Wednesday, April 11, 2018

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated in Hong Kong.

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated in Hong Kong.




اٹک سٹی:اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے دعوی دار ملک امین اسلم کو کسی پرائمری پاس سے اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے ؛ مسز جعفری (PTI)
اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے دعوی دار ملک امین اسلم کو کسی پرائمری پاس سے اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے ،ان کی جانب سے حسن ابدال جلسہ میں بازاری زبان استعمال کرنا ان کی سوچ اور فکر کی عکاسی کرتا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر وومن ونگ تحریک انصاف ، کونسلر بلدیہ اٹک مسز جعفری نے اٹک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے خواتین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جس طرح کے بازاری الفاظ ملک امین اسلم عوامی فورم پر استعمال کرتے ہیں‘ کوئی ذی شعور انسان نہیں کہہ سکتا ،البتہ ذہنی طور پر پست انسان سے کسی بھی قسم کی توقع رکھی جا سکتی ہے ۔اس قسم کے الفاظ اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ محض ڈگریاں حاصل کرنے سے انسان کی سوچ بڑی نہیں ہوتی بلکہ اس پر اسکی تربیت کا اہم ترین عمل دخل ہوتا ہے ‘شاید انہیں خواتین کی عزت کرنے کی تلقین نہیں ہے ، امین اسلم کی ہمیشہ سے یہ روش رہی ہے کہ الیکشن کے گزرتے ہی منظرعام سے غائب ہو جاتے ہیں ‘عوام کی غمی خوشی تو کُجا، پانچ سال کبھی حلقے میں نظر ہی نہیں آئے ۔اٹک کی باشعور عوام اب ان باتوں کو سمجھتی ہے کہ کون انہیں صرف ووٹ بٹورنے کی خاطر بوقت ضرورت ہی نظر آتا ہے اورکون اپنی بیماری کی پرواہ کیئے بغیر اپوزیشن کے دس سال عوام میں موجود رہا اور انکے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتا رہا ، آنے والے عام انتخابات اللہ کے فضل و کرم سے میجرطاہر صادق بلے کے نشان پر بھاری اکثریت سے جیتیں گے اور موسمی سیاستدانوں کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔

اٹک سٹی:پاکستان میں سا لا نہ ساڑھے چھ ہزار سے زا ئد افراد روڈ حادثات کی وجہ سے مر جاتے ہیں ؛سیمینار سے مقررین کا خطاب
روڈ حادثات پر قابو پانے کیلئے اداروں اور عوام کو ملکر کام کرنا ہو گا،دنیا بھر میں روڈ حادثات کی وجہ سے سالانہ بارہ لا کھ ساٹھ ہزار افراد قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں‘صر ف پاکستان میں سا لا نہ ساڑھے چھ ہزار سے زا ئد افراد روڈ حادثات کی وجہ سے اموات کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں اکثریت اوسطا عمر 15 سال سے 29 سال کے درمیان ہے، پاکستان میں ایک کروڑ 73لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سڑکوں پررواں دواں ہیں جن میں سے اکثریت کے پاس نہ تو مطلو بہ ٹریفک قوانین سے آگا ہی ، لا ئسنس اور مو ٹر سائیکل کی رجسٹریشن بھی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کالج اٹک میں روڈ سیفٹی پروگرام کے حوالے سے اٹلس ہنڈا موٹر سائیکل اور ٹرانسپورٹ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے انسپکٹرمو ٹر وے پو لیس احمد علی، صدر ٹرانسپورٹ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے زیڈ خوشحالی،اٹلس ہنڈا کے نما ئندہ مبین انور نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اے ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر حفیظ احمد اولکھ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میاں اشفاق احمد،انچارج پی ایچ پی پو لیس پوسٹ اکھوڑی سب انسپکٹر محمدراشد ،انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹر منصب خان، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اٹک سید فیصل بخاری ایڈووکیٹ ، سینئر نا ئب صدر ٹرانسپورٹ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن شیخ شرافت، چیئر مین اٹک پر یس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ، چیئر مین ڈسٹر کٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان، سینئر صحافی فاروق حسن بخاری ، سر پر ست اعلیٰ سینٹر ل یو نین آ ف جنرنلسٹس حا جی پرویز خان ، چیئر مین ملک مظہر حسین مظہر ، ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری کامران حیدر ، حر عباس کے علاوہ پنجاب پولیس پیٹرولنگ پولیس اور موٹر وئے پولیس کے افسران و اہلکاران اور پنجاب کالج اٹک کے استاتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ عوام میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے یونیوسٹیز، کالجز، سکولز اور عوامی مقامات پر پروگرام کا انعقاد اشد ضروری ہے اٹک پولیس کی طرف سے اٹک کی عوام کیلئے خدمت کی طرف ایک اور قدم اٹھایا جا رہا ہے ایک ماہ میں ڈرائیونگ سکول کام شروع کر دے گا ، مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ حادثات پر قابو پانے کیلئے روڈ سیفٹی کے قوانین اور احتیاط کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے روڈ پر گاڑی چلنے سے قبل گاڑی کی خرابی کو سفر سے پہلے دور کرنا، سیٹ بیلٹ کا استعمال، موبائل سے اجتناب برتنا نظر کو مؤثر اور ڈرائیونگ پر مکمل توجہ رکھنا،سیٹ بیلٹ کا ستعمال، دوران موٹر سائیکل ڈرائیونگ چشمے اور ہیلمٹ کے استعمال سے جہاں روڈ حادثات سے بچا جا سکتا ہے وہاں جان کا نقصان بھی کم سے کم ہو جاتا ہے، تمام ادارے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کام کرتے ہیں ٹریفک اور دیگر قوانین پر عمل درآمد سے معاشرے میں سدھار لا کر ایک بہترین معاشرہ ترتیب دیا جا سکتا ہے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے روڈ حادثات اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکتی ہیں اسکے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہو گاڈسٹرکٹ پولیس اٹک کی طرف سے اٹک کی عوام کیلئے ایک اور قدم اٹھایا جا رہا ہے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو ایک ماہ کے اندر اندر اپنا کام شروع کر دے گا جہاں ڈرائیونگ کے متعلقہ شعور اور آگاہی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ کے راہنما اصول سے لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے سائلین کو روشناس کرایا جائے گاٹرانسپورٹ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن گزشتہ 28 سالوں سے بہتر کام کر رہی ہے ٹرانسپورٹ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن نے اٹلس ہنڈا کے تعا ون سے اب تک 43 ہزار سے زائد ہیلمٹ مفت تقسیم کیئے ہیں سیمینار کے اختتام کے بعد عوام میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعو ر اجاگر کرنے کیلئے پنجاب کالج سے تین میلہ چوک تک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں روڈ سیفٹی پروگرام کے حوالے سے اے ایس پی ڈاکٹر عماری شیرازی نے بریف کیا۔

اٹک سٹی: آرپی اوراولپنڈی کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کیلئے بورڈ کا اجلاس ‘متعدد اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کو تر قی دے کرسب انسپکٹر بنا دیا گیا
ریجنل پو لیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کے لئے بورڈ کا اجلاس ‘متعدد اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کو تر قی دے کرسب انسپکٹر بنا دیا گیا ۔18مارچ کو بھی ان کی زیر صدارت ڈیپار ٹمنٹل پرو موشن کمیٹی کااجلاس ہواتھا جس میں اے ایس آئی کی سا لا نہ اے سی آر مکمل نہ ہو نے کی صورت میں15روز کی مہلت دی گئی تھی ‘بعد ازاں پرو موشن کے لئے تمام اے ایس آئی کے کیسز کا انفرا دی طور پر جا ئزہ لینے کے بعد با قاعدہ آر ڈر جا ری کر دیئے گئے جن میں 41اے ایس آئی کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ بقا یا کے ریکارڈ مکمل ہو نے کی وجہ سے ان کو تر قی نہ دی جا سکی ۔ترقی پا نے والوں میں راولپنڈی کے 18، جہلم کے 6اٹک کے دو جبکہ پنجاب پو لیس کے دیگر یو نٹ میں سے 15اے ایس آئی کو سب انسپکٹر کے عہدے پر تر قی دی گئی ،نئے تر قی پا نے والے سب انسپکٹر ز کو چند روز تک دیگر اضلاع و یونٹس میں ٹرانسفر کر دیا جا ئے گا ۔دریں اثناآر پی او نے ایک حکم نا مہ کے ذریعے انسپکٹر فیصل منظور کو ضلع چکوال سے جہلم ، انسپکٹر محمد اعظم کو راولپنڈی سے اٹک ٹرا نسفر کر دیا ہے ۔

اٹک سٹی: پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، افریز خان شہیدکی دختر کی رسم رخصتی کے موقع پر عبادت نثار کااظہارِخیال
اٹک پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ‘پولیس کے شہداء نے اپنے خون سے شہادتوں کی جو رقم تحریر کی ہے ‘وہ قیامت تک کے لئے ایک زندہ اور جاوید مثال ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او عبادت نثار نے اٹک پولیس کے شہید ہونے والے کنسٹیبل افریز خان کی صاحبزادی کی رسم رخصتی کے موقع پر شہید کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈی پی اوکی خصوصی دعوت پرشہید کنسٹیبل کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات، اے ایس پی آصف بہادر،ایم پی اے محمد شاویز خان، چیئر مین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوا لہ ، اے سی حسن ابدال میڈم جنت گل و دیگر مہمان گرامی نے شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک نے شہید کنسٹیبل کی بیٹی کے اخراجات جس میں فرنیچر،الیکٹرونکس کا سارا سامان،کراکری اور بارات کھانے کا انتظام ‘اٹک پولیس کی جانب سے کئے گیے۔انہوں نے شہید کی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسکے والد کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ڈی پی اور نے کافی وقت بارات کے موقع پر شہید کنسٹیبل کے اہل خانہ کے ساتھ گزارا تمام مہمانوں کو فردا فردا ملے اور تمام مہمانوں میں اہل خانہ کی طرح گھل مل گئے ۔شہید کے اہل خانہ نے ڈی پی او کے اس جذبہ ایثار پر انکا انتہائی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جس طرح خوشی کی اس گھڑی میں انکے سرپرست کے طور پر انکی دلجوئی کی انکی محبتوں کا یہ قرض تا دم زندگی وہ نہیں اتار سکیں گے۔ شادی میں شریک ہونے والے دیگر افراد نے ڈی پی او اٹک عبادت نثار کو شادی کی تقریب میں پا کر بہت خوش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا ہمدرد ملنسار غریب پرور اور شہداء کے خاندانوں کو اہل خانہ کی طرح تصور کرنے والا ڈی پی او نہیں دیکھا۔ 

ضلع اٹک:ملک میں کر پشن کا بازار گر م کر نے والے تیاریاں کر لیں ‘اب آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے ؛ میجر (ر) طاہر صادق 
ممبر کو ر کمیٹی تحریک انصاف سا بق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کی کر پشن نے عوا م کی آنکھیں کھول دی ہیں،پو نے پا نچ سا لوں میں صرف چھ پھیرے پار لیمنٹ میں لگا نے والے نواز شریف کس منہ سے پار لیمان کی با لا دستی کی با ت کر تے ہیں، قوم اور عمران خان ایک پیج پر ہیں‘ ملک میں کر پشن کا بازار گر م کر نے والے تیاریاں کر لیں ‘اب آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے او ر یہ جیلوں میں ہو نگے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں غمی اور خوشی کے موقع پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید سعادت شاہ گیلانی ، وا ئس چیئر مین ضلع کونسل اٹک ملک جمشید الطاف ، چیئر مین یو نین کونسل حمید جمریز خان اور دیگر بھی مو جود تھے میجر طاہر صادق نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور پا ک فوج کے خلاف ہر زہ سرائی نواز شریف نے وطیرہ بنا لیا ہے اب قوم کی آنکھیں کھل چکی ہیں عوام کسی لا لچ میں نہیں آئیں گے نواز شریف اور اس کے حواریوں نے ملک کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا ہے عمرا ن خا ن نے کر پشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ صرف اور صرف کر پشن کے خلاف ہی جنگ لڑ رہے ہیں نہ کہ ذاتی مفاد کے لئے ہم نے اپنے دورا قتدار میں بلا تفریق ضلع کی عوا م کی خدمت کی ہے ہم عوام کے دلوں پر راج کر تے ہیں ملک بھر سمیت ضلع اٹک سے تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ۔

اٹک سٹی:اراضی سنٹر اٹک کے عملہ نے اینٹی کر پشن کے چھا پے کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی جسکے سبب سینکڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
اراضی سنٹر اٹک کے عملہ نے اینٹی کر پشن کے چھا پے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی جس کے سبب دور دراز سے آئے ہو ئے سینکڑوں افراد کو انتہائی مشکلات کا سا منا کر نا پڑا ،عملے کا مطا لبہ تھا کہ ان کے خلاف اینٹی کر پشن کی کاروائیاں قانو ن اور آئین کے منافی ہیں اور کسی ادارے کا یہ حق نہیں ہے کہ ان کے ادارے میں آکر کاروائی کرے ۔وہ نہ تو ڈی سی ، اے ڈی سی آر ، اسسٹنٹ کمشنر اور کسی کے بھی ماتحت نہیں یہ خود مختار ادارہ ہے انہیں صرف وزیر اعلیٰ ہی پو چھ سکتا ہے ۔

اٹک سٹی: مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گر دی ودیگر اُمت مسلمہ کے خلاف مظالم پر ملک گیر احتجاج ہوا 
قا ئد جے یو آئی مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گر دی فلسطین پر اسرائیلی ظلم اور افغانستان کے صوبہ قندوز میں دینی مدرسے کی تقریب پر وحشیا نہ بمباری کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا ،اٹک میں ضلعی امیر جے یو آئی مو لا نا شیر زمان کی قیادت میں مسجد لو ہاراں سے فوارہ چوک تک احتجاجی ریلی نکا لی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ‘مدارس کے معصوم طلبہ نے بھی بینر ز اور جے یو آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء تمام راستے اور فوارہ چوک میں احتجاجی نعرے لگا تے رہے ‘فوارہ چوک میں احتجاجی ریلی سے ضلعی امیر مو لا نا شیرزمان ،ضلعی رہنما مفتی سید امیر زمان حقا نی ، ضلعی جنرل سیکرٹری حا جی محمد قاسم خان ور دگ ، تحصیل امیر اٹک قا ری محمد اقبال ، صدر جمعیت طلبہ اسلام پنجاب حافظ عبدالوحید صدیقی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سر پرست جے یو آئی قاضی خا لد محمود ، تحصیل جنرل سیکر ٹری مو لا نا عبدالطلیف ، ضلعی نا ظم ما لیات مو لانا بلال شاہ ، سیکر ٹری اطلاعات پنڈی گھیب فخر الدین رازی ، مو لا نا یاسر زمان ، مو لانا سیف الرحمن اور ضلع بھر سے آئے ہو ئے جید علما کرام ، جے یو آئی کے عہدیداران ، کارکنان ، ایم ایم اے کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ضلعی عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ،مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قندوز میں دینی مدرسے پر بمباری سے معصوم بچوں سمیت نہتے اور بے گناہ شہریوں کی بہما نہ شہا دت عالمی ضمیر کے چہرے پرطما نچہ ہے ۔دہشت گر دی کے خلاف نا م نہاد امریکہ جنگ کا یہ مکرو ہ ترین رخ اورچہرہ ہے ‘اس سا نحہ سے خطے پر ہی نہیں بلکہ عالمی امن پر تباہ کن اثرات مر تب ہو نگے ۔اس نے سا نحہ ڈمہ ڈولہ سا نحہ کے زخم تازہ کر دیئے ہیں ،ڈمہ ڈو لہ میں دینی مدرسے پر امریکہ ڈراؤ ن حملے کے بعد دہشت گر دی کی بد ترین لہر نے جنم لیا ، اس قسم کی شر انگیز کاروائیاں دہشت گر دی کے فروغ اور شدت کے اسباب مہیا کر تی ہیں ۔حکو مت بین الاقوامی سطح پر اس سلسلے میں آواز بلند کرے معصوم طلبہ کو وحشت کا نشانہ بنانا کسی طور پر درست نہیں ‘اسی طرح کشمیر ، شام ،برما، فلسطین اور دیگر مما لک میں بھی بھار ت ، اسرا ئیل ،امریکہ اوردیگر کفار طاقتیں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں ،سوڈان میں کسی قسم کا اختلاف نہ ہو نے کے با وجو د اقوام متحدہ نے عیسا ئی قوم کے معمولی سے مطا لبہ پر بلا حیل و حجت نئے ملک شما لی تیمور کو بنا دیا جبکہ گزشتہ 70سالوں سے اقوام متحدہ میں کشمیروں کے لئے ان کے حق خود رادیت کے سلسلے میں استصواب را ئے کے لئے قرار داد سر د خانو ں کی نذرکر دی گئی ہے ۔اقوام متحدہ اپنی افا دیت کھو چکا ہے‘ امریکہ کو پو ری دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کر نے کا لا ئسنس دے دیا گیا ہے ۔اسلامی مما لک کی فوج تشکیل دی جا ئے تاکہ کفار کی ان کاروائیوں کا مقابلہ کیا جا سکے قومی اسمبلی او ر سینیٹ میں تیس کمیٹیاں مو جود ہیں جبکہ صرف کر دار کشی مو لا نا فضل الرحمن کی جارہی ہے ‘دیگر کمیٹیوں کی کا ر کر دگی کو کبھی میڈیا پر اجاگر نہیں کیا جا تا، اس کی وجہ مو لا نا فضل الرحمن کا عالم دین ہو نا پاکستا ن میں آج تک کسی عا لم دین کو صدر اور وزیر اعظم نہیں بنا یا گیا جبکہ یہ ملک کلمے کی بنیاد پر قا ئم ہوا ۔

اٹک سٹی:شیخ آفتاب احمد نے قومی اسمبلی کے 468اجلاسو ں میں سے461اجلاسو ں میں شر کت کر کے منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے 
وفا قی وزیر پا ر لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے قومی اسمبلی کے 468اجلاسو ں میں سے461اجلاسو ں میں شر کت کر کے منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے جو نہ صرف پاکستان کی پار لیمانی تاریخ میں ریکارڈ ہے بلکہ وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد کی حلقہ انتخاب کی عوام کے لئے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ۔شیخ آفتاب احمد کو بھر پور انداز میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کاروائی مؤثر انداز میں چلا نے اپو زیشن اور حکو مت کے درمیان پل کاکر دار اد اکر کے جس طرح انہوں نے جمہوریت اور جمہوری ادارے کو مضبوط بنا یا ہے ‘اسے ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا، وفا قی وزیر پا ر لیمانی امور شیخ آفتاب احمدکے اس اعزاز پر انہیں صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم شا ہد خا قان عباسی ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وفا قی کا بینہ سینیٹ آف پا کستان کے ممبران اور قومی اسمبلی کے اراکین کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، مر یم نواز اور دیگرسیاسی شخصیات نے انہیں مبارک باد دی ہے ان کے حلقہ انتخاب اٹک میں اس اعزاز کے بعد ان کی رہا ئش گاہ پر میلہ کا سا سماں ہے کثیرتعداد میں معززین علاقہ نے ان کی رہا ئش گا ہ پر آکر ان کے صاحبزادے امیدوار پنجاب اسمبلی سلمان سرور کو مبارک باد دی ہے ،فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ور ک ( فا فن ) نے ارا کین قومی اسمبلی کی اجلاسوں میں شر کت کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیئے ہیں اس کے مطابق حکمران جماعت کے شیخ آفتا ب احمداور خاتون رکن کرن حیدر نے 461بار اجلاسو ں میں شریک ہو کر ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور سب سے کم شر کت کاریکارڈ پیپلز پارٹی کے گھو ٹکی سے تعلق رکھنے والے علی محمد مہر کا ہے جو 18مر تبہ اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان 20مر تبہ ، چار سال وزیر اعظم رہنے والے محمد نواز شریف 4 4مر تبہ ،مسلم لیگ (ن ) کے حمزہ شہباز شریف 26مرتبہ ، محمود خان اچک زئی 369مر تبہ، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ 365مر تبہ، پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر350مر تبہ، آفتاب شیر پا ؤ 326مر تبہ، شیخ رشید 280مر تبہ شریک ہو ئے ۔ 

اٹک سٹی: دوران ڈیوٹی تربت بلوچستان میں شہید ہونیوالے پاک آرمی کے نائب صوبیدار عامر فہیم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا 
دوران ڈیوٹی تربت بلوچستان میں دل کا دورہ پڑنے سے شہیدہونے والے پاک آرمی کے نائب صوبیدار عامر فہیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ،اعلیٰ شخصیات کی شرکت،3FFمیں حال ہی میں پوسٹنگ ہونے والے پاک آرمی کے نائب صوبیدارعامرفہیم کو دوران ڈیوٹی دل کادورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، شہید نائب صوبیدار کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقہ اٹک لایا گیا، نائب صوبیدارعامرفہیم کی نمازجنازہ آبائی علاقہ اٹک میں اداکردی گئی ۔نمازجنازہ میں کیپٹن ماجد، کیپٹن طیب، افسران وجوان،ڈی پی اٹک عبادت نثار،مقامی ایم پی اے اعجازبخاری اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمازجنازہ کے بعد شہیدکے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں دفن کردیاگیا جہاں پاک فوج کے جوانوں نے شہیدکی قبر پر سلامی دی، پھولو ں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت کی گئی، شہید نائب صوبیدار عامر فہیم کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں اس موقع پر شہیدکے بھائی نے بتایا کہ آخر ی دفعہ ڈیوٹی پر جانے سے پہلے ماں کا باتھ چوما، ماں سے اجازت لی اور شہادت کی تمنا کی شہیدکے ماموں زاد سجاد حسین نے بتایا کہ شہید کو دین،اپنے وطن سے بے انتہاء محبت اور لگاؤ تھا۔

اٹک سٹی:رو زنا مہ 92نیوز نے ایک سال کے مختصر عرصہ میں دیگر اخبارات سے سبقت حاصل کر لی ہے ؛ رپورٹ
رو زنا مہ 92نیوز نے ایک سال کے مختصر عرصہ میں قیام پاکستان سے قبل شا ئع ہو نے والے اخبارات سے سبقت حاصل کر لی ہے ۔اس میں ایڈیٹر ان چیف محمد امین حیدر ، گروپ ایڈیٹر ارشاد احمد عارف اور ایڈیٹر راؤ خا لد محمود سمیت دیگر عملے کی کاوشیں شامل ہیں ،ان خیالات کا اظہار بیو رو چیف اٹک را نا غلام صفدر ، نما ئندہ 92نیوز کامرہ کینٹ را نا امجد علی ،نما ئندہ سنجوال کینٹ ملک فرحت علی خان نے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم خبر چھپاتے نہیں چھا تے ہیں کا نعرہ لے کر ایک سال پہلے صحافت کی دنیا میں منفرد اخبار روزنا مہ92نیوز نے ریاست کے چوتھے ستون ہو نے کا عملی ثبوت دیا ہے ۔بیو رو آفس اٹک میں روزنا مہ 92نیوز کی پہلی سا لگرہ کی تقریب سے صدر انجمن تا جران راشد الرحمن خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی محمد عارف بھٹی ، چیئر مین اٹک پر یس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ، چیئر مین ڈسٹر کٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان، جنرل سیکر ٹری الیکٹرو نک میڈیا ایسو سی ایشن لیاقت عمر، سینئر صحافی جا وید کشمیری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چیئر مین فوٹو گرا فر ایسو سی ایشن حاجی سلیم خان ، سر پر ست اعلیٰ سینٹر ل یو نین آ ف جنرنلسٹس حا جی پرویز خان ، چیئر مین ملک مظہر حسین مظہر ، ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری کامران حیدر ، صدر اخبار فروش ایسو سی ایشن مہتاب احمد خان ، ڈاکٹر شیخ اسد صدیقی ، محمد عمران کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد مو جود تھی مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اخبار کی کا میاب اشاعت کو کارکنوں کی محنت کا ثمر قرار دیا اور کہا کہ روزنا مہ 92نیوز نے ظلم کے خاتمہ اور صداقت کا پر چم بلند کر کے مختصر مدت میں تر قی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے روزنا مہ 92نیوز کو ظلمت میں روشنی کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی تعمیر و ترقی اور معیشت کے فروغ میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے اس میں ما ہرین کی ٹیم کا م کررہی ہے اور یہ غریب عوام کی آواز بن کر سا منے آیا اور اس نے بہت کم عرصہ میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنانام بنا یا ہے کر پشن سے لیکر غر بت تک ہر مسئلے کو اجاگر کیا ہے ۔

گاؤں نرتوپہ کا محلہ مغربی بانڈہ سوئی گیس ، بجلی اور نکاسی آب سے محروم، کچی گلیوں نے منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا
گاؤں نرتوپہ کا محلہ مغربی بانڈہ سوئی گیس ، بجلی اور نکاسی آب سے محروم، کچی گلیوں نے منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ یونین کونسل نرتوپہ محلہ مغربی بانڈہ 21ویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات بجلی ، گیس اور نکاسی آب سے محروم ہے ، منتخب عوامی نمائندوں نے محلہ مغربی بانڈہ سے جیتنے اور بھاری ووٹ لینے کے باوجود اسے نظرانداز کررکھا ہے۔ صفدر خان، محمد رفاقت ، نزاکت علی ، محمد ایوب ، محمد عارف ، احتشام ، محمد ناصر ، قدرت الٰہی ، رسول شاہ، غلام رسول ، محمد سلطان ، محمد نثار ، نسیم شاہ ، محمد زبیر و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے منتخب نمائندوں چیئرمین یو سی نرتوپہ خطیب اختر کے ساتھ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے پاس متعدد بار درخواستیں لیکر جا چکے ہیں لیکن ابھی تک سوئی گیس اور بجلی کی سہولت نہیں مل سکی جبکہ صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کو بھی اپنی گلیوں ، نالیوں اور دیگر مسائل سے آگاہ کر چکے ہیں مگر تاحال ہماری گزرگاہیں اور نالیاں ایسے کچی ہیں جیسے ہم کسی غیر علاقہ کے مقیم ہوں ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ یہی سلوک جاری رہا تو آئندہ الیکشن میں خود اپنا لائحہ عمل طے کرینگے ۔

اٹک سٹی:کم وقت میں بلدیہ اٹک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے قابل بنا دیا ہے ؛ ناصر محمود شیخ 
کم وقت میں بلدیہ اٹک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے قابل بنا دیا ہے ،کونسلرز کی عزت اور اُن کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایوان میں موجود کونسلرز ہمارے لیے قابل احترام ہیں جو کہ عوام کے نمائندے ہیں ۔بلدیہ اٹک کو اپنے قائد شیخ آفتاب احمد کی قیادت اور سرپرستی میں مثالی بلدیہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے بلدیہ ہال اٹک میں ترمیمی بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان نے کی اجلاس میں کونسلرز مسز جعفری، شیخ ظہور الٰہی، شیخ غلام صمدانی، شیخ نثار احمد، شہاب رفیق ملک، جاوید اقبال ملک، مسز خالدہ رانا، حاجی سیف الرحمن، سجاد تنولی، ملک جاوید اختر اور نوید خٹک نے اعلیٰ کارکردگی پر پنجاب بھر میں بلدیہ اٹک کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی کونسلرز نے صحت و صفائی ٹریفک مسائل کے حوالے سے نشاندہی بھی کی اور بعض کونسلرز نے متعلقہ برانچز میں اور چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دفاتر میں عزت افزائی نہ ہونے کی شکایت بھی کی ناصر محمود شیخ نے کہا کہ میری ٹیم انتہائی کوششوں سے بجٹ ترمیمی ترتیب دیا ہے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور نہ ہی ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے اضافی ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈ ملنے کی صورت میں اور اپنی آمدن کے ذرائع کو خصوصی توجہ دے کر زیادہ آمدن وصول کی گئی ہے موجود ہ منظور شدہ بجٹ میں آمدن میونسپل کمیٹی 28کروڑ 77لاکھ 59ہزار دو سو ساٹھ روپے تھی ترمیم شدہ بجٹ میں آمدن 42کروڑ25لاکھ 66ہزار 808روپے ملازمین کی تنخواہوں کے مد میں 17کروڑ 38لاکھ 86ہزار 880روپے اور ترمیم شدہ بجٹ میں 17لاکھ 96ہزار 660روپے ،سائر اخراجات کی مد میں منظور شدہ بجٹ میں 6کروڑ 11لاکھ 10ہزار روپے اور ترمیم شدہ بجٹ میں10کرو ڑ12لاکھ 35ہزار روپے ،پنشنرز ملازمین کی مد میں 1کروڑ جبکہ ترمیم شدہ بجٹ میں 3کروڑ روپے ، سپورٹس اخراجات کی مد میں 8لاکھ روپے ترمیم شدہ بجٹ میں 15لاکھ روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں منظور شدہ بجٹ 2کروڑ 81لاکھ 43ہزار 810روپے اور ترمیم شدہ بجٹ میں 8کروڑ 89لاکھ 38ہزار 810روپے ترمیم شدہ بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کے لیے 6کروڑ 7لاکھ روپے پنشنرز کے لیے 2کروڑ ، سپورٹس کے لیے 7لاکھ، واٹر سپلائی کے لیے 2کروڑ 40لاکھ ، صفائی کے لیے 41لاکھ روپے اور ملازمین کے اوور ٹائم کے لیے 65لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ایوان نے ترمیمی بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا جبکہ ایوان میں ایک قرارداد کے ذریعے ٹریفک انچارج کو تبدیل کروانے کا مطالبہ کیا گیا ناصر محمود شیخ نے کونسلرز کے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اٹک سٹی:عالمی یوم صحت کے حوالے سے محکمہ صحت اٹک کے دفتر میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا
عالمی یوم صحت کے حوالے سے محکمہ صحت اٹک کے دفتر میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ،سیمینار کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت تھے، سیمینار میں صحت کے عالمی دن کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ مناسب اور متوازن غذا استعمال کی جائے ،اس کے علاوہ ورزش کو اپنا معمول بنایا جائے اور اپنے جسم کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھا جائے ،مقررین نے کہا کہ آج کے دور میں زیادہ آسائش والی زندگی نے صحت کے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں جس سے بیماریوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ جسمانی مشقت زیادہ سے زیادہ کی جائے اور متحرک زندگی گزاری جائے جس سے بیماریوں میں کمی ممکن ہو اور خوشگواراور صحت مندزندگی گزارنے میں آسانی ہو سکے ،انہو ں نے کہا کہ زندگی گزارنے کا طریقہ تبدیل کر کے ہم خوشگوار اور صحت سے بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں ۔

اٹک سٹی:حکومت پنجاب نے اس سال گندم کی خریداری کے سلسلے میں اقدامات کا آغاز کر دیا ہے؛ رانا اکبر حیات
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اس سال گندم کی خریداری کے سلسلے میں اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پالیسی کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے ،اس سال حکومت پنجاب کسانوں سے 1300، روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی ،اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈلیوری کے چارجز بھی دیئے جائیں گے ،ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلع اٹک کو اس سال 2500 ٹن گندم خریدنے کا ہدف ملا ہے،جن میں تحصیل اٹک 100، ٹن حضرو 75، ٹن حسن ابدال 75، ٹن ،فتح جھنگ 1300، ٹن ، جنڈ 900، ٹن اور پنڈی گھیپ 50، ٹن مقرر ہوا ہے، ضلع اٹک میں گندم خریداری کے 7،مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں اٹک،حسن ابدال،فتح جھنگ، پنڈی گھیپ، بسال اور کھنڈہ شامل ہیں ان تمام خریداری مراکز پر کسانوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی، مزید معلومات کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے نمبر 057-9316182 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

اٹک شہر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پرچےئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ مہمان خصوصی تھے
اٹک شہر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پرچےئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں وائس چےئرمین ملک طاہر اعوان،صدر انجمن تاجران راشدالرحمان خان،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین خالدہ رانا اور چیف آفیسر بلدیہ خلیل احمد نےئر اعوان کے علاوہ ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے ضلعی سر بر اہان ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی خواتین ملازمین ، سیاسی ، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے ، کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لئے کو شاں ہیں اور آج بھارت ان پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے ،ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی ، وہ آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے ۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیا،تقریب میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے کشمیر ڈے کے حوالے سے واک لالہ زار سٹیڈیم اٹک سے شروع ہو کر فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے دوران شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا واک کے اختتام پر فوارہ چوک پر مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیر یوں کی حق خود ارادیت اور بھارت کے ظلم وستم پر پرجوش تقاریر کیں ۔

اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدا یت پر جرائم پیشہ ، سما ج دشمن عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف سٹی پو لیس کا گھیرا تنگ ؛رپورٹ
ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدا یت پر جرائم پیشہ ، سما ج دشمن عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف سٹی پو لیس کا گھیرا تنگ ‘ شہر کی حدود میں شراب فروشی کے دھندے میں ملوث متعدد گرفتار شراب فروشوں کے قبضہ سے 15عدد کپی اور پا نچ لیٹر گیلن دیسی شراب برآمد ‘مقدما ت درج ،تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی سجاد احمد نے ہمرا ہ ملازمین دوران گشت و پڑتال منشیا ت گیڈر چوک کے قریب بسال روڈ کی جا نب سے آنے والی مشکوک شخص کے قبضہ سے 15عدد کپی شراب بر آمد کر لی ،دوسری کاروائی میں ریلوے گراؤنڈ کے قریب محلہ عید گاہ کی طرف سے آنے والے شخص کے قبضہ سے پا نچ لیٹر دیسی شراب کا گیلن بر آمد کر لیا ۔ایس آئی محمد حیات نے قبر ستان روڈ کے قریب عید گاہ کی طرف سے آنے والے مشکوک شخص کی جا معہ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے پا نچ سو گرام چرس بر آمد کر تے ہو ئے تھانہ سٹی پو لیس نے منشیات اور شراب کے دھندے میں ملوث تینوں افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ، ڈی پی او اٹک کی ہدا یت کے پیش نظر سٹی کی حدود میں شراب فروشی کے دھند ے میں ملوث افراد کے خلاف مزید کاروائیاں کی جا ئیں گی، معاشرے کو سما ج دشمن عناصر سے پا ک کر نے کے لئے کو ئی کو تا ہی نہیں بر تی جا ئے گی ۔ 

اٹک سٹی:ڈی پی او عبادت نثار نے ایک مرتبہ پھرپولیس کے افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم کا حصول انتہائی آسان بنا دیا؛رپورٹ
ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے ایک مرتبہ پھراٹک پولیس کے افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم کا حصول انتہائی آسان اور سستا بنا دیا، ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سکول ملک محمد عمران نے ڈی پی او اٹک کی خصوصی دعوت پر ان سے ملاقات کی اور اٹک پولیس کے افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں ایک معائدہ پر دستخط کئے جسکے تحت آئندہ پولیس شہداء کے بچوں کو ڈی ایجوکیٹرز سکول میں تعلیم بغیر کسی فیس کے دی جائے گی جبکہ حاضر سروس افسران و ملازمان کے بچوں کو50%ڈسکاونٹ پر تعلیم دی جائے گی ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ویلفیئر میرا اہم فریضہ ہے ‘اٹک پولیس میری فیملی کی سی حیثیت رکھتی ہے، عوام کے جان و مال و عزت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ میرا اہم فرض اٹک پولیس کی ویلفیئر بھی ہے ۔اٹک پولیس کے افسران و ملازمان نے دی ایجوکیٹرز سکول کے ساتھ معائدہ طے پانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈی پی اواٹک کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ ڈی پی او کے ان اقدامات کی وجہ سے ہمارے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں۔

رنگو(تاجک):رورل سنٹر رنگو میں فی الفور ڈاکٹرز ، سٹاف، سہولیات اور ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے ؛ احمد تاج خانزادہ
امیدوار صوبائی اسمبلی احمد تاج خانزادہ نے کہا ہے کہ رورل سنٹر رنگو میں فی الفور ڈاکٹرز ، سٹاف، سہولیات اور ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے ورنہ ہم لائحہ عمل طے کرینگے تو کرسیوں پر بیٹھے لوگوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی ، چھچھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، سہولیات ، ادویات کی کمی کے ذمہ دار نااہل عوامی نمائندے اور محکموں میں بیٹھے سربراہان ہیں ، حکومت مریضوں کو ریلیف نہیں دے سکتی تو ہسپتالوں کو تالے لگا دے ، تحصیل حضرو کے ہسپتالوں میں مریضوں کو ریلیف نہ ملنا اور مسائل کا سامنا کرنا منتخب عوامی نمائندوں کیلئے باعث شرم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی شکایات پر رنگو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید سے نے انہیں بتایا کہ ہیلتھ سنٹر میں SMO، ایکسرے سپیشلسٹ، ڈاکٹرز ، نرسز ، کلاس فور، چوکیدار حتیٰ کہ صفائی کرنے والے اہلکاروں کی بھی کمی ہے جس وجہ سے ہمیں اور پھر مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ، احمد خانزادہ نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے اور حکومت سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو مرنے کیلئے اور بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے ، اگر ان ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا علاج ممکن نہیں تو انہیں بند کر دیا جائے غریب مریض تو ویسے ہی علاج کیلئے ترس رہے ہیں۔

اٹک سٹی:ضلع دفتر محکمہ وائلڈ لائف اٹک میں شکار کے لائسنسوں میں ریکارڈ اضافہ ہو ا ہے؛رپورٹ
ضلع دفتر محکمہ وائلڈ لائف اٹک میں شکار کے لائسنسوں میں ریکارڈ اضافہ ہو ا ہے ،ڈسٹرکٹ آفیسر اٹک وائلڈ لائف انسپکٹر تحصیل اٹک و حضرو اور لائسنس برانچ میں تعینات سپاہی خر م نواز کی بہت اعلیٰ کارگردگی برائے سال 2018ان کے رات دن کی مسلسل محنت کی زندہ مثال ہے ،اس اسکا کریڈٹ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اٹک کی مثال کا گردگی ناجائز شکار کی تمام روک تھام اور غیر قانونی شکار پر جرمانے تحصیل انسپکٹر رفا قت علی خان اور عملہ کو جاتا ہے جنہوں نے رات دن گشت و پڑتال کر کے شکاریوں سے بھاری جرمانہ وصول کیا۔ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف راولپنڈی ریجن ندیم قریشی کی جانب جانے والا 32لاکھ کا ٹارگٹ ٹائم فریم سے پہلے ہی سرکاری خزانے میں جمع کر وادیا ،ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اٹک اور تحصیل انسپکٹر رفاقت علی خان نے غیر قانونی شکارکرنے والے شکاریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر کوئی شکاری بغیر لائسنس شکار کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلا ف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

اٹک سٹی: کینٹ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار سا منے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر موقع سے فرار 
کینٹ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار سا منے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ‘ٹکر کے نتیجہ میں مر زا گاؤں کا رہائشی شدیدزخمی ‘مو ٹر سائیکل تباہ ،تھانہ سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لیاقت خان ولد لا ل حسین ساکن محلہ پارہ کنواں نزد مسجد بلال مرزا اٹک نے تھانہ سٹی میں بیان کیا کہ مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ میرے چچا زاد بھائی رفاقت خان ولد اما نت خان کا علی مسجد محمد نگر اٹک کینٹ کے پاس ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے جب میں موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ میرے چچا زاد بھائی مرزا کی جا نب سے صدر جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں سا منے سے ملک منیب اللہ خان بذریعہ موٹر سائیکل نمبری AKL-1086جو مرزا کی جا نب جا رہا تھا اور انتہائی تیز رفتار ی ، غفلت اور لا پرواہی سے چلا تے ہوئے سیدھا رفاقت خان کے موٹر سائیکل نمبری RIL-4433 کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رفاقت خان زخمی ہو کر گر پڑا اور مو ٹر سائیکل کو بھی کا فی نقصان پہنچا ملک منیب موقع پر اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر بھا گ گیا اسی دوران ریسکیو 1122کا عملہ پہنچ گیا اور رفاقت خان کو شدید زخمی حا لت میں ڈی ایچ کیو اٹک منتقل کر دیاگیا پو لیس نے غفلت ، لا پر واہی ،بر تنے اور موقع سے فرار ہو نے پر ملک منیب کے خلاف 279,337-G, 427ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک خورد:حساس ادارے کی اطلاع ‘سرچ پارک پر خیبرپختونخواہ سے آنے والی مشکوک گاڑی پکڑی گئی 
حساس ادارے کی اطلاع ‘سرچ پارک پر خیبرپختونخواہ سے آنے والی مشکوک گاڑی پکڑی گئی ،گاڑی پرپاکستان کے انتہائی حساس ادارے کے اسٹیکر چسپاں تھے جبکہ گاڑی سے دو ر رہنے کی انتبا ہ بھی واضح طور پر تحریرتھی ،گاڑی سے خوف ناک قسم کا چہرے پر چڑھانے والا ماسک بھی برآمد‘دو جعلی کمانڈوز ابراہیم اورعدنان گرفتار ‘دونوں ملزمان کیخلاف سنگین فوجداری ایکٹ 170ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ گاڑی پر چسپاں حساس ادارے کے سٹیکر اور نمبر پلیٹس پو لیس نے قبضہ میں لے لی ۔اطلاع پر حساس ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ گاڑی میں سوار ابراہیم اور عدنان گاڑی کے کاغذات اور کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہ کر سکے ۔

اٹک سٹی:نئے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو ڈی پی او اٹک نے سٹارز لگا دئیے 
نئے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو ڈی پی او اٹک نے سٹارز لگا دئیے ،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے چارج سنبھا لتے ہی کافی عرصہ سے رکی ہوئی محکمانہ ترقی کو جاری رکھتے ہوئے اٹک ضلع کے 2 سب انسپکٹرز پرویز اقبال اور غضنفر نیازی کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جن کو ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے انسپکٹرز کے بیجز لگائے اور انہیں مبارک باد دی ۔اس موقع پر ڈی پی اونے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں جو بھی اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خدمت خلق کے جذ بے سے سرشار ہو کر کرے گا‘ اسکو مکمل ترقی کے موقع دئیے جائینگے پولیس کا کام عوام کی جان و مال عزت آبرو کی حفاظت کرنا ہے۔

تحصیل حضرو:ٹریفک پو لیس کی ہیوی ٹریفک اور غفلت ، لا پر واہی برتنے والوں کے خلاف سپیشل مہم کے دوران کاروائی 
ٹریفک پو لیس کی ہیوی ٹریفک اور غفلت ، لا پر واہی برتنے والوں کے خلاف سپیشل مہم کے دوران کاروائی ‘انچارج ٹریفک پو لیس منصب خان نے ڈیمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ٹریفک پو لیس اٹک منصب خان نے سپیشل مہم کے دوران غازی انٹر چینج جھا نیاں چوک کی طرف سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈیمپر نمبر GZRB-665جس کو ڈرائیور عنا ئیت اللہ ولد خا لق داد ساکن قمر مشا نی ضلع میانوالی انتہائی غفلت ، لا پرواہی سے چلا تا ہو ا آرہا تھا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا کو بڑی مشکل سے رو کا ۔مذکورہ ڈرائیور ، ڈرائیونگ لا ئسنس سمیت گاڑی کے کا غذات پیش نہ کر سکا‘انچارج ٹریفک پو لیس انسپکٹر منصب خان نے 279,287 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

اٹک سٹی:پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کی کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کوکھلی چھوٹ دینے کے سبب آئے روز حادثات معمول بن گئے 
پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس اٹک کی کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کی کھلی چھوٹ کے سبب آئے روز حادثات معمول بن گئے جن کے سبب متعدد لوگ جان کی بازی ہا ر گئے جبکہ متعدد زندگی بھر کے لیے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ۔تیز رفتاری ،غفلت اور لاپروائی برتنے والے موٹر سائیکل سوارآئے روز مین شاہراؤں اور گلی محلوں میں خواتین،بزرگوں ،بچوں اور راہ گیروں کو حادثات کا نشانہ بنا کر فرار ہوجاتے ہیں ۔گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سوار کامران اکیڈمی کے قریب خاتون کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا جبکہ خاتون ممتاز بی بی زوجہ محمد سلیم جو رحمت نواز کالونی قطبہ موڑ کی رہائشی تھی اور اپنے بھائی محمد یعقوب کے ہمراہ عزیزوں کے گھر جارہی تھی موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں پہنچ گئیں جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف تھانہ حضرو چوکی نے 279,337Gت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ 

جامعہ صدیقیہ:اگر وطن عزیز پر مشکل وقت آیا تو موم بتی مافیا اورغیر ملکی سرمائے پر چلنے والی این جی اوز کہیں نظر نہیں آئیں گی ؛اراکین JUI
پاکستان کے دفاع اور حفاظت کے لئے سر پر کفن پہن کر نکلیں گے ‘اگر وطن عزیز پر مشکل وقت آیا تو موم بتی مافیا غیر ملکی سرمائے پر چلنے والی این جی اوز کہیں نظر نہیں آئیں گی ،دینی جماعتیں اور دینی مدارس وطن عزیز پر اپنا تن من دھن قربان کرکے ملک کی حفاظت کریں گے ،دشمن کے مقابلہ کے لئے دینی مدارس کے طلبہ ہی کافی ہیں قرآن و سنت کی ترویج اور اشاعت میں دینی مدارس کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما جمعیت علما ئے اسلام مولانا امجد خان شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان مولانا عبدالخالق مولانا ضیاء الاسلام مولانا عبدالروف صدیقی مولانا عمر فاروق صدیقی نے شیخ الحدیث مولانا محمد صابر اور شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام کی یادگار جامعہ صدیقیہ میں تکمیل ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب میں کیا ،آخری حدیث شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان نے پڑ ھائی ۔اس موقع پر قاری ابراہیم مولانا فضل نواز مولانا حبیب اللہ مفتی تاج الدین ربانی مولانا فضل الرحمان ،مولانا استاد خاکی جان مولانا عاشق حسین مولانا عبدالرحمان ،مولانا محمد فاروق قاری اکثیر عثمانی مولانا محمد رضوان مولانا قمر الاسلام مولانا فتح محمد مولانا محمد انصر قاری رفیق مولانا لیاقت حاجی محمد ایوب قاری شبیر مولانا سعید الرحمان مولانا عدنان عباسی مولانا خرم شہزاد مفتی آصف مفتی بلال اقبال اعوان ،شاھد ملک ودیگر علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔علمائے کرام نے کہا کہ دینی مدارس نامساعد حالات میں مسلمانوں کا دین سے رشتہ قائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ،مدارس کو مٹانے والے خود مٹ گئے انشائاللہ یہ مدارس قیامت تک قائم رہیں گے۔

کامرہ کینٹ:بزم حسان ضلع اٹک کے زیر اہتمام پہلی سالانہ محفل حمدو نعت دارالعلوم اسلامیہ کامرہ کینٹ میں منعقد کی گئی
بزم حسان ضلع اٹک کے زیر اہتمام پہلی سالانہ محفل حمدو نعت دارالعلوم اسلامیہ کامرہ کینٹ میں منعقد کی گئی جسکی زیر سرپرستی شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان نے کی،10 طلبہ اکرام کے سروں پر شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان اور مولانا محمد رضوان کے ہاتھوں دستار فضیلت بھی سجادی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی حلقہ پی پی 1 کے امیدوار جمعیت علماء اسلام( ف) راہنما ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ آپنے پچوں کے مستقبل کو دین کی تعلیم سے بھی آراستہ کریں اور انہوں نے کہا کہ ہمیں دین اسلام علماء اور دیندار لوگوں سے محبت کا درس دیتا ہے ‘نفرت کا درس ہرگز نہیں دیتا اور آخر میں بزم حسان ضلع اٹک کے صدر حافظ محمد سفیان کلیم نے کہا کہ ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں نعت گوء کی صورت میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حمدو ثناء کی جہدو جہد جاری رکھیں گئے۔

حضرو شہرکے نواحی گاؤں پیر زئی کی نوجوان شخصیت انگلینڈ پلٹ حافظ محمد غفران شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے 
حضرو شہرکے نواحی گاؤں پیر زئی کی نوجوان شخصیت انگلینڈ پلٹ حافظ محمد غفران شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،حافظ محمد غفران کی شادی پنڈی بھٹیاں کی ایک معزز فیملی میں شر انجام پائی ۔شادی کے پرمسرت موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام ’’الرحمن شادی ہال ‘‘ گوندل میں کیا گیا ،دولہا کے والد محمد رمضان ،چچا محمد صالخین ،بھائی محمد بلال اور دیگر رشتہ دار دعوت ولیمہ کے موقع پر مہمانوں کو ویلکم کرتے رہے ،دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ترجمان وضلعی صدر اٹک قاضی احمد اکبر ،پیر سید محمد مسعود شاہ مشہدی آستانہ عالیہ مرکزی دربار عالیہ کالوکلاں شریف ،عمران خان حضروی ،فاضل وردگ ،چیف ایگزیکٹیو حضرو سٹی نیوز حافظ محمد حفیظ میر ،حاجی عبد الشکور ، اعجاز بلو ،محمد صفدر ،محمد منظور ،محمد مسعود،ساجد محمود ،ماجد محمود ،محمد ناصر انسپکٹر ٹریفک پولیس پنڈی ،محمد حامد ،رضوان بٹ ،محمد ذاکر ،غلام عباس ،حافظ محمد حسین ،حافظ محمد علاؤالدین ،حافظ بشیر سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مہمانوں کی تواضع بہترین اور عمدہ کھانوں سے کی گئی ،ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف قاضی احمد اکبراور شادی میں شریک تمام احباب نے دولہا حافظ محمد غفران کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا ظہار کیا ۔

اٹک سٹی: ضلعی صدر ایم ایس ایف مسلم لیگ(ن) ندیم افضل اور ا نکے بھائی عا مر رضا کی شادی خا نہ آبادی سیاسی اجتماع بن گئی
ضلعی صدر ایم ایس ایف مسلم لیگ(ن) ندیم افضل اور ا ن کے بھائی عا مر رضا کی شادی خا نہ آبادی کے سلسلے میں دی جا نے وا لی دعوت ولیمہ سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بن گئی ۔دعوت ولیمہ میں وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد ، سابق ضلع ناظم میجر طا ہر صادق ،رکن پنجاب اسمبلی اعجاز بخاری ، امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، ملک حمید اکبر خان ، سابق امیدواران قومی اسمبلی سید دلشا د بخاری ، ڈاکٹر سید اسد بخاری ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) جا وید با جوڑی ، سٹی صدر شیخ غلام صمدانی ، جنر ل سیکر ٹری ممتاز خان با لی آف ویسہ ، و ائس چیئر مین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، کونسلران بلدیہ اٹک سجاد تنو لی ، میاں شا ہنواز عرف شا نی بھائی ،سر پر ست اعلیٰ سینٹر ل یو نین آف جنرنلسٹس حاجی پرویزخان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ،سر پرست اعلیٰ حا جی محمد فیضیاب خان ،وا ئس چیئر مین ملک اسد محمود ، سیکر ٹری اطلاعات ہشام خان اعوا ن، سابق امیدوار چیئر مین یو نین کونسل ٹھیکیدار ملک طا رق محمود کے علاوہ مختلف سیا سی ، سما جی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،دو لہا ندیم افضل کی شادی حا جی محمد خان جا ویداور دو لہا عا مر رضا کی شادی غلام سرور کی صاحبزادیوں سے بخیر و خوبی انجام پا ئی دعوت ولیمہ کا اہتمام مسز امیر افضل ، بشیر احمد، ٹھیکیدار حا جی محمد افضل ، اے ایس آئی چو ہدری سا جد سلیم ، نعیم افضل ، مہران بشیر اور وقاص احمد نے کیا ۔

اٹک کی سپورٹس ڈا ئری 
پاکستان ملٹری اکاؤنٹس سپورٹس بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام سالانہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،ملٹری اکاؤٹنٹ جنرل ڈاکٹر وحید احمد کی زیر نگرانی سالانہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان ملٹری اکاؤنٹس اپنے ملا زمین کی تفریح طبع کے لئے اس سال بھی ملٹری اکاؤنٹس سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں مختلف کھیلوں کا انعقادہوا فٹبال کا ٹورنامنٹ آرٹلری سنٹر ٹو ٹریننگ میں ہوا، اس ٹورنامنٹ میں سی ایم اے پشاور ، سی ایم اے راولپنڈی ، سی ایم اے ابیٹ آباد، سی ایم واہ، سی ایم اے کوئٹہ ، سی ایم اے کراچی، سی ایم اے ملتان، سی ایم اے لاہور کی ٹیمیوں نے شرکت کی ۔سی ایم اے پشاور ، سی ایم اے کوئٹہ اور سی ایم اے ملتان ، سی ایم اے راولپنڈی ، سی ایم اے لاہور، سی ایم اے ایبٹ آباد، سی ایم اے کراچی اور سی ایم اے واہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا سپورٹس بورڈ اٹک کمیٹی کے صدر لو کل آڈٹ آفیسر محمد رفیق اعوان ، کو آرڈینیٹر محمد اسلم بھٹی نے ٹو رنا منٹ کے سلسلہ میں انتطامات کیے پہلے روز افتتاحی میچ میں سی ایم اے کوئٹہ کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سی ایم اے پشاور کی ٹیم صفر کے مقابلے میں3گول سے شکست دی ہے ،افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمانڈنٹ آرٹلری سنٹر اٹک کرنل نسیم الغنی اور سی او 2ٹریننگ کرنل عبد القیوم تھے ،جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ،ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ میں سی ایم اے راولپنڈی کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سی ایم اے ملتان کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں4گول سے شکست دے دی ہے ، ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں سی ایم اے لاہور کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سی ایم اے ایبٹ آباد کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں7گول سے عبرتناک شکست دی ہے جبکہ چوتھے اور آخری پول میچ میں سی ایم اے کراچی کی ٹیم نے سی ایم اے واہ کینٹ کی ٹیم کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 1گول سے ہرا یا ہے ٹورنامنٹ کے دوسرے روز 2سیمی فائنل میچز کھیلے گئے ،پہلے سیمی فائنل میچ میں سی ایم اے کوئٹہ کی ٹیم نے سی ایم اے راولپنڈی کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں3گول سے شکست دی ہے ،پہلے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سی او2ٹریننگ کرنل عبد القیوم تھے،جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ،ٹورنامنٹ کا دوسرے سیمی گائنل میچ میں سی ایم اے لاہور کی ٹیم نے سی ایم اے کراچی کی ٹیم کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 2گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے ، دوسرے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی سی ایم اے پی او ایف سنجوال کینٹ محمود ستی تھے ،جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعتہ المبارک صبح ساڑھے9بجے سی ایم اے کوئٹہ اور سی ایم اے لاہور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،یہ میچ سی ایم اے لاہور کی ٹیم نے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ملٹری کاؤنٹینٹ جنرل ڈاکٹر وحید احمد تھے ملٹری اکاؤنٹینٹ جنرل ڈاکٹر واحید احمد ، کما نڈنٹ آٹلری سنٹر بر گیڈیر خالد بیگ ،صدر سپورٹس بورڈ سی ایم اے آر سی راولپنڈی خرم رضا قریشی نے کھلا ڈیوں میں شیلڈ تقسیم کی ، اس موقع پرآصف جدون خان، سپورٹس بورڈ کمیٹی اٹک کے صدر لو کل آڈٹ آفیسر محمد رفیق اعوان، انچارچ سپورٹس آرٹلری سنٹر کیپٹن وقار، کو آرڈینیٹر محمد اسلم بھٹی آرگنائیزر، اکاؤ نٹس افیسران حافظ حبیب اختر ، عابد شاہ ، ملک محمد اسلم ،راجہ رشید ،اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرایم ای ایس اٹک سردار مظہر ،سابق چےئرمین سنٹرل باڈی پاکستان ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی مرزا شاہد ندیم بیگ ،سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک ظہیر احمد ،حافظ محمد حنیف ،مطلوب احمد ،اکرم اعوان ، طارق محمود بھی موجود تھے ،ٹورنامنٹ کی بہترین کوریج کے فرائض سرانجا م دیتے رہے۔












                                 





































No comments:

Post a Comment