Tuesday, February 27, 2018

News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated in Berkeley, California, USA.


News from Attock city, Chhachh valley and Hazro city, updated in Berkeley, California, USA.




اٹک سٹی:کامسیٹس یونیورسٹی نے ایک سال کے عرصے کے دوران ریسرچ رینکنگ میں پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہونیکا اعزاز اپنے نام کرلیا 

کامسیٹس یونیورسٹی نے ایک سال کے قلیل عرصے میں 2ہزارامپیکٹ فیکٹر پبلی کیشنز کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کا ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ریسرچ رینکنگ میں پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ریکٹر کامسیٹس پرو فیسر ڈاکٹر راحیل قمر (تمغہ امتیاز)نے اپنے پیغامات میں تمام فکیلٹی ممبران ا ور طلباء و طالبات کو اس منفرداور تاریخی اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے ،انہوں نے کہاکہ اساتذہ اور طلباء وطالبات کی شبانہ روز محنت اور انتھک کوششوں کی بدولت ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ، مجموعی طور پر کامسیٹس اساتذہ کے 2000سے زائد مقالہ جات دنیا بھر کے معرو ف اورنمایاں تحقیقی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں جس نے معاشرے پرایک مثبت اثر ڈالا ہے کامسیٹس 2001میں وجود میں آیا اور اپنے آغاز سے اب تک کے قلیل عرصے میں کامسیٹس کی پیشہ وارانہ ٹیم نے جہد مسلسل اور لگن کے زریعے تعلیم و تحقیق کے میدان میں دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ موجودہ کامیابی نے کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفار میشن ٹیکنالوجی کی معیاری تحقیق کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور ادارے میں تعلیم کے بلند معیار کے حوالے سے مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔



حضروسٹی:ریسکیو 1122نے خدمت اور جذبے کی اعلیٰ اور شاندار مظاہرہ کر کے دوسرے سرکاری محکموں کے لئے بے مثل مثال قائم کر دی
ریسکیو 1122نے خدمت اور جذبے کی اعلیٰ اور شاندار مظاہرہ کر کے دوسرے سرکاری محکموں کے لئے بے مثل مثال قائم کر دی ،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122حضرو کے عملے کو روڈ سے ایک زخمی پرندہ ملا جس کا ایک پر ٹو ٹا ہوا اور زخمی تھا ریسکیو عملے نے اسے اپنے دفتر لے جا کر اور اس کے ٹو ٹے ہوئے بازو کے زخم کو صاف کر کے اس کی مر ہم پٹی کر دی اور اسے بحفاظت ایک پنجرے میں رکھا گیا ہے ،بر وقت طبی امداد ملنے کے سبب یہ زخمی پر ندہ جو کسی جانور کا ایک نوالا بن جا تا اب صحیح حا لت میں ریسکیو 1122کے دفتر میں محفوظ ہاتھوں پہنچ گیا ہے اور عا م پرندوں کی طرح یہ خوراک اور پانی وغیرہ استعمال کر رہا ہے ۔انسانوں کے ساتھ جانور وں سے بھی پیار کر نے والے اس ادارے کے جذبہ صلح رحمی پر سابق وزیر داخلہ ممبر آزاد کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق، چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئر مین ملک طاہر اعوان ،اپو زیشن لیڈر ضلع کونسل ملک ریا ض الدین اعوان ، وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف خان ، چیئر مین یونین کونسل سردار وا جد علی خان ،صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوا ن اور حضر و اور اٹک کے عوامی ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور تجارتی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیات اور دیگر اعلیٰ حکام سے ریسکیو 1122حضر و کے عملے کی اس عظیم کاوش پر انہیں تعریفی اسناد دینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔



سلیم خان گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی خواب بن کر رہ گئی ،ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا
سلیم خان گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی خواب بن کر رہ گئی ،ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا ‘گاؤں میں مین لائن نہ ڈالی جا سکی ،عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ گلیاں توڑ پھوڑ کر پائپ ڈالنے کے بعد کھڈے بھی بند نہ کیے گئے ،موٹر سائیکل سوار اور بزرگ افراد ان گڑہوں میں گرنے لگے ۔علاقہ چھچھ کے گاؤں سلیم خان کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سلیم خان گاؤں میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے سوئی گیس فراہمی کے لیے خطیر رقم منظور کرائی جس پر کام شروع ہوا مین لائن ڈالی گئی جبکہ گاؤں کی چھوٹی گلیوں میں بھی پائپ ڈال دیے گئے مگر گاؤں کی مین سڑک جو گاؤں کے اندر سے ہو کر گزرتی ہے ‘میں چھوٹا پائپ ڈالنے پر عوام نے احتجاج کیا ۔اس چھوٹے پائپ کی وجہ سے سردیوں میں گیس پریشر کم ہو گا جس پر ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہو گیا ،لوگوں نے بتایا کہ گاؤں کی گلیاں توڑ پھوڑ کر پائپ ڈالے گئے ہیں اور پائپ ڈالنے کے بعد اُن کی مرمت کرنے کی بجائے گڑھے چھوڑ دیے گئے ہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سلیم خان گاؤں کے مکینوں نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے اس منصوبہ کو مکمل کرانے اور گاؤں کی مین سڑک پر سوئی گیس کا بڑا پائپ ڈالنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔



حضرو شہرمیں پولیس گردی، سرشام گھر سے جم جانے والے ٹانگ سے معذور حافظ قرآن پر سپاہیوں کا بہیمانہ تشدد
حضرو شہرمیں پولیس گردی، سرشام گھر سے جم جانے والے ٹانگ سے معذور حافظ قرآن پر سپاہیوں کا بہیمانہ تشدد، نوجوان پانچ روز سے کھانے پینے اور بات چیت سے قاصر ، اہلیانہ محلہ کا شدید احتجاج ، پولیس اہلکاروں کی گرفتاری اور نوجوان کے علاج سمیت گھر کے اخراجات پورے کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محلہ شہباز گڑھ کے شریف النفس نوجوان حافظ نوید اختر مغرب کی نماز کے بعد گھر سے شہر جم کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں گشت پر مامور چار پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کیلئے روک لیا اور تلاشی لینے کا کہا جس پر حافظ نوید نے جلدی چیک کرنے کا کہا تو پولیس اہلکار بپھر گئے اور مبینہ طور پر اس پر تشدد شروع کر دیا جس کو گردن پر اندرونی چوٹیں آئیں اور وہ بولنے سے قاصر ہو گیا ، واقعہ کا علم ہوتے ہی اہلیان محلہ شہباز گڑھ جمع ہو گئے اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حافظ نوید اختر انتہائی باکردار اور شریف النفس انسان ہے ، پولیس نے اس پر تشدد کرکے ظلم عظیم کیا ہے جو ناقابل معافی ہے ڈی پی او اٹک ظالم پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں جبکہ پولیس تشدد کے شکار نوجوان جس کی بات چیت اور کھانا پینا بند ہو گیا ہے کہ علاج کیلئے اقدامات کئے جائیں ورنہ ہم جی ٹی روڈ یا موٹروے بلاک کرکے سخت احتجاج کرینگے ۔
***********************************
پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے جائنٹ سیکرٹری خادم چھچھ چنگیز خان حضرو میں پولیس گردی کے شکار نوجوان حافظ قرآن کے گھر پہنچ گئے ، چنگیز خان کو دیکھ کر پولیس گردی کے شکار حافظ نوید اختر کے چچا رو پڑے ، چنگیز خان کا سیاست کو بالائے طاق رکھ کر نوجوان کے علاج کیلئے تمام اخراجات اٹھانے اورہر ممکن مدد کی یقین دہانی ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے ، کیا اب ہمارے نوجوان شام کو گھروں سے باہر بھی نہ نکلیں ، پورا محلہ نوجوان کے کردار اور شرافت کی گواہی دے رہا ہے ، کسی بے گناہ پر پولیس گردی برداشت نہیں کر سکتے ، چنگیز خان کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان اپنے ساتھیوں حاجی عارف خان، شاہد خان اور دیگر کے ہمراہ پولیس مظالم سے متاثرہ حافظ نوید کے گھر گئے اور ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سیاست سے ہٹ کر انسانی ہمدردی کیلئے نوجوان کا میں علاج کراؤں گا اور آپ کے گھر ووٹ تک مانگنے نہیں آؤں گا ، انہوں نے موقع پر ایمبولینس منگوا کر زخمی کو راولپنڈی ہسپتال بھجوادیا ، بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چھچھ کے معصوم ، بیگناہ بچوں نوجوانوں پر پولیس گردی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اور قانون کو جو بھی ہاتھ میں لے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
***********************************
محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مجرما نہ غفلت ، لا پر واہی اور جی ٹی روڈ پر خطر ناک حا لت میں کھڑے جھبلاہٹ پل کو ٹھیک نہ کر نے کے سبب آپس میں ریس لگا نے والے دو ڈیمپر تیز رفتاری کے سبب سو فٹ سے زائداو نچے پل سے نیچے گر نے کے سبب چار افراد زخمی ہو گئے ،حادثہ ایک ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ۔سپیڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے دونو ں ٹرک بے قابوہوکر پل کی حفاظتی دیوار کو توڑتے ہوئے نیچے دریائے ہرومیں جا گرے ۔حادثہ کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پرٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال اور بعدازاں بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیاگیا،اونچائی سے گرنے کی وجہ سے دونوں ٹرک تباہ ہو گئے، ڈمپر نمبر1618 اور8539 راولپنڈی سے پشاور کی جانب جا رہے تھے ڈرائیور محمد عبداللہ ، خلیل احمد اور دیگر شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاواقع کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور مقامی پو لیس موقع پر پہنچ گئی ٹریفک کچھ دیر جام رہی تاہم بعد ازاں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ۔



اٹک سٹی:تحریک انصاف میں آئندہ عام انتخابات کے لئے جاری رسہ کشی اور سرد جنگ اپنے نقطہ عرو ج پر پہنچ چکی ہے ؛ رپورٹ
تحریک انصاف میں آئندہ عام انتخابات کے لئے جاری رسہ کشی اور سرد جنگ اپنے نقطہ عرو ج پر پہنچ چکی ہے ،قومی اور صوبائی حلقوں کے مختلف حلقوں میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواران ایک دوسرے کے مد مقابل صف آراء ہو چکے ہیں ،مو جودہ جنگ کا آغاز چیئرپرسن ضلع کونسل ایمان طا ہر کے اس بیان سے ہوا کہ سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے ،بعد ازاں ملک امین اسلم جو بیرون ملک اپنی مصروفیات کے سبب حلقہ میں مو جود نہیں تھے ،انہوں نے واپسی پر اس کا منہ توڑ جواب دیتے ہو ئے حسن ابدال ، حضرو اور اٹک میں اپنی انتخابی سر گرمیاں تیز کر تے ہو ئے میجر طاہر صادق اور ان کے گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا جس پر انہوں نے میجر گروپ کو گھس بیٹھئے جیسے الفاظ سے بھی نوازا ۔اس پر چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر نے بھی جواب دینے میں دیر نہ کر تے ہوئے ان کے گزشتہ عام انتخابات سے اب تک حلقہ میں غیر حاضر رہنے اور بلدیاتی انتخابات میں ملک امین اسلم کی اپنی یونین کونسل میں عبرت ناک شکست پر انہیں شدید تنقید کا نشا نہ بنا یا، اسی دوران تحریک انصاف کے ضلع اٹک سے واحد رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری نے میجر طاہر صادق کو تحریک انصاف کے آئندہ عام انتخابات کے لئے مو زوں ترین امیدوار قرار دیتے ہو ئے ان کی شخصیت کو تحریک انصاف کے لئے نا گزیر قرار دیا ،اس پر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی نا اہلی کے سلسلہ میں ملک امین اسلم نے فوارہ چوک میں مٹھائی تقسیم کی تو انہوں نے اعجازبخاری اور ان کے دا ما د یاور بخاری کی بجا ئے اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار بر یگیڈئر عاصم نواز خان کو اپنے ہمراہ رکھ کر ایم پی اے اعجازبخاری اور ان کے دا ماد یاور بخاری کو بھی واضع پیغام دے دیا۔ اسی طرح ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر جو چند روز بیشتر تک میجر طاہر صادق کے گن گا رہے تھے ،انہوں نے حالات کی تبدیلی دیکھتے ہوئے یکدم پینترہ بدلہ اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ این اے 62کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے ملک امین اسلم اورسابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کے درمیان جاری جنگ پی ٹی آئی کیلئے نقصان دہ ہے ، کسی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر بطور ضلعی صدر اعتراف کرتا ہوں کہ ملک امین اسلم کی پی ٹی آئی اور ملک خصوصاً خیبر پختونخوا میں بلین ٹری کے سلسلہ میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ میجر طاہر صادق کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہو ئی ہے ،پارٹی کیلئے جن کی خدمات ہیں ان کو ڈنکے کی چوٹ پر سراہنا چاہئے چور دروازے سے ٹکٹ لینے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کارکنان کو حوصلہ دیا کہ وہ صبر کا دامن تھامے رکھیں پی پی 16کا ٹکٹ مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا اس سلسلہ میں مجھے ضلع اٹک کے قائدین اور مرکزی پارٹی رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے۔



اٹک سٹی:پرا ئس کنٹرول کمیٹی بھی عوام کو ریلیف دینے میں نا کام نظر آتی ہے؛عوامی حلقے
حکومت اور ضلعی انتظامیہ اٹک میں مہنگائی پر قابوپا نے میں بری طرح نا کام عوام کی جا نب سے مہنگائی کے خلاف دی جا نیوالی درخواستیں ردی کی ٹو کری کی نظر کر دی جا تی ہیں، پرا ئس کنٹرول کمیٹی بھی عوام کو ریلیف دینے میں نا کام نظر آتی ہے‘ شہریوں نے صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور دیگر ارباب اختیار سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو روزانہ اشیاء ضروریہ کے ریٹس چیک کر نے کا پا بند کیا جا ئے تا کہ گراں فروش اپنی من مانیوں سے باز رہ سکیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے دیئے جا نے والے ریٹس اور مارکیٹ میں فروخت ہو نے والی اشیاء ضرو یہ کے ریٹس میں زمین آسمان کا فرق ہے صرف چھوٹے گوشت کا ریٹ چھ سو رو پے دیا گیا ہے جو ہزار رو پے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ بڑا گوشت جس کا ریٹ تین سو روپے دیا گیا ہے وہ چار سو ساڑھے چار سو روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں ،غیرمعیاری دہی کا ریٹ 75 روپے کلو ہے جبکہ اعلیٰ قسم کا دہی فی کلو 100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، دو دھ کا ریٹ 70رو پے جو سو رو پے فی کلو فروخت ہو رہا ہے روزانہ جاری ہو نیوا لی پرا ئس کنٹرول لسٹ جس پر دھوکہ دہی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کے جعلی دستخط اور بعد اوقات بغیر دستخط کے جاری کر دی جاتی ہے سبزی منڈی میں بو لی کے وقت سرکاری اہلکاروں کی عدم مو جودگی یا منڈی والوں سے مک مکا معمول بن چکا ہے ریٹ لسٹ جاری کر نے والا بلدیہ اٹک کا ملازم مقررہ قیمت سے زائد وصول کر تا ہے اور اس سے باز پرس کر نے والا کو ئی نہیں ، قصاب قصائی گلی اور دیگر مقامات پر اپنے جانور رکھنے کی جگہوں پر بیمار اور لاغر جانور ذبح کر تے ہیں جنہیں جعلی مہریں لگا دی جاتی ہیں اس پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ نے مجر مانہ چشم پو شی کی ہو ئی ہے ۔



ضلع اٹک کی مذہبی جماعتوں نے سانحہ تعلیم القرآن میں ملوث قاتلوں کی رہائی پر دو مارچ کو ہونے والی احتجاجی ریلی کی حمایت کر دی
ضلع اٹک کی مذہبی جماعتوں نے سانحہ تعلیم القرآن میں ملوث قاتلوں کی رہائی اور سہولت کاروں کی عدم گرفتاری پر دو مارچ کو ہونے والی احتجاجی ریلی کی حمایت کر دی، علمائے کرام نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس سانحہ میں ملوث قاتلوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔اتنے بڑے سانحہ پر پر امن رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمیں ملکی امن عزیز ہے مگر انصاف اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا بھی ہمارا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا شیر زمان ، ضلعی امیر نوجوانان توحید و سنت مفتی انعام اللہ خان، جنرل سیکرٹری علماء کونسل قاری محمد انور شاکر نے جامعہ اشاعت الاسلام اٹک شہر میں بھر پور ہنگامی پریس کانفرنس میں خطاب سے کیا۔ اس احتجاجی ریلی کی حمایت تمام مذہبی جماعتوں نے کر دی ہے حمایت کرنے والوں میں مولانا شیر زمان، مفتی قاری فتح محمد، قاری عبدالرشید، حافظ محمد سعید، سید عامر شاہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ محمد عامر، مولانا عبدالستار، قاری عبدالرشید، قاری چن محمد، مولانا کاشف، ملک جاوید، مولانا عمران حیدر، مفتی عبدالواحد، ملک راشد خان، ملک شفیق، قاری نثار احمد، قاری ناصر، حاجی محمد افضل، مفتی طلحہ، مفتی مولانا سمیع اللہ، مولانا غلام اللہ، مفتی عبدالواحد، ملک مشتاق احمد ، ارشد خان بلوچ، حافظ امیرحیدر، مولانا قاری زبیر اور قاری تنویر احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کی ہے مولانا شیر زمان نے میڈیا کو بتایا کہ اس سانحہ میں مسجد اور مدرسہ شہید ہوئے کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں بعد ازاں مولانا اشرف علی کے صاحبزادے مولانا امان اللہ کو شہید کر دیا گیا مگر مولانا اشرف علی اور شیخ القرآن کے چاہنے والوں نے فرقہ واریت کو ہوا نہیں دی بلکہ تمام معاملات قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر پر امن حل کیے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ نامزد قاتل جو حکومتی اداروں نے ڈکلیئر کیے تھے انہیں اور اس واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزادی جائے 2مارچ کا احتجاج پر امن احتجاج ہے جو حکومت کو باور کرانا ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائے مولانا قاری انور شاکر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے کبھی بھی قانو ن کو ہاتھ میں نہیں لیا اگر حکومت مطالبات پورے کر دے تو یہ احتجاج کی کال واپس بھی لی جاسکتی ہے 50سے زائد شریک علمائے کرام نے احتجاجی ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ۔



حضروسٹی:ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے حضرو پولیس گردی واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ؛ فیاض الحق
ڈی ایس پی حضرو سرکل فیاض الحق نے کہا ہے کہ ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے حضرو پولیس گردی واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ،ڈی ایس پی حفیظ اولکھ انکوائری آفیسر مقرر ہوئے ہیں، مبینہ پولیس تشدد کے شکار نوجوان کی میڈیکل رپورٹس کلیئر آئی ہیں ، حافظ نوید سکتے میں ہے جو ڈاکٹرز کے بقول جلد ٹھیک ہو جائے گا اس کے باوجود اگر متاثرہ خاندان کو تسلی نہیں تو ہم اپنے خرچے پر ایم آر آئی کرانے کو بھی تیار ہیں ، اگر میڈیکل رپورٹ میں کچھ نکلا تو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اور مکمل انصاف کیا جائے گا، وہ سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے اسی محلہ شہباز گڑھ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس پر ہم نے چیکنگ سخت کی ہے تو پولیس اہلکاروں نے اس لڑکے کو روک کر تلاشی دینے کا کہا جس نے انکار کیا تو ایک سپاہی نے اس کر تھپڑ مار دیا جس سے وہ خوفزادہ ہو کر سکتے میں چلا گیا ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل رپورٹس کلیئر آئی ہیں تاہم متاثرہ خاندان اگر اپنی تسلی کیلئے ایم آر آئی کرانا چاہے تو ہم حاضر ہیں اگر تشدد ثابت ہو گیا تو ہم ایف آئی آر درج کرکے پولیس اہلکار کو گرفتار کریں گے اور بے گناہ پر زیادتی کا ازالہ کرینگے ۔



موضع حمید کے وسط میں پانی کا جوہڑ ( ڈھن) اہلیان حمید کیلئے کئی مسائل کا موجب ‘ مسائل پیدا ہونے لگے؛احمد خانزادہ
موضع حمید کے وسط میں پانی کا جوہڑ ( ڈھن) اہلیان حمید کیلئے کئی مسائل کا موجب ، بارش کی صورت میں پانی گھروں اور مسجد میں جانے کے ساتھ ساتھ ڈینگی ، پینے کے پانی میں یرقان کے وائرس پھیلنے اور دیگر مسائل نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ، چھچھ کے جس گاؤں میں بھی چلا جاؤں لوگوں کے مسائل کھاتے ہیں، خاک ترقیاتی کام ہوئے ہیں کہ لوگ اپنی بنیادی ضروریات کو بھی ترستے ہیں، لوگ اپنے مسائل کی آواز اٹھانے کیلئے مجھے اپنے پاس بلا رہے ہیں اور ان کے ڈھیروں مسائل دیکھ کر اضطراب کا شکار ہو جاتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار بابائے چھچھ الحاج خانزادہ تاج محمد خان گروپ کے چیئرمین و امیدوار صوبائی اسمبلی احمد خانزادہ نے موضع حمید میں صحافیوں کو مسائل کی آماجگاہ ڈھن دکھانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اہلیان حمید نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ احمد تاج خانزادہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کررہے ہیں جس پر اپنے مسائل اجاگر کرنے کیلئے ان کا سہارا لینا پڑا ، احمد تاج خانزادہ نے کہا کہ کتنے دکھ کا مقام ہے کہ یہ ڈھن ایک عرصہ سے یہاں پر قائم ہے مگر برسا برس سے اعلیٰ اقتدار میں رہنے والوں کو یہ خطرناک ، بیماریاں پھیلانے والا مسئلہ حل کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ، حکومت کو شرم آنی چاہئے کہ نکاسی کا بندوبست نہیں کیا اور پانی مسجد اور گھروں میں گھس رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں اقتدار میں آکر ان سب محرومیوں کا خاتمہ کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرونگا ۔



اٹک سٹی:نواز شریف قوم کا سرمایہ ہیں عوام کے دلوں سے انہیں کوئی نہیں نکال سکتا ؛چوہدری عبدالوحید
نواز شریف قوم کا سرمایہ ہیں عوام کے دلوں سے انہیں کوئی نہیں نکال سکتا ،شہباز شریف کی قیادت اور نوازشریف کی سرپرستی میں مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی ، خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔ 2018کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) جیتے گی ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اٹک چوہدری عبدالوحید نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے اس موقع پر ملک محمد نواز ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔چوہدری عبدالوحید نے کہا کہ نوازشریف نے قوم سے جو وعدہ کیا ہے اُسے پور ا کر دکھایا دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری اور دیگر حل طلب مسائل حل کر کے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا اور صحیح سمت پر گامزن کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم پیدائشی مسلم لیگی ہیں ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے ہمارے قائد نوازشریف اور شہباز شریف ہیں اُن کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا جو لوگ ایسی من گھڑت افواہیں پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اس میں انہیں مکمل طور پر ناکامی ہو گی کیونکہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے آج بھی مسلم لیگ (ن) میں ہیں اور کل بھی ہمارا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہی ہو گا ۔




کامرہ لنک روڈ:2013ء کے الیکشن کمپین کے دوران حلقہ عوام سے جو وعدے کیئے تھے ‘وہ پوری کر دیئے گئے ؛شیخ آفتاب احمد
وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ2013ء کے الیکشن کمپین کے دوران حلقہ عوام سے جو وعدے کیئے تھے ‘وہ اپنے اقتدار کی مدت پوری ہو نے سے قبل ہی پوری کر دیئے ہیں حلقہ کے دیہاتوں کو سوئی گیس ، بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا کر روڈوں کے جال بچھا کر ، صحت اور تعلیم کی معیاری سہو لیات دہلیزپر پہنچا کر ہم نے دعدوں کی تکمیل کے لئے عملی طور پر دکھا دیا ہے ۔ووٹ کی پر چی کا صحی استعمال حلقہ کی ترقی کا ضامن ہے 1997ء میں جب قوم نے دو تہائی اکثریت سے محمد نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم بنا یا تو ملک میں مو ٹر وے منصوبہ شروع ہو ا اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی مما لک کی پہلی ایٹمی قوت بن کر سا منے آیا ‘یہ بلا شبہ محمد نواز شریف کی قا ئدانہ صلاحیتیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنا نے کا انعام محمد نوازشریف اور اس کے خاندان کواٹک قلعہ اور اٹک جیل میں قید کی صورت میں بکھتے کے بعد جلا وطنی کا عذاب سہنا پڑا، اب دوبارہ عالمی طاقتیں کسی صورت پاکستان کو ترقی کا ملک نہیں دیکھنا چا ہتی انہو ں نے ایک سازش کے تحت سی پیک رکوا نے کے لئے اور محمد نوازشریف کو پاکستان میں جاری تیز رفتار ترقی کی سزا دینے کے لئے اقتدار سے با ہر کیا مگر سازشی ٹو لہ ہر محاظ پر نا کام ہو رہا ہے، آج عوام ملک کے کو نے کو نے سے پکار رہی ہے کہ میں بھی نواز ہوں 15سال اٹک سمیت ملک پر قابض رہنے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ ما نگنے آئیں گے ان خیالات کااظہار انہو ں نے کامرہ میں 15ملین رو پے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے کامرہ لنک روڈ اور وپو نے دو کلو میٹر سو ئی گیس پا ئپ لا ئن کے منصوبے کے مکمل ہو نے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 15شیخ سلمان سرور ، چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئر مین ملک طاہر اعوان ، میزبان تقریب چیئر مین یو سی کامرہ چو ہدری اسلام ، ملک اکمل شفیق ، چیئر مین یو نین کونسل شمس آباد محمد سعید اعوا ن، ملک عتیق الرحمن، ڈپٹی ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان ، وا ئس چیئر مین عمران علی سیفی ، حر عباس کے علاوہ اٹک ، کامرہ اورحضرو کے منتخب چیئر مین ، وائس چیئر مین یو نین کونسل ، کونسلر ز اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد مو جو د تھی تقریب سے شیخ سلمان سرور ، نا صر محمود شیخ ، چو ہدری ا سلام ، نا ئب صدر کنٹو نمنٹ بوڑ کامرہ عارف ملک نے بھی خطاب کیا ۔شیخّ آفتاب احمد نے کہا کہ جب سے میں نے سیاست کا آغاز کیا ہے کامرہ سے ووٹ لینے میں کبھی کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ ملک اکمل شفیق کے والد جی لا لہ اور چو ہدری اسلام سے بہت دھرینہ تعلق ہے کامرہ میں بی ایچ یو ، کامرہ لنک روڈ ،ٹیلی فون ایکس چینج ، مدروٹہ ، کامرہ ، ٹھیکیریاں کے لئے الگ روڈچار کرو ڑ روپے کا ما لیتی سے تیار کیا ووٹ بہت بڑی طاقت ہے اس قومیں کی تقدریں بدلتی ہیں ،اسکا درست استعمال پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ، مسلم لیگ (ن) کار کر دگی کی بنیاد پر 2018ء میں حکو مت بنا ئے گی حلقہ کے 126 دیہاتوں میں سو ئی گیس اور بجلی فراہمی کے منصوبے مکمل ہو گئے ہیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عا لمی لیڈر ہیں انہیں بھارت کے مقابلے میں ایٹمی قوت بننے سے رو کنے کے لئے پا نچ ارب ڈالر کی آفر کی گئی مگر انہو ں نے قومی حمیت اور خیرت کو مقدم جا نتے ہوئے ڈا لروں کی آفر ٹھکرا کر چھ کے مقا بلے میں سات ایٹمی دھما کے کر کے بھارت اور اس کے حواریوں کی بو لتی بند کر دی، 2013میں اقتدار سنبھا لتے ہی دہشت گر دی ، لوڈ شیڈنگ جیسے بحرا ن حکومت کو ورثہ میں ملے جن پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف قابو پا یا بلکہ کر اچی کا امن بحال کیا ملک کو دہشت گر دی کے افریت سے بڑی حد تک چھٹکارہ دلا یا ثابت قدمی کے نتا ئج کی بدو لت اٹک میں تر قی کاسنہری دور شروع ہوا حلقہ کے ایک کو نے سے لیکر دوسرے کو نے تک سوئی گیس فراہمی کے مکمل ہوتے منصوبے ، سڑکات کی تعمیر ، بجلی کے میگا پرو جیکٹس ہمار ی خدمات کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔



لوڈائی(امریکہ):عدلیہ نے کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دے کر ایک روشن مثال قائم کی ہے؛شاکرخان
عدلیہ نے کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دے کر ایک روشن مثال قائم کی ہے ،اس فیصلے کے بعد قوم کی طرف سے خوشی کااظہار دیدنی ہے ۔ملک کے کونے کو نے سے اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی عوا م جو ک در جو ک پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کر رہی ہے ، 2018الیکشن کا سال ہے اورپاکستان تحریک انصاف چیئر مین عمران خان کی قیادت میں ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی ،ان خیالات کا اظہار شاکر المعروف شیک خان(وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ‘ نارتھ کیلیفورنیا) نے اپنی رہائش گاہ پر یاسرامین کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کے موقع پر کیا ۔انہو ں نے کہا کہ قوم تحریک انصاف کی ملک بھر میں کر پشن کے خلاف چلا ئی گئی مہم کے سبب با شعور ہو چکی ہیں ا ور تبدیلی کے سفر میں پاکستان تحریک انصاف کے ہم رکاب ہے ‘آنے والے عام انتخابات میں کر پشن اور اقربا پر وری کا بازار گرم کر نے والو ں کا احتساب ووٹ کی پر چی سے کرے گی ۔ چیئر مین عمران خان نے کر پشن کے خاتمہ کی مہم کو منطقی انجام تک پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،پاکستان تحریک انصاف معاشرے کے نظر انداز پسے ہو ئے طبقات کے روشن مستقبل کے لئے جنگ لڑ رہی ہیں۔



گاؤں شینکہ:جب سے پاکستان بنا ہے ہم مسلسل دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں؛ شٰخ آفتا ب احمد
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے ہم مسلسل دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں، قا ئد کے بعد ایک لیڈر ملا ذوالفقار علی بھٹو اس کو بھی نہیں چھوڑا گیا ‘تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ،ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ایک اور لیڈر قا ئد کا حقیقی معنوں میں جا نشین محمد نواز شریف کی صورت میں ملا ،اس کی حکومتوں کو سا زشی عناصر اور تر قی کے دشمنو ں نے چلنے نہیں دیا دو تہائی اکثریت ہو نے کے باوجود سابق ڈکٹیٹر پر ویز مشرف نے عالمی طا قتوں کی ایما ء پر حکو مت کا تختہ الٹ دیا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا نے کے لئے نہ صرف اقتدار کی قربانی دی بلکہ اٹک قلعہ کی تنگ و تاریخ کو ٹھری میں قید ان کا مقدر بنی ہمار ے مخالفین پندرہ سال تک اقتدار پر قابض رہے مگر انہو ں نے ملک کے لئے کو ئی منصوبہ شروع نہیں کیا ،ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی کراچی کا امن بحال کیا اور دس ہزار میگا واٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کیا ۔سابق ڈکٹیٹر کے دور میں نواز شریف کی قید کے دوران بڑے بڑے آتے تھے اور کہتے تھے کہ نواز شریف کو چھوڑ دیں ہم آپ کو وزارت سے نوازیں گیں مگر میں نے کہا کہ وزار ت کو نواز شریف کے قدموں میں قربان کر تاہوں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا قصور پاکستان کو ترقی یافتہ مما لک کی صف میں لا کھڑا کر نا ہے جس کی انہیں سزا دی گئی اور انہیں مو ٹروے ، سی پیک سمیت کسی بڑے منصوبے میں کر پشن کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے ذاتی کاروبارکی وجہ سے نا اہل کیا گیا جو منتخب حکو مت اورعوا م کے حق را ئے دہی کی تو ہین ہے مسلم لیگ (ن ) کا پشاورکا جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا جس میں فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں سمیت کے پی کے میں بھی حکو مت مسلم لیگ (ن) بنا ئے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈھوک محمود آباد شینکہ سو ئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ضلعی سینئر نائب صدر محمد سلیم شہزاد ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمدخان اعوان ، نا ئب صدر عمران علی سیفی ، جوا ئنٹ سیکر ٹری حر عباس ،سیکر ٹری اطلاعات ہشام خان اعوان ، شیخ بابر قیوم ، کونسلر حاجی شیراز خان ،چیئرمین یوسی جلا لیہ یاسر خان ، چیئر مین حا جی رفاقت خان ،چیئر مین انجینئر طارق محمود خان ، چیئرمین اختر خطیب خان ، ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد ، خان لیاقت علی خان شینکہ ، ڈاکٹر اشرف بٹ ، ملک صفدر اعوان ، سٹیج سیکر ٹری تو قیر قریشی ، حاجی علی بہادر نمبردار ، طلال اور دیگر بھی مو جود تھے افتتاحی تقریب سے چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، چیئر مین جلا لیہ یاسر خان ، نمبردار حاجی علی بہادر ، توقیر قریشی ، صفدر خان ، خا لد چوہدری اور حکمت خان نے بھی خطا ب کیا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آ گا ہو ں حضرو ، اٹک کے شہری آبادیوں کے ساتھ ساتھ گاؤں اور دیہاتوں میں ہر گھر میں سو ئی گیس پہنچا دی ہے اور حضرو اٹک کی اضافی آبادیوں کے لئے ساڑھے چار سو کلو میٹر سو ئی گیس لا ئنوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ کسی صور ت نہیں رکے گی اب تر قیاتی منصوبے اس نہج پر ہیں کہ منصوبے زیادہ ہیں اور ٹھیکیدار کم پڑگئے ہیں یو نین کونسل شینکہ میں سوئی گیس فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈھوک محمود آباد میں بجلی کے تین ٹرانسفارمر ، نا لہ کی تعمیر کے لئے پچاس لا کھ رو پے اور سڑک کی تعمیر کا اعلان کر تاہوں، یو نین کونسل جلا لیہ میں نوجوانوں کے لئے دو کروڑ رو پے کی لا گت سے سپورٹس ہال جس میں نوجوان صحت منددانہ سر گرمیاں جاری رکھ سکیں ، عوا م کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،آنے والا دور بھی مسلم لیگ( ن) کا ہوگامسلم لیگ ن کے کا یہ پانچ سالہ دور تاریخی دور ہے میاں نواز شریف نے اپنی عوام کے لیے بے شمار ترقیاتی کام کیے ملک کی تقدیر بدلی اور ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا مسلم لیگ ن کی حکومت جب آئی اس نے عوامی مسائل حل کیے لیکن مخالفین کو ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل حل ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لیے وہ ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلا کر ملک میں حل چل مچا کر عوام کو بے و قوف بنا رہیں ۔



ضلع اٹک:راولپنڈی کوہاٹ روڈ رنگلی کے قریب شاہزور اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم، چار افراد زخمی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا
راولپنڈی کوہاٹ روڈ رنگلی کے قریب شاہزور اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم، چار افراد زخمی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر رنگلی کے قریب شاہزور اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم سے چار افراد ہو گے، حادثے کے بعد شازور اور آئل ٹینکر دونوں الٹ گیا آئل ٹینکر میں کروڈ ائل 60000 لیٹر بھرا ہوا ہے جو کوہاٹ سے راولپنڈی جارہاتھا جبکہ شاہزور راولپنڈی سے کوہاٹ جارہی تھی اٹک پولیس نے ڈی پی او عبادت نثار کی حکم پر کسی بھی حادثہ سے بچنے کے لئے علاقہ کو گھیر ے میں لے لیا حادثہ کے سبب راولپنڈی کوہاٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جبکہ ریسکیو1122 کی بھاری مشینری ڈسٹرکٹ آفیسر 1122 کی سربراہی میں جائے حادثہ پر امدادی کام کے لئے روانہ کردی گئی ہیں۔



حضروسٹی: پاکستان تحریک انصاف حضرو کے کارکن فیصل محمود اور عامر محمود کے بھائی شاہد محمود شہنائیوں کی گونج میں دولہا بن گئے
حضرو شہر کی معروف شخصیت مرحوم ناصر محمود (واپڈا )کے فرزند اور پاکستان تحریک انصاف حضرو کے سرگرم کارکن فیصل محمود اور عامر محمود کے بھائی شاہد محمود شہنائیوں کی گونج میں دولہا بن گئے ،ان کی شادی غورغشتی کی معروف سماجی شخصیت محمد رفاقت کی صاحبزادی سے سر انجام پائی ،شادی کے اس پرمسرت موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام حضرو محلہ مسلم گنج میں کیا گیا ،جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور چیئر مین بلین ٹری سونامی ملک امین اسلم ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ،تحصیل صدر حاجی اشفاق خان ،سابق امیدوار جنرل کونسلر طارق جاوید ملنگی (حجراں یاراں )ضلعی ترجمان عمران خان حضروی ،نور خان ،محمد علی آسٹریلیا ،شاہین خان المعروف شاہ خان ، ابراھیم خان ،چیئر مین یوسی فورملی یاسر زمان ،چیئر مین حاجی سعید آرائیں ،وائس چیئر مین ملک مناف خان ،حاجی احسان خان ،الیاس خان (شاہڈھیر ) نزاکت حسین جنرل کونسلر ،چیئر مین اتحاد گروپ نزاکت خان ،چیئر مین خان حضرو حاجی شیراز خان ،سعید الرحمن کونسلر ،لیگی رہنماء ڈاکٹر اشرف بٹ ،طلال بٹ ،افتخار ڈا ر کونسلر ،سرفراز ڈار ،صحافی لطف الرحمن ،نثار علی خان ،دلشاد جلالیہ ،چوہدری عبد الرشید ،یاسر وقاص (ہمارا حضرو ) ASIافتخاراحمد ،شاہد مقبول ریڈر ڈی ایس پی ،سجاد احمد ہاکی پلیئر ،سابق امیدوار قومی اسمبلی صاحبزادہ حافظ سعید احمد(دریائے رحمت شریف ) ایم سلیم صابری (لندن ) اجمل خان ،ہاکی پلیئر ،غلام مرتضی قادری ،سجاد شپٹانہ ،کاشف آرائیں ،ذوہیر خان ،عمران خان ،فیصل رحمن ،طاہر دبئی ،حافظ قیصر ،غلام خان KSA،عامر برٹش ،سہیل محمود ،علی آرائیں ،چوہدری جنید ،اکرام محمد KSA،حافظ ساجد اٹک ،یاسر سر گودھا ،ملک تیمور سروانہ ،افضال جانو، چوہدری مقصود موسیٰ ،لطف الرحمن (واپڈا ) عثمان غورغشتی ،گوہر الرحمن ،عمیر خان لولی ،مشتاق خان USA،مسعود احمد ،حاجی مشتاق ،ڈاکٹر خالد عبد المعید ،سہیل زیب ،محمد زبیر چیچی ،خورشید آرائیں بیسٹ سپر سٹور ،ظہیر پیرزئی ،دلنواز آرائیں (کالو) حسین احمد ،نصیر احمد ،راشدمیر ،جاسم ،زاہد میر ،سیف محمود ،عاقب خان علی زئی ،خان بھائی جنرل کونسلر نرتوپہ ،ممتاز خان ،چوہدری خالد محمود قبلہ بانڈی،نظام محمد سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور اہلیان حضرو نے شرکت کی اور تمام احباب نے دولہا شاہد محمود کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا ظہار کیا ۔



اٹک سٹی:اے سی اٹک مرضیہ سلیم نے ٹرانسپورٹرز کو اوورچارجنگ کرنے پر اور گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کے لئے آپریشن کیا 
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات کی ہدایت پر اے سی اٹک مرضیہ سلیم نے ٹرانسپورٹرز کو اوورچارجنگ کرنے پر اور گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کے لئے آپریشن کیا ،اس آپریشن میں سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر تیس گاڑیوں پر جرمانہ کیا گیا اور باقی گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی ،اس موقع پر اے سی اٹک مرضیہ سلیم نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ مسافروں سے کسی بھی صورت زائد کرایہ وصول نہ کریں اور اس کے علاوہ اپنی گاڑیوں کی فٹنس ہر حال میں برقرار رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہو ں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو چاہیے کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کی سختی سے پابندی کریں اور مسافر وں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں ۔



اٹک سٹی:محکمہ لائیو سٹاک کے 100سے زائد ریٹائرڈ ملازمین ، پنشنرزکئی ماہ سے پنشن سے محروم 
محکمہ لائیو سٹاک کے 100سے زائد ریٹائرڈ ملازمین ، پنشنرزکئی ماہ سے پنشن سے محروم ‘دو ملازمین کو ریٹائر ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا مگر بقایا جات نہیں مل رہے ۔محکمہ لائیو سٹاک کے پنشنرز نے امیر افضل کی قیادت میں ایک وفد کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ 100 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن گزشتہ کئی ماہ سے رکی ہوئی ہے اور ادائیگیاں نہیں کی جارہی ہیں ،ان میں 50سے زائد ضلع کونسل کے ماتحت ملازمین ہیں جبکہ 56کے قریب پنجاب حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین ہیں۔ امیر افضل نے بتایا کہ دو ملازمین جو گزشتہ سال محکمہ سے ریٹائر ہوئے انہیں ابھی تک بقایا جات نہیں ملے ہیں پنجاب حکومت سے متعدد بار ان غریب ملازمین پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے مطالبات کیے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ،امیر افضل نے کہا کہ اگر ہمیں بروقت پنشن اور بقایا جات کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو ہم شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت اور ضلع کونسل پر ہو گی پنشنرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیربلدیات اور چیئر پرسن ضلع کونسل سمیت ڈپٹی کمشنر اٹک سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔



اٹک سٹی:ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو، اے ڈی سی جی کنول بتول کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے سکولوں کی کاکردگی، اساتذہ و طلباء کی حاضری اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بحث کی گئی ،اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو نے ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلیم اٹک کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ضلع اٹک کو تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں پہلے پانچ بہترین ضلعوں میں شمار کیا ہے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا نہایت خوش آئند ہے اور یہ سب محکمہ تعلیم اٹک کے افسران اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمرہے ڈی سی اٹک نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم مستقبل میں بھی ایسی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ 



مرزا گاؤں :گہرے سوکھے کنوئیں میں کتا گر گیا ،اہل علاقہ نے ریسکیو1122 اٹک کو اطلاع دی جنہوں نے بحفاظت نکال لیا
مرزا گاؤں عیدگاہ کے قریب گہرے سوکھے کنوئیں میں کتا گر گیا جو کافی دیر چلاتا رہا ،اہل علاقہ نے اس کا شور سن کر ریسکیو1122 اٹک کو کال کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نہایت ماہرانہ طریقے سے کنوئیں سے کتے کو بحفاظت نکال لیا ۔اہل علاقہ نے ریسکیو کی اس کارکردگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ریسکیو1122اٹک نہ صرف انسانوں کیلئے بلکہ جانوروں کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔



حضرو شہرکی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مقصود خان کے فرزند سہیل مقصود (امریکہ)خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
حضرو شہرکی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مقصود خان کے فرزند سہیل مقصود خان (امریکہ)رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ،شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں جبکہ دعوت ولیمہ میں اندرون وبیرون ممالک سے کثیر تعداد دوست احباب سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر سہیل خان کو صحافیوں محمد نواز خان ، ایم سلیم صابری،نثار علی خان ،مرکزی رہنماء و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر خان ، رہنماء عوامی تحریک غلام مرتضی قادری ، ملک انصار،نزاکت خان ،جمل خان ، محمد تسلیم ، نور خان ، نسیم خان ،خورشید آرائیں سمیت ہزاروں افراد نے زندگی کے نئے سفر پر سہیل خان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

























No comments:

Post a Comment