Friday, January 5, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, Punjab, Pakistan.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.




ضلع اٹک: آٹھ سال تک مطلق العنان رہنے والے سابق ناظم طاہر صادق نے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا؛آصف علی ملک ایڈووکیٹ
آٹھ سال تک ضلع اٹک کے مطلق العنان رہنے والے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا ‘حلقہ این اے 59سے میرے مقابلے میں جیتنے والے زین الٰہی موجودہ پو نے پانچ سالوں میں نہ تو حلقہ میں کہیں نظر آیا اور نہ ہی پو نے پا نچ منٹ اسمبلی میں حلقہ کے حوالے سے بو لا، آپ کی ووٹوں سے منتخب ہو کر بھاری مراعات لینے والے کو آپ کے مسائل سے کو ئی سرو کار نہیں ‘ہم ہا ر کر بھی عوام کے دلوں پر صرف اس لئے راج کر رہے ہیں کیو نکہ حلقہ میں تعمیر و تر قی ، بجلی فراہمی اور سو ئی گیس فراہمی کے درجنوں منصوبوں سمیت علاقہ کی عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے قائدین کے بھر پو ر تعاون سے خدمت کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار نا مز د امیدوار مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 58آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے یو نین کونسل جنگل کے دیہاتوں پسوال ، مورت اور کو نجڑ میں سو ئی گیس فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفا قی وزیر پا رلیما نی امور شیخ آفتاب احمد تھے انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق اپنی نظا مت کے دور میں آٹھ سال ضلع اٹک پر حکمرانی کر تے رہے سلیم حیدر نے بھی پا نچ سا ل وزار کے مزے لوٹے یہ دونوں سوائیں تین چار چار منصوبوں کے علاوہ سو ئی گیس فراہمی کا کو ئی بڑا منصوبہ سا منے لے آئیں میں عوام کی عدالت میں کھڑا ہو کر انہیں بتا نا چا ہتا ہوں کہ دھا ندلی سے ہارنے کے با وجود بھی میں نے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے لئے قا ئدین محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف ، چو ہدری نثار علی خا ن اور شیخ آفتاب احمد کی خصوصی تعاون سے کروڑوں روپے خر چ کیئے حلقہ میں سو ئی گیس فرا ہمی کے آٹھ منصوبے مکمل کیئے اس سے قبل کہ حکمرانوں کے فنڈز اقربا پروری کی نظر ہو جا تے چا لیس لا کھ کے فنڈز سے چیئر مین حاجی اعظم اور را جہ عابد کے مطالبے پر کاک چو ک کو بہترین شکل میں لا نے کا اعلان کر تاہوں ۔

یوسی حمید سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر نے والے جنرل کونسلر محمد ارشد اعوان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
یوسی حمید سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر نے والے جنرل کونسلر محمد ارشد اعوان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،حلف ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر جہانزیب حبیب اللہ نے لیا ،تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں شاندار کا میابی کے بعد جنرل کونسلر محمد ارشد اعوان نے گزشتہ روز یوسی حمید میں ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر جہانزیب سے اپنے عہدے کا حلف لیا ،حلف بردادری کی شاندار تقریب کے موقع پر سابق امیدوار چیئر مین یوسی حمید آغاخان ،حاجی ناصر آرائیں ،لالہ محمد صفدر ،نعیم خان آرائیں ،محمد ریاست ،ملک حسنین ،پرویز ،مجاہد شاہ ،صدیق اعوان جنرل کونسلر ،شکیل ،لالہ محمد سرور ،لیاقت محمود آرائیں ،شوکت آرائیں ،تنویر آرائیں ،بابر زمان سمیت اہلیان یوسی حمید کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،حلف برادری کی تقریب کے بعد نومنتخب جنر ل کونسلر ارشد اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میری زندگی کا شعار ہے اور انشاء اللہ عوام کی خدمت زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گی ،انہوں نے کہا کہ میں اہلیان کالوکلاں کی عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اپنے بھر پور اعتماد کا ظہار کیا اور مجھے اپنی خدمت کے اہل سمجھا ،انشاء اللہ عوامی توقعات پر پہلے بھی پورا اترا آئندہ بھی عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنے دونگا ۔

اٹک سٹی:حکومت عوامی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے اور اسکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ؛ڈی سی آفس میں خطاب 
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت عوامی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سلیم شہزاد ، سی ای او ایجوکیشن عبدالشکور انجم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبادت ،چیئرمین بلدیہ شیخ ناصر محمود ، شیخ اجمل کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جمال طارق چودھری نے کہا کہ ضلع بھر میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور ان کاموں کو مقرر ہ مدت میں پورا کرلیا جائے گا ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی بلڈنگز کے تحت ستائیس ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں جن پر 1758.127ملین روپے لاگت آئے گی اس کے علاوہ نئی سڑکوں کی تعمیر اور پرانی سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی سات سکیمیں جاری ہیں جن پر 2650ملین روپے لاگت آئے گی ،پبلک ہیلتھ کی اٹھارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 702.332ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ لوکل گورنمنٹ کی دو سکیموں پر 63.817ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت اڑتالیس سکیموں پر دو سو ملین روپے لاگت آئے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں انقلابی ترقیاتی پروگرام جاری ہیں اور ان پروگراموں میں صف اول میڈیکل کالج کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ اٹک میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے پندرہ سو کنال زمین کے حصول کے لیے کوشش کی جارہی ہے جو بہت جلد حاصل کرلی جائے گی اور محکمہ صحت اٹک نے ان کی ہدایات کی روشنی میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور یہ کالج موجودہ حکومت کی طرف سے عوام الناس کے لیے تحفہ ہے وفاقی وزیر نے اس موقع پرکہا کہ میڈیکل کالج کے قیام کے بعد اٹک کی عوام کے لیے کینسر ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا انہوں نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کا دورہ کریں اور اس سلسلے میں اپنے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی مقامی قیادت کو بھی یقینی بنایا جائے ضلع بھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے دیگر ترقیاتی کام بھی ضلع بھر میں جاری ہیں۔ 

اٹک سٹی:ایمان طاہر نے HTV ڈرائیونگ لائسنس کے لئے آنے والے امیدواروں کی امتحان گاہ ضلع کونسل سٹیڈیم کا دورہ کیا 
چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے HTV ڈرائیونگ لائسنس کے لئے آنے والے امیدواروں کی امتحان گاہ ضلع کونسل سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں ضلع بھر سے آنے والے امیدواروں سے کسی دشواری اور شکایات کے حوالے سے بات چیت کی ۔امیدواروں نے بتایا کہ یہاں پر کوئی سفارش اور رشوت نہیں لی جارہی آپ کے اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور ڈی پی او اٹک سے ملاقاتیں رنگ لائی ہیں اور اب لائسنس میرٹ پر بنائے جارہے ہیں ‘چیئر پرسن ایمان طاہر نے انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹر منصب خان سے بھی ملاقات کی، رشوت اور سفارش کلچر کے خاتمہ کی تعریف کی اور انہیں کہا کہ یہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور اثاثہ ہیں ‘تحریری ٹیسٹ اور ڈرائیو نگ ٹیسٹ آسان رکھیں تاکہ ان نوجوانوں کو لائسنس کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ آئے کیونکہ یہ نوجوان دوردراز سے آتے ہیں اور لائسنس کے حصول پر ہی ملازمت کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ‘بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ایمان طاہر نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے ہم نے میجر طاہر صادق سے یہی سیکھا ہے عوام کے مسائل و مشکلات سے آگاہی اور انہیں حل کرنا ہمارا مشن ہے ٹریفک کے حوالے سے بہت سی شکایات ملی تھیں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کر کے بات کی تھی آج یہاں کا دورہ فالو آپ تھا ہمارے اٹھائے گئے اقدامات سے کافی بہتری آئی ہے تمام محکموں میں بہتری لانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے کوشاں رہیں گے۔

اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک عبادت نثار کا ٹریفک آگاہی مہم اورواک کا انعقاد 
ڈی پی او اٹک عبادت نثار کا ٹریفک آگاہی مہم اورواک کا انعقاد ‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے آئی جی پنجاب عارف نواز کی ہدایت پر اٹک میں ٹریفک آگاہی مہم/ واک کا انعقاد کروایا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر حفیظ احمد اولکھ،انچارج ٹریفک انسپکٹر منصب خان، پی آر او اٹک پولیس سید حسنین، اٹک پولیس افسران و ملازمان، صحافی حضرات کے علاوہ عوام الناس نے بھی شرکت کی جس میں ڈی پی او عبادت نثار نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ اور ٹریفک آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر گاڑی چلائیں18سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی/موٹر سائیکل چلانے کیلئے نہ دیں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں کم سے کم جانی نقصان ہوڈی پی او نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانا پولیس اور ٹریفک عملے کی اولین ذمہ داری ہے شہریوں کو بھی ان اداروں کیساتھ تعاون کر کے بہترین شہری ہونے کا ثبوت دینا ہو گاخلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا اس موقع پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا جسکی قیادت ڈی پی اونے کی واک لاری اڈہ سے ہوتے ہوئے پولیس لائن چوک پہنچی جہاں ڈرائیوروں اور شہریوں سے خطاب کیا۔

اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک کی زیر نگرانی اٹک پو لیس نے گزشتہ سال اعلیٰ کار کر دگی کا مظاہر ہ کیا؛رپورٹ
ڈی پی او اٹک کی زیر نگرانی اٹک پو لیس نے گزشتہ سال اعلیٰ کار کر دگی کا مظاہر ہ کیا۔ اٹک پو لیس نے گزشتہ سال گرفتار مجرمان اشتہاری کیٹگری Aقتل ، ڈکیتی ، 392، اغواء برا ئے تاوان ، ATAکے 151، کیٹگری Bکے 78ملزمان ، کل گرفتار 73،گرفتار گینگ ٹو ٹل گینگ 19، گرفتار ملزمان 84 ان سے بر آمدکیا گیا اسلحہ پسٹل 40را ئفل 4، رپیٹر 2،خنجر 1، روند 249 ، بر آمدگی مال مسروقہ نقد رقم 41لا کھ 80ہزار رو پے ، 7گاڑیاں ، 27مو ٹر سائیکل بر آمد ہو ئے ،لو کل اینڈ سپیشل لا ء نما ئش اسلحہ میں کل مقدمات 3گرفتار ملزمان 3، ساؤنڈ سسٹم میں مقدمات 15ملزمان 23 ، وال چا کنگ میں مقدمات 8ملزمان 8، کرایہ داری ایکٹ میں مقدمات 74ملزمان 128 ، 16ایم پی او میں مقدمات 6ملزمان 6، سیکورٹی آر ڈیننس میں مقدمات 2ملزمان 2، فارن ایکٹ میں مقدمات 49ملزمان 56، ون ویلنگ میں مقدمات 11ملزمان 29 ، کا ئیٹ فلا ئنگ میں مقدمات 18، ملزمان 18 گرفتار کیئے ۔انسداد ی کاروائی 107/150میں 987، 107/151میں 518، 55/109میں 3، 55/110میں 53،ٹریس مقدمات اندھے قتل کل مقدمات 11جبکہ گرفتار ملزمان 19ہیں ۔

اٹک سٹی: ضلع بھر کے موثر لائیسنس ہولڈر ؍رجسٹرڈ اسلحہ مرمت کرنے والے ڈیلرز کو ممنوعہ بور کا اسلحہ رکھنے کا اختیار دے دیا گیا
محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے موثر لائیسنس ہولڈر ؍رجسٹرڈ اسلحہ مرمت کرنے والے ڈیلرز کو ممنوعہ بور کا اسلحہ رکھنے او ر ممنوعہ بور کے اسلحہ کو غیر ممنوعہ بور میں تبدیل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ممنوعہ بور کے اسلحہ کے لائسنس کی غیر ممنوعہ بور میں تبدیلی کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے مقرر کردہ پولیس آفیسر کو چیک کرانے کے بعد ان سے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ضروری ہوگا ان تمام ہدایات پر31 جنوری تک عمل درآمد کرنا لازم ہوگا یہ حکم نامہ 31جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔ 

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق محمد سلیم آفیسر انچار ج اسلحہ برانچ اٹک کو ضلع بھر سے ممنوعہ بور کے اسلحہ کو اکٹھا کرنے کا اختیار دیا گیا ہے یہ اختیار ممنوعہ بور کے ہتھیاروں کے سلسلے میں رعایت کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں دیا گیاہے جمع شدہ تمام ممنوعہ بو ر کے ہتھیار پولیس لائن اٹک میں متعلقہ آرمری میں حکومت کی جانب سے مزید احکامات تک بحفاظت جمع کیے جائیں گے۔ 

اٹک سٹی:’’غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کے لئے افغان سٹیزن (اے سی سی) کے حصول کا مرکز ‘‘ عملہ کی مال بناؤ پالیسی کا گڑھ بن گیا 
اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ایس ایچ آر کی ہدایت پر اٹک میں وفاقی وزارت برائے سیفران اورافغان کمشنریٹ کی زیر نگرانی اٹک میں قائم ’’غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کے لئے افغان سٹیزن (اے سی سی) کے حصول کا مرکز ‘‘ عملہ کی مال بناؤ پالیسی کا گڑھ بن گیا ‘تین سو افغان مہاجرین کے لئے ٹوکن جاری کرکے ان کے کارڈ بنانے کے مرکز میں عملہ کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیاں ، ٹوکن جاری کرنے کے حصول میں چمک کو مد نظر رکھ کر کئے جانے والے اقدامات میں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں کی بدنامی کا باعث بن گیا ہے ۔عملہ پسند ناپسند اور مبینہ طور پر رشوت کی بنیاد پر ٹوکن جاری کرتا ہے جس کے بارے میں ٹوکن لینے والوں کو آگاہ نہیں کیا جاتا کہ ان کا کون سا نمبر ہے ، خواتین کو خاص طور پر تنگ کرنا عملہ کا وطیرہ بن چکا ہے کیونکہ فیملی کے ہمراہ آنے والے افراد صبح نما ز فجر کے بعد مرکز پہنچ جاتے ہیں اور نماز مغرب تک باپردہ خواتین کو سڑک کے کنارے کھلی جگہ پر بٹھا دیا جاتا ہے ، کارڈ کے حصول کے لئے آنے والے حضرات کے لئے بیٹھنے اور انسانی ضرورت کی دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب خواتین کو اور بچوں کو انتہائی مشکلات کا دوچار ہونا پڑتا ہے، چترال سے آئی ہوئی فیملی کے سربراہ نے بتایا کہ وہ صبح دفتر کھلنے سے پہلے یہاں پہنچ گئے تھے اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں ٹوکن تک فراہم نہیں کیا جارہا اور بعد ازاں آنے کا کہا جارہا ہے جبکہ ان کے پاس رہنے کے لئے نہ تو کوئی رہائش ہے اور نہ ہی ان کا کوئی قریبی عزیر ہے جس کے پاس وہ رات گزار سکیں، اسی کے پی کے اور پنجاب کے دوردراز علاقوں بھاولپور، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، ساہیوال، راجن پور ، مظفر گڑھ اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے افغان شہریوں نے اسی طرح کی مشکلات کا ذکر کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ، وزرات سیفران اور افغان کمشنریٹ نے جو عملہ اٹک میں تعینات کیا ہے اس نے رشوت کا بازار گرم کیا ہو اہے ، کارڈ کے حصول کے لئے آنے والوں کو بعض اوقات لائنوں میں کھڑا کر کے دھکے تک دئیے جاتے ہیں ، خواتین کو جن کے ساتھ شیرخوار بچے ہوتے ہیں شام تک بٹھانا عملہ کا معمول ہے تاکہ خاندان کا سربراہ اپنے بیوی بچوں کی حالت زار سے تنگ آکر عملہ کی خواہشات کو پورا کر سکے ،مرکز کے انچارج میڈیاسے بات چیت کرنے سے انکار کیا تاہم مرکز کے باہر موجود عملہ اہلکار نے بتایا کہ روزانہ تین سو ٹوکن جاری کئے جاتے ہیں جن کی تعداد بعض اوقات تجاوز کر جاتی ہے انہوں نے کہا کہ موجوہ رش افغان مہاجرین میں اس افواہ کے سبب پیدا ہوا ہے کہ ان کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31دسمبر ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے8فروری ہے اور اس میں اضافہ کو بھی امکان ہے ، پنجاب میں صرف 3مرکز کام کررہے ہیں جن میں ایک اٹک ، دوسرا میانوالی اور تیسرا لاہور میں بنائے گئے ہیں جبکہ ایک آفس اسلام آباد میں کام کر رہا ہے ، ٹوکن میں ہر شخص کو اس کا نمبر الاٹ نہ کئے جانے کے سبب مبینہ بد عنوانی کے سوال کا وہ وضاحت سے جواب نہ دے سکے اور سوال گول کر گئے۔

اٹک سٹی:وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں؛ چوہدری شیر علی 
صوبائی وزیر معدنیا ت و چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی اٹک چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی اٹک کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں تمام شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس امر کی یقین دھانی کروائی گئی کہ تمام شکایات کو جلد از جلد حل کرلیا جائے گا وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی سطح پر پنجاب اوورسیز کمشن قائم کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ اوورسیز کمشن قائم کیے گئے ہیں اوورسیز کمشن کی نگرانی خود وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کررہے ہیں اور کمشن کو ملنے والی شکایات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے شکایات کے ازالے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبائی اور وفاقی محکموں کے ساتھ رابطہ کرکے ترجیحی بنیادوں پر شکایا ت کا ازالہ کریں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے اس سلسلے میں حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

بہادرخان:یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کیلئے ساڑھے 3کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ فراہم کر نے پر ہم سب مشکور ہیں؛عمر حیات خان 
یونین کونسل بہادر خان میں ترقیاتی کاموں کیلئے ساڑھے 3کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ فراہم کر نے پر ہم پوری یوسی کی عوام کی طرف سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ جنہوں نے حلقہ کی عوام کے ساتھ اپنی محبتوں کا ثبوت پیش کیا ،یوسی بہادر خان کیلئے بجلی کی فراہمی کیلئے 70لاکھ روپے کی مزید گرانٹ پر بھی اپنے ہر دلعزیز لیڈر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ،انشاء اللہ 2018میں یوسی بہادر خان سے مسلم لیگ (ن ) بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اپنے لیڈران کو کامیاب کریگی ان خیالات کا اظہارچیئر مین یوسی بہادر خان عمر حیات خان ،وائس چیئر مین ملک محمد نعیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوسی بہادر خا ن کو ملنے والے حالیہ فنڈزکے بعد پوری یوسی میں گزشتہ تیں سالوں میں 13کروڑ سے زائد کا فنڈز لگایا جا چکا ہے ،ہم نے اہلیان یوسی سے جو وعدے کیے تھے انہیں وقت سے پہلے مکمل کر کے عوام کے سامنے سر خرو ہیں ،ہمارا مشن عوامی خدمت ہے جو زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے چھچھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ حلقہ عوام کے حقیقی خادم ہیں 

سڈنی (آسٹریلیا):پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت حلقہ این اے 57اور حلقہ پی پی16میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر کریگی ؛ محمد علی 
پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت حلقہ این اے 57اور حلقہ پی پی16میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر کریگی ،سازشی عناصر وقت سے پہلے ٹکٹوں کی بند ر بانٹ سے باز رہیں ،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق امیدوار چیئر مین یوسی شمس آباد حاجی محمد داؤد اور آسٹریلیا مقیم پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان سیاسی رہنماء محمد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی ٹکٹوں کے معاملے میں عوام میں غلظانفارمیشن پھیلا رہے ہیں انہیں سوچ لینا چاہیے کہ پی ٹی آئی کی قیادت ٹکٹوں کے معاملے میں غلط فیصلہ نہیں کریگی بلکہ تمام امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی16اور حلقہ این اے 57میں ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ،اور اگر فیصلہ میرٹ پر نہ ہوا تو پی ٹی آئی کے نوجوان عمران خان کے فیصلے پر اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاہم چیئر مین پی ٹی آئی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت تمام حلقوں کی طرح حلقہ پی پی16اور حلقہ این اے 57میں بھی ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر کرینگے ۔ 

گاؤں پانڈک :اسلام امن کا مذہب ہے،معاشرے کے تمام افراد کے لیے سلامتی کی ضمانت فراہم کرتا ہے؛مولاناسیدمحمد یوسف شاہ
قران مجید کے ساتھ تعلق صرف دنیا ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کا سبب ہے۔حضرت محمد ﷺ کی بعثت کے بعد سیرت کی کتابو ں میں ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ﷺ کے پاس جانور بھی آکر انصاف کا سوال کرتے نظر آتے تھے اور یہ آپ ﷺ کا معجزہ تھا کہ اللہ نے آپ کو جانوروں کی بولیاں سکھا دی تھیں ۔ان خیالا ت کا اظہارشیخ الحدیث مولاناسید محمد یوسف شاہ جامع مسجد چوک والی پانڈک (حضرو) میں مولانا رشید خان ؒ کے مدرسہ میں حسن علی ولد محمد واثق کے ختم قران کے موقع پر ایک عظیم الشان عظمت قران کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج والدین اور بڑوں کا احترام اس لئے نہیں رہا کہ لوگ اسلام اور قران سے دور ہیں،اگر لوگ اپنے بچوں کو قران پڑھائیں،دین سکھائیں تو اصل فائدہ والدین ہی کا ہے۔دنیامیں بھی اولاد ان کے حقوق پہچان لے گی اور آخرت میں بھی ان کے لیے یہ اولاد ذریعہ نجات ہوگی۔اس موقع پر مولانا محمد زبیر نے بھی خطاب کیا اور قران اور انسان کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی۔

اٹک سٹی: DHQ ہسپتال اٹک میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ،دھماکہ کے نتیجہ میں6افراد موقع پرجان بحق
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ،دھماکہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے4 افراد سمیت 6افراد موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ‘ دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی ۔دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہسپتال سمیت گردو نواح کی تمام عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکے والی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجہ میں عمارت کے ملبے تلے لاشیں دب گئیں ،ایک لاش دھماکے سے اڑ کر دوسری منزل سے نیچے لٹک گئی جسے بڑی مشکل سے نکالا گیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے انچارج ریسکیو 1122ڈاکٹر میاں محمد اشفاق ، آفیسر اورنگزیب کی قیادت میں ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام شروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق رات8بجے کے قریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں موجود وی آئی پیز کمروں میں گیس لیکج سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وی آئی پیز کمروں سمیت نچلی چھت بھی گر گئی جس کی وجہ سے وی آئی پیز کمروں میں داخل مریضوں کی عیادت کیلئے آئے ہوئے ان کے لواحقین اور ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف بھی اس حادثے کا شکار ہو گئے ،جان بحق ہونے والوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک کی نرسنگ سٹاف انچارج قراۃ العین ،سٹاف نرس نازش کے علاوہ مریضوں میں ایک کی خاندان کے4افراد جن میں ثمینہ زوجہ اشفاق اور اس کے دو بیٹے 6سالہ احسن ،4سالہ ایدن انکا 28سالہ بھائی زاہد مغل ولد محمد شبیر 7نمبر چونگی ، سٹاف نرس نازش ، سٹاف نرس قرا ۃ العین عینی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں ،بم ڈسپوزبل سکواڈ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،چےئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار ،اے ڈی سی آرکیپٹن (ر) اکرام الحق ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم اور میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر سلطان محمود، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت علی خان بھی فوری موقع پر امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیتے رہے اور موقع پر ہدایات جاری کرتے رہے ، ذرائع کیمطابق ابھی تک دھماکے کی وجہ نہ معلوم ہو سکی ہے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق خان ، بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، بعد ازاں آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ بھی موقع پر پہنچ گئے بعد ازاں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ہدایت پر پی اے سی کامرہ سے ہیوی مشینری بھی پہنچی جس نے موقع سے ملبہ ہٹانا شروع کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال اٹک میں گزشتہ روز جو افسوسناک حادثہ پیش آیا ،اس حادثہ میں جو لوگ جان بحق ہوئے، اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے ،جان بحق ہونے والوں کے لئے میں 50,50ہزار روپے امداداور زخمیوں کے علاج معالجہ کے لئے ہر طرح کے تعاون کا اعلان کرتی ہوں،ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان وسیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال اٹک میں جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ جو حادثہ پیش آیا اس کا دلی دکھ ہوا ہے ،میرے والد سابق ضلع ناظم و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی میجر(ر) طاہر صادق بھی حادثہ کا سنتے ہی ہسپتال آگئے ،ایمان وسیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں محکمہ صحت کے منافی جا رہی ہیں اور ان کے پاس محکمہ صحت کی کوئی پالیسی نہیں ہے ۔پرانی ہسپتال کو کروڑوں روپے کے فنڈز سے بار بار نیا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے،وزیر اعلی پنجاب کے پاس سوائے اورنج،میڑو جنگلہ بسوں میں فضول پیسے لگانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے،میں جب سے ضلع کو نسل کی چیئرپرسن بنی ہو ں عوام کی آواز کو ہمیشہ بلند کیا ہے اور ہر جگہ پر بلند کرتی رہونگی،ضلعی حکومت قائم تو ہو گئی ہے لیکن ہمیں آج بھی کوئی اختیارات نہیں دیئے جارہے اور نہ ہی ہمیں کو ئی فنڈ دیا جا رہا ہے،ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات نہ ہونے کی بنا پر دور دراز کی ہسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو دوہری پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، جس ہسپتال میں علاج کے لئے یہ لوگ جانے کیلئے تیار ہیں ہم ان کا علاج ہر ممکن طریقہ سے کرانے کی بھرپور کوشش کرینگے،ایمان وسیم اور ایم ایس ڈاکٹر سلطان محمود اس حادثہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں آبدیدہ ہو گئے۔

ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لئے وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ‘ ٹیم کی سربراہی چیئرمین سی ایم آئی ٹی کررہے ہیں ۔سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر راولپنڈی،آر پی او راولپنڈی ٹیم کا حصہ ہیں صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دفترمیں میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے سیکر ٹری ہیلتھ علی محمدجان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا کمرے میں گیس بھرنے سے ہوا ہے ‘واقعہ میں ملوث ذمہ داران کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جائے گی ۔وقو عہ کا مقدمہ ہسپتال پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،بلڈنگ کی خستہ حا لی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ‘ما ہر انجینئرکی نگرانی میں ہسپتال کی مر مت کا کام ہو رہا ہے حادثہ کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے ۔فرا نزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جا ئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدا یت پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں ہو نے والے واقعہ کی رپورٹ جلد مرتب کر کے ان کو پیش کی جائے گی جا ن بحق ہو نے والے افراد کے لئے امداد کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدا یت کی روشنی میں کیا جا ئے گا متاثرہ بلڈنگ کو گرا کر اس کا دوبارہ سے ٹینڈر کر واکر اس کی تعمیر کروائی جا ئے گی ریسکیو ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں حادثہ کے مختلف پہلوؤں سے جا ئزہ لیا جارہا ہے ۔

صو با ئی وزیر جہا نگیر خا نزادہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہونے والا حادثہ ایک افسوس ناک واقع ہے‘ حکومت اس سلسلے میں تحقیقا ت کر رہی ہے اور جہاں بھی کوتاہی پائی گئی وہاں ضرور ایکشن لیں گے ۔ان اظہار کا خیالات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں صحت اور تعلیم سر فہرست ہیں حادثہ کے سبب بلڈنگ منہدم ہونے کے بعد اس کے نیچے واقع بلڈنگ کے سٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گااور عمارت کو نقصان پہنچنے کی صورت میں نئی بلڈنگ بنائی جائے گی ۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں گیس لیکج کے سبب ہونے والے حادثہ میں دوسرے روز بھی ریسکیو اٹک اور راولپنڈی کی ٹیموں کا آپریشن جاری رہا ‘ہسپتال میں مریضوں کے لیے ایمرجنسی ڈاکٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں ،ہسپتال میں پہلے سے داخل ہونے والے مریضوں کو جو گھر چلے گئے تھے ‘روک دیا گیا ،دھماکے کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ میں خوف کی فضا موجودتھی ، تحقیقاتی ٹیم کی فائنل رپورٹ کے بعد ہسپتال کو عام مریضوں کے لیے کھول دیاجائے گا ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ‘ہسپتال میں حادثہ کے سبب مریضوں کی بہت بڑی تعداد ہسپتال سے نقل مکانی کر کے قریبی پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈیرے لگا چکی ہے ‘اس وقت پرائیویٹ ہسپتال کی چاندی ہوگئی ہے ،حادثہ کے بعد بھی لیڈیز وارڈ مکمل طور پر خالی ہو گیا تھا جبکہ مردانہ وارڈ میں بھی یہی صورتحا ل تھی۔ سردی کی اس شدت کے موسم میں بعض مریضوں کے عزیزو اقارب ان کے بیڈ اٹھا کر کھلے آسمان تلے لے آئے تھے مریض گھنٹوں کھلے آسمان تلے لیٹے رہے ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک میں ہونے والئے دھماکے کی جگہ پر آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او اٹک عبادت نثار بھی موجود تھے ۔آر پی او نے اس موقع پر موجود سیکورٹی کے انتظامات بھی چیک کئے اور موقع پر موجود فرانزک ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد اس حادثے کے سبب کی رپورٹ دیں تا کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے۔

تحصیل اٹک:ڈھوک فتح ، پنڈ غلام خان اور قرب و جوار میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ‘عوامی احتجاج اور روڈ بلاک کرنے کے باوجود جوں کا توں 
ڈھوک فتح ، اعوان آباد، پنڈ غلام خان اور قرب و جوار میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ‘عوامی احتجاج اور روڈ بلاک کرنے کے باوجود جوں کا توں وفاقی وزیر اور محکمہ سوئی گیس عوامی مشکلات سے پہلو تہی کرنے لگا ۔ان آبادیوں میں صبح اور شام کے ٹائم سوئی گیس کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں ،ان آبادیوں کے مکینوں سعید اعوان، تیمور اعوان، محبوب الٰہی ، ملک شیر دل، علی اعوان، ملک عرفان خان، جبار بھٹی، نفیس اعوان، ریاض بھٹی، خالد جمیل، ٹھیکیدار عبدالمجید اور دیگر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہماری آبادی میں سوئی گیس کی صبح اور شام لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا تھا اور اٹک فتح جنگ روڈ کئی گھنٹے بلاک رکھی تھی مگر اُس کے باوجود احتجاج ختم کرانے کے لیے مسلم لیگ(ن) کے نمائندوں اور سوئی گیس حکام نے یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا مگر مذکورہ مسئلہ جوں کا توں ہے عوام کا پرسان حال نہیں ہے صبح اور شام گیس لوڈ شیڈنگ سے کھانے پینے اور ناشتے کے وقت سخت دقت کا سامنا ہے اہلیان ڈھوک فتح اور قرب و جوار کی بستیوں کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کوشاں ہیں ‘عوام نے ہمیں اپنے مسائل حل کرنے کیلئے منتخب کیا ؛ ناصر محمود شیخ 
عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کوشاں ہیں ‘عوام نے ہمیں اپنے مسائل حل کرنے کے لئے منتخب کیا ہے،اٹک شہر کو خوبصورت شہر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ اٹک ناصرمحمود شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اٹک کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو شیخ آفتاب احمد جیسا لیڈر ملا ہے،اٹک کے شہریوں کے لئے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل کر رہے ہیں،وفاقی وزیر نے اٹک میں تین ٹیوب ویلز کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ دی،اس کے علاوہ بلدیہ اٹک کے لئے میت بس،شہر بھر کی صفائی کے بہترین انتظام کے لئے چنگ چی رکشے بھی شیخ آفتاب احمد کا خصوصی تعاون ہے،ہمارے بلدیہ اٹک میں بیٹھنے سے پہلے بلدیہ کی حالت بہت ہی ناگفتہ بہ تھی،کئی کئی ماہ ملازمین تنخواہوں سے محروم رہ جاتے تھے لیکن اب ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں،عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں،صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بھرپور کوشاں ہے خادم اعلی پنجاب شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں،توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے میگا پروجیکٹ لگائے گئے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے ایجوکیشن،ہیلتھ میں عوام کو ریلیف مل رہا ہے،پنجاب بھر میں ہزاروں کی تعداد میں محکمہ تعلیم میں نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کیا گیا ہے،ذہین طلباء و طالبات کو ہر سال لیپ ٹاپ فراہم کئے جا رہے ہیں ہسپتالوں کا نظام بہتر کیا گیا ہے،اتک شہر کی حالت کو بدلیں گے اور اٹک کو ایک مثالی شہر بنائینگے میں اور میری ٹیم بھرپور طریقہ سے عوامی خدمت کر رہے ہیں موجودہ وقت میں بلدیہ اٹک کو درپیش مسائل کافی حد تک کنٹرول ہو چکے ہیں،ان شاء اللہ ہم بلدیہ اٹک کا نقشہ بدل دینگے،مسائل کو ختم کرنے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

یونین کونسل ویسہ:مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے ۔اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلا کر جمہوریت کی بساط الٹ دینا چاہتی ہے ‘پندرہ سال اقتدار پر قابض رہنے والوں نے سوا ئے لوٹ مار کے کچھ نہ کیا ملک کو اندھیروں میں دھکیلا اب 2018ء کے الیکشن میں وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ ما نگنے آئیں گے، ہم 2013کی الیکشن کمپین میں حلقہ عوام سے کیئے گئے دعدوں کی تکمیل میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھی ۔اللہ تعالیٰ کی مہر بانی سے ہم عوام کی عدا لت میں سر خرو ہیں اٹک اور چھ کے ایک کو نے سے لیکر پہاڑوں کے دوسرے کو نے تک سوئی گیس فراہمی کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں 2018کے الیکشن سے قبل تک کو ئی گھر سو ئی گیس فراہمی کے بغیر نہیں رہے گا ،ان خیالات کا اظہار ان نے تحصیل حضرو کی یو نین کونسل ویسہ کے گاؤں ابراہیم آباداور ڈھوک افغان میں کروڑوں روپے کے لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کی تقریب کے مہمان خصوصی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر نا مزدامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15شیخ سلمان سرور ،رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل ، چیئر مین محمد سعید اعوان ، چیئر شو کت زمان خان ، وا ئس چیئر مین حا جی رحمت الٰہی ، مسلم لیگی رہنما،ٹھیکیدار اعظم خان ،طلال بٹ ،شو کت خان بنگش، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، جوائنٹ سیکر ٹری شیخ بابر قیوم ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان کے علاوہ علاقہ معززین اور منتخب کو نسلر ز کی کثیر تعداد مو جود تھی تقریب کا اہتمام گل زمان خان ، طاہر خا ن اور عبدالرشید خان نے کیا قبل ازیں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے شعلہ جلا کر سوئی گیس کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاع کیا اور تختی کی نقاب کشائی بھی کی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام مکمل کرادیا ہے1998میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو ایٹمی قوت بنا یا تھا اب معاشی قوت بنا نے جا رہے ہیں 2013سے 2018تک ہم انگلیوں پر گنوا سکتے ہیں کہ ہم نے حلقہ میں سوئی گیس فراہمی ، بجلی فراہمی ، سڑکات، گلیوں ، نالیوں کی تعمیرات کے کتنے منصوبے مکمل کیئے ہیں مگر ملک میں جا ری ترقی کے تیز سفر کے عمل کو سبو تاس کر نے والے بتا ئیں کہ انہوں نے پا نچ سالوں میں سوا ئے میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور مر یم نواز کے خاندانوں پر الزام تراشیوں اور گالیاں دینے کے سوا آئندہ الیکشن میں آنے کے لئے داخلہ اور خارجہ پا لیسی بنا نے کے لئے کیا لا ئحہ عمل کیا ، آل پارٹیز کا نفرنس بنا نے والا طا ہر القادری جس کے پا س پا کستان کی شہریت ہی نہیں وہ کینڈا کا رہائشی ہے اور وفا داری کا لفظ اس نے ملکہ بر طانیہ کو دیا ہوا ہے وہ کس حیثیت سے قومی اورصوبائی منتخب حکومتوں کو مستعفی ہو نا کا مطا لبہ کر تے ہیں یہ ملک قا ئد اعظم محمد علی جناح نے اسلا م کے نام پر بنا یا تھا اور ان کے ویژن کے مطابق جمہوری قدروں پر یہ ملک چل رہا ہے عمران خان کہتا ہے کہ موروثی سیاست کو ختم کریں گے بے نظیر کے بعد بلا ول بھٹو اور شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کیوں آرہے ہیں انہوں نے خود جہا نگیر ترین کی نا اہلی کے بعد ٹکٹ اس کے بیٹے کو دے کر اپنی پارٹی میں مو روثی سیاست کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

اٹک سٹی:موجود ہ وقت میں سوشل میڈیا عوام تک خبر کی رسائی کا سستا اور تیز ترین ذریعہ ہے ؛ ایمان طاہر (چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک)
چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ موجود ہ وقت میں سوشل میڈیا عوام تک خبر کی رسائی کا سستا اور تیز ترین ذریعہ ہے ‘سوشل میڈیا کا کر دار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہمیں چاہیے کہ ہم تحریک انصاف کے پروگرام ، تقریبات اور سرگرمیوں کی کوریج وقت پر کریں تاکہ عوام تک ضلع اٹک میں تحریک انصاف کی کارکردگی کے حوالے سے بروقت معلومات ملتی رہیں ‘آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اس حوالے سے منفی پراپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن پھیلانے کی بجائے عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین ہاؤس اٹک میں ضلع بھر سے آئے ہو ئے تحریک انصاف سوشل میڈیا کارکنان کی کانفرنس سے خطاب میں کیا ،سوشل میڈیا کانفرنس میں ضلع بھر سے تحریک انصاف کے سو کے قریب میڈیا ایکٹویسٹ نے شرکت کی ۔ایمان طاہر نے کہا کہ تحریک انصاف ضلع اٹک کی ایک منظم سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے اور سوشل میڈیا ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں سب سے زیاد ہ کوریج بھی ہمیں ہی مل رہی ہے سوشل میڈیا میں کردار ادا کرنے پر میں آپ تما م بھائیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور آپ سے کہتی ہوں کہ منفی پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا ہم نے مل کر مقابلہ کرنا ہے اور ایک پلیٹ فارم پر آکر ایسے مُٹھی بھر عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانی ہیں تاکہ وہ عناصر جن کا کُل اثاثہ محض افواہ سازی کی حد تک رہ گیا ہے انہیں ناکام کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ 2018کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی اور جامع پروگرا م ترتیب دیا ہے جس کا بہت جلد لائحہ عمل آپ کے سامنے لا کر اس پر عمل کیا جائے گا ایمان طاہر نے کہا کہ ضلع اٹک میں تحریک انصاف متحد ہے اور ہم تمام پارٹی اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکرچل رہے ہیں انہون نے کارکنوں کا شکریہ اد کیا کہ شارٹ نوٹس پر ضلع بھر سے اتنی تعداد میں کارکنان اس کانفرنس میں شریک ہو ئے کانفرنس کے اختتام پر سوشل میڈیا کارکنان کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا ۔

                 

علاقہ چھچھ :اٹک خورد ٹول پلاز ہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جا ں بحق 
اٹک خورد ٹول پلاز ہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جا ن بحق ‘عینی شا ہد پو لیس ملازم کی مدعیت میں غفلت اور لا پر واہی بر تنے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد میں تعینات کا نسٹیبل مشتاق شاہ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میں ڈیوٹی پر آرہا تھا کہ ٹول پلاز ہ کے قریب موٹر سائیکل سوار جس کو شاہ سید ولد خان سید چلا رہا تھا ‘اسی دوران رونگ سائیڈ سے انتہائی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی نمبر MH-5348 نے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار شا ہ سید شدید زخمی ہوگیا جس کو ڈی ایچ کیو اٹک منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہو ئے جا ن بحق ہو گیا پو لیس ڈرائیور کے خلاف غفلت ، لا پروائی بر تنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک سٹی: فو تیدگی پر جا نے والے پو لیس ملازم کے گھر سے چور قیمتی سا ما ن اور نقدی لے اڑے ،تھانہ سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
فو تیدگی پر جا نے والے پو لیس ملازم کے گھر سے چور قیمتی سا ما ن اور نقدی لے اڑے ،تھانہ سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مبشر امتیاز ولد امتیاز خان ساکن مسجد حنفیہ نوری محلہ اعوان آباد ڈھوک فتح اٹک نے تھانہ سٹی میں ایف آئی درج کرائی ہے کہ ہمارا آبائی گا ؤں ڈھوک سوائیں ہے ‘میری بھتیجی فوت ہو گئی تھی میرے چچا طا ہر محمود جوکہ پو لیس ملازم ہیں وہ اور دیگر رشتہ دار گاؤں میں فوتیدگی پر گئے ہو ئے تھے ،میں نے گلی میں جا کر دن کو دکھا تو میرے چچا کے گھر کا تا لا ٹو ٹا ہو اتھا اندر جا نے پر معلوم ہوا کہ نا معلوم چور گھر کی الماریوں کے تالے توڑ کر ایک عدد لیب ٹاپ ما لیت 65ہزار ، نقد رقم 43ہزار ، طلا ئی با لیاں 2عدد ما لیتی 15ہزار ، جبکہ گھر کی دوسری منزل کے کمرے میں مو جود دراز سے کلا ئی گھڑیاں مردانہ ، دو عدد زنا نہ ما لیتی تقریباً 13ہزار جبکہ میرے گھر کی الماری سے دو عدد طلا ئی با لیاں ما لیتی دس ہزار رو پے چوری کر کے لے گئے، پو لیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اٹک سٹی: 2018الیکشن کاسال ہے جماعت اسلامی پوری تیار ی کے ساتھ میدان میں اترے گی؛اراکین جماعت اسلامی اٹک
2018الیکشن کاسال ہے جماعت اسلامی پوری تیار ی کے ساتھ میدان میں اترے گی ، پی پی 15میں محمد اقبال ملک کی کامیابی کے لئے کارکنان کو محنت کر نا ہوگی ، اللہ سے مضبوط تعلق کے نتیجہ اور اس کے بھروسے پر اقامت دین کی جدوجہد کے نتیجہ میں کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان نے مسجد الفرقان میں تحصیل بھر کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سے نائب امیر امیدوار پی پی17اقبال خان ، امیر زون خالد محمود،میدوا پی پی 15محمد اقبال ملک اور امیر شہر مولانا الیاس انگوی نے بھی خطا ب کیا ، مقررین نے کہا کہ اللہ کے دین کی جدو جہد کرنے والے لوگ اللہ کا انعام ہیں، اعزا ز کی بات ہے کہ اللہ نے آپ کو دین کی خدمت کے لے چن لیا ہے نبی کریمﷺکی دعوت ہمارے لئے ایک رہنمائی کیلئے موجود ہے، ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم حضورنبی کریم ؐ کے امتی ہیں، مکہ کے سخت حالات جہاں لوگوں کو ازیتیں دی گئیں اللہ تعالیٰ قران میں نمازقائم کرنیکی تلقین کرتا ہے، نماز کا تارک اپنی زندگی کے بارے میں فکر مند ہو، صحابہ کی زندگیاں ہمار سامنے ہیں،. ضرور ت اس بات کی ہے کہ گھر سے پوری دنیا تک دین کی دعوت کا کرنا ہو گا ہفتہ میں ایک دن مل بیٹھ کر فکرکرنی ہے ،چند روز قبل وفات پانے والے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک برکت علی خان کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا مقررین نے ان کی ان کی موت ہم سب کے لے خاموش پیغام ہے، ہمارے کام میں کمزوری اور سستی شیطان کا وار ہیں دعوت دین کے فریضہ ہے کہ ہم ہر وقت متحرک رہیں ہفتہ وار اجتماع سے لوگوں کو قریبی کرنے کا ایک ذریعہ ہے ، اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو اس اجتماع میں شریک کرانا ضروری ہے اپنے گھر میں ماہ کے اندر درس قراآن کرانا اولین زمہ داری سمجھیں،مالیات کے بغیر کوء کام نہیں ہو سکتا ہر فرد سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے اعانتیں وصول کریں زون 15میں رقبہ کم اور آبادی زیادہ ہے، جے آئی یوتھ کے ذریعہ سے کارکنا ن میں اضافہ ہوا ہے . اقبال ملک کا صرف الیکشن نہیں ہے یہ ہم.سب کا الیکشن ہے ہماری جیت سے ہمارا کام بہت آگے بڑھے گا اس راستے میں ہم نے اپنا مال بھی خرچ کرنا ہوگا۔

گاؤں سرکہ:تھانہ رنگو کی حدود میں نا معلو م افراد نے 55سالہ زمیندار کو چھریوں سے ذبح کر کے قتل کر دیا 
تھانہ رنگو کی حدود میں نا معلو م افراد نے 55سالہ زمیندار کو چھریوں سے ذبح کر کے قتل کر دیا ‘نعش ساری رات کھیتوں میں پڑی رہی ،مقدمہ قتل درج ‘تفصیلات کے مطابق تحصیل حضروکے گاؤں سرکہ کا رہا ئشی55 سالہ گلزاراحمد ولد رضا خان پٹھان جو زمینداری کر تا تھا ‘گھر سے رات کو لا پتہ تھا اور صبح اس کی نعش سر کہ پتن روڈ کے قریب سے ملی جسے کسی نا معلوم قاتل نے تیز دھار آلے سے انتہائی بے دردی سے قتل کیا ہے۔اطلاع پر انچارج ہو میو سائیڈ حضرو سب انسپکٹر عظمت اعجاز نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ،پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ قتل درج کر کے نا معلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ 

گاؤں غور غشتی :زیر تعمیر مکان کی چھت میں لنٹر ڈالنے کے دوران نوجوان آصف بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جان بحق ہوگیا
تحصیل حضرو کے گاؤں غور غشتی میں زیر تعمیر مکان کی چھت میں لنٹر ڈالنے سے قبل سریا ڈالنے والا 18سا لہ نوجوان آصف جس کے ہاتھ میں سر یا تھا جو بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس سے خوف نا ک دھما کہ ہوااور آصف شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال پہنچا یا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

اٹک سٹی: پنجاب میں دو ہزار سے زائد نئے ان رجسٹرڈ ویب ٹی وی، نان اے بی سی اور نان رجسٹرڈ اخبارات کی بھرمار ہو چکی ہے؛رپورٹ
وفا قی اور پنجاب حکومتوں کی حقا ئق سے پر دہ پو شی اور قانون پر عمل در آمد نہ کرا نے کے سبب صرف پنجاب میں دو ہزار سے زائد نئے ان رجسٹرڈ ویب ٹی وی، نان اے بی سی اور نان رجسٹرڈ اخبارات کی بھرمار ہو چکی ہے جس کے سبب قومی اخبارات کومحتاط اندازے کے مطابق اشتہا رات کی مد میں ما ہا نہ بیس کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور یہ لوگ ان جعلی کاروائیوں کے سبب فعال صحافیوں کے راستے کی رکاوٹ بن چکے ہیں ‘یہ نو سر باز اور ٹھگ صحافی اپنی طرح کے نما ئندے تلاش کر کے ان سے سیکورٹی کے نا م پر بیو ر و چیف کے 50ہزار ڈسٹرکٹ رپورٹر کے 30ہزار نا مہ نگا ر کے 25ہزار تحصیل رپورٹر کے 20ہزار رو پے لے کر انہیں نام نہاد اور جعلی لوگو تھما دیا جا تا ہے اور یہ پریس کا نفرنسوں میں فعال صحافیوں کی رسوائی کا سبب بنتے ہیں ‘یہ نام نہاد صحافی اپنے مو بائل فون سے اپنے لوگو سینے پر لگا کر انہیں وٹس ایپ گروپوں ، فیس بک اور ٹیو ٹر سمیت سو شل میڈیا پر وا ئرل کر تے ہیں ان جعلی اور نا م نہاد صحافیوں کا ہدف ضلعی سطح پر ڈی پی او اٹک ، تحصیل سطح پر تھا نے سمیت ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن آفس ، سیکر ٹر ی آر ٹی اے ، ٹریفک آفس خصوصاً لا ئسنس برا نچ ، رجسٹر ی محرر آفس اور تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے شامل ہیں جہاں پر یہ نا م نہاد جعلی صحافی اپنے موبائل فون نکا ل کردن بھر سینکڑوں افراد کو جعلی ٹی وی چینلز کی رپورٹنگ لوگوں کو دکھا تے اور رعب جما تے نظر آتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر اشتہارات دے کر روزانہ ہزاروں روپے کی کمائی کرنے والے جعلی ایڈیٹروں اور جعلی رپورٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس سلسلے میں منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان حا جی پرویز خان گروپ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق گروپ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ملک عطاء محمد خان اعوان گروپ، پریس کلب حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کھوڑ، جنڈ، کامرہ کینٹ ،چیئر مین ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی محمد مصطفے اور دیگر صحافتی تنظیمیں کے عہدیداروں اور کارکنو ں نے کثیر تعداد میں شر کت کی اور حکو مت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینٹ سے قانون سازی کے علاوہ پیمرا ان جعلی ٹی وی چینلز جن کی ان کی لسٹ انہوں نے چند روز بیشتر جاری کی تھی ان پر عمل در آمد کر ا کر ان کے ذمے داران کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرا ئے جا ئیں ۔

دارالامان ‘اٹک میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے دن کے حوالے سے قائداعظم ڈے منایا گیا
دارالامان ‘اٹک میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے دن کے حوالے سے قائداعظم ڈے منایا گیا، ھال کو قائداعظم کی تصویروں ،سبز ہلالی پرچم،اور چارٹس سے سجایا گیا جن پر قائداعظم کے اقوال درج تھے ‘تقریب کی مہمان خصوصی الھدیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کی مایہ ناز رکن صوفیہ صدیق تھیں تقریب کی صدارت سپریٹنڈنٹ دارالامان عائشہ کرن نے کی اس تقریب میں تمام سٹاف اور دیگر دارالامان کی رہائشی خواتین نے بھی شرکت کی تقریب کی ابتداء میں عائشہ کرن نے پاکستان کی تعمیر کے حوالے سے قائد کے کردار اور مسلمانوں کی بے پناہ قربانیوں پرروشنی ڈالی مس گل نسرین نے قائد اعظم کی شان میں اشعار پڑھے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قائد کے اقوال پرعمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی ترقی کے لئے حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر محنت و لگن سے کام کرنا چاہیے انہوں نے دعا کی کہ رب العزت قاعد اعظم کے درجات بلندفرمائے اور ہمارے ملک کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔(آمین) ۔

شرقی چھچھ :احسن خان آف غورغشتی کی جانب سے دوست احباب کے لیے مہجور فارم میں سالانہ روایتی ظہرانے کا انعقاد کیا گیا
علاقہ چھچھ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل احسن خان آف غورغشتی جو ایک ترقی پسند زمیندار،لکھاری اور ماہر شکاری ہونے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر حلقہ احباب رکھتے ہیں ‘نے دوست احباب کے اعزاز میں ’’لارنسپور تربیلہ روڈ‘‘ پر واقع اپنے زرعی فارم ’’مہجور فارم ہاؤس ‘‘پر لہلہاتی فصلوں اور خوبصورت پھولوں کی مہک میں قریبی دوست احباب کو مدعو کیا، یوں تو مختلف نوعیت کی سیاسی وسماجی تقریبات آئے روز منعقد ہوتی رہتی ہیں لیکن یہ تقریب اس حوالے سے یادگار تھی کہ مختلف طبقہ فکر کی اہم شخصیات کو بغیر کسی نپے تلے ایجنڈے سے ہٹ کر مل بیٹھنے کا موقع میسر آیا جس میں ان کے دونوں صاحبزادے انجینئر انوراحسن خان اور انجینئر عامراحسن خان جو عمومی طور پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے سلسلے میں اکثر بیرون ممالک ہوتے ہیں اور ان کے بھائی محکمہ سوئی گیس کے ریٹائرڈ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اعظم خان بھی موجود تھے جنہوں نے محکمہ سوئی گیس میں رہتے ہوئے تحصیل حضرو کے دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ،مہمانوں کی آؤ بھگت احسن خان اور ان کے بیٹوں نے جس خلوص اور محبت سے کی یقیناً وہ تمام شرکاء کیلئے یادگار رہے گی تواضع جہاں دیگر مختلف ڈشوں سے کی گئی وہیں چھچھ کی روایتی ڈش’’ کٹوا گوشت‘‘ کا بھی بطور خاص اہتمام کیا گیا تھا اور فارم کے مالٹے،کینو،سنگترے پیش کیے گئے وہیں ان کی اپنی زمینوں کی مونگ پھلی بھی موجود تھی ‘شور شرابے سے دور پر فضا مقام اور پر سکون ماحول میں دوستوں کو اکٹھا کرنے پر شرکاء مجلس نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب ظہرانہ میں شامل ہونے والوں میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر وسینیٹر ملک حاکمین خان،سابق یوسی ناظم صفدر خان آف یاسین،سابق ناظم نثار خان علی زئی، جاوید مجید خان حضرو، کرنل انور خان غورغشتی ، جاوید خان ایس ایس پی ریٹائرڈ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل واثق خان آف جلالیہ، لیاقت خان جلالیہ، یوسف خان آفریدی کمشنر انکم ٹیکس پشاور، صاحبزادہ منصور علی خان کنسلٹینٹ ایشین ڈیویلپمینٹ بنک، شرجیل شیخ ٹیکسلا، کرنل اختر ٹیکسلا، افضل خان بنگش، شاہد خان،ضابطہ خان آف شادی خان، سابق نائب ضلع ناظم ملک ثمین خان غریبوال، سابق ڈپٹی کمشنر شریف خان پشاور، وائس چیئر مین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ )حافظ عبدالحمید خان،اسفندیار خان دوردداد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعقیل خان ، شاہنواز خان ملک مالہ، ڈی ایس پی فضل الرحمان، سابق ایس ایس پی مسعودخان بنگش، ڈائریکٹرانٹی نارکاٹکس راجہ طارق کیانی، سلطان مظہر شیر خان، ملک اعجاز آف سیدن،سماجی شخصیت امجد اقبال ملک آف شمس آباد،جاوید احمد آفیسرزراعت، ڈاکٹر عالم زیب خان دُرانی پشاور، سہیل خان و عثمان خان آف جھگڑا، گورنرخیبر پختونخوا کے فرزند فرحان خان جھگڑا، ڈی آیس پی حضروراجہ فیض الحق، سردار طارق خان جھنگ، قیصرخان چیئرمین ہارون، سبز علی بنگش،وائس پرنسپل حضرو کالج پروفیسرمحمد زکریا ، ڈی آئی جی فاروق اعظم خان، سینئیرافسران مگھیار آئیل کمپنی، افسران اریکسن ٹیلی کیمینیوکیشن کے علاوہ معززین علاقہ بڑی تعداد میں شامل تھے ۔دعوت کا اہتمام احسن خان آف غورغشتی کی طرف سے انکے اور انکے بیٹوں عامر احسن خان اور انور احسن خان کے عزیزوں دوستوں سے سالانہ ملاقات کے لئے تشکیل دیا گیا تھا جس میں تحصیل حضرو اورضلع اٹک کی روایتی مہمان نوازی کا عنصر غالب تھا،پروگرام کے آخر میں حاضرین کے لئے سکیٹ شوٹنگ (نشانہ بازی) کا بہترین انتظام کیا گیا تھا مہجور فارم کا رقبہ جو کہ چند سال پہلے بنجر اور بارانی تھا کو چند سالوں میں شبانہ روز محنت سے جس طرح احسن خان نے جدید طریقہ زراعت اختیار کرکے قابل کاشت اور قابل دید بنایا ہے وہ یقیناً زراعت اور زمینداری سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ایک روشن مثال ہے کہ اگر محنت کی جائے تو نہ صرف بنجر اور ریتلی و پتھریلی زمینوں کو بھی قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے بلکہ جدید طریقہ زراعت اور محکمہ زراعت کی مدد ومناسب راہنمائی سے جنگل میں منگل بنایا جا سکتا ہے جس کی ایک عمدہ مثال ’’مہجور زرعی فارم‘‘ ہے۔

گاؤں شینکہ کی معروف سماجی شخصیت سلیمان خان کے فرزند احمد خان شاد ی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے
گاؤں شینکہ کی معروف سماجی شخصیت سلیمان خان کے فرزند احمد خان شاد ی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،ان کی شادی ارشاد خان (جلالیہ ) کی صاحبزادی سے سر انجام پائی ،دعوت ولیمہ کا اہتمام اٹک کے مشہور شادی ہال ’’مغل اعظم ‘‘ تین میلہ موڑ اٹک میں دی گئی جسمیں ڈی آئی جی موٹر وے پولیس وحید خان ،سابق ضلعی ناظم میجر (ر ) طاہر صادق ،امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان ،امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور ،واثق خان جلالیہ ،شیخ حامد محمود ،ناصر محمود خان بنگالی ہٹیاں ،چیئر مین میونسپل کمیٹی حضرو حاجی سعید آرائیں ،چیئر مین اتحاد گروپ نزاکت خان ،چیئر مین یوسی خگوانی ذاکر خان المعروف زیدی خان ،چیئر مین یوسی پاکٹہ والاسرگودھا شیر افضل خان ،فردوس خان ،خرم خا ن انسپکٹر ایف آئی اے ،دولہا کے کزن محمد علی خان جوائنٹ سیکر ٹری پی ٹی آئی ضلع اٹک ،طارق خان حضرو ،رمیض خان ،ملک زبیر خان قطب بانڈی ،سابق ناظم صفدر خان ییسین ،غلام مرتضیٰ قادری ،پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران فاضل خان وردگ ،ممتاز خان ،نور خان ،اور نگزیب خان ، سابق نائب ناظم لیاقت خان ،اکسار خان ،ملک عادل محمود ،لیگی رہنماء ڈاکٹر اشرف بٹ ،محبت خان ،حافظ میر افسر ،حاجی ممریز ،محمد مسلم خان ،ممتاز خان ،شعیب مولی ،اشرف خان ،امین اکسن خان ،ثاقب خان ،محسن خان ،عثمان خان ،صحافی برادری کی اہم شخصیات حافظ محمد حفیظ میر ،خالد محمود ،ساجد محمود ،دلشاد جلالیہ ،اجمل خان سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات پولیس افسران ،سر کاری ونیم سرکاری ادروں کے افسران اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،دعوت ولیمہ کے موقع پر خرم خان انسپکٹر ایف آئی اے ،محمد علی خان ،نصیر خان ،آصف خان وقار علی خان ،جہانزیب خان اور دولہا کے والد سلیمان خان گیٹ پر کھڑے ہو کر مہمانوں کو ولیکم کرتے رہے ،تمام احباب کی تواضع بہترین اور عمدہ کھانوں سے کی گئی ۔

علاقہ چھچھ :تھانہ اٹک خورد پولیس نے حوالات سے بھاگ جانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا
تھانہ اٹک خورد پولیس نے حوالات سے بھاگ جانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیاجبکہ ایک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق دو دن قبل چوکی جابہ سے گرفتار چار کا ر لفٹرچوکی سے حوالات کے جنگلے توڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے،ایچ ایس اٹک خورد جاوید اقبال نے ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر چار لفٹر ساجد علی ،محمد وقاص ،محسن زادہ سکنائے صوابی،حیات خان سکنہ مردان جو کہ حوالات کی سلاخیں توڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے جن میں سے تین مفرور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ حیات خان ولد عبدالوہاب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ضلع اٹک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کی
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کی ، وزیراعظم کے ہمراہ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ،وفا قی وزراء خواجہ محمد آصف،خرم دستگیراور امیر مقام بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیڈٹ کالج پہنچے ‘حسن ابدال پہنچے تو ان کا شا ندار استقبال کیاگیا ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر تقریب سے خطاب ، گارڈ آف آنر کا معائنہ اور اور طلباء میں شیلڈز تقسیم کیں بعد ازاں وزیراعظم ہزارہ موٹر وے کے افتتاح کے لئے روانہ ہو گئے یہ مو ٹر وے سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

حضرو سٹی:تربیلہ موڑ کے علاقے میں گاڑی ہیٹر سے جلا کر سونے والے استاد محمد علی کی حالت بھی تشویشناک 
حضرو تربیلہ موڑ کے علاقے میں گاڑی ہیٹر سے جلا کر سونے والے استاد محمد علی کی حالت بھی تشویشناک ‘حضرو شہر تربیلہ موڑ کی قریب مکینک کی دوکان پر رات کو گاڑی سٹارٹ کرکے گاڑی کا ہیٹر جلا کر گاڑی کے اندر سونے سے جن میں ایک استاد اور دو شاگر د موجود شامل ہیں‘ صبح پڑوسیوں نے دوکان کی اندر سٹارٹ گاڑی کی آواز سنی اور دروازے پردستک دی تو کوئی جواب نہ آیا اور پھر تالے توڑے تو دکان کی اندر سٹارٹ کھڑی گاڑی کے دروازے کھولے تو دو شاگرد جاں بحق ہو چکے تھے اور استاد کی حالت تشویشناک تھی جن کو بعدازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر پیمز ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیاتھاتاحال ہوش میں نہ آسکا ڈاکٹر کے مطابق استاد محمد علی کی حالت تشویشناک ہے۔






















                          












No comments:

Post a Comment