Monday, May 14, 2018

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated in Lai Chi Kok, Hong Kong.

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated in Lai Chi Kok, Hong Kong.


اٹک سٹی:ضلعی انتظامیہ اٹک نے آمدہ رمضان المبارک کے سلسلے میں رمضان پلان جاری کر دیا 
ضلعی انتظامیہ اٹک نے آمدہ رمضان المبارک کے سلسلے میں رمضان پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں رمضان کے مہینے میں وافر مقدار میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں ضلع بھر میں بڑے سٹاک ہولڈرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے‘ضلع بھر میں چھے رمضان بازار قائم کیے جائیں گے جو صبح نو بجے سے شام چھے بجے تک کھلے رہیں گے،اس کے علاوہ فئیر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔تمام رمضان بازاروں میں گرین چینلز بھی قائم کیے جائیں گے‘یوٹیلٹی سٹورز کے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔ تمام رمضان بازاروں میں سستے داموں مرغی کا گوشت ،بڑا اور چھوٹا گوشت بھی فراہم کیا جائے گا،غریب خاندانوں کو مفت رمضان پیکیج بھی فراہم کیا جائیگا۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام رمضان بازاروں کی نگرانی کریں گے اور مقررہ قیمتوں کے اطلاق کو یقینی بنائیں گے۔ذخیرہ اندوزی سے آہئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔تما م تحصیلوں میں خوراک کے نمونے لے کر چیک کیا جائے گا۔تمام اشیاء خوردونوش کے اوزان چیک کیے جائیں گے۔ رمضان بازاروں میں صفائی اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو تمام رمضان بازاروں کے اچانک دورے کریں گی۔ رمضان بازاروں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا جائے گا۔اس کے علاوہ شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔حکومت پنجاب کی رمضان المبارک کے سلسلے میں دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے صارفین کی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ تمام رمضان بازاروں کے فوکل پرسن ہوں گے۔کسی بھی شکایت اور معلومات کے حصول کے لیے ان نمبر:057-9316122 ،فیکس:057-9316229اورdo.industries003@yahoo.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اٹک سٹی:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شالیمار بیکر کے سیل کارخانہ پر سٹی پولیس کے ہمراہ چھاپہ 
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شالیمار بیکر کے سیل کارخانہ پر سٹی پولیس کے ہمراہ چھاپہ ، بیکری مالکان سیل شدہ کارخانے کی سیل توڑ کر خفیہ رستے سے سامان تیار کر رہے تھے ‘بیکری مالکان کی فوڈ اتھارٹی کے عملہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں اور سرکاری اشیاء کو جلانے سمیت کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر اٹک حافظ احمد نواز نے تھانہ سٹی میں بیان کیا کہ میں ہمراہ فوڈ سیفٹی افسران مریم شفیق اعوان ، مدیحہ اختر ، اسسٹنٹ فوڈ افسران ماریہ امتیاز ، محمد عابد مجید اور ہمراہ تھانہ سٹی پولیس اٹک جب معائنہ کرنے شالیمار بیکری ( کارخانہ ) پہنچے تو دوران معائنہ ہم نے دیکھا کہ کارخانہ میں دیوار توڑ کر بیکری کی اشیاء کی تیاری کا کام جاری تھا ۔موقع پر کارخانہ میں تیار شدہ تازہ بیکری اشیاء موجود تھی اور وہ خفیہ رستہ جو کارخانہ کیساتھ دکان کی ایک دیوار توڑ کر اندر داخل ہونے کیلئے بنایا گیا تھا ‘ہم نے تمام شوائد پولیس کی موجودگی میں اکھٹے کرنے کے بعد کارخانہ دوبارہ سیل کر دیا جس پر بیکری مالکان افتخار خان ، عمران خان ولد راضی خان اور راضی خان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری اشیاء کو جلایا ، یونٹ کا دوازہ توڑا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک کے افسران اور عملہ کو مارنے کی کوشش کی دھمکیاں دیں اور گالی گلوچ کی پولیس نے بیکری مالکان کے خلاف 186,506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک سٹی:خلائی مخلوق کی باتیں درحقیقت نواز شریف کی گھبراہٹ کی عکاسی کرتی ہیں ؛ شیخ نثار احمد
خلائی مخلوق کی باتیں درحقیقت نواز شریف کی گھبراہٹ کی عکاسی کرتی ہیں ‘نواز شریف اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ وہ اب پاکستانی عوام کا سامنا نہیں کر سکتے ،اس بار پاکستانی قوم ان کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی ۔اس لیئے وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت نہ ہوں ملک میں افراتفری پھیل جائے ،ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک کونسلر میجر گروپ شیخ نثار احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کبھی محترم عدلیہ پر الزام تراشی کرتے ہیں اور کبھی پاکستان کے محافظ ہماری آرمی پر الزام لگاتے ہیں ‘پاکستانی فوج نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر کے پاکستان کی سلامتی کے لیئے قربانیاں دی ہیں ۔نواز شریف جیسے سیاست دان صرف اور صرف لوٹ مار کرتے ہیں اور پاکستان کی غریب عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں جب شکست نظر آئے تو اپنے ہی ملک کے محترم اداروں پر الزام تراشی کرتے ہیں جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ شر کی بات ہے ‘پاکستان کی شان ہی ہماری پہچان ہے ۔

ا ٹک سٹی: الیکشن کمشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 ء کیلئے اٹک سے اشفاق احمد رانا کو ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے 
الیکشن کمشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 ء کیلئے اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 اٹک ون کیلئے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک اشفاق احمد رانا کو ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز کیلئے ڈی ایف او اٹک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ، سکینڈری ایجوکیشن ضلع اٹک جبکہ اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اٹک ٹو کیلئے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فتح جنگ راجہ شاہد ضمیر کو مقرر کیا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر ریٹرنگ آفیسر کیلئے اسسٹنٹ پنڈی گھیب اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز دومیل جنڈ کو مقرر کیا گیا ہے ، اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ون اٹک ون میں بطور ریٹرنگ آفیسر سینئر سول جج درجہ اول ( ایڈمن ) شفقت شہباز راجہ ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں اسسٹنٹ کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بولیانوال ہیں ، پی پی ٹو اٹک ٹو سے بطور ریٹرنگ آفیسر سینئر سول جج ( گارڈین ) عمر رشید ہیں ‘ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں تحصیلدار حضرو اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز حضرو ہیں ، پی پی 3 اٹک 3 میں بطور ریٹرنگ آفیسر سینئر سول جج دوئم ( جوڈیشل ) شاہد حسین ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فتح جنگ ہیں ، حلقہ پی پی 4 اٹک 4 میں بطور ریٹرنگ آفیسر سول جج درجہ دوئم پنڈی گھیب طلال ارشد ہیں ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پنڈی گھیب ہیں ، حلقہ پی پی 5 اٹک 5 میں بطور ریٹرنگ آفیسر سول جج درجہ اول سیف اللہ تارڑ ہیں ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر میں اے سی جنڈ شامل ہیں ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔اے ڈی سی آر اکرام الحق نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز،چیف افسران ،پرائس مجسٹریٹس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔چاول سپر کرنل پرانا130 روپے فی کلو،چاول سپر کرنل نیا100،دال چنا موٹی100-105،دال چنا باریک95،دال مسور 70-80،دال ماش ایس کیو100،دال مونگ 100،سفید چنا 140-150،بیسن115،سرخ مرچ 240-250 روپے فی کلو فروخت ہو گی۔اے ڈی سی آر اکرام الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں تما م اشیاء خوردونوش رعائیتی نرخوں پر فروخت ہوں گی۔اجلاس میں رمضان بازاروں کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اٹک سٹی:ا ی لائبریری میں اساتذہ کی تین دن کی تربیت کا اہتمام کیا گیا،تربیت کا مقصد نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا
ا ی لائبریری اٹک میں اساتذہ کی تین دن کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔اس تربیت کا مقصد اساتذہ میں نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا،اس تربیت کے دوران مختلف موضوعات پر لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے دور سے روشناس ہونے کے لیے ضروری ہے کی نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہواجائے ۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے تما م اساتذہ کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ خود اور ان کے طلباء وطالبات بھی تعلیمی میدان میں جدت سے ہم آہنگ ہوں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کا مقابلہ کریں کیونکہ جو ملک آج سائنس اور ٹیکنالوجی میں آگے ہیں وہ ہی حقیقی معنوں میں ترقی کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے علم دوست اقدامات نے صوبہ بھر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب پرپا کر دیا ہے جس کی بدولت آج کی نسل اس سے استفادہ حاصل کر رہی ہے ۔صوبہ بھر میں ای لائبریری کے قیام سے طلباء وطالبات کو بے پناہ فائدہ حاصل ہواہے اور انہیں جدید تعلیم سے آگاہی میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مستقبل میں بھی ایسے علم دوست اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب آئے گا۔تربیت کے اختتام پر شرکاء میں اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

حاجی شاہ :حکومت پنجاب مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے ؛ رانا اکبر حیات کا معائنہ سنٹر (وکس ) میں خطاب
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ان کے سفر کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بھی بنایا جارہا ہے، اس کے علاوہ ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کی وجہ سے مکمل طور پر موزوں گاڑیاں مسافر استعمال کر سکیں اور حادثات کا اندیشہ کم سے کم ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی شاہ روڈ اٹک پر حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کیے جانے والے گاڑیوں کے معائنہ سنٹر(وکس) کے افتتاح کے مو قع پر کیاان کے ہمراہ اے ڈی سی فنانس میر محمد نواز اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندے بھی موجود تھے سنٹر انچارج اعزازخان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر میں پہلے مرحلے میں کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی ،جوتین مرحلوں سے گزرے گی،جس کے بعد فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا، فٹنس مکمل نہ ہو نے کی صورت میں گاڑی کو14 دن کا وقت دیا جائے گا اور14 دن کے اندر دوبارہ معائنہ کیا جائے گا،جن گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل ہو جائے گا صرف ان گاڑیوں کو روٹ پر چلنے کی اجازت ہو گی، گاڑیوں کے معائنہ کایہ تما م نظام آن لائن ہو گا جس کا مکمل ریکارڈ سیکرٹری آر ٹی اے آفس میں بھی موجود ہو گا،ایچ ٹی وی گاڑیوں کے لیے معائنہ فیس 1305روپے اور ایل ٹی وی کی معائنہ فیس 870روپے ہو گی،دوسری بار معائنہ مفت ہو گا جبکہ تیسری بار معمولی جرمانہ فی دن کے حساب سے وصول کیا جائے گا،اگر گاڑی تیسرے معائنے کے بعد بھی فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر پاتی تو ایسی کمرشل گاڑی کا روٹ پرمٹ معطل کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف سیکرٹری آر ٹی اے کو آگاہ کر دیا جائے گا،ایک بار آف روڈ ہونے والی گاڑی کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی، ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے معائنہ یہ نظام انتہائی جدید ہے جو اس وقت حکومت پنجاب کی کاوشوں سے صوبہ بھر میں کام کر رہا ہے،اس نظام کی بدولت اب وہی گاڑیاں روڈ پر آسکیں گی جو اس معائنہ سنٹرسے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کریں گی،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کی بدولت مسافروں کو آسانی ہوگی اور وہ صرف ایسی گاڑیوں میں سفر کر سکیں گے جو مکمل طور پر موزوں ہو ں گی،انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے بارے میں ٹرانسپوٹر ز کی آ گاہی کے لیے مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ وہ جلد سے جلد اس سنٹر پر رابطہ کر کے اپنی کمرشل گاڑیاں کا معائنہ کروائیں اور فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے اپنی گاڑی روٹ پر ڈالیں، افتتاح کے بعد معائنہ سنٹر میں باقاعدہ طور پر گاڑیوں کا معائنہ شروع ہو گیا ہے،ٹرانسپورٹرزمعائنہ سنٹر کے سرکاری نمبر 042-111-678-711پر بکنگ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

حضروسٹی:بلدیاتی اداروں کے انتخابات کو دو سال ہو چکے مگر نئی یونین کونسلز کی تعمیر کے لیے کوئی فنڈ جاری نہیں کیے گئے ؛رپورٹ
بلدیاتی اداروں کے انتخابات کو دو سال ہو چکے ‘ایک سال سے زائد عرصہ اداروں کی بحالی کا بھی ہو گیا مگر نئی یونین کونسلز کی تعمیر کے لیے حکومت نے ابھی تک کوئی فنڈ جاری نہیں کیے گئے ،کرائے کی عمارتوں میں قائم کی گئی یونین کونسلز کے فنڈ سے بھاری کرائے دیے جارہے ہیں ‘ضلع اٹک میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے نتیجہ میں کئی نئی یونین کونسلز قائم کی گئیں ادارے فعال ہونے پر چیئرمین حضرات سے یونین کونسل کی تعمیر کے لیے رقبہ کی نشاندہی اور دیگر ضروری کاغذات منگوائے گئے مگر ابھی تک نئے یونین کونسل کے لیے حکومت نے فنڈز جاری نہیں کیے ہیں ۔ان یونین کونسلوں میں یونین کونسل باہتر اور یونین کونسل بولیانوال بھی شامل ہیں یونین کونسل باہتر کے چیئرمین سید زاہد حسین شاہ اور چیئرمین یونین کونسل بولیانوال ملک منور خان ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ یونین کونسل کی تعمیر نہ ہونے اورمستقل دفتر نہ ہونے کی وجہ سے یونین کونسل کا عملہ ممبران اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یونین کونسل کا فنڈ کرائے کی مد میں دیا جار ہا ہے اگر حکومت نئی یونین کونسل کی تعمیر کے لیے فنڈ جاری کرے تو نئی یونین کونسل کی تعمیر کے بعد پریشانیوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے نئے یونین کونسل کے چیئرمین حضرات نے حکومت سے یونین کونسل کی تعمیر کے لیے فنڈ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:مدنی دسترخوان کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا 
مدنی دسترخوان کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔سابق ایم پی اے و انچارج مدنی دسترخوان حاجی محمد نواز نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات،اے ڈی سی فنانس میر محمد نواز ،صدر انجمن تاجران راشدالر حمن،سوشل ورکر خالدہ رعنا کے علاوہ دیگر افسران اور معززین علاقہ بھی موجودتھے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے حاجی محمد نواز نے کہا کہ اس سال بھی اٹک میں ہر تحصیل میں مدنی دسترخوان قائم کیا جائے گا جس کا مقصد غریب و نادار افراد کو سحر و افطار میں کھانا کھلاناہے ،اس سلسلے میں ضلع اٹک کے مخیر حضرات تعاون کریں گے اور اس اہم فریضے کو پایہء تکمیل تک پہنچائیں گے ۔اس سلسلے میں انہیں ضلعی انتظامیہ کی بھی بھر پور حمایت و تعاون حاصل ہو گا حاجی محمد نوازنے دیگر باثروت افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ اس نیکی کے کا م میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اٹک سٹی:ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف اورسابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں
ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی ہمشیرہ ، رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی ، چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کی پھوپھی ، سابق چیف آفیسر ضلع کونسل سردار شبیر احمد خان آف سالار کی سالی ، سردار کامران نوازش خان ، میجر عرفان نوازش خان کی قریبی عزیزہ ، میجر شہریار حسن خان اور میجر سعد حسن خان کی والدہ کے انتقال پر جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ناڑہ تحصیل جنڈ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ اور بعدازاں ناڑہ گاؤں اور اٹک میں میجر طاہر صادق کی رہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔تعزیت کرنے والوں میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ق ) سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، امتیاز علی رانجھا ، سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین ، سابق وزراء ملک امین اسلم ، کرنل محمد انور ، سابق ایم پی اے پیر عباس محی الدین ، امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی خادم چھچھ چنگیز خان حضرو ، آصف علی ملک ایڈووکیٹ ، ملک امانت خان راول ، سردار شاہنواز خان کھنڈا ، سردار ممتاز خان ماجھیا ، قاضی احمد اکبر ، ملک حمید اکبر خان ، حاجی محمد اکرم خان ، سردار ممتاز خان بسال ، بریگیڈیر عاصم نواز خان ، اسد خان طاہر خیلی ، سردار پھتی خان ، سابق وفاقی سیکرٹری سردار حامد علی خان ، ملک شہریار خان آف کھنڈا ، سابق ڈپٹی کمشنر سردار محمد اکرم خان آف ملال ، میجر اسمٰعیل خان کھنڈا ، سابق تحصیل ناظمین سردر افتخار احمد خان ، حاجی شفقت خان طاہر خیلی ، ملک لیاقت علی پنڈی گھیب ، سردار منظر امیر خان ، قاضی خالد محمود ، رضا خان بہبودی ، وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک ، ملک جمشید الطاف ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل واثق خان جلالیہ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ق ) صداقت علی خان ، سابق ایڈیشنل آئی جی کیپٹن زبیر خان ، بریگیڈیر مکرم علی خان ، بریگیڈیر نور ، سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہددری وسیم گلزار ، سابق ڈپٹی کمشنر سردار فراست علی خان ، اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل ملک ریاض الدین اعوان ، سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی حاجی اشتیاق احمد خان ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ملک اعجاز امجد ، پیر سعادت علی شاہ آف چورہ شریف ، چیئرمین یونین کونسل سردار واجد علی خان ، یاسر خان جلالیہ ، سردار مختار احمد خان ، حاجی اعظم پسوال ، خان وزیر خٹک ، یوسف خٹک ، سردار آصف علی خان مٹھیال ، سردار ولائت خان مہورہ ، عامر لیاقت خان ، ملک غلام حسین چھجی مار ، قاضی امجد امدال ، سردار امتیاز خان ایڈووکیٹ ،ملک ممتاز آف بٹھو ، سابق ناظمین سردار اویس خان بنگو ، سردار عامر مسعود خان ، سردار ساجد احمد خان ، سردار امیر مختیار خان ایڈووکیٹ ، یاسر خان ، سردار اسد علی خان ، سردار طارق علی خان جوہد ، ضلعی رہنما تحریک انصاف ملک نسیم حضرو ، ملک واجد علی بھلوٹ ، حاجی افتخار احمد جھنگ ، حاجی اعظم اقبال خان ، حاجی سیٹھ میر افضل خان ، حاجی عبدالحمید خان ، حاجی ربنواز خان قطبال ، نوشیروان فرید خان ، سید اجمل حسین شاہ ، کرنل عرفان مقصود خان ، ملک کامران علی پٹواری ، یاسر عرفات خان ، ٹھیکدار اسلم پرویز جبی ، ملک عاصم اعوان جنڈ ، سردار فاروق کھوڑ ، راجہ زبیر ملپور اسلام آباد ، سردار اسد فاروق پسوال ، نعمان مسعود خان ، سردار رضوان صادق ، سردار عارف علی خان باہتر ، سردار ثاقب خان قطبال ، سابق نائب تحصیل ناظم بابر رضا خان ، سابق امیدوار یونین کونسل سردار حماد اکرم خان چیف آف ملال ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، سردار عبدالوہاب خان ٹھٹہ ، ندیم اختر خان، ملک سجاد حسین کمڑیال ، سردار سعید حیدر خان ببلا ، سردار عامر خان شہرائے سعد اللہ ، حاجی خاقان ملک سدریال ، سردار عطاء محمد لنڈ ، ملک فرخ ممتاز بھٹو ، سردار مشتاق احمد کاک ، ملک نصرت خان ماجھیا ، ندیم خان ، ملک آصف نواز بھلوٹ ، ملک عامر افضل ، بھلوٹ ، کونسلر بلدیہ حسن ابدال یاسر دلاور خان ، کونسلر بلدیہ فتح جنگ عابد عزیز خان ایڈووکیٹ ، حاجی محمد شفیق ، حاجی ضیاء الدین ، سردار شیر جنگ خان ، سیار گل خان ، سردار حسنات خان بھال سیداں ، چیئرمین اٹک پرکس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، سیکرٹری مالیات احمد نواز ملک ، پریس سیکرٹری ہشام خان اعوان ، سینئر صحافی طاہر نقاش ، سینئر رپورٹر جیو نیوز اویس یوسف زئی ، چیف فوٹو گرافر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان ، چیئرمین ملک مظہر حسین اظہر ، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطاء محمد خان اعوان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، سید قاسم شاہ سمیت منتخب نمائندوں اعلیٰ سول و عسکری حکام ، ضلع بھر سے سرکردہ شخصیات اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ 

ضلع اٹک:فقیر آباد موڑ پر خطرناک حادثہ ‘کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی 
فقیر آباد موڑ پر خطرناک حادثہ ‘کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق فقیر آباد موڑ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خطرناک حادثہ تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والوں میں سمیہ ولد حق نواز ، مدیحہ ولد حق نواز ، حق نواز ، عبداللہ ولد وقاص ، شہزاد ولد خرم شامل ہیں کار کا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کیساتھ ساتھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،اہل علاقہ نے فقیر آباد موڑ کو سیدھا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی انتظامیہ اٹک نے ضلع بھر میں چھے رمضا ن بازار قائم کرنے کا فیصلہ کردیا
ضلعی انتظامیہ اٹک نے ضلع بھر میں چھے رمضا ن بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جن کے مطابق تحصیل اٹک میں ڈاکٹر فاروق اعظم کے کلینک سے مسجد اہل حدیث تک ،تحصیل حضرو میں فوارہ چوک حضرو،تحصیل حسن ابدال میں نزدہس کول پٹرول پمپ ،تحصیل فتح جنگ میں اٹک روڈ نواز شریف پارک کے مقابل،تحصیل پنڈگھیب میں بنوڑہ چوک نزد ٹیوب ویل نمبر ۱،تحصیل جنڈمیں نزد نیو سبزی بازارشامل ہیں۔

اٹک سٹی:ضلعی انتظامیہ اٹک نے ضلع بھر میں فئیر پرائس شاپس قائم کر دی ہیں؛رپورٹ
ضلعی انتظامیہ اٹک نے ضلع بھر میں فئیر پرائس شاپس قائم کر دی ہیں جن میں تحصیل اٹک سے ریاض کریانہ سٹور،ظفر کریانہ سٹور،حافظ کریانہ سٹور،اعظم کریانہ سٹور،انعام کریانہ سٹور،چوہدری کریانہ سٹور،جلیل پراچہ سٹور،تحصیل حضرو میں حاجی ارشد،ابرار حسین،تحصیل حسن ابدال میں سرفراز علی اعوان،آصف رشید،خواجہ جنید اقبال،عامر اقبال،تحصیل فتح جنگ میں سجاد حسین شاہ،مقبول بیف شاپ،شہزاد مٹن شاپ،محمد علی چکن شاپ،تحصیل پنڈگھیب میں ندیم شمس کریانہ سٹور،عثمان نذیر،شیخ عبدالرحمان،حاجی نذیر ممتاز،حاجی رب نواز،انواروحید،منور،تحصیل جنڈمیں حاجی ریاض جنرل سٹور،ملک طاہر علی جنرل سٹور،اعجاز جنرل سٹور،عظیم جنرل سٹور شامل ہیں۔

ضلع اٹک:راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر تحصیل جنڈ میں بھنڈر کے مقام پر لینڈ کروزر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹی موقع پر جاں بحق 
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر تحصیل جنڈ میں بھنڈر کے مقام پر لینڈ کروزر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ، حادثے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے انعام گل جو آج کل فتح جنگ میں رہائش پذیر تھا اور اس کی چار سالہ بیٹی مسکان جاں بحق ہو گئے ،موٹر سائیکل پر سوار 13 سالہ فاطمہ اور تین سالہ عرفان شدید زخمی ہو گئے جنہیں شدید زخمی اور انتہائی نازک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔ موٹر سائیکل پر باپ اور تینوں بچے کوہاٹ سے فتح جنگ جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار لینڈ کروزر نمبر BX-249 نے انہیں ٹکر ماری جس سے انعام گل اور مسکان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کو نازک صورتحال کے سبب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ترنول سے کوہاٹ این ایچ اے کی روڈ جو سنگل ہونے کے سبب آئے روز حادثات کا سبب بن رہی ہے ‘اس روڈ پر روزانہ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں سفر کرتی ہیں اور یہ روڈ آئندہ سی پیک میں بھی استعمال ہو گا ،سنگل ہونے کے سبب یہ خطرناک روڈ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس روڈ پر گزشتہ ایک سال میں چھوٹے اور بڑے حادثات میں 100 سے زائد جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں اکثر تمام عمر کیلئے معذوری کا شکار ہو چکے ہیں روڈ مسافروں کیلئے انتہائی خطرناک بن چکا ہے ‘علاقہ کے ممبران اسمبلی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اس سڑک پر سفر کرنے والوں کیلئے سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ 

ضلع اٹک:ووٹ کی پر چی کا صحیح استعمال حلقہ کی ترقی اور کامیابی کا ضامن ہے ؛ شیخ آفتاب احمد کا گڑیالہ اور بھروٹھا میں تقریب سے خطاب
وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ ووٹ کی پر چی کا صحیح استعمال حلقہ کی ترقی اور کامیابی کا ضامن ہے ،1997ء میں جب قوم نے دو تہائی اکثریت سے محمد نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم بنا یا تو ملک میں مو ٹر وے منصوبہ شروع ہو ا اور پاکستان دنیا کی ساتویں و اسلامی مما لک کی پہلی ایٹمی قوت بن کر سا منے آیا ‘یہ بلا شبہ محمد نواز شریف کی قا ئدانہ صلاحیتیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے،ووٹ بہت بڑی طاقت ہے اس سے قوموں کی تقدریں بدلتی ہیں اس کا درست استعمال پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، مسلم لیگ (ن) کار کر دگی کی بنیاد پر 2018ء میں حکو مت بنا ئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑیالہ اور بھروٹھا 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور نیسوئی گیس کی فراہمی کی تختیی کی نقاب کشائی اور سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح شعلہ جلا کرکیا۔تقریب سے سابق امیدوار چیئرمین یونین ملک نور حسین۔ سابق ناظم یونین حاجی سردار وحید خان۔ چئیرمین بلدیہ اٹک ناصر محمودشیخ۔ امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور۔ملک بشیر احمدنے بھی خطاب کیا اس موقع پرضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن)محمد سلیم شہزاد۔ ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) طلال بٹ۔ رفیق بھولا۔ شیخ غلام صمدانی۔سنیئر قانون دان ملک محمد نواز ایڈووکیٹ۔سابق امیدوار چئیرمین یونین کونسل ملک عتیق الرحمان کے علاوہ معززین علاقہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود بھی موجود تھی، وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف کا جرم مو ٹر و ے، غازی بروٹھہ پرو جیکٹ کی تعمیر، پاکستان کو معاشی طور پر جو دیوالیہ ہو نے کے قریب تھا ایشین ٹا ئیگر بنا نا بیس گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملک کو بجلی میں خود کفیل کر نا زندگی کے ہر شعبے کے لئے انقلابی اقدامات کے علاوہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنا نا اور اب سی پیک کی تعمیر ہے ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنا نے کا انعام محمد نوازشریف اور اس کے خاندان کواٹک قلعہ اور اٹک جیل میں قید کی صورت میں بگھتنے کے بعد جلا وطنی کا عذاب سہنا پڑا اب دوبارہ عالمی طاقتیں کسی صورت پاکستان کو ترقی کا ملک نہیں دیکھنا چا ہتی انہو ں نے ایک سازش کے تحت سی پیک رکوا نے کے لئے اور محمد نوازشریف کو پاکستان میں جاری تیز رفتار ترقی کی سزا دینے کے لئے اقتدار سے با ہر کیا مگر سازشی ٹو لہ ہر محاظ پر نا کام ہو رہا ہے آج عوام ملک کے کو نے کو نے سے پکار رہی ہے کہ میں بھی نواز ہوں 15سال اٹک سمیت ملک پر قابض رہنے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ ما نگنے آئیں گے، 2013ء کے الیکشن کمپین کے دوران حلقہ عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ اپنے اقتدار کی مدت پوری ہو نے سے قبل ہی پوری کر دیئے ہیں حلقہ کے دیہاتوں کو سوئی گیس، بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا کر روڈوں کے جال بچھا کر، صحت اور تعلیم کی معیاری سہو لیات دہلیزپر پہنچا کر ہم نے دعدوں کی تکمیل کی ہے ان کے حلقہ انتخاب کی تحصیلوں حضرو اور اٹک کے تمام دیہات میں سوئی گیس فراہم کر دی گئی ہے جبکہ تحصیل حسن ابدال کے بیشتر دیہات میں بھی سوئی گیس فراہم کی گئی ہے جبکہ حلقہ انتخاب میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہو گئے ہیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عا لمی لیڈر ہیں انہیں بھارت کے مقابلے میں ایٹمی قوت بننے سے رو کنے کے لئے پا نچ ارب ڈالر کی آفر کی گئی مگر انہو ں نے قومی حمیت اور خیرت کو مقدم جا نتے ہوئے ڈا لروں کی آفر ٹھکرا کر چھ کے مقا بلے میں سات ایٹمی دھما کے کر کے بھارت اور اس کے حواریوں کی بو لتی بند کر دی، 2013میں اقتدار سنبھا لتے ہی دہشت گر دی، لوڈ شیڈنگ جیسے بحرا ن حکومت کو ورثہ میں ملے جن پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف قابو پا یا بلکہ کر اچی کا امن بحال کیا ملک کو دہشت گر دی کے افریت سے بڑی حد تک چھٹکارہ دلا یا ثابت قدمی کے نتا ئج کی بدو لت اٹک میں تر قی کاسنہری دور شروع ہوا حلقہ کے ایک کو نے سے لیکر دوسرے کو نے تک سوئی گیس فراہمی کے مکمل ہوتے منصوبے، سڑکات کی تعمیر، بجلی کے میگا پرو جیکٹس ہمار ی خدمات کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔

چھچھ انٹرچینج :موٹر وے پر پولیس کی ناکہ بندی ، کے پی کے سے گاڑی کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
موٹر وے پر پولیس کی ناکہ بندی ، کے پی کے سے گاڑی کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ منشیات فروشوں سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر انچارج چوکی سٹی حضرو محمد صداقت خان نے ہمراہ ملازمان مخبر کی اطلاع پر چھچھ انٹر چینج پر پی ایچ پی کے عملہ کے ہمراہ دوران ناکہ بندی پشاور کی جانب سے آنے والی کار نمبر LEA-120 جو انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی کو ناکہ پر روکا ‘گاڑی میں سوار عادل سکنہ شیر گڑھ ، عثمان ساکن شیر گڑھ ، ارب ساکن شیر گڑھ کی جامہ تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے الگ الگ ٹکڑوں میں بٹی 1100 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

حضروسٹی:سلیبین مافیا کی چیئرمین نیب کو کھلم کھلا للکار آئین پاکستا ن کے منافی ہے ،چوری اور سینہ زور ی کی سیاست نہیں چلے گی ؛ عمران خان
ضلعی ترجمان تحریک انصاف عمران خان حضروی نے کہاکہ سلیبین مافیا کی چیئرمین نیب کو کھلم کھلا للکار آئین پاکستا ن کے منافی ہے ،چوری اور سینہ زور ی کی سیاست نہیں چلے گی نااہل نواز شریف چوری پکڑ ے جانے پر حواس باختہ ہوچکے ہیں ۔پور ی قوم احتساب کے عمل تاخیری حربے نہیں برداشت کرینگے کرپٹ مافیا کااحتساب پوری قوم کی آواز ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ تحریک انصاف میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات 2018 ء میں عوام تختہ لاہور کا ڈھرن تختہ کردینگے خیبر سے گوادر تک تبدیلی کی ہوا چلی پڑ ی ہے عام انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی ۔ 

اٹک سٹی:خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں‘ معذوری کے باوجود اللہ نے انہیں خداداد صلاحیتیوں سے نوازرکھا ہے ؛رانااکبر حیات
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو ہماری توجہ کے مستحق ہیں‘ جسمانی معذوری کے باوجود اللہ تعالیٰ نے انہیں خداداد صلاحیتیوں سے مالا مال کر رکھا ہے ‘ان کی کارکردگی دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ کسی بھی لحاظ سے معذور ہیں بلکہ یہ ہم سے زیادہ صحت مند ہیں ،کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں جا کر اٹک کے نابینا افراد نے کھیلوں میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ‘اس سے نہ صرف اٹک کی انتظامیہ بلکہ عوام کے سر بھی فخر سے بلند کر دیئے ہیں ۔بلائینڈ کرکٹ کلب کی رجسٹریشن ، سالانہ فنڈز اور معذور افراد کے سفری کارڈ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،90 خصوصی افراد کو روزگار فراہم کرنے میں میرا کوئی کمال نہیں یہ اللہ تعالیٰ کی خصوصی مہربانی اور کرم سے ممکن ہوا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی اپنے اعزاز میں فوکل پرسن فار دی بلائینڈ ضلع اٹک محمد نیاز ، محمد سہیل اور دیگر نابینا افراد کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جی فنانس میر محمد نواز ، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم ، راجہ زاہد حسین ، مظہر الدین ، سوشل ویلفیئر آفیسر ذیشان ملک ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، وائس چیئرمین عمران علی سیفی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس کا عملہ اور تحصیل پنڈی گھیب ، تحصیل جنڈ ، تحصیل فتح جنگ ، تحصیل حسن ابدال ، تحصیل حضرو اور تحصیل اٹک سے تعلق رکھنے والے نابینا اور معذور مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب کا اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا گیا تھا تقریب کے میزبان فوکل پرسن محمد نیاز ، محمد سہیل ، اجمل اور بشیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام خصوصاً نابینا اور معذور افراد کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں رانا اکبر حیات جیسا عوام کا درد رکھنے والا ڈپٹی کمشنر میسر آیا ہے 2016 ء سے قبل ہم بے روزگاری کے سبب معذوری کیساتھ ساتھ احساس کمتری میں مبتلا تھے مگر 2016 ء میں رانا اکبر حیات کا بطور ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالتے ہی نہ صرف ہمارا احساس محرومی ختم کیا بلکہ انہوں نے ہمیں روزگار فراہم کیا اور ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں نوازا آج ان کی شبانہ روز محنت اور خصوصی شفقت کے سبب 90 کے قریب نابینا اور معذور مرد و خواتین باعزت روزگار سے وابستہ ہیں اور اپنے گھروں کے چولہے معذور ہونے کے باوجود خود چلا رہے ہیں ہم جب تک زندہ ہیں ہمارے ہاتھ ڈپٹی رانا اکبر حیات اور ان کے خاندان کی سلامتی اور عافیت کیلئے اٹھتے رہیں گے معذور افراد نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے سفری کارڈ ، بلائینڈ کرکٹ کلب کی رجسٹریشن ، سالانہ سپورٹس فنڈ سمیت ڈیلی ویجیز معذور افراد کی بروقت تنخواہوں کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کو موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں تقریب کے اختتام پر کرکٹ ٹورنامنٹ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نابینا کھلاڑیوں میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں فوکل پرسن محمد نیاز اور محمد سہیل نے اپنی تنظیم کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات کو تحائف پیش کیے ۔ 

ضلع اٹک:گاؤں کنہٹ سے واپس ضلع مردان جانے والی تیز رفتار ڈاٹسن کا ٹائر پھٹنے سے روڈ کیساتھ گہری کھائی میں جا گری 
پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں کنہٹ سے شادی کی تقریب سے واپس جانے والی تیز رفتار ڈاٹسن کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی روڈ کیساتھ گہری کھائی میں جا گری ،حادثہ کے سبب 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر پنڈی گھیب منتقل کر دیا ،مرنے والوں میں 2 خواتین سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں کنہٹ سے شادی کی تقریب سے ڈاٹسن نمبر J-2750 پشاور پر سوار ہو کر واپس جا رہے تھے ۔مٹھیال روڈ پر ڈاٹسن کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی روڈ سے نیچے کھائی میں جا گری ،حادثہ کے نتیجہ میں سوار ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کے عملہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ، جاں بحق ہونے والوں میں عادل تاج ولد خیبر تاج ، مسماۃ بادیہ ، مسماۃ ہاجرہ دختر چنا گل جبکہ زخمی ہونے والوں میں واحدہ ولد جناب گل ، خانیہ ولد تاج گل ، اصغار ولد بخت گل ، خیبر تاج ولد بہادر خان ، نایاب ولد لال گل ، حاجی بیگم زوجہ خیبر تاج ، منیبہ ولد طارق ، مسرت زوجہ خیبر تاج ، مصطفی ولد خیبر تاج ، بیت اللہ ولد عامر ، عامر ولد لال محمد ، نائلہ زوجہ عامر شامل ہیں ۔ 

ضلع اٹک میں حساس اداروں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلع اٹک میں حساس اداروں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈی سی اٹک رانا اکبرحیات نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پولیس، تعلیم ،صحت،نادرہ سمیت دیگر اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھرکے اداروں کے سربراہوں نے شرکاء کو اپنے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ان کہ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے حساس اداروں کا بہت جلد سیکورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اس امر کا معائنہ کیا جائے گا کہ ان حساس اداروں کے انتظامات حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہء اخلاق کے مطابق ہوں ۔بصورت دیگر ان اداروں کو نوٹس جاری کیا جائے گا کہ وہ جلد ازجلد اپنے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیں ورنہ ان اداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی اٹک نے کہا کہ موجودہ حالات میں حساس اداروں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانا انتہائی ضروری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔انہوں نے تما م متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ حساس اداروں کا سیکورٹی آڈٹ کر کے رپورٹ جلداز جلد ڈی سی آفس ارسال کریں۔ ڈی سی اٹک رانا اکبرحیات نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے تما م حساس اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اٹک سٹی:وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے؛ رانا اکبر حیات
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے،اس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے دیہاتوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کے وہ اپنی تحصیلوں میں موجود دیہاتوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں اورایک منصوبہ بھی تشکیل دیا گیا جس کے تحت دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں ضلع بھر کے منتخب سیاسی اور سماجی نمائنیدے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا رہی ہے۔

اٹک سٹی:‘دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت اور ملک میں غلبہ اسلام کے لیے ضروری ہے ؛مولانا حاجی عبدالجلیل جان
متحدہ مجلس عمل عوام کی اُمنگوں اور آرزوؤں کی آواز ہے ‘دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت اور ملک میں غلبہ اسلام کے لیے ضروری ہے آنے والے جنرل الیکشن میں متحدہ مجلس عمل اہم کردار ادا کر ے گی ،غیر ملکی طاقتیں علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کو تقسیم کر کے اپنے مقاصد کے حصول کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ‘مجلس عمل کے مقابلے میں بننے والے اتحاد اسی ایجنڈے کا حصہ ہیں مذہبی جماعتوں کو تقسیم کرنے اورالیکشن میں مجلس عمل کا راستہ روکنے کے لیے 17ارب ڈالر کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے ،جمعیت علمائے اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر محاذ پر ایک بھر پور اور توانا آواز اُٹھا رہی ہے ‘مجلس عمل کی صورت میں اب یہ آواز اور زیادہ مضبوطی سے سنائی دے گی ۔مینار پاکستان کا جلسہ مجلس عمل کی آواز پنجاب کے عوام تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گی ،ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے پی کے کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا حاجی عبدالجلیل جان نے جامعہ عبداللہ بن زبیر پیپلز کالونی اٹک میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عمومی کے اراکین سے خطاب میں کیا ۔مجلس عمومی میں ضلعی امیر مولانا شیر زمان، قاسم خان وردگ، قاضی خالد محمود ، مفتی امیر زمان حقانی، مولانا اظہار الحق، مولانا سید بادشاہ، قاری عبدالرؤف، مولانا شہاب الدین، مفتی تاج الدین، نے بھی اراکین سے خطاب کیا علمائے کرام نے مینار پاکستان میں بھر پور شرکت کرنے اور ضلع اٹک سے زیادہ تعداد میں عوام کو لے جانے کے لیے آراء تجاویز اور حکمت عملی طے کی ۔اجلاس میں ضلع بھر سے قاری عبدالوحید، قاری طارق محمود، قاری ثنا ء اللہ، مولانا عبدالطیف، حافظ ہارون الرشید، خالد خورشید، پروانہ جمعیت واجد علی، قمر الاسلام، مولانا محمد جان، قاری محمد اقبال، علی رحمان، قاری طاہر عباسی، مفتی عبدالواحد، قاری نزاکت، مولانا محمود الٰہی، مفتی تاج الدین، ملک شاہد، افتخار علی قاسمی، مولانا سید بلال بادشاہ، قاری حفیظ الرحمن، حافظ محمد سیف الرحمن سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام شریک ہو ئے مولانا عبدالجلیل جان نے کہا کہ جے یو آئی اسلاف اور اکابر کی جماعت ہے جو شخص اس جماعت میں شامل ہو تاہے اُس کی نسبت علمائے کرام سے ہو جاتی ہے علمائے کرام انبیاء کے وارث ہیں اور علماء کی نسبت نبی ؐ تک پہنچتی ہے۔ 2018کے الیکشن میں پوری دنیا کی نظریں مذہبی جماعتوں کے اتحاد پر لگی ہیں کہ عوام کس انداز سے مذہبی جماعتوں کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ یہودی ایجنڈا پر گامزن سیاسی جماعتیں ایک طاقت اور بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں ہیں اور اُن کے کارکنان اپنے لیڈر کے ساتھ ہیں مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے کارکنان کو بھی میدان میں نکلنا ہو گا اور گھر گھر جا کر مجلس عمل کا پیغام پہنچانا ہو گا تاکہ آنے والے جنرل الیکشن میں یہودی لابی اور اُن کے ایجنٹوں کا راستہ روکا جا سکے ۔

اٹک سٹی:تھا نہ صد ر کی حدو دبسال روڈ ھوک گاما میں سرکار ی بس پر خود کش حملہ میں زخمی ہونے والا 37 سالہ راہ گیر نزاکت خا ن بھی چل بسا
تھا نہ صد ر کی حدو دبسال روڈ ھوک گاما میں سرکار ی بس پر خود کش حملہ میں زخمی ہونے والا 37 سالہ راہ گیر نزاکت خا ن بھی چل بساجبکہ اس کے ساتھ مو ٹر سائیکل پر بیٹھی اس کی 9 سالہ بیٹی اور8 1سا لہ بھتیجا عبید بھی مو ت و حیات کی کشمکش میں ہے نز ا کت خان کے والد اور بھا ئیو ں نے میڈ یا کو بتا یا کہ بر وقت علا ج ومعالج کی سہو لت نہ ملنے پر نز اکت خا ن کی حا لت بگڑی اور بعد ازا ں وہ مو ت و حیا ت کی کشمکش میں رہ کرجان کی بازی ہار گیا نز اکت خا ن اپنے گھر کا واحد کفیل تھا اور پرائیوٹ پر اسلا م آبا د میں ایک گھر میں معمو لی سے تنخوا ہ پر ڈرائیوکی ملا زمت کر ر ہا تھالواحقین والد اور بھائی حفاظت خان نے بتایا کہ اتنے روز گزارنے کے باوجود بھی کوئی سیاسی و سرکار ی اہلکار ہمیں پوچھنے تک نہ آیا اور نہ ہی کسی نے اتنے بڑے واقع پر ہم سے اظہار ہمدردری کے دو لفظ تک بولے لواحقین نے بتایا کہ جب یہ حا دثہ پیش آیا تو وہ ایک جنا زہ پڑ ھ کر موٹر سا ئیکل پر اپنی 9 سا لہ بیٹی اور18 سا لہ بھتیجے عبید کے ساتھ گھر واپس آرہا تھا تینو ں خو د کش حملہ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے جب انہیں ڈسٹر ک ہیڈ کواٹر رہسپتا ل اٹک پہنچا یا گیا تو انہیں بر وقت طبی امدا د نہ ملی اور نہ ہی ہسپتال کے عملے کا رویہ ہمارے ساتھ ٹھیک تھا نزاکت خان کی حالت بگڑ نے پر اُ س کو راولپنڈی ریفر کیا گیا وہاں پر بھی یہی صو رتحا ل رہی جہاں وہ جان کی بازی ہا ر گیا لاش گھر لانے کے لیے بھی ہمیں ایک اورصدمہ سے گزارنا پڑھا ایمونس والے سے بات کی تو اُس نے ہم سے ساڑھے 8ہزار روپے لیے ہم میڈیا کی وساطت سے صدر پاکستان ، وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ نزاکت خان گھر کا واحد کفیل تھا اُس کے بعد اُس کے بچوں اور بیو ہ کا کوئی پر سان حال نہیں فی الفور اُن کے لیے امدادکاا علان کیا جائے ۔ 

اٹک سٹی:ڈاکٹروں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے
ڈاکٹروں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے ،ڈاکٹروں کو اپنے کلینک میں مریضوں کو ادویات مہیا کرنے کے لیے فارماسسٹ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہو گا ڈاکٹر ڈسٹری بیوٹرز سے وارنٹی بلز پر ادویات بھی حاصل کر سکیں گے ‘اس کے علاوہ ڈاکٹروں کو ادویات کی فروخت کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی ، تفصیلات کے مطابق صدر پی ایم اے اٹک ڈاکٹر اسلم مروت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے مابین معنی خیز اور نتیجہ آور مذاکرات ہوئے جس میں سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر ملک عبادت خان ، ڈرگ کنڑولر صابزادہ طارق شاہ ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان ، سول ڈیفنس آفیسر اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اٹک کے عہدیداران نے شرکت کی پریس ریلیز کے مطابق ڈرگ کنٹرولر نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے لاہور ڈرگ کورٹ کے فیصلے کی غلط توجیح کی ڈاکٹر اسلم مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ایک قانون پسند طبقہ ہے اور ہم ضلعی انتظامیہ کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہماری بات کو صبر و تحمل سے سنتے ہوئے ہمارے مؤقف کو درست تسلیم کیا ۔ 

حضروسٹی:ملک بھر کیطرح ضلع اٹک میں بھی بدھ کے روز آنیوالے زلزلوں کے جھٹکوں سے عمارتین جھولنے لگیں؛عوام میں خوف پیدا ہوگیا
ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے 2 مختلف اوقات میں آنے والے جھٹکوں میں جن کی شدت بہت زیادہ تھی اور بلند عمارتیں اس زلزلہ میں جھولے کی طرح جھولنے لگیں جس کے سبب لوگ استغفار اور الامان ، الحفیظ ، کلمہ شریف اور اذان دیتے ہوئے اپنے گھروں اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے ،ایک روز میں 2 زلزلوں کو علاقہ کے بزرگ بدشگونی قرار دے رہے ہیں اور علماء کرام نے مساجد میں نمازوں کے بعد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اسغفار پڑھنے اور صدقہ خیرات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اٹک سٹی:پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر شعب�ۂ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ؛ ملک طاہر اعوان 
پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر شعب�ۂ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ،عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ‘مہلک اور جان لیوا امراض کے خاتمہ کیلئے خصوصاً ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے بیوٹی پارلر اور بابر شاپس کی رجسٹریشن ، سکریننگ ، ویکسینشن اور مفت علاج سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سعید ، ڈرما کالوجسٹ نعیم روال ، سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر شاہد اقبال ، میڈیم نائلہ اقبال و دیگر نے نایاب بیوٹی پارلر کے زیر اہتمام بیوٹیشن ، لائسنسنگ ، رجسٹریشن تقریب اینڈ سکن کیئر ورکشاپ کے زیر اہتمام جناح ہال بلدیہ اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آئی ٹی آفیسر محکمہ صحت دانیال شیخ ، محمد یاسر ، احتشام ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان ، سینئر صحافی و کالم نگار شیخ بابر قیوم ، چیف فوٹو گرافر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ صوفی فیصل بٹ ، نوید احمد ، وائس چیئرمین عمران علی سیفی ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان ، ملک نسیم کے علاوہ ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں سے بیوٹیشنز کی کثیر تعداد موجود تھی بیوٹیشن ، لائسنسنگ ، رجسٹریشن تقریب اینڈ سکن کیئر ورکشاپ میں 21 بیوٹی پارلرز کی بیوٹیشنز کو محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے رجسٹریشن کے بعد لائسنس جاری کئے گئے مقررین نے ہیپاٹائٹس اے ، بی ، سی ، ڈی کے پھیلاؤ ، احتیاط اور روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیوٹی پارلرز میں استعمال ہونے والے اوزاروں کے ذریعے اس کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے ان کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ان کو صاف کرنے کیلئے کلورین پاؤڈر کا استعمال کیا جائے حکومت پنجاب بیوٹی پارلرز اور بابر شاپس چلانے والوں کی مفت سکریننگ ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ علاج معالج کی بھی مفت سہولت فراہم کر رہی ہے تقریب کے اختتام پر بیسٹ پرفارمرز دینے والی بیوٹیشن ناز نور ، روبینہ کامران ، سعدیہ نایاب ، غزالہ شاہین ، ثمرہ شاہین ، شبانہ امجد اور روبینہ پروین کو نایاب بیوٹی پارلرز کی طرف سے مہمان خصوصی ملک طاہر اعوان ، ڈاکٹر محمد سعید نے شیلڈ اور تحائف دیئے ۔ 

اٹک سٹی:حج بیت اللہ ایک نہایت عظیم عبادت ہے ‘اس کا شرف اللہ تعالیٰ کے خوش نصیب بندوں کو حاصل ہوتا ہے ؛ ظفر اقبال عاصم
حج بیت اللہ ایک نہایت عظیم عبادت ہے ‘اس کا شرف اللہ تعالیٰ کے خوش نصیب بندوں کو حاصل ہوتا ہے ،عازمین حج کیلئے پہلی بشارت جنت کی خوشخبری اور گناہوں سے ایسے پاک صاف ہونا ہے جیسے انسان دنیا میں ابھی پیدا ہوا ہے جو گناہوں سے بالکل پاک صاف اور معصوم ہوتا ہے مناسک حج اور سفر کی تیاری کیساتھ ساتھ دیگر امور کو سیکھ کر اس مبارک سفر میں مکمل یکسوئی کیساتھ عبادات میں بھرپور لطف اٹھایا جا سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین مصطفویٰ والنٹریئر کرنل ( ر ) ظفر اقبال عاصم نے ایم ڈی شیخ عامر مجید ٹیولپ مارکی چائنہ چوک اٹک کے زیر اہتمام سینکڑوں مرد و خواتین عازمین حج کیلئے روانہ ہونے والوں کو ملٹی میڈیا اور بیان کے ذریعے مناسک حج سکھاتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمود ، محمد نواز ناگرہ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان ، سینئر صحافی و کالم نگار شیخ بابر قیوم ، چیف فوٹو گرافر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ صوفی فیصل بٹ ، نوید احمد ، وائس چیئرمین عمران علی سیفی ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان ، سیکرٹری فنانس مصطفویٰ ولنٹریئر شیخ محمد سعید بھی موجود تھے کرنل ( ر ) ظفر اقبال عاصم نے عازمین حج کو 8 ذوالحجہ ، 9 ذوالحجہ ، 10 ذوالحجہ ، 11 ذوالحجہ ، 12 ذوالحجہ کے امور سکھائے اس موقع پر انہوں نے ایم ڈی مغل اعظم اور ٹیولپ مارکی شیخ عامر مجید کیلئے خصوصی دعا کی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عازمین حج کیلئے خدمات اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ان پر خصوصی کرم ہے کہ اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کر کے سینکڑوں عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں اور مصطفویٰ ولنٹرئیر کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہماری ایسوسی ایشن پاکستان سے جانے والے عازمین حج اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی تربیت ملٹی میڈیا کے ذریعے کر رہی ہے اور دوران حج منیٰ اور عرفہ کے راستوں کی راہنمائی سمیت زخمی اور بیمار ہونے والوں کو ویل چیئر سمیت دیگر خدمات سر انجام دے رہے ہیں مناسک حج کی تربیت کے اختتام پر شیخ عامر مجید کی طرف سے سینکڑوں مرد و خواتین عازمین حج کیلئے ظہرانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:صدر بازار اٹک کینٹ کے گرد و نواح میں آوارہ اور بیماری زدہ کتوں کی بھرمار 
صدر بازار اٹک کینٹ کے گرد و نواح میں آوارہ اور بیماری زدہ کتوں کی بھرمار ،صبح و شام آوارہ کتے مختلف جگہوں پر ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں اور اسکولوں کی گزر گاہوں پر کھڑے نظر آتے ہیں ،اسکول جانے والے بچے خوف کی وجہ سے اپنا راستہ بھی تبدیل کر نے پر مجبور ،کتا مار مہم شروع کی جائے ،ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ نوٹس لیں ،عوامی حلقے ،تفصیلات کے مطابق صدر بازار اٹک کینٹ کے گرد ونواح آوارہ اور بیماری زدہ کتوں کی بھرمار ہے خدشہ ہے کہ کتو ں کے کاٹنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان رونما نہ ہو جائے،صبح شام درجنوں کے حساب سے کتے ہر طرف منڈلاتے نظر آتے ہیں، بابا فیض اللہ کے قبرستان میں اور خصوصاًجیکی بستی کے قریب جہاں سے ایف جی بوائز اور گرلز ہائی اسکول اور آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی گزر گا ہ ہے جن میں زیادہ تر تعداد طالبات کی ہوتی ہے ان کتوں کے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھوم کر لمبے راستے سے اپنے اسکول و کالج میں پہنچتے ہیں،اکثر اوقات انہیں طویل راستوں کی وجہ سے اسکول پہنچنے میں لیٹ ہو جاتے ہیں جوکہ طلباء کی پڑھائی میں بہت بڑا نقصان ہے،یہ آوارہ کتے انسانوں کو دیکھتے ہی ان پر بھونکنا شروع کر دیتے ہیں اور کاٹنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ہیں،جن کی وجہ سے گزرنے والے شہری ،طلباء وطالبات خوفزدہ اورشدید ذہنی اذیت کا شکار رہتے ہیں ،قبل ازیں ان کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے ،اٹک کینٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے اسٹیشن کمانڈر اورایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ اٹک کینٹ سے اس نازک مسئلہ کا سد باب کے لیے فوری طور پر کتا مار مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اٹک سٹی: تجاوزات ہٹانے کیلئے میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک کی انقلابی تبدیلی سامنے آگئی
تجاوزات ہٹانے کیلئے میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک کی انقلابی تبدیلی ،وائس چےئرمین میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک، شہر سے صبح وشام اہلکاروں کے ساتھ تجاوزات ہٹانے میں مصروف ،شہریوں کی زبردست پذیرائی،ناجائز تجاوزات کی عوامی شکایات کو دیکھتے ہوئے باالآخر وائس چےئرمین میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے انکروچمنٹ انسپکٹراور دیگر بلدیہ اہلکاروں کی خود سرپرستی کرتے ہوئے سول بازار سے تجاوزات ہٹوانے کا کام اپنے ذمہ لیتے ہوئے صبح ،دوپہر اور شام ہمراہ انکروچمنٹ عملہ سول بازار سمیت تمام بازاروں کا چکر لگانا شروع کر دیا ہے اور بلا تفریق چھابہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کو بلدیہ کی جانب سے مختص کی گئی لائن میں کھڑا ہونے پر مجبور کر دیا ہے ،میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک کی عوام کیلئے اس احسن کاروائی پر اٹک شہر کا حسن نکھر کر سامنے آگیا ہے ، دوکانداروں سے فٹ پاتھ سختی سے خالی کروا لیے گئے ہیں جس سے سودا سلف لینے کیلئے آنے والے خواتین و حضرات کی مشکلات کم ہو گئی ہیں بلکہ ناجائز تجاوزات مافیا ، ریڑھی بانوں اور چھابہ فروشوں میں میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک کی ٹیم کو دیکھتے ہی بازاروں میں افراتفری مچ جاتی ہے ،یہ کریک ڈاؤن پہلی مرتبہ اقرباء پروری اور سیاسی پشت پناہی کو بالائے طاق رکھ کر کاروائی کی جا رہی ہے ،جس کا تمام تر کریڈٹ وائس چےئرمین میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کو جاتا ہے ،اٹک کے شہریوں نے میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔


اٹک سٹی:پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن میں حائل غیر ضروری رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے ؛ ڈاکٹر سید اسد عباس بخاری
مرکزی رہنما تحریک انصاف سابق امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر سید اسد عباس بخاری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن میں حائل غیر ضروری رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے ،پہلے سے رجسٹرڈ سکولز کو بھی رجسٹریشن کی تجدید کے لیے نئی رجسٹریشن کی طرح دوبارہ نئی فائل بنوائی جاتی ہے اور تمام مراحل سے گزارا جاتا ہے جو بہت پیچیدہ ہیں جبکہ ضروری کاروائی کے بعد فوری تجدید کر دی جائے ،محکمہ بلڈنگ کے اہلکار بلڈنگ فٹنس سرٹیفیکیٹ کے اجرأ میں دانستہ تاخیری حربے استعمال کرنے کیساتھ ساتھ بھاری رشوت کا مطالبہ الگ سے کرتے ہیں ‘رشوت فراہم نہ کرنے پر فٹنس سرٹیفیکیٹ کے اجرأ پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔چیف پارٹنر سکولز جنہیں پہلے ہی فی بچہ انتہائی کم اجرت دی جاتی ہے ان پر سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج بینیفٹ ٹیکس اور پبلسٹی ٹیکس کا نفاذ سراسر زیادتی ہے ،پرائیویٹ سکولز کو واپڈا کی طرف سے کمرشل ریٹس چارج کرنے کے نوٹسز تعلیم دشمنی ہے حکومت پنجاب کے قائم کردہ سکیورٹی اقدامات کی تکمیل کے باوجود پرائیویٹ سکولز مالکان پر ناجائز مقدمات کا اندراج تعلیم کے مقدس پیشہ سے وابستہ افراد کی کھلی توہین ہے پیف سکولز کا الحاق ختم کرنے کا کالا قانون ختم کیا جائے انتہائی کم معاوضہ/فیس پر معیاری تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کو ویلفیئر اداروں کا درجہ دیا جائے اور تمام ٹیکسوں سے چھوٹ دی جائے پیف پارٹنر سکولز کی ماہانہ فیسوں میں کم از کم 10%سالانہ اضافہ اور بقایا جات کی ادائیگی بروقت کی جائے تعلیمی بورڈز کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ سراسر ظلم ہے پیف پارٹنر سکولز اور گورنمنٹ سکولز سے تعلیمی بورڈز فیسوں میں تفاوت ختم کر کے فیسوں کی شرح یکساں کی جائے پیف ایک سرکاری ادارہ ہے ایک گزٹیڈسرکاری ملازم اس کا سربرارہ ایم ڈی ہے دیگر افسران بھی تمام سرکاری مراعات حاصل کرتے ہیں پیف کا تمام بجٹ حکومت پنجاب ادا کرتی ہے پیف سکولز کے بورڈ پر پنجاب حکومت کا لوگو بھی موجود ہے لہذا پیف پارٹنر سکولز کو بھی گورنمنٹ سکولز کے مساوی حقوق اور دیگر مراعات دی جائیں پیف پارٹنر سکولز کو بلیک میلنگ پر مبنی 38اقسام کے جرمانوں سے نجات دلائی جائے پیف پارٹنر سکولز کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک ختم کر کے باوقار تعلیم دوست پارٹنر کی حیثیت تسلیم کی جائے سندھ اور خیبر پختونخواہ حکومتیں سکولز پارٹنرزکو ایک ہزار روپے فی بچہ دے رہی ہیں جبکہ حکومت پنجاب صرف 550 روپے سکولز پارٹنرز کو دینے کیساتھ ساتھ بے شمار اقسام کی کٹوتیوں کا عذاب الگ سے نازل کرتی ہے یوں مجموعی طور حکومت پنجاب پیف منیجمنٹ سے مل کر پیف پارٹنر سکولز کے اربوں روپے خرد برد کر رہی ہے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ لگانے والی حکومت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی داخلے سارا سال جاری رکھتی ہے جبکہ پیف پارٹنر سکولز پر 15 اپریل کے بعد تعلیمی داخلوں پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے جو کہ نا انصافی اور پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب کے سلوگن کی واضح نفی ہے اس وقت 40 لاکھ بچے پیف پارٹنر سکولز میں زیر تعلیم ہیں جن پر حکومت پنجاب فی بچہ 550 روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار مسلسل گِرنے کے باوجود فی بچہ تعلیمی اخراجات 3 ہزار روپے تک پڑ رہے ہیں پیف پارٹنرز سکولز پر داخلوں پر کیپڈ کی پابندی لگا کر صرف ایک مخصوص تعداد مثلاً 750۔500یا 1000بچوں کے داخلے کی اجازت دی جاتی ہے کیپڈ سے اوپر والے بچوں کو ساراسال تمام سہولیات کیساتھ مفت تعلیم مہیا کرواتی ہے اور مفت اپنی گڈ ویل میں اضافہ کرتی ہے پیف منیجمنٹ پیف پارٹنر سکولز کو فوری طور پر ڈی کیپڈکرتے ہوئے سکول میں زیر تعلیم تمام بچوں کی تعداد کے مطابق معاوضہ یقینی بنائے پیف بورڈآف ڈائریکٹرز میں پیف سکولز کو برابر نمائندگی دی جائے پی ای سی امتحان تھرڈ پارٹی کے سپرد کیا جائے یا پیف پارٹنر سکولز کے ٹیچرز کو بھی شامل کرتے ہوئے برابر نمائندگی دی جائے پیف سکولز مالکان کو رقم کی ادائیگی ڈویلپمنٹ بجٹ کی بجائے تنخواہ ڈکلیئر کر کے ہر ماہ کی یکم تاریخ کو اجرأ اور فراہمی یقینی بنائی جائے پیف پارٹنرز اپنے حقوق حاصل کر نے اور لاکھوں بچوں پر مشتمل تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے والے تعلیم دشمن اقدامات کے خلاف وہ بہت جلد پنجاب کی سطح پر اساتذہ تنظیموں سے مل کر لائحہ عمل طے کریں گے ۔ 

ضلع اٹک میں 120 کلومیٹر کی رفتارسے آنے والے طوفان سے سینکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے 
ضلع اٹک میں 120 کلومیٹر کی رفتارسے آنے والے طوفان سے سینکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،ایک درجن سے زائد مویشیوں کے کمرے اور کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شدید طوفان کے بعد موسلا دھار بارش تیز رفتار بارش کے سبب ندی نالے بارشی پانی سے بھر گئے ،تیزرفتار بارش کیوجہ سے موسم میں خنکی آگئی تیز رفتار بارش کے سبب گندم کی فضل کو شدید نقصان پہنچا ہے ،بعض مقامات پر بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں گھروں میں داخل ہو گیا اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔فضاء میں گہری سیاہ گھٹاؤں کا راج برقرار رہا ، بارش کے سبب اٹک میں روائتی پکوان گھروں میں بنائے گئے اور تجارتی مراکز پر بھی ان کی خریداری کیلئے لمبی لائنیں لگی رہیں ۔ 

تحصیل حضرو: گاؤں سرکہ میں دریائے سندھ پتن کے کنارے ناکہ بندی کر کے تحصیل چھوٹا لاہور کے سمگلر کو گرفتار کر لیاگیا
ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرہ تنگ کے پی کے سے منشیات پنجاب سمگل کرنی کی کوشش ناکام ‘پولیس نے رنگے ہاتھوں منشیات فروش گرفتار کر لیےِ تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ ایک شخص دریائی راستے سے منشیات کے پی کے سے پنجاب سمگل کر رہا ہےَ پولیس نے فوراً ریٹ کرتے ہوئے تحصیل حضرو کے نواحی گاؤں سرکہ میں دریائے سندھ پتن کے کنارے ناکہ بندی کر کے ماصل خان ساکن تحصیل چھوٹا لاہور کو گرفتار کر لیا۔



















No comments:

Post a Comment