Friday, December 7, 2018

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.




علاقہ چھچھ:انچارج چوکی برھان (اٹک)سب انسپکٹر محمد ازرم خان غورغشتی کے قریب غازی بروٹھہ نہر میں کار سمیت ڈوب کر جاں بحق 
کے پی کے کے علاقہ غازی سے تعلق رکھنے والے انچارج چوکی برھان (اٹک)سب انسپکٹر محمد ازرم خان رات کی تاریکی میں اپنی ذاتی مہران کار پر خود ڈرائیونگ کرتے ہوئے گھر جانے کے دوران غورغشتی کے قریب غازی بروٹھہ نہر میں کار سمیت ڈوب کر جاں بحق گاڑی ریسکیو 1122 کے عملہ نے انچارج ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اور پولیس ٹیموں کے ہمراہ نہر سے نکال لی جبکہ سب انسپکٹر محمد ازرم کی لاش کیلئے تلاش جاری ہے ۔راستہ میں ان کے موٹروے انٹرچینج پر بیریئر سے بھی ان کی کار ٹکرائی اور کار دوسرے انٹر چینج سے باہر نہ نکلی تو موٹروے پولیس نے رات گئے تحقیق کی تو پل پر موجود غازی بروٹھہ کے سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ایک کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جس میں ایک ہی شخص موجود تھا نہر میں گر گئی ہے پل کا کچھ حصہ ٹوٹا ہوا اور کار کے ٹائر کے نشان بھی موجود تھے، اس پر پولیس اور ریسکیو 1122 نے کار کو تلاش کر لیا جبکہ سب انسپکٹر محمد ازرم کی لاش کی تلاش کیلئے غوطہ خور پارٹیاں مصروف عمل رہیں تاہم ابھی تک لاش برآمد نہیں ہو سکی ۔

اٹک سٹی:نئے سبزی بازار میں رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں ‘غیر قانونی اڈا بنا لیا ،شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا 
نئے سبزی بازار میں رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں ‘غیر قانونی اڈا بنا لیا ،شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ‘نئے سبزی بازار کے قریب رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اڈا قائم کر کے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔ڈرائیور سواریوں بیٹھانے کے بہانے رکشے سڑک پر کھڑے کر دیتے ہیں اور آپس میں مقابلہ کی صورتحال پیدا کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر کوئی شریف شہری رکشہ ڈرائیور کو سڑک پر رکشہ کھڑا کرنے سے منع کرتا ہے تو اُس سے جھگڑا شروع کر دیتے ہیں شام 4سے 6بجے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور روزانہ شہریوں اور رکشہ ڈرائیوروں کے درمیان جھگڑا معمول بن چکاہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ، ڈی ایس پی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی رکشہ اڈاکو ختم کیا جائے ۔ 

اٹک سٹی اورحضروشہر اور گردو نواح میں سوئی گیس کا پریشر کم ‘طلباء و طالبات ناشتہ کیے بغیر سکولوں پر جانے پر مجبور 
اٹک سٹی اورحضروشہر اور گردو نواح میں سوئی گیس کا پریشر کم ‘طلباء و طالبات ناشتہ کیے بغیر سکولوں پر جانے پر مجبور ،محکمہ سوئی گیس کا عملہ دودھ پی کر سو گیا ۔شہریوں کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اٹک شہر پی ایم اے ڈی کالونی صدر کینٹ ، محلہ بجلی گھر، محلہ شاہ آباد، محلہ جمیل ٹاؤن، پیپلز کالونی، دارالسلام کالونی، فاروق اعظم کالونی، شکردرہ ، شین باغ، سروالہ، مرزا، ڈھوک فتح میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے گیس نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے صبح 6بجے سے گیارہ بجے تک گیس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے شہریوں کا شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے طلباء و طالبات ناشتہ کرنے کے بغیر سکولوں اور کالجو ں میں جانے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ، منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس ، جنرل منیجر سوئی گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سوئی گیس کا پریشر درست کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوں گے ۔ 

حضروسٹی:ہماری پہچان ہمارا ادارہ پاکستان پوسٹ ہے ‘ہمیں اس ادارہ کی بہتری کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہو گا ؛ ظفر علی ملک 
ہماری پہچان ہمارا ادارہ پاکستان پوسٹ ہے ‘ہمیں اس ادارہ کی بہتری کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہو گا ،حضرو اور اٹک کے دورہ کے موقع پر اپنے عملہ کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس لگن اور چیلنج کو قبول کر کے ہمارا عملہ عوامی خدمت میں مصروف ہے ،یہ جذبہ ادارے کی بہتری محکمے کی کامیابی اور ملکی عزت میں اضافے کا باعث ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر جنرل ظفر علی ملک نے جی پی او اٹک میں اپنے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان پوسٹ محمد عارف بنگش اور سینئر پوسٹ ماسٹر نور محمد ضیاء نے بھی خطاب کیا اور اُن کی اٹک آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض امتیاز شیخ نے انجام دیے ۔تلاوت حافظ نوید احمد اور نعت شریف جاوید اختر نے پڑھی سابق ملازم محمد سعید صدیقی ،داؤد غیور ، محمد ایوب شاد، عزیز اللہ خان سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا ظفر علی ملک نے کہا کہ میرے تمام عملے کو جو کہ پہلے ہی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں اور زیادہ اخلاق او محبت کے ساتھ عوام سے بر تاؤ کرتے ہوئے آنے والے صارفین کو عزت اور احترام دیں تاکہ ہر جگہ پاکستان پوسٹ کے عملہ کے اخلاق اور اچھے بر تاؤ کی بات سنائی دے اور لوگ آپ کے اخلاق کی وجہ سے پاکستان پوسٹ کا رخ کریں آخر میں انہوں نے سینئر پوسٹ ماسٹر نور محمد ضیاء اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد عارف بنگش سمیت تمام عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور اتنی اچھی پروقار تقریب منعقدکر نے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔

اٹک سٹی:وزیر اعظم عمران خان عوام کی خدمت اور ملکی استحکام کیلئے جدوجہدکررہے ہیں ؛ آفتاب احمد قریشی
رہنما تحریک انصاف میجر گروپ آفتاب احمد قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی خدمت اور ملکی استحکام کیلئے جدوجہدکررہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔حکومت کیخلاف مورچہ زن سابقہ حکمران اپنے احتساب سے خوفزدہ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں چور مچائے شور کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اداروں کی مضبوطی اور ملک کو ترقی یافتہ بنا نا پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے ۔انٹر پارٹی الیکشن سے نظریاتی اور پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنان کو خدمت کا مزید موقع میسر ہوگا ،نظریاتی کارکنا ن ہی پاکستان تحریک انصاف کا اصل قیمتی اثاثہ ہیں۔ 

اٹک سٹی:پنشن کیسز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
پنشن کیسز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو) شاہد عمران مارتھ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اٹک ڈاکٹر ابو بکر ملک، ضلع بھر کے محکموں کے افسران اور ان کے نمائندوں نے شر کت کی،اجلاس میں رواں اور آئندہ سال ریٹائر ہو نے والے ملازمین کے 108 پنشن کیسز کا جا ئزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق پنشن کیسزکو جلد از جلد مکمل کروا کر رپورٹ ڈی سی آفس جمع کراوئیں تا کہ ریٹائر ہو نے والے ملازمین کو بر وقت پنشن کا اجراء کیا جا سکے، ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ پینشنرز کو سہولت دینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس) کے دفتر میں پینشنرز ڈیسک بھی قائم کیا گیاہے جہاں سے پینشنرز اپنے کیسز کے متعلق معلو مات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں،ڈی او (آئی پی ڈبلیو ایم) ظہیر احمد خان اس کے فوکل پرسن ہیں،متعلقہ افراد ان سے 057-9316122پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اٹک خوردنارکاٹکس کنٹرول کے عملہ نے کے پی کے سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول ضلع اٹک کے عملہ نے کے پی کے سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کی 1100 گرام چرس گردہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے رکن کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنڑول پنجاب کی ہدایت پر انسپکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول ارشد اقبال اور طاہر محمود نے کانسٹیبلان سجاد ، عبید اور حسنین کے ہمراہ کے پی کے سے آنے والی مسافر گاڑی میں سوار مسافر سکنہ پشاور سے دوران چیکنگ 1100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس گردہ برآمد کر لی جس قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:قومی ووٹرز ڈے کے حوالہ سے سیمینار اور واک کا اہتمام بلدیہ ہا ل اٹک میں کیا گیا 
قومی ووٹرز ڈے کے حوالہ سے سیمینار اور واک کا اہتمام بلدیہ ہا ل اٹک میں کیا گیا جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اٹک مہرین فہیم عباسی تھیں ۔سیمینار میں وائس چےئر مین بلدیہ ملک طاہرا عوان ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف ، کو نسلر حاجی ملک محمد اکرام خان ، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف ، چیف آفیسر بلدیہ خلیل احمد نےئر ، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ جاوید اقبال بھٹی ، سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور دیگر متعلقہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی اور دیگر مقررین نے کہا کہ جمہوری ممالک میں ووٹ بنیادی حیثیت کا حامل ہے اور جہاں بھی حکومت جمہوری طریقہ سے منتخب ہو کر آتی ہے ان مما لک میں ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس کے ذریعہ ہم اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر تے ہیں اس لیے آج کے ترقی یافتہ دور میں ضروری ہے کہ ہم ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کے ذریعہ اپنے ملک کا بہترین فیصلہ کر یں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر ملک بھر میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے اور ووٹرز کو اس سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کیلئے قومی ووٹرز ڈے کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ملک بھر میں عوامی آگاہی کیلئے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں عوام کو چاہیے کہ ان تقریبات میں بھر پو ر حصہ لے کر اپنے ووٹ سے متعلق آگاہی حاصل کر یں اور اس کے درست استعما ل کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں مقررین نے انتخابی عمل میں خواتین کے بھر پور کردار پر بھی زور دیا قبل ازیں الیکشن آفیسر ضیغم الطاف نے قومی ووٹرز ڈے کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور قومی ووٹرز ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پرڈ سٹرکٹ الیکشن کمشنر کا دفتر ووٹرز کی رہنمائی کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے تاہم ووٹرزاپنے ووٹ سے متعلق معلوما ت کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ ، ہیلپ لائن 8300 اورڈ سٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں الیکشن آفیسر ضیغم الطاف نے کہا کہ 2013 ء کے عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 51 فیصد تھا جو 2018 ء کے عام انتخابا ت میں بڑھ کر 53 فیصد ہو گیا الیکشن کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے ووٹرز کی رجسٹریشن ان کے شناختی کا رڈ کے مطابق کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ووٹرز 31 دسمبر 2018 ء تک ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ خواجہ سراؤ ں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق بھی معاملا ت حل کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے اور الیکشن کے عمل کو ہر ممکن حد تک شفاف بنانے کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقے اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بھر پور ساتھ دیں اور اس طر ح انتخابی عمل میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں بعد ازاں قومی ووٹرز ڈے کے حوالہ سے بلد یہ ہا ل سے ضلع کونسل ہا ل تک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شر کاء کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے صدارت کی 
ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے صدارت کی ،اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف،ڈی ایم او احسان اللہ ،ضلع بھر کے محکمہ تعلیم کے افسران اور مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بحث کی گئی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ان سکیموں کو مکمل کریں تاکہ طلباء وطالبات اس کا فائدہ اٹھا سکیں ۔اجلاس میں ضلع بھر کے سکولوں اور افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا کارکردگی سے متعلق سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف اور ڈی ایم او احسان اللہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس میں ڈی ایم او اور ما نیٹرنگ ٹیم کی کارکر دگی کو بے حد سراہا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح تمام طبقوں کو بلا تفریق معیاری تعلیم کی فراہمی ہے ، جس کے لیے ضروری ہے کہ محکمہ تعلیم اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اعلیٰ نتائج کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ محکمہ تعلیم کا ہر استاد اور ہر افسر مکمل دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی کے ذریعے ہی ہم اپنے معاشرے میں مثبت اقدامات کر سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے محکمہ تعلیم کو اپنی مجموعی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ 

اٹک سٹی:تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو 100دنوں میں کوئی ریلیف نہیں دیا ،عوام کو سبز باغ دکھائے گئے ؛محمد سلیم شہزاد
تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو 100دنوں میں کوئی ریلیف نہیں دیا ،عوام کو سبز باغ دکھائے گئے ،100دنوں میں بجلی ، گیس ،پڑول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا کسی شعبہ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا ،ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر محمد سلیم شہزادنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وعدو ں کی تکمیل میں ناکامی پر حکومت اپنی ناکامیوں کااعتراف کرے حکومت لمبی تقریوں اور سنہرے خواب دکھانے کی بجائے عملی میدان میں کارگردگی دکھائے ،تبدیلی کے پہلے 100دن عوام پر قہر بن کر گذرے مہنگائی لوڈشیڈنگ اور اشیاء خوردنوش میں اضافہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوچکاہے ۔محمد سلیم شہزاد نے کہا عمران خان نے الیکشن مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیئے نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ، اقتدار میں آکر کوئی ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دیا جس سے پاکستان اور عوام کو فائدہ ہو تحریک انصاف کی حکومت کے 100دنوں میں جتنی مہنگائی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ ن نے اپنے پانچ سالہ دورے اقتدار میں ہر شعبہ میں عوام کو ریلیف دیا لوڈ شیڈنگ ختم کی پڑول کی قیمتی کم کی مہنگائی میں قابو پایا ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور حکومت میں عوام دوست پالیسوں اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جبکہ موجودہ حکومت غریب آدمی پر عرصہ حیات تنگ کررہی ہے ۔

اٹک سٹی:ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ،صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے کی 
ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) اٹک طارق خان نیازی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع ) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ( توسیع ) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ( توسیع ) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور ان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے تمام متعلقہ افسران کو ان سکیموں کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کے لئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے ملک کو خوراک کے معاملہ میں خود کفیل بنایا جاسکے زراعت ہمارے ملک کی معیشت کا سب سے اہم فیکٹر ہے اور اس کی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس شعبۂ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے تمام فیلڈ افسران کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں حکومت جس طرح آبپاش رقبہ میں اضافہ کے لئے پانی کے وسائل کی فراہمی کے لئے اسی فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے فیلڈ سٹاف اور افسران کسانوں کو اس بارے مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح کی معاونت اور راہنمائی بھی فراہم کریں ۔ 

























No comments:

Post a Comment