے مقررین نے ضلع اٹک کے حوالے سے شیخ الحدیث مولاناعبدالمتین ؒ کی دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کی مدارس کے حوالے سے اندرون خانہ کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے اس وقت ملک میں یہود و نصاریٰ کی تہذیب کو فروغ دیاجا رہا ہے دینی مدارس پر ناروا پابندیاں لگانے اور ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے مگر وفاق المدارس اور جمعیت علمائے اسلام اس سازش کو ناکام بنائیں گے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دینی مدارس قیامت کی صبح تک دین کی ترویج اوراشاعت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے کنونشن میں ضلع بھر سے مدارس کے مہتممین اور اساتذہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام شریک ہوئے جن میں مولانا شیر زمان،مولانا عبیداللہ،مولاناقاضی ارشد الحسینی ، مولانا قاری چن محمد ، مولانا عبدالخالق ، مولاناعزیراحمدالحسینی ، مولانامحمد نعیم قاسمی ، مولانا ہارون الرشید ، مولانا عزیرعاصم اور جامعہ جابر بن عبداللہ کے تمام اساتذہ شریک تھے انہوں نے انتہائی منظم اور بہترین پروگرام کا انعقاد کروایا ۔
اٹک خورد:پنجاب اور کے پی کے کے سنگم میں واقع 2 دریاؤں کا نظارہ پیش کرنے والا کنڈ پارک انتظا میہ کی عدم توجہی کا شکارہوگیا
پنجاب اور کے پی کے کے سنگم میں واقع 2 دریاؤں کا نظارہ پیش کرنے والا کنڈ پارک انتظا میہ کی عدم توجہی اور لوٹ مار کے فارمولے پر عمل پیرا ہو کر بد حالی کا شکار ہے ،دریائے سندھ اور دریائے کابل کے وسط میں انتہائی دلکش محل وقوع پر واقع یہ تفریح گاہ جسے عوام کی تفریح کیلئے بنایا گیا ہے ‘عوام کی تفریح کیلئے بنائے جانے والے اس کنڈ پارک انتظا میہ کی عدم توجہ کے باعث یہ جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے ،تفریح کی غرض سے پارک میں آئے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ پارک کا انٹری ٹکٹ اور جھولے مہنگے ہونے کے باوجود شہریوں کو کوئی سہولت میسر نہیں کی گئی ‘دریائے کابل سے بذریعہ کشتی یا لفٹ سے شہری خوشی خوشی کنڈ پارک کی سیر کرنے جاتے ہیں مگر پارک کی حالت زار دیکھ کرسیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،پارک کی انٹری فیس اور جھولے مہنگے ہونے کے باوجود شہریوں کو کوئی سہولت میسر نہیں ہے پارک کی صفائی ستھرائی کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا مالی نہ ہونے کی وجہ سے خاردار پودے اور گھاس جنگل کا سماں پیش کر رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ وزارت سیاحت ، موسمیاتی تبدیلی اور پنجاب و کے پی کے کی حکومت دریا کے دونوں جانب خوبصورت پارک تعمیر کریں جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں اس طرح پاکستان سیاحت کو فروغ دے کر سالانہ اربوں ڈالر کی آمدن کا ذریعہ بنا سکتا ہے ۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ پلا ننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی
ڈسٹرکٹ پلا ننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی ‘صدارت کی،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک شاہد عمران مارتھ،چیف افسران میو نسپل کمیٹیز، ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی،اجلاس میں ضلع بھر میں قائم ہاؤ سنگ سو سائٹیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ضلع بھر کے چیف افسران میو نسپل کمیٹیز اور ریونیو افسران نے ڈی سی اٹک کو بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قائم ہا ؤ سنگ سو سائٹیز کے کا غذات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں جامع رپو ر ٹ مر تب کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ جو ہاؤ سنگ سو سائٹی غیر قانونی ہو گی ، جن کے کا غذات نا مکمل ہو ں گے یا جن کا وجو د نہ ہو گا ان کے خلاف سخت تادیبی کا روائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے اس ضمن میں چیف افسران میو نسپل کمیٹیز اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ہاؤ سنگ سو سائٹیز سے متعلق رپورٹ جلد از جلد مکمل کر کے ڈی سی آفس جمع کر وائیں۔
اٹک سٹی: ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہو ا
ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہو ا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف ،ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی،اجلاس میں حالیہ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی،پولیو ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں کہ پولیو مہم میں مختص کردہ ہدف مقررہ تاریخ تک حاصل کیا جائے،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو آگاہی دلائی جائے کہ پولیو کے قطرے مکمل طور پر محفوظ ہیں،ڈی سی اٹک نے کہا کہ ہم سے نے مل کر اس ملک کو پولیو فری بنانا ہے اور اس ضمن میں عوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہ پولیو فری پاکستان کے ذریعے ہم ایک صحت مند ملک کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
کامرہ کینٹ:وزیر اعظم عمران خان کی وزراء کی 3ماہ کی کارگردگی کی جانچ پرٹال سے احتساب اور میرٹ کی بحالی ممکن ہوگی ؛ قاضی احمد اکبر
ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وزراء کی 3ماہ کی کارگردگی کی جانچ پرٹال سے احتساب اور میرٹ کی بحالی ممکن ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈ ، فتح جنگ اور حسن ابدال سے آئے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان سے ضلعی سیکرٹریٹ تحریک انصاف میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسوں اور محروم طبقو ں کی بحالی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں ‘حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے تحریک انصاف مضبوط پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔راولپنڈی کو سیف اینڈ ماڈل سٹی پروجیکٹس جیسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ماضی کی حکومتوں کی لوٹ مار اور عجب کرپشن کی غضب ناک کہانیوں کا پنڈورا بکس کھلنے پر عوام انکے مکروہ عزائم کو پہچان چکے ہیں تحریک انصاف عوام کی خدمت کی سیاست کو جار ی رکھے گی ۔
اٹک سٹی:حکومت اپنے ابتدائی امتحان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ،پہلے 100 روزہ کارکردگی 100یو ٹرن کی کہا نی ہے ؛ شیخ آفتاب احمد
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ابتدائی امتحان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،پہلے 100 روزہ کارکردگی 100یو ٹرن کی کہا نی ہے ۔مہنگائی ،لاقانونیت ، لوڈشیڈنگ میں ہوشربا اضافہ نے حکومت کی گڈ گورننس کا پو ل کھول دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ( ن ) میں اسلام آباد کے سینئر صحافی شہزاد سید کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین بہادر خان یونین کونسل محمد نعیم ، شیخ حامد قدوس ، ملک احمد خان آف تلہ گنگ بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 100دنوں سے ووٹر ز اور سپورٹرز اپنے حلقہ سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تلاش میں ہیں نالائق شاگردوں کو شاباشی دے کر وزیر اعظم نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا ہے اگر مڈٹرم انتخابات ہوئے توملک بھرسے مسلم لیگ(ن) بسیاکھیوں کے سہار ے آنیولوں شکست سے دوچار کرینگے حکومت انتقامی کاروائیوں اور بلند و بانگ ہوائی دعووں کے سوا کچھ نہیں کررہی ہے مسلم لیگ(ن) کے ٹائیگرز مصائب سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔
اٹک شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ، بارش سے دھند ختم اور سردی میں اضافہ ہوگیا
اٹک شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ، بارش سے دھند ختم اور سردی میں اضافہ ہوگیا ، بارش کے برستے ہی حسب معمول بجلی غائب بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔بارش کے چند قطرے زمین پر پڑتے ہی نکاسی آب کے نالے بھر گئے بارش سے جہاں دھند کا خاتمہ اور سردی میں اضافہ ہوا اس کیساتھ ساتھ سول بازار میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کیچڑ اور نکاسی آب کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے نالے پانی سے بھر گئے ،بلدیہ اٹک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کے سبب شہریوں کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔
ضلع اٹک:ڈسٹرکٹ ڈرگ اتھارٹی کی بہترین کارکردگی صرف 11 ماہ کے دوران 33 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے
ڈسٹرکٹ ڈرگ اتھارٹی کی بہترین کارکردگی صرف 11 ماہ کے دوران 33 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے ‘جنوری تا نومبر 2018 کے دوران ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 878 معائنے کیے جس کے دوران 272 سیمپل اٹھائے گئے جن میں سے ایکسپائر میڈیسن کے 10 ، ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے کے 4 جبکہ بغیر ڈرگ سیل لائسنس ادویات فروخت کرنے کے 26 کیسوں سمیت 98 کیس ڈرگ کوالٹی کنڑول بورڈ کو بھجوائے گئے ،ان کیسوں میں سے 34 کیس ڈرگ کورٹ بھیج دئیے گئے جن میں سے 32 کیسوں کے فیصلہ کے دوران 33 لاکھ 75 ہزار جرمانہ کیا گیا جو کہ ڈسٹرکٹ ڈرگ اتھارٹی ضلع اٹک کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت اور ایک ریکارڈ ہے ۔
اٹک سٹی:پنجاب فورڈ اتھارٹی کی ٹیم کا فوارہ چوک اٹک میں بھائی بھائی پان شاپ پر چھاپہ ، غیر قانونی قرار دیئے گئے گٹکا برآمد
پنجاب فورڈ اتھارٹی کی ٹیم کا فوارہ چوک اٹک میں بھائی بھائی پان شاپ پر چھاپہ ، غیر قانونی قرار دیئے گئے گٹکا برآمد ہونے پر اسے نذر آتش کر دیا گیا ۔پنجاب فورڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انہیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ تاجر پنجاب فورڈ اتھارٹی کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں کیونکہ حکومت شہریوں کی صحت کے بارے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ،غیر قانونی اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہونے پر جرمانہ کے علاوہ قانونی کاروائی بھی کی جائے گی جس میں تجارتی مرکز کو سیل کرنا اور بھاری جرمانہ بھی شامل ہو گا ۔شہریوں نے پنجاب فورڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء کے خلاف چلائی گئی مہم کو سراہا ہے کہ انکے ان اقدامات کے سبب کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے تمام ملازمین سر پر پلاسٹک کی ٹوپی ہاتھ میں پلاسٹک کے دستانے اور صفائی کا خصوصی خیال کر رہے ہیں ۔
اٹک سٹی:بر کت سٹریٹ دارالسلام کالونی میں 30 گھر لائن ہونے کے باوجو د سوئی گیس سے محروم چلے آ رہے ہیں ؛ سروے رپورٹ
بر کت سٹریٹ دارالسلام کالونی میں 30 گھر سوئی گیس کی لائن ہونے کے باوجو د سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم چلے آ رہے ہیں ،ان خیالا ت کا اظہار سماجی کارکن نزاکت اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آس پاس کی ساری آبادی میں سو ئی گیس مو جود ہے مگر ہم کوشش کے باوجود سوئی گیس حاصل نہیں کر سکے محکمہ سوئی گیس 400 فٹ پائپ ڈال کر ہمیں سوئی گیس فراہم کرے ۔
No comments:
Post a Comment