Wednesday, March 14, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Los Angeles, USA.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Los Angeles, USA.



اٹک سٹی:نو عمر مو ٹر سائیکل سوارو ں و رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کاروائی نہ ہو نے کے سبب انتہائی اذیت اور کر ب کا شکار ہیں؛رپورٹ

اٹک شہراور اس کے ملحقہ سینکڑوں دیہاتوں کے مکین قانو ن کی مجر مانہ چشم پو شی اور نو عمر مو ٹر سائیکل سوارو ں و رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی نہ ہو نے کے سبب انتہائی اذیت اور کر ب کا شکار ہیں ،دن بھر اٹک کی مختلف شا ہراوں پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار وں نے روزانہ درجنوں شہریوں کو زخمی کر کے فرار ہو نا معمول بنا لیا ہے، اسی طرح نو عمر اور کابلی پٹھان رکشہ ڈرائیوروں کی بھی تیز رفتاری سے شہری عاجز آچکے ہیں تاہم قانون نافذ کر نے والے اداروں نے جو مجرما نہ چپ سادھ رکھی ہے ،اس پر شہری سرا پا احتجاج ہیں اسی طرح کا ایک واقعہ تھانہ صدر اٹک کے علاقہ ڈھوک شر فا میں پیش آیا جہاں خاتون اور اس کے پا نچ سالہ بیٹے کو نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار شدید زخمی کر کے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ۔میڈیکل رپورٹ پر پو لیس نے مقدمہ درج کیا ، نا ظمین بی بی نے تھانہ صدر اٹک میں بیان کیا کہ میں اپنی بڑی ہمشیرہ کے ساتھ ڈھوک شرفا ء میں رہتی ہے ‘اپنے پا نچ سالہ بیٹے کے ساتھ اسے ملنے آئی ‘سٹار پبلک سکول کے پاس جو نہی رکشہ سے بیٹے کو اٹھا کر اتر ی تو پیچھے سے نا معلوم موٹر سائیکل سوارجو انتہائی تیز رفتاری اور غفلت اور لا پر واہی سے چلا کے آرہا تھا مجھے ٹکر مار دی جس سے میں اور میرا بیٹا گر کر شدید زخمی ہو گئے اہل محلہ نے ہمیں علاج معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو اٹک پہنچا یا ،پو لیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف 279,337-Gت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم یہ مقدمہ دیگر مقدموں کی طرح جلد ہی ملزم گرفتار نہ ہو نے پر داخل دفتر کر دیا جا ئے گا ۔ 

ضلع اٹک کے سرکاری و نجی پرائیویٹ سکولوں میں محکمہ کی طرف سے ناچ گانے اور رقص و سرود کی محافل پر پابندی 
ضلع اٹک کے سرکاری و نجی پرائیویٹ سکولوں میں محکمہ کی طرف سے ناچ گانے اور رقص و سرود کی محافل پر پابندی ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر نے حکم نامہ جاری کر دیا، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی مخلوط تعیناتیوں کو ختم کرنے اور نئے بھرتی ہونے والے خواتین و مرد اساتذہ کے لیے علیحدہ علیحدہ ورکشاپس کا انتظام کرنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک نے ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایک سرکلر کے ذریعے رزلٹ کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات میں طالبات کی طرف سے ناچ گانے اور رقص و سرود کی محافل پر پابندی عائد کر دی ہے سرکلر میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ کو یہ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ بعض تعلیمی اداروں میں رزلٹ کی تقاریب میں بچیوں سے انڈین گانوں پر ڈانس کرایا جاتا ہے جو کہ ہمارے اسلامی اور معاشرتی کلچر کی خلاف ورزی ہے لہذا ناچ گانے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے جو سکول پابندی کے باوجود اس قسم کی حرکت کریں گے اُن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔دریں اثنا عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے بچوں کے سکولوں میں تعینات خواتین اساتذہ کو فی الفور بچیوں کے سکولوں میں ٹرانسفر کرنے جبکہ حال ہی میں نئے بھرتی ہونے والے مردو خواتین اساتذہ جن کی پائیلٹ سکول اٹک اور جنڈ میں مخلوط ورکشاپ جاری ہیں ان ورکشاپ کا خواتین کے لیے علیحدہ انتظام کیا جائے عوامی سماجی حلقوں نے سی ا ی او ایجوکیشن کی طرف سے تعلیمی اداروں میں ناچ گانے پر پابندی کے حکم نامے کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرارد یا ہے ۔

ضلع اٹک:دریائے ہرو پر مچھلیوں کا کرنٹ، بارود اور جالیوں کے ذریعے غیر قانونی شکار عروج پر 
دریائے ہرو پر مچھلیوں کا کرنٹ، بارود اور جالیوں کے ذریعے غیر قانونی شکار عروج پر ‘دریائے ہرو میں بارود کے ذریعے مچھلیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ‘محکمہ فشریز اٹک لمبی تان کر سو گیا۔ سنجوال ، بریار ، شین باغ، گڑیالہ اور دیگر مقامات پر آئے روز مچھلیوں کا غیر قانونی شکار کیا جارہا ہے ‘شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سر شام ہی شکاری ان پوائنٹ پر پہنچ جاتے ہیں اور رات بھر بارود کرنٹ اور جالیوں کے ذریعے مچھلیوں کا غیر قانونی شکار کرتے ہیں ‘عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے محکمہ فشریز کے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:میلہ جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر میلے کی تشہیر کیلئے شہر بھر میں ہولڈنگز، پینا فلیکس ،سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی جارہی ہے 
میلہ جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر میلے کی تشہیر کے لیے شہر بھر میں ہولڈنگز، پینا فلیکس ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی جارہی ہے ،میلہ جشن بہاراں کے لیے بنائی گئی انتظامی کمیٹیاں جشن بہاراں میلہ کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر کے کام کر رہی ہیں ‘اس جشن بہاراں میلہ کا آغاز 16مارچ بروز جمعۃ المبارک صبح نو بجے ہو گا جبکہ نماز جمعہ کے وقفے کے بعد شام تک پروگرام شامل ہیں ،تین روزہ اس میلہ میں پہلے دن مہمان خصوصی مرکزی رہنما تحریک انصاف عامر محمود کیانی ، دوسرے روز کے مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری اور آخری روز 18اگست بروز اتورا کو مہمان خصوصی سینیٹر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہوں گے جشن بہاراں میلہ میں بیلوں کی دوڑ ، نیزہ بازی ، ڈاگ ریس، کیول کیڈ ، گھوڑا ناچ، آتش بازی، محافل مشاعرہ اور دیگر پروگرام شامل ہیں 19مارچ بروز سوموار رات کو میوزیکل پروگرام میں معرو ف گلوکار عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر نے بارہ سالہ تعطل کے بعد میلہ جشن بہاراں کو دوبارہ شروع کیا ہے جوکہ ضلع اٹک کی ایک ثقافت ہے اس میلہ کی تیاریاں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی سرپرستی اور ایمان طاہر کی نگرانی میں زورو شور سے جاری ہیں منتخب عوامی نمائندوں، سیاسی سماجی شخصیات، وکلاء، علماء ، صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو میلے میں شرکت کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیے گئے ہیں ۔

گاؤں اصغر:مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے گزشتہ عام انتخابات میں کیئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے ؛ شیخ آفتاب احمد
مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے گزشتہ عام انتخابات میں کیئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے ،محمد نواز کو پہلے ایٹمی دھماکوں اور اب سی پیک بنا نے کی سزا دی جارہی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) عوامی خد مت کا سفر جاری رکھے گی ، سینیٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کی کا میابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) متحد ہے سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دیکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے تحصیل حضرو کے گاؤں اصغرمیں سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کا اہتمام چیئر مین محمد ریاض آف اصغر نے کیا تقریب سے چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،نمبردار حا جی علی بہادر ، ماما افسر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل نر ٹوپہ اختر خان ، وائس چیئر مین یو نین کونسل سجادشاہ ، چیئر ین یونین حا جی عبدالسلام ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) حضرو سید رفیق بھو لا ، چیئر مین یونین کونسل ویسہ شو کت زما ن خان ، کونسلر بلدیہ نمبردار محمد احسان ، رہنمامسلم لیگ (ن) ڈاکٹر اشرف بٹ،چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم ضاخان ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان، وا ئس چیئر مین عمران علی سیفی ،ڈاکٹر مہتاب منیرخان ، اسد بخاری ، لیاقت عمر کے علاوہ اٹک، کامرہ اورحضرو کے منتخب چیئر مین، وائس چیئر مین یو نین کونسل، کونسلر ز اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد مو جو د تھی وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سو ئی گیس کی چار کلو میٹر طویل لائن سے دس دیہات اور ان سے ملحقہ آبادیاں سو ئی گیس جیسی بنیادی ضرورت سے مستفید ہو نگی اور تحصیل حضرو کے 126دیہات میں مکمل طور پر سوئی گیس مہیا کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013ء میں عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر رہیں ہے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا نے کے لئے نہ صرف اقتدار کی قربانی دی بلکہ اٹک قلعہ کی تنگ و تاریخ کو ٹھری میں قید ان کا مقدر بنی ہمار ے مخالفین 15 سالوں تک اقتدار پر قابض رہے مگر انہو ں نے ملک کے لئے کو ئی منصوبہ شروع نہیں کیا تھا،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں محمد نواز شریف نظریے کا نام ہے دریاؤ ں کو کوئی نہیں روک سکتا شریف برادران نے اپنی زند گی ملک اور قوم کے لیے وقف کر رکھی ہیں شہروں کے ساتھ دیہاتوں کے عوام کو زند گی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ ن کا منشور ہیں محمد نواز شریف نے تمام دباؤں اور اربوں ڈالر روں کی آفر کے باوجود بھی ایٹمی دھماکے کر کے ثابت کر دیا کہ ہم پاکستانی غیرت مند قوم ہے ملک کی خاطر جانیں قر بان کر سکتے ہیں، ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی کراچی کا امن بحال کیا اور 10 ہزار میگا واٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کیا حضرو اور اٹک کے شہری آبادیوں کے ساتھ ساتھ گاؤں اور دیہاتوں میں ہر گھر میں سو ئی گیس پہنچا دی ہے، عوا م کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،آنے والا دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہوگامسلم لیگ (ن)کے کا یہ 5 سالہ دور تاریخی دور ہے محمد نواز شریف نے اپنی عوام کے لیے بے شمار ترقیاتی کام کیے ملک کی تقدیر بدلی اور ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب آئی اس نے عوامی مسائل حل کیے لیکن مخالفین کو ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل حل ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لیے وہ ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلا کر ملک میں حل چل مچا کر عوام کو بے و قوف بنا رہیں شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے انقلابی اقدامات کیے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے موٹر وئے بنایا اور سی پیک منصوبہ دیا اگر یہ منصوبہ مکمل ہو گیا تو پاکستان تر قی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا تر قی کا یہ سفر جا رہے گا عمر ان خان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے وہ صرف الزام تراشیاں کر رہے ہیں ہم عملی طور پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں حضرو اور اٹک کے علاوہ فتح جنگ اور حسن ابدال کے دیہاتوں کو بھی سوئی گیس فراہم کی جا رہی ہے کوئی طاقت نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتی ہم نے جو وعدے عوام سے کیا تھے وہ پورے کر رہیں ہے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اٹک سٹی: راولپنڈی ڈویژن کے سینئر پو لیس انسپکٹر اسرار احمد ستی نے ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک کا چارج سنبھال لیا 
راولپنڈی ڈویژن کے سینئر پو لیس انسپکٹر اسرار احمد ستی نے ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک کا چارج سنبھال لیا ،انسپکٹر اسرار احمد ستی قبل ازیں بھی اسی تھانہ کے ایس ایچ او رہ چکے ہیں ،انہوں نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔انسپکٹر اسرار احمد ستی جیسے ایماندار فرض شناس آفیسر بہت کم ہیں جو اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں ‘اس سے قبل بھی وہ تھانہ پنڈی گھیب ،حضرو، جنڈ اور تھانہ سٹی اٹک میں بھی تعیناتی کے دورا ن جرائم کی بیخ کنی کے لئے نمایاں کر دار ادا کر چکے ہیں انہوں نے ہمیشہ محکمہ پولیس کا نام روشن کیا اورسما ج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کر کے نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنا نے کے لئے کوشاں رہے عوامی سماجی حلقوں نے انسپکٹر اسرار احمد ستی ماڈل پولیس اٹک سٹی تعیناتی کو اٹک شہر کے لئے نیک شگون جانتے ہو ئے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے اٹک شہر کو جرائم سے پاک کر نے کے لئے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لا ئیں گے ۔ 

حضرو پولیس کا بٹیر بازوں پر چھاپہ مبینہ طور پر بے گناہ افراد بھی پکڑ لئے گئے ،درجنوں افراد کا تھانہ کا گھیراؤ 
حضرو پولیس کا بٹیر بازوں پر چھاپہ مبینہ طور پر بے گناہ افراد بھی پکڑ لئے گئے ،درجنوں افراد کا تھانہ کا گھیراؤ ‘تھانہ حضرو کے سامنے تربیلہ روڈبھی بلاک کر دیا‘بے گناہ افراد کی رہائی تک روڈ بلاک رکھنے کی دھمکی متعدد افراددموٹروے پر پہنچنا شروع ‘بلاک کرنے کی دھمکی ،تھانہ حضرو پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا بٹیروں کی لڑاء پر جوا کھیلنے کی مبینہ اطلاع تھی ڈی ایس پی فیاض الحق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،مظاہرین سے مذاکرات کے بعد بے گناہ افراد کو چھوڑنے کا وعدہ غلط فہمی کی بنیاد پر کچھ افراد کو پکڑا گیا تھا ‘قانونی چارہ جوئی کے بعد ایسے افراد کو چھوڑدیا جائے گا۔

اٹک شہراور گردونواح میں حا لیہ شروع ہونے والی بارش گھنٹوں جاری رہی جس سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا
اٹک شہراور گردونواح میں حا لیہ شروع ہونے والی بارش گھنٹوں جاری رہی جس سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیاجب کہ موسم خوشگوار ہوتے ہی لوگ اس کا مزہ لینے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ،تیز بارش کے ساتھ اولے پڑنے سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوگئی جس سے کاشتکاروں میں پریشانی کی لہر دوڑ پڑی ،اس کے ساتھ دوسری جانب بارش سے پنڈی گھیب کی مین روڈ کی سڑک اور گلی محلے بارش کے پانی اور کیچڑ کے سبب ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لئے پریشانی کاباعث بن گئے جبکہ مو جودہ بارشیں جو بہار کی آمد کی نوید سنارہی ہیں ،سردی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے عوام نے بڑی تعداد میں پکوانوں کا رخ کیاہے ،بارش سے درختوں اور پودوں کے پتے دھل کر خوبصورت سماں پیدا کرنے لگے بازاروں میں رنگ برنگی چھتریوں کی ہر طرف بہار نظرآئی مچھلی، پکوڑوں اور سموسوں کی دکانوں پربھی شہریوں کا رش قابل دید تھا ۔ 

اٹک سٹی:منظور الٰہی دارالشفقت (یتیم خانہ) ضلع اٹک میں گزشتہ کئی دہائیوں سے یتیم بچوں کی کفالت کا بہترین ادارہ ہے ؛رپورٹ
منظور الٰہی دارالشفقت (یتیم خانہ) ضلع اٹک میں گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان بھر کے یتیم بچوں کی کفالت کا بہترین ادارہ ہے جس میں ہر وہ یتیم بچہ جواپنے باپ کی شفقت سے محروم ہو چکا ہے ، انجمن سلامیہ رجسٹرڈ اٹک ایسے بچے کی تعلیم ،رہائش وطعام کی تمام تر ذمہ داری اپنے ذمے لے لیتی ہے ، ان خیالات کا اظہار صدر وجنرل سیکرٹری انجمن سلامیہ رجسٹرڈ اٹک نے اپنے تحریری بیان میں کیا ہے ، انہوں نے کہا منظور الٰہی دارالشفقت یتیم خانہ میں ہروہ بچہ داخلے کا اہل ہے جس کی عم 6سال سے کم اور 10سال سے زیادہ نہ ہو ، بچہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست ہو بچہ پرائمری کی کسی بھی کلا س میں زیرتعلیم ہوجبکہ بچے کے والد کا موت کا ثبوت کمپیوٹرائزڈ نادرہ سے جاری شدہ ہو جو بھی منظور الہٰی دارلشفقت (یتیم خانہ) ضلع اٹک میں کسی بھی یتیم بچے کو داخل کرانا چاہتا ہو وہ عبد الرب قریشی 0321-5230402سے رابطہ کریں ۔

حضروسٹی: حضرو شہرمیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں عمل میں لائی جارہی ہیں؛ جہانگیر خانزادہ
صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حضرو شہرمیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں عمل میں لائی جارہی ہیں اور علاقے میں تعلیمی ترقی کے لئے گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید بوائز ڈگری کالج میں بہت جلد ماسٹرز کی کلاسوں کا اجراء عمل میں لایا جارہا ہے ،اس کے علاوہ کالج میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے اور بہت جلد تمام شعبہ جات میں مستند اساتذہ کی تقرری عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ طلبا کوء کالج میں آنے جانے اور دیگر سہولیات کے لئے کالج کو نئی بس بھی فراہم کی جائے گی ،صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی سربراہی میں صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر طرح کے ممکن وسائل فراہم کررہی ہے اور اس کے لئے بہترین ماہرین کی نگرانی میں صوبے میں صحت اور تعلیم کے منصوبہ جات کی تکمیل کی جارہی ہے ہم حضرو کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا کر ایسے منصوبہ جات کی کوشش کررہے ہیں جو کہ اس علاقے کے لئے نہایت اہم ہیں ۔

گاؤں جتیال: آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف مرکز اور چاروں صوبوں سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی؛ قاضی احمد اکبر 
آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف مرکز اور چاروں صوبوں سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دے گی تاہم تحریک انصاف کی اس تاریخی کامیابی کا انحصار صحیح اور میرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پر ہو گا ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شمالی پنجاب ضلعی صدر ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی قاضی احمد اکبر نے سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شمالی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی رہائش گاہ جتیال ہاؤس میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ایک پُر تکلف عشائیہ کے موقع پر پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، چیئرمین کامرہ حضرو پریس کلب محمد نواز خان ، سینئر صحافی سید رضا حیدر نقوی ، سید فاروق حسن بخاری ، جاوید کشمیری ، محمد صابرین ، محمد امجد ، محمد عمران زاہد ، عبدالوہاب خان ، لطف الرحمن ، اعجاز اکرم ، سعید آفریدی ، ضلعی ترجمان تحریک انصاف عمران خان حضروی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری فاضل وردگ ، صدر تحصیل حضرو حاجی اشفاق ، سینئر نائب صدر حضرو ممتاز خان ، سیکرٹری جنرل حضرو جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ قاضی احمد اکبر نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور میرٹ کا فیصلہ عمران خان کریں گے پارٹی سربراہان ، امیدواران کو پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا ہو گی نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کئی سیاست دان اپنی آبائی یونین کونسلوں سے کٹ گئے ہیں ہماری شناخت ہماری پارٹی ہے اور ہم سب اس کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں اگر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے رہے تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا ، قاضی احمد اکبر نے کہا کہ پارٹی نے نارتھ پنجاب کا میڈیا ہیڈ بنا کر جو ذمہ داری ڈالی ہے اس کا اہل نہیں تھا مگر پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کرنا پڑا صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہر حلقہ سے ٹکٹ امیدوار اپنے آپ کو ٹکٹ کا اہل سمجھتے ہیں لیکن ٹکٹ کا حتمی فیصلہ صرف پارٹی کی مرکزی قیادت کرتی ہے انہو ں نے کہا کہ ہماری شناخت ہماری پارٹی ہے ہم سب کو اس کیلئے کام کرنا چاہیے آئندہ انتخابات کیلئے زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے نہ کیے گئے تو تحریک انصاف کو ناقابل تلاقی نقصان ہو گا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا مقابلہ مسلم لیگ ( ن ) سے ہو گا پانامہ کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کو حتمی انجام تک پہنچایا ہے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے قاضی احمد اکبر نے کہا کہ سینٹ کے چیئر مین کے انتخاب میں بلو چستان کی جیت تحریک انصاف کی جیت ہے ہماری پارٹی کا مقصد بھی یہ ہی تھا کہ بلوچستان کو نظر انداز نہ کیا جائے اس پسماندہ صوبے کو تحریک انصاف کی خواہش پر نمائندگی مل گئی انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی ایس او پی نہیں ہوتا ہمیشہ حالات کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحریک انصاف ، پی پی پی ، مسلم لیگ ( ن ) ، اس سلسلے میں رٹ میں جائیں گے انہو ں نے کہا کہ جنڈ کا حلقہ بہت بڑا ہو گیا ہے انہو ں نے کہا کہ خان صاحب کی یہ بھی خواہش تھی کہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہو نمبر گیم کے حساب سے کچھ صلح صفائی کرنی پڑتی ہے انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ مجھے میڈیا ہیڈ کی ذمہ داری دینے پر آپ کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے میجر طاہرصادق تحریک انصاف میں لانے کیلئے ایک بڑے گروپ نے کوششیں کیں ہمارا ٹاسک ختم ہو گیا انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق نے جس حساب سے شمولیت کی ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا وہ جلسہ میجر صاحب کا تھا مگر تحریک انصاف میں اعلان کرنے کے بعد تحریک انصاف کا ہو گیا میجر طاہر صادق نے اپنی مقبولیت کو منوانا تھا جس کی ایک خاص وجہ ان کی بیٹی کی باحیثیت ضلعی چیئرپرسن کی جیت کو خریداری سے منسوب کیا گیا مگر عمران خان نے میجر طاہر صادق کے جلسے میں آنے کے بعد فیصلہ دے دیا کہ میجر طاہر صادق کے ساتھ عوامی تائید موجود ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنا ایک اچھا عمل نہیں تھا لیکن اس میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے اس واقعہ کی ذاتی طور پر شدید مذمت کرتا ہوں ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا تیسری شادی کرنے سے ملک اور قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ 

حضروسٹی:حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نگرانی میں کھیلوں کے میدان میں خطیر رقم خرچ کررہی ہے ؛ جہانگیر خانزادہ
صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نگرانی میں کھیلوں کے میدان میں خطیر رقم خرچ کررہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آسکیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید بوائز کالج حضرو میں سپورٹس ڈے کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید بوائز کالج حضرو پروفیسر ماجد وحید ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، پروفیسر عثمان صدیقی کے علاوہ دیگر افسران اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع اٹک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے خطیر رقم فراہم کی ہے جس سے کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے نئے میدان بنائے جارہے ہیں اور موجودہ میدانوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ شجاع خانزادہ شہید سٹیڈیم حضرو میں فلڈ لائیٹس نصب کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ شہید ملت ہاکی سٹیڈیم اٹک کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اوروہاں پر سنٹھیٹک ٹرف بچھائی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ وہاں پر فلڈ لائٹس نصب کی جارہی ہیں اور پویلین بھی قائم کیا جارہا ہے۔ جنڈ اور پنڈی گھیب میں ہاکی اور فٹ بال کے بین الاقوامی معیار کے گراؤنڈ ز بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سرگرمیوں کا مقصد معاشرے میں نوجوانوں کے لیے مثبت رجحان کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بنیں۔صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نوجوانوں میں اس ملک کا مستقبل دیکھتے ہیں اور ان کے وژن کے مطابق نوجوان ہی اس ملک کی ترقی کے ضامن ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان کے لیے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور اس کے ساتھ انہیں ملک کا کارآمد شہری بننے میں مدد دی جائے ۔ اس موقع پر طلبا نے مختلف جسمانی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

اٹک سٹی:اے سی اٹک مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے اور وہاں پر طلبہ و طالبات کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا
اے سی اٹک مرضیہ سلیم نے تحصیل اٹک میں قائم مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے اور وہاں پر طلبہ و طالبات کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر امتحانی مراکز میں تعینات نگران سٹاف اور طلبا و طالبات سے بھی بات چیت کی اور انہیں اس امر کا یقین دلایاکہ امتحانات کے دوران انہیں امتحانی مراکز میں تمام جائز سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ پرسکون ماحول میں امتحان دے سکیں۔ اے سی اٹک نے اس کے علاوہ اراضی ریکارڈ سنٹر اٹک کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مختلف کاؤنٹرز پر جاکر سائلین سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج کو ہدایت کی کہ وہ سنٹر میں آنے والے تمام افراد کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں ۔

اٹک سٹی:میلہ جشن بہاراں ضلع اٹک کی پہچان ہے ؛ ایمان طاہر
میلہ جشن بہاراں ضلع اٹک کی پہچان ہے ‘بہار کی آمد کے موقع پر عوام کی تفریح اور اٹک کی ثقافت متعارف کرانے کے لیے ایسے میلوں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ،اس سے عوام کو جہاں تفریح کے پروگرام میسر آتے ہیں وہیں ایسے میلوں سے عوام کی ذہنی کیفیت صحیح ہوتی ہے ٹینشن اور دیگر کئی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میلہ جشن بہاراں اٹک کے منتظمہ کمیٹی کی محترمہ ایمان طاہر نے ضلع کونسل میں صحافیوں سے ملاقات میں کیا ہے اس موقع پر وائس چیئرمین ملک جمشید الطاف ، ممبر ضلع کونسل ملک حمید اکبر خان، چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ، چیئرمین کھنڈہ ملک غلام حسین، سردار شیر جنگ، سید زاہد حسین شاہ اور جمریز خان بھی موجود تھے ۔ایمان طاہر نے کہا کہ ہمارے قائد میجر طاہر صادق نے اپنے دور نظامت میں اس میلہ کو شایان شان منا کر ضلع اٹک میں اس کو نہ صرف متعارف کرایا تھا بلکہ ایک پہچان بنا دیا حالانکہ یہ میلہ گزشتہ ادوار میں بھی ہوتا رہا ہے دس سال تعطل کے بعد بلدیاتی اداروں کی فعالی پر میجر طاہر صادق اور چیئر پرسن ایمان طاہر نے ایک بار پھر اس میلے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ سارا سہرا انہی کے سر جاتا ہے اس میلے کے انعقاد سے اٹک کی ثقافت ،تفریح کے پروگرام میسر ہوں گے اس میں بیلوں کی دوڑ ،نیزہ بازی اور دیگر کئی پروگرام شامل ہیں یہ میلہ 16مارچ سے شروع ہو کر 19مارچ کو اختتام پذیر ہوگا 19مارچ کی شام کو میوزیکل پروگرام میں معروف لوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے منتظمہ کمیٹی نے عوام الناس کو اس میلہ میں شرکت کرنے اور ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے 16مارچ سے 19مارچ تک ضلع کونسل اسٹیڈیم اٹک آنے کی دعوت دی ہے ۔
******************************
بارہ سالہ تعطل کے بعد میلہ جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر ضلع کونسل اٹک میں گزشتہ کئی دنوں سے اس میلے کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جو کہ اب عروج پر پہنچ چکا ہے جشن بہاراں میلے کا انعقاد 16مارچ 2018سے شروع ہو گا 16مارچ بروز جمعۃ المبارک افتتاحی پروگرام کے مہمان خصوصی تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی ہوں گے اس موقع پر تلاوت قرآن پاک، نعت ، قومی ترانہ، بینڈ شو، لڈی ناچ، کیول کیڈ، ڈاگ شو، ڈاگ ریس پروگرام سمیت بیلوں کی دوڑ اور نیزہ بازی مقابلے بھی ہوں گے دوسرے روز 17مارچ کو مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری ہوں گے جبکہ نیزہ بازی ، کتا خرگوش دوڑ، لڈی ناچ و دیگر پروگراموں کے علاوہ رات 9بجے محفل مشاعرہ منعقد کیا جائے گا تیسرے روز 18مارچ بروز اتوار کو مہمان خصوصی مرکزی رہنما تحریک انصاف و نو منتخب سینٹر چوہدری محمد سرور ہوں گے 19مارچ بروز سوموار میوزیکل شوشام کو منعقد ہو گا جس کے مہما ن خصوصی عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ہوں گے ۔

اٹک سٹی:حکومت پنجاب صوبہ بھر میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ؛ محمد سلیم شہزاد
ضلعی سینئرنائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک کے کسانوں میں گندم کے بیج کی مفت فراہمی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ محکمہ زراعت کے ضلعی افسران کے علاوہ مسلم لیگ کے مقامی عہدیداران اور کسانوں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے جو سنگ میل قائم کیے ہیں وہ ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے‘ ہم بلند بانگ اور پرکشش جھوٹے نعروں کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،انشاء اللہ آنے والا دور بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہوگا مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی اکثریت کے دل میاں برادران کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

حضروسٹی:چھچھ انٹرچینج سے لیکر ہارون جبکہ دوسری طرف برہ زئی تک موٹروے سروس روڈ کی تباہ حالی کرپشن کا کھلا ثبوت ہیں؛احمد خانزادہ
احمد خانزادہ نے کہا ہے کہ چھچھ انٹرچینج سے لیکر ہارون جبکہ دوسری طرف برہ زئی تک موٹروے سروس روڈ کی تباہ حالی ، جگہ جگہ کھڈے اور اکھڑی روڈ کرپشن کا کھلا ثبوت ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن، ڈی جی موٹروے اور متعلقہ ادارے نوٹس لیکر لاکھوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لیں، صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ محکمہ کی فائلوں میں موٹروے سروس روڈ دونوں اطراف سے بہترین بنی ہو گی اور مرمت بھی کئی بار کی گئی ہو گی مگر موقع پر آکر سڑک کو دیکھا جائے کہ مرمت شدہ ٹیپ ٹاپ اور حال ہی میں کئے گئے ’’ میک اپ‘‘ نے کرپشن کی کہانی سنا دی ہے ۔ احمد تاج خانزادہ نے مزید کہا کہ چھچھ انٹرچینج سے برہ زئی اور پھر ہارون تک دونوں طرف کی موٹروے سروس روڈ کے کھڈوں اور ٹوٹ پھوٹ کو ختم کرکے از سر نو پختہ کیا جائے اور میک اپ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اور ڈی جی موٹروے سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہئے ۔

اٹک سٹی:جشن بہاراں میلہ 2018 کے سلسلے میں الفیصل کرکٹ کلب اٹک نے آفریدی کرکٹ کلب اٹک کوشکست دے دی 
12سال کے طویل عرصہ سے تعطل کا شکار جشن بہاراں میلہ 2018 کے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں الفیصل کرکٹ کلب اٹک نے دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلے کے بعد آفریدی کرکٹ کلب اٹک کوشکست دے دی ، افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی میجر سٹوڈنٹ فورس کے رہنما ملک کامران گجرنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے قائد میجر طاہر صادق اور ڈسٹرکٹ چیئر پرسن دختر اٹک ایمان طاہر نے ضلع اٹک کی عوام کے دیرینہ مطالبے کو پوراکرتے ہوئے جشن بہاراں میلہ سجا کر مرجھائے ہو ئے چہروں کو کھلنے کا جو سنہری موقع دیا ہے تاریخ میں اس کوسنہری حروف سے لکھا جائے گا، آفریدی الیون کے کپتان عاصم پاشا نے بھی اپنے مختصر خطاب میں معمار اٹک میجرطاہر صادق اور دختر اٹک ایمان طاہر کو کھلاڑیوں کیلئے مثبت سرگرمیاں منعقد کروانے پر دلی مبارک باددی اور اس امر کا اظہار کیا کہ اگر میجر طاہر اقتدار میں آئے تو کھلاڑیوں کیلئے مزید گراؤنڈ بنائیں گے ، جشن بہاراں T20کرکٹ میلہ کے سلسلے میں آج پہلا میچ العمران کرکٹ کلب اٹک بمقابلہ کمبائنڈ الیون اٹک جبکہ دوسرا میچ اٹک کرکٹ کلب بمقابلہ نگر کرکٹ کلب اٹک کینٹ جبکہ تلے کرکٹ کلب ویسہ ،ینگ فائٹر الیون سے ٹکرائے گی۔






















No comments:

Post a Comment