Sunday, January 21, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong, S.A.R.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong, S.A.R.



حضرو شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ‘3مسلح ڈاکومنی چینجر سے45لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے
حضرو شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ‘3مسلح ڈاکومنی چینجر سے45لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے، تفصیلات کے مطابق حضرو شہر کے پاکستان منی چینجرکے مالک نسیم شاد صبح اپنے گھر سے دکان پر جا رہے تھے کہ بہار مدینہ مسجد کے قریب آتشین اسلحہ سے لیس 3مسلح ڈاکو وں نے انکو یر غمال بنا تے ہوئے ان سے45لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور با آسانی فرار ہو گئے ۔اطلا ع ملنے پر پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرائی تاہم آخری اطلاعات آنے تک ڈاکو وں کا سراغ نہ مل سکا ،جب اس حوالے ڈی ایس پی حضرو فیاض الحق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا ہم نے کئی روز قبل تمام منی چینجر کومیٹنگ کے دوران کہا تھا کہ آپ لوگ بھاری رقوم لیکر آتے جاتے ہیں‘ اپنے ساتھ سیکورٹی گارڈ رکھیں اور منی چینجر نے ہمیں تحریری طور پر بھی لکھ کر دیا کہ آئندہ ہم رقوم کی دکان ،گھر اور بینکوں سے منتقلی کے دوران اپنے ساتھ سیکورٹی گارڈ رکھیں گے مگر ایسا نہ کیا گیا اور نسیم شاد جوکہ پاکستان منی چینجر کا مالک ہے ‘اتنی بڑے رقم سائیکل پر رکھ کر جا رہا تھا کہ طاق لگا ئے ملزمان نے فاہدہ اٹھا یا تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے حضروسرکل پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی انشااللہ ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہو نگے ۔

اٹک سٹی:پولیس تھانہ اٹک سٹی کا شاہراہ عام پر قمار بازی میں مصروف قمار بازوں پر چھاپہ ‘پانچ گرفتار ،دو قمار باز فرار ہونے میں کامیاب 
پولیس تھانہ اٹک سٹی کا شاہراہ عام پر قمار بازی میں مصروف قمار بازوں پر چھاپہ ‘پانچ گرفتار ،دو قمار باز فرار ہونے میں کامیاب ‘داؤ پر لگی رقم دو لاکھ روپے گیارہ موبائل اور آلا ت قمار بازی بر آمد مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدایت پر حمزہ ٹاؤن کے قریب قمار بازی کی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی سید مظہر حسین شاہ کو مخبرنے اطلاع دی کہ حمزہ ٹاؤن میں قمار باز کھلی جگہ پر بیٹھ کر قمار بازی کر رہے ہیں اس پر انہوں نے سب انسپکٹر محمد صداقت احمد خان ، اے ایس آئی سجاد حیدر، انور خان ، کانسٹیبل احمد رضا ، عدنان خان ، محمد انور ،شفیق اور یاور عباس پر مشتمل پولیس پارٹی تشکیل دی جنہوں نے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر رقم اور موبائل غلط ملط کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے پانچ مقامی افراد کوقماربازی کے دوران قابو کر لیا گیا جبکہ محمد دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،داؤ پر لگی رقم پڑ ایک لاکھ چھیانوے ہزار گیارہ عدد موبائل چادر معہ مکمل تاش کے پتے پولیس نے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف قمار بازی آرڈیننس 2015ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

اٹک شہرکے نواحی علاقہ ڈھوک فتح میں گیس لیکج سے ہیٹر جلاتے ہو ئے آگ بھڑک اٹھی ‘دو خواتین ایک بچہ اور ایک مرد زخمی 
اٹک شہرکے نواحی علاقہ ڈھوک فتح میں گیس لیکج سے ہیٹر جلاتے ہو ئے آگ بھڑک اٹھی ‘دو خواتین ایک بچہ اور ایک مرد زخمی ،تفصیلات کے مطابق شہر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر ڈھوک فتح سرورروڈ پر اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب گیس لیکج سے کمرے میں گیس بھری ہوئی تھی ۔خاتون خانہ نے جیسے ہی ہیٹرکوتیلی سلگائی زورداردھماکہ ہواجس سے کمرے میں موجود دو خواتین شہناز بی بی،فرخ نواز،ایک بچہ عبدالہادی اورایک مرد محمد شعیب بری طرح جھلس گئے،ڈیڑھ سالہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو1122 ڈاکٹرمیاں محمداشفاق کے مطابق ریسکیوعملہ نے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا تاہم سہولیات کے فقدان پر تمام زخمیوں کواسلام آباد ریفرکر دیا گیا گھر کے اندر آگ لگ گئی آگ سے گھر میں موجود ساز وسامان جل کر خاکستر ہوگئے اے ایس پی آصف بہادر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ہسپتال پہنچ گئے۔

صوبہ پنجاب:پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو جوس پلا کر لوٹنے کا نوسر بازوں کے منظم گروہ کا سلسلہ جاری 
پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو جوس پلا کر لوٹنے کا نوسر بازوں کے منظم گروہ کا سلسلہ جاری ‘اٹک کا رہائشی ملتان جاتے ہوئے فیصل آباد نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹ گیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دورداد کے رہائشی محمد سعید جو کہ ملتان جا رہا تھا نے راستہ میں سمندری اپنے ایک دوست کے پاس جانے کے لیے فیصل آباد سٹاپ پر صبح سویرے اترا تو ایک شخص سے سمندری جانے کے لیے گاڑی کا معلوم کیا تو اُس نے کہا کہ ہم نے بھی سمندری جانا ہے آئیں اگلے چوک سے گاڑی آرہی ہے اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور پینے کے لیے جوس دیا جو س پیتے ہی محمد سعید بے ہوش ہو گیا نوسر باز اُس کی جیب سے 12 ہزارروپے ، موبائل جیکٹ ، بوٹ اور چادر لے اُڑے کسی شہری نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے بے ہوش محمد سعید کو ہسپتال پہنچایا جسے وہاں پر 12گھنٹے بعد ہوش آیا اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں فتح جنگ ، اٹک ، ٹیکسلا اور حسن ابدال میں بھی ہائی ایس میں مسافروں کو بیٹھا کر اسی طرح کی لوٹنے کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں ۔

ضلع اٹک:جمعیت علمائے اسلام تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی ‘ ضلعی مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے عہدیداران کا اجلاس 
جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی ‘جے یو آئی کی ضلعی مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے عہدیداران کا اجلاس تحصیل حسن ابدال منو نگر مر کز درخواستی میں منعقد ہوا جس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیاضلعی امیر مولانا شیرزمان کی طبیعت ناساز ہونی کی وجہ سے جسکی صدارت مفتی امیر زمان اور قاسم خان وردگ نے کی اور بطور مہمان خصوصی اسیر ناموس رسالت مجاہد ختم نبوت مفتی کفایت اللہ نے شرکت کی اجلاس کا ایجنڈ2018 کے الیکشن کیلئے امیدواروں کے نام پیش کرنا تھااین اے57کیلئے دو امیدواروں ڈاکٹر عتیق الرحمٰن ، مولانا شیر زمان،این اے59 کیلئے مفتی تاج الدین کے نام پیش کیے گئے،PP15 کیلئے مفتی امیر زمان ،قاری ابراہیم PP16 کیلئے مولانا محمد نعیم ،صاحبزادہ قمر الاسلام ،قاری عزیز الرحمٰن PP19 مفتی سعید الرحمٰن ، انجینئر ہارون رمضان ،مفتی عبد اللہ PP18 سے قاری عبد الرؤف اعوان، مولانا فخر الدین رازیPP17 سے مفتی شہاب الدین کے نام پیش کیئے گئے جماعت کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ کسی بھی داغدار ماضی والے غیر ذمہ دار شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔مولانا فخر الدین رازی کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اسلامی پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ،سیکولر قوتوں کا راستہ بھی ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام نے روکا ہے اسلامی دفعات ،اسلامی اقتدار ،مساجد و دینی مدارس اور قرآن و سنت کے تحفظ کیلئے جمعیت علمائے اسلام ہر میدان میں ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور مولانا محمدجان اور مولانا فضل وہاب کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی اور تمام جماعتوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن پر اعتماد کیا اور یہ ایک فرض شناس لیڈر ہیں اوراجلاس کے اختتام پر خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمٰن اور ملک منظور حسین اعوان کیلئے دعائے مغفرت اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں تعینات نجی کمپنی کے بیس کے قریب سیکیورٹی گارڈز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں تعینات نجی کمپنی کے بیس کے قریب سیکیورٹی گارڈز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ روزانہ 12گھنٹے سخت ڈیوٹی کے عوض تیرہ ہزار روپے ماہوار پر رکھے جانے والے ملازمین تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں ،سیکیورٹی گارڈ زکی طرف سے باربار تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبہ پر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب سے صوبہ بھر کی ہسپتالوں میں سیکیورٹی مہیا کرنے والی نجی کمپنی کے بیس کے قریب سیکیورٹی گارڈ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں انہیں دو ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی جبکہ تیسرا مہینہ بھی پورا ہونے والا ہے قبل ازیں بھی نوکری سے نکالے جانے والے سیکیورٹی گارڈ چھ چھ ماہ تنخواہوں سے محروم ر ہے اور تنخواہوں کا مطالبہ کرنے پر انہیں نوکری سے نکال دیا جاتا تھا ،نجی کمپنی نے سیکیورٹی گارڈ کو کسی بھی قیمت پر تنخواہیں نہ دینے کا عزم کر رکھا ہے جبکہ غریب ملازمین معمولی تنخواہ پر بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے ملازمت کرنے پر مجبور ہیں مگر کمپنی تنخواہیں نہیں دے رہی اگر زیادہ مطالبہ کیا جائے تو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں سیکیورٹی گارڈ نے اعلیٰ حکا م سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

موضع ہٹیاں:نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد جا نے والے سعو دی عرب پلٹ شہری موٹر سائیکل سے محروم 
نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد جا نے والے سعو دی عرب پلٹ شہری موٹر سائیکل سے محروم ‘پو لیس نے تین چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سید وسیم حسین شاہ ولدسید پھل شاہ ساکن قیوم چوک دارالسلام کا لو نی اٹک شہر نے ہٹیاں چو کی تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میں نعمان بن ثابت مسجدمیں نماز کی ادا ئیگی کے لئے گیا اور اپنامو ٹر سائیکل نمبری BRM-2710مسجد کے با ہر کھڑا کر کے گیاجب با ہر آیا تو موٹر سائیکل نہیں تھا موقع پر مو جود افراد کے مطابق تین افراد میرا موٹر سائیکل بھگا کر لے گئے ہیں پو لیس نے 381ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک شہراور گردونواح کی شہری آبادیوں میں قائم سڑکوں پر سروس اسٹیشن اور کار واش سنٹرز کو چار دیوار ی کے اندر محدود کیا جائے ؛رپورٹ
اٹک شہراور گردونواح کی شہری آبادیوں میں قائم سڑکوں پر سروس اسٹیشن اور کار واش سنٹرز کو چار دیوار ی کے اندر محدود کیا جائے ،سڑکوں پر بنے یہ اسٹیشن گندگی پھیلانے اورلوگوں پر چھینٹے پھینکنے کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔کارواش کے بعد ان گاڑیوں کو سڑکوں پر کھڑے ہو کر صاف کیا جاتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آتی ہیں ‘اٹک شہر کے رہائشیوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ آبادیوں میں بنے سڑک کناروں پر کارواش سنٹر اور سروس اسٹیشن عوامی مشکلات میں اضافے کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔اٹک شہر کی گنجان آبادیوں میں سڑک کنارے بنے یہ سروس اسٹیشن چار دیواریوں کے اندر نہ ہونے کی وجہ سے جہاں گندگی پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں ‘وہیں سڑکیں تنگ کرنے ، گریس ، کیچڑاور کالک پھیلانے کا بھی ذریعہ بن رہے ہیں ان جگہوں سے گزرنے والے معمر افراد اور بچے بچیاں پھسلن کے باعث کئی بار گر چکے ہیں شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے ان سروس اسٹیشنوں کو چاردیواریوں کے اندر محدود کر نے اور گندگی نہ پھیلانے کا پابند بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:آئیسکو (واپڈا )والے پرانے میٹر اتار کر نئے میٹر لگانے لگے ؛سردارظہیراحمد خان
آئیسکو (واپڈا )والے پرانے میٹر اتار کر نئے میٹر لگانے لگے ،پرانے میٹرز پر بلز بھی صحیح آرہے تھے مگر اُس کے باوجود واپڈ ا کی میٹر تبدیلی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے ۔معروف قانون دان نے جب واپڈا حکام کو نیا میٹر لگانے سے روکا تو وہ نہ صرف دھمکیوں پر اتر آئے بلکہ وکیل سے کہا کہ سپریم کورٹ بھی انہیں میٹر تبدیل کرنے سے منع نہیں کر سکتی ،ڈسٹرکٹ بار اٹک کے بزرگ و سینئر قانون دان سردار ظہیر احمد خان ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ وہ ڈھوک شرفا اپنے گھر پر موجود تھے کہ واپڈا والے آگئے جب میں نے اُن سے آنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ میٹر تبدیل کرنا ہے میں نے اُن سے پوچھا کہ اگر آپ نے میٹر تبدیل کرنا تھا تو ہمیں اطلاع کیوں نہیں دی حالانکہ ہمار ا بجلی کا میٹر صحیح طور پر کام کر رہاہے ایس ڈی او واپڈ اسے جب میٹر تبدیل نہ کرنے کا مطالبہ کیا تو وہ دھمکیوں پر اُتر آیا اور کہا کہ ہر صورت میٹر تبدیل ہو گا اس سلسلے میں سپریم کورٹ بھی ہمیں منع نہیں کر سکتی سردار ظہیر احمد خان نے کہا کہ حکومت پرانے میٹر اُتار کر عوام سے زیادہ بل وصول کرنے کی خاطر نئے میٹر لگا رہی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس سلسلہ میں صارفین کی آراء کو مد نظر رکھا جائے ۔

گاؤں جلالیہ:صوبہ پنجاب کے سب سے کم عمریوسی چیئر مین یاسر خان کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت 
سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل اٹک واثق خان آف جلالیہ کے فرزند چیئر مین یوسی جلالیہ یاسر خان کی شادی کی تاریخی دعوت ولیمہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،دعوت ولیمہ کے موقع پر مہمانوں کیلئے زبردست انتظامات ،کئی جانور ذبح کیے گئے ،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سب سے کم عمر یوسی چیئر مین یاسر خان کی شادی کے موقع پر جلالیہ گاؤں میں علاقہ بھر بالخصوص یوسی جلالیہ کے تمام دیہاتوں کی عوام کیلئے ایک بہت بڑی دعوت ولیمہ کا اہتمام جلالیہ گاؤں میں کیا گیا ،اس موقع پر مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔دعوت ولیمہ میں چھچھ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات سابق ناظم جاوید خان ،حاجی گوہر الرحمن خان ،اکسار خان ،وائس چیئر مین ملک اصغر خان ،چیئر مین یوسی غورغشتی خالد زمان خالقی ،سابق چیئر مین بیت المال اٹک حاجی امتیاز خان ،طارق خان حضرو ،زیب عالم خان ، رئیس آف شینکہ زاہد خان ،ملک زبیر خان قطب بانڈی ،جنر ل کونسلرزحاجی صابر حسین ، حاجی اقبال خان ،جمعہ خان ،میر افضل خان ،جمشید خان ،ڈاکٹر صغیر احمد ،حاجی احسان خان ،بلال حسین آرائیں ،عمیر خان ،نعمان خان علی زئی ،صحافی حفیظ میر ،نواز خان ،لطف الرحمن ،دلشاد ،اعجاز اکرم ،ساجد خان ،خالد خان ،ریاض خان ،نگین خان سیکر ٹری ،سفیان خان ،بنیامین خان ،چوہدری ممتاز ،افتخار خان ،زبیر رضوی ،خالد منصور سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی ومذہبی شخصیات نے شرکت کی اور دولہا یاسر خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی ،دولہا کے والد خان واثق خان ،بھائی سعدی خان ،کزن ہمایوں خان ،حاجی احسان خان ،حاجی گوہر الرحمن خان ،جاوید خان ،ملک زبیر خان ،وائس چیئر مین ملک اصغر خان دعوت ولیمہ میں شرکت کر نے والے مہمانوں کو ویلکم کرتے رہے ،اس مووقع پر مہمانوں کی تواضع چھچھ کی روائتی ڈش کٹوا گوشت ،چکن بریانی اور مکھڈی حلوہ سے کی گئی ۔

حضروسٹی: انسانی جان ضائع ہونے کے واقعہ پر سیاست کر نے کو گناہ سمجھتا ہوں ؛چنگیز خان
انسانی جان ضائع ہونے کے واقعہ پر سیاست کر نے کو گناہ سمجھتا ہوں لیکن میرا پہلے بھی یہی موقف تھا اور آج بھی یہی موقف ہے کہ عوام نمائندے کم عقل اور کم جراٗت نہ ہوں تو عوام کے مسائل کبھی بھی اتنے نہ بڑھ جاتے ،اس بچے کو زندگی تو کوئی نہیں دے سکتا لیکن اس بچے کے والد کے ساتھ ہونے والے سلوک پر ایکشن لینا عوامی نمائندوں کا اولین حق ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو کے رہنماء امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی16چنگیز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چھچھ تھانے کچہری ،ہسپتالز ،کمیوٹر سنٹرز کا اللہ ہی وارث ہے اور چھچھ کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں چنگیز خان نے کہا کہ بچے کو زندگی تو نہیں دی جا سکتی لیکن ہسپتال میں اگر بچے کو بروقت طبی امداد دی جاتی اور بچے کی خصوصی دیکھ بھال ہوتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی ،اس سے پہلے بے شمار واقعات رونماہونے کے با وجود توجہ نہ دینااور ہسپتال کے معاملات کو درست نہ کرنا عوامی نمائندوں کی سر اسر نااہلی ہے ،چنگیز خان نے ذاکر خان کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور سلطان مراد خا ن ایڈوکیٹ کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ ان کی قانونی اور دفتری پیروی کریں اور اس کام کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔

اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق روز مرہ کی اشیاء و خورد و نوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے 
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق روز مرہ کی اشیاء و خورد و نوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جس کے مطابق چاول سپر کرنل پرانا 130 روپے فی کلوگرام، چاول سپر کرنل نیا 110روپے ،چھوٹا گوشت 600 روپے، بڑا گوشت 300 روپے فی کلوگرام، چینی ہول سیل پر تین روپے، دال چنا موٹی 105تا 115 روپے فی کلوگرام، دال چنا باریک 95روپے ، دال مسور موٹی 75 روپے، دال مسور باریک 85 روپے، دال ماش ایس کیو100 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 100 روپے، سرخ مرچ پسی ہوئی 230 روپے، دیہی 75 روپے ، پکوڑے 220 روپے فی کلوگرام، کھلا دودھ 70روپے فی لیٹر، سموسہ 100گرام دس روپے، تندوری روٹی 100 گرام 6روپے ، سادہ نان 120 گرام 7 روپے کے تعین کا اعلان کیا ہے اشیاء خورد و نوش کی نئی قیمتوں کا تعین پرائس کنٹرول کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

موٹروے(برھان):دھر نا دینے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ‘ملک بھر میں کامیاب جلسوں سے ثابت ہو گیا ہے ؛ شیخ آفتاب احمد
دھر نا دینے والوں کو عوام نے ہر محاذ پر مسترد کر دیا ہے ‘ملک بھر میں کامیاب جلسوں سے ثابت ہو گیا ہے ،کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ‘لاہور کا شو فلاپ ہوگیا ہے ۔ان خیا لات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آ فتاب احمد نے ہزاروں افراد پر مشتمل جلوس جو سا بق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، شیخ آ فتاب احمد کی قیادت میں درجنوں افراد نے ہری پور انٹر چینج کے قریب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شاندار استقبال کیا ،اس موقع پر ضلع بھر سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان چیئر مین یونین کونسل، رہنماء مسلم لیگ(ن) شیخ اجمل محمود بھی موجود تھے ۔شیخ آ فتاب احمد نے کہا دھر نا دینے والے ترقی کے دشمن کو عوام نے ہر محاذ پر بری طرح شکست دی اور 2018میں بھی عوام ان کو شکست دیں گے ۔شیخ برادران عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں سا ڑھے 4 سالہ دو ر میں توانائی کا بحران ختم کیا عوام کو روزگار فراہم کیا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثبت اقدامات کئے جس کی وجہ سے دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی شریف برادران جب بھی اقتدار میں آ ئے انقلابی اقدامات کئے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ عوامی لیڈر ہیں وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں پاکستانی عوام ان سے محبت کر تے ہے۔ 

اٹک سٹی:محکمہ تعلیم کے ملازمین اور ضلع بھر کی عوام نے مرکزی ایجوکیشن آفس کی جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے؛رپورٹ
محکمہ تعلیم اٹک کے سینکڑوں ملازمین اور ضلع بھر کی عوام نے مرکزی ایجوکیشن آفس اٹک کی جوڈیشل کمپلیکس اٹک میں منتقلی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ1951سے محکمہ تعلیم کے ڈی ای او سکینڈری، ڈپٹی ڈی ای او مردانہ اٹک، رجسٹرار محکمانہ امتحانات ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفس تحصیل اٹک اور لٹیگیشن سیل کے 5 دفاتر پر مشتمل سیکرٹریٹ اس عمارت میں قائم ہے اور ڈی سی آفس سے ملحق ہونے کی وجہ سے عوام کو محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر انتظامی عملے سے ملاقات میں نہایت آسانی ہوتی ہے۔ محکمہ کے ملازمین نے بتایا کہ سی ای او ایجوکیشن آفس اٹک میں کم و بیش 150 ملازمین ضلع بھر کے محکمہ تعلیم کے سرکار ی معاملات بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں،جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت محکمہ کے انتظامی امور کو سرانجام دینے میں مکمل قاصرہوگی ، انہوں نے سپریم کورٹ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کی جوڈیشل کمپلیکس اٹک منتقلی کے عمل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ اس عمل سے ضلع اٹک کے ہزاروں ملازمین کو اپنے محکمانہ امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سلسلہ میں آل پاکستان کلرکس ایجوکیشن اٹک نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مورخہ 22 جنوری بروز سوموار پورے ضلع کے تعلیمی دفاتر میں تالہ بندی کا اعلان کردیا ہے، مرکزی قیادت نے اس امر کا بھی اظہار کیا ہے کہ اگر ایجوکیشن سیکریٹریٹ کی منتقلی کے احکامات کو روکا نہ گیا تو یہ احتجاج پورے صوبہ میں پھیل جائے گا ۔

اٹک سٹی:سڑک پر پڑے عرصہ دراز سے مٹی کے ڈھیر اٹھوا دیئے گئے ،سڑک کشادہ ہوگئی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ؛رپورٹ
سڑک پر پڑے عرصہ دراز سے مٹی کے ڈھیر اٹھوا دیئے گئے ،سڑک کشادہ ہوگئی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق جامع اشاعت الا سلام کے قریب مین سڑک پر عرصہ دراز سے مٹی کے ڈھیر پڑے ہو ئے تھے جس سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا تھا ،اس سلسلہ میں معززین علاقہ نے ایکسین ہائی وے سے ملاقات میں بات کی تو ایکسین ہائی وے نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ روڈ کی صفائی کرا دی جبکہ وائس چیئرمین بلدیہ اٹک نے ٹریکٹر ٹرالی بھیجوائی اور بلدیہ کے عملہ نے وہا ں سے مٹی اٹھا کر روڈ صاف کر دیا۔

اٹک سٹی:ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایم پی اے ملک ظفر اقبال،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ضلع بھر میں جاری صحت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،اس کے علاوہ ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور مراکزصحت میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کر دیا گیاہے، ڈی سی اٹک نے کہا کہ اسفندیا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے،اجلاس میں محکمہ صحت کی مجموعی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اٹک سٹی:ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اجلاس کی صدارت کی
ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن عبدالشکور انجم،ڈی ایم او نذارت علی شاہ کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ ضلع بھر کے سکولوں کی کاکردگی، اساتذہ و طلباء کی حاضری اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بحث کی گئی، اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن عبدالشکور انجم،ڈی ایم او نذارت علی شاہ نے ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلیم اٹک کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی متعلق تفصیلی بریفنگ دی،بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ضلع اٹک کو تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں پہلے پانچ بہترین ضلعوں میں شمار کیا ہے،ڈی سی اٹک نے اس موقع پر محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا نہایت خوش آئند ہے اور یہ سب محکمہ تعلیم اٹک کے افسران اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمر ہے، ڈی سی اٹک نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم مستقبل میں بھی ایسی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ 

اٹک سٹی:سرکاری ملازم عوام کا خادم ہوتا ہے ،ہم نے مل کر اپنے ملک کو اپنے شہر کو خوبصورت بنانا ہے ؛تقریب سے مقررین کا خطاب
سرکاری ملازم عوام کا خادم ہوتا ہے ،ہم نے مل کر اپنے ملک کو اپنے شہر کو خوبصورت بنانا ہے اور اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، کلرک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ہم سب مل کر محنت کریں گے اور اٹک شہر کی عوام کی خدمت کریں گے،اکاؤنٹ آفیسر محمد سفیراور سینئر کلرک امتیاز اختر نے بلدیہ اٹک میں بڑے احسن طریقے ،محنت و لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیئے،دونو ں ملازمین کاغذات میں ریٹائرڈ ہو گئے ہیں لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، یہ بات چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ اور وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ،چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان نے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے محمد سفیر اور امتیاز اختر کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،تقریب میں میونسپل آفیسر (فنانس) محمد سہیل اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ ممتاز حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر (پلاننگ)افتخار احمد ،ملک ارفاق علی خان ،شکیل احمد اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریٹائرڈ ہونے والے محمد سفیر اور امتیاز اخترنے بھی خطاب کیا اور بلدیہ کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اِن کی عزت افزائی فرمائی اور ہمارے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ 

اٹک سٹی:ضلعی عدلیہ کی حیثیت نظام عدل میں بہت اہم ہے ‘عام آدمی کو انصاف کی فرا ہمی بھی ضلعی عدلیہ نے دینی ہے ؛ منصور علی شاہ 
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کی حیثیت نظام عدل میں ریڑھ کی ہڈی کی سی ہے ‘صحیح معنوں میں عام آدمی کو انصاف کی فرا ہمی بھی ضلعی عدلیہ نے دینی ہے ۔ججز کو بے خوف و خطر ہو کر کسی خوف ، وسوسے ، ڈر ،اندیشے ،کسی دبا ؤ کے بغیر اور کسی مصلحت سے با لا تر ہو کر میرٹ کو مقدم رکھتے ہو ئے فیصلے کر نے ہو نگے ‘جج بننا نوکری نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے انعام عظیم ہے جو جج مصلحت اور دلیری سے فیصلے نہ کر سکے اسے نو کری چھوڑ کرکو ئی اور کام کر لینا چا ہیے ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے اپنے دورہ اٹک کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اٹک میں بلا مقابلہ منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی تقریب حلف بر داری سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ،قبل ازیں ان کی ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میں آمد پر ان کے اعزاز میں پو لیس کے چاق و چو بند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا بعد ازاں انہو ں نے احاطہ کچہری میں بنائے گئے 24کمروں پر مشتمل جسٹس صداقت علی خان لاء چیمبرز اورضلع کونسل اٹک سے منسلک سٹاف کمپلیکس کا افتتاح بھی کیانو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار سے حلف بھی لیاڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اٹک میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے علاوہ جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس قاضی محمد امین ، چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سیدعظمت علی بخاری ، سابق صدر لا ہور ہا ئی کورٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی بینچ شیخ احسن الدین ، مو جودہ صدر ظفر محمود مغل ، نو منتخب ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ملک اسرار احمد ، جنرل سیکر ٹری سید فیصل پر ویز بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک عا قل حسن چو ہان ، ڈسٹرکٹ جج چکوال چو ہدر ی انوار احمد ، ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات، ڈی پی او عبادت نثار ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، سینئر سول ججز ،سول ججز ،سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اشتیاق گل ،ممبران پنجاب بار کونسل راولپنڈی ، جہلم، چکوال ، ٹیکسلا اور اٹک کی چار تحصیل بار کونسل کے صدور و دیگر عہدیداران کے علاوہ ضلع بھر سے وکلا، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکر ٹری سید قمر الدین ،سیکرٹری ما لیات احمد نواز ملک ، با نی چیئر مین الیکٹرو نک میڈیا ایسو سی ایشن لا لہ محمد صدیق ،جنرل سیکر ٹری لیا قت عمر، سید فا روق حسن بخاری ، جا وید کشمیری ، حر عباس، چیئرمین فوٹو گرا فر ایسو سی ایشن حا جی سلیم خان ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان، جنرل سیکرٹری تفسیر احمد خان نے بھی شر کت کی ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شا ہ نے کہا کہ آج کا دن جسٹس صداقت علی خان کے نام ہونا چاہئے جن کے نام پر لاء چیمبرز بنائے گئے ہیں بار اور بینچ کو سیاست سے دور ہونا چاہئے ضلعی عدلیہ کے تعا ون کے بغیرعا م آدمی کو جلد سستے انصاف کی فرا ہمی ممکن نہیں انہیں پنجاب کے 36اضلاع میں ضلعی عدلیہ کے معاملات کو درست کرنے میں خاصا وقت لگا،پیشہ وارا نہ صلاحیتیوں کے بغیر جج بہتر فیصلے کر سکتا ہے، جج کا رویہ اور اخلاق وکلاء کے ساتھ ساتھ عام شہری کے ساتھ ٹھیک ہونا چاہئے پورے پنجاب میں ای لائبریری اور اے ڈی آر سینٹروں کے قیام سے ہمارے کام میں تیزی آئی ہے خواتین ججز اور وکلاء کی بڑی تعدا د سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خواتین کو اس شعبے میں آنا چائیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے انہو ں نے صدر ڈسٹر کٹ بار ملک اسرار احمد کی جا نب سے 8کنال پر مشتمل ایک ارب رو پے ما لیتی کی خطیر رقم سے تعمیر شدہ نیو جو ڈیشل کمپلیکس کی شا ندار عمارت محکمہ تعلیم کودے کر اس کے بدلے ضلع کچہری میں مو جود چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم کی عمارت ضلعی عدلیہ کو دینے کی تجویز پر انہوں نے تقریب میں مو جود ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات کو ہدا یت کی کہ وہ دو دن کے اندر سمری بنا کرچیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کریں تاکہ اس پر فوری پیش رفت ہو سکے ، تقریب کے اختتام پر تحائف کا تبادلہ ہوا۔

اٹک سٹی:سیکرٹری آر ٹی اے آفس اٹک سا ئلین کے بروقت مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ؛ محمد سلیم
سیکرٹری آر ٹی اے آفس اٹک سا ئلین کے بروقت مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ‘مسائل کا خاتمہ کسی صورت ممکن نہیں تاہم سا ئلین کو ریلیف دے کر کسی حد تک مسائل میں کمی لا ئی جا سکتی ہے ۔کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم اور ڈپٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیات کی ہدا یت کے پیش نظر ٹریفک قوانین کی خلاف ور زی اور کاغذا ت مکمل نہ ہو نے پر مو ٹر وہیکل ایگزا مینر مجا ہد خان عملہ کی کمی کے با وجود چا لا ن کی مد میں ٹار گٹ پورا کر تے ہیں ۔ان خیالات کااظہار نو تعینا ت سیکر ٹری آر ٹی اے اٹک محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر جنر ل اسسٹنٹ ریو نیو محمد فاروق ، موٹر وہیکل ایگزا مینر مجا ہد خان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ، سر پر ست اعلیٰ حا جی محمد فیضیاب خان ،جنر ل سیکر ٹری سید قمر الدین شاہ ،چیئر مین ڈسٹر کٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان ، سر پر ست اعلیٰ سینٹرل یو نین آف جنرنلسٹس حا جی پر ویزخان ،نا ئب صدر ملک مظہر حسین اعوا ن ،ایڈیشنل سیکر ٹری کا مران حیدر بھی مو جو د تھے سیکر ٹری آر ٹی اے اٹک محمد سلیم نے کہا کہ میڈیا کے مثبت رول سے مسا ئل حل کر نے میں اور کا ر کر دگی کو بہتر بنا نے میں معا ونت ملتی ہے عوا م اور خصوصاً ٹرا نسپورٹر ز کو ٹریفک قوا نین کاکا ر بند بنا نے کے لئے میڈیا میں مؤ ثر تشہیر سے آگا ہی ملتی ہے جس سے بڑی حد تک قانون شکنی کا سد با ب بھی ہو تا ہے اور حا دثات میں بھی کمی آتی ہے علاوہ ازیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، اوور لوڈنگ اور غفلت بر تنے والے ڈرائیور سے جر ما نو ں سمیت سزائیں بھی دی جا تی ہیں ۔

اٹک سٹی:شہریوں کو صحت و صفائی کی بہتر سہولتیں مہیا کرنے کیلئے خدمت کاسفر جاری ہے؛خلیل احمد نیراعوان
شہریوں کو صحت و صفائی کی بہتر سہولتیں مہیا کرنے کے لیے چیئرمین بلدیہ اٹک اور وائس چیئرمین کی قیادت میں خدمت کاسفر جاری ہے، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لیے بلدیہ اٹک کو نو رکشے مل گئے ہیں جبکہ اگلے ماہ نو رکشے اور ملیں گے ہر وارڈ میں ایک رکشہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے مہیا ہو گا صاف پانی کی فراہمی کے لیے شہر بھر میں اکتالیس ٹیوب ویل کام کر رہے ہیں بیس لاکھ روپے کی مالیت سے مین روڈو ں پر سٹریٹ لائٹس لگائی جارہی ہیں جبکہ اتاری گئی لائٹس گلیوں میں لگائی جائیں گی ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیر اعوان نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ہے وفد میں چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان اور الیکٹرانک میڈیا کے حر عباس شامل تھے خلیل احمد نے کہا کہ ہمار ا فوکس صاف پانی کی فراہمی ، سٹریٹ لائٹس ،شہر کی صفائی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا شامل ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں میں کوڑا کرکٹ گلی میں پھینکنے کی بجائے مخصوص پوائنٹ پر رکھنے اور بلدیہ عملہ کے ساتھ تعاون کرنے کے حوالہ سے اگلے ہفتے آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے ہم خود چیئرمین وائس چیئرمین گھر گھر جا کر اس آگاہی مہم کے سلسلہ میں پملفٹ تقسیم کریں گے اور شہریوں کو اپنا شہر صاف ستھرا رکھنے کے لیے بلدیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کریں گے ۔

گوندل:گدھا چوری کر نے پر ایک شخص کے خلاف گو ندل چو کی نے مقدمہ درج کر لیاگیا
گدھا چوری کر نے پر ایک شخص کے خلاف گو ندل چو کی نے مقدمہ درج کر لیاگیا، تفصیلات کے مطابق محمد یونس ولد بن یا مین سا کن ہری پور حال گو ندل اٹک نے تھانہ اٹک خورد میں بیان دیا ہے کہ ہمارا گدھا گم ہو گیا ہے ،تلاش اور بسیار کے با وجود نہیں مل ملا جب گو ندل چوکی پہنچے تو گدھا اور چور مو جود تھا ،پو لیس نے سفیرخان کے خلاف گدھا چوری کا مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک سٹی: 31جنوری 2018ء تک اپنے اسلحہ کو نان /سیمی آٹو میٹک اسلحہ میں تبدیل کروائیں ؛ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات
ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات نے محکمہ داخلہ حکومت پنجاب اور کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر ایسے اسلحہ لائسنس حامل افراد جن کے پاس ممنو عہ آٹو میٹک اسلحہ موجود ہے ‘ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31جنوری 2018ء تک اپنے اسلحہ کو نان /سیمی آٹو میٹک اسلحہ میں تبدیل کروائیں ۔اس کے لئے محمد ادریس ولد محمد عمر الٰہی دکان نمبر 4استقلال مارکیٹ قرطبہ موڑ تحصیل حضرو ضلع اٹک اسلحہ ریپیئرنگ لائسنس نمبر 20/86 بتاریخ 23-7-1986کو مجاز ڈیلر مقرر کیا گیا ہے جہاں سے اپنے اسلحہ کو نان سیمی آٹو میٹک میں تبدیل کروایاجاسکتا ہے ایسے اسلحہ لائسنس حامل شہری اپنے اسلحہ کو نان سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کروانے کے بعد ڈی پی او اٹک کی طرف سے مقررکردہ آفیسر سے چیکنگ /انسپکشن کے بعد ڈپٹی کمشنر اٹک کی اسلحہ برانچ سے رابطہ کریں۔

اٹک سٹی:شیخ آفتاب احمد اپنے بھتیجے اور شیخ اجمل محمود کے صاحبزادے شیخ عاصم کی منگنی کے سلسلے میں کراچی کادورہ کیا 
وفاقی وزیرپار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد اپنے بھتیجے اور رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل محمود کے صاحبزادے شیخ عاصم کی منگنی کے سلسلے میں کراچی کادورہ کیا جہاں انہوں نے انتہا ئی مصروف دن گزارہ ۔وفا قی وزیرسے سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقاتیں بھی کی ،سدریال گروپ کے سربراہ ملک شیر خان اور بعدازاں نا ئب صدر مسلم لیگ( ن) سندھ کریم شیخ نے وفاقی وزیر پالیمارنی امور شیخ آفتاب احمد کو پر تکلف ظہرانے میں مدعو کیا اس موقع پر نائب صدرمسلم لیگ( ن) سندھ راجہ عبد اللہ، صدرڈسٹرکٹ ایسٹ نثار شاہ،سیکرٹری سندھ فواد شاہ، سی او شاہین ایئرملک شیر خان ،رہنمامسلم لیگ (ن) شیخ اجمل محمود،شیخ سہیل امین، چیئرمین و تحصیل صدر فتح جنگ ملک ریاست سدریال، شیخ اظہر محمود،شیخ خالد محمود خالد ی،قاضی امام دین اور دیگر نے شرکت کی وفاقی وزیر نے کریم شیخ کے والد محترم کی عیادت بھی کی اور سندھ کے سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا راجہ عبد اللہ، نثار شاہ اور فواد شاہ نے ان کو مجموعی سیاسی صورت حال سے نہ صرف آگاہ کیا بلکہ صدر مسلم لیگ (ن) سندھ بابو سرفراز خان جتوئی کی سندھ میں نمایاں کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی جس کو وفاقی وزیر پالیمارنی امور نے سراہا۔

حضروسٹی:عمران خا ن نے حکمرانوں کی کر پشن کیخلاف جنگ کو انجام تک پہنچاکر ثابت کیاکہ انکی سیاست کر پشن سے پاک ہے ؛ یاسرحسنین 
ضلعی ڈپٹی سیکر ٹری انفا ر میشن پاکستان تحریک انصاف اٹک یا سر حسنین نے کہا کہ چیئر مین عمران خا ن نے حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچاکر یہ ثابت کر دیا کہ ان کی سیاست کا محور مضبوط اور کر پشن سے پاک پاکستان ہے ،پاکستا ن تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس کا واضح ثبوت ملک بھر اور خصوصاً اٹک سے قد آور شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر نا ہے۔ مقامی قا ئدین عام انتخابات کے انعقاد تک ایک دوسرے کے خلاف بیان بازیوں سے گریز کریں کیو نکہ ٹکٹ کا فیصلہ ضلعی صدر قاضی احمداکبر خان اور ڈویژنل صدرشما لی پنجاب عا مرمحمود کیا نی اور مر کزی قیادت نے مشاورت سے کر نا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل اٹک دورہ کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبو لیت سے خا ئف حکمرا ن جماعت کے امیدوار پی ٹی آئی کی مضبوط اورضلع اٹک کی با اثر سیاسی قیادت کے اتحاد کو پارہ پارہ کر نے کے در پے ہے ہم نے کسی صورت ان کے مذموم عزائم کو کا میاب نہیں ہو نے دینا ہے پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے کا رکن ضلع کی تمام قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلع اٹک میں قاضی احمد اکبر خان کی صدارت میں مضبوط ترین سیا سی قوت بن کر ابھر رہی ہے ہماری قیادت تنظیم کو مزید مضبوط قوت بنا نے کے لئے پی ٹی آئی کے کر پشن ، اقربا ء پر وری اور مضبوط پا کستان کے منشور کو گھر گھر پہنچا نے کے لئے ہر پلیٹ فا رم پر آواز بلند کریں گے ۔

گاؤں نرتوپہ:جامعہ جابر بن عبداللہ نرتوپہ کے صدر مدرس،مدرسہ اصحاب صفہؓ نرتوپہ کے مہتمم مولانا محمد اکرم کی والدہ کی رحلت ؛رپورٹ
جامعہ جابر بن عبداللہ نرتوپہ کے صدر مدرس،مدرسہ اصحاب صفہؓ نرتوپہ کے مہتمم مولانا محمد اکرم کی والدہ کی رحلت ،نماز جنازہ کے اجتماع میں علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان،مولانا قار ی چن محمد،مولانا عبدالخالق،مولانا محمد دلنواز،مولانا محمد شعیب ،مولانا محمد رفاقت،مولانا محمد انس ،قاری محمد الیاس اور کثیر تعداد میں علماء،طلباء،سیاسی و سماجی شخصیات اور مولانامحمد اکرم کے معتقدین موجود تھے۔انہوں نے مولانا محمد اکرم سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،نماز جنازہ مولانا امتیاز خان کی امامت میں ادا کیا گیا۔

ضلع اٹک:فتح جنگ پولیس کی کامیاب کاروائی ، بین الصوبائی کار کار لیفٹر گینگ کا سوراگ لگا کر 2 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں 
فتح جنگ پولیس کی کامیاب کاروائی ، بین الصوبائی کار کار لیفٹر گینگ کا سوراگ لگا کر 2 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں ، دو تھانوں کی مزید 2 وارداتوں کا ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس نے 2 گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے برآمد کر لیے ، ان خیالات کا اظہار آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ کی ہدایات پر اے ایس پی/ایس ڈی پی او فتح جنگ عنبرین علی ، ایس ایچ او فتح جنگ ثاقب عباسی اور ڈی پی او اٹک کے پی آر او حسنین علی نے فتح جنگ میں پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ آر پی او راولپنڈی نے اٹک میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اے ایس پی عنبرین علی کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر ملزمان نور ا خمین ولد گل ومین سکنہ سمانہ ہنگو حال گلی جاگیر اور ہمایوں ولد قابل شاہ ساکن ہنگو نے مزید کئی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ، ملزمان قبل ازیں ٹیکسلا اور اسلام آباد کی حدود سے گاڑیاں چھین چکے ہیں ، پہلی واردات میں ملزمان نے کوہاٹ سے کیری وین کو اسلام آباد ائیرپورٹ کیلئے بک کیا اور واپسی میں فتح جنگ کے علاقہ میں ڈرائیور کو باندھ کے گاڑی ، نقدی ، موبائل وغیرہ لے گئے ، دوسری واردات میں سوزوکی پک اَ پ کو صدکال کے علاقہ میں جنگل میں ڈرائیور سے گاڑی چھین لی ، ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ ڈرائیور کو مکمل اعتماد میں لے کر اپنی مرضی سے ویرانے میں لے جا کر اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی چھین لیتے ایک ملزم گاڑی بھگا کر لے جاتا اور دوسرا اسلحہ تان کر ڈرائیور کے پاس کھڑا رہتا کہ جب تک گاڑی ٹھکانے نہ لگ جائے وہ موجود رہتا ، ملزمان نے تھانہ بسال سے بھی 10 لاکھ روپے مالیتی کیری وین 2017 ماڈل اور تھانہ حضرو سے سوزوکی پک اَپ مالیتی 8 لاکھ اغوأ کرنے کا اعتراف کیا ہے ، پولیس نے کار لفٹر گینگ کو جدید طریقے اور سخت محنت سے گرفتار کر کے ان سے رقم اور واردات میں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:شریف برادران کی عوام دشمن پالیسیاں اور ملک کے خلاف سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں ؛ میجر(ر) طاہر صادق 
ممبر کور گروپ تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ شریف برادران کی عوام دشمن پالیسیاں اور ملک کے خلاف سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں ان کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے میاں برادران سمجھتے ہیں کہ قوم کے ووٹ لے کر ملک دشمنوں کو گلے لگائیں مجرموں کو آزاد چھوڑیں عدلیہ اور اداروں کے خلاف کھلم کھلا تنقید کریں ان کی یہ سوچ خطرناک اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے جس کو پوری قوم بخوبی جان چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے میجر طاہر صادق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شریف برادران کی ملک دشمن اور مفاد پرستی پر مبنی پالیسیوں کے سبب عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے جبکہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی روش نے ان حکمرانوں کو پوری قوم کے سامنے ننگا کر دیا ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان پر ہیں آنے والے الیکشن میں قوم عمران خان کا ساتھ دے کر کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے جان چھڑائے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ عوامی مفاد اور دوستوں کی مشاورت سے کیا ہے اس پر ہمیں کبھی مایوسی اور پچھتاو ا نہیں ہو گا کیونکہ ہمارے سامنے ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بھلائی ہوتی ہے جس کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں میجر طاہر نے کہا کہ حکومتی وسائل اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود پچھلے دس سال سے جس طرح ہم نے عوام کی خدمت کی عوام کے اندر موجود رہے یہ ضلع بھر کی عوام نہ صرف جانتی ہے بلکہ اُن کی محبت اور پیار ہماری اس خدمت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دورا ن مشکل اور کڑے وقت میں ہمارے مہربان ورکرز، ووٹرز اور سپورٹرز جو ہمارے ساتھ کھڑے رہے وہ ہمارے لیے قابل احترام اور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہم اپنے دوستوں اور تعلق داروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے اور نہ ہی کبھی انہیں مایوس کرتے ہیں ضلع بھر میں تحریک انصاف ایک منظم قوت کے طور پر ابھری ہے آنے والے جنرل الیکشن میں میرٹ کی بنیاد پر امیدوار سامنے لا کر ضلع بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کر یں گے ۔

اٹک خورد:پٹرو لنگ پو لیس کی مدعیت میں تیزرفتاری اور غفلت بر تنے پرہا ئی ایس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج 
پٹرو لنگ پو لیس کی مدعیت میں تیزرفتاری اور غفلت بر تنے پرہا ئی ایس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق پٹرو لنگ پو لیس کے ملازم بلال حسین ولد طا لب حسین ساکن تحصیل و ضلع اٹک نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کرائی کہ میں حاجی شاہ موڑ پر ڈیوٹی پر مو جود تھا ،اسی اثناء میں ہا ئی ایس نمبری LES-8045جس کو عزیزالرحمن ساکن ضلع صوابی چلا رہا تھا‘ انتہائی غفلت اور لا پر واہی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے دوسری گاڑیوں کو را نگ سڑک سے اوور ٹیک کر تے ہوئے آرہا تھا جس کو رو کنے کی کوشش تو گاڑی بھگا کر لے گیا ۔گو ندل کے قریب ہم نے اسے رو کا جو ڈرائیونگ لا ئسنس اور گاڑی کے کاغذات پیش نہ کر سکا پو لیس نے غفلت او ر لا پر اہی بر تنے پر 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔































No comments:

Post a Comment