Tuesday, February 20, 2018

District Attock and Hazro City weekly news, updated from California, United States of America.

District Attock and Hazro City weekly news, updated from California, United States of America.




گاؤں نرتوپہ: عوا م کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،آنے والا دور بھی مسلم لیگ( ن) کا ہوگا؛ شیخ آفتاب احمد

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ عوا م کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،آنے والا دور بھی مسلم لیگ( ن) کا ہوگا‘مسلم لیگ ن کے کا یہ پانچ سالہ دور تاریخی دور ہے میاں نواز شریف نے اپنی عوام کے لیے بے شمار ترقیاتی کام کیے ،ملک کی تقدیر بدلی اور ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا مسلم لیگ ن کی حکومت جب آئی اس نے عوامی مسائل حل کیے لیکن مخالفین کو ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل حل ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لیے وہ ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلا کر ملک میں حل چل مچا کر عوام کو بے و قوف بنا رہیں چکوال اور لود ھرا کے الیکشن میں ان کو بری طرح شکست کا سامنہ کرنا پڑا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرتوپہ گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی کی 2الگ الگ افتتاحی تقریبات کے دوران 2 بہت بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، ان تقریبات سے وفاقی وزیر کے علاوہ صوبائی وزیرجہانگیر خانزادہ ،چےئر مین بلدیہ نا صر محمود شیخ،چےئر مین نرتوپہ خطیب اختر خان، چےئرمین یونین کونسل ملک مالا انجینئر طارق محمود خان ،ممبر ضلع کونسل ملک انصار اور توقیر قریشی نے بھی خطاب کیا جبکہ ان تقریبات میں چےئر مین یونین کونسل خالق زمان خالقی ،ملک عمر حیات ،یاسر زمان خان ،حاجی ملک نسیم خان ،محمد سعید اعوان،شوکت زمان خان ،رہنماء مسلم لیگ(ن) ڈاکٹر اشرف بٹ، طلال اشرف بٹ ، مسعود خان کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران ،کارکنان،معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی مو جود تھی، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) عوام کی پسندیدہ جماعت ہے میاں نواز شریف کو قوم دل سے لیڈر مانتی ہے یہ دھرنے والے لیڈر اب اپنے گھر وں کو جائیں گے یہ اپنی شکست سے خائف ہو چکے ہیں عوام نے ان دھرنے کرنے والے سیاستدانوں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے یہ مل کر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں آئندہ آنے والے عام انتخابات میں عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے بری طرح شکست سے دوچار کریں گے دھرنوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے آئے روز دھرنے کرنے والوں کو بری طرح شکست کاسامنا کرنا پڑ ھ رہا ہے ،شریف برادران کی پالیسیوں سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن تھا،دھرنوں کی سیاست نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں،آنے والے وقت میں ملک کی ترقی کے دشمنوں کو عوام بری طرح مسترد کریں گے، موجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں لے جا رہی ہے محمد نواز شریف کی سربراہی میں تیز رفتار ترقی کا سفر جاری ہے ،ترقی کے دشمنوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں بدترین شکست کے بعد سازشوں کے جال بننے شروع کر دےئے تھے ساڑھے4سالہ کارکردگی قوم کے سامنے ہے ،15سالوں تک آمریت کی چھتری تلے بر سراقتدار رہنے والوں نے کھوکھلے نعروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے لاڈلے نے گو نواز گو کے نعرے لگا کر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو زخمی شیر بنا دیا ہے اور زخمی شیر پہلے سے زیادہ خطرناک ہو تا ہے ،دھرنوں میں قوم کی بیٹیوں کو سڑکوں پر نچانے والا لاڈلا اپنی شادیاں تک نہیں چلا سکا ملک کو کس طرح چلائے گا حلقہ کے دیہاتوں کو شہروں کی سطح پر اور اٹک اور حضرو کے شہروں کو اسلام آباد کی سطح پر لانے کیلئے ہم نے عملی اقدامات اٹھائے جس کی واضح مثال حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس اور بجلی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے مکمل منصوبوں سمیت سڑکوں کے جال ہیں ،سابق وزیر اعظم نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں،ان کا چار سالہ دور تاریخی دور تھا ملک کو موٹر وے میڑو بس اور سی پیک جیسے منصوبے ان کے کارناموں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ جب بھی اقتدار میں آئے انقلابی اقدامات کئے،2013میں جب مسلم لیگ ن اقتدار سنبھالا ملک میں بد نظمی تھی دہشتگردی عروج پر تھی،توانائی کا شدید بحران تھامحمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ایسے اقدامات کئے جس سے دہشتگردی میں کمی واقع ہوئی کراچی کا امن بآل ہوا میٹرو بس سروس شروع کی اور سی پیش منصوبہ شروع کیا ،یہ منصوبہ مخالفین کوپسند نہ آیا انہوں نے اس منصوبے کے خلاف مختلف سازشیں شروع کر دیں اس کے باوجو د یہ منصوبہ جاری ہے جب سی پیک منصوبہ مکمل ہوگا لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کا روزگار ملے گا،پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا،نواز شریف جب بھی اقتدار میںآئے انہوں نے انقلابی اقدامات کئے ملک میں موٹر وے کا جال بچھایا دنیا کا ساتواں اور اسلامی ممالک کا پہلا ایٹمی ملک بنایا،بجلی کا بحران ختم کیا ،مسلم لیگ نے جو بھی وعدے کئے وہ پورے ہو رہے ہیں عوام کا بنیادی سہولیات کی فراہمیں کے لئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے،سابقہ حکومتوں نے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیے ہیں۔

اٹک سٹی:شادی سنت رسول ہے ،اگر عمران خان نے نکاح کیا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ‘ایک سنت زندہ کی ہے ؛میجر طاہر صادق 
مرکزی رہنما تحریک انصاف ممبر کور کمیٹی و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے، منتخب نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں‘ شادی سنت رسول ہے ،اگر عمران خان نے نکاح کیا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ‘ایک سنت زندہ کی ہے جو کوئی بھی مسلمان کسی بھی وقت کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک میں چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کی قیادت میں ملنے والے میڈیا کے وفد سے گفتگو میں کیا، وفد میں وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان اور حاجی پرویز خان شامل تھے ۔اس موقع پر چیئرمین یو سی و رہنما تحریک انصا ف یوسف خان خٹک ، ممبر ضلع کونسل ملک بلاول خان بھی موجود تھے ‘میجر طاہر نے کہا کہ آنے والا الیکشن کرپٹ اور ایماندار امیدواروں کے درمیان ہو گا جس میں فتح ایماندارامیدوار وں کی ہوگی اور عوام ووٹ کی پرچی سے کرپٹ امیدواروں سے چھٹکارا حاصل کریں گے ‘ہم نے ضلع بھر میں عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے ،ضلع کے کونے کونے میں ہماری میٹینگز ، جلسے اور پروگرام ہو رہے ہیں جبکہ آئے روز مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کی سیاسی شخصیات ہمارے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام جو ہمارے ساتھ چل رہے ہیں یا جو شامل ہو رہے ہیں انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ ہم نے پہلے بھی عوام کی جو خدمت کی اس کی مثال آج تک کوئی پیش نہیں کر سکا ہے باوجود اپوزیشن میں ہونے کے دس سالوں سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور اب آنے والے الیکشن میں بلدیاتی الیکشن کی طرح عوام ووٹ کی پرچی سے تبدیلی لائیں گے اور ضلع بھر سے تحریک انصاف کے امیدوار تاریخی کامیابی حاصل کریں گے عمران خان سیاست میں شرافت اور ایمانداری کی ایک مثال ہے جو ملک کو کرپشن سے چھٹکارا دلا کر حقیقی راہ پر گامزن کر نا چاہتے ہیں عوام کو چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی جو بار بار آزمائی جا چکی ہے ان کے قائدین نے سوائے مال پانی کے اور کچھ ڈیلیور نہیں کیا انہیں چھوڑ کر تحریک انصاف کا ساتھ دے تاکہ منتخب ہو کر عمران خان کی قیادت میں ملک کو تبدیلی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔

اٹک سٹی:محکمہ صحت اٹک کی جانب سے ہیلتھ ویک ضلع اٹک میں شروع ہو گیا ہے
محکمہ صحت اٹک کی جانب سے ہیلتھ ویک ضلع اٹک میں شروع ہو گیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کیاگیا۔افتتاح کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات تھے اس موقع پر اے ڈی سی آر اکرام الحق،اے سی اٹک مرضیہ سلیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت،ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر سلطان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی نگرانی میں صحت کے شعبے میں بے مثال اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں یہ ہیلتھ ویک اس کی کڑی ہے جو ضلع بھر میں شروع کیا گیا ہے اور یہ ہیلتھ ویک24 فروری تک جاری رہے گااس ہیلتھ ویک کے دوران مختلف بیماریوں کے مریضوں کامفت علاج کیا جائے گا اور اس کے علاوہ انہیں مفت طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اس ہفتہ صحت کے دوران بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی اس میں ماں اور بچے کی صحت،غذا اور غذائیت اور دیگر اہم طبی مسائل پر آگاہی شامل ہیں۔ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر کہا کہ اس قسم کی سر گر میاں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے لازمی ہیں۔انہوں نے اس موقع پرعوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس ہفتہء صحت میں بھر پور حصہ لیں اور حکومت پنجاب کی اس کاوش کوکامیاب بنائیں۔

اٹک پولیس نے اغواء برائے تاوان کے مغوی 44 سالہ مشہور تاجرشیخ شیراز کو بغیر تاوان ادا کیئے بحفاظت بازیاب کروا لیا 
اٹک پولیس نے اغواء برائے تاوان کے مغوی 44 سالہ مشہور تاجرشیخ شیراز کو بغیر تاوان ادا کیئے بحفاظت بازیاب کروا لیا ،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اٹک بسال پھاٹک سے اغواء ہونے والے اٹک کی مشہور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ شیخ شیراز ولد شیخ سعید احمدکو ان کے گھر کے قریب سے نماز فجر کی ادائیگی کے لئے جاتے ہوئے نا معلوم افراد نے اغواء کر کے انکے گھر والوں سے ڈیڑھ لاکھ امریکن ڈالر تاوان مانگا ،اس واردات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے ہنگامی طور پر ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں بے جدید ٹیکنالوجی اور دن رات کی محنت سے مغوی شیخ شیراز کو بازیاب کروا کر بخریت اسکو گھر والوں کے حوالے کر دیا ،اہل علاقہ نے اٹک پولیس کے اس اقدم کو بہت سراہا ہے۔

اٹک شہر میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حکام کی مجرمانہ غفلت کے سبب پختہ تجاوزات میں انتہائی اضافہ ہو چکا ہے؛رپورٹ
اٹک شہر میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حکام کی مجرمانہ غفلت کے سبب پختہ تجاوزات میں انتہائی اضافہ ہو چکا ہے ،آئے روز ہو نے والی پختہ تجاوزات کے سبب شہر تجاوزات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔بلڈنگ لا ئن سے آگے تعمیر قطعی طور پر غیر قانونی ہو تی ہے تاہم پختہ تعمیر کر نے والوں کو نا معلوم وجو ہات کی بناء پر کھلی چھوٹ د ے دی گئی ہے ،پختہ تجاوزات اور دیگر تجاوزات کے حوا لے سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حکام تجاوزات مافیا کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں ۔صرافہ بازاراور سول بازار کے سنگم پر کچھ عرصہ قبل پختہ تجاوز کی گئی بلدیہ کے اجلاس میں اس کی نشاندہی پر کونسلر ملک جاوید اختر اور کو نسلر میاں شا ہنواز المعروف شانی بھائی کے درمیان ہا تھا پائی ہو تے ہو تے رہ گئی جبکہ گالم گلوچ اور طو فان بد تمیزی خواتین کونسلران کی مو جودگی میں کیا گیا ،اس میں چیئر مین بلدیہ اور ان کے کونسلر بھا ئی بھی بعد ازاں شامل ہو گئے تھے ۔بعد میں وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ان تمام منتخب نمائندوں کی آپس میں صلح کرادی ‘تا ہم تجاوز اپنی جگہ مو جود رہی بعد میں اس تجاوز کے او پر چھت کے سا منے شیڈ تعمیر کیا گیااور اس ساتھ صرافہ بازار کے فٹ پاتھ پر آئینی سیڑیاں بھی تعمیر کی گئیں اور اب جمعہ کے روز فٹ پاتھ جو بلڈنگ لائن سے تین فٹ آگے ہے ۔پا نچ فٹ کے فٹ پاتھ کے آگے ایک سیمنٹ اور اینٹوں کا پختہ تھڑا بھی بنا دیا گیا ہے ،ان تجاوزات کے بارے میں بلدیہ اٹک کے حکام اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیاگیا تاہم تجاوزات کے خلاف ان اداروں کی مجر مانہ خاموشی شہریوں کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہے جس جگہ پختہ تھڑا تعمیر کیا گیا ہے صرافہ بازار میں اس جگہ جہاں ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے ۔

دریائے ہرو‘ اٹک:حکو مت کی انقلابی کاوشوں سے پنجاب میں سبز انقلاب لا یاجارہا ہے ؛میاں وحید الدین 
سیکر ٹری جنگلات ، ماہی پر وری اور جنگلی حیات حکو مت پنجاب میاں وحید الدین نے کہا ہے کہ حکو مت کی انقلابی کاوشوں سے پنجاب میں سبز انقلاب لا یاجارہا ہے ۔پنجاب حکومت ہر سال دو کروڑ چا لیس لا کھ پو دے لگا نے کا ہدف موسم بہار اورمو سم بر سات میں پو را کر رہی ہے جبکہ حکو مت پاکستان کا گرین پروگرام اسکے علاوہ ہے ،پنجاب میں ہزاروں فش فارم نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر علاقوں کی غذائی ضروریات پوری کر رہے ہیں ،آئندہ آنے والا دور اس شعبہ کا ہے کیو نکہ پولٹری کی مصنوعات کی عوامی مقبولیت میں کمی کے سبب مچھلی بہترین پرو ٹین اور انسانی خوراک کے طور پر اس کا نعم البدل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے محکمہ ما ہی پروری کے مہاشیر مچھلی کی نسل کی افزائش کے لئے اٹک کے نواحی دریا ہرو کے سنگم پر واقع گڑیالہ فش فارم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سیکرٹری حکو مت پنجاب میاں وحید الدین نے مہاشیر نسل کی افزائش کے سلسلہ میں دریا ہرو میں چار ہزارسے زائد مچھلی کے بچے چھوڑے ،قبل ازیں انہو ں نے گور نمنٹ فش فارم گڑیا لہ میں اعلیٰ نسل کے مالٹے کا پو دا لگا کرموسم بہار کی شجر کاری مہم آغازبھی کیا ۔اس موقع پر اٹک فا رسٹ ڈویژن کی طرف سے مختلف محکمہ جات کے افسران اور عوام کی طرف سے موسم بہار کی شجر کاری کے سلسلہ میں مشتر کہ عوامی شجر کاری کی گئی اس موقع پر ڈی ایف او اٹک سید محمد کامران کاظمی ، ایس ڈی ایف او پنڈی گھیب ملک لیاقت حیات ، ایس ڈی ایف او فتح جنگ سید عمران حیدر ،ریجن افسر جنڈ ملک نثارعباس ، ایس ڈی سی پنڈی گھیب نصر ت علی خان ، بلاک آفیسر چھو ئی سو جھنڈا بلاک نیازخان ، ڈپٹی ڈا ئریکٹر فشریز چو ہدری افتخار ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف علی شاہ ،سٹاف آفیسر عمران ، اسسٹنٹ وارڈن فشریز محمدیاسر ،ثناء اللہ ، فشریز سپر وا ئیزر محمد شہزادخلیل ، ڈسٹرکٹ وا ئلڈ لا ئف آفیسر اٹک منظور احمد، فوکل پر سن عتیق الرحمن بھی اس موقع پر مو جود تھے سیکر ٹری حکومت پنجاب میاں وحیدالدین نے گو رنمنٹ فش فارم گڑیا لہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے مہاشیر مچھلی کی افزائش کے سلسلے میں کیئے جانے وا لے اقدا مات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے محکمہ افسران کو ہدا یت کی وہ مزید مچھلیوں کی افزائش کے سلسلے میں بھی مؤ ثر اقدامات کریں ، اس موقع پر ڈپٹی ڈا ئریکٹر فشریز چو ہدری افتخارنے بتا یا کہ مہاشیر نسل نا پید ہو رہی تھی ،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے چھ کروڑ نو ے لاکھ رو پے کی لاگت سے اس کی نسل کو محفوظ بنا نے کے سلسلہ میں مو جودہ فش فارم میں جدید سہولیات فراہم کیں جس کے سبب اب ہر سال سات لا کھ بچے مختلف دریاؤں اور فش فارموں کو سپلائی کیئے جاتے ہیں سیکر ٹری حکومت پنجاب میاں وحید الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جنگلات کاکل رقبہ 16لا کھ ایکٹر ہے جو مجموعی رقبے کا 3.5فیصد ہے محکمہ جنگلات پنجاب ملک کے دیگر صوبوں میں افرادی حیثیت رکھنے والا محکمہ ہے جس کے تحت وسیع و عریض رقبے پر 22نہری نظام کے تحت جنگلات قائم ہیں جن میں چھانگا مانگا دنیاکاپہلااور منفرد انسانی ہاتھوں سے لگا یا گیا جنگل ہے اس کے علاوہ ڈفر پلا نٹیشن ، کندیا ں ، کما لیہ و دیگر شامل ہیں جبکہ مری کہوٹہ میں کو نی فرکے جنگلات ہیں جبکہ دریا ئے جنگل و بیلہ جا ت اس کے علاوہ ہیں عوامی اشترا ک سے بھی شجرکاری کر کے درختوں کی تعداد میں خا طر خواہ اضافہ کیا جائے گا تاکہ صوبے میں ماحو لیاتی آلودگی کوکم کرنے میں مدد ملے حکومت پنجاب عوامی اشتراک سے جنوبی پنجاب میں جہاں جنگلات کی تعداد میں اضافے کے لئے محکمہ جنگلات کی اراضی پر 15سالہ منصوبے کے تحت وسیع رقبے پر جنگلات لگا ئے جا ئیں گے مذکورہ کمپنی اس زمین ایک چو تھائی حصے پر جنگلات اگا کر اپنی مدت پوری کر نے کے بعد جنگلات حکومت کو واپس کر دے گی انہو ں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کے زیر انتظام بہت سے مما لک سے آنے والے شکار کے شوقین افراد کے لئے اپنی فطری عمر پوری کر نے والے جانوروں کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے اس شعبہ میں بھی نجی شعبہ کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ جنگلی حیات کو مزید تحفظ دے کر ان کی تعداد میں خاطر خواہ افاضہ کیا جا سکے مقامی آبادی کو شامل کر کے محکمہ کی باہمی اشتراک سے کمیٹیاں تشکیل دی جا ئیں گی یہ نا یاب نسل کے جانوروں اور پرندوں معدوم ہوتی نسلوں کی بقاء اورحفاظت کویقینی بنا سکیں انہوں نے کہا کہ فش فا رمنگ کاشعبہ نجی شعبہ کے لئے منافع بخش کاروبار ہے صرف اٹک میں تین سو سے زا ئدفش فا رم سا لا نہ ہزاروں من مچھلی پیداکر رہے ہیں سر گو دھا اور مظفر گڑھ میں بھی یہ صنعت کا میابی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کم عمر اور نوجوان بچے غذائی قلت کاشکار ہیں جس کا سبب ان کے لئے پروٹین کی کمی ہے مچھلی میں تمام اعلیٰ قسم کی پروٹین شامل ہیں اور انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ مچھلی صرف سردیوں میں کھا ئی جاسکتی ہے مچھلی ہر موسم کی غذا ہے میڈیا کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ مالی سال میں ضلع اٹک میں تفریحی مقاصدکے لئے ایک فارسٹ پارک اور زو پارک بنا نے کی بھی یقین دہا نی کرائی جس کو آئندہ اے ڈی پی میں شامل کر نے کے لئے انہوں نے عملے کو ہدا یات جاری کیں انہو ں نے کہا کہ جنگلات کسی بھی ملک کی معیشت ،ساز گارماحول اورموسم کے تغیرات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل برو ئے کار لا رہی ہے دنیا کے مختلف مما لک میں جنگلات اورجنگلی حیات کے حو الے سے ان کی اپنی زبانوں میں چینل مو جودہیں جبکہ حکو مت پنجاب جنگلات ، ما ہی پر وری اور جنگلی حیات کی افزائش اور اس میں تر قی کے لئے اپنا چینل بنا نے کا ارادہ رکھتی ہے تا کہ صوبے کے عوا م اپنی زبان میں آگاہی حاصل کر سکیں ان تینوں محکموں کی کار کر دگی کو اجاگر کر نے کے لئے پبلک سٹی ونگ تشکیل دیا جا رہا ہے جو جلد اپناکام شروع کر دے گا گزشتہ دنوں سمو گ کے حوالے سے صوبے کے عوام کو جس پریشانی سے دو چار ہو نا پڑااس سلسلے میں شہروں کی سطح پر درختوں کی تعداد میں اضافہ کے لئے بڑے سا ئز کے درخت لگا نے کا منصوبہ زیر غور ہے جس کے تحت صرف لاہور میں تیس ہزار درخت لگا ئے جا رہے ہیں جبکہ دیگر شہریوں میں بھی درخت لگا نے کا سلسلہ جلد شروع کی جا ئے گا ا س کے علاوہ سرکاری دفاتر ، سکولوں اور دیگر مقامات پر بھی شجر کاری کر کے درختوں کی تعدادمیں خاطر خواہ اضافہ کیاجا رہا ہے انہوں نے میڈیا کی اس تجویز پر کہ قبرستان میں درخت لگا ئے جائیں کو بہت شاندار منصوبہ قرار دیتے ہو ئے فوری طورپر اسے صوبے بھر میں نافذ العمل کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایف او اٹک سید محمدکامران کاظمی کوہدا یت کہ وہ فوری طور پر اس سلسلے میں قبرستان کمیٹیوں سے رابطہ کر کے درخت لگا نے کے بارے میں عملی اقدامات کریں جس کا آغاز مرزا گاؤں میں قبرستان میں سایہ دار درخت لگا کر کیا جا ئے گا ۔

ضلع اٹک:پاکستان تحریک انصاف معاشرے کے نظر انداز پسے ہو ئے طبقات کے روشن مستقبل کے لئے جنگ لڑ رہی ہے؛عاصم نوازخان
پاکستان تحریک انصاف معاشرے کے نظر انداز پسے ہو ئے طبقات کے روشن مستقبل کے لئے جنگ لڑ رہی ہے، چیئر مین عمران خان نے کر پشن کے خاتمہ کی مہم کو منطقی انجام تک پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اٹک سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی ۔ان خیالات کااظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 15بر یگیڈیئر ریٹا ئر ڈ عاصم نواز خان نے ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک محمد صدیق آف شمس آباد کے ہمراہ حلقہ میں مختلف غمی و خوشیوں میں شر کت اور بعد ازاں اٹک شہر میں کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ قوم تحریک انصاف کی ملک بھر میں کر پشن کے خلاف چلا ئی گئی مہم کے سبب با شعور ہو چکی ہیں ا ور تبدیلی کے سفر میں پاکستان تحریک انصاف کے ہم رکاب ہے آنے والے عام انتخابات میں کر پشن اور اقربا پر وری کا بازار گرم کر نے والو ں کا احتساب ووٹ کی پر چی سے کرے گی حلقہ پی پی 15کے عوام کے مشکور ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے منشور اور ہماری بے لوث سیاسی اقدار کے سبب جو گ در جو گ ہمارے ساتھ شا مل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018میں متوقع عام انتخابات میں عوام نے اپنی اور آنے والی نسلوں کی تقدیر کا فیصلہ خود کر نا ہے اس ملک اور قو م کے ساتھ کو ن مخلص ہے یہ عوام بخوبی جان گئی ہے ۔ 

مرزا گاؤں سے اٹک شہر چلنے والے رکشہ ڈرائیوریوں کی من مانیاں ‘تیل کی قیمت بڑھتے ہی کرایہ 10سے 15روپے فی سواری کر دیا 
مرزا گاؤں سے اٹک شہر چلنے والے رکشہ ڈرائیوریوں کی من مانیاں ‘تیل کی قیمت بڑھتے ہی کرایہ 10سے 15روپے فی سواری کر دیا ،100روپے سے اوپر جب تیل کی قیمتیں تھیں اُس وقت پانچ سے دس روپے کرایہ ہوا کرتا تھا ‘کوئی پر سان حال نہیں ڈپٹی کمشنر اٹک اورروٹس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔اٹک سے ملحقہ گاؤں مرزا جو لاکھوں نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے کے مکینوں لالہ محمد ارشد ، محمد زبیر ، عبداللہ خان، جلیل احمد، ہاشم خان، احسن علی ، مصور حسین، وقاص صفدر، حاجی یوسف خان ، محمد بلال، عبدالحمید، اعجاز احمد، قدیر خان، ہاشم علی، محمد ریحان ، ارسلان، کمال احمد ، نذیر خان اور دیگر نے ایک سروے کے دوران صحافیوں کو بتایا ہے کہ مرزا روڈ پر چلنے والے رکشہ ڈرائیوروں نے بغیر کسی اجازت کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پانچ روپے فی سواری کرایہ بڑھا دیا ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے لوگوں نے بتایا کہ جب تیل کی قیمتیں انتہائی عروج پر تھیں اور پٹرول 100روپے سے بھی اوپر فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا اُس وقت کرایہ پانچ سے دس روپے کی گیا اب 85روپے فی لیٹر پٹرول ہے مگر رکشہ ڈرائیوروں نے کرایہ 15روپے کر دیا ہے حالانکہ اٹک شہر میں شکر درہ ، سروالہ، شین باغ، ماڑی، پیپلز کالونی، دارالسلام کالونی، فاروق اعظم کالونی چلنے والے رکشوں کا کرایہ اب بھی دس روپے ہی وصول کیا جارہا ہے مرزا کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ، روٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک حکام سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس اٹک میں منعقد ہوا، اے ڈی سی ا یف اینڈ پی میر محمد نوازنے اجلاس کی صدارت کی 
زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، اے ڈی سی ا یف اینڈ پی میر محمد نوازنے اجلاس کی صدارت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں اور زمینداروں کی فلاح وبہبود کے لیے کئی انقلابی اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے ضلع اٹک نے زراعت کے شعبہ میں کا فی ترقی کی ہے اور ترقی کا یہ سفر اب بھی جاری ہے ،اے ڈی سی ا یف اینڈ پی میر محمد نوازنے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں زراعت کے شعبہ میں مؤ ثر اقدامات کیے گئے ہیں ۔کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو زراعت کی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھرمیں زرعی انقلاب آیا ہے اور انقلاب کا یہ سفر جاری رہے گا،اجلاس میں شرکاء کو ضلع اٹک میں زراعت کے شعبہ میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام ا متحان میٹرک یکم مارچ2018ء سے شروع ہورہا ہے ‘تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں؛رپورٹ
ترجمان بو رڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی ارسلان چیمہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین( پی بی سی سی )کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام ا متحان میٹرک(سالانہ)2018ء یکم مارچ2018ء سے شروع ہورہا ہے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں ریگولر طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس اُن کے ادارہ جات میں بھجوادی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس اُن کے دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کردی گئی ہیں اگر کسی طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپ وصول نہیں ہوئی تو وہ فوری طور پر بورڈ آفس واقع مورگاہ نزد اٹک آئل ریفائنری ، راولپنڈی یا کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917-15450918 پر رابطہ کرسکتے ہیں، ترجمان بورڈارسلان چیمہ کے مطابق تقریباً123936طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہونگے جن میں ریگولر طلباء و طالبات کی تعداد 94013اور پرائیویٹ طلباء و طالبات29923ہیں،374امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں طلباء کے امتحانی سنٹرز کی تعداد140ہے اور طالبات کے سنٹرز کی تعداد 138 ہے جبکہ 96مشترکہ سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں 374 نا ظم /نا ظمہ مرا کز 470نا ئب نا ظم/نا ظمہ مر اکزاور374مقیم نا ظر تعینا ت کیے گے ہیں ضلع اٹک میں 69امتحا نی مر اکز ،ضلع چکو ا ل میں 82امتحا نی مراکز ،ضلع جہلم میں 62امتحا نی مر اکز ،راولپنڈی مفصل میں 95امتحا نی مرا کز اور روالپنڈ ی لو کل میں 66امتحا نی مرا کز تشکیل گے ہیں ۔

اٹک سٹی:ڈسٹر کٹ سپو رٹس کمپلیکس میں واقع سکوا ئش کورٹ کا تزئین و آرائش کے بعد با قا ئدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر را نا اکبر حیات نے کیا 
ڈسٹر کٹ سپو رٹس کمپلیکس اٹک میں واقع سکوا ئش کورٹ کا تزئین و آرائش کے بعد با قا ئدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر را نا اکبر حیات نے کیا ،نوجوان کھلاڑیوں کے علاوہ سابقہ سکوا ئش کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شر کت کی ، سیکر ٹری ڈسٹرکٹ سکوا ئش ریکٹ ایسو سی ایشن ریاض احمد نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اٹک /ایڈ منسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کا بھر پور تعاون پر خصوسی شکر یہ ادا کر تے ہو ئے ووڈن سکوا ئش کورٹ کی فرا ہمی کا مطا لبہ کیا ا س ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا اور سپورٹس کمپلیکس کی بہتری کے لئے ایڈ منسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ سپو رٹس آفیسر اکرام الحق کی کاوشوں کو سر ا ہا ۔

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال اٹک کے گیٹ پرنا معلوم وجو ہات کی بناء پر انٹری فیس کی دو بارہ وصولی شروع کر دی گئی ہے
ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال اٹک کے گیٹ پرنا معلوم وجو ہات کی بناء پر انٹری فیس کی دو بارہ وصولی شروع کر دی گئی ہے ، یہ انٹری فیس کئی مر تبہ ختم کر نے کے بعد از سر نو شروع کر نے کی وجو ہات سے شہری لا علم ہیں ،ا س انٹری فیس سے مریضوں کو بعض اوقات شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑتا ہے ۔ایمر جنسی کے کیسوں میں زندگی اورموت کی کشمکش مبتلا مریضوں سے بھی پر چی کی وصولی کی جا تی ہے اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو گیٹ پر روک کر پرچی تھمادی جاتی ہے ،مریضوں کولا نے وا لے رکشہ ڈرائیوروں کیساتھ گیٹ پر کھڑے گارڈاکثر بدتمیزی کرتے ہیں اور ان کے در میان لڑائی جھگڑا ور روز کا معمول بن چلا ہے شہریوں نے ارباب اختیا ر سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

امریکہ:سی اِی او حضروسٹی ڈاٹ کام یاسرامین گوگل Inc, کے ہیڈ آفس میں میٹنگ کے لیے ہانگ کانگ سے سان فرانسسکو پہنچ گئے 
سی اِی او حضروسٹی ڈاٹ کام یاسرامین گوگل Inc, کے ہیڈ آفس میں میٹنگ کے لیے ہانگ کانگ سے سان فرانسسکو پہنچ گئے ،دورہِ امریکہ کے موقع پر کیلیفورنیا میں گوگل Inc, کے ہیڈ آفس میں میٹنگ کے علاوہ نیویارک، نیوجرسی، پنسلوینیا، نیواڈا اور ٹیکساس کا بھی دورہ کرینگے اور پاکستانی بالخصوص ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کرینگے یاسرامین امریکہ آنے سے پہلے حضروسٹی ڈاٹ کام کی پروموشن اور اپنے علاقے کے دیارِ غیر میں مقیم افراد کے ساتھ ملاقاتوں وانٹرویوز کے لیے بائیس ممالک کادورہ کر چکے ہیں، ضلع اٹک کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد سٹاکٹن اور لوڈائی میں مقیم ہے جن سے اس تین ہفتوں پر محیط دورے کے موقع پر ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

اٹک سٹی:دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نظر انداز کی جار ہی ہیں؛سردار ظہیر احمد خان 
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نظر انداز کی جار ہی ہیں‘ ہزاروں کی تعداد میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے ۔امریکہ کی طرف سے پاکستان پر لگائی جانے والی پابندیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کریں گی ۔ان خیالات کا اظہار بزرگ قانون دان سردار ظہیر احمد خان آف ڈھوک شرفانے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے ،سردار ظہیر احمد خان نے کہا کہ امریکہ کو پابندیوں کی بجائے اس جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری فوج نے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک داخلی اور خارجی سطح پر بحران کا شکار ہے ‘اگر ان حکمرانوں میں عقل ہوتی تو امریکہ کبھی بھی پابندیاں لگانے کی بات نہ کرتا ۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمران مال پانی اور اقتدار کی بند ربانٹ میں مصروف ہیں، سینٹ کے الیکشن میں اقرباء پروری کرتے ہوئے بہنوں اور بھائیوں کو ٹکٹ دیے جارہے ہیں کیا مسلم لیگ (ن) میں سینٹ کی سیٹیوں کے لیے اور کوئی موزوں امیدوار نہیں تھے ۔

گاؤں نرتوپہ:مسلم لیگ (ن) اور محمد نوازشریف وعدوں کی پا سداری کا نام ہے ؛ ملک انصار احمد
ممبر ضلع کونسل اٹک ملک انصار احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور محمد نوازشریف وعدوں کی پا سداری کا نام ہے ‘مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھا لتے ہی ملک میں تیز رفتار ترقی کا سفر شروع کیا ،اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے ہر طرح کی قربانی دی نر تو پہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ۔2013کی الیکشن کمپین میں جب شہید شجا ع خانزادہ اور شیخ آفتاب احمد کے پاس وزارت نہ ہو نے کے باو جود بھی اہلیانِ نر تو پہ نے55فیصد کی اکثریت کو 90فیصد کی اکثریت میں بدل کر یہ دعویٰ کر نے والو ں کہ نو ر توپہ میں مسلم لیگ (ن) کو چا ر پائی بچھا نے کی جگہ نہیں ملے گی ،ان کو بتا دیا کہ ہم وفا داری نبھا نا جا ہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے نر توپہ میں کونسلر حا جی مسعود خان کے ڈیرے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر وفا قی وزیر پا رلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ، صوبائی وزیر جہا نگیر خانزادہ ، نا مزد امیدوار مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 15شیخ سلمان سرو ر ،چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ،تو قیر قریشی ، چیئر مین یو نین کونسل غور غشتی خا لق زمان خا لقی ،حا جی نسیم خان ، وا حد خان ، اعجاز خان کے علاوہ اہالیاں نر توپہ کی کثیر تعداد مو جود تھی انہو ں نے کہا کہ 2013کی الیکشن کمپین میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جو وعدے کیئے تھے وہ ایفا ء کر دیئے مسلم لیگ (ن) وعدو ں کی پاسداری کا نام ہے اٹک حضرو کے قومی اور صوبائی حلقوں میں بلا تفریق کام جاری ہیں حضر و اور اٹک کی ہسپتالوں بی ایچ یو سمیت ریسکیو 1122کی کا ر کر دگی کو بہتر بنا نے کے لئے شہید شجاع خانزادہ ، شیخ آفتاب احمد اور جہا نگیر خا نزادہ نے جو اقدامات اٹھا ئے ان کے دو رس نتا ئج بر آمد ہو رہے ہیں عام انتخابا ت میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔ 

اٹک سٹی:پنجاب پو لیس ڈسپلن فورس ہے اور ڈسپلن فورس میں میرٹ کو ہمیشہ اولیت دی جا تی ہے؛عبادت نثار 
ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے کہا ہے کہ پنجاب پو لیس ڈسپلن فورس ہے اور ڈسپلن فورس میں میرٹ کو ہمیشہ اولیت دی جا تی ہے، اٹک پو لیس بھی آئی جی پنجاب کے احکامات کے تحت میرٹ کو ہمیشہ مقدم رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا ،انہو ں نے بتا یا کہ اٹک پولیس کے کنسٹیبلان کی تر قی کے سلسلہ میں لسٹ اے کے امتحانات پولیس لائن اٹک میں لیئے جا ئیں گے جس میں ضلع بھر سے کنسٹیبلان شرکت کرینگے تمام امتحانات میرٹ کو اولیت دی جا ئے گی ،کسی قسم سفارش، چٹ اور دیگر ذرائع استعمال کر نے والا نا اہل تصور ہو گا۔ انہو ں نے امتحان میں حصہ لینے والے کانسٹیبلان پر زور دیا کہ وہ محکما نہ قوائد و ضوابط ، پو لیس رو لز اور دیگر معلومات کے بارے میں مکمل تیاری کر کے امتحان میں شامل ہو ں اور اپنی محنت ، قابلیت کی بناء پر نہ صرف اس امتحان میں آئندہ آنے والے محکما نہ ترقی کے امتحانات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں محنت کر نے والوں کے کا میابی ہمیشہ قدم چو متی ہے ۔ 

ہٹیاں‘اٹک:نیوہٹیاں روڈ پر موٹرسائیکل کو حادثہ موٹرسائیکل سڑک پر پڑے پتھروں پر چڑھ گیا
نیوہٹیاں روڈ پر موٹرسائیکل کو حادثہ موٹرسائیکل سڑک پر پڑے پتھروں پر چڑھ گیاجس کے سبب مو ٹر سائیکل کو شدید نقصان جبکہ دونوں نو جوان شدید زخمی ہو گئے ،حادثہ کے فوراً بعد ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حفیظ احمداولکھ وہاں سے گزر رہے تھے ‘انہوں نے دونوں زخمیو ں کو اپنی سرکاری گاڑی میں عملے کی مدد سے ڈا لا اور ہسپتال منتقل کر دیا ،فوری طور پر ہسپتال منتقل کر نے سے دونوں شدیدزخمیوں کی جا ن بچ گئی حادثہ اندھیرے کے باعث پیش آیاتھا ۔ 

اٹک سٹی:ڈی ایچ ڈی سی ہال ضلع اٹک میں ماں اور بچے کی صحت کے ہفتے کے متعلق سیمنار کا انعقاد
ڈی ایچ ڈی سی ہال ضلع اٹک میں ماں اور بچے کی صحت کے ہفتے کے متعلق ایک سیمنار منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر میر نواز اے ڈی سی جی فنا نس ، ڈی ای او ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹک ڈاکٹر ملک عبادت ، ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ اٹک ڈاکٹر آصف نیازی ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید ، میڈیم فہمیدہ رفیق ، فیڈیم نزہت اورڈی پی آئی یو کی پوری ٹیم اور تمام لیڈی ہیلتھ سپروائزر نے شرکت کی اس سیمینار میں ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ جو کہ 19 فروری سے 24 فروری تک ہے ،اس کی آگاہی اور اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور کمیونٹی میں تمام لیڈی ہیلتھ ورکرزجو گھر گھر جا کر ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے بارے میں آگاہی دیں گی اس کے علاوہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی غذائی قلت کی جانچ ، دو سے پانچ سال تک کے بچوں اور نوعمر لڑکیوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں ، شادی شدہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور دو سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی سہولیات فراہم کریں گی۔ 

اٹک سٹی:دنیا بھر میں سال 2017 میں کل 81 صحافی مارے گئے ؛مشترکہ اجلاس کے دوران مقررین کا اظہارِ خیال
دنیا بھر میں سال 2017 میں کل 81 صحافی مارے گئے ہیں‘ان خیالات کااظہار اٹک پر یس کلب رجسٹر ڈ اور ڈسٹرکٹ الیکٹرونک میڈیا ایسو سی ایشن ، ڈسٹرکٹ پریس کلب ، ریجنل یو نین آف جنرنلسٹس کے مشتر کہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرد ندیم رضا خان نے کی، اجلاس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقع پر با نی چیئر مین ڈسٹر کٹ الیکٹرونک میڈیا ایسو سی ایشن لا لہ محمدصدیق نے بتا یا کہ میکسیکو میں 13 جبکہ عراق اور افغانستان میں 11، 11 صحافیوں کو ڈیوٹی کے قتل کیا گیا ۔ہندوستان میں 6 جبکہ پاکستان میں 4 صحافیوں کوقتل کیاگیا، یورپ کے ملک مالٹا میں بھی صحافی کو قتل کیا گیاہے، انٹرنشینل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی سالانہ رپورٹ نائن الیون سے لیکر اب تک کل 15 قبائلی صحافی فرائض انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں، ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس فاٹا پاکستان میں صحافیوں کے لئے سب سے خطرناک جگہ فاٹا ہے لیکن انتہائی مشکلات اور خطرات کے باوجود بھی قبائلی صحافی رپورٹنگ کے ذریعے غریب عوام کی خدمت کر رہے ہیں سال 2017 میں بھی ایک درجن سے زائد قبائلی صحافیوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے گرفتار اور حراساں کیا گیا ہے تنخواہوں کی بندش اور صحافتی تنظیموں کی غیر فعالی کے باعث فاٹا کے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں شہید ہونے والے قبائلی صحافیوں کے بچوں کی بہتر تعلیم و پرورش کے لئے وظیفے کا اعلان کیا جائے ۔

اٹک سٹی:ملک بھر سے لوڈشیڈنگ خاتمہ کا اعلان کرنے والے حکمران جھوٹ اور بددیانتی کے مرتکب ہو ئے ہیں؛سردار ظہیر احمد خان
ملک بھر سے لوڈشیڈنگ خاتمہ کا اعلان کرنے والے حکمران جھوٹ اور بددیانتی کے مرتکب ہو ئے ہیں ،اٹک اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہنوز جار ی ہے ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی جھوٹ بولنے کے مرتکب ہونے پر صادق اور امین نہیں رہے ۔ان خیالات کاا ظہار معروف قانون دان اور کھٹڑ فیملی کی سرکردہ شخصیت سردار ظہیر احمد خان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ اٹک شہر اور قرب وجوار کی بستیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اور اکثر اوقات یہ لوڈ شیڈنگ کئی کئی گھنٹوں پر محیط رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا ان حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے ‘پوری قوم کو جھوٹ بول کر طفل تسلیاں دینے سے اب کام نہیں چلے گا ،قوم کو ایسے جھوٹے حکمرانوں سے اپنی جان چھڑانا ہو گی ۔

اٹک سٹی:مسجد سے لیکر پارلیمنٹ تک اللہ کی بندگی اختیار کرنے میں ہی کامیابی ہے ؛ خالد محمود
مسجد سے لیکر پارلیمنٹ تک اللہ کی بندگی اختیار کرنے میں ہی کامیابی ہے ، تجارت ہویا سرکاری ملازمت ، تھانہ ہو یا کچہری یا عدالت ہو قرآن و سنت کا نظام رائج کرنے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، موروثیت سے پاک جماعت اسلامی ملک اسلامی انقلاب کی داعی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی زون پی پی 15خالد محمود نے تحصیل اٹک کی مختلف جماعتوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،نائب امیر زون مولانا محمد الیاس انگوی ، سید ثناء اللہ بخاری اور مولاناقریب اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ،یونین کونسل سرگ سالار کے دورہ کے موقع پر خالد محمود نے کہا کہ اپنی پوری زندگی اللہ کی بندگی میں گزاریں ،کلمہ کی بنیاد پرحاصل کئے گئے میں انگریز کا کالا قانون ملک پر رائج ہے ، دہرے معیارززندگی نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے ، امیر امیر سے امیر تر ہو رہا ہے اور غریب غریب سے غریب تک ہو رہا ہے ، اس ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دیتے ہوئے حقیقی تبدیلی کو ووٹ دینا ہو گا ، 2018کے جنرل الیکشن میں جرات مند قیادت کو ووٹ دیکر ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار اداکرنا ہو گا۔

          

اٹک سٹی:جعلی لا ئسنس اور غفلت ولا پروائی کرنے پر ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
جعلی لا ئسنس اور غفلت ولا پروائی کرنے پر ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق مو ٹر وے پولیس نے دوران گشت و پڑتال تیز رفتار ہائی ایس کوروکنے کا اشارہ کیا جو کہ انتہائی غفلت لا پروائی کا مظاہر کر رہا تھا تاہم وہ مو قع سے فرار ہو گیا، مزید پڑتال پر نیٹ ریکارڈ چیک کیا گیا تو ہائی ایس ڈرائیور کا لائسنس جعلی تھا ،تھانہ حضرو پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔























No comments:

Post a Comment