News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.
اٹک سٹی:ملک کے دیگر حصوں کی طرح نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت ضلع اٹک میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا
ملک کے دیگر حصوں کی طرح نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت ضلع اٹک میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، ڈسٹرکٹ مرکزی سیر ت کمیٹی (رجسٹرڈ) اٹک کے زیر اہتمام 53واں سالانہ جشن عید میلاد النبیﷺ کا جلوس شایان شان طریقے سے شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم(لالہ زار گراؤنڈ) سے شروع ہوا جس میں 147میلاد پارٹیوں نے شرکت کی ۔جلوس کا افتتا ح مہمانان خصوصی ڈی سی عشرت اللہ خان نیازی اور ڈی پی او حسن اسد علوی نے کی جبکہ جلوس کی قیادت کر نے والوں میں چیئر مین بلدیہ اٹک نا صر محمود شیخ، وا ئس چیئر مین ملک طاہر اعوان، اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک حا جی محمد اکر م خان ، چیف آفیسر خلیل احمد نیئر اعوان، سینئر ہیڈ ما سٹر گور نمنٹ پا ئلٹ سکول شیخ آصف محمود صدیقی، صاحبزادہ پیر سید عطاء اللہ شاہ گیلانی سجادہ نشین ڈھیر شریف ، رہنما جے یو پی صاحبزاد ہ وحید احمد آف دریا شریف، ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی، نگرانِ اعلیٰ حاجی محمدالیاس،نائب نگرانِ اعلیٰ و صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان،ڈپٹی نگران اعلیٰ چوہدری افتخار احمدصراف، صدر مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس،جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان،سینئر نائب صدرڈاکٹر عرفان قادری، نائب صدور سید اقبال حسین وارثی، محمد اکمل، سالار اعلیٰ سید منصور الحق، نائب سالار اعلیٰ محمد قیوم بٹ، ڈپٹی سالار اعلیٰ خالد محمود اعوان، کنٹرولر ملک شیر افضل خان آف نور پور کرم علیہ، سیکرٹری مالیات حاجی محمد خلیل، نائب سیکرٹری مالیات چودھری شہزاد احمد، سیکرٹری نشر و اشاعت ریاض احمد بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری نشرو اشاعت صبغت اللہ بابر، سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک لبیک پاکستان حفیظ اللہ علوی ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی تحریک لبیک پاکستان ملک عمر ارشد ایڈووکیٹ ، مرکزی ناظم اعلیٰ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان شہزاد احمد چشتی، مرکزی نا ئب صدر اے ٹی آئی ضیاء الرحمن نورانی، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی محمد عارف بھٹی، علامہ رفاقت علی حقانی، مولانا محمد یوسف حقانی ، قاری محمد اکرام خان علوی، پیر سجاد حسین بخاری، سیر ت کمیٹی یو تھ فورس کے حافظ نصر ت علی خان کے علاوہ ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی جلوس اپنے روایتی راستوں بلدیہ اٹک، کمیٹی چوک، سستا بازار، پلیڈر لائن، فوارہ چوک، مدنی چوک، برق روڈ، منصب چوک،پرانی سبزی منڈی چوک، کشمیر چوک، ستار چوک، سول بازار، صرافہ بازار سے ہوتا ہوا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 پر سہ پہر اختتام پذیر ہو ا جہاں جلوس اور میلاد پارٹیوں کے ہزاروں شرکا ء کے لئے لنگر کا وسیع انتطام مو جود تھا ۔
اٹک سٹی:پینشن کیسز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
پینشن کیسز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک طارق خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ضلع بھر کے محکموں کے افسران اور ان کے نمائندوں نے شر کت کی اجلاس میں آئندہ سال ریٹائر ہو نے والے ملازمین کے پینشن کیسزکا جائزہ لیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک طارق خان نیازی نے ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق پینشن کیسزکو جلد از جلد مکمل کروا کر رپورٹ ڈی سی آفس جمع کراوئیں اے ڈی سی جی نے اس موقع پر کہا کہ پینشنرز کو سہولت دینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس) کے دفتر میں پینشنرز ڈیسک بھی قائم کیا گیاہے جہاں سے پینشنرز اپنے کیسز کے متعلق معلو مات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ڈی او (آئی پی ڈبلیو ایم) ظہیر احمد خان اس کے فوکل پرسن ہیں متعلقہ افراد ان سے 057-9316122پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اٹک سٹی:ہمیں نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنا چاہئے ،اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز ہے ؛ایمان طاہر
چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر نے کہا کہ ہمیں نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنا چاہئے ،اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز ہے ۔اس نعتیہ مقابلے سے بچوں کو نبی کریم ؐ سے اپنی محبت کے اظہار کا موقع ملا ہے ،نبی کریمﷺسے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ نماز قائم کرنا اور مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے ۔درود شریف پڑھنے سے مجھے ضلع کونسل میں کامیابی حاصل ہوئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع کونسل اٹک کے زیر اہتمام تین روزہ تقریبات کے آخری روز ''جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ نعتیہ مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر پرنسپل محمد علی ڈگری کالج میڈیم طاہرہ ، مسز امینہ نشاط جعفری ، مسز ظہور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز راجہ امجد ، داود کیانی ، شہباز قادر ، چیئرمین یونین کونسل یاسر خان جلالیہ ، جمشید افتخار شاہ مرزا ، سردار وسیم امیتاز ایڈووکیٹ سرگ سالار ، حاجی محمد سعید اعوان شمس آباد ، سید زاہد حسین شاہ باہتر اور دیگر چیئرمین یونین کونسل ، معززین علاقہ ، سرکاری اور نجی سکولوں کے سربراہان ، سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ خواتین اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی چیئر پرسن ایمان طاہر نے اپنی جیب سے لاکھوں روپے کے انعام دیئے جن میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے جو 2 خوش نصیبوں کو 50/50 ہزار روپے جبکہ دوسری پوزیشن پر آنے والے 2 خوش نصیب طلباء و طالبات کو 25 پچیس ہزار اور تیسری پوزیشن والے 2 خوش نصیبوں کو 10/10 ہزار روپے دیئے گئے ۔
اٹک سٹی:محکمہ صحت کی ضلعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
محکمہ صحت کی ضلعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلا س کی صدار ت کی ۔ اجلاس میں ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر محسن اشرف ،ضلع بھر کے ڈی ڈی ایچ اوز ایم ایس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جلاس میں ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر محسن اشرف نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو محکمہ صحت کی کارکر دگی کے حوالے سے بریفنگ دی بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے پنجاب حکومت کی جانب سے دئیے گئے بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں جب کہ باقی اہداف کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ضلع کے مجموعی نظام میں اہم ترین حیثیت کا حامل ہے جس سے عوامی فلا ح وابستہ ہے ،اس لیے ضروری ہے کہ محکمہ صحت کہ تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بہترین طریقے سے عوا م کی خدمت کریں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کو تاہی کا مظاہرہ نہ کریں ڈی سی اٹک نے کہا کہ انہوں نے ضلع بھر کے ہسپتالوں کے ہنگامی دورے شروع کیے ہوئے ہیں اور وہ تمام ہسپتالوں کی کارکردگی کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے محکمہ صحت کو اپنی مجموعی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اٹک سٹی:جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں مصطفائی میلاد موٹر سائیکل ریلی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی
جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں مصطفائی میلاد موٹر سائیکل ریلی زیارت پارک سے نکالی گئی جو اپنے مقررہ کردہ راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں جیپ ، کاروں ، موٹر سائیکل سواروں کی کثیر تعداد موجود تھی ،ریلی کی قیادت کرنے والوں میں نگران اعلیٰ ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی ( رجسٹرڈ ) اٹک الحاج محمد الیاس ، نائب نگران اعلیٰ راشد الرحمان خان ، صدر حاجی محمد الماس ، سینئر نائب صدر الحاج ڈاکٹر عرفان قادری ، جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ رفاقت علی حقانی ، سابق مرکزی رہنما اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، سابق مرکزی صدر انجمن نوجوانان اسلام محمد شہزاد چشتی ، علامہ نیاز اعوان ، علامہ یاسر اعوان اور دیگر نے شرکت کی بعدازاں ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی ( رجسٹرڈ ) اٹک کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس فوارہ چوک سے نکالا گیا جس میں ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی ( رجسٹرڈ) اٹک کے عہدیداران رہنما سنی تحریک سید ممتاز حسین شاہ کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اٹک سٹی: ڈی ای اور سیکنڈری اٹک کا گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 پر چھاپہ ‘دس معلمات غیرحاضر پائی گئیں
ڈی ای اور سیکنڈری اٹک کا گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 پر چھاپہ ‘دس معلمات غیرحاضر پائی گئیں ،ڈی ای او سیکنڈری کا شدید اظہار برہمی غیر حاضر معلمات کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ ‘تفصیلات کے مطابق ڈی ای او سیکنڈری راجہ امجد اقبال نے صبح ساڑھے آٹھ بجے گرلز ہائیر سکول پہ چھاپہ مارا سکول ٹائم ہونے کے باوجود دس معلمات غیرحاضر تھیں ۔ ڈی ای او سیکنڈری راجہ امجد اقبال نے غیرحاضر معلمات کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کردیا ،انہوں نے تمام سکول سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ دیر سے آنے والے اور غیرحاضر رہنے والے اساتذہ کی رپورٹ فوری طور پر اعلیٰ افسران کو کریں تاکہ غیرحاضر مردو خواتین اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے ۔محکمہ تعلیم میں غیرحاضر رہنے والے اور کام چور اساتذہ کی محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں ‘حکومت تعلیم کی بہتری کے لیے مکمل طور پر یکسو ہے محکمہ کسی صورت ایسے افراد کو برداشت نہیں کرے گا جو شعبہ تعلیم کے ساتھ مخلص نہیں انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ ایسے تمام اساتذہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جو سکولوں سے غیرحاضر رہنے کو معمول بنائے ہوئے ہیں ۔
اٹک سٹی: پاسپورٹ آفس اٹک میں تحریک انصاف کی حکومت کے منشور کی کھلم کھلا خلاف ورزی ‘آفس میں ٹاؤٹ مافیا کا راج
پاسپورٹ آفس اٹک میں تحریک انصاف کی حکومت کے منشور کی کھلم کھلا خلاف ورزی ‘آفس میں ٹاؤٹ مافیا کا راج نظر آتا ہے ،پاسپورٹ آفس کے احاطہ میں پاسپورٹ کی غرض سے آنے والے سائلین ٹاؤٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبورہیں ،پاسپورٹ آفس میں نہ تو معلومات سنٹر ہے اور نہ ہی سائلین کو معلومات حاصل کر نے کے لیے دفتر میں جانے دیا جاتا ہے۔ دفتر کے گیٹ پر سے ہی سائلین کو سیکورٹی گارڈ روک دیتے ہیں ،دفتر کے کیٹ پر کھڑ ے ٹاؤٹ سائلین سے 500 سے 1000 روپے فائل کے نام پر وصول کر کے پاسپورٹ فیس کا چالان بنا کر دیتے ہیں ۔پاسپورٹ کے حصول کے لیے قومی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ فیس چالان کے علاوہ کسی فائل یا دیگر ڈاکومنٹ کی ضرورت نہیں‘ سائلین نے میڈیا کو بتا یا کہ باہر ٹاؤٹ کو اضافی پیسے دینے والوں کو اندر لائن میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں ،عوام الناس نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر مملکت برائے داخلہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
گاؤں عدل زئی :موٹرسائیکل اوررکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ضیاء الرحمن آف لکوڑی موقع پر ہی جاں بحق
حضرو شہرکے نواحی علاقہ عدل زئی میں موٹرسائیکل اوررکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ضیاء الرحمن آف لکوڑی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس چوکی لکوڑی تھانہ حضرو نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اٹک سٹی:ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر قانونی طور پر نافذ ٹول ٹیکس میں 30 روپے تک بڑھا دیئے ؛رپورٹ
ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک نے غیر قانونی طور پر نافذ ٹول ٹیکس میں اس سال جولائی میں 10 روپے فی گاڑی سے بڑھا کر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 30 روپے تک بڑھا دیئے ،ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج ، ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک سے ان کے دفتر میں صدر ٹرانسپورٹ جنڈ بسال روٹ ، سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل سرگ سالار حاجی ملک نور حسین کی سربراہی میں ٹرانسپورٹروں نے ملاقات کر کے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور ان سے اس ٹیکس کی بابت نوٹیفیکشن مانگا جو ان کے پاس نہیں تھا اور نہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ریکارڈ میں کوئی ایسا نوٹیفکیشن موجود ہے جو مالی سال 2018-19 کیلئے جاری شدہ ہو ، ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک نے ٹرانسپورٹروں کے وفد کے ہمراہ آئے ہوئے میڈیا کے نمائندگان کو بھی مذاکرات میں شرکت اور کوریج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا وہ وفد کو اپنی کسی بات سے مطمعین کر سکے اور وہ اسی بات پر زور دیتے رہے کہ آپ اس سلسلہ میں ٹیکس ادا کرتے رہیں اور اس بابت عدالت میں دعویٰ دائر کر دیں انہوں نے کہا کہ جاوید نامی شخص بھی اس سلسلہ میں عدالت میں گیا ہوا ہے اس کے مقدمہ کے فیصلہ تک آپ یہ ٹیکس دینے کے پابند ہیں اور ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے وفد کو کہا کہ آپ مجھ سے نوٹیفیکیشن طلب نہیں کر سکتے ، وفد کی ملاقات کے بعد بھی انہوں نے میڈیا سے ملنے سے انکار کر دیا اس موقع پر صدر ٹرانسپورٹ جنڈ بسال روٹ حاجی ملک نور حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک نے اپنی تعیناتی کے بعد سے غیر قانونی اقدامات کو فروغ دیا ہوا ہے اور اب وہ ٹرانسپورٹروں کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تنگ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ٹھیکیدار سے ملی بھگت کر کے وہ غیر قانونی ٹیکس وصول کر رہے ہیں جس کے خلاف منتخب نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک اور دیگر منتخب ممبران نے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر شکایات کی تھیں انہوں نے ٹوٹیفیکیشن نہ دینے کے بارے میں بتایا کہ حکومت پاکستان نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ہر قسم کے سرکاری کاغذات دینے کی اجازت دی ہوئی ہے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کی جانب سے انکار حکومتی پالیسی کی نفی اور حکومت کے منظور شدہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی بڑی مثال ہے انہوں نے صدر ، وزیر اعظم ، وفاقی وزیر دفاع ، وفاقی سیکرٹری ، دفاع حکومت پاکستان ، ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ حکومت پاکستان ، چیئرمین نیب ، صدر کنٹونمنٹ بورڈ کمانڈانٹ آرٹلری سنٹر ، نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک ملک شاہنواز اعوان اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کے غیر قانونی اقدامات پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے غریب ٹرانسپورٹروں کو اس غیر قانونی سے نجات دلائی جائے ۔
اٹک سٹی:بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم تقریب جناح پار ک اٹک میں منعقد ہوئی
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم تقریب جناح پار ک اٹک میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی تھے۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن اٹک طاہر کاشف،ڈی ایم او اٹک احسان اللہ ، ڈی او لٹریسی میمونہ انجم کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے،بچوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بچوں نے مختلف کھیل اور دیگر سرگر میاں پیش کیں جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اس طرح کی مثبت سرگرمیاں معاشرے میں تعمیری کردار ادا کر نے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔بچے ہمارے معاشرے کی بنیاد ہیں جن کی وجہ سے معاشرہ پروان چڑھتا ہے اور ایسی سرگرمیاں بچوں کو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی جانب راغب کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اہم تقریب میں رسمی ،غیر رسمی تعلیمی اداروں کے بچوں نے شرکت کی اور اپنی سرگرمیوں سے حاضرین سے داد وصول کی۔ہمیں چاہیے کہ ہم بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف بھر پور توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں کارآمد شہری کے طور پر سامنے آئیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
اٹک سٹی:ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی کی صدارت میں منعقد ہوا
ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام محکموں کے متلعقہ افسران نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ہر موسم میں ڈینگی کے خطرے سے آگاہ رہتے ہوئے اس کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ ہم اس سے مستقل طور پر محفوظ رہ سکیں انہو ں نے کہا کہ اس جان لیوا موذی مرض نے اس سے قبل بھی ملک کے بہت سے علاقو ں میں جانی نقصان کیا ہے ۔اس لئے ہمیں اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی آگاہی کے لئے تمام تر ذرائع کو استعمال کیا جائے ۔ انہو ں نے تمام متعلقہ محکموں کو ڈینگی کے تدارک کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور محکمہ صحت کو اس بارے میں ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کو صرف عوامی شرکت سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام الناس کو اس بارے میں مکمل آگاہی دی جائے تاکہ وہ اس متعلق حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق تمام اپنی تیاریاں بھرپور رکھیں اور مانیٹرنگ کی ذریعے تمام علاقوں میں جہاں کہیں بھی پانی کھڑا ہے وہاں سے اس کی نکاسی کریں او ر شہریوں کو بھی اس بارے میں بتائیں کہ وہ جہاں کہیں بھی اپنے علاقوں میں پانی کے گھڑوں وغیرہ کو دیکھیں فوری طور پر وہاں سے نکاسی کا اہتمام کریں اور متعلقہ محکموں کو فوری آگاہ کریں ۔انہو ں نے کہا کہ عوام خود اور اپنے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لائیں ۔ پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر کی صورت میں مچھر مار لوشن کا استعمال کریں۔شام کے اوقات میں خصوصی طور پر احتیاط کی جائے جہاں مچھروں کا خطرہ وہاں سے دور رہیں ۔ اپنے گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ۔گھروں میں موجود گملوں اور دیگر ایسی اشیاء جہاں پانی کھڑا ہونے کا احتمال ہو ان کو فوری خشک کریں۔انہو ں نے اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو اپنے فرائض دیانداری اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔
تحصیل حضرو:نیشنل ہاویز اینڈ موٹروے پولیس کامرہ بیٹ 3 موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کر دیا
نیشنل ہاویز اینڈ موٹروے پولیس کامرہ بیٹ 3 موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کر دیا جس میں خاص طور پر ایسے سکولز اور کالجز کو منتخب کیا گیا ہے جو کہ ہائی ویز کے نزدیک ہیں اور طلباء سکول آتے جاتے وقت ہائی ویز کو استعمال کرتے ہیں ،گورنمنٹ کالج حضرو اور گورنمنٹ ہائی سکول حاجی شاہ میں ایم ای یو موبائل ایجوکشن یونٹ کے انچارج انسپکٹر اسلام دانش اور ایڈمن آفیسر انسپکٹر ملک اسلام نے سکول اور کالج کے طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالہ سے مفید اور تفصیلی لیکچر دیا اس دوران انہوں نے طلباء کو بتایا کہ جو بندہ روڈ کو استعمال کرتا ہے چاہے وہ پیدل ہو ، سائیکل یا موٹرسائیکل استعمال کرتا ہے اس کے لیے بھی ورڈ سیفٹی کا نالج ہونا ضروری ہے تب ہی وہ اپنی اور دوسروں کی
قیمتی جان بچا سکتا ہے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج حضرو ماجد وحید بھی موجود تھے ۔
اٹک سٹی:اداروں کا احترام اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے منشور میں شامل ہے جس پر ہر صورت عمل کیا جائے گا ؛ندیم رضا خان
اداروں کا احترام اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے منشور میں شامل ہے جس پر ہر صورت عمل کیا جائے گا ،گزشتہ چند ماہ سے صحافیوں اور بعض اداروں کے درمیان چند مفاد پسند عناصر نے غلط فہمیاں پیدا کیں جو اب دور ہو چکی ہیں جن کی اصل میں کوئی حقیقت نہیں تھی ۔ان خیالات کا اظہار اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس عام سے چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے اپنی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا ۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، سیکرٹری اطلاعات ہشام خان اعوان ، سیکرٹری تقریبات رضوان عالم اعوان ، چیف فوٹو گرافر صوفی فیصل بٹ ، ملک محمد اعظم اعوان ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنر نلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، جاوید کشمیری ، طارق محمود ، ڈاکٹر لیاقت منیر ، حافظ نصرت علی خان ، ندیم حیدر ، حر عباس ، شیخ مسعود احمد ، رانا امجد علی ، جبار احمد تبسم ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، ملک غلام حسین اعوان ، حاجی سلیم خان ، قاری خلیل احمد ، راشد علی ، سعید آفریدی ، شہریار بٹ ، طارق چھوغوری ، سعید صدیقی ، محمد عمران ، آفتاب احمد قریشی ، محمد سعید ، ممتاز خان ، محمد نعیم اور دیگر موجود تھے چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کی اہمیت نہ صرف مسلم�ۂ بلکہ موجودہ گلوبل ویلیج کے دور میں اس کی افادیت کئی گنا بڑھ چکی ہے صحافت دو دھاری تلوار ہے اس کا صحیح استعمال معاشرے کی اصلاح اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ نے بانی منصب حسین خان ( مرحوم ) نے جو پودا لگایا اسے بعدازاں محمد اکبر خان یوسف زئی ، انوار فیروز ، سید عاشق کلیم ، محمد یحییٰ بٹ ، ملک محمد سلیم ، شہید صحافت اسلام آباد ملک محمد اسمٰعیل خان ، سید تحسین حسین ( مرحومین ) نے اس کی آبیاری کر کے اسے تناور درخت بنا یا ان کاوشوں میں عرفان اللہ صدیقی اور سید قمرالدین ( ایم اے جنرنلزم گولڈ میڈلسٹ پنجاب یونیورسٹی ) سمیت دیگر سینئر صحافیوں کی بھی دن رات کی انتھک محنت شامل ہے اٹک پریس کلب رجسٹرڈ نے ہمیشہ جمہوری اقتدار اور حکومتی اداروں کا احترام کیا ہے اور بے جا محاذ آرائی سے گریز کیا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر کاربند رہیں گے اس نام نہاد محاذ آرائی کے دوران اگر کسی ادارہ کے بارے میں کوئی نازیباہ اور غیر شائستہ الفاظ کا استعمال ہوا ہے تو اس پر میں اور میرے رفقائے کار معذرت خواہ ہیں حکومتی اداروں کو اس امر کی یقین دھانی کراتے ہیں کہ مستقبل میں صحافیوں اور حکومتی اداروں کے درمیان مثالی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو گی ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی ، اسلام کی سر بلندی کیلئے حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ مل کر چلیں گے اور اٹک پریس کلب رجسٹرڈ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہیں ۔
حضروسٹی:چھچھ انٹرچینچ ٹول پلازہ کے مقام پر ہائی ایس خطرناک حادثے کا شکار ‘ ڈرائیور جان بحق
چھچھ انٹرچینچ ٹول پلازہ کے مقام پر ہائی ایس خطرناک حادثے کا شکار ، حادثہ تیزرفتاری میں بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا ۔44 سالہ ڈرائیور رفاقت ولد سردار خان سکنہ گڑھی علی زئی راولپنڈی سے واپس حضرو آ رہا تھا کہ چھچھ انٹرچینچ کے مقام پر گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ،گاڑی میں صرف ایک شخص سوار تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں منتقل کر دیا گیا ۔
حاجی شاہ (اٹک):حاجی شاہ روڈ پر جنرل سٹور میں مسلح ڈکیتی ‘چار سے پانچ نامعلوم چور ایک لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار
حاجی شاہ روڈ پر جنرل سٹور میں مسلح ڈکیتی ‘چار سے پانچ نامعلوم چور ایک لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھانہ اٹک خورد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔
اٹک سٹی:حکومت پنجاب خصوصی تعلیم کے میدان میں بے شمار اقدامات کر رہی ہے؛ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی
ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خصوصی تعلیم کے میدان میں بے شمار اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں خصوصی تعلیم کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ڈی او اسپیشل ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے بغیر ہمارا تعلیمی نظام نا مکمل ہے اجلاس میں ڈی سی کو اسپیشل ایجوکیشن کے میدان میں کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ وہ بہت جلد ضلع بھر کے اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کا دورہ کریں گے ۔
اٹک سٹی:اسسٹنٹ کمشنر محمد عاطف نے شہر میں لگے غیر قانونی سائن بورڈز اور بل بورڈز گرا دئیے
ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عاطف نے شہر میں لگے غیر قانونی سائن بورڈز اور بل بورڈز گرا دئیے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا یہ غیر قانونی سائن بورڈز اور بل بورڈز ناجائز تجاوزات کا حصہ ہیں جنہیں حکومت پنجاب کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں گرایا جارہا ہے اور یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا ،اسسٹنٹ کمشنر محمد عاطف نے کہا کہ وہ اس وقت پوری تحصیل کا دورہ کر رہے ہیں اور تحصیل میں جہاں بھی ناجائز تجاوزات موجود ہیں ان کا مکمل صفایا کیا جارہا ہے ۔
اٹک سٹی: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے لگایا گیا پلانٹ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے لگایا گیا پلانٹ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ نے شہر کے وسط میں ہسپتال کا خطر ناک کچرا جلانے کا پلانٹ لگایا ہے جو ماحولیاتی آلودگی پھلانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی صحت کیلئے بھی انتہائی مضر ہے اور اس کیساتھ ساتھ حکومتی دعوؤں کی بھی نفی کر رہا ہے، غریبوں کے بھٹے تو بند کر دیے گئے مگر اب ان کا ازالہ کون کرے گا شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق ، ایم پی اے یاور بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:جامعہ مدنیہ خانقاہ مدنی کے زیراہتمام سیرت النبٰی ﷺ کے پروگرامز کاباقاعدہ آغازہوگیاہے ؛رپورٹ
جامعہ مدنیہ خانقاہ مدنی کے زیراہتمام سیرت النبٰی ﷺ کے پروگرامز کاباقاعدہ آغازہوگیاہے ،تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع المنور کی مناسبت سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شہر اور گردونوا ح کی مساجد میں سیرت النبی ؐ کے پروگرامات کاباقدہ آغاز گزشتہ روز جامعہ مدنیہ میں ناظم اعلیٰ جامعہ مدنیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مولاناقاضی محمد اسعدالحسینی کے سیرت النبی ؐ کے مطالعہ کی اہمیت کے موضوع پر پش کیے گئے مقالے سے کیاگیا جس میں انہوں نے آقائے دوجہاں ؐ کی سیرت طیبہ پر سیرحاصل بیان کیا اور عوام کے سامنے سیرت البنی ؐ کے مطالعہ کی اہمیت کو بیان کیا ۔پروگرامات کی دیگر تفصیلات کے مطابق 23نومبر مسجد الرحمن 25نومبر مسجد مدنی سنجوال 28نومبر مسجد زکریا30نومبر مسجد نعمان یکم دسمبرمسجد الصحابہ 2دسمبر مسجد عمر 5دسمبر مسجد جیلانی اور 7دسمبر کو مسجد اقصٰی پیپلزکالونی میں بیانات ہوں گے جس سے ممتازعالم دین پیرطریقت مولاناقاضی محمد ارشدالحسینی ،مولاناقاضی محمد اسعدالحسینی ،مولانامفتی عبیداللہ ،مولانامفتی مسعود احمد اور مولاناقاضی محمد ابراہیم ثاقب الحسینی خطاب فرمائیں گے تمام پروگرامات کے انعقاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
اٹک سٹی:مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اٹک کے چیف ایگزیکٹو ملک جاوید اختر کے والد محترم ملک حسن اختر رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے
مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اٹک کے چیف ایگزیکٹو ملک جاوید اختر ، ملک وحید اختر ، ملک سعید اختر اور ملک وسیم اختر کے والد محترم اور ملک عاطف جاوید ، ملک احمد حسن کے دادا جان الحاج ملک حسن اختر رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ مہریہ ٹاؤن میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ سجادہ نشین گولڑہ شریف حضرت قطب الدین کے صاحبزادے کے ہمراہ آئے ہوئے خطیب جامعہ مسجد گولڑہ شریف نے پڑھائی جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، بانی و مہتمم مرکز اہلسنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ علامہ رفاقت علی حقانی ، سجادہ نشین باغ نیلاب پیر سید سجاد حسین بخاری ، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، وائس چیئرمین جاوید کشمیری ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیف فوٹو گرافر صوفی فیصل بٹ کے علاوہ ضلع بھر سے معززین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کرائیں گئیں محروم کو محمد اسلم کالونی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
اٹک سٹی: ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں باباگورو نانک کے جنم دن کے حوالہ سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا
ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں باباگورو نانک کے جنم دن کے حوالہ سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خا ن نیازی ، ڈی پی او حسن اسد علوی ، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال طارق عثمان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں باباگورو نانک کے جنم دن کے انتظامات کے حوالہ سے تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی ،اجلاس میں سکھ یاتریوں کی آمداور باباگورو نانک کے جنم دن کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کی رہائش کا بھی مناسب بندوبست کر لیا گیا ہے سکھ یاتریو ں کوٹرانسپورٹ کی بھی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی مجموعی طور پر یاتریوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے گا جس میں وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادات انجام دیں سکیں انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال فوکل پرسن ہوں گے جبکہ وہ خود تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے ڈی پی او حسن اسد علوی نے اجلاس میں سیکورٹی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ باباگورو نانک کے جنم دن کے حوالہ سے حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔
جی ٹی روڈ ہٹیاں:جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی
جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ، تفصیلات کے مطابق حضرو سے اٹک آنے والی تیز رفتار ویگن نمبر C-1108 جس کا ڈرائیور اسے تیز رفتاری ، غفلت اور لا پرواہی سے چلا رہا تھا ‘بے قابو ہونے کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر واپڈا کالونی کے سامنے 52 سالہ واپڈا کا ملازم محمد ریاض ولد قمر الدین سکنہ حال سویہ تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم اس کے نیچے آ گیا جو اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا ‘کو سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ویگن میں موجود ایک لڑکا بھی زخمی ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امدادفراہم کی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا پولیس نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اٹک سٹی:صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ؛ میجر ر طاہر صادق
رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ‘کسی بھی پولیس افسر کو صحافت جیسے باعزت اور باوقار پیشے سے وابستہ کسی بھی صحافی پر اپنی انا و تسکین کیلئے جھوٹے مقدمات قائم کرنے ، ان کے دفاتر میں بے بنیاد خطوط لکھنے ، صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کی سر انجام دہی سے روکنے ، انہیں حراساں کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی سر پرستی کر کے انہیں صحافیوں کے خلاف استعمال کرنے جیسے اقدامات کو سراہا نہیں جا سکتا اور ان غیر قانونی اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرا کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی تاکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دے سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے جناح ہال ضلع کونسل اٹک میں ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ، اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان بھی موجود تھے وفد میں فتح جنگ سے سینئر صحافی عدیل افضل خان ، شہزاد سید ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، سیکرٹری اطلاعات ہشام خان اعوان ، سیکرٹری تقریبات رضوان عالم اعوان ، چیف فوٹو گرافر صوفی فیصل بٹ ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنر نلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، ڈویژنل چیئرمین ملک ارشد جعفری ، طارق محمود ، ڈاکٹر لیاقت منیر ، ایاز خان ، عمران علی سیفی ، ندیم حیدر ، حر عباس ، محمد عمران زاہد ، شیخ مسعود احمد ، رانا امجد علی ، جبار احمد تبسم ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، ملک غلام حسین اعوان ، ولید احمد ، حاجی سلیم خان اور دیگر موجود تھے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ صحافی معاشرے میں کان اور آنکھ کا درجہ رکھتے ہیں مثبت اور تعمیری تنقید کر کے انتظامیہ حکومت کو سیدھی راہ دکھاتے ہیں ضلع اٹک میں صحافیوں کے خلاف آج سے پہلے کبھی مقدمات درج کرنے کی ریت نہیں تھی موجودہ ڈی پی او اٹک نے تھوڑے عرصہ میں پانچ سے زائد صحافیوں پر مقدمات درج کر کے اور ان کے دفاتر میں خطوط لکھ کر صحافیوں کو دبانے کی کوشش کی ہے اٹک کے کسی بھی صحافی سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کو بتایا گیا کہ اٹک پولیس نے سینئر صحافی سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، ڈاکٹر لیاقت منیر ، ایاز خان ، فرحان اسلم ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات اور انگریزی اخبار ڈان نیوز کے ضلعی نامہ نگار شہزاد سید کو اٹک پولیس کی طرف سے تحریری دھمکیوں ، ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے دھمکیاں اور صحافتی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے سے بھی متعدد بار روکا گیا اس کے علاوہ پولیس کے خلاف حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے پر نہ صرف معلومات کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے بلکہ ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں بھی معمول بن چکا ہے جن کی نگرانی ڈی پی او حسن اسد علوی کر رہے ہیں جبکہ اس پورے عمل میں پی آر او ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر طاہر اقبال ، ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی سب انسپکٹر مظہر حسین اور اسسٹنٹ پی آر او کانسٹیبل محمد وسیم صادق سرفہرست ہیں نگران دور حکومت میں آنے والے پولیس افسران نے صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ دراز کر رکھا ہے آئے روز نت نئے مقدمات قائم کر کے آزادی صحافت پر قدغن لگا دی گئی ہے صحافیوں کو پولیس کے سرکاری ذرائع پسند یا پسند کی بنیاد پر معلومات فراہم کرتی ہے پسندیدہ صحافیوں کو ہر ممکن معلومات کی فراہمی جبکہ حقائق منظر عام پر لانے والے فعال صحافیوں کے پولیس کی پریس کانفرنسوں اور تقریبات میں داخلے بند ہونے کے علاوہ ان کو وٹس ایپ گروپوں سے بھی آؤٹ کر رکھا ہے تاکہ انہیں ان کے صحافتی فرائض میں مشکلات پیش آئیں اور وہ گھٹنوں کے بل ان افسران کے سامنے دو زانوں ہو کر ان سے معافی کے طلبگار ہوں اس پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ حقائق سامنے لائے جائیں گے صحافیوں کی عزت نفس کو کسی صورت مجروع نہیں ہونے دیا جائے گا تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے مرکزی و صوبائی حکومتیں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں ۔
حسن ابدال(اٹک):بابا گرو ناننک کے جنم دن کے حوالہ سے دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان آ رہے ہیں ‘خوش آمدید کہتے ہیں ؛ سکھ کیمونٹی
سکھ کیمونٹی کے رہنما سردار راوندر سنگھ جگی نے کہا ہے کہ بابا گرو ناننک کے جنم دن کے حوالہ سے دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان آ رہے ہیں ‘ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور اس موقع پر حکومت ، محکمہ اوقاف ، سکیورٹی اداروں کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں پاکستانی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ہمیشہ عزت اور احترام دیا جس پر دنیا بھر کے سکھ یاتری حکومت پاکستان کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں چونکہ میرا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور ہماری فیملی پورے صوبہ پنجاب میں وہ واحد فیملی ہے جو قیام پاکستان بعد سے صوبہ پنجاب میں آباد ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، قومی انگریزی اخبار کے ضلعی نامہ نگار شہزاد سید ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، چیف فوٹو گرافر صوفی فیصل بٹ بھی موجود تھے سردار روندر سنگھ جگی نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری اور دیگر اقلیتیں مکمل آزادی سے اپنی مذہبی تقریبات منعقد کرتی ہیں اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی یا دباؤ نہیں ہوتا پاکستان میں مکمل شہری اور شخصی آزادی ہے محکمہ متروکہ وقف املاک ، حکومت پاکستان ، حکومت پنجاب مکمل تعاون کرتی ہیں پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں ان کے بڑے بھائی پاکستان کے واحد سکھ وکیل ہیں ۔
اٹک سٹی:چودہ نومبر شوگر کے عالمی دن کے حوالہ سے محکمہ صحت اٹک کی طرف سے ایک سیمنار اور واک کا اہتمام کیا گیا
چودہ نومبر شوگر کے عالمی دن کے حوالہ سے محکمہ صحت اٹک کی طرف سے ایک سیمنار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے ملازمین اور شوگر کے مریضوں کے علاو دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ موجودہ دور میں شوگرکے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،اس سلسلہ میں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لا کر اس سے بچا جا سکتا ہے ۔سادہ غذا کا استعمال اور روازانہ کی واک اس مرض سے بچاؤ اور اسے کنٹرول کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے ‘چکنائی اور چینی سے تیار کردہ اشیاء سے پرہیز کیا جائے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی مفید ہے اور صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے ۔
ضلع اٹک: مسافر ہائی ایس میں لگے تین سی این جی سیلنڈر برآمد ہونے پر مقدمہ درج
مسافر ہائی ایس میں لگے تین سی این جی سیلنڈر برآمد ہونے پر مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی پنجاب ہائی وے پیٹرول پولیس خوشحال گڑھ وسیم شہزاد نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر دوران چیکنگ ہائی ایس جسے ڈرائیور غفران خان ولد عبدالرشید خان ساکن ضلع بنوں چلا رہا تھا‘ گاڑی کی چیکنگ کرنے پر مسافر سیٹوں کے نیچے سے سی این جی سیلنڈر جو گیس سے بھرے تھے برآمد ہونے پر اس کے خلاف زیر دفعہ 285,286 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تفتیش اے ایس آئی اللہ دتہ کر رہے ہیں ۔
اٹک سٹی:سابق ضلع ناظم و رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
سابق ضلع ناظم و رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،وہ لاہور میں دو روز قیام کرنے کے بعد بدھ کی شام اٹک پہنچ گئے ہیں ۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور روزہ رسول ؐپر حاضری کی سعادت حاصل کرنے پر ضلع بھر میں میجر طاہر صادق گروپ کے عہدیداروں ، کارکنوں اور تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔
اٹک سٹی:محکمہ ہائر ایجوکیشن اٹک کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
محکمہ ہائر ایجوکیشن اٹک کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عثمان صدیقی کے علاوہ ضلع بھر کے کالجز کے سربراہان نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن مجموعی تعلیمی نظام کا لازمی جزو ہے اور اس کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب بے شمار اقدامات کر رہی ہے ‘ضرورت اس امر کی ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اساتذہ بہترین نتائج کے حصول کے لیے طلباء وطالبات کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت پر بھر پور توجہ دیں تاکہ ان کے ذریعے معاشرہ ترقی کر سکے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہائر ایجوکیشن کے شعبۂ کو انتہائی سنجیدہ لے رہی ہے اور اس نظام میں موجود خامیوں کو ترجیح بنیادوں پر دور کیا جارہا ہے اجلاس میں ضلع بھر کے کالجز کے سربراہان نے بھی خطاب کیا اور انہیں درپیش مسائل بھی اجلاس میں زیر بحث لائے گئے ڈپٹی کمشنر نے کالجز میں درپیش مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور انہیں حل کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔
اٹک سٹی:مسلم لیگ ( ن ) اپنے قائد محمد نواز شریف کی سرپرستی اور محمد شہبازشریف کی قیادت میں متحد ہے؛ شیخ آفتاب احمد
سابق وفاقی وزیر و مرکزی راہنما مسلم لیگ ( ن ) شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اپنے قائد محمد نواز شریف کی سرپرستی اور محمد شہبازشریف کی قیادت میں متحد ہے ،کارکنوں کے لئے عہدے کچھ حیثیت نہیں رکھتے ہم سب مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔اٹک حسن ابدال اور فتح جنگ کے کارکنوں و عہدیداروں کا جذبہ لائق تحسین ہے جہاں اتفاق رائے سے تحصیل عہدیداروں کا چناو کیا گیا ہے ،نو منتخب تحصیل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل فتح جنگ کے صدر اور سیکرٹری کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد سلیم شہزاد نے تحصیل صدر فتح جنگ سردار قدیر خان اور ذوالفقار علی بلوچ کو جنرل سیکرٹری مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے جو کہ سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اپنے ہاتھوں سے انہیں دیئے اس موقع پر چیئرمین ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، لیگی رہنما شیخ اجمل محمود ، چوہدری ظہور ، صدیق کانجو ، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی ، طلال اشرف بٹ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق ، پی اے شہزاد رضا ، حاجی منظور سابق سٹی ناظم ، ملک رفاقت ، ملک جبار ، محسن بھٹی سابق کونسلر و دیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنان متحد ہیں اور اپنے قائد کے مشن اور ویزن پر کار بند ہیں کارکنوں کا اتحاد اتفاق کا جذبہ مسلم لیگ ( ن ) کو اٹک کا گڑھ ثابت کرے گا ۔
اٹک سٹی:عشرت اللہ خان نیازی نے 50 سال سے جنرل بس اسٹینڈ پر لیے جانے والے ٹیکس کا خاتمہ کر کے انقلابی اقدام کیا ہے ؛رپورٹ
ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے 50 سال سے جنرل بس اسٹینڈ پر لیے جانے والے ٹیکس کا خاتمہ کر کے انقلابی اقدام کیا ہے جس کو جنرل بس اسٹینڈ کے ڈرائیوروں نے سراہا ہے ،جنرل بس اسٹینڈ پر گزشتہ 50 سال سے فی پھیرا گاڑیوں سے غیر قانونی منشیانہ لینے کا عمل جاری تھا جو تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈی سی اٹک نے ختم کرا دیا ہے اور انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ یہ ٹیکس جو غیر قانونی ہے اس کی وصولی کے مرتکب کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی ،اس سلسلہ میں ان کے علاوہ اے سی اٹک محمد عاطف نے بھی دورہ کر کے ڈرائیوروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کی انہیں شکایت کی جائے اس پر بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان غیر قانونی ٹیکس لینے والے سے جنرل بس اسٹینڈ کو واگزار کرا لیا گیا ہے ڈرائیوروں کے مطابق 400 سے 600 روپے فی پھیرا گاڑی سے لیا جاتا رہا ہے تاہم اس ٹیکس کے خاتمہ پر عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا کرایہ جوں کا توں ہے ،14 سیٹ پاس گاڑیوں پر حسب معمول 18 سے 20 سواریاں بٹھائی جا رہی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:حکومت کی جانب سے ہونے والے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
حکومت کی جانب سے ہونے والے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،اس آپریشن کو شہری تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے سراہا رہے ہیں کیونکہ تجاوزات کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو چکی تھی اور شہریوں کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب سڑکیں تجاوزات سے خالی کرا لی گئی ہیں ۔بلدیہ اٹک کی زیر نگرانی بلا معاوضہ سبزی اور فروٹ کا بازار لگایا گیا تھا جہاں چھوٹا بڑا گوشت اور مرغ کی دکانیں بھی قائم تھیں اور دیگر ضروریات زندگی بھی یہاں میسر تھی تاہم سرکاری زمین کو آپریشن کے ذریعے واگزار کرا لیا گیا تاہم سرکاری زمین پر کھڑے سبزی اور فروٹ کے ٹھیلے روڈ کے دونوں اطراف اور فٹ پاتھ پر سج گئے جس سے پیدل چلنا محال اور ٹریفک کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
حضروسٹی:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس حضرو کو ضلعی دفتر اٹک میں ضم کرنے کا پرپوزل تیار کر لیا گیا ہے ؛رپورٹ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس حضرو کو ضلعی دفتر اٹک میں ضم کرنے کا پرپوزل تیار کر لیا گیا ہے ، 125 بلین روپے کی خطیر رقم رکھنے والے با اختیار ادارہ کی مرکزی مینجمنٹ نے پہلے مرحلہ میں صرف پنجاب کی پسماندہ تحصیلوں حضرو ، جنڈ ، کوٹلی ، ستیاں ، گجر خان وغیرہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سے متعلقہ تحصیلوں سے وہاں تعینات ملازمین کا بجٹ اٹھا کر ہیڈ کوارٹر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جس کے سبب مستحق خواتین کے رقم وصولی سے متعلقہ مسائل التوأ کا شکار ہو رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کے تحصیل آفس کو بھی دوسری تحصیلوں میں ضم کر دیا جائے گا جس میں مستحق ، نادار ، ضیف ، معذور خواتین دوسری جگہ سینکڑوں کلو میٹر سفری مشکلات اور پیسہ خرچ کر کے دھکے کھائیں گی کیونکہ کچھ تحصیلوں میں روڈ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بذریعہ ریل کار آفس تک آتی ہیں ۔اس طرح ان دفاتر کو ختم کرنے والے اعلیٰ حکام ان تحصیلوں کی زمینی حقائق سے آگاہ نہیں ہوتے اور دفاتر کے خاتمہ میں دور دراز کی مستحق خواتین کی مشکلات کو بھی مدنظر نہیں رکھا جاتا ان خواتین کو تین چار ماہ بعد صرف 4 ہزار 834 روپے امداد ملتی ہے جو اب سفری اخراجات کی نذر ہو جائے گی اس قسم کے اقدامات سے غریب عوام حکومت سے بد دل ہو رہے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ مستحق خواتین کو اگر یونین کونسل کی سطح پر سہولت نہیں دے سکتی تو تحصیل سطح سے اس سہولت کو ختم کر کے نادار لوگوں کی بد دعائیں نہ لیں ۔
No comments:
Post a Comment