Sunday, January 14, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong, S.A.R.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong, S.A.R.


اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں غریب مریض ذلیل و خوار ہونے لگے جبکہ بااثراورسفارشی مریضوں کے آپریشن ہو رہے ہیں؛رپورٹ

ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں غریب مریض ذلیل و خوار ہونے لگے،بااثر ،سفارشی مریضوں کے آپریشن ہو رہے ہیں، غریب مریضوں کو ہسپتال کی مرمت اور دھماکہ کے بہانے ٹرخایا جا رہا ہے،انتظامیہ نے خادم اعلی پنجاب کی عوام دوست پالیسی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے غریب مریضوں کے آپریشن کرنے بند کر دئے،تفصیلات کے مطابق ہسپتال کی تزین و آرائش کی وجہ سے مریضو ں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انتظامیہ کی غلط پالیسیوں سے ہسپتال کا کام ادھورا چھوڑ کر دوسری طرف کام شروع کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کے بیٹھنے کے لئے جگہ مختص نہیں ہے ہسپتال میں معمولی نوعیت کے آپریشن بند کر دئے ہیں جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو ناصرف پریشانی ہو رہی ہے بلکہ وہ نجی ہسپتالوں میں مہنگاعلاج کرانے پر مجبور ہیں جو کہ ایک المیہ ہے،چند روزبیشتر ہسپتال میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ وہوا اور گائنی وارڈ زمین بوس ہوگیا جس کی وجہ سے پا نچ قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں،دھماکہ کا بہانہ بنا کر ہسپتال میں غریب مریضو ں کے آپریشن بند کر دئیے گئے جس کی وجہ سے مریضوں کے ورثہ انتہائی پریشان ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ بلا تفریق ہر مریض کا آپریشن کریں۔



اٹک سٹی:ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضافہ ہو چکا ہے ؛ رپورٹ
ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضافہ ہو چکا ہے جس کے سبب غریب اور متوسط خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد کے لئے اپنے بچوں کا پیٹ پا لنا عذاب چکا ہے اور ا ن لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ،ضلعی سطح پر قائم کی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں صرف اجلاسوں تک محدود ہو چکی ہیں ‘دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کابرکس نکال دیا ہر روزمرغی ،فروش ،فروٹ اورسبزی فروش تا جروں کے من ما نے ریٹ آویزاں ہو جا تے ہیں، آئے روز سبزی فروٹ اور مر غی کی قیمتوں میں ہو ش ربا اضافہ کر دیا جا تا ہے جس کے سبب عام آدمی کے اب دو وقت کی روٹی نا ممکن بن چکی ہے ‘حکو مت کی جا نب سے مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے سلسلے میں کو ئی عملی اقدامات نہیں اٹھا ئے جا تے شہری حلقوں سے وزیراعلیٰ ، وزیر اعظم اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا نظا م واضح کیا جائے جس میں عام آدمی کو آٹا ، گھی ، چینی ،دا لیں اور دیگر اشیاء ضروریہ سستے داموں مل سکیں تا کہ مہنگا ئی کے سبب آئے روز خود کشوں کے عمل کو روکا جا سکے ور نہ عوام سڑکوں پر نکل آئی تو حکمرانوں کے لئے حکو مت کر نا خواب بن جا ئے گا ۔ 



ضلع اٹک:پی ٹی آئی کی تبدیلی کا نعرہ ہوا کی نظر ہو گیا،تبدیلی آنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے شروع ہو گئیں؛رپورٹ
پی ٹی آئی کی تبدیلی کا نعرہ ہوا کی نظر ہو گیا،تبدیلی آنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے شروع ہو گئیں،عام انتخابات سے قبل ہی ٹکٹوں پرسیاسی لڑائیاں اور گرما گرم بیان بازیاں عروج پر ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ،ایک سروے کے مطابق اٹک میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہونے کی وجہ سے NA62اور NA63پر قومی اسمبلی کے ٹکٹوں پر نمائندگی کے حصول کے لئے پارٹی کے اندر ہی گرما گرمی نظر آنے لگ گئی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوتی ہوئی نظر آنے لگی،ملک امین اسلم اور میجر طاہر صادق کا آپس میں ٹکٹ ملنے سے قبل ہی اختلافات نظر آنے لگے حالانکہ پارٹی رول کے مطابق ٹکٹوں کا فیصلہ پارٹی کا چیئرمین کرے گا لیکن اس وقت NA62 اورNA63میں الیکشن ٹکٹوں پر ملک امین اسلم روزا نہ کی بنیاد پر بیا ن با زی کر رہے ہیں این اے 63 سے ملک سہیل کمڑیال بھی تحریک انصاف کے امیدوار ہیں تاہم ان کی پو زیشن مسلم لیگ(ن) سے رابطوں کے سبب انتہائی کمزور نظر آرہی ہے قا ئد تحریک انصاف عمران خان کی جا نب سے بھی ابھی تک کسی سیاسی شخصیت کو کسی حلقہ کے لئے نا مزد نہیں کیا گیا تا ہم عام انتخابات سے قبل ہی امیدواران نے آپس میں شدید اختلافات پیدا کر دئے ہیں انکے یہ اختلافات پی ٹی آئی کو مزید کمزور کررہے ہیں2018 کے الیکشن سے قبل ہی پارٹی قائدین کے اختلافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کا آپس میں اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکے گا تحریک انصاف کے رہنماؤں کی سیاسی لحاظ سے پو زیشن کمزور تھی تاہم میجر گروپ جس نے حا لیہ بلدیاتی انتخابات میں چیئر پر سن ضلع کونسل ، چیئرمین بلدیہ حسن ابدال کی نشستوں پر کا میابی حاصل کر کے اٹک کی سیاست میں اپنا لو ہا منوا یا اور عمرا ن خان کو اٹک بلا کر ان کے اعزاز میں ایسا تاریخی اور شا ندار جلسہ عام کیا گیا جس کی نظیر اٹک کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی تا ہم اپنے حلقہ انتخاب سے عرصہ دراز سے دور رہنے والے اور سیاسی لحاظ سے اس حد تک کمزور کہ ان کا پورے حلقہ انتخاب میں کو ئی چیئر مین یو نین کونسل تک منتخب نہیں ہوسکا وہ ضلع بھر میں کا میابی حاصل کر نے والے میجر طاہر صاد ق اورا ن کے گرو پ کو للکا ر رہے ہیں ان کی یہ للکار تحریک انصاف کو کیا نا قابل تلا فی نقصان پہنچا ئیں گی اور مسلم لیگ (ن) ان کے ایسے نا عا قبت اندیش بیا نا ت سے کیا ثمرات اکھٹے کرے گی یہ آئندہ عا م انتخابات میں ظا ہر ہو جا ئے گا ۔



ضلع اٹک میں سیاسی سر گرمیوں میں عا م انتخابات کے قریب ہو نے کے سبب تیزی آگئی ؛رپورٹ
ضلع اٹک میں سیاسی سر گرمیوں میں عا م انتخابات کے قریب ہو نے کے سبب تیزی آگئی ہے ‘مختلف سیاسی جماعتوں کی جا نب سے عام انتخابات کے لئے تیاریوں کو عمل شروع کر دی گیا ہے تاہم سب سے زیادہ برق رفتاری سے سیاسی سر گرمیاں تحریک انصاف میجر گرو پ کی نظر آرہی ہیں اورانہوں نے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی مخالفت رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے مخا لفین کو ور طہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اٹک کی چھ تحصیلوں میں مر کزی رہنما تحریک انصاف سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی دن رات کی جا نے والی کاوشوں کے ثمرات ظا ہر ہو نا شروع ہو گئے ہیں انہو ں نے اپنے تر ب کے پتے ظا ہر کر دیئے ہیں ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی میں انہوں نے تحصیل پنڈ ی گھیب میں تحریک انصاف کے ایک دوسرے کے مد مقابل امیدواروں کو ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹا کیا اس سلسلے میں ان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہواس جس میں سابق رکن قومی اسمبلی ملک امیر محمد خان آف پنڈی گھیب ،سابق وزیر امداد با ہمی پنجاب کر نل ملک محمد انور خان ، ان کے بھائی سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان ، تحریک انصاف کے امیدوار پنجاب اسمبلی ملک اما نت خان راول ، وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف ، چیئر مین یونین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین آف چھجی مار ، سردار شیر جنگ خان ، سابق صدر تحصیل بار کونسل پنڈی گھیب محمد اسلم شیخ سمیت تحصیل پنڈی گھیب کی اہم سیاسی شخصیات نے شر کت کر کے آئندہ عام انتخابات میں متفقہ طور پر سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی قیادت پر مکمل اعتما د کا ااظہار کیا اورکہا کہ تحریک انصاف کی اٹک میں کا میابی میجر طا ہر صادق کی قیادت ہی میں ممکن ہو گی کیو نکہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما رات کی تاریکی میں تحریک انصاف کے خلاف ہمہ وقت سازشوں میں مصروف ہیں اور ان کا مسلم لیگ (ن) سے مسلم لیگ (ق) ، مسلم لیگ (ق) سے تحریک انصاف اور اب تحریک انصاف میں رہ کر حا لیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کا میاب بنا نے کے عمل نے ان کی سیاسی ساکھ کو مٹی میں ملا دیا ہے اور ان کی سیاسی حوا لے سے علاقہ بھر میں کوئی قدر و منزلت نہیں رہی جبکہ سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق جو دوستوں کے دوست اور احسا ن کر نے والے کو کھبی نہیں بھو لتے انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کی حما یت کا جواب تحریک انصاف میں شامل ہو کر ایسا جلسہ عام منعقد کر کے دیا جس کی نظیر اٹک کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی اور تحریک انصاف میں شامل میرصادق اور میر جعفرکا کر دار ادا کر نے والے عام انتخابات سے قبل اپنی سا بقہ جماعت میں جانے کے لئے چور دروازے تلا ش کر رہے ہیں تاہم انہیں وہاں بھی ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ 



اٹک سٹی:1997ء میں تعمیر ہو نے والے ریلوے اسٹیشن اٹک پارک کی حالیہ ناگفتہ بے حالتِ زار کی راوداد؛ رپورٹ
1997ء میں تعمیر ہو نے والے ریلوے اسٹیشن اٹک سے متصل نواز شریف پارک جسے دور آمریت میں ریلو ے پارک اور اب کیپٹن اسفند یار شہید کا نام دیا گیا ہے ‘پار ک کے تین ناموں کی تبدیلی اور 1997ء میں وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد کی جا نب سے اس کے سنگ بنیاد اور تعمیر کے بعدنواز شریف کے نام سے منسوب کیا گیا 12 اکتوبر 1999میں اقتدار پر شب خون دور آمریت میں اس کانام تبدیل کر کے ریلوے پارک رکھا گیا ،اس کا افتتاح 2002کی اسمبلی سے منتخب ہو نے والے مسلم لیگ (ق) کے وزیر مملکت برا ئے ما حولیات ملک امین اسلم نے رکھا 2008میں نگران حکو مت میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری کے بھائی سید واجد بخاری نگران وفا قی وزیر برا ئے ماحولیات بنے تو انہو ں نے بھی اس کا افتتاح رکھا جسے ملک امین اسلم نے جلسہ عام میں شدید تنقید کا نشا نہ بناتے ہوئے کہا کہ جعلی وزیر نے جعلی افتتاح کیا ہے اس کے بعد پی پی پی کے دور حکو مت میں ملک امین اسلم نے اپنے دوست یو سف رضا گیلانی کی کا بینہ کے وفا قی وزیر ما حو لیات سے کرا نے کی کوشش کی تو رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے اس کی بھر پور مز ا حمت کی اور وہ افتتاحی تقریب کھٹائی میں پڑھ گئی بعد ازاں شیخ آفتاب احمد نے اس کا افتتا ح کیا چند ماہ قبل سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس پار ک کا نام ریلوے پارک سے تبدیل کر کے سانحہ بڈھ بیر کے ہیرو کیپٹن اسفند یار بخاری شہیدکے نام سے منسوب کیا اور اس کا نام کیپٹن اسفند یار بخاری شہید رکھا گیا تین بار ناموں کی تبدیلی اور چھ بار ایک ہی پارک کے افتتاح کے باوجود اب جبکہ اس میں پاک فضائیہ کا قیمتی طیارے بھی مو جود ہے‘ پارک کی حا لت اور اس کی صفائی کی صورت حال انتہائی نا گفتہ بے ہے اور اس میں ریلوے انتظامیہ کی لا لچ اور ہر چیز سے پیسے کما نے کے عمل نے شہر کے وسط میں اس قیمتی پارک سے شہریوں کو اس سے بھر پور استفادہ حاصل کر نے سے دور رکھا ہوا ہے ، ٹکٹ کے بغیر پا رک میں داخلہ ممکن نہیں جو عوام کی صحت سے کھیلنے کی گھنا ؤنی ساز ش نظر آتی ہے ۔شہری حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ پارک ریلوے انتظامیہ سے لیکر بلدیہ اٹک کے حوالے کر کے اس پر عا ئد ٹکٹ جیسا ظالما نہ فیصلہ واپس لے کر اسے عام شہریوں کے لئے کھو ل دیا جا ئے جیسا کہ دنیابھر میں پارک عام شہریوں کے لئے بغیر ٹکٹ کے کھلے ہو تے ہیں تا ہم اس میں مو جود کھا نے پینے کی اشیاء اور قیمتی جھو لے لگا نے پر مناسب فیس رکھ دی جا ئے تاکہ شہر کے وسط میں واقع اس پارک سے شہری بھر پورفائدہ اٹھا سکیں اور لوگوں کو پارک میں آنے کا عادی بنا یا جا ئے تاکہ ہسپتال ویران ہو سکیں ۔ 



اٹک سٹی:ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کے باوجود عوام کو واٹر سپلائی کے ذریعے پانی کی سہولت میسر نہ آسکی؛رپورٹ 
ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کے باوجود عوام کو واٹر سپلائی کے ذریعے پانی کی سہولت میسر نہ آسکی ‘مذکورہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے ہاتھوں افتتاحی تقریب منعقد ہونے کے باوجود عوام کو پانی نہ مل سکا محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اٹک نے پائپوں کو کٹوا کر کباڑ خانہ میں فروخت کرنے کی کوشش کی جنہیں موقع پر پکڑ لیا گیا پائپ جگہ جگہ سے کٹ جانے کے باعث واٹر سپلائی منصوبہ تباہ و برباد ہو گیا ان خیالا ت کا اظہار نمبردار گھوڑا مار شیرین خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، شہباز شریف کے نام تحریری درخواست میں کیا ہے شیرین خان نے درخواست میں ہے کہ موضع سوجھنڈا باٹا کے مکینوں کو واٹر سپلائی کے ذریعے پانی کی فراہمی کے لیے اُس وقت کے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد سے بذریعہ ڈی سی او اٹک اور ایڈمنسٹریٹر تحصیل اٹک ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے منظور کرائے تاکہ گاؤں سوجھنڈا میں پانی کا مسئلہ حل ہو سکے منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد شیخ آفتاب احمد نے اس کا افتتا ح کیا اس منصوبہ کے لیے مختلف سیاسی اور انتظامی افسران کی منت سماجت کے بعد فنڈز منظور ہو ئے تھے اور سوا کروڑ روپے خزانے پر بوجھ ڈالا گیاَ مگر اُس کے باوجود محکمہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث عوام کو یہ سہولت میسر نہ آسکی درخواست میں مزید لکھا ہے کہ محکمہ کو بار بار اس جانب توجہ دلائی گئی کہ عوام کے ٹیکسوں سے دیے گئے اس خطیر رقم کے فنڈ کو ضائع ہونے سے بچائیں اور واٹر سپلائی سکیم بحال کریں مگر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اٹک نے اس جانب کوئی توجہ نہ دی اگر محکمہ کے خلاف اس غفلت اور لاپرواہی پر کاروائی نہ کی گئی تو منصوبہ کے پائپ بھی بجلی ٹرانسفارمر کی طرح غائب کر دیے جائیں گے درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے ۔


            


حضرو شہر کے معروف سماجی ورکر سائیں نور احمد انتقال کر گئے 
حضرو شہر کے معروف سماجی ورکر سائیں نور احمد انتقال کر گئے ،(مرحوم ) ایک اچھے ملنسار ،مخلص ،با اخلاق اور سچے انسان تھے ،حضر و شہر سے فحاشی ،بے حیائی ،منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف ان کی جد وجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی ،وہ ایک نڈر ،بہادر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کر نیوالے انسان تھے ،سائیں نور احمدکا تعلق آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف کے سجاد نشیں صاحبزادہ حافظ پیر محمد عبد الحق مدظلہ العالی سے بہت پرانا تھا اور اسی وجہ سے بابا جی دریوی ؒ کے مزار پر ماربل کا تمام کام انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کیا ،بابا جی حافظ پیر محمد عبد الحق اور دریائے رحمت شریف سے وابستہ عقیدت مند سائیں نور احمد کو جگنی کے نام سے پکارتے،سائیں نور احمد موت سے تین ماہ قبل کینسر جیسے موزی مرض مبتلا ہو گئے تھے ،ڈاکٹروں نے جب ان کے خون کے ٹیسٹ کیے تو انہوں نے بتایا کہ آپکا کینسر تو آخری سٹیج پر ہے لیکن سائیں نور احمد کو اپنی موت سے زیادہ اپنے معاشرے کے لوگو ں کی فکر تھی ، بالآخر سائیں نور احمد خالقی حقیقی سے جاملے ان کی نماز جنازہ تکیہ میاں الف بابا ریتلہ منڈی میں ادا کی گئی جسمیں حضرو شہر سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات ،علماء اکرام ،صحافتی وتاجر برادری اور اہلیان حضرو سے کثیر تعداد میں شرکت کی ،سائیں نور احمد کو ان کی وصیت کے مطابق خگوانی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،سائیں نور احمد کی وفات پر علاقہ بھر کی اہم شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔



ویسہ گاؤ ں میں شا دی پر جا نے والے اہل خانہ کے گھر چور صفا یا کر گئے
ویسہ گاؤ ں میں شا دی پر جا نے والے اہل خانہ کے گھر چور صفا یا کر گئے ،گھر میں مو جود رقم پا نچ لا کھ ساٹھ ہزار نقد اور طلا ئی زیورات تقریباً پا نچ تو لے چور لوٹ کر فرار تھانہ رنگو پو لیس نے 457,380ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پو لیس کو محمد مسکین ولد محمد عمر ساکن محلہ مغربی ویسہ حضرو نے تحریری درخواست دی کہ میں اپنے گھر والوں کے ہمراہ گھر کو تا لہ لگا کر شادی کے فنگشن میں چا ئنہ شادی ہال اٹک میں گیا ہو اتھا‘ شا م کو وا پس آئے تو گھر کا مین تا لا کھو ل کر جب اندر داخل ہو ئے تو شک پڑ نے پر پڑتال کی تو چور الماری سے پا نچ لا کھ ، ساٹھ ہزار رو پے اور میری بیوی کے طلا ئی ویورات غا ئب تھے پو لیس نے درخواست پر کا روائی کر تے ہوئے پو لیس نے زیر دفعہ 457,380ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔



اٹک شہرکے تجارتی و سر کاری مر کز میں دن دیہاڑے شہرکے معروف اورکاروباری شخصیت کی گاڑی چوری ہوگئی
اٹک شہرکے گنجان آبا دی تجارتی و سر کاری مر کز میں دن دیہاڑے ڈی سی آفس اور ضلع کونسل کے سا منے سے اٹک کے معروف کاروباری شخصیت کی گاڑی چوری ‘گاڑی میں ایک عدد موبائل فون ، ایک عدد عینک ، نقد رقم 45ہزار رو پے اورکاروباری کی قیمتی دستا ویزات بھی چور لے اڑے تھانہ سٹی پو لیس نے 381-Aکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق آفتاب احمد اعوان ولدپروفیسر مختیار احمد اعوان (مرحوم ) ساکن نزد آمنہ مسجد مدنی کا لونی اٹک شہر نے تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دی کہ میں اٹک ایونٹ کے نام سے کیٹرنگ کا کاروبار کر تا ہوں میں نے ضلع کونسل دفتر اٹک کے سا منے وی ایکس آر نمبر HB-312ماڈل 2004سفید رنگ کی پارک کی او ر کچہری میں اپنے کام سے چلا گیا ایک گھنٹے بعد وا پس آیا تو کار مو جود نہ تھی کار کے اندر میرا ایک عدد مو بائل جس میں 0334-9888703 کی سم ، ایک عدد رے بین عینک اور میرے کاروبار کا پیڈ اور گاڑی میں مو جود 45ہزار رو پے نقد رقم بھی مو جود تھی گاڑی کے شیشے پر اے پی ایس کا سٹیکر بھی لگا ہوا تھا نا معلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں پو لیس نے نا معلو م چوروں کے خلاف 381-Aکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 



ضلع اٹک:خوشحال خٹک ایکسپریس کا نمل اسٹیشن پر سٹاپ بحال کرایا جائے، اہلیان علاقہ کا پرزور مطالبہ
خوشحال خٹک ایکسپریس کا نمل اسٹیشن پر سٹاپ بحال کرایا جائے ،خوشحال خٹک کے کراچی سے آتے ہوئے اور اٹک سے کراچی جاتے ہوئے نمل اسٹیشن پر سٹاپ سے اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا ،سابق ہیڈ کلرک ڈی سی آفس عبدالخالق نے ایک وفد کے ہمراہ میڈیا کو بتایا ہے کہ نمل ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خٹک ایکسپریس کا سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ آسانی سے اٹک ، جنڈ ، میانوالی نہیں پہنچ پاتے عبدالخالق نے عوام علاقہ کی ترجمانی کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خٹک ایکسپریس کا سٹاپ بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔



اٹک سٹی:جعلی اور غیر رجسٹرڈ صحافیوں اور صحافتی اداروں کیخلاف کاروائی سے قبل تمام اخبارات اورٹی وی چینلزکو ہدایت کردی گئی؛رپورٹ
جعلی اور غیر رجسٹرڈ صحافیوں اور صحافتی اداروں کے خلاف کاروائی سے قبل تمام رجسٹرڈ اخبارات ،ٹی وی چینلز، نیوز ایجنسیوں ،آن لائن میڈیا گروپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام رپورٹرز کو محکمہ اطلاعات میں آن لائن رجسٹریشن کرائیں واضح رہے کہ جعلساز عناصر نے بہت بڑے پیمانے پر غیر قانونی روزنامہ، ہفت روزہ، ماہنامہ اخبارات، ٹی وی ، ویپ چینلز، آن لائن سائیڈز ،ٹیوٹرز نیوز کے علاوہ غیر ملکی اخبارات اور چینلز کے جعلی کارڈ اور لوگو بنا کر نیوز ایڈیٹر اسٹاف بیورو ضلع تحصیل سٹی رپورٹرز کے کارڈ 5 ہزار سے 50ہزار تک لیکر جعلی صحافتی کارڈ اور لوگو نہ صرف ملک بھر میں فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جعلی کارڈ اور لوگو رکھنے والے جعلی صحافی مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں ۔اخبارات اور ٹی وی چینلز صحافتی تنظیموں پی ایف یو جے کونسل آف پاکستان پریس کلبز کی جانب سے بھی بار بار ایسے جعلی عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے مختلف خفیہ ایجنسیوں اور تحقیقاتی اداروں نے بھی ایسے جعلسازوں کے خلاف شواہد اور ریکارڈ جمع کرناشروع کردیاہے اوراس سلسلہ میں متعلقہ حکومتی اداروں اور محکموں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے کاروائی کے لئے اجازت طلب کی ہے اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے جعلی اور بوکس صحافی تنظیموں کے خلاف بھی کاروائی کے لئے تفصیلات مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔



اٹک سٹی: امریکہ پوری کوشش کر رہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کر سکے لیکن الحمداللہ قوم نے منہ توڑ جواب دیا ہے؛نقاش علی 
امریکہ پوری کوشش کر رہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر سکے لیکن الحمداللہ پاکستانی قوم نے اپنی فوج کے ساتھ رہ کر منہ توڑ جواب دیا ہے، ہماری پی پی سی آئی ایچ آر صائبر ٹیم نے کوشش کرکے فیس بک آنر کی تصویر حاصل کی جو بی بی سی لندن نے وہاں پر وائر کی تھی جس میں وہ سی آئی اے کے ساتھ میٹنگ کرتا ہوا اور ساتھ ما ئیکرو سافٹ ورلڈ کے نمائندے موجود ہے اس میں صاف ظاہر سی بات ہے کہ صرف وہ ہی آئی ڈیز بند ہونگی جو پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کے ساتھ محبت میں چل رہی ہونگی ان خیالات کااظہار ڈی مجاہدین آف اسلام نقاش علی خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ تمام احباب اپنا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ بھی کرتے جائے کوئی پتہ نہیں کہ وہ کس وقت ہماری آئی ڈیز بند کر دیں جبکہ ہماری ویب سائٹ کو بھی امریکا سے بلاک کیا گیا تھا کچھ عرصہ پہلے، اس ہی طرح اب فیس بک بھی بند ہوسکتی ہے، یہ ففتھ جنریشن وار ہے جو پاک فوج نے جیت لی ہے، ہر اس سازش کو ناکام کر چکی ہے آئی ایس آئی جو پاکستان کے خلاف تھی اب دشمن ناکامی چھپا رہا ہے اس لیے پاکستان میں وہ آئی ڈیز آف ہورہی ہیں جو پاک فوج کے ساتھ تھی، میں سب کو مبارک دیتا ہو کہ پاک فوج نے دنیا میں پاکستان کی عزت اور زیادہ کروا دی ہیں خود کو سوپر پاور بولنے والا آج تنگ ہوگیا ہے پاک فوج سے صاف سی بات ہے کہ پاکستان واحد ملک رہا جو بچ گیا کیونکہ اللہ پاک نے ہمیں سبز حلالی گمنام دیئے ہیں جن کو آئی ایس آئی بولتے ہیں ریلیاں نکالیے گے پاک فوج کو مبارک باد دیئے گے انشائاللہ کامیابی مبارک ہوں سب پاکستانیوں کو ۔



اٹک سٹی:پاکستان تحریک انصا ف ضلع اٹک میں میجر طا ہر صادق کی قیادت میں کلین سویپ کرے گی؛ ایمان طاہر
چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف ضلع اٹک میں میجر طا ہر صادق کی قیادت میں کلین سویپ کرے گی، عوا م میں غیر مقبو ل دلو ں پر راج کر نے والے قا ئد میجر گروپ میجر طاہر صادق پر تنقید زیب نہیں دیتی میجر طاہر صادق ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں بشمول حلقہ این اے 62,63 کی مقبول ترین شخصیت ہیں میرے بیان کی تر دید ملک امین اسلم نہیں کر سکتے میجر طاہر صا دق کے دونوں حلقوں میں الیکشن لڑنے والے بیان پر اب بھی قائم ہوں پنجاب حکو مت اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کی صورت نہیں چا ہتی تھی عدلیہ کی مداخلت سے بلدیاتی نظام قا ئم ہوا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے آرٹیکل 41کے تحت تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں یا پھر ڈپٹی کمشنر کو تفویض کر رکھے ہیں ، چیئر مین پا کستان تحریک انصاف عمران خان جب کرپٹ حکمرانوں کے خلا ف سپریم کورٹ میں پا نا مہ کا کیس لڑ رہے تھے دوسری طرف ملک سہیل کمڑیال حکمران جماعت کے وزراء کے ساتھ دعوتیں اڑا رہے تھے ان کا پی ٹی آئی سے کو ئی تعلق نہیں ہے سا نحہ قصور جیسے اندوناک واقعات کا تدارک اسلامک ویلفیئر سٹیٹ میں مضمر ہے محدود وسائل کے با وجود بھی ضلع کی دور دراز تحصیلوں کے زیر اہتمام یو نین کونسل کو بلا تفریق و امتیاز سہو لیات پہنچا رہے ہیں پی ٹی آئی ضلع اٹک میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اگر کسی کو کو ئی ڈر و خوف ہے تو وہ اس کا ذاتی خوف ہے پی ٹی آئی کا نہیں ٹکٹ کا فیصلہ کور کمیٹی میرٹ کی بنیاد پر کرے گی چا ہے تو دو حلقوں سے کرے یا پورے ضلع سے پی ٹی آئی کے 99.9 فیصد ور کر ز اور علاقہ عوام اپنا مستقبل صرف میجر طاہر صادق کے ہاتھوں میں محفوظ سمجھتے ہیں میجر طاہر صادق کی سیاسی کسی کی محتاج نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع اٹک کے صحافیوں کو چیئر پرسن ہا ؤس میں دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب کے موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر با نی چیئر مین الیکٹرونک میڈیا ایسو سی ایشن لا لہ محمد صدیق، لیاقت عمر ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان ، جنرل سیکرٹری تفسیر احمد خان ، سینئر صحافی حافظ نصرت علی خان ، حر عباس ، چیئرمین فوٹو گرافر ایسو سی ایشن حاجی سلیم خان ، آفتاب احمد قریشی کے علاوہ الیکٹرونک اینڈ پر نٹ میڈیا کے صحافیوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ایمان طاہر نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ملک امین اسلم کا حسن ابدال میں استقبا ل کر نے والے میجر طاہر صادق کے جا نثار ان تھے اور ہماری ہدا یت پر انہوں نے ا ن پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں مگر بدلے میں انہو ں نے ہمارے قائد میجر طاہر صا دق کی ذات پر انگلی اٹھا کر سیاسی نا پختگی کا ثبوت دیا ہم ان پر واضح کر دینا چا ہتے ہیں کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جا نتے ہیں میجر طا ہر صا دق نے اپنے دور اقتدار میں اپنی صحت کی پر وا نہ کر تے ہوئے ضلع بھر میں پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ تر قیاتی کام کر ا ئے ہیں جن کی سابقہ پچاس سالوں میں مثال نہیں ملتی سترہ ہزار لوگوں کو روز گار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی درس گاہوں کا قیام ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے میجر طاہر صادق ضلع اٹک کی ہر تحصیل ،ہر شہر ، ہر یو نین کونسل اورہر گلی کو چے میں بسنے والے عوام کے دلوں پر راج کر تے ہیں امین اسلم کو حلقہ سے با ہر کو ئی جا نتا تک نہیں حسن ابدال قا ئد میجر طاہر صادق کا گھر ہے اگر وہ اپنے والد گرامی کے بیس سال قبل الیکشن لڑنے سے بات کر تے ہیں تو ہمارے خاندان بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام کی بے لو ث خد مت کر رہا ہے ، تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا،ہمیں پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ قبول ہوگا،تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدواران پنجاب اسمبلی ، تحریک انصاف کے چیئر مین یو نین کونسل ، تحریک انصاف کے کونسلران ، ضلعی ، تحصیل اور دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے وا لے عہدیداران اور کارکنان کی اکثریت سابق ضلع نا ظم میجر طاہرصادق کی قیادت میں متحد اورمتفق ہیں ،اٹک کے عوام نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیاہے میجر طاہر صادق 12سال سے حزب اختلاف میں ہونے کے باوجود بھی عوام سے رابطہ میں رہتے ہیں،بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا یہ ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے،نوجوانوں کی نظریں میجرطاہر صادق پر لگی ہوئی ہیں،پسماندہ تحصیلوں کو ترجیح دے رہے ہیں سڑکیں میٹرو گلیاں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں،صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کر نے سے قومیں بنتی ہیں ہسپتالوں کا برا حال ہے ،غریب لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اورادویات ہسپتالوں سے ناپید ہو چکی ہیں،میجرطاہر صادق نے حلقہ پی پی 18کے دوامیدواروں کو اکٹھا بٹھا کر اختلافات ختم کرا دئے جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ کارکن اورامیدوار میجر طاہر صادق کی قیادت میں متحدہیں،ضلع اٹک کے نواجواں کی خواہش ہے کہ میجرطاہر صادق دو حلقوں سے الیکشن لڑیں اور کامیاب ہونگے،میجرطاہر صادق ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی ضلع بھر کے تمام علاقوں میں یکسا ں عزت اور احترام مو جود ہے جبکہ اٹک میں دوسرا کو ئی لیڈر نہیں جو اپنے حلقہ سے با ہر چہرہ شنا سا ئی بھی رکھتا ہو ،حلقہ کم ہونے سے مسلم لیگ( ن) کے لئے مسئلہ بنے گا پی ٹی آئی کے لئے کوئی مسئلہ نہیں اگر فیصلے میرٹ پر ہونگے تو پی ٹی آئی پنجاب میں سیٹیں نکالے گی،پنجاب حکومت نے ہمیں جو گرانٹ دی ہے وہ میجر طاہر صادق کی وجہ سے دی ہے،پنجاب حکومت کو معلوم ہے کہ وہ اپنا حق لینا جانتے ہیں 156اسکیمیں مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوٹل دس کروڑ روپے کی اسکیمیں تھیں محدود وسائل میں ہم نے اتنی اسکیمیں مکمل کرائیں جو کہ ایک مثال ہے ایک سیاسی خاندان میں اہل لوگ ہوں تو ان کے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہیئے ان کا حق بنتا ہے جو شخص اپنے حلقہ کے عوام سے رابطہ نہ رکھے ان کو عوام کیسے ووٹ دینگے،عوام کی آوازلیڈروں تک پہنچانا ہمارا حق ہے،ہم نے یہ آواز لیڈروں تک پہنچائی ہے ۔



اٹک سٹی:مرضیہ سلیم نے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اٹک شہر میں واقع مختلف سپر سٹورز پر چھاپہ مارا 
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اٹک شہر میں واقع نسیم مارٹ، بیسٹ چوائیس سپرسٹور اور بلیو لائن سپر سٹور پر چھاپہ مارا اور عوام الناس سے سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے پر اسی ہزاروپے جرمانہ کیا،انہوں نے اس موقع پر دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو سہولت دی جاسکے ۔



ہانگ کانگ:قصور شہرمیں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل نے انسانیت کو بھی شرما دیا ہے ؛ منصف خان نمبرون 
قصور شہرمیں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل نے انسانیت کو بھی شرما دیا ہے ‘سفاک درندہ صفت قاتل کو پکڑ کر سر عام پھانسی دی جائے۔ ایسے واقعات سے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ میں مقیم معروف کاروباری وسماجی شخصیت محمد منصف خان آف گاؤں ابابکر نے اپنے آفس میں ایک ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک درندہ صفت قاتل معاشرے کا ناسور ہیں جن سے انسانیت بھی شرماتی ہے ،سفاک قاتل نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کر کے انسانیت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے کیا ‘انسانیت اس قدر گہرائی میں گر سکتی ہے اور انسان اس قدر ذلت و پستی میں جا کر سفاکیت کر سکتا ہے۔ انہوں نے بچی کے والدین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے سفاک قاتل کو گرفتا ر کر کے سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔



اٹک سٹی:جماعت اسلامی الیکشن 2018میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لے گی؛رپورٹ
جماعت اسلامی الیکشن 2018میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لے گی ،اس سلسلہ میں جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کا اجلاس صدر ضلعی کمیٹی اقبال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا قائم مقام امیر ضلع سردار امجد علی خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع اٹک کے زونل امرائاورسیاسی کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ضلع بھر میں سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا اور الیکشن 2018میں حصہ لینے کے لیے حکمت عملی پر غور اور اس کا جائزہ لیا ‘نیز الیکشن فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔



حضروسٹی: صوبائی وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ حضرو کے نوجوانوں کے سپہ سالار ہیں؛ طلحہ علی زئی 
پاکستان مسلم لیگ (ن ) حضرو کے نوجوان رہنماء اورتحصیل حضرو کے معروف کمنٹیٹر طلحہ علی زئی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ حضرو کے نوجوانوں کے سپہ سالار ہیں ،جہانگیر خانزادہ نے اپنے والد شہید شجاع خانزادہ کے مشن پر قائم رہتے ہوئے حضرو کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک بہادر ،نڈر ،دلیر اور عوامی خدمت کے حقیقی جذبے سے سرشارلیڈر شجاع خانزادہ کے حقیقی وارث ہیں ،انشاء اللہ جس طرح انہوں نے تعلیم ،صحت اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے میدان میں اپنا بھرپور کردار اداکیا اس طرح ان کی سپورٹس کے میدان میں بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،حال ہی میں انہوں نے جناح کرکٹ سٹیڈیم میں عالمی معیار کی فلڈ لائیٹس کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈز حکومت پنجاب سے منظور کرواکرحضرو کی عوام کے دل جیت لیے ہیں اوراس بڑھ کر بھی خوشی کی بات حضرو والوں کیلئے یہ ہوگی کہ جناح کرکٹ سٹیڈیم کو کر کٹ اکیڈمی کا درجہ دلوانے کیلئے بھی وہ عملی اقدامات کر رہے ہیں ،ہم جہانگیر خانزادہ کو یقین دلاتے ہیں کہ انشاء اللہ جس طرح وہ حضرو کے عوام کی حقیقی خدمت کر رہے ہیں اس سے بڑھ کر حضرو کے عوام بالخصوص حضرو شہر کی عوام انہیں الیکشن 2018میں مثالی جیت سے ہمکنار کرینگے ۔



حضروسٹی: سرکاری ملازمتوں کی لوٹ سیل لگا کر انکے حواری لا کھوں رو پے بٹورے رہے ہیں؛ میجرطاہر صادق اور چنگیز خان کا دبنگ خطاب
ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور امیدوار پنجاب اسمبلی تحریک انصاف حلقہ پی پی 16 چنگیز خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اورپی پی پی نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے بلکہ عوام کی خون پسینے کی کما ئی سے حاصل کر دہ قومی خزانے کی لوٹ مار کر کے بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں ،مسلم لیگ (ن) کے ممبران اسمبلی جو وزارتوں کے مزے لوٹ رہے ہیں ‘اپنے حلقہ انتخاب کے بنیاد ی مسائل بھی حل کرا نے کی زحمت گوارہ نہیں کی‘ سرکاری ملازمتوں کی لوٹ سیل لگا کر ان کے حواری لا کھوں رو پے بٹورے رہے ہیں، مجبور اور بے کس ، بے روزگار افراد معاشرے کے ان نا سوروں کو اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی عارف خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،طارق خان ،اسد خان کے ڈیرے پر منعقدہ جلسہ اور حضرو کی تاجر برادی ،اقبال میر سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین یو سی خگوانی ذاکر خان ،فردوس خان،سائیں دلنواز خان ،نسیم خان نمبردار ،مولانا محمود الحسن توحیدی ،آصف خان ،حافظ عبدالحیی،بابا وحید ،محمد داوٗد،صداقت خان ،مکرم خان و دیگر موجود تھے میجر طاہر صادق اور چنگیز خان نے کہا کہ قصور میں کمسن زینب کے اغواء اور بعد ازاں زیادتی کے بعد بہما نہ قتل پر نام نہاد خا دم اعلیٰ شہبازشریف المعروف شوباز شریف نے رات کی تاریکی میں زینب کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور ضلع قصور کے تمام پا نچوں ایم این اے عوام کے غیض و غضب سے خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے بھی نہیں نکل پارہے اور دور دراز علاقوں میں جا کر چھپ گئے ہیں سا نحہ قصور پنجاب حکومت کی نا اہلی ، ناکامی ، گڈ گورنس کے نام پر بد ترین انتظامی نا کا می کا منہ بولتا ثبوت ہے پی پی پی کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کو ختم نبوت کا معاملہ لے ڈو با ہے ، قوم آئندہ عام انتخابات میں گزشتہ پچاس سال سے بر سر اقتدار پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کی بجا ئے قا ئد تحریک انصاف عمران خان کوصرف ایک موقع دیں کیو نکہ مو جود ہ پاکستان کی منجدھار میں پھنسی کشتی کو ان بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صرف عمران خا ن میں ہی مو جود ہے تحریک انصاف میں شمو لیت کے بعد ضلع بھر کے عوام جو ق در جوق ہمارے قافلوں میں شریک ہو رہے ہیں اپنے دور اقتدار میں حلقہ عوام کے مسائل حل کئے اور ہزاروں کی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی ضلع بھر کے عوام صرف ان کے مختصر دور اقتدار کو یاد کر رہے ہیں جبکہ ہمیں اقتدار سے الگ ہو ئے بارہ سال ہو چکے ہیں انہو ں نے تحریک انصاف میں شامل ہوتے وقت عمران خان کو بھی ضلع اٹک کے نوجوانوں کی بے روزگاری کے حوالے سے آگا ہ کیا تھا ہمارا منشور بے روزگاری کا خاتمہ ،عوام کوان کی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی اور ہر آدمی کو ا س کا حق اور بنیاد ضروریات کی مساوی فراہمی شا مل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ عا م انتخابات میں ہم نے الیکشن کھیلا جبکہ 2018کے عا م انتخابات میں ہم الیکشن لڑیں گے اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔



اٹک سٹی:دی سمارٹ سکول اٹک کیمپس میں سائنسی نمائش و مختلف مضامین کی نمائش کا اہتمام
دی سمارٹ سکول اٹک کیمپس میں سائنسی نمائش و مختلف مضامین کی نمائش کا اہتمام، ڈائریکٹروقاص سعید نے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو سراہا ‘طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے دی سمارٹ سکول اٹک کیمپس میں سائنسی نمائش و مختلف مضامین کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں طلبہ وطالبات نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے طریقے فلٹریشن آف واٹر، روڈ سفٹی، کمپوٹر کے نمونے نمائش میں رکھے گے تھے، اس حوالے سے سکول ہذا کی اساتذہ اور پرنسپل مس فرزانہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہوتی ہیں اس حوالے سے دی سمارٹ سکول اٹک کیمپس ڈائریکٹر وقاص سعید نے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو سراہا مقا می ایف ایم ریڈیو اٹک نے اس نمائشی تقریب کی براہ راست کوریج بھی کی جس پہ سکول ہذا کے اساتذہ نے پوری ٹیم کی اس کاوش کو سراہا۔



حضروسٹی:اپنی تما م ترکشتیاں جلا کراپنے قائد چنگیز خان کے ساتھ ان کے گروپ میں شامل ہوا ہوں ؛زاہد میر
اپنی تما م ترکشتیاں جلا کراپنے قائد چنگیز خان کے ساتھ ان کے گروپ میں شامل ہوا ہوں ،چنگیز خان چھچھ کی عوام کے حقیقی سیاسی نمائندے ہیں جس طرح انہوں نے سیاست سے باہر رہ کر چھچھ کے عوام کی بے لوث خدمت کی اب سیاست میں باقاعدہ قدم رکھ کر اس بات کا تہیہ کیا کہ اپنی زندگی چھچھ کے عوام کیلئے وقف کی انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اگر میرٹ پر ٹکٹ کا فیصلہ کرے اس کیلئے چنگیز خان جیسے با ہمت اور عوامی خدمت کے بے لوث جذبہ سے سرشار سیاسی لیڈر ہی میرٹ پر اترتے ہیں ،زاہد میر نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے چنگیز خان کو ٹکٹ دیا تو میڈیا کے سامنے برملا کہتا ہوں کہ چنگیز خان کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے شکست ہوئی تو میں اپنی 30سالہ سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہہ دونگا ،انہوں مزید کہا کہ حضرو شہر کی 80فیصد با اثر سیاسی شخصیات چنگیز خان کے ساتھ ہیں،مخالفین جتنی مرضی نام نہاد ترقیاتی کاموں کی ڈگڈگی بجا لیں’’سیاسی پگ الیکشن 2018کی چنگیز خان کے سر سجے گی ،علاقہ بھر میں بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد کسی سیاسی لیڈر سے کم نہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حضرو شہر سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے والے تما م امیدوارجو چنگیز خان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں باہمی مشاورت کے بعد فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرینگے ۔



گاؤں موسیٰ:یونین کونسل موسیٰ کی معروف نوجوان شخصیت اظہر علی (سعودی عرب پلٹ )شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے
یونین کونسل موسیٰ کی معروف نوجوان شخصیت اظہر علی شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،ان کی شادی غازی کی ایک معزز فیملی میں ہوئی ،شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام موسیٰ گاؤں میں کیا گیا جسمیں علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد حسن ،چوہدری صادق لالہ نمبردار ،جنرل کونسلر اظہر حسین شاہ شیرازی ،علی بوتیک کے ایم ڈی شاکر علی ،میاں جی چکن بریانی کامرہ کے ایم ڈی خرم شہزاد ،چھچھ کے سینئر صحافی حافظ محمد حفیظ میر ،دلشاد جلالیہ ،زاہد محمود قریشی ،ملک نزاکت علی ،ملک شفاقت علی ،سجاد احمد ،ندیم شاہ ،اکرم ،نوشاد ،راحیل ،کاشف ،شوکت ،امجد ،افتخار سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور دولہا اظہر علی کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔



حضروسٹی:پی ٹی آئی ورکرز کسی بھی قسم کی کنفیوثرن پھیلانے سے پرہیز کریں ؛ قاضی احمد اکبر کا حفیظ میر کے ساتھ اظہارخیال
پاکستان تحریک انصاف اٹک کے ضلعی صدر وممبر سی ای سی قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز کسی بھی قسم کی کنفیوثرن پھیلانے سے پرہیز کریں ، ملک امین اسلم اور میجر طاہر صادق پی ٹی آئی کی عزت ہیں ،دونوں لیڈروں میں کوئی بھی اختلاف نہیں ،انشاء اللہ ٹکٹوں کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیٹر کونسل تحصیل حضرو کے وائس چیئر مین حفیظ میر سے خصوصی گفتگو کے دروان بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس کے تمام تر فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ،ملک امین اسلم اور میجر طاہر صادق کے درمیان ٹکٹ کے حوالے سے پھیلائی گئی کنفیوثرن میں کوئی صداقت نہیں ،دونوں لیڈر پارٹی فیصلے کے پابند ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک پاکستان کی سب سے مضبوط پارٹی بن کر سامنے آگئی ہے،انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں پاکستانی عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہر حلقہ سے کامیاب کر ینگے ،ایک سوال کے جواب میں قاضی احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکر ملک امین اسلم اور میجر طاہر صادق کے درمیان کنفیوثرن پھیلانے سے باز رہیں ۔



اٹک سٹی:کراچی سے پشاور جا نے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں طبیعت نا ز ہو نے پر خاتون مسافر جاں بحق
کراچی سے پشاور جا نے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں طبیعت نا ز ہو نے پر خاتون مسافر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جا نے والی خوشحال خان خٹک جب اٹک ریلوے اسٹیشن پر پہنچتی تو ٹرین میں سوار80/85 سا لہ روزینہ بیگم زوجہ بسم اللہ جان سا کن کراچی جواپنی بیٹی شا ہین بی بی کے ہمراہ کرا چی سے پشاور شادی کے لئے جارہی تھی کہ اٹک ریلوے اسٹیشن پر روزینہ بیگم کی طبیعت اچانک خراب ہو نے کے سبب فو ت ہو گئی، مذکورہ عورت کی موت طبعی تھی نعش کو ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔



گاؤں شینکہ: اوور لوڈنگ ، غفلت اور لا پر واہی پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج 
اوور لوڈنگ ، غفلت اور لا پر واہی پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پو لیس نے دوران گشت شینکہ اڈہ کے قریب جہانیاں چوک کی جا نب سے آنے والا ہا ئی ایس ڈالا نمبری 6315-Cپشاور جس کو پیر محمد ساکن صوابی چلا رہا تھا ،ہائی ایس ڈالے میں لو ہے کے پا ئپ انتہائی خطر ناک انداز میں باڈی سے باہر نکلے ہو ئے تھے جس کی وجہ سے کو ئی بڑا حادثہ رو نما ہو سکتا تھا ،پو لیس نے غفلت اور لاپر واہی بر تنے پر ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 



اٹک سٹی:حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس سے ضلع بھر میں ترقیاتی انقلاب آئے گا؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس سے ضلع بھر میں ترقیاتی انقلاب آئے گا اور ضلع اٹک کے عوام ہمہ گیر ترقی سے ہمکنار ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایم پی اے ملک ظفر اقبال، کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ،ڈی پی او اٹک عبادت نثار، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ضلعی رہنما ء مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل محمود ، ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد ، سی ای او ایجوکیشن عبدالشکور انجم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جمال طارق چودھری نے کہا کہ ضلع بھر میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور ان کاموں کو مقرر ہ مدت میں پورا کرلیا جائے گا،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی بلڈنگز کے تحت 44 ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں جن پرایک ارب28کروڑ 27لاکھ98ہزار روپے لاگت آئے گی، اس کے علاوہ نئی سڑکوں کی تعمیر اور پرانی سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی 38 سکیمیں جاری ہیں جن پر 6ارب34کروڑ 85لاکھ30ہزار روپے لاگت آئے گی،پبلک ہیلتھ کی30سکیمیں جاری ہیں جن پر 1ارب77کروڑ 24لاکھ16ہزار روپے لاگت آئے گی جبکہ لوکل گورنمنٹ کی 07سکیموں پر19کروڑ97لاکھ20ہزار روپے لاگت کا تخمینہ ہے، وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت 467 سکیموں پر1ارب30کروڑروپے لاگت آئے گی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں انقلابی ترقیاتی پروگرام جاری ہیں اور ان پروگراموں میں صف اول میڈیکل کالج کا قیام ہے ، انہوں نے کہا کہ اٹک میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے پندرہ سو کنال زمین کے حصول کے لیے کوشش کی جارہی ہے جو بہت جلد حاصل کرلی جائے گی اور محکمہ صحت اٹک نے ان کی ہدایات کی روشنی میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور یہ کالج موجودہ حکومت کی طرف سے عوام الناس کے لیے تحفہ ہے،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پرکہا کہ میڈیکل کالج کے قیام کے بعد اٹک کی عوام کے لیے کینسر ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا انہوں نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں، اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کا دورہ کریں اور اس سلسلے میں اپنے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی مقامی قیادت کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے دیگر ترقیاتی کام بھی ضلع بھر میں جاری ہیں۔ 



اٹک سٹی:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے؛رپورٹ
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(PBCC) کی طرف سے مقررکردہ شیڈول کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ (ضمنی)2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق19466 امیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 19030 امیدواران شامل امتحان ہوئے ان میں سے 4976امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 26.15 رہا۔ 14020امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ 413امیدواران غیر حاضر رہے،نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkپر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں،طلباء و طالبات اپنانتیجہ 800296پر sms کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں، رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں بورڈ کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا انٹر برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ 



اٹک سٹی:ضلعی امن وامان کا جائزہ لینے کے لئیے ایک اہم اجلا س ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی امن وامان کا جائزہ لینے کے لئیے ایک اہم اجلا س ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کی، اجلاس میں ایم پی اے ملک ظفر اقبال، کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ،ڈی پی او اٹک عبادت نثار، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ، ضلعی رہنماء مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل محمود ، ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمدسلیم شہزاد ، سی ای او ایجوکیشن عبدالشکور انجم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،ڈی پی او عبادت نثار نے ضلع اٹک میں امن وامان کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی،بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن وامان قائم کرنے کے لئیے ضلع پولیس اٹک نے بے شمار اقدامات کیے ہیں،جس کی وجہ سے ضلع میں امن کی فضاقائم ہوئی ہے،ڈی پی او ااٹک عبادت نثار نے کہا کہ ضلع میں بہتر امن وامان کے قیام کے لئیے پڑولنگ معمول سے زیادہ کر دی گئی ہے،ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے لئیے خصوصی ٹاسک دئیے گئے ہیں،ضلع بھر میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنی کاروائیوں میں کامیابی حاصل نہ کر سکیں،ڈی پی او اٹک نے اس موقع پر سال2017ء کی ضلع پولیس اٹک کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور اس رپورٹ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع پولیس اٹک جرائم کے خاتمے کے لئیے اس سال مزید جانفشانی سے کا م کرے گی اور ضلع اٹک کو امن کا گہوارہ بنائے گی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے و فاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ ضلع پولیس اٹک ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی قیادت میں جرائم کے خاتمے کے لیے مثالی کام کر رہی ہے،جس کی وجہ سے ضلع بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال قابل تحسین ہے،انہوں نے اس موقع پر ڈی پی او اٹک اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ ضلع پولیس اٹک ،ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی کارکردگی میں ضلع اٹک میں امن وامان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لئیے مؤثر اقدامات کرے گی۔ 



حضروسٹی:پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر اور ممبر سی ای سی قاضی احمد اکبر صحت یابی کے بعد حلقہ کا دورہ کیا
پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر اور ممبر سی ای سی قاضی احمد اکبر صحت یابی کے بعد حلقہ کا دورہ کیا ،شینکہ میں قاضی احمد اکبر نے سلیمان خان کے ڈیرے پر حاضری دی اور دولہا احمد خان اور ان کے بھائی دبئی کر کٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے پلیئر نصیر خان اور ان کے دیگر فیملی ممبران سے ملاقات کی ،قاضی احمد اکبر نے احمد خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات اور نئے جوڑی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی بھی موجود تھے ،قاضی احمد اکبر نے حلقہ عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آنیوالا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے ،ہم نے عمران خان کے ویثرن کو آگے لیکر چلنا ہے اور ضلع بھر میں پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کیلئے اسے مزید فعال بنانا ہے ،عوام پی ٹی آئی کو جوائن کرنے میں تیز ی سے اس جماعت کے کارکن بن رہے ہیں ،اب تک کئی ہزار لوگ پی ٹی آئی کی ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی ہمارے ساتھ کاندھے کے ساتھ کاندھا ملا کر چلنے کا عہد کر چکے ہیں انشاء اللہ انہیں کبھی بھی مایوسی کا سامنا نہیں کر نا پڑیگا ۔



حضروسٹی: جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی؛رپورٹ
جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی ‘جے یو آئی کی ضلع مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے عہدیداران کا اجلاس تحصیل حسن ابدال منو نگر مر کز درخواستی میں منعقد ہوا جس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا۔ضلعی امیر مولانا شیرزمان کی طبیعت ناساز ہونی کی وجہ سے جسکی صدارت مفتی امیر زمان اور قاسم خان وردگ نے کی اور بطور مہمان خصوصی اسیر ناموس رسالت مجاہد ختم نبوت مفتی کفایت اللہ نے شرکت کی اجلاس کا ایجنڈ2018 کے الیکشن کیلئے امیدواروں کے نام پیش کرنا تھا۔این اے57کیلئے دو امیدواروں ڈاکٹر عتیق الرحمٰن ، مولانا شیر زمان،این اے59 کیلئے مفتی تاج الدین کے نام پیش کیے گئے،PP15 کیلئے مفتی امیر زمان ،قاری ابراہیم PP16 کیلئے مولانا محمد نعیم ،صاحبزادہ قمر الاسلام ،قاری عزیز الرحمٰن PP19 مفتی سعید الرحمٰن ، انجینئر ہارون رمضان ،مفتی عبد اللہ PP18 سے قاری عبد الرؤف اعوان، مولانا فخر الدین رازیPP17 سے مفتی شہاب الدین کے نام پیش کیئے گئے ۔جماعت کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ کسی بھی داغدار ماضی والے غیر ذمہ دار شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا،مولانا فخر الدین رازی کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اسلامی پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ۔سیکولر قوتوں کا راستہ بھی ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام نے روکا ہے اسلامی دفعات ،اسلامی اقتدار ،مساجد و دینی مدارس اور قرآن و سنت کے تحفظ کیلئے جمعیت علمائے اسلام ہر میدان میں ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور مولانا محمدجان اور مولانا فضل وہاب کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی اور تمام جماعتوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن پر اعتماد کیا، یہ ایک فرض شناس لیڈر ہیں اور اجلاس کے اختتام پر خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمٰن اور ملک منظور حسین اعوان کیلئے دعائے مغفرت اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔



گاؤں نرتوپہ:جامعہ جابر بن عبداللہ نرتوپہ کے صدر مدرس،مدرسہ اصحاب صفہؓ نرتوپہ کے مہتمم مولانا محمد اکرم کی والدہ رحلت فرماگئیں
جامعہ جابر بن عبداللہ نرتوپہ کے صدر مدرس،مدرسہ اصحاب صفہؓ نرتوپہ کے مہتمم مولانا محمد اکرم کی والدہ کی رحلت ،نماز جنازہ کے اجتماع میں علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان،مولانا قار ی چن محمد،مولانا عبدالخالق،مولانا محمد دلنواز،مولانا محمد شعیب ،مولانا محمد رفاقت،مولانا محمد انس ،قاری محمد الیاس اور کثیر تعداد میں علماء،طلباء،سیاسی و سماجی شخصیات اور مولانامحمد اکرم کے معتقدین موجود تھے۔انہوں نے مولانا محمد اکرم سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔نماز جنازہ مولانا امتیاز خان کی امامت میں ادا کیا گیا۔

                     
























No comments:

Post a Comment