Wednesday, March 7, 2018

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated in Dallas, Texas, USA.

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated in Dallas, Texas, USA..




اٹک سٹی:الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں کی از سر نو تشکیل کر تے ہوئے حلقہ بندیوں کو مکمل کردیا 

الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے اٹک سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں کی از سر نو تشکیل کر تے ہوئے کی جا نے والی حلقہ بندیوں کو مکمل کردیا ،نئی حلقہ بندیوں میں اٹک سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بجا ئے دو حلقے کر دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے پانچ حلقے بر قرار رکھے گئے ہیں نئی حلقہ بندیو ں میں زمینی حقا ئق ، علاقا ئی صورت حال اور صدیوں سے سیاسی لحاظ سے علاقے کی دھڑہ بندیوں ، ثقافت اور دیگر امور کو یکسر نظر انداز کر تے ہو ئے ایسی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں کہ جن کا نہ کوئی سر ہے اور نہ کو ئی پیر ہے ۔جمہوری دو ر حکو مت میں الیکشن کمیشن کا اسطرح کا آمرانہ فیصلہ جمہوری اداروں اور جمہوریت کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گا، حلقہ بندیوں کویونین کونسل ،بلدیہ ، ضلع کونسل کی مشاورت کے بعد صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھیجا جا تا جہاں عوام کی ووٹوں سے منتخب ہو نیوالے ممبران اسمبلی اس پر تفصیلی بحث اور زمینی حقا ئق کو مدنظر رکھتے تا ہم روس میں قا ئم آمرانہ طرز حکو مت کو مد نظر رکھتے ہو ئے الیکشن کمیشن نے اٹک میں ایسی حلقہ بندیاں کی ہیں جس میں عوام کو سو کلو میٹر سے زائد سفر کر کے اپنے عوامی نمائندوں سے رابطہ کر نا پڑے گا ضلعی صدر مقام اٹک سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر قا ئم یو نین کونسلوں کو جنڈ ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ سے ملا دیاگیا ہے جبکہ اگر آبادی اورووٹوں میں کمی بیشی تھی تو حلقہ این اے 55جس کے ووٹ کاٹ کراین اے 56ڈالے گئے ہیں اسی این اے 55کی تحصیل حسن ابدال کے کچھ علاقوں کو این اے 56میں ڈال دیا جا تا تو اس سے عوامی مشکلات میں کمی کا امکان تھا اسی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی ضلعی صدر مقام اٹک سے تین سے پا نچ کلو میٹر کے فاصلے پر یو نین کونسلوں سرگ سا لار ، چھو ئی گڑیا لہ ، بوٹا ،اکھوڑی کو بھی تحصیل جنڈ کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ میں شامل کر دیاگیا ہے اس سے بھی یہ علاقے جو پہلے ہی محرومیوں اور پسما ندگیوں کا شکار تھے انہیں جاگیر داروں کے تسلط زدہ علاقوں کے ساتھ منسلک کر دیاگیا ہے جس سے علاقے میں احساس محرو می میں مزید اضافہ ہو گا اور یہ علاقے مزید پسما ندگی کا شکار ہو کر ترقی کے دھارے سے نکل جا ئیں گے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اٹک سے قومی اسمبلی کے جو دو حلقے این اے 55اور 56 تشکیل دیئے گئے ہیں اور اسی طرح پنجاب کے حلقہ پی پی 1سے پی پی 5تک جو حلقہ بندیاں کی گئیں ہیں انہی حروف تجہی کے لحاظ سے پنجاب میں سب سے پہلے رکھا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ہمیشہ راولپنڈی سے حلقہ بندیاں شروع کی جا تی تھی اوراس کے بعد اٹک اور چکوال اور جہلم کے حلقہ جات کو شامل کیا جاتا تھا اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55جو تحصیل اٹک جس میں تحصیل اٹک کے علاقہ چھو ئی گڑیا لہ اور سرگ سا لار کوشامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ تحصیل حضرو مکمل اور تحصیل حسن ابدال کو بھی مکمل طور پر اس میں شامل کیاگیا ہے اس حلقہ کی آبادی 9 لا کھ60ہزار 927 نفوس پر مشتمل ہے جبکہ قومی اسمبلی کا حلقہ 56جو مکمل طور پر تحصیل پنڈی گھیب ، تحصیل جنڈ اور تحصیل فتح جنگ پر مشتمل ہے جب کہ اس میں تحصیل اٹک کے علاوہ چھو ئی گڑیا لہ ،سر گ سالار اور یونین کونسل بوٹا کو شامل کیا گیا ہے اس کی آبادی 9لا کھ 22ہزار 629نفوس پر مشتمل ہے ، اس طرح قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 55اٹک ون اور دوسرا حلقہ این اے 56اٹک ٹو کہلا ئے گا، پنجاب اسمبلی میں بھی حروف تجہی کے لحاظ سے اٹک کو سب سے پہلے رکھتے ہوئے تحصیل اٹک جس میں چھو ئی گڑیا لہ ،سر گ سا لار ، یو نین کونسل بوٹا اور اکھوڑی شامل نہیں ہیں اسے پنجاب اسمبلی کا حلقہ پی پی ون اٹک ون کا نا م دیا گیا ہے اس کی آبادی 3لا کھ 96ہزار 447نفوس پر مشتمل ہے ، پنجا ب اسمبلی کا دوسرا حلقہ پی پی ٹو اٹک ٹو جو مکمل طور پر تحصیل حضرو اور تحصیل حسن ابدال کے علاقوں بر ہان ، خودہ ، اسلام گڑ ھ اور کو لیہ پر مشتمل ہے اسی طرح تیسرا حلقہ پی پی تھری اٹک تھری جو تحصیل حسن ابدال پر مشتمل ہے تاہم اس میں بر ہان ، خودہ ، اسلام گڑھ شامل نہیں ہیں اس میں بلدیہ فتح جنگ کی حدود کے علاوہ با ہتر ، فتح جنگ تحصیل اور یو نین کونسل جعفر شامل ہیں اس کی آبادی 3لا کھ 69ہزار 889نفوس پر مشتمل ہے ، اسی طرح پنجاب اسمبلی کا حلقہ پی پی فور اٹک فور جو تحصیل پنڈی گھیب پر مشتمل ہے تاہم اس کی یو نین کونسل سر گ اس میں شامل نہیں ہے تاہم اس میں تحصیل فتح جنگ کی یو نین کونسل جھنگ اور ملال کو شامل کیا گیا ہے اس میں تحصیل فتح جنگ کی یو نین کونسل جعفر اور گگن کو شامل نہیں کیاگیا ہے اس کی آبادی 3لا کھ 55ہزار 248نفوس پر مشتمل ہے ، پنجاب اسمبلی کا حلقہ پی پی پانچ اٹک پانچ جو مکمل طور پر تحصیل جنڈ اور تحصیل اٹک کے علاقوں چھوئی گڑیا لہ ، سرگ سالار ، بوٹا ، اکھوڑی اور تحصیل پنڈی گھیب کی یو نین کونسل سرگ پر مشتمل ہے اس کی آبادی3 لا کھ 81ہزار 433نفوس پر مشتمل ہے ، اسطرح ایسے حلقے تشکیل دیئے گئے ہیں کہ جن کے را ئے دہندگان عام انتخابات میں اپنا حق را ئے دہی استعمال کر کے جس عوامی نما ئندے کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا رکن منتخب کریں گے وہ بعد ازاں پا نچ سال تک اس نما ئندے کی شکل دیکھنے سے بھی محروم رہیں گے اور بعد ازا ں انہیں پر نٹ ، الیکٹرو نک میڈیا اور سو شل میڈیا پر اس منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی کی تلاش کے لئے اشتہار دینا پڑے گا کہ وہ علاقے کے تر قیاتی کا م کر انے کی بجا ئے صرف اپنا چہرہ دکھا دے تو علاقے کے را ئے دہندگان کی تسلی اور تشفی ہو جا ئے گی ۔ 

اٹک سٹی:جیل سے عدا لت لا ئے جا نے والا مقدمہ قتل کا قیدی پو لیس کی حراست سے فرار ہو نے میں کا میاب ‘پولیس کیخلاف مقدمہ درج
جیل سے عدا لت لا ئے جا نے والا مقدمہ قتل کا قیدی پو لیس کی حراست سے فرار ہو نے میں کا میاب ‘انچارج حوالات گارڈ سمیت 21پو لیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے معمول کے مطابق عدالت میں پیش کر نیکے لئے 36 قیدی لا ئے گئے جنہیں انچارج گارد کے مطابق عدالت میں پیش کیا گیا ۔ انچارج گاردکے مطابق انہو ں نے عدالت سے ملزم پیش کر کے اپنی نگرانی میں واپس بخشی خانہ میں ملزم کو بند کیا تاہم جیل جا کر جب گنتی کی گئی تو لا ئے گئے قیدیوں کی تعداد 36کی بجا ئے 35نکلی ۔ایک قیدی کے فرار ہو نے پر پو لیس تھانہ اٹک سٹی میں زیر دفعہ 223,224ت پ 155سی ڈی پو لیس آر ڈر 2002کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش سب انسپکٹر محمد حیات کر رہے ہیں ،ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے اس سلسلہ میں اے ایس پی اٹک آصف بہادر کو انکوائری افسر مقرر کر کے سات روز میں انکوائری کا حکم دیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں پو لیس کی ٹیمیں چھا پے مارہی ہے تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری سامنے نہیں آسکی ۔

ضلع اٹک:آر پی او آفس راولپنڈی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال دل کا دورہ کے باعث دارفانی سے کوچ کر گئے
آر پی او آفس راولپنڈی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال دل کا دورہ کے باعث دارفانی سے کوچ کر گئے ،انسپکٹر ملک طارق کو پہلے بھی دو مر تبہ ہارٹ اٹیک ہو چکا تھا۔ والو بند ہو نے کے باعث اسٹنٹ بھی پڑے تھے ، ڈی پی او اٹک، ایس ایس پی رینج کرائمز کے ہمراہ دہشتگردی کے مقدمات کی میٹنگ میں ملک طارق کو دل کی تکلیف ہو ئی ، راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال بھجوایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔آر پی اونے کارڈیالوجی میں مرحوم انسپکٹر کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی قبل ازیں پو لیس لائن اٹک میں مرحوم ایس ایچ او انسپکٹر ملک طارق کی نما ز جنازہ اد ا کی گئی نماز جناز ہ کی امامت خطیب جامع مسجد پو لیس لائن مو لانا اشفاق اویسی نے پڑھا ئی جبکہ نماز جنازہ میں آرپی او فخر سلطان،ڈی پی او عبادت نثار،ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات ، چیئر مین بلدیہ ناصرمحمود شیخ،چیئر مین یو نین کونسل جھنگ عا مر لیاقت خان ،چیئر مین یونین کونسل دھریک رفعت حیات خان ، طلعت خان ، سینئر صحافی عدیل افضل خان ، پولیس کے اعلی افسران،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوزاورپولیس اہلکاران سمیت تاجر برادری،سول سوسائٹی اورصحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحوم کی میت کو علاقہ چونترہ روانہ کر دی گئی نماز جنازہ میں ملک طارق شہیدکے ورثاء نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

اٹک سٹی:گنجان آباد تجارتی مر کز پلیڈر لائن سبزی منڈی سے انتہائی مصروف شاہراہ پر چوک کے نزدیک گندگی کے ڈھیر بن گئے ؛رپورٹ
گنجان آباد تجارتی مر کز پلیڈر لائن سبزی منڈی سے انتہائی مصروف شاہراہ پر چوک کے نزدیک سبزی منڈی کا تمام کوڑا کر کٹ پھینکے کے سبب بیرون شہر سے اٹک میں داخل ہو نے والے گندگی کے ڈھیروں کو دیکھتے ہیں جو بلدیہ اٹک کی صفائی کے سلسلے میں کی جا نے والی کاوشوں پر پا نی پھیر دینے کے مترادف ہے ،کوڑا کوڑے دان کی بجا ئے سڑک پر پھینکے کی وجہ سے سڑک گندگی کا منظر پیش کر تی ہے ‘بلدیہ اٹک کا عملہ صفائی جس کی گاڑی دن میں دو مر تبہ یہاں سے صفائی کر تی ہے تاہم عوا می سطح پر شعور نہ ہو نے کے سبب بلدیہ اٹک کی کاوشیں بے معنی رہ جاتی ہیں، کوڑا اٹھائے جا نے کے اوقات کے فوراً بعد سبزی منڈی کا تمام کو ڑا یہاں ڈال دیا جا تا ہے بعض اوقات کوڑا سڑک میں اس حد تک آجا تا ہے کہ اکثر اس کے سبب روڈ بھی بلاک رہتی ہے ۔اٹک کے عوامی ، سیاسی حلقوں نے چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ اور وا ئس چیئر مین ملک طاہر اعوان سے مطا لبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی ما لکان اور یہاں کاروبارکر نے والے تاجروں سے ایک میٹنگ کر کے انہیں اس سلسلے میں ایک ضابطہ اخلاق دیا جا ئے تا کہ کوڑا صرف کوڑے دان میں ڈا لا جا ئے اور اس کی خلا ف ورزی کر نے والوں کے خلاف تا دیبی کاروائی کی جا ئے ان حلقوں نے چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ کی جا نب سے اٹک کو سر سبز بنا نے کے لئے گرین اٹک مہم شرو ع کر نے پر ان کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح انہوں نے شجر کار ی مہم کو بلدیہ اٹک کی حدود میں کا میاب بنا یا ہے اسی طرح کلین اٹک کی بھی ایک مہم چلا ئی جا ئے اور اس میں منتخب کونسلران ، تاجروں اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شا مل کر کے مشتر کہ کمیٹیاں تشکیل دی جا ئیں تاکہ اٹک جو صفائی کے لحاظ سے پاکستا ن کے صاف ستھرے شہروں میں کچھ عرصہ بیشتر تک سر فہر ست تھا دوبارہ یہ اپنا کھو یا ہوا مقام حاصل کر لے ۔ 

حضروسٹی:گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حضرو نمبر 1میں طلبہ سے بیگار لئے جانے کا انکشاف ؛رپورٹ
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حضرو نمبر 1میں طلبہ سے بیگار لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، بچوں سے دیوار بنانے کیلئے سیمنٹ کے بھاری بلاک اٹھانے کی ویڈیو سامنے آ گئی ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حضرو میں ٹیوب ویل کے پاس ایک دیوار بنائی جا رہی ہے جس کیلئے مزدور لگانے کی بجائے سینئر ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر جاوید ملک نے سکول کے طلبہ کو بیگار پر لگا دیا ۔حکومت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بیگار کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد والدین میں سخت تفتیش پائی جاتی ہے، نہم کلاس کے امتحانات میں چند دن باقی ہیں اور بچوں کو پڑھانے اور تیاری کرانے کی بجائے سینئر ہیڈ ماسٹر کی نگرانی میں ان سے سیمنٹ کے بلاک اٹھاکر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام لیا جا رہا ہے تاکہ مزدوور پر آنے والے اخراجات بچ سکیں، اس حوالہ سے ڈاکٹر جاوید ملک سینئر ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں یہ ہوا ہے میں اس کی انکوائری کراؤنگا۔

حضروسٹی:پنجاب کے باقی اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشنز کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی
پنجاب کے باقی اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشنز کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود ، جنرل سیکریٹری غلام دستگیر بھٹی، چیئرمین قاضی محمد شعیب، وائس چیئرمین قاضی طاہر، نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا فارما سیکٹر اور اس کی تمام ایسویسی ایشنز نے ڈرگ ترمیمی بل برائے 2017 کے ڈرافٹ میں وعدہ کے باوجود ترامیم نہ کیئے جانے پر پنجاب بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 13 فروری 2017 کو فارما سیکٹر اور اس کی تمام ایسوسی ایشنز نے بھر پور احتجا ج کیا تھا اور اس دوران قیمتیں جانیں بھی ضائع ہوئی تھیں اور 15 فروری 2017 کو پنجاب حکومت اور فارما سیکٹر ایسوسی ایشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس میں فارما سیکٹر ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے وزراء رانا ثناء اللہ ، خواجہ عمران نذیر ، سلیمان رفیق اور مجتبی شجاع الرحمن شریک ہوئے بے شمار میٹنگز کے بعد 26 مئی 2017 کو نئے ڈرافٹ پر اتفاق ہوا ۔ حکومت پنجاب میڈیا پر بھی اس متفقہ ڈرافٹ کی اسمبلی سے جلد منظور کی یقینی دہانی کرائی مگر ایک سال گزر جانے کے باوجود ڈرگ ایکٹ ترمیمی بل 2017 التواء کا شکار ہے حکومت پنجاب کی طرف سے معاہدے سے انحراف کیا جارہا ہے فارما سیکٹر کے ایسوسی ایشنز نے مجبورا اس انحراف اور وعدہ خلافی پر ایک بار پھر صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ہے حکومتی رویوں کی وجہ سے فارما انڈسٹری سے منسلک تمام کاروبار میڈیکل ، ہربل ، ہومیوپیتھک سٹورز بند رہے جس سے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑافارما سیکٹر ایسوسی ایشن نے اس ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک وسعت دینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ 

تحصیل حضرو:تھانہ حضرو کی حدود سے 16 سالہ نوجوان لڑکے روح اللہ کی لاش برآمد
ڈی پی او آفس اٹک کی پریس ریلیز کے مطابق تھانہ حضرو کی حدود سے 16 سالہ نوجوان لڑکے روح اللہ کی لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی حدود سے 16سالہ نوجوان روح اللہ ولد زبیر محمد سکنہ شمس آباد کی نعش ملی ہے جس کو نا معلوم ملزمان نے نے قتل کر کے نعش پھینک دی ہے، مقتول ہٹیاں کے قریب خراد کا کام سیکھ رہاتھا،پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بجھوایا جو کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق مقتول 16سالہ نوجوان روح اللہ کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے جبکہ کسی قسم کی کوئی دیگر زیادتی نہیں کی گئی ہے ،نا معلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر( ڈی پی او) اٹک عبادت نثار نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ جلد ملزمان کو پابند سلاسل کر کے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

حضروسٹی:قاضی احمد اکبر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے ترجمان (انچارج شعبہ اطلاعات ونشریات ) مقرر کر دیے گئے 
پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر وممبر سینٹر ل ایگزیکٹیو کمیٹی قاضی احمد اکبر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے ترجمان (انچارج شعبہ اطلاعات ونشریات ) مقرر کر دیے گئے ،چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی ہدایت پر صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی کوارڈینیٹر شمالی پنجاب محسن حسنین ملک اور رکن قومی اسمبلی محترمہ ساجدہ بیگم نے انہیں نوٹفکیشن جاری کر دیا ،قاضی احمد پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا سیل جس کے انچارج مر کزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری ہیں بطور ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی کام کرینگے ،قاضی احمد اکبر کو چیئر مین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ان کی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات اور اعلیٰ سیاسی وتعلیمی پس منظر کو دیکھتے ہوئے یہ اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے ،جس میں سوشل وپرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز پر بھی بطور ترجمان اپنی ذمہ داری نبھائیں گے ،یاد رہے کہ قاضی احمد اکبر پاکستان تحریک انصاف اٹک کے بانی ،متحرک اور نظریاتی رہنماء ہیں جنہوں نے نہ صرف انگلینڈ سے وکالت کی ڈگری امتیازی نمبروں سے حاصل کر رکھی ہےُ ساتھ ہی ساتھ ایم بی اے کی ڈگری ہولڈر بھی ہے‘ ضلع اٹک کی پارٹی قیادت عہدیداران وہزاروں کارکنان نے اس احسن اقدام پر چیئر مین عمران خان اور صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی کا شکریہ اداکرتے ہوئے قاضی احمد اکبر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک کے علماء کا فوارہ چوک کانام ختم نبوت چوک رکھنے کامطالبہ 
ضلع اٹک کے علماء کا فوارہ چوک کانام ختم نبوت چوک رکھنے کامطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع اٹک کے زیراہتمام مرکز ختم نبوت میں ہونے والی 34سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں شہر وگردونواح کے علماء نے مشترکہ طورپرڈی سی رانااکبر حیات،چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصرمحمود اور وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان سے اٹک کے مرکزی گنجان ترین علاقہ فوارہ چوک کا نام سرکاری طورپر ختم نبوت چوک رکھنے کامطالبہ کردیاہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے علمائے کرام کے اس مطالبے کی بھرپورتائید کی ہے اور اس کو خوب سراہاہے ۔

اٹک سٹی:ضلع پولیس کی کارکردگی اور سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی؛رپورٹ
ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے پروینشنرز سی ایس پیز کی اٹک میں آمد پرضلع کے قیام، حدود اربعہ اور ضلع اٹک میں جرائم کی شرح، ضلع پولیس کی کارکردگی اور سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اسکے علاوہ بطور ضلع کے کمانڈر ہونے کی حیثیت سے عوام الناس کودرپیش مسائل کو احسن طریقہ سے حل کرنے اور ضلع کی دیگر انتظامیہ کیساتھ مل کر ضلع اٹک کی عوام اوراٹک پولیس کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا اور افسران کوآئندہ انکی اپنی سروس میں بہترخدمات سر انجام دینے کیلئے اپنے تجربات اور حکمت عملی کے متعلق وضح کیا۔اسکے بعد تمام افسران کو ڈی پی او آفس میں ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے پروینشنرز سی ایس پیز کی اٹک میں آمد پرضلع کے قیام، حدود اربعہ اور ضلع اٹک میں جرائم کی شرح، ضلع پولیس کی کارکردگی اور سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اسکے علاوہ بطور ضلع کے کمانڈر ہونے کی حیثیت سے عوام الناس کودرپیش مسائل کو احسن طریقہ سے حل کرنے اور ضلع کی دیگر انتظامیہ کیساتھ مل کر ضلع اٹک کی عوام اوراٹک پولیس کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا اور افسران کوآئندہ انکی اپنی سروس میں بہترخدمات سر انجام دینے کیلئے اپنے تجربات اور حکمت عملی کے متعلق وضح کیا۔اسکے بعد تمام افسران کو ڈی پی او آفس میں قائم برانچز اورکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا وزٹ کرا کر انکے کام کے متعلق بریف کیا۔ مزید ڈی پی او صاحب تمام افسران کیلئے پولیس لائن میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور آخر میں تمام افسران کو روایتی چھچھ کی چادرو تحائف پیش کئے۔قائم برانچز اورکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا وزٹ کرا کر انکے کام کے متعلق بریف کیا۔ مزید ڈی پی او صاحب تمام افسران کیلئے پولیس لائن میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور آخر میں تمام افسران کو روایتی چھچھ کی چادرو تحائف پیش کئے۔

اٹک سٹی: خواتین معاشرے میں اہم مقام رکھتی ہیں اور خواتین ہی ایک اچھا معاشرہ ترتیب دے سکتی ہیں؛کنول بتول
خواتین معاشرے میں اہم مقام رکھتی ہیں اور خواتین ہی ایک اچھا معاشرہ ترتیب دے سکتی ہیں ،ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی جی اٹک کنول بتول نے خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئی ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اے ڈی سی جی اٹک کنول بتول ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین اٹک میڈیم خالدہ رانا و دیگر نے خطاب کرتے ہو کہا ہے کہ خواتین معاشرے میں اہم مقام رکھتی ہیں اور اس کے ساتھ معاشرے کی بنیاد مضبوط کر نے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی اٹک کنول بتول نے کہا کہ آج کے جدید دور میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ کئی مقامات پر مردوں سے آگے بڑھ کر اور پورے اعتماد کے ساتھ ہراول دستے کا کردار نبھا رہی ہیں آج کے وقت میں ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیےء جائیں کیوں کہ خواتین کی ترقی کے ساتھ ملک کی ترقی وابستہ ہے تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور معاشرے میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی ترقی میں پچاس فیصد سے زاید کردار خواتین کا ہے اور یہ کردار روز بروز بڑھ رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ حکومت خوا تین کے لیے قانون سازی کرے اور ان کے کردار کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنائے۔

اٹک سٹی:حاجی محمد اکرم خان نے آئندہ عام انتخابات میں تحصیل اٹک کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
رہنما میجر گروپ ضلعی چیف آرگنائزر ایم ایس ایف حاجی محمد اکرم خان نے آئندہ عام انتخابات میں تحصیل اٹک کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ غریب اور متوسط طبقے کی نما ئندگی کر تے ہو ئے اٹک سے موروثی سیاست کے خاتمہ کے لئے عملی جدو جہد کا آغاز کریں گے آئندہ کا لائحہ عمل 23مارچ کو ایک بڑی تقریب منعقد کر کے کیا جا ئے گاان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تقریب سے اپو زیشن لیڈر بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد ، مرکزی صدر انجمن تاجران ضلع اٹک راشدالرحمان خان، چیئر مین متحدہ طلبہ محاذ ملک فاروق کندی ، ضلعی صدر ایم ایس ایف ملک کامران گجر، سابق امیدوار کونسلر بلدیہ ممتاز حسین تاج ، سابق امیدوار یو تھ کونسلر بلدیہ اٹک شیخ مبین اور دیگر نے بھی خطا ب کر تے ہوئے حاجی محمد اکرم خان کو پنجاب اسمبلی کی نشست پر اپنے ہر ممکن تعاون اور حما یت کی یقین دہا نی کرا تے ہوئے کہا کہ ان کا عام انتخابات میں حصہ لینا معاشرے کے پسے ہوئے محروم طبقات کی نمائندگی ہو گا حا جی محمد اکر م خان اپنی ذات میں انجمن ہیں اور وہ شخص نہیں بلکہ شخصیت ہیں ا س موقع پر بلدیاتی کونسلران ، معززین علاقہ ،سیاسی ، سما جی ، مذہبی ،تجارتی اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی انہیں اپنی مکمل حما یت کی یقین دہا نی کرائی ہے تقریب میں کونسلر بلدیہ اٹک سجاد خان تنولی،جوا ئنٹ سیکرٹری مسلم لیگ یو تھ ونگ پنجاب شیخ قیصرجمیل،سابق ڈویژنل جنرل سیکر ٹری ایم ایس ایف راولپنڈی ڈویژن سبطین حیات ملک،سیاسی راہنما کینٹ بورڈ اٹک شیخ تنویر،ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف صدر مینا بازار ایسو سی ایشن پرویزخٹک ،رہنما حا مد خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ریاض علی اعوان ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران حافظ فضل الرحمن خان،رہنما انجمن تاجران سیار گل خان،کامران کامی،سابق کونسلر سلیم چھیمہ ،سابق امیدوارکونسلر بلدیہ اٹک شیخ طارق محمود بہار کالونی،صدر فٹ بال ایسوسی ایشن شیر افضل اعوان بغدادی کے علاوہ بلدیاتی کونسلران ، معززین علاقہ ،سیاسی ، سما جی ، مذہبی ،تجارتی اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں اور سول سو سا ئٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی حا جی محمد اکرم خان نے اپنی خطاب میں کہا کہ انہوں نے ساری زندگی عوامی خد مت کی ہے اور کبھی بھی اس سے ذاتی فا ئدہ اور ما لی منفیت اٹھا نے کی کوشش نہیں کی میں نے ہمیشہ عوامی مفاد کی خاطر سیاست کی ہے میرا ماٹو ہے کہ صبح خدمت شام خدمت عوام میں رہ کر عوام کی خدمت انہوں نے اٹک کی تعمیر و ترقی کے علاوہ لوگوں کو سرکاری اور نجی سطح پر روزگارکی فراہمی کے لئے جو خدمات سر انجام دیں ہیں ا س سے علاقہ کے لوگ بخوبی واقف ہیں اٹک کے عوام خاندانی ، موروثی اور رو پے پیسے کے بل بوتے پر کی جا نے والی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کو ئی ایسامخلص آدمی سامنے آئے تاکہ وہ اپنے جمہوری حق کا بہتر استعمال کر کے اسے اسمبلی میں بھیج سکیں اور اس سلسلے میں انہیں صوبائی اسمبلی کے تمام علاقوں کی مکمل حما یت حاصل ہے اور لوگ جوق در جو ق شامل ہونے کے لئے انہیں یقین دہا نیاں کرا چکے ہیں عام انتخابات کے موقع پر یہ لوگ کھل کر نہ صرف ا ن کی حما یت کریں گے بلکہ بطو ر ور کر ان کے لئے کام بھی کریں گے تقریب میں معززین علاقہ کے علاوہ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈندیم رضا خان،جنرل سیکرٹری سید قمرالدین،وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان،چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان،جنرل سیکرٹری تفسیر احمد خان،جنرل سیکرٹری الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر،سینیئر صحافی شیخ اسد،صحافی عمران علی سیفی،صحافی حر عباس بھی موجود تھے۔

اٹک شہر کے زیر زمین پانی کمی کا سبب درختوں کا نہ ہو نا ہے؛ناصر محمود شیخ
اٹک شہر کے زیر زمین پانی کمی کا سبب درختوں کا نہ ہو نا ہے ،اٹک کو سر سبز اور شاداب بنا نے کے لئے بلدیہ اٹک اپنے تمام وسائل برو ئے کار لا ئے گی ان خیالات کااظہار چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے بلدیہ اٹک کے لان میں موسم بہار کی شجر کاری کے سلسلہ میں مختلف اداروں کی جا نب سے دیئے گئے درختوں کو مختلف اداروں اورتیسری جماعت کے طالب علم عمیر عالم بھٹی کو پو دہ دینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر کونسلر بلدیہ اٹک ملک ناصر اعوا ن، انچارج سینٹری عامر الیاس ، چیئر مین ڈسٹر کٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان ، جنرل سیکر ٹری تفسیر احمد خان ، سر پر ست اعلیٰ سینٹرل یو نین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان اور دیگر مو جو د تھے چیئر مین بلدیہ نے بتا یا کہ ما حو لیات کی بہتری کے لئے گرین اٹک پروگرام کے تحت پچا س ہزار پو دے اٹک شہر اور گر د ونواح میں لگا ئے جا رہے ہیں گرین اٹک پروگرام وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ڈپٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیات کے ویژن اور اے ڈی سی جی کنول بتو ل کے تعاون سے شروع کر دیا گیا ہے گرین اٹک پروگرا م کے لئے پچا س ہزار پو دے او جی ڈی سی ایل ، فوجی سیمنٹ اور پٹرو لیم ایسو سی ایشن اٹک نے بطور عطیہ فراہم کیئے ہیں درخت لگا نا صدقہ جاریہ ہے اور میں اپنے توشہ آخرت کے لئے یہ کام کر رہاہوں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس صدقہ جاریہ میں شامل ہو کر ان پودوں کو تنا ور درخت بنا نے کے لئے ان کی افزائش کے لئے آبیاری کریں یہ تناور درخت شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہمارے لیئے توشہ آخرت بھی ہیں گرین اٹک پروگرام کے تحت ہم نے ملٹری ڈیری فارم، پاکستان ریلوے ، یونیورسٹی آف ایجو کیشن کو بھی فری پودے مہیا کیئے ہیں ۔

اٹک سٹی: ضلع میں امن و امان کے حوالے سے جو انتظامات کئے گئے ہیں ان سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں بڑی مدد ملی ہے؛شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے جو انتظامات کئے گئے ہیں ان سے جرائم کو کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں بڑی مدد ملی ہے اور ضلع اٹک میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے جس کے لئے انتظامیہ اور پولیس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈی سی آفس اٹک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ،ڈی پی او اٹک عباد ت نثار کے علاوہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع اٹک میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال مثالی ہے اور انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے یہ ممکن ہوا ہے اس موقع پر ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں ناکوں پر موثر چیکنگ کو یقینی بنایا گیا اور ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر موثر مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے جس کے ذریعے تمام ضلع کی حدود میں آنے جانے والوں کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے اور کرائم اور کریمنلز پر پور ی نظر رکھی جاتی ہے انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر گشت سسٹم کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تمام ضلع کے پولیس افسران کی کاکردگی اس حوالے سے مثالی ہے جس کی وجہ سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال دیگر علاقوں کی نسبت بہتر ہے اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے پر سراہاانہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر میں امن و امان کے حوالے سے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی وجہ سے صوبے میں ملک کے دیگرصوبوں کے مقابلے میں امن و امان بہترین ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے ہر ممکن وسائل کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہی ہے تاکہ پولیس کو سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ان کی مالی مشکلات کا بھی ازالہ کیا جاسکے ۔

حاجی شاہ روڈ پر بروتھہ نہر پل کے قریب ٹریفک حادثہ، مبینہ طور پر ٹائر پھٹنے کے سبب حادثہ پیش آیا
حاجی شاہ روڈ پر بروتھہ نہر پل کے قریب ٹریفک حادثہ، مبینہ طور پر ٹائر پھٹنے کے سبب حادثہ پیش آیا، متعددافراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاحادثہ کا شکار ویگن سواریاں لے کرحاجی شاہ سے اٹک جارہی تھی کہ حاجی شاہ بروتھہ پل کے قریب ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابوہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 4خواتین بھی شامل ہیں، تین افراد جن کی حالت تشویشناک ہے راولپنڈی ریفر کرنے کے تیاریاں کی جارہی ہیں، ریسکیو1122 عملہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی نگرانی میں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں 12سالہ فریدہ، 50سالہ جمیلہ، وسیم، نورالسلام، عبدالشکور، محمد عمر، ناہید، شاہ نیاز، گل بانو، اسامہ، اشفاق، عمیر، حیدر علی، وسیم ڈرائیورشامل ہیں۔

اٹک سٹی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی ہدا یت پر 55سو گاڑیوں کے چا لان 
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منصب خان کی ہدا یت پر 55سو گاڑیوں کے چا لان ، 23ڈرائیوروں کے لا ئسنس اور چار کے روٹ پر منٹ معطل ، پا نچ ڈرائیوروں کے خلاف غفلت ، لا پر واہی بر تنے پر زیر دفعہ 279کے تحت مقدما ت درج چا لان کی مد میں فروری میں 2200750رو پے کے جر ما نے کیئے گئے تفصیلات کے مطابق ٹریفک آفس اٹک سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق ما ہ فروری میں ڈسٹر کٹ ٹریفک آفیسر انسپکٹر منصب خان کی سربراہی میں ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کر نے والے ٹرانسپوٹرز اور ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں میں55سو بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے چا لان کیئے گئے جبکہ 23 ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی سنگین غلطیاں کر نے پر ان کے لا ئسنس اور چار کے روٹ پر منٹ معطل کیئے گئے جبکہ تیز رفتاری لا پرواہی اور غفلت برتنے والے پانچ ڈرائیوروں کے خلاف 279ت پ کے تحت مقدمات در ج کیئے گئے ماہ فروری میں چالا نکی مد میں 2200750 کی رقم خزانے میں جمع کرائی گئی ۔ 

ضلع اٹک:جامعہ مدنیہ کی جدیدتعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر سے علماء اور معززین کی شرکت 
جامعہ مدنیہ کی جدیدتعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر سے علماء اور معززین کی شرکت ‘تفصیلات کے مطابق اٹک کی معروف قدیم دینی درسگاہ جامعہ مدنیہ کی جدید طرزکی حامل نئی عمارت کاسنگ بنیاد گزشتہ روز نیک سیرت روحانی شخصیت خلیفہ مجازبانی جامعہ مدنیہ مولاناقاضی محمد زاہد الحسینی نوراللہ مرقدہ مولاناحافظ محمد جہانداد خطیب اکھوڑی کے ہاتھوں رکھ دیاگیا اس موقع پر جامعہ کے مہتمم اعلٰی سجادہ نشین صاحبزادہ مولاناقاضی محمد ارشدالحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس کا قیام اللہ تعالی کی رحمت کے نزول کاسبب ہے مساجد اللہ کے گھر جنت کے باغ اور مدارس محمد ی ؐ باغ ہیں یہ تاقیامت آبادرہیں گے انہوں نے بتایاکہ جامعہ مدنیہ سے فارغ التحصیل اور تربیت یافتہ علمائے کرام دنیابھر میں دین اسلام کی ترویج واشاعت اور حضرت اقدس مرحوم بانی جامعہ کے فیض کو عام کئے ہوئے ہیں اس ادارے کی بنیاد میں اخلاص ہے یہی وجہ ہے کہ اس کافیضان دنیابھرمیں پھیل رہاہے دین اسلام کی بقاء دینی مدارس اور علماء کے ساتھ وابستہ ہے ایسے دینی اداروں کامزید قیام وقت کی ضرورت ہے انہوں نے بتایاکہ جامعہ مدنیہ کی نئی جدید تعمیر پرتقریبا ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی جو اہل ایمان کے تعاون سے پایہ تکمیل ہوگی اس مو قع پر مولاناحافظ نثاراحمد الحسینی حضرو،ناظم اعلیٰ جامعہ ہذامولانا صاحبزادہ قاضی محمد اسعدالحسینی ،مولاناقاضی محمد احمد الحسینی ایبٹ آباد ،مولانا قاضی محمد اسجد الحسینی ،مولانا قاری نیازعلی ،مولانا غلام مصطفٰی ،مولانا محمد عمر ،مولاناقاری عتیق الرحمن ،حافظ منور خان ،حافظ خان محمد سمیت دیگر علمائے کرام ،طلبہ ،خدام خانقاہ مدنی اور معززین شہر کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

اٹک سٹی:کئی عرصہ سے قیمتی مرغ چوری کرنے والا چھوٹا ڈون رنگے ہاتھوں گرفتار 
کئی عرصہ سے قیمتی مرغ چوری کرنے والا چھوٹا ڈون رنگے ہاتھوں گرفتار ‘چھوٹا ڈون عرف ملک شعیب 4سال سے لوگوں کے قیمتی مرغ چرا رہا تھا۔شعیب عرف چھوٹا ڈون جس کی عمر 9سال ہے نواحی گاؤں شہباز پور سے مرغ چوری کرتے پکڑا گیاشہریوں نے چھوٹے ڈون کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاچھوٹا ڈون لاکھوں روپے والے قیمتی مرغ چند کوڑیوں کے داموں فروخت کرتا تھاچھوٹے ڈون کے 2 اور ساتھی فرار ہیں جنہیں پکڑنے کے لیے پولیس حرکت میں اگئی۔

اٹک سٹی:ما حو لیات کی بہتری کیلئے گرین اٹک پروگرام کے تحت پچا س ہزار پو دے اٹک شہر و گر د ونواح میں لگا ئے جا رہے ہیں؛ ناصر محمود شیخ 
چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے کہا ہے کہ ما حو لیات کی بہتری کے لئے گرین اٹک پروگرام کے تحت پچا س ہزار پو دے اٹک شہر اور گر د ونواح میں لگا ئے جا رہے ہیں،گرین اٹک پروگرام وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ڈپٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیات کے ویژن اور اے ڈی سی جی کنول بتو ل کے تعاون سے شروع کر دیا گیا ہے گرین اٹک پروگرا م کے لئے پچا س ہزار پو دے او جی ڈی سی ایل ، فوجی سیمنٹ اور پٹرو لیم ایسو سی ایشن اٹک نے بطور عطیہ فراہم کیئے ہیں درخت لگا نا صدقہ جاریہ ہے اور میں اپنے توشہ آخرت کے لئے یہ کام کر رہاہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت چیئر مین اٹک پریس کلب ندیم رضا خان کررہے تھے وفد میں چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوا ن، قار ی خلیل احمد ، ہشام خان اعوان ، ندیم حیدر ، ملک مظہر اعوان بھی مو جود تھے چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے کہا کہ میں شہریوں سے اپیل کر تاہوں کہ صدقہ جاریہ میں شامل ہو کر ان پودوں کو تنا ور درخت بنا نے کے لئے ان کی افزائش کے لئے آبیاری کریں یہ تناور درخت شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہمارے لیئے توشہ آخرت بھی ہیں گرین اٹک پروگرام کے تحت ہم نے ملٹری ڈیری فارم، پاکستان ریلوے ، یونیورسٹی آف ایجو کیشن کو بھی فری پودے مہیا کیئے ہیں ۔

اعوان آباد (حضرو)سے ملک راشد اعوان اپنے دوست و احباب اور برادری سمیت ملک امین اسلم کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل 
اعوان آباد گاؤں سے ملک راشد اعوان اپنے دوست و احباب اور برادری سمیت ملک امین اسلم کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ‘انشاء اللہ آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے، نئے شامل ہونیوالے دوستوں کو مایوس نہیں کرینگے ‘ن لیگ نے ختم نبوت پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کی اسی وقت ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔انشااللہ ملک امین اسلم کی کامیابی کے لیے جان کی بازی لگائیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی رہنما ملک راشد اعوان نے تحریک انصاف ملک امین اسلم کے ساتھ شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ملک راشد اعوان نے اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر سابق امیدوار جنرل کونسلر حاجی قمر خان،ملک محمد احسن(ڈائریکٹر ر زرعی ترقیاتی بنک)،ملک محمد اقبال، ملک اعجاز سیدن،سابق تحصیل صدر حضرو جہانزیب خان،حاجی جاوید،حاجی فاضل،ملک ثمر عباس،ملک رمیز،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ندیم اشتیاق،ملک خالد اور ملک امجد اقبال بھی موجود تھے ۔ملک امین اسلم نے شمولیتی پروگرام سے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام میں افادیت کھو چکی ہے ‘کرپشن ، اقرباء پروری اور شعائر اسلام پر منظم حملوں کے بعد عوام کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے لوگ بھی انہیں چھوڑ رہے ہیں آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں انہیں مایوس نہیں کریں گے شامل ہونے والوں کو اس موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔

شاہ پور (کالو ):کرائے کے مکان میں رہنے والے غریب کے گھر میں آگ لگ گئی، جھونپڑی نما کمرہ جل کر راکھ بن گیا
تحصیل حضروکے علاقہ کالو شاہ پور روڈ پر کرائے کے مکان میں رہنے والے غریب کے گھر میں آگ لگ گئی، جھونپڑی نما کمرہ جل کر راکھ بن گیا، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی سامان اور 80ہزار روپے نقدی آگ کی نذر ہو گئی، کالو شاہ پور روڈ پر دریا چوک کے قریب رحمت خان کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جھونپڑی نما گھر کواپنی لپیٹ میں لے لیا اور شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔جھونپڑی اور اس میں پڑا تمام سامان بشمول 80ہزار روپے نقدی جل کر خاکستر ہو گئے، رحمت خان نے بتایا کہ میں محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر تھا کہ مجھے آگ کی خبر ملی، ریسکیو 1122 کو اطلاع دینا والا کوئی نہ تھا اور جب انہیں اطلاع ملی تو عملہ کے پہنچتے پہنچتے سب کچھ جل چکا تھا، رحمت نے بتایا کہ میرے بھائی کی شادی 2سال قبل ہوئی تھی اس کے کمرے میں پڑا جہیز کا سامان اور 80ہزار روپے آگ کی نظر ہو گئے۔

اٹک سٹی:تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے ،اچھی تعلیم وتربیت معاشرے میں بہتر سوچ لا سکتی ہے؛ ایمان طاہر
چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا کہ تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے ،اچھی تعلیم وتربیت معاشرے میں بہتر سوچ لا سکتی ہے اور ملک کوتعمیر اور ترقی کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنا حکومت وقت کام ہے ،مگر موجودہ حکمران تعلیم صحت اور روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ،باہتر میرا اپنا گھر ہے اور یہاں کے سارے بچے میرے ابوبکر اور حرم جیسے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی گاؤں باہتر کے بوائز ہائر سکینڈری سکول میں بنائی گئی۔ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چےئرمین باہتر سید زاہد حسین شاہ،چےئرمین جھنگ عا مر لیاقت خان ،وائس چےئرمین ڈاکٹر زبیر یوسف خان ،فوکل پرسن محمد بلال،ڈاکٹر رب نواز مہورہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے تقریب سے پرنسپل شوکت بیگ،اور سینئر معلم سردار ایاز خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے چےئرپرسن ایمان طاہر کی طرف سے لائبریری کے لئے کتب فراہم کرنے اور تقریب کو رونق بخشنے پر ان کا شکریہ ادا کیاسکول پہنچنے پر سکول کے طلباء نے چےئرپرسن کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ایمان طاہر نے کہا کہ جس طرح میجر طاہر صادق نے اپنے دور اقتدار میں تعلیم صحت اور روزگار فوقیت دی اور اس حوالے سے کالجز،یونیورسٹی بنوائیں سکول اپ گریڈ کئے ہسپتالوں میں بہتری لائے اور ہزاروں پڑھے لکھے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا اب بھی انشااللہ اقتدار میں آکر اسی نہج پر کام ہو گا اور عوامی مسائل حل کریں گے دریں اثناء چےئرپرسن ایمان طاہر نے غزالی سکول کامرہ میں بھی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے تو کامسٹیس یونیورسٹی سطح کے دیگر ادارے بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کیلئے بہترمواقع اپنے گھر ہی میں ہی میسر ہوں تقریب کے اختتام پر انھوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں پی ٹی آئی کو سکول وکالجز اور نوجوانوں میں متحرک کرنے کیلئے پی ٹی آئی میجر سٹوڈنٹس فورس کے قیام کا فیصلہ 
ضلع اٹک میں پی ٹی آئی کو سکول وکالجز اور نوجوانوں میں متحرک کرنے کیلئے پی ٹی آئی میجر سٹوڈنٹس فورس کے قیام کا فیصلہ ،میجر گروپ کے سابق طالب علم راہنما سرگرم عمل ،معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط منظم کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سے تحریک انصاف میں شامل کرنے کے حوالے سے میجر گروپ کے سابق طالب علم راہنما سبطین حیات ملک اپنے کئی پرا نے دوستوں کے ہمراہ متحرک ہو چکے ہیں گزشتہ دو دنوں میں وہ اس حوالے سے سابق ضلع ناظم و ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف میجر طاہر صادق اور چےئرپرسن ایمان طاہر سے ملاقات کر کے صلاح و مشورہ کرچکے ہیں ذرائع کے مطابق ان دونوں قائدین کی طرف سے انھیں گرین سگنل مل چکا ہے اور وہ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں باقاعدہ ایک تقریب منعقد کرکے پی ٹی آئی میجر سٹوڈنٹس فورس کے قیام کا اعلان کریں گے معلوم ہوا ہے یہ تنظیم قائم کرنے کیلئے میجر گروپ کے دیرینہ کارکنان شیخ عبدالتنویر ،طاہر محمود مودی، عبدالوہاب،کامی ملک،جبران میر،عبدالرحمن مانی ،بختیار احمد و دیگرشامل ہیں سبطین حیات ملک سے اس فورس کے قیام سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کیلئے ہر شعبہ میں کام کریں گے اور طلباء میں بھی ایسی تنظیم کے قیام کی مشاورت ہورہی ہے۔

اٹک سٹی:ضلع بھر میں مختلف جماعتوں کے امتحانات جاری ہیں ،طلباء وطالبات کو بھر پور سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں؛رانا اکبر حیات
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مختلف جماعتوں کے امتحانات جاری ہیں اور ان امتحانات میں طلباء وطالبات کو بھر پور سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں تا کہ وہ پرسکون ماحول میں امتحانات دے سکیں اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر کیا،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر نگران سٹاف اور طلباء وطالبات سے بات چیت بھی کی اور انہیں دی گئیں سہولیات کے بارے میں سوالات بھی کیے اور انہیں اس مو قع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اٹک سٹی:گرین اٹک کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اجلاس کی صدارت کی
گرین اٹک کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق،اے ڈی سی جی کنول بتول، چےئر مین میونسپل کمیٹی اٹک شیخ ناصر محمود کے علاوہ محکمہ تعلیم،صحت،فاریسٹ ،سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں گرین اٹک مہم کے حوالے سے تفصیلی بحث کی عمل میں لائی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس وقت ماحول میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ان منفی اثرات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور ما حول کو محفوظ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت ہے اور عین عبادت ہے یہ صدقہ جاریہ کی طرح انسان کے ساتھ ر ہتا ہے او ر ثواب دارین کا باعث بنتا ہے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ گرین اٹک مہم کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں عوام الناس کی آگاہی کے لیے ضلع بھر میں واک اور سیمینار زمنعقد کیئے جائیں گے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو خصوصی لیکچرز دئیے جائیں گے جن میں ان کو بتایا جائے گا کہ ماحول کو صاف رکھنے میں درختوں کی کتنی اہمیت ہے اور طلباء و طالبات کو اس ضمن میں اپنا خصوصی کر دار ادا کرنے کی طرف راغب کیا جائے گااجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت ،فاریسٹ،سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ عوام الناس کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تا کہ ضلع اٹک کو سر سبز و شاداب بنایا جا سکے۔

اٹک سٹی:دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی 
دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی اٹک ملک ارشد اعوان،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیرمحمد اکرم مرزا،صدر مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اٹک خالدہ مسرت رانا،ممبر الھدیٰ ویلفئیر ٹرسٹ خواتین اٹک صوفیہ صباحت نے شرکت کی تقریب کی صدارت انچارج دارالامان میڈم عائشہ کرن نے کی اس موقع پر رہائشی خواتین کو تعائف دیئے گئے اور خواتین کے لئے مخصوص کردہ جگہ برائے نماز کا افتتاح کیا گیااور مرد حضرات کے لئے جگہ برائے نماز کا افتتاح ملک ارشد اعوان نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر کیاافتتاحی دعا کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملک ارشد اعوان نے انچارج دارالامان کی خواتین کے حوالے سے فلاح و بہبود اور خدمات کی حوصلہ افزائی کی۔ 

اٹک سٹی:جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں مقابلوں کے لیے ڈراز آٹھ مارچ شام 5بجے نکالے جائیں گے ؛رپورٹ
جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کے درمیان مقابلوں کے لیے ڈراز آٹھ مارچ شام 5بجے ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں تمام ٹیموں کے نمائند ؤں کے سامنے نکلے جائیں گے جبکہ جشن بہاراں T-20کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 9مارچ سے ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ آرگنا ئر زر طاہر محمود مود ی نے پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران کیا ،ان نے مزید کہا کے دختر اٹک ڈسٹرکٹ چیئر پر سن ایمان طاہر نے جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تمام اخراجات اپنے پاس سے دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں ہدایت کی ہے کہ جشن بہاراں T-20کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کسی بھی کرکٹ ٹیم سے کسی قسم کی کوئی انٹر ی فیس نہ لی جائے جبکہ بال بھی ٹورنامنٹ کیمٹی مہیاکررہے گی ۔

اٹک سٹی:اخبار کے دفتر میں بلا اجازت داخل ہوکر پرویز عاصی پر حملہ آزادی صحافت پر قدغن ہے ؛اراکین اٹک پریس کلب 
اخبار کے دفتر میں بلا اجازت داخل ہوکر غنڈہ گردی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے سینئر فوٹو جرنلسٹ پرویز عاصی پر قاتلانہ حملہ اور دفتر میں توڑ پھوڑ اخبار کے دفتر کو نقصان پہنچاناآزادی صحافت پر قدغن ہے ‘ملک بھر کی صحافی برادری اخبار کے دفتر میں ہونے والے غنڈہ گردی اور فوٹو جرنلسٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ندیم رضا خان ،وائس چیئر مین حافظ عبدالحمیدخان، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان،چیئرمین سنٹرل یونین آف جرنلسٹس رانا شوکت علی ،سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر سہیل احمد ،سینئر صحافی طاہر نقاش ،مزدور رہنما ملک امداد اعوان،ڈاکٹر لیاقت منیر اور سابق چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈاکٹر مہتاب منیر خان نے راولپنڈی اسلام آباد سے شائع ہونے والے روزنامہ میٹرو واچ کے فوٹوجرنلسٹ پرویز عاصی پر اسلام آباد آفس میں قاتلانہ اور دفتر میں توڑ پھوڑ کے خلاف اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ختم نبوت چوک(فوارہ چوک) میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس ملک محمد اعظم خان،ضلعی نائب صدرعمران سیفی،پاکستان بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ،جنرل سیکرٹری لیاقت عمر، حرعباس،ایازخان، چیئرمین فوٹوگرافر ایسوسی ایشن اٹک حاجی سلیم خان،شہزادہ اسلم قریشی، ڈاکٹر عبدالوحید خٹک،محمد عمران زاہد ،فرحان اسلم، ولید خان، دانش سلیم اورشیخ مسعود احمد کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی مقررین نے صحافی پرویز عاصی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں راولپنڈی اخبار دفتر میں غنڈہ گرد عناصر کے توڑ پھوڑ کرنے اور صحافی پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو قرار واقع سزا دی جائے۔

اٹک سٹی:ضلعی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر گروپ ملک کامران گجر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
ضلعی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر گروپ ملک کامران گجر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، منصب ہال اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نے اپنی سیاسی زند گی کا آغاز میجر طاہر صادق کے ساتھ کیا اور جب تک سانس چل رہی ہے میجر گروپ میں رہوں گا ،میجر طاہر گروپ میں کار کنوں کا ایک مقام ہے جہاں ان کی عزت ہے میجر طاہر صادق نے ایم ایس ایف کے کارکنوں کا ہمیشہ اپنی اولاد کی طرح سمجھا ان کے دل اور گھر کے در وازے ہمیشہ کار کنوں کے لیے کھلے رہتے ہیں ۔کارکنوں کو با عزت روز گار فراہم کیا مسلم سٹوڈنس فیڈریشن کو اب جو شیلے جوانوں کی ضرورت ہے مجھ سے قبل بھی ضلعی صدارت کی ذمہ داری اہم سیاسی شخصیات نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیں میرے اس عہدہ سے مستعفی ہونے کے بعد بھی یہ کارواں چلتا رہے گا حاجی محمد اکرم خان نے ایم ایس ایف کے متوالوں کی ہر موقع پر سر پرستی اور رہنمائی کی حاجی اکرم کے ساتھ 24سالہ تنظیمی دور میرے لیے یاد گار رہے گا حاجی محمد اکرم خان نے کبھی بھی کاکنوں کو ما یوس نہیں کیا ہے جب تک میری سانسیں چل رہی ہے میرا جینا مرنا میجر طاہر صادق کے ساتھ ہو گا اگر میجر طاہر صادق نے کوئی جماعت کی ذمہ داری دی تو احسن طریقے سے نبھاؤں گا نہیں تو ایک کار کن کی حیثیت سے جماعت کی خدمت کرتا رہوں گانئے جوانوں کو اب جماعت کی قیادت سنبھانے کی ضرورت ہے میں نے 24سال طلباء کے حقوق کا تحفظ کیا طلباء حقوق کی خاطر ماریں کھائیں جیلیں کاٹیں لیکن طلباء حقوق کی خاطر میری اٹھنے والی آواز کو کوئی نہ دبا سکا میں نوجوان قیادت کی خاطر بطور ضلعی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر گروپ سے استعفیٰ دیتا ہوں 24سال طلباء بھائیوں کی رہنمائی کی 1995میں بطور کارکن جماعت میں شامل ہوا پوسٹ گریجوٹ اٹک کالج کا صدر رہا بطور ضلعی جنرل سیکرٹری ارسلان علی چیمہ کے ساتھ 5سال ذمہ داری نبھائی ارسلان علی چیمہ سے بہت سیکھنے کا موقع ملا۔

اٹک سٹی:کسی بھی سیاسی جماعت میں ذیلی تنظیمیں اورنوجوان پارٹی کو متحرک رکھنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کر تے ہیں؛میجرطاہرصادق
ممبرکور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں ذیلی تنظیمیں اورنوجوان پارٹی کو متحرک رکھنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کر تے ہیں ،نوجوانوں سے ہمارا مستقبل بہتر ہوگا ہم نے دور اقتدار میں طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے لیے بہت کام کیا اب بھی اگر اللہ نے موقع دیا تو اپنے ضلع کے نوجوانوں کو روزگار اور دیگر شعبوں میں مواقع فراہم کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک میں سابق طالب علم رہنما سبطین حیات ملک کی قیادت میں ملنے والے میجر گروپ کے سابق نوجوان رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہے۔ اس ملاقات میں تنویر شیخ ، طاہر محمود مودی، حامد نواز، رحمان مانی بھی شریک تھے میجر طاہر صادق نے ضلع بھر میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور منظم کرنے کے حوالے سے اور پی ٹی آئی کا پیغام نوجوان نسل میں زیادہ سے زیادہ پہنچانے کے لیے ان طلباء رہنماؤں کو اپنا کر دار ادا کرنے کی تاکید جس پر سبطین حیات ملک نے انہیں یقین دہانی کرائی کے آپ ضلع اٹک کے عوام سمیت نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز ہیں انشاء اللہ عنقریب ایک منظم طریقے سے پی ٹی آئی ، میجر گروپ، سٹوڈنٹس فورس تشکیل دے کر تحریک انصا ف کا پیغام سکول و کالجز اور دیہات تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

اٹک سٹی:الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں،نئی حلقہ بندیاں مشکلات کا سبب ہونگی؛جماعت اسلامی 
الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں،نئی حلقہ بندیاں ہر اعتبار سے عوامی مشکلات کا سبب بنیں گی ‘الیکشن کمیشن کی موجودہ حلقہ بندیوں سے عوام کو اپنے نمائندوں سے رابطے تک کے لیے مشکلات پیش آئیں گی ،جماعت اسلامی ان عوام کش اقدامات کے خلاف عوامی اور قانونی جنگ لڑے گی ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع اٹک کے الیکشن سیل کے اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں اقبال خان امیدوار این اے 55،محمد اقبال ملک امیدوار پی پی 1،میاں محمد جنید جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع اٹک ،شہاب رفیق ملک جنرل کونسلر اٹک شہراور خالد محمود امیر جماعت اسلامی تحصیل اٹک شریک تھے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ نئی حلقہ بندیاں زمینی حقائق کے یکسر خلاف ہیں جس میں نجانے کس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جماعت اسلامی ضلع اٹک نے محمد اقبال ملک امید وار پی پی 1کو اس معاملے پر فوکل پرسن مقرر کیا ہے جماعت اسلامی عوامی حقوق کی محافظ جماعت ہے اس غیر منصفانہ اور غیر حقیقت پسندانہ حلقہ بندیوں کے خلاف ہر فورم پرآواز اٹھائے گی۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں ہفتہ شہری دفاع بھر پور طریقے سے منایا گیا 
ضلع اٹک میں ہفتہ شہری دفاع بھر پور طریقے سے منایا گیا جس کا اہتمام ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر عقیل عالم خٹک اور ان کی ٹیم نے کیا تھا ، یکم مارچ کو دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام کوقدرتی آفات، سیلاب ، زلزے ، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شعور و آگاہی سمیت شہریوں میں تحفظ کے شعور کو اجاگر کرنا ہے ، ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں ہفتہ بھر یہ مہم جاری رہی جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر عقیل خٹک کی زیر قیادت رضاکاروں نے بھر پور شرکت کی ، اٹک شہر میں اس شہری دفاع کی آگہی کیلئے بینرز آویزاں کئے گئے اور مختلف علاقوں میں پمفلٹس تقسیم کرکے عوام الناس کو شہری دفاع کی افادیت کیلئے معلومات دی گئیں 
، حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر اٹک کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ آفیسر عقیل خٹک کی زیر نگرانی مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے مختلف مقامات پر سول ڈیفنس کے سٹالز لگائے گئے ، سیمینارز منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ ریلیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، تقریبات سے ریلیوں سے خطاب میں ڈی او عقیل خٹک نے کہا کہ وطن عزیز کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اس ضمن میں ہر شہری پرلازم ہے کہ قدرتی آفات اور حادثات سے بچنے کیلئے شہری دفاع کی تربیت حاصل کریں ، انہوں نے کہا کہ قومی رضاکارخدائی خدمت گارہیں جن کے اعتراف میں پوری دنیامیں سول ڈیفنس دن منایاجاتاہے، انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کو مضبوط اور فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اٹک سٹی:ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور اُن کی بیٹی چیئر پرسن ایمان طاہر عمرہ کی ادائیگی کے بعد اٹک پہنچ گئے
ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور اُن کی بیٹی چیئر پرسن ایمان طاہر عمرہ کی ادائیگی کے بعد اٹک پہنچ گئے ،سوموار کے روز انہوں نے مصروف دن گزارا ۔میجر طاہر صادق سے ضلع کونسل ہال اٹک میں ضلع بھر سے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں اور منتخب عوامی نمائندوں سے سارادن ملاقاتوں میں مصروف رہے جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اپنے قریبی دوست احباب سے صلاح و مشورے بھی کیے جبکہ چیئر پرسن ایمان طاہر نے بھی مصروف دن گزارا ۔کامرہ میں ایک سکول تقریب میں شرکت کے علاوہ چیئر پرسن ہاؤس اٹک میں حسن ابدال تحریک انصاف کے عہدیداروں اور بلدیہ حسن ابدال کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور اُن سے پی ٹی آئی کو مزید مضبوط بنانے اور اپنی آواز ہر سطح پر پہنچانے کے لیے صلاح مشورے کیے بعد ازاں ضلع کونسل اپنے دفتر میں چیئر 
پرسن ایمان طاہر نے اساتذہ کے ایک وفد سے ملاقات میں اُن کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔































No comments:

Post a Comment