Sunday, April 1, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.



اٹک سٹی:ضلع کونسل اٹک کا اجلاس عام زیر صدار ت وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف منعقد ہوا 
ضلع کونسل اٹک کا اجلاس عام زیر صدار ت وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف منعقد ہوا ، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اپو زیشن ممبران اپنی یو نین کونسلوں میں تر قیاتی کام نہ ہو نے پر سرا پا احتجاج بن گئے ،تحریک انصاف کے یوسف خٹک بھی کر پشن پر سیخ پا ہو ئے اور انہوں نے سرکاری ا داروں میں کی جا نے والی کر پشن پر سخت نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ۔اجلاس میں ممبرا ن ضلع کونسل سردار واجد علی خان ، یوسف خٹک ، ملک عمران شو کت ، ذا کر خان خگوانی ، اقبال خٹک مکھڈ ، ملک محمد خان قطبال ، محمد امیر ملک گلی جا گیر ، سید تنویر حسین شا ہ کوٹ فتح خا ن، سید جمشید الطاف شاہ مرزا ، سلیم خان بھلڑ جو گی ، ملک شمیم محمد خان بر یار ،محمد قیصر خان ہارون ،ملک کامل حیات دکھنیر ، بابو عبدالرحمن میانوالہ ،ملک محمد نواز تراب ، حاجی مشتاق حسین سگھری ، چن شیر افسر حاجی شا ہ ، ملک عزیز الرحمن فقیر آباد ، ملک منورخان ایڈووکیٹ بو لیانوال ، سرار امجد خان اکھوڑی ، سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ سالار ، شو کت زمان کا ملپور موسیٰ، ملک اشراف خان سمیت دیگر ممبران ضلع کونسل اور چند خواتین ممبران نے شر کت کی کونسل آفیسر بابر رضا خا ن نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ اس موقع پر چیف آفیسر عثمان لیاقت ، ڈی او آئی اینڈ ایس شہزادطفیل ، اکا ؤنٹس آفیسر شکیل اعوان اور ضلع کونسل کا دیگر عملہ مو جود تھا اجلاس میں ضلع کونسل اٹک کے سب سے سینئر ممبر سردار وا جد علی خان کی جا نب سے چیئر پر سن ایمان طا ہر ، وا ئس چیئر مین ملک جمشید الطاف ، کنو ینئر میلہ کمیٹی ، چیئر مین سپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی ملک حمید اکبر خان ، ڈی سی اور ڈی پی او سمیت ضلع کونسل کے افسران اور ملازمین کو چار روزہ میلہ جشن بہاراں کا کا میاب انعقاد پر ایوان کی جا نب سے مبارک باد پیش کی گئی اورکہا گیا کہ ان اداروں اور شخصیات کی کاوشوں سے اٹک کے عوام کو طویل عرصے بعد بہترین اور سستی تفریح میسر ہو ئی ،ضلع کونسل کے جن ملازمین نے چار روزہ جشن بہاراں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کو ضلع کونسل کی جا نب سے خصوصی انعام و اکرام سے نوازا جا ئے ، یونین کونسلیں اپنے مرضی سے رقو م خر چ کر سکتی ہیں ڈیڑھ لا کھ رو پے تک کی چیئر مین یونین کونسل کو اجازت ہے اگر رقم زیادہ ہے تو چیئر مین یو نین کونسل دو الگ الگ ٹینڈر کر سکتے ہیں ا س سلسلے میں اگر چیئر مین یو نین کونسل ڈی جی پی آر اور پیپرا کو مختص قوانین کے تحت کسی بھی ما لیت کا ٹینڈر کیا جا سکتا ہے اخبار اشتہار کے بعد کسی قسم کا اعتراض اور آڈیٹ پیرا با قی نہیں رہتا ، ، قرار داد ایوان نے منظور کر لی، حا جی شاہ یو نین کونسل کے چیئر مین چن شیرافسر نے کہا کہ ا ن کے حلقہ میں تر قیاتی کام مسلم لیگ (ن) کا چیئر مین ہو نے کے سبب نہیں کرا ئے جا رہے انہوں نے انتہائی در مندانہ انداز میں مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل کی انتظامیہ انہیں فنڈز فراہم نہیں کر تی تو ان کے مخا لف جو چیئر مین یو نین کونسل کے الیکشن میں شکست کھا گئے ہیں فنڈز انہی کے حوالے کر دیئے جا ئیں ہمارا کیا قصور ہے کہ ہماری یو نین کونسل کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ہمیں اپو زیشن ممبر ہو نے پر سزا دی جا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ مہر بانی فر ماکر ان کے حلقے میں ٹینڈر لگا ئے جا ئیں اسی طرح کے مطالبات چیئر مین یو نین کونسل کوٹ فتح خان سید تنویر حسین شا ہ نے کیئے انہو ں نے کہا کہ یو نین کونسل کوٹ فتح خان اور گلی جا گیر میں تر قیا تی کاموں کے ٹینڈر ضلع کونسل کی جا نب سے نہیں لگا ئے گئے اور ان دونوں یو نین کونسلوں کو نظرانداز کیا گیا ہے اس پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی ایند ایس ضلع کونسل اٹک شہزاد طفیل نے ایوان کو بتا یا کہ دوسرے مر حلے میں جن یو نین کونسلوں میں ٹینڈر نہیں لگا ئے گئے وہاں تر جیحی بنیادوں پر ٹینڈر لگا کر تر قیا تی کام کرا ئے جا ئیں گے اور ہر یو نین کونسل میں مساوی فنڈز تقسیم ہو نگے جس کے لئے چیئر پر سن ایمان طا ہر نے خصوصی ہدا یات جاری کیں ہیں ۔

اٹک سٹی:چےئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کی صاحبزادی کی کیپٹن فوزیل احمد کے ساتھ شادی بخیر وخوبی انجام پائی
سابق وائس چےئرمین بلدیہ اٹک شیخ شیر افضل مرحوم کی پوتی ، چےئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کی صاحبزادی ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ، امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلیمان سرورکی قریبی عزیزہ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اٹک محمد آصف شیخ ،کونسلر بلدیہ شیخ محمد عارف ،شیخ ساجد محمود ،شیخ مدثر نور کی بھتیجی کی شادی سابق آفیسر لازمی تعلیم شیخ صلاح الدین کے صاحبزادے کیپٹن فوزیل احمد کے ساتھ اٹک کے مقامی مہریہ مارکی شادی ہال میں بخیر وخوبی انجام پائی، شادی کی تقریب بڑے سیاسی اجتماع کا رخ دھار گئی ، شادی کی تقریب میں وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ، وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خان، رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) ملک اعتبار خان کھنڈا، چےئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ اوقاف شاویز خان ،ممبران پنجاب اسمبلی ملک ظفر اقبال گلیال ، اعجاز بخاری،ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق، ڈپٹی کمشنررانا اکبر حیات ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار،منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن اٹک ملک جاوید اختر ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ ، سابق صدر رانا افسر علی خان ، معروف سیاسی و سماجی رہنماء خان محمد افضل خان پہلوان، امیدواران پنجاب اسمبلی حاجی محمد اکرم خان ، ملک ریاست علی سدریال ، سردار ممتاز خان ماجھیا،ملک حمید اکبر خان ،چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان، سیکرٹری اطلاعات ہشام خان اعوان، سنےئر وائس چےئرمین شہزاد انجم بٹ ،جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، چےئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطاء محمد خان اعوان ،جنرل سیکرٹری تفسیر احمد خان ، سابق چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر مہتاب منیر خان ،سرپرست اعلیٰ سنٹرل یونین آف جرنلسٹس حاجی پرویز خان ،چےئرمین ملک مظہر حسین اظہر ، سنےئر وائس چےئرمین کامران حیدر،بانی چےئرمین الیکٹرانک میڈیا لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ،سنےئر صحافی سید فاروق حسن بخاری ،جاوید کشمیری ،حاجی سلیم خان ،شیخ اسد،محمد سعید آفریدی ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمان خان ،سابق طالبعلم رہنماء سبطین حیات ملک ،سابق ای ڈی او فنانس ملک طارق رحیم حیدری ،وائس چےئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان،چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نےئر اعوان ،چےئرمین یونین کونسل یاسر زمان خان ، یاسرخان ،ضلعی سنےئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) اٹک محمد سلیم شہزاد ،شیخ صدام ، ممبر کنٹو نمنٹ بورڈ اٹک کینٹ غلام خان بنگش کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، شادی کی تقریب میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں وائی جی میوزیکل اکیڈمی کے مالک معروف گلوکار ناصر عباس اور فوک گلوکار نسیم صدیقی نے بھی اپنے فن کا شاندار مظاہر کیا اور معزز مہمانوں سے شاندار داد وصول کی ،معزز مہمانان گرامی نے چےئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کی صاحبزادی کیلئے زندگی کے نئے سفرپر نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:استاد کی ذمہ داری معاشرے میں سب سے زیادہ ہے؛شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ استاد کی ذمہ داری معاشرے میں سب سے زیادہ ہے، اساتذہ کی محنت اور لگن ہی سے ایک اچھا معاشرہ تشکیل پاتا ہے ،حکومت تعلیمی اداروں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ‘ اساتذہ کا شمار تعمیر وطن میں کیا جاتا ہے ،پرائمری ،ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن (PETA) اٹک کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر کھلی کچہری کے دوران پرائمری ،ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن (PETA) اٹک کے عہدیداران ضلعی صدر شاہ رفیع الدین ،چےئرمین سردار کامران خان اور جنرل سیکرٹری سردار وقاص نسیم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ان کے مسائل سننے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے ،وفد نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہیں شیخ آفتاب احمد نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات اور پرائمری ،ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن (PETA) اٹک کے ممبران کی مشترکہ کمیٹی درپیش مسائل اٹھائے اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، اس موقع پر اساتذہ وفد کو وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے یقین دلایا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کروں گا انہوں نے جلد ڈپٹی کمشنر اٹک سے اساتذہ کے مسائل کے سلسلے میں وفد کے ہمراہ میٹنگ کا اعلان بھی کیا ہے ۔

حسن ابدال( اٹک):مدارسِ دینیہ ہماری عظمت رفتہ کے روشن مینارے ہیں؛قاری محمد سلیمان ودیگر مقررین کا خطاب
مدارسِ دینیہ ہماری عظمت رفتہ کے روشن مینارے ہیں‘تحریک آزادی سے لے کر استحکام پاکستان تک ہر سطح پر دینی مدارس امت کی راہنمائی کے لئے افراد سازی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے مرکزی راہنماممتاز خطیب مولانا قاری محمد سلیمان ،مملکت عراق سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی الشیخ ابو عمر العراقی، شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان ، حافظ محمد صدیق،ممتاز روحانی شخصیت مولانا پیر احسان الحق الحسینی اور دیگر مقررین نے جامعہ اشاعت الاسلام موہڑہ چوک حسن ابدال میں بارہویں سالانہ اشاعت اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قاری محمد سلیمان نے خطاب میں کہا کہ دینی درسگاہوں نے تعلیم کو فروغ دیکر عوامی توقعات پوری کی ہیں ،دینی مدارس اسلام کے نمائندے ہیں ۔کیونکہ انہی سے قال اللہ وقال الرسول کی آوازیں دن رات بلند ہوکر ہمارے ملک پاکستان کی فضاؤں کو معطر کرتی ہیں ۔مولانا حافظ محمد صدیق نے کہا کہ اسلام ایک دین امن بلکہ امن پسندوں کا علمبردار ہے ۔ ہندوستان میں انگریز کی آمد سے قبل مدارس کی تاریخ پر اگر نظر دوڑائیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوتی کہ مدارس کا کردار تعلیم اور تربیتی بنیادوں پر چودھویں کے چاند کی طرح روشن ہے ۔انہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی مدارس اور اسلامی کلچر کے حوالے سے موثر آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج جمعیت علماء اسلام کی شکل میں علماء پارلیمنٹ میں نہ ہوتے تو آج اس مملکت میں دینی مدارس بند اور یورپ کی مادر پدر آزاد تہذیب کا دور دورہ ہوتا ۔ الشیخ ابو عمر العراقی نے عربی زبان میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا مطلب ہی سلامتی ہے ۔میں ایک طالب علم کی حیثیت سے مختلف مکاتب فکر میں جاکر ان کے نصاب اور تربیت کو دیکھ چکا ہوں میں ان میں سے کسی بھی وفاق کے نصاب میں سوائے قرآن و حدیث کے کوئی بات ایسی نہیں دیکھی کہ جسے ہم دہشت گردی کہہ سکیں ۔ مدارس سے فارغ ہونے والے طلباء ہمارا وہ سرمایہ ہیں جو کہ ہمارے قلوب و واذہان میں قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں پہنچاتے ہیں ۔ جامعہ کے مہتمم مولانا مفتی تاج الدین ربانی نے علاقہ بھر سے تشریف لائے ہوئے علماء کرام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔

اٹک سٹی:ڈویثرنل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کے سکولوں نے میدان مار لیا؛ رپورٹ
ڈویثرنل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کے سکولوں نے میدان مار لیا ،فٹ با ل کر کٹ بیڈ منٹن اور دوڑ کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کے سر کاری سکولوں نے شاندار کارکردگی سے بازی اپنے نام کر لی بے مثال کارکر دگی دکھا نے پر ضلعی فوکل پر سن ڈپٹی ڈی ای او داؤد کیا نی کی طلبہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈو یثز نل سطح کے کھیلوں کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کے ایلیمنٹری سکو لوں کے طلبہ نے شاندار کارکر دگی دکھا ئی فٹ بال کے مقابلوں میں ڈویثرن سطح پرگو رنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول حاجی شاہ نے پہلی پو زیشن حاصل کی کر کٹ کے مقابلوں میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سنجوال نے دوسری پو زیشن حاصل کی بیڈ منٹن کے مقابلوں میں ڈویثزن سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہا ئی سکول پنڈی گھیپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی 100میٹر کی دوڑ میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سنجوال نے دوسری پو زیشن حاصل کی ، 200میٹر کی دوڑ میں بوائز سکول سنجوال ہی نے پہلی پو زیشن حاصل کی 400میٹر دوڑ کے مقابلوں میں گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول حاجی شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈویژن سطح پر تحصیل اٹک کے سر کاری سکولوں کی شاندار کا رکردگی کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے ضلعی فوکل پر سن و ڈپٹی ڈی ای او تحصیل اٹک داؤد کیانی نے میڈ یاسے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ سر کاری سکولوں کے طلبہ کا ڈویثرن سطح کے مقابلوں میں شاندار کارکر دگی اس بات کاثبوت ہے کہ اگرطلبہ کو مواقع فراہم کیے جا ئیں تو وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہاحکومت پنجاب نصابی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کی غیر نصابی سر گرمیوں پر خصوصی توجہ مر کوز کیے ہو ئے ہے انہوں نے کہا کہ میں ڈویثرن سطح کے مقابلوں میں شاندار کارکر دگی دکھا نے پرطلبہ اور تمام اساتذہ کو مبار ک باد پیش کر تا ہو ں اور توقع کر تا ہوں کہ مستقبل میں بھی اٹک کے طلبہ اسی طرح شاندار کارکر دگی دکھائیں گے۔

گولڑہ گاؤں:مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل حل کیے ؛شیخ سلمان سرور
مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل حل کیے ‘ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا ،شریف برادران نے ملک اور قوم کے لیے جو قربانیاں دیں ‘وہ زندہ مثال ہے ۔جیلیں ، مصیبتیں اور جلا وطنی قبول کرلی لیکن اصولوں پر قائم رہے موجودہ حکومت کا دور تاریخی دور ہے ،ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1شیخ سلیمان سرور نے گولڑہ گاؤں میں سوئی گیس فراہمی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں ، چیئر مین یو نین کونسل ، معززین علاقہ اور علاقہ کے عوام کی کثیر تعداد مو جود تھی، شیخ سلمان سر ور نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے اپنا ساڑھے چار سالہ دور میں جو کام کیے اُس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی‘ شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے عوام کے مسائل حل کیے موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے ‘عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں ہم نے جو وعدے کیے تھے ،اُن پر عمل کر رہے ہیں ضلع بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے سینکڑوں دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی نئی سڑکیں تعمیر کیں دور دراز دیہاتوں کو بھی بجلی فراہم کی گئی ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے (ن) لیگ کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے اُس پر عمل کیا جا رہا ہے 2013میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا ملک میں اقتصادی بحران تھا امن و امان خراب تھا توانائی کا بحران عروج پر تھا موجودہ حکومت نے دن رات کام کر کے ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا امن و امان پر کنٹرول کیا جس سے دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی صوبائی حکومت نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے میرٹ پر بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دیں کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کیے گئے مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی مخالفین جو مرضی کر لیں عوام مسلم لیگ (ن ) کا ساتھ دے گی۔

اٹک سٹی:پی ٹی آئی میجر سٹوڈنٹس فیڈریشن اٹک کا پہلا اجلاس ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد کیا گیا
پی ٹی آئی میجر سٹوڈنٹس فیڈریشن اٹک کا پہلا اجلاس ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد کیا گیا جس میں اٹک شہر کی تمام 18 وارڈز سے رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ پاکستان کی بقاء اسی صورت میں ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنایا جائے ،سٹوڈنٹس فیدریشن کو فعال کیا جائے تا کہ ہمارے ورکرز کا اگر کسی قسم کا کوئی جائز کام سرکاری دفاتر میں ہے تو اس کی بھر پور طور پر مدد کی جائے گی اور کام کی تکمیل تک رہنمائی کی جائے گی ، مقررین نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت 2018کے الیکشن کے پارٹی ٹکٹ اٹک سے میجر طاہر صادق کو دیں تا کہ ہم عمران خان کو ضلع اٹک کی دونوں سیٹیں جیت کر بہترین تحفہ دیں، اجلاس میں سٹودنٹس رہنما سبطین حیات ملک ، خان شکیل خان بنگش کوآرڈینیٹر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اٹک کینٹ ، شیخ عبدالتنویر، عاقب خان علی زئی، زاہد میر اور حامد نواز خان ضلعی رہنما انصاف سٹودنٹس فیڈریشن نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا اجلاس میں طاہر محمود مودی، پرویز خٹک، ڈاکٹر بشیر،عبدالوہاب خان، جاوید چندا، قیصر خان، بلال احمد میر ، محمد ارسلان سنی، آزاد خان، چوہدری ارسلان شانی، نذیر احمد، چوہدری شکیل گجر ، چوہدری مہتاب ،سیار گل خان، کالا خان، شاہد ندیم بیگ، ملک ظہیر احمد، ندیم جعفرنے شرکت کی۔

اٹک سٹی: ضلع کونسل اٹک کا اجلاس عام زیر صدار ت وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف منعقد ہوا
ضلع کونسل اٹک کا اجلاس عام زیر صدار ت وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف منعقد ہوا ، اجلاس می مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اپو زیشن ممبران اپنی یو نین کونسلوں میں تر قیاتی کام نہ ہو نے پر سرا پا احتجاج بن گئے ۔تحریک انصاف کے یوسف خٹک بھی کر پشن پر سیخ پا ہو ئے اور انہوں نے سرکاری ا داروں میں کی جا نے والی کر پشن پر سخت نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا۔ اجلاس میں ممبرا ن ضلع کونسل سردار واجد علی خان ، یوسف خٹک ، ملک عمران شو کت ، ذا کر خان خگوانی ، اقبال خٹک مکھڈ ، ملک محمد خان قطبال ، محمد امیر ملک گلی جا گیر ، سید تنویر حسین شا ہ کوٹ فتح خا ن، سید جمشید الطاف شاہ مرزا ، سلیم خان بھلڑ جو گی ، ملک شمیم محمد خان بر یار ،محمد قیصر خان ہارون ،ملک کامل حیات دکھنیر ، بابو عبدالرحمن میانوالہ ،ملک محمد نواز تراب ، حاجی مشتاق حسین سگھری ، چن شیر افسر حاجی شا ہ ، ملک عزیز الرحمن فقیر آباد ، ملک منورخان ایڈووکیٹ بو لیانوال ، سرار امجد خان اکھوڑی ، سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ سالار ، شو کت زمان کا ملپور موسیٰ، ملک اشراف خان سمیت دیگر ممبران ضلع کونسل اور چند خواتین ممبران نے شر کت کی کونسل آفیسر بابر رضا خا ن نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ اس موقع پر چیف آفیسر عثمان لیاقت ، ڈی او آئی اینڈ ایس شہزادطفیل ، اکا ؤنٹس آفیسر شکیل اعوان اور ضلع کونسل کا دیگر عملہ مو جود تھا اجلاس میں ضلع کونسل اٹک کے سب سے سینئر ممبر سردار وا جد علی خان کی جا نب سے چیئر پر سن ایمان طا ہر ، وا ئس چیئر مین ملک جمشید الطاف ، کنو ینئر میلہ کمیٹی ، چیئر مین سپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی ملک حمید اکبر خان ، ڈی سی اور ڈی پی او سمیت ضلع کونسل کے افسران اور ملازمین کو چار روزہ میلہ جشن بہاراں کا کا میاب انعقاد پر ایوان کی جا نب سے مبارک باد پیش کی گئی اورکہا گیا کہ ان اداروں اور شخصیات کی کاوشوں سے اٹک کے عوام کو طویل عرصے بعد بہترین اور سستی تفریح میسر ہو ئی ،ضلع کونسل کے جن ملازمین نے چار روزہ جشن بہاراں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کو ضلع کونسل کی جا نب سے خصوصی انعام و اکرام سے نوازا جا ئے ، یونین کونسلیں اپنے مرضی سے رقو م خر چ کر سکتی ہیں ڈیڑھ لا کھ رو پے تک کی چیئر مین یونین کونسل کو اجازت ہے اگر رقم زیادہ ہے تو چیئر مین یو نین کونسل دو الگ الگ ٹینڈر کر سکتے ہیں ا س سلسلے میں اگر چیئر مین یو نین کونسل ڈی جی پی آر اور پیپرا کو مختص قوانین کے تحت کسی بھی ما لیت کا ٹینڈر کیا جا سکتا ہے اخبار اشتہار کے بعد کسی قسم کا اعتراض اور آڈیٹ پیرا با قی نہیں رہتا ، ، قرار داد ایوان نے منظور کر لی، حا جی شاہ یو نین کونسل کے چیئر مین چن شیرافسر نے کہا کہ ا ن کے حلقہ میں تر قیاتی کام مسلم لیگ (ن) کا چیئر مین ہو نے کے سبب نہیں کرا ئے جا رہے انہوں نے انتہائی در مندانہ انداز میں مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل کی انتظامیہ انہیں فنڈز فراہم نہیں کر تی تو ان کے مخا لف جو چیئر مین یو نین کونسل کے الیکشن میں شکست کھا گئے ہیں فنڈز انہی کے حوالے کر دیئے جا ئیں ہمارا کیا قصور ہے کہ ہماری یو نین کونسل کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ہمیں اپو زیشن ممبر ہو نے پر سزا دی جا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ مہر بانی فر ماکر ان کے حلقے میں ٹینڈر لگا ئے جا ئیں اسی طرح کے مطالبات چیئر مین یو نین کونسل کوٹ فتح خان سید تنویر حسین شا ہ نے کیئے انہو ں نے کہا کہ یو نین کونسل کوٹ فتح خان اور گلی جا گیر میں تر قیا تی کاموں کے ٹینڈر ضلع کونسل کی جا نب سے نہیں لگا ئے گئے اور ان دونوں یو نین کونسلوں کو نظرانداز کیا گیا ہے اس پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی ایند ایس ضلع کونسل اٹک شہزاد طفیل نے ایوان کو بتا یا کہ دوسرے مر حلے میں جن یو نین کونسلوں میں ٹینڈر نہیں لگا ئے گئے وہاں تر جیحی بنیادوں پر ٹینڈر لگا کر تر قیا تی کام کرا ئے جا ئیں گے اور ہر یو نین کونسل میں مساوی فنڈز تقسیم ہو نگے جس کے لئے چیئر پر سن ایمان طا ہر نے خصوصی ہدا یات جاری کیں ہیں ۔

اٹک سٹی: نئی انتخابی حلقہ بندیاں انتہائی بوگس ،غیر فطری اور غیر آئینی ہیں کسی کو قابل قبول نہیں ؛ جماعت اسلامی اٹک
نئی انتخابی حلقہ بندیاں انتہائی بوگس ،غیر فطری اور غیر آئینی ہیں کسی کو قابل قبول نہیں ‘الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ حقیقی اور زمینی حقائق اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر انتخابی حلقہ بندیاں تشکیل دیں ،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع اٹک کے تحت دفتر ضلع المرکز اسلامی اٹک میں منعقد ہ کل جماعتی مشاورت کے دوران کیا گیا ۔کل جماعتی مشاورت میں جماعت اسلا می کے علاوہ ایم ایم اے میں شامل سبھی جماعتوں کے علاوہ پی ٹی آئی ،عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں نے شرکت کی ایک بات مشترکہ طور پر جو سامنے آئی چھوٹی بڑی سبھی پارٹیوں کو نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض اور تحفظات تھے ،امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان نے کہا کہ انتخابات میں سبھی نے حصہ لینا ہے ہر ایک کو اعتراض ہے کہ حلقہ بندیاں غیر فطری اور غیرآئینی بنائی گئی ہے نائب امیر ضلع و صدر سیاسی کمیٹی اقبال خان نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق فطری تقاضوں اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھا گیا مرکز سے چار کلومیٹر کی آبادی 70/60کلومیٹر دور پھینک دیا چھوئی گڑیالہ ،سرگ سالاراور بوٹا اکھوڑی جو ضلع مرکز سے 7سے10کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں ان کو اکٹھا کر کے جنڈ کے ساتھ ملا دیا گیا جو انتہائی ظالمانہ قدم ہے حضرو، حسن ابدال ، فتح جنگ، پنڈیگھیب اور جنڈ سبھی لوگ متاثر ہیں مولانا شیر زمان۔ عوامی تحریک کے عبد الجبار دانش جماعت الدعوہ کے مولانا عبد الغنی ، جے یو پی کے ڈاکٹر ضیاء نورانی ،پی ٹی آئی کے ٹھیکیدار حفیظ الرحمن اور پی ٹی آئی کے طاہر ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سبھی اپنے اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں داخل کرادیئے ہیں اور باقی آئندہ ایک دو دنوں میں دائر کر دیں گے مشاورت میں پی پی 1- اٹک سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اقبال ملک اور اقبال خان دونوں نے اس حوالے سے بھر پور تگ و دو کی جنہیں سراہاگیامشاورت میں جمعیت طلبہ عربیہ ،جے ٹی آئی ،اسلامی جمعیت طلبہ اور جے آئی یوتھ کے راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ڈھوک جوگیاں: مسلم لیگ (ن) نے دعدے نہیں عملی اقدامات کر کے لو ڈشیڈنگ سے نجات دلا ئی؛ شیخ آفتاب احمد
وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے دعدے نہیں عملی اقدامات کر کے چاروں صوبوں کو بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے نجات دلا ئی ، معاشی لحاظ سے پاکستان کو مضبوط کیا ہم نے اپنے حلقہ انتخاب کے تمام دیہاتوں میں سو ئی گیس فراہم کر دی ہے‘ مسلم لیگ (ن) کار کر دگی کی بنیاد پر 2018ء میں حکو مت بنا ئے گی ،حلقہ کے ساڑھے تین سو سے زا ئد دیہاتوں میں سو ئی گیس اور بجلی فراہمی کے منصوبے مکمل ہو گئے ہیں وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے وا لے عمران خان کی خواہشات پا کستان کی غیو ر عوام کبھی پوری نہیں ہو نے دے گی کے پی کے کی ساڑھے چار سالہ کا ر کر دگی قوم کے سا منے ہے ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے 20کروڑ روپے سے زائد رقم سے ڈھوک جوگیاں اور گو لڑہ گاؤں میں سو ئی گیس کے افتتاح کے بعد ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سر ور ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی سردار حاجی وحید خان ، میزبان کونسلر حاجی محمد یوسف، ملک محمد صفدر اعوان، عامر اقبال ، نائب صدر ملک محمد عارف نے بھی خطاب کیا ، شیخ آفتاب احمد اور دیگر نے شعلہ جلا کر سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا ، تقریب میں امیدوار چیئرمین لبدیہ حضر و نزاکت خان، چیئر مین یونین کونسل حاجی رفاقت خان برہان ، میاں حبیب الرحمن ، ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر اشرف بٹ ، طلا ل اشرف بٹ ، سابق امیدوار یو نین کونسل ملک نور حسین ، ملک محمد عارف خان با ہتر ، سابق ممبر ضلع کونسل قاضی محمد اعظم آف گو لڑہ ، چیئر مین ڈسٹر کٹ پر یس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان ، چیئر مین اٹک پر یس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان ، سر پر ست اعلیٰ سینٹرل یو نین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان، شیخ اسد ، سیدانعام کاظمی ، ہشام خا ن اعوان اور دیگربھی مو جود تھے اس موقع پر سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی سردار وحید خان آف سالار نے سکول کے لئے زمین خریداری کے لئے رقم اپنی جیب سے دینے کا اعلان کیا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حلقہ کو آگے کی طرف لے جا نے میں جو کا رکن اور دوست میرے دست و بازو بن رہے ہیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں 15سال ملک سمیت ضلع اٹک کے وسا ئل پر قبضہ جما نے والوں نے اخباری بیانوں میں ضلع اٹک کو خیا لی مثالی ضلع بنا یاعلاقہ کی ترقی ہمارے ہاتھوں لکھی ہو ئی تھی زبانی جمع خر چ کر نے والوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو صرف وعدوں پر ٹر خا یا ہے ۔محمد نوازشریف کو ماضی میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا نے کی سزا دی گئی اور اب دوبارہ دو تہائی اکثریت ہو نے کے با وجود ملک کو معاشی طاقت بنا نے کی سزا دینے کے لئے صرف تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر کے پاکستان کی ترقی پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ہے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عا لمی لیڈر ہیں انہیں بھارت کے مقابلے میں ایٹمی قوت بننے سے رو کنے کے لئے پا نچ ارب ڈالر کی آفر کی گئی مگر انہو ں نے قومی حمیت اور خیرت کو مقدم جا نتے ہوئے ڈا لروں کی آفر ٹھکرا کر چھ کے مقا بلے میں سات ایٹمی دھما کے کر کے بھارت اور اس کے حواریوں کی بو لتی بند کر دی وفا قی وزیر پا رلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں عوام سے کیئے گئے دعدے نبھا دیئے ہیں اپنی سیاسی زندگی میں چھ الیکشن جیتے ہیں سابق آمر مشرف نے قا ئد محمد نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر وزارت کی آفر کی جس کو جو تی کی نوک پر رکھاآمر کے دور میں میرے او پر جھوٹے مقدمات بنا ئے گئے میرے کاروبار خراب کیئے گئے مگر اپنے لیڈر محمد نواز شریف کی طرح ملک کی سا لمیت ، بقا ء اور ترقی کی خاطر نہ بکے نہ جھکے اور ثابت قدم رہے جس کے نتا ئج دنیا مان رہی ہے 2013میں اقتدار سنبھا لتے ہی دہشت گر دی ، لوڈ شیڈنگ جیسے بحرا ن حکومت کو ورثہ میں ملی جن پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف قابو پا یا بلکہ کر اچی کا امن بحال کیا ملک کو دہشت گر دی کے افریت سے بڑی حد تک چھٹکارہ دلا یا ثابت قدمی کے نتا ئج کی بدو لت اٹک میں تر قی کاسنہری دور شروع ہوا حلقہ کے ایک کو نے سے لیکر دوسرے کو نے تک سوئی گیس فراہمی کے مکمل ہوتے منصوبے ، سڑکات کی تعمیر ، بجلی کے میگا پرو جیکٹس ہمار ی خدمات کا منہ بولتا ثبو ت ہے 15سال تک آمر کی چھتر چا ؤں تلے ضلع کے سیا ہ و سفید کے ما لک کس منہ سے عوام سے ووٹ ما نگے گے اپنے دور اقتدار میں سوا ئے زبانی جمع خر چ کے انہوں نے عوام کو کیا دیا ۔

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ڈر گ کنٹرولر کی طرف سے میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹرز پر چھاپے ‘چار کلینک سیل 
ڈسٹرکٹ ڈر گ کنٹرولر کی طرف سے میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹرز پر چھاپے ‘چار کلینک سیل ،سولہ سے ادویات کے نمونے اٹھا لیے ۔کامرہ کینٹ ، تحصیل حضرو میں بھرپور کاروائیاں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر صاحبزادہ طارق مسعود شاہ چور ا شریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان ، ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی ، نیشنل ڈرگ فورس اور چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں 19 مار چ سے جاری خصوصی مہم کے سلسلہ میں اچانک درجنوں میڈیکل سٹورز اور کلینکس پر اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارے جس کے دوران آمنہ میڈیکل سنٹر کامرہ کینٹ ، طارق کلینک لکوڑی و دیگر کو بغیر لائسنس ، بغیر وارنٹی ادویات رکھنے اور سرکاری ادویات فروخت کرنے کے جرم میں سیل کر دیاجبکہ دیگر میڈیکل سٹوروں نثار میڈیکل ہال مانسر ،زاہد میڈیکل سٹور یاسین اور حضرو شہر کے متعدد میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونہ جات حاصل کر کے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دیئے ہیں جن کے نتائج موصول ہونے کی صورت میں کاروائی ہو گی ۔ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر صاحبزاہ طارق مسعود شاہ کے اچانک چھاپوں کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں ،ڈی ڈی سی کے مطابق چھاپوں کا یہ سلسلہ ضلع بھر میں جاری رہے گا ۔بغیر لائسنس ، بغیر وارنٹی ادویات فروخت کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی میڈیکل سٹور مالکان قواعدو ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ 

اٹک سٹی:ریسکیو1122 کے جوان دن رات ایمرجنسیز ڈیل کر کے ذہنی طور پر تھک جاتے ہیں ؛سروے رپورٹ
ریسکیو1122 کے جوان دن رات ایمرجنسیز ڈیل کر کے ذہنی طور پر تھک جاتے ہیں ‘ان کی ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیر کی ہدایت پر پورے پنجاب میں سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ،اسی بنا پر ریسکیو1122 اٹک کے سنٹرل سٹیشن پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں اٹک سٹیشن اور حضرو سٹیشن کے جوانوں نے شرکت کی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات تھے ‘دیگر مہمان گرامی میں سی او ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر عبادت،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود خان ، ڈی ایس پی حضرو راجہ فیاض الحق ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عقیل عالم خٹک ، ضلعی افسر تعلقات عامہ شہزاد نیاز ،ڈی ایس پی اٹک حفیظ اللہ اولکھ ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نےئر اعوان اور دیگر شرکاء شامل تھے ۔اس تقریب میں ریسکیو کے جوانوں کے لئے مختلف ٹیبلو اور لڈی ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے ریسکیو جوانوں کی خوب حوصلہ افزائی ہوئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ اس کا مقصد ریسکیو جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں باقی اداروں کی نسبت ریسکیو1122 اٹک پر پورا بھروسہ ہے اور یہ ادارہ اسی طرح دن رات قوم کی خدمت کرتا رہے گا۔

حضروسٹی: چیئر مین بلدیہ حضرو سعید آرائیں نے استعفیٰ دیدیا 
چیئر مین بلدیہ حضرو سعید آرائیں نے استعفیٰ دیدیا ، استعفیٰ اتحاد گروپ کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کی روشنی میں بلدیہ حضرو کے اجلاس میں پیش کیا گیا جس کے مطابق آدھی مدت کیلئے چیئرمین سعید آرائیں جبکہ آدھی مدت کیلئے چیئرمین نزاکت خان کے نام تھے ۔اتحاد گروپ کے سربراہ نزاکت خان کو بلدیہ حضرو کا اگلا چیئرمین باقاعدہ الیکشن کے ذریعے منتخب کیا جائے گا الیکشن کمیشن اٹک چناؤ کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

اٹک سٹی:پرائیویٹ سکولوں میں بھی سرکاری سکولوں کی طرح اسٹیشنری ، کتابیں ، کاپیاں مہیا کی جائیں ؛ رپورٹ
پرائیویٹ سکولوں میں بھی سرکاری سکولوں کی طرح اسٹیشنری ، کتابیں ، کاپیاں مہیا کی جائیں کیو نکہ ان پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو سٹیشنری ، کتابیں کاپیاں، مذکورہ سکولوں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، فیسوں میں بے تحاشہ اضافے نے والدین کی کمر توڑ دی ،خادم اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ۔اٹک شہر اور گرد نواح میں قائم بعض پرائیویٹ سکولوں نے طلباء و طالبات کو سٹیشنری ، کاپیاں کتابیں بازار سے مہنگے داموں اپنے سکولوں سے خریدنے کے احکامات جاری کیئے ہیں جس کی وجہ سے کم آمدنی والے طبقات اور چھوٹے ملازمین جن کے بچے ان سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ‘کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بچوں کے والدین نے خادم اعلی پنجاب محمدشہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی آرڈیننس پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں کا دائرہ کار متعین کیا جائے اور ان کو آئے روز غیر قانونی اقدامات پر لگام ڈالی جائے ،دریں اثناء والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوموٹو ایکشن لے کر ان سکولوں لو لگام ڈالی جائے اورسکول کی درجہ بندی کے لحاظ سے فیس کی حد مقرر کی جائے۔ 

اٹک خورد:موٹر سائیکلوں کے ذریعے کے پی کے سے منشیات سمگل کر نے کی کوشش نا کام 
موٹر سائیکلوں کے ذریعے کے پی کے سے منشیات سمگل کر نے کی کوشش نا کام ‘دو منشیات فروش الگ الگ کاروائی میں گرفتار منشیات بر آمد‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی خصوصی ہدایات پرمنشیات کے خلاف چلا ئی گئی، خصوصی مہم کے دوران سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد ملک محمد افضل ، سب انسپکٹرمہربان خان، اے ایس آئی محمد طیب نے ملازمین کے ہمراہ جی ٹی روڈپر واقع سرچ پارک میں دوران چیکنگ دو ملزمان تنویر عباس اورناصر خان جو کہ دونوں موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔دونوں نے موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے خفیہ خانوں میں چرس چھپا رکھی تھی ‘سے ٹوٹل 2800 گرام چرس مہارت سے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 9C منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ 

حضروسٹی:PPPکوبڑا دھچکا‘ جاوید اعوان ، طفیل خان ، سفیان خان، ممریز اوراسحاق اعوان تحریک انصاف میں شامل 
پیپلز پارٹی کوتحصیل حضرو میں بڑا دھچکا، جاوید اعوان ، طفیل خان ، سفیان خان، ممریز خان،اسحاق اعوان تحریک انصاف میں شامل اور ان سیاسی شخصیات نے اپنی برادری اور دھڑوں سمیت جوائنٹ سیکر ٹری تحریک انصاف شما لی پنجاب امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان اورسابق ضلع ناظم میجرطاہر صادق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکر دیا۔ان شخصیات کو پی پی پی سے وا بستگی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل کرا نے میں چنگیز خان کے سرگرم سپورٹر ز سیف محمود اور ماجد خان کی کاوشیں شامل ہیں ، ڈھوک کوا میں چنگیز خان کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی میں جاوید اعوان نے اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر سیف محمود ، ماجد خان، ملک تیمور ، شاہد خان اور دیگر دوست و احباب بھی موجود تھے ، اس موقع پر چنگیز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات ان کے گروپ اور برا دری کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت ہمارے اور ہماری پارٹی کیلئے تقویت کا باعث ہے ،ہم اپنے ساتھ شامل ہونے والوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتے یہی وجہ ہے کہ تحصیل حضرو کے عوام ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

اٹک سٹی: چنگ چی رکشہ کے با رے میں سپریم کو رٹ کے فیصلے پر IGپنجاب ضلع اٹک میں عمل در آمد کروائیں ؛رپورٹ
چنگ چی رکشہ کے با رے میں سپریم کو رٹ کے فیصلے پر آئی جی پنجاب ضلع اٹک میں عمل در آمد کروائیں ، تحصیل حضرو میں تعینات پو لیس اور ٹریفک کا عملہ متعلقہ فیصلے پر عمل در آمد کروانے میں بری طرح نا کام ،عوام نو عمر بغیر لائسنس چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے سبب انتہائی پریشانی اورخوف کا شکار ہیں‘ حضرو سمیت ضلع بھر میں ٹریفک کی صورت حال بھی تسلی بخش نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہار چیئر مین سول سوسائٹی فورم منصبدار خان نے ایک اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا ،اجلاس میں سمندر خان ،ندیم رضا خان ،حافظ نصرت علی خان ،محمد ارشد ،محمد نا صر ،سا جد ،حافظ صدیق ،اعجاز اکرم ،ریاست خان ،آصف محمود بھٹی کے علاوہ دیگرنے شرکت کی ۔اجلا س میں چنگ چی رکشہ کے با رے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا تاہم تحصیل حضرو میں تعینات پو لیس اور ٹریفک کا عملہ اس فیصلے پر عمل در آمد کروانے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں‘اکثر ڈرائیور نو عمر اور بغیر لا ئسنس کے ہو تے ہیں جن کو ٹریفک قوانین کے با رے میں بالکل آگا ہی نہیں ہو تی جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی صو رتحال انتہا ئی خراب ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کو شدید مشکل پیش آتی ہے ۔نا تجربہ کا ر اور نو عمر ڈرائیور اکثر حا دثات کا سبب بنتے ہیں ‘سول سوسائٹی فورم نے اعلیٰ حکام سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد کرانے کی اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ یہ عام آدمی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے عام لو گ اذیت میں مبتلا ہیں ،اگر مقامی اہلکا ر اس مسئلے پر قا بو پا لیں تو ٹریفک کی روانی بہتر ہو نے کے سا تھ سا تھ حادثات پر بھی قا بو پا یا جا سکتا ہے۔

























No comments:

Post a Comment