Tuesday, April 17, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.





اٹک سٹی:اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کے شادی ہالوں پر چھا پے ‘ناقص صفا ئی ، میڈیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ نہ ہو نے پر بھاری جر مانے 

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کے شادی ہالوں پر چھا پے ‘ناقص صفا ئی ، میڈیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ نہ ہو نے پر بھاری جر مانے جبکہ مغل اعظم اور ٹیو لب مارکی شادی ہال بہترین صفائی اور معیاری انتظامات پر بہترین قرار ‘تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے اٹک کے شادی ہالوں پر دوران چیکنگ متعدد شادی ہالوں کو غیر معیاری ، ناقص صفائی اور میڈیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ نہ ہو نے پرشیخ جی شادی ہال سمیت دیگر شادی ہالوں پر بھاری جر ما نے لگا ئے جبکہ مغل اعظم شادی ہا ل اور ٹیو لب مارکی پر دوران چیکنگ بہترین صفائی ، معیاری انتظامات سمیت حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق کھا نوں پر بہترین قرار دیتے ہو ئے کہا کہ عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا ئے گی۔ عوام کی صحت کے حوالے سے پنجاب حکو مت ہر ممکن اقدا مات اٹھا رہی ہے جن میں ہوٹلوں ، بیکریوں اور شادی ہالوں کی روٹین میں چیکنگ شامل ہے ، غیر معیاری اشیاء فراہم کر نیوالے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر نہ رکھنے والوں سمیت محکمہ صحت سے تمام ملازمین کے میڈیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والے ہوٹلز ، بیکر ز اور شادی ہالوں کو سختی سے حکو مت پنجاب کی واضح ہدا یت ہے کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق کھا نے فراہم کیئے جا ئیں اور بیماریوں اور موذی امراض سے بچاؤ کے لئے صفائی کے انتظامات کو بہتر رکھا جا ئے ۔



اٹک سٹی:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا گیا لیکن پنشینئرز کی پنشن میں صرف چند فیصد اضافہ کیا گیا ؛ ملک مظہر
ڈویژن صدر پنشینئرز ایسو سی ایشن فیروز دین میر و ضلعی صدرملک مظہر نے کہا ہے کہ ہر بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ پنشینئرز کی پنشن میں یکساں شرح سے اضافہ ہوتا ہے لیکن ماضی میں ایک سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا گیا لیکن پنشینئرز کی پنشن میں صرف چند فیصد اضافہ کیا گیا ،نواز لیگ کے پانچ سالہ دورِ حکومت کا آخری بجٹ اگلے ماہ پیش ہونے والا ہے ‘امید ہے کہ نواز لیگ کی حکومت اس بجٹ میں پنشینئرز کے ساتھ ماضی میں ہونے والی اس زیادتی کا ازالہ کرے گی ۔علاوہ ازیں فوج میں اعلیٰ خدمات کے صلہ میں جے سی اوز اور سو لجرز کو قومی دِن کے موقع پر حسنِ کارکردگی پر صدرِ پاکستان کی طرف سے انہیں تمغہ خدمت درجہ اوّل ،دوم اور سوم دیے جاتے ہیں جن کا انہیں ماہانہ الاؤنس ملتا ہے لیکن دوہزار پانچ سے اس الاؤنس میں کوئی اضافہ نہیں ہوااور دو ہزار پانچ سے اس اعلیٰ ترین اعزاز تمغہ خدمت درجہ اوّل کا الاؤنس ایک سو سترروپیہ ہے یہ بڑی مضحکہ خیز بات ہے کہ تیس تینتیس سال مثالی سروس کرنے کے بعد اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی طرف سے ملنے والے اعلیٰ اعزاز کا الاؤنس صرف ایک سو ستر روپے ہے ‘یہی حال دوسرے اعزازات کا ہے صدرِپاکستان اور سپریم کمانڈ ز افواجِ پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ان اعزازات کے ماہانہ الاؤنسسز میں حالیہ بجٹ میں کماحقہ اضافہ فرمائیں جس کا اطلاق پنشینئرز پر بھی ہو۔



اٹک سٹی:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نادر شاہی حکم ‘شہر کے وسط میں کئی سا لو ں سے بنایا گیا امتحانی سنٹر شہر سے 5کلومیٹر دور بنادیا گیا 
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نادر شاہی حکم ‘شہر کے وسط میں کئی سا لو ں سے بنایا گیا امتحانی سنٹر شہر سے 5کلومیٹر دور دریا کنا رے جا بنایا ،طلبہ کے والدین کا شدید احتجاج اور سنٹر واپسی کا مطالبہ طلبہ کے والدین نے بتایا ہے کہ کئی سا لوں سے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول امتحانی سنٹر تھا جو کہ شہر اور بیرون علا قوں سے آ نے والوں کے لئے بھی موزوں تھا ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈہ بھی قریب تھے مگر انتظامیہ نے جا ن بوجھ کر صرف چند شخصیا ت کو نوازنے کے لئے مذکو رہ سنٹر فتح جنگ روڈ پر دریا ہرو کے کنا رے کامرس کالج میں بنا دیا جہاں طلبہ کو پہنچنے کے لئے 5کلومیٹر کا سفر رکشہ بک کر کے جا نا پڑتا پے جبکہ نوجوان طلبہ دریا ہرو میں نہا تے ہیں جہاں پہلے بھی کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں طلبہ کے والدین نے مذکورہ سنٹر واپس ہائر سیکنڈری سکول میں لا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔



حضروسٹی:نا درا دفتر حضرو میں جگہ کی قلت کے با عث عوام ذلیل وخوار خصوصاً خواتین کا برا حا ل ،کسی کشادہ جگہ شفٹ کیا جا ئے؛ عوامی حلقے
نا درا دفتر حضرو میں جگہ کی قلت کے با عث عوام ذلیل وخوار خصوصاً خواتین کا برا حا ل ،نا درا دفتر کو کسی کشادہ جگہ شفٹ کیا جا ئے ،عوام کی چیئر مین نا درا سے فو ری تو جہ کی اپیل ۔تفصیلا ت کے مطابق نا درا دفتر حضرو میں جگہ کی قلت کے با عث عوام کو شدید مشکلات ہیں خصوصاً پردہ دار خواتین کا تو برا حال ہو جا تا ہے ،دھکم پیل کے با عث کان پڑی آواز سنا ئی نہیں دیتی پردہ دار خواتین اور بزرگ شہری اس صو رتحال کے با عث عاجز آچکے ہیں ۔اس با رے میں اظہار خیال کر تے ہو ئے مرتضیٰ علی ،اختر محمود ،بلال احمد ،عدیل علی ،محمد عاقب ،ارشد محمود ،علی اصغر ،جہانزیب محمود ،حامد خان ،ثاقب علی ،اسحاق خان ،الیاس محمد ،وقاص خان ،سعید علی ،اکرم خان ،جاوید علی ،مظہر اقبال ،عارف محمود ،غلام علی ،عثمان بٹ و دیگر علاقے کے لو گوں نے اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا کہ نا درا حکومت کا کما ؤ پو ت ہے لیکن نا درا کے اعلیٰ افسران کو عوام کی مشکلا ت کا با لکل احساس ہی نہیں ہے کہ نا درا دفتر حضرو میں کم جگہ کے با عث عوام کو کتنی مشکلا ت ہیں،ہم چیئر مین نا درا سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ اس پریشان کن صورتحال کا نو ٹس لیں اور نادرا دفتر کو کسی کشادہ جگہ شفٹ کیا جا ئے اور اگر ممکن ہو تو و ہ بذاتِ خو د آکر مشاہدہ کر یں کہ عوام کتنی اذیت سے دو چار ہیں ۔



ضلع اٹک:غفلت اور گاڑی کے پیچھے پا ئیدان پر مسافروں کو کھڑا کر نے والے دو ڈرائیوروں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
غفلت ، لاپر واہی بر تنے اور گاڑی کے پیچھے پا ئیدان پر مسافروں کو کھڑا کر کے جان خطرے میں ڈا لنے والے دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی واجد علی خان پی ایچ پی اکھوڑی پوسٹ نے فتح جنگ کی جا نب سے آنے والی ہا ئی ایس نمبری C-3217جس کو ڈرائیور محمد ایوب ولد تاج محمد خان ساکن بیار تحصیل شر نگل ضلع اپر دیر انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لا پر واہی سے چلا تا ہو ا آرہا تھا اور گاڑی کے پیچھے پا ئیدان میں مسافروں کو سوار کر رکھا تھا ‘کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کر لیا ، دوسری کاروائی میں مقام اڈہ کے قریب نا کہ بندی کے دوران سوزو کی نمبریRIS-3815جس کو ڈرائیور محمد عمران ولد محمد خا ن ساکن میکی ڈھوک فتح جنگ انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لا پرواہی سے چلا تا ہوا آرہا تھا جس کو نا کہ پر روکنے کی کوشش کی مگر اس نے گاڑی بھگا دی پی ایچ پی کے عملے نے اس نے تعقب کر تے ہو ئے جبی سٹا پ کے قریب پکڑ کر 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔



تھانہ حضرو کی حدود غورغشتی سے 9روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش غازی بروتھا نہر سے برآمد
تھانہ حضرو کی حدود غورغشتی سے 9روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش غازی بروتھا نہر سے برآمد، جسم پر چار گولیوں کے نشانات ، مقتول چیئرمین یو سی غورغشتی خالد زمان خالقی کا ماموں زاد بھائی تھا، لاش کی اطلاع ملتے ہی غورغشتی سوگ میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین غورغشتی خالد زمان خالقی کا 32سالہ کزن عبدالرحمن جو کہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت لیاقت علی خان کی آٹا مشین پر کام کرتا تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی ہانگ کانگ سے 8سال بعد واپس گاؤں آیا تھا، 8اپریل کو کام کے بعد گھر کی طرف روانہ ہو گیا اور رات 10بجے کے بعد لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش شروع کی گئی مگر کچھ معلوم نہ ہو سکا تاہم اس کی لاش منگل کو 10روز بعد بروٹھہ ڈیم کے پاس نہر سے ملی جس کو دائیں طرف ماتھے ، دل ، پیٹ اور ٹانگ میں چار گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور لاش نہر میں پھینک دی گئی، لیاقت علی خان نے بتایا کہ مقتول جوانمرد ، ملنسار، خوش اخلاق اور باکردار شخص تھا اس واقعہ پر غورغشتی میں سوگ کی فضا پائی جاتی ہے ایس ایچ او تھانہ حضرو نے اپنی نگرانی میں لاش پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال حضرو منتقل کی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لا کر رہیں گے ۔



ضلع اٹک:نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کوافتتاح کے بغیرجزوی آپریشنل کرنیکافیصلہ 
نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کوافتتاح کے بغیرجزوی آپریشنل کرنیکافیصلہ ‘ذرائع کے مطابق 20اپریل کو نیواسلام آباد ایئر پورٹ کو آپریشنل کیاجائیگا۔کراچی سے پی آئی اے کی پرواز20اپریل کی صبح9بجے لینڈکریگی ،ایوی ایشن ڈویژن نے ایئرپورٹ آپریشنل کر نے سے متعلق تمام محکموں کوآگاہ کردیا ،افتتاح مؤخرکرنیکافیصلہ وزیراعظم کے ایئر پورٹ دورے کے موقع پرکیاگیاتھا ‘وزیر اعظم نے نئے ایئرپورٹ کی تعمیرکے متعددمعاملات پرناپسندیدگی کااظہار کیا تھا۔ وزیراعظم نے ایئرپورٹ کی تعمیرمیں تبدیلیوں کی بھی ہدایت کی تھی ،افتتاح کی تقریب ایئرپورٹ پرتبدیلیوں کاکام مکمل ہونے کے بعدآئندہ ماہ متوقع ہے ‘ایئرپورٹ کے لینڈنگ سسٹم میں خرابی بھی افتتاح مؤخرکرنیکی وجہ بنی ہے، ایئرپورٹ ابھی مکمل طورپرآپریشنل بھی نہیں کیاجائیگا۔



اٹک سٹی: ڈسٹرکٹ جیل میں لگے جیمرز قریبی آبادیوں کے لئے وبال جان بن گئے 
ڈسٹرکٹ جیل میں لگے جیمرز قریبی آبادیوں کے لئے وبال جان بن گئے ۔موبائل سگنل ڈراپ ہونے سے شہری پریشان ‘جیل کے اندرون و بیرون رہائشی افرادکا اپنے رشتہ دارو ں سے رابطہ مشکل ہو گیا۔ جیل کے قریب سرکاری اور غیر سرکاردفاتر بھی ان جیمرز سے پریشان جیل سے ایک کلومیٹر فاصلے پرجا کرشہری موبائل پر بات کرنے پر مجبور ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات اور جیل انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔



اٹک سٹی:ایم بی بی ایس ڈاکٹر اپنے کلینک پر ادویات فروخت نہیں کر سکتے ؛ رپورٹ
ایم بی بی ایس ڈاکٹر اپنے کلینک پر ادویات فروخت نہیں کر سکتے ،ڈرگ کورٹ لاہور نے محکمہ صحت کو واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ ڈاکٹر اپنے کلینک پر بغیر ڈرگ سیل لائسنس ادویات فروخت نہیں کر سکتا ،ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک سید طارق مسعود شاہ نے ضلع اٹک کے تمام میڈیسن ڈسٹری بیوٹر کو بلا کر ڈرگ کورٹ کے احکامات سے آگاہ کیا کہ بغیر لائسنس کے کسی ڈاکٹر یا عطائی ڈاکٹر کو ادویات نہ دی جائیں ۔اس سلسلے میں ڈرگ کورٹ نے کئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو جرمانے کئے ہیں اب اگر کسی ڈاکٹر سے کسی ڈسٹری بیوٹر کی ادویات برآمد ہوئیں تو ڈاکٹر کے ساتھ اس ڈسٹری بیوٹر کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی جو کہ بھاری جرمانے کے ساتھ قید بھی ہو سکتی ہے ۔واضح رہے کہ اٹک میں 80 فیصد ڈاکٹر نے بغیر ڈرگ سیل لائسنس کے ڈسپنسریاں کھولی ہوئی ہیں اور اکثر ڈاکٹر کے پاس غیر میعاری ادویات کی بھر مار ہے ڈرگ کنٹرولر سید طارق مسعود شاہ نے کہا کہ ڈرگ کورٹ نے سختی سے آڈر کئے ہیں کہ کسی بھی ڈاکٹر کو فارما سسٹ بننے کی ہرگز اجازت نہیں ہے اگرہر پروفیشن کا بندہ اپنا اپنا کام کرے تو مریضوں کو درست خدمات مہیا ہو سکتی ہیں ۔



اٹک سٹی:ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق نے اجلاس کی
ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق نے اجلاس کی، صدارت کی اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے اجلاس میں آمدہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں شرکاء کو ڈینگی مہم کی تیاریوں کی بابت بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ڈینگی مہم کے سلسلے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلے میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے گی اور عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا کہ زیادہ سے زیادہ احتیاط سے اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں تما م متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور اپنے حلقوں میں رہتے ہوئے مؤ ثر آگاہی مہم چلائیں اور گھر گھر جا کر عوام الناس کو آگاہ کیا جائے کہ اس خطرناک بیماری سے کیسے بچا جا سکتا ہے ڈینگی مہم کے سلسلے میں تما م متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی کے متعلق رپورٹ ہفتہ وار بنیادوں پر ڈی سی آفس ارسال کی جائے۔



ضلع اٹک:مو ٹروے پو لیس کا مرہ کا مو ٹر سا ئیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پا بندی مہم ‘ خلاف ورزی پر جر ما نے
مو ٹروے پو لیس کا مرہ کا مو ٹر سا ئیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پا بندی مہم ‘آگا ہی مہم کے سا تھ سا تھ خلاف ورزی پر جر ما نے،ہیلمٹ پا بندی سے انسا نی جانوں کی حفاظت ہوسکتی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق مو ٹر وے پو لیس کامرہ کا انسا نی جان کے تحفظ کیلئے ہیلمٹ کی پابندی مہم کے با عث مثبت تبدیلیاں آنا شروع ہو گئی ہیں،مو ٹر وے پو لیس کی طرف سے آگا ہی مہم کے سا تھ سا تھ خلا ف ورزیوں پر جر ما نوں کا سلسلہ بھی جا ری ہے ۔انسپکٹر عبدالرزاق اور سب انسپکٹر پرو یز خان نے مہم کے دوران لا کھوں رو پے جر ما نہ قومی خزانے میں جمع کرایا ،اس با رے میں سول سوسائٹی فورم نے بھی عوام سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ ہیلمٹ کی پا بندی میں سب سے زیا دہ فائدہ استعمال کر نے وا لے کا اپنا ہو تا ہے۔ خدانخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں بچت ہو جا تی ہے لیکن لوگ اس با رے میں سستی کر تے ہیں عوام کو اس کی مکمل پابندی کر نے چا ہیے ۔



اٹک سٹی:کلاس فور ملازمین کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کروں گا ‘میری نظر میں سیکرٹری اور کلاس فور برابر ہیں ؛ جہانگیر خانزادہ
کلاس فور ملازمین کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کروں گا ‘میری نظر میں سیکرٹری اور کلاس فور برابر ہیں ،آپ کی عزت مجھ پر فرض ہے ‘آپ ہی اداروں کے نگہبان ہیں آپ کی وجہ سے یہ ادارے چلتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر امور نوجوانان اور کھیل جہانگیر خانزادہ نے اٹک کلاس فورایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے علاقے میں کسی بھی کلاس فور ملازم کی حق تلفی نہیں کرنے دوں گا جو بھی آپ کی عزت نفس کو مجروع کرے گا یا آپ کو بنیادی حقوق سے محروم کرے گا میں اس کے ساتھ سختی سے پیش آؤنگا ۔میں بہت جلد سی ای او ایجوکیشن اور ڈی سی اٹک سے آپ کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کراؤنگا ‘ہم الحمدللہ مسلمان ہیں اور اسلام ہمیں مساوات کا درس دیتا ہے ۔عزت کام کے ساتھ ہے‘ گریڈ کے ساتھ نہیں،میں کلاس فور ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کروں گا میری نظر میں سیکرٹری اور کلاس فور برابر ہیں آپ کی عزت مجھ پر فرض ہے آپ ہی اداروں کے نگہبان ہیں آپ کی وجہ سے یہ ادارے چلتے ہیں اٹک کلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر صداقت حسین اور جنرل سیکرٹری شاہد اقبال نے مطالبات پیش کئے جس پر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ میں سیکرٹری تعلیم سے مل کر اس پر مشاورت کروں گا اور ان شاء اللہ بہت جلد آپ کو خوشخبری سناؤنگا اور مہینہ میں ایک دفعہ ضرور آپ کے ساتھ میٹنگ کیا کروں گا ۔ایکفا کے وفد میں صدر صداقت حسین،جنرل سیکرٹری شاھد اقبال نائب صدر حامد خان،حسن ابدال کے صدر طارق محمود حضرو کے صدر محمد طارق،حسن محمود،خضر حیات محمد شفیق،عامر محمود ،ماما مسعود،شفیق احمد،وحید خان ، شاہدخان کے علاوہ کثیر تعداد میں کلاس فور ملازمین اور مقامی صحافی برادری بھی موجود تھی۔ 



حسن ابدال(اٹک):گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں میلہ بیساکھی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں
گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں میلہ بیساکھی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، انڈیا سے 1800، دنیا بھر سے 300اور پاکستان سے10ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف خان تھے ، سیکرٹری اوقاف طارق وزیر ضلع چیئرپرسن ایمان طاہر، ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات نے شرکت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک ایک علمی شخصیت تھے جنہوں نے پاک و ہند کے لوگوں میں باہمی محبت کو رواج دیا ، ان کے319ویں جنم دن کے موقع پر حکومت کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ، ہم نے کوشش کی ہے کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کو کسی قسم کی شکایت نہ ہو ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنایا جائے ،تقریب سے ضلع چیئرپرسن ایمان طاہر نے حکومت پنجاب کی جانب سے انتظامات کر بہتر قرار دیا اور کہا کہ ہم بچپن سے یہ مذہبی رسومات دیکھتے آرہے ہیں ممبر صوبائی اسمبلی سردار ہمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ انڈین حکومت سکھ یاتریوں کو ذہنوں میں یہ ڈالتے ہیں کہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں مگر پاکستان میں آکر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہاں کے حالت کیا ہے دنیا بھر اور خصوص انڈیا سے آئے ہوئے سکھ یا تریوں کوجو پیار پاکستان کی حکومت ، ادارے اور عوام دیتی ہے اس نے دل جیت لیے ہیں انڈیا کی نہتے کشمیریوں پر ظلم کا بڑھتا ہوا سلسلہ اور انسانی حقوق کی پامالی نے انڈیا کہ مکرو چہرے کودنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ہم کشمیری بھائی کے ساتھ ہے اور بھارت کے انسان دشمنی کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔سکھ کمونٹی کی جانب سے ضلع چیئرپرسن ایمان ، ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات اور اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کارہ کو تحائف پیش کئے گئے ،بیساکھی میلہ کے موقع پر اٹک پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ،پنجہ صاحب کی جانب آنے والے تمام داخلی وخارجی راستوں پربیرےئرلگاکر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھاسیکھ یاتری 3روز تک مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشغول رہے، ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی پر ماحول کو مکمل پرامن ،ان کے شایان شان بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہت خوش نظر آئے ،سکھ یاتری اشنان کرتے ، امن کے گیت گاتے ، عبادت کرنے میں تین روز تک مشغول رہے ، گوردوارہ کے اندرنیشنل بنک، یوٹیلیٹی سٹور،پی سی او اورپوسٹل کے خصوصی کاؤنٹرلگائے گئے جبکہ ریسکیو1122کی ایمبولینس کے علاوہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرزاوربہبودآبادی کاعملہ یاتریوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجودرہے ۔ تین روز تقریبات پھوگ کی رسم کی ادائیگی کے ساتھ تقریب اختتام پزیر ہوگئیں ۔



یونین کونسل ہارون:خادم چھچھ چنگیز خان لجپال خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ؛حاجی عبدالرشید خان اور حاجی محمدجان کا اظہارِ خیال
سابق ناظم یو سی ہارون حاجی عبدالرشید خان اور سابق نائب ناظم حاجی محمد جان نے کہا ہے کہ خادم چھچھ چنگیز خان لجپال خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ، رضا خان ،ایس پی تیمور خان اورچنگیز خان نے ہمیشہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح چادر اور چھیل کی لاج رکھی جس کی مثال چھچھ بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ناصرف یو سی ہارون بلکہ چھچھ بھر سے چنگیز خان کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرینگے،چنگیز خان کی الیکشن مہم چلانے کیلئے لوگ بے چین بیٹھے ہیں، یہی انکی مقبولیت ہے، اللہ کے کرم سے ہمارے چھوٹے بھائی چنگیز خان کی کامیابی یقینی ہے ۔آمدہ الیکشن میں چنگیز خان کو غیر مشروط نا صرف یو سی ہارون سے کامیاب بنائیں گے بلکہ چھچھ بھر میں موجود اپنی برادریوں اور دوست و احباب سے مل کر ان کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ خصوصی بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ چنگیز خان پی پی 2کی سیٹ پر واحد امیدوار ہیں جن کی الیکشن مہم چلانے کیلئے لوگ خود بے چین بیٹھے ہیں، جیسے ہی الیکشن کا بگل بجے گا تو گلی کوچوں سے چنگیز خان، چنگیز خان کی صدائیں سنائی دیں گی اور یہی ان کی مقبولیت اور کامیابی کا ثبوت ہے ،حاجی عبدالرشید خان اور حاجی محمد جان نے کہا کہ اﷲ کے کرم سے آئندہ انتخابات میں صوبائی سیٹ پرہمارے چھوٹے بھائی چنگیز خان کی کامیابی یقینی ہے ۔



حضروسٹی: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں عرصہ دراز سے ایم ایس کی سیٹ خالی ‘ ڈاکٹرز اور عملہ کی بھی شدید کمی ؛سروے رپورٹ
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں عرصہ دراز سے ایم ایس کی سیٹ خالی ، جونیئر ڈاکٹر شہریارکو ایڈیشنل چارج دینے سے ہسپتال مسائل کی آماجگاہ ، مریض سہولیات اور ادویات نہ ہونے کی شکایات کرنے لگے ، سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور عملہ کی شدید کمی ، مریضوں کو اٹک اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کئے جانے لگا۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عظمیٰ ممتاز کے کنٹرول سے بھی صورتحال باہر ہو گئی، اہلیان چھچھ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا نام ریفرل سنٹر رکھ دیا، سہولیات اور ادویات نہیں اور ریفر ہی کرنا ہے تو ہسپتال کو تالے لگا دیئے جائیں، اہلیان تحصیل حضرو کا اظہار خیال ۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں ایم ایس کی سیٹ خالی پڑی ہے جبکہ کئی ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ کی کمی پہلے سے ہی موجود ہے ،بتایا گیا ہے کہ ایک قابل ایم ایس ڈاکٹر جواد کو سیاسی پریشر میں تبدیل کیا گیا اور ان کے بعد دو ایم ایس تعینات کئے گئے ، ڈاکٹر شوکت انتہائی احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے کہ ایک بار پھر ایم او ڈاکٹر شہریار کو ایڈیشنل ایم ایس لگا دیا گیا جس سے ہسپتال میں مسائل کم ہونی کی بجائے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا پر مریضوں کی دہائیاں موجود ہیں ۔ مریضوں کیلئے سہولیات اور ادویات نہیں ہیں جبکہ اٹک اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں مریضوں کو ریفر کرکے ان کی مشکلات دو چند کی جانے لگی ہیں ، اس صورتحال پر سوشل میڈیا میں ایک ہنگامہ برپا ہے ، تحصیل حضرو کے عوام نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو کی حالت زار پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ریفرل سنٹر قرار دیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جب سہولیات میسر نہیں ہیں اور دوسرے ہسپتالوں میں مریضوں کو ریفر کرنا ہے تو ہسپتال کو تالے لگا دئیے جائیں، اس حوالہ سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عظمیٰ ممتاز نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے اور صورتحال ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے ۔



حضروسٹی:سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ، انتظامیہ کی دوڑیں ‘گملے ہٹیاں نرسری سے کرائے پر لائے گئے 
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، صفائی اور خوبصورتی کیلئے باہر سے اشیاء مانگ کر ہسپتال کو چمکایا گیا، گملے ہٹیاں نرسری سے کرائے پر حاصل کئے گئے ، ایم ایس نے بھی اعتراف کر لیا، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو کا اعلانیہ دورہ کیا جنہیں سب اچھا کی رپورٹ دینے کیلئے پورے عملہ کی دوڑیں لگی رہیں ، ہسپتال صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آنے کیلئے بازار سے ادھار اور کرائے پر اشیاء لائی گئیں جن میں گملے سر فہرست ہیں، ہٹیاں نرسری سے گملے لاکر سیکرٹری ہیلتھ کی راہداری اور مختلف جگہوں پر رکھ دیئے گئے جس سے ہسپتال جاذب نظر لگ رہا تھا تاہم سیکرٹری ہیلتھ کے جاتے ہی گملے سوزوکی پر لاد کر واپس نرسری بھیج دیئے گئے ۔اس حوالہ سے صحافیوں نے ایم ایس ڈاکٹر شہر یار سے موقف حاصل کیا تو انہوں نے گملے منگوانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عارضی طور پر منگوائے تھے کیونکہ ہسپتال میں ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں میں گملے موجود نہیں ہیں ۔



اٹک سٹی: ایسو سی ایشن آف ایسو سی ایٹ انجینئر ز پنجاب رجسٹر ڈ (این آئی آر سی ) کی کال پر ہڑتا لی کیمپ لگا یا گیا
ایسو سی ایشن آف ایسو سی ایٹ انجینئر ز پنجاب رجسٹر ڈ (این آئی آر سی ) کی کال پر ضلع اٹک میں کے صدر مقام تحصیل اٹک میں سیکر ٹری سی این ڈبلیو پنجاب کی جا نب سے مطا لبات منظور نہ کر نے پر بھوک ہڑتا لی کیمپ لگا یا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر سب انجینئر منور خان ، جنرل سیکر ٹری انجینئرمحمد اکرم ، ڈسٹر کٹ کو آر ڈینیٹر صبغت اللہ ، نا ئب صدرغلام صابر ، جوائنٹ سیکر ٹری محمد انور گل، فنا نس سیکر ٹری فرخ عباس کر رہے تھے ،بھو ک ہڑتالی کیمپ میں ضلع بھر کے سب انجینئر نے بھر پور شر کت کی ۔ایسو سی ایشن آف ایسو سی ایٹ انجینئر ز پنجاب رجسٹر ڈ (این آئی آر سی ) سے اظہار یکجہتی کے لئے چیئر مین ور کرز یو نین را نا فیصل علی خان ،چیئر مین بلڈنگ منظور الٰہی ، محمد ظریف ،چیئر مین ایپکا احمد خان ، مزدور رہنما امداد حسین اعوان کے علاوہ محکمہ کے متعددملازمین نے شر کت کی دوران بھوک ہڑتالی کیمپ میں ضلعی صدر سب انجینئر منور خان نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہڑتالی کیمپ صدر نعمان ٹیپو ، جنرل سیکر ٹری عا مر ندیم ، سینئر نا ئب صدر حسن رضا باجوہ ، نا ئب صدر چو ہدری محمد مشتاق گجر اور چیف کوآر ڈینیٹر عدیل احمد سیال کی کال پر لگا گیا ہے ،گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سکیل 16کا کوٹہ 50فیصد تک بڑھا نا ، پرو مو شن برائے ایس ڈی او کا سنیارٹی کی بنیاد پر گور نمنٹ آف سندھ کی طرح تیس فیصد تک کرنا ، امپروو /ہا ئر کو ا لیفیکشن کا پرو موشن کا کوٹہ 15فیصدسے بڑھا کر 25فیصد تک کیا جا نا ، پرو موشن کے لئے نو انکوائری سر ٹیفکیٹ کا خاتمہ ، سب انجینئر کو ایس ڈی او کی خا لی سیٹوں پر چارج دیا اور سنیار ٹی کو مد نظر رکھاجا ئے ، پرو موشن کے لئے اینٹی کر شن اسٹیبلشمنٹ سے نو انکوائری سر ٹیفکیٹ کا خاتمہ ، سب انجینئر ز کا ایکسئین شب کا کوٹہ 13فیصد ہے اور بی ٹیک آنر ز کا کوٹہ 7فیصد ہے اس کو سپریم کورٹ کے آر ڈر کے مطابق لا گو کیا جا نا ، کنٹریکٹ سب انجینئر کو مستقل کیا جا نا اور کنٹریکٹ سر وس کا دورانیہ ریگو لر سر وس میں شامل کیا جا نا ، شا ہا نہ قانون کی بجا ئے گور نمنٹ کے قانون کے مطابق سزا کا تعین انکوائری کے بعد کیا جا ئے اور بلا جواز ٹر مینیشن اور سسپنشن کی روایت ختم کی جا ئے ، تعلیم اور صحت کی سہولیات آر می کی طرز پر مہیا کی جا ئیں ، بی ٹیک آر نر ز کی ڈگری جو ایچ ای سی سے منظور شدہ ہو اس کو تسلیم کیا جا ئے سب انجینئر ز جو فیلڈ میں کام کر تے ہیں ان کو ٹرا نسپورٹ اور پٹرول مہیا کیا جا ئے اور سپر یم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جرم ثابت ہو نے تک کو ئی سزا نہیں دی جا ئے سب انجینئر کی سنیارٹی لسٹ کی اصلاح 15دن کے اندر اندر کی جا ئے ،دیگر مقررین نے بھی اپنی تنطیم کے مطالبات کی تا ئید کر تے ہو ئے خطاب میں کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے اورہم تنظیم کے مر کزی عہدیداروں کی ہدا یت کے مطابق ہڑتال کا دورانیہ 16اپریل سے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے ، ہم نے متعدد دفعہ سیکر ٹری سی ڈبلیو کو تحریری طور پر بھی اپنے مطالبات سے آگاہ کیا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ،ہڑتال کو تمام انجینئر نگ ڈیپار ٹمنٹ تک بڑھا یا جا ئے گا جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ۔



اٹک سٹی:ہیپاٹائٹس کے مرض کیخلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے الیکٹریکل انجینئر محمد فیصل نے اٹک سے صادق آباد تک پیدل سفر کا آغازکردیا
ہیپاٹائٹس کے مہلک مرض کے خلاف ملکی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 54سالہ الیکٹریکل انجینئر محمد فیصل اٹک سے صادق آباد (رحیم یار خان) تک پیدل سفر کا آغازفوارہ چوک سے کیاجس کو وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان اور چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے رخصت کیا،54سالہ الیکٹریکل انجینئر محمد فیصل کا پیدل سفر جو تقریباً 25کلو میٹر روزانہ ہو گا ‘میں وہ اٹک سے براستہ حسن ابدال، ٹیکسلا، راولپنڈی، گجر خان، دینہ، جہلم، کھاریاں، وزیر آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، چنیوٹ، جھنگ لیہ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور کشمور جہان سے وہ بذریعہ بس صادق آباد پہنچ کر اپنے سفر کا اختتام کریں گے جو تقریباً 15مئی تک متوقع ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض خاموش قاتل ہے جس کے خلاف قومی سطح پر بہت میسر انداز میں لوگوں کو ا س کے نقصانات سے آگاہی اور اس کے تدارک کے لئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان میں اس مہلک مرض میں سب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں جہاں 70فیصد سے زائد ہے ‘ میں بلوچستان کے اضلاع نصیر آباد، جعفرآباد،ڈیرہ مراد جمالی،پنجاب کے قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سندھ کے میر پور خاص، بدین اور عمر کوٹ کے اضلاع شامل ہیں ۔اس کے علاوہ بھی اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں رو ز بروز اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اس مہلک مرض کا شکار رہ چکے ہیں۔پاکستان کی 48فیصد آبادی ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہے جس کا بنیادی سبب پینے کا آلودہ پانی ہے اس مہلک مرض کے خلاف ملکی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے وہ یہ پیدل مارچ کررہے ہیں، موذی امراض کے خلاف اپنے آ پ کو وقف کر نے والے سالہ الیکٹریکل انجینئر محمد فیصل کے اس اقدا م کو اوراس کی حوصلہ افزائی کر نے پر وا ئس چیئر مین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان اور چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان کو شہریوں نے سرا ہتے ہو ئے زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔



اٹک سٹی: 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ؛ شیخ سلمان سرور
2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ،ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے خود کو عوام دوست ثابت کیا ہے ‘تمام تر صورتحال کے باوجود اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، حالیہ دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے امیدوارں کو کامیاب کروائیں گے اور ہمارے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی1شیخ سلیمان سر ور نے مسلم لیگ سیکرٹریٹ اٹک میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے ملک اور قوم کے لیے ایسے اقدامات کیے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے بڑے منصوبے مکمل ہو ئے تعلیم ، صحت کے شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا کاشتکاروں کو بلا سود قر ضے فراہم کیے اور سستے داموں بیج بھی دیا گیا عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے موٹروے، میٹرو بس تعمیر کیے گئے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی گئیں ذہین طلباء و طالبات کو حکومت پنجاب نے وظائف اور لیپ ٹاپ بھی فراہم کیے پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن کی تعریف دوسرے غیر ممالک بھی کر رہے ہیں اٹک کے عوام کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کی گئی شریف براداران نے ملک اور قوم کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں موجودہ حکومت میں عوام کو عملی طور پر ریلیف دیا سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے محمد نواز شریف آئے روز مقبول لیڈر بن رہے ہیں مسلم لیگ( ن) صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پہلے کی طرح مضبوط ہو گی خادم اعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر وائے موجودہ حکومت نے نا مساحد حالات کے باوجود ملک کو ترقی کی رہا میں گامزن کیا عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا شریف برددران نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے عوام کو طبعی سہولتوں کے لیے ہسپتالوں میں جدید مشینری اور حالات فراہم کیے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انشاء اللہ آئندہ عوام انتخابات میں عوام اپنا فیصلہ مسلم لیگ ن کے پلڑے میں ڈالے گئے جھوٹا پرا پیگنڈا کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کرے گے انتخاب میں فتح حاصل کر کے عوام کی خدمت کا سفر تیزی سے آگے بڑھائے گیے موجودہ دور میں عوام کے درینہ مسائل حل ہوئے شریف بردران نے ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی زند گی وقف کر دی ہے۔



اٹک سٹی: نمل یونیورسٹی ذہین اور محنتی طلباء کو ایک بہترین ریسرچ سینٹر کی بین الاقوامی سہولیات مہیا کرے گا؛مقررین کا تقریب سے خطاب
نمل یونیورسٹی جو عنقریب ''نالج سٹی ''میں تبدیل ہونے جا رہی ہے ‘بلا شبہ یہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں ایک عظیم تعلیمی منصوبہ بن کر ابھرے گا جو پاکستان کے ذہین،لائق اور محنتی طلباء کو وطن عزیز میں ہی ایک بہترین ریسرچ سینٹر کی بین الاقوامی سہولیات اور رہنمائی مہیا کرے گا۔ڈسٹرکٹ کونسل ہال اٹک میں نمل یونیورسٹی کی تعارفی تقریب کا شاندار انعقاداٹک ضلع کے طلباء کے لئے ایک شاندار خبر ہے ،تقریب کا اہتمام عمران قیوم اور انکی ٹیم ممبرز امجد اقبال ملک،عطا رحمان ایڈووکیٹ،آصفہ شہوار،شیخ ناصر پرویز اور شکیل بنگش کی کوششوں سے عمل میں لایا گیا،اٹک کی وکلاء برادری، ڈاکٹرز،کاروباری حضرات اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی طاہر اکرم ایڈووکیٹ تھے جو امریکہ میں کاروبار اور اپنی سماجی خدمات میں ایک مشہور نام ہیں ‘تقریب سے عمران قیوم،امجد اقبال ملک چیئرمین آواز فاؤنڈیشن،پروفیسر منظور ملک،شیخ احسن ایڈووکیٹ نے تعلیم کی اہمیت اور سوشل ورک کی ضرورت پر بہترین الفاظ میں اپنا نقطہ نظر بیان کیامہمان خصوصی طاہر اکرم ایڈووکیٹ نے نمل یونیورسٹی کو بھرپور مدد کا یقین دلایا۔نمل کی روح رواں محترمہ علیمہ خانم نے تفصیل سے نمل یونیورسٹی کے قیام اغراض و مقاصد اور تعلیم کے لئے جدوجہد کو بیان کیانمل کو نالج سٹی بنانے کے لئے ممبر شپ اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت پر زور دیابلا شبہ نمل نالج سنٹر کا قیام پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے جسمیں مستحق طالبعلموں کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے اور عنقریب پوری دنیا سے لوگ حصول تعلیم کے لئے نمل یونیورسٹی کا رخ کریں گے علیمہ خانم نے اٹک کے عوام کا اس شاندار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔



اٹک سٹی:راولپنڈی آرٹس کونسل ،محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیراہتمام مقابلہ دستکاری کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا 
راولپنڈی آرٹس کونسل ،محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیراہتمام مقابلہ دستکاری میں راولپنڈی ڈویژن (راولپنڈی،جہلم،چکوال،اٹک) سے تعلق رکھنے والے دستکاروں کے مابین مقابلہ دستکاری کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 اپریل، مقابلہ دستکاری 28اپریل 2018صبح 9 بجے بمقام راولپنڈی آرٹس کونسل منعقد ہو گا،مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے شرائط کے مطابق عمرکی حد45 سال ہے ،مقابلے میں شریک دستکارکا تعلق راولپنڈی ڈویژن کی تحصیلوں اوراضلاع سے ہونا چاہیے ،مقابلے میں شریک دستکار موقع پردستکاری بنائیں گے اورمٹیریل کی ذمہ داری دستکارکی ہوگی ،مقابلے میں شریک دستکاروں کوصبح 9 بجے سے 4 بجے تک کا وقت دیا جائے گا،مقابلے کے نتائج کے لیے ایک جیوری تشکیل دی جائے گی جس کا فیصلہ حتمی ہوگا،مقابلے میں بنائی جانے والی مصنوعات آرٹس کونسل کے پاس رہیں گی اور مقابلے میں شریک ہردستکارکی رجسٹریشن کی جائے گی جس کے لیے شناختی کارڈکی کاپی اوردوعددتصاویرجمع کرائیں گے۔ مزیدمعلومات کے لئے 051-9292105,0321-5578116 0300-4737910پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ 



اٹک سٹی:محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گندم کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے کے لیے پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے 
محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گندم کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے کے لیے پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے مطا بق کاشتکاروں سے باردانہ کے حصول کے لیے درخواستیں 16تا20اپریل صبح 8سے لے کر شام4 بجے تک موصول کی جائیں گی ۔ چھوٹے کسانوں کو ترجیح دینے کے لیے کاشتکاروں کو باردانہ صرف10ایکٹر تک دیا جائے گا ،کاشتکاروں کے لیے درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی لف کرنااور رابطہ نمبر درج کر نا ضروری ہوگاسنٹر کوارڈینٹر کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کرے گااور درخواست وصولی کی رسید دے گا جس پر سیریل نمبر اور ترجیح نمبر درج ہو گاموصول شدہ درخواستوں کی جانچ پٹرتال 21اور22اپریل کو ہو گی،22اپریل کو مستند درخواست گزاروں کی تعداد اور رقبہ گندم بمطابق گر داوری لسٹ کے بارے میں ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر آگاہی دیں گے،23 اپریل کو کابینہ کمیٹی برائے گندم فی ایکٹر کے حساب سے بوریوں کی تعداد کا تعین کرے گی اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کر دے گی کابینہ کمیٹی برائے گندم کے فیصلے کے مطابق 24 اپریل سے باردانہ کا اجراء شروع ہو جائے گاجو اگلے تیس دن تک جاری رہے گا۔



اٹک شہر میں افغان با شندوں کی غیر قانونی سکو نت اور آمد ور فت پر سول جج کا نوٹس ‘دو افغان باشندوں کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی گئی
اٹک شہر اور گر د ونوا ح میں افغان با شندوں کی غیر قانونی سکو نت اور آمد ور فت پر سول جج اٹک کا نوٹس ‘دو افغان باشندوں کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی۔ افغانیوں نے رشوت اور سیاسی اثر و رسوخ سے جعلی شنا ختی کارڈ اور دستاویزات بنا رکھی تھیں ، لیگل ایڈوائیزر نادرہ سردار عامر امتیاز ایڈووکیٹ کے دلا ئل پر عدا لت نے منسوخی کا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سول جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت نے نادرہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے دونوں افغانیوں اول خان اور جہانگیر خان کے شناختی کارڈ بھی منسوخ کر دیئے،نادرہ کی جانب سے سردار عامر ممتاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو واضح کیا کہ یہ افراد غیر قانونی رہ رہے ہیں اور انکی دستاویزات بھی جعلی ہیں اس قبل بھی جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا لیکن اب تک محکمانہ انکوائری نہ کروائی جا سکی محکمہ میں اہم پوسٹوں پر کئی سالوں سے تعینات افسران اور اہلکار بھی سوالیہ نشان ہیں۔



اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اندرون خانہ جعلی انتخابات کو تسلیم کیا نہیں جائے گا؛پریس کانفرنس سے مقررین کااظہارخیال
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اندرون خانہ پی سی بی کی ملی بھگت سے ہونے والے حالیہ مبینہ جعلی انتخابات کو کسی صورت تسلیم کیا نہیں جائے گا اور تمام قانونی راستے اختیار کرکے فرد واحد کی طویل عرصے سے حکمرانی کو ختم کر کے جمہوری طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ 35سا ل سے کرکٹ سے وابسطہ مختلف کرکٹ کلبوں کے عہدیداران سردار آفتاب احمد خان ، ماجد وحید بھٹی ، راجہ تنویر ، ملک فاروق فوقی ، آفتاب احمد قریشی ، زبیرخان، اعجاز احمد، وقاص گوندل ، لکی خان ، ذیشان شانی، ضیاء حیدر اور دیگر نے پریس سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کرکٹ کلبوں کے عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ 15سال سے ملک ظہیرا حمد نے فرد واحد کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کویر غما ل بنایا ہو ا ہے اور چند روز بیشتر انہوں نے اپنے بیٹے کو ڈسٹرکٹ ایسوسی اٹک کا صدر بنا دیا جو اندرون خانہ کاروائی تھی اور اس میں مروجہ طریقہ کار کے بر عکس ملی بھگت سے کاروائی کی گئی ۔اس سلسلے میں تمام قانونی راستے اپنائے جا رہے ہیں ،اس سلسلہ میں اٹک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کو بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ کرکٹ کے فروغ کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے کرکٹ کے فروغ کیلئے پلیئرز ایسوسی ایشن ضلع اٹک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے صدر ملک فاروق فوقی ،جنرل سیکرٹری ملک عمر حیات اٹک کی دیگر پانچ تحصیلوں سے پانچ صدو ر بھی منتخب کیے گئے ہیں جن میں ماجد خان حضرو ، راجہ محمد انور حسن ابدال ، عامر محمود پنڈی گھیب، قاضی خالد فتح جنگ ، ملک محمد آصف جنڈ اور پریس سیکرٹری آفتا ب احمد قریشی ہوں گے ۔



اٹک سٹی:پوری دنیا میں اقتدار پر قابض لوگ ایمان سے خالی ہیں ‘حق بات کہہ کر ڈٹ جانا بڑے دل کا کام ہے ؛ اراکین جماعت اسلامی
پوری دنیا میں اقتدار پر قابض لوگ ایمان سے خالی ہیں ‘حق بات کہہ کر ڈٹ جانا بڑے دل گردے کا کام ہے ،جماعت اسلامی کی منزل اسلامی انقلاب ہے ہم پوری دنیا میں با لخصوص پاکستان میں اسلام کا غلبہ چاہتے ہیں ۔اسلامی پاکستان ہی خوشحال اور مستحکم پاکستان بنے گا ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے جنرل الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پی پی 1اٹک کے زونل اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔صدارت امیر زون پی پی 1 اٹک خالد محمود نے کی جبکہ مہمان خصوصی امیر ضلع و چیئر مین یوسی شینکہ مولانا جابر علی خان ،نائب امیر ضلع سردار امجد علی خان ، گروپ لیڈر و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 1محمد اقبال ملک ، معروف عالم دین مولانا تاج محمود صدیقی ، ضلعی سیکرٹری میاں محمد جاوید ، ملک عمر فاروق ،جنرل کونسلر و ڈپٹی سیکرٹری ضلع شہاب رفیق ملک اور دیگر نے خطاب کیا مولانا جابر علی خان نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی میں غلبہ دین کی خاطر شمولیت اختیار کیا ہے ہم دنیا میں دین اسلام کا غلبہ چاہتے ہیں اصول جنت کی طرف ایمان والوں کے دلوں میں عجیب کیفیت پیدا کر دیتی ہے صحابہ اکرامؓ کی اتباہ میں مومن اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کر کے خوشی اور لطف محسوس کرتے ہیں اب بھی یہی حال ہے منزل کے اصو ل تک جدوجہد شامل رہے گی سردار امجدعلی خان نے کیا کہ معاشرے کی نظریں جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں ہماری جدوجہد کا مقصد رضائے الہی کا حصول ہے اللہ کے بندوں پر اللہ کی حکمرانی ہوطاغوت کے شکنجے سے ہم لوگوں کو نکالنا چاہتے ہیں نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اپنا گھر ،محلہ ،مسجد اور گاؤں کو ہدف بنا کر فلاح و بہبود کا کام کریں ہمارے دعوت کے مستحق ہمارے اپنے لوگ ہیں مہمان خصوصی مولانا تاج محمود صدیقی نے کہا کہ دنیا اور آخرت کی فلاح کیلئے ایمان ، علم صالح ، دعو ت دین اور اس کی راہ میں آنے والی آزمائشوں پر صبر کرنے ہی سے فلاح و کامرانہ ممکن ہے انہوں نے کہاکہ فسا د اور خرابی کی جڑ ایمان کی کمی لوگوں میں ایمان کی پختگی ہی سے فساد کا خاتمہ ہو گا ۔



اٹک سٹی:مر کزی رہنما تحریک انصاف و ممبر کور کمیٹی سا بق ضلع نا ظم میجر طاہر صادق کی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے تفصیلی ملاقات 
مر کزی رہنما تحریک انصاف و ممبر کور کمیٹی سا بق ضلع نا ظم میجر طاہر صادق کی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے تفصیلی ملاقات ، ملاقات میں صدر شمالی پنجاب عامر کیا نی بھی موجود تھے ۔ایک گھنٹہ سے زیادہ جا ری رہنے والی اس ملا قات میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ تحریک انصاف اور ضلع اٹک کی سیاسی صورتحا ل پر بھی بات چیت ہوئی ،سا بق ضلع ناظم میجر طاہر صا دق نے واپسی پر یہاں اٹک میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت شریف برادران کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے کرپشن اقر با پروری اور لوٹ کھسوٹ ان کی عوام میں رہی سہی کسر بھی خراب کر رہی ہے ۔پورے ملک کے عوام کی امیدوں کا مر کز تحریک انصاف اور عمران خان ہیں جو ملک میں کر پشن لوٹ کھسوٹ بے انصا فی اور بے روز گاری کا خاتمہ چاہتے ہیں آ نے والے جنرل الیکشن میں ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی کلین سویپ کریں گے شریف برادران نے مال اور پیسے کو اہمیت دی حلا ل اور حرام میں تمیز نہیں کی جس کی وجہ سے آ ج وہ ہر ادارے اور عوام کی نظروں میں گر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جونہی الیکشن کا اعلان ہو گا ان کے سا تھ چلنے والا بھی کوئی نہیں ہو گا اس ن لیگ کے تین حصے بنیں گے اور 2018کے الیکشن میں شکست ان کا مقدر ہو گی عمران خان پورے ملک میں واحد سیاستدان ہے جو صاف ستھرا ،کھرا اور محب وطن ہو نے ساتھ ایماندار ، فرض شناس اور ملک کو حقیقی طور پر تر قی کی شاہراہ پر گامزن کر نا چاہتا ہے اس لئے میری عوام سے اپیل ہے کہ عمران خان اور ان کے امیدواروں کی الیکشن میں کامیا بی کے لئے اپنی صلا حیتیں بروئے کا رلا ئیں تاکہ تحریک انصا ف کو تاریخی کامیابی مل سکے اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکے۔



اٹک سٹی:قائد مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف کی تا حیات نااہلی کا فیصلہ ظالمانہ فیصلہ ہے ؛ آصف علی ملک ایڈووکیٹ
سابق امیدوار قومی اسمبلی راہنما مسلم لیگ(ن)آصف علی ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف کی تا حیات نااہلی کا فیصلہ ظالمانہ فیصلہ ہے اور پاکستان کی تاریخ میں 04اپریل 1979میں بانی چیئر مین پی پی پی سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا فیصلہ تھا اور 39سال بعد اپریل میں دوبارہ متعصبانہ فیصلہ کر کے سیاہ عدالتی فیصلے کی تاریخ کو دہرا دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر سے آئے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم اور ملک جس سنگین صورت حال سے د وچار ہیں پاکستان داخلی ،خارجی ،معاشی،علاقائی اور دیگر معمالات کے انتہائی سنگین دور سے گزر رہا ہے اس میں ایسے فیصلے سے بہتری کی توقع نہیں یک جنبش قلم ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ 3بار وزیر اعظم رہنے والے محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیکر سیاسی منظر سے ہٹانا ظلم کی انتہا ہے اور ان پر صرف الزام ہے کہ انہوں نے غیر ممالک کے اقامہ پر تنخواہ حاصل کی صرف الزام پر سزا بھی عدالتی فیصلے پر سوالیہ نشان رہے گی پاکستان کے خزانے سے ایک پائی بھی خرد بر د نہیں کی اور نہ ہی یہ الزام ہے الزام صرف یہ ہے کہ گزشتہ سال اقامہ کا ٹریل بناکر مضکحہ خیز فیصلہ سنانا اور ساٹھ سال کے اثاثے نہ بیان کرنے کے الزاما ت پر سیاسی طور پر تاحیات نااہل قرار دینا نہایت احمقانہ اقدام ہے ملک مزید انتشار مسائل اور انارکی کا شکار ہوگا اور مسائل کی دلدل میں دھس جائے گا تمام سیاسی جماعتیں ایسے غلط فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرکے جنرل ضیاء الحق کے دور کے بھٹو کے خلاف عدالتی قتل کا ازالہ کریں کے جس طرح اس دور کی سیاسی لیڈر شپ نے ایک ہوکر بھٹو کو صرف مخالفت برائے مخالفت میں سزائے موت دلانے میں اپنا جو کردار ادا کیا قوم نے آج تک اس سیاسی قیادت کو معاف نہیں کیا اس سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گامحمد نواز شریف کی طویل سیاسی جدوجہداور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے انہوں نے بھارت کے مقابلے میں امریکہ کی ٹکر لیکر ایٹمی دھماکے موٹروے،سی پیک ،ملک کو معاشی طور پر مضبوط،ریلوے،پی آئی اے،سٹیل مل اور دیگر اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے علاوہ لوڈ شیڈنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی ایسی بڑی سیاسی شخصیت کے خلاف اس فیصلے کو قوم کبھی نہیں قبول کرے گی۔



اٹک سٹی:میجر طاہر صادق ہی امید کی کرن ہیں ‘انشااللہ میجر طاہر صادق کو بھاری اکثریت سے کامیا ب کروا ئیں گے؛رفعت پراچہ 
میجر طاہر صادق ہی امید کی کرن ہیں ‘انشااللہ میجر طاہر صادق کو NA-55سے بھاری اکثریت سے کامیا ب کروا کر اسمبلی میں پہنچا کر ضلع اٹک اور وارڈ نمبر 3اٹک شہر کی قسمت بدل کر رکھ دیں گے ۔ترقی کا رکا ہوا دور دوبارہ شروع ہونے والا ہے، اس سے پہلے ن لیگ کی حمایت کی وجہ سے ہم سے جو گناہ کبیرہ ہوا ہے اللہ تعالی سے اس کی معافی مانگتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر3اٹک شہر سے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میجر طاہر صادق کیساتھ شامل ہونے والے بسم اللہ کالونی کے انجنیئر رفعت پراچہ اور شعیب پراچہ نے میجر طاہر صادق کے ساتھ خصوصی ملاقات اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد اپنے ایک اخباری بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جبکہ اس موقع پر کوآرڈینیٹر وارڈ نمبر 6حامد نواز خان بھی موجود تھے جنھوں نے پراچہ برادری کو تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی چھتری تلے لانے میں اہم کردار ادا کیااس موقع پر شعیب پراچہ نے کہا کہ ہم میجر طاہر صادق کی کامیا بی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اور نوجوان نسل کو جو ق در جوق پی ٹی آئی اور میجر طاہر کے جھنڈ ے تلے لے کر آئیں گے کیونکہ پی ٹی آئی ہی ملک و قوم کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے اس سلسلے میں 23اپریل شام 7بجے بسم اللہ کالونی وارڈ نمبر 3میں میجر طاہر صادق کا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور آج سے میجر طاہر کا پیغام لے کر گلی گلی نگر نگر جاؤں گا۔



اٹک سٹی: پروفیسر شوکت محمود شوکت کو ملنے والا گولڈ میڈل پورے اٹک کا اعزاز ہے ؛ اراکینِ وفد کااظہارخیال
پروفیسر شوکت محمود شوکت کو ملنے والا گولڈ میڈل پورے اٹک کا اعزاز ہے ‘پرنسپل گورنمنٹ کالج چھب شوکت محمودکی ادبی و قومی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار شاعروں اور ادیبوں کے ایک وفد نے شوکت محمود شوکت کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد دینے کے موقع پر اُن سے ملاقات میں کیا ،وفد کی قیادت معروف افسانہ نگار ارشاد علی کر رہے تھے ،شرکائے وفد نے کہا کہ تحریک استحکام پاکستان نے مجید نظامی حال لاہور میں زخم خنداں ، رقض شرر، معراج سخن، نگارشات ساغری اور فانوس جیسی شعری ادبی تحقیقی و تنقیدی اور تاریخی کتب کے خالق شوکت محمود شوکت کو اُن کی ادبی و قومی خدمات پر گولڈ میڈل دے کر ضلع اٹک کے شعراء و ادیب برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔























No comments:

Post a Comment