Monday, October 23, 2017

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

اٹک سٹی:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں جنمیں تقرری کی منتظر اے ایس پی امبرین علی کو ایس ڈی پی او فتح جنگ اٹک،ایس ڈی پی او فتح جنگ اٹک ڈی ایس پی آصف مسعود کو ایس ڈی پی او پنڈیگھیب اٹک کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز راولپنڈی بابر ممتاز کو ایس ڈی پی او گوجرخان راولپنڈی،اے ایس پی محمد ایاز کو ایس ڈی پی او مری راولپنڈی،ایس ڈی پی او مری راولپنڈی ڈی ایس پی رضا اللہ خان کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم کی خالی آسامی پر،تقرری کی منتظر اے ایس پی جویریہ محمد جمیل کو ایس ڈی پی او نیو ٹاون راولپنڈی کی خالی آسامی پر، ایس پی سکیورٹی I۔، سکیورٹی ڈویژن 90 شاہراہ قائداعظم 7 کلب لاہور شجاعت علی رانا کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول گوجرانوالہ، ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول گوجرانوالہ محمدمسعود رضا کو ایس پی سکیورٹی I۔، سکیورٹی ڈویژن 90 شاہراہ قائداعظم 7 کلب لاہور،تقرری کے منتظر، اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ، ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ ڈی ایس پی محمد اکرام کو ایس ڈی پی او صدر نارووال کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر، اے ایس پی سمیر نور کو ایس ڈی پی او نیو ملتان کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر، تقرری کے منتظر، اے ایس پی زبیر نذیر احمد شیخ کو ایس ڈی پی او گارڈن ٹاون لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر، اے ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کو ایس ڈی پی او صدر فیصل آباد کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر سرگودھا ڈی ایس پی غلام عباس کو ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا کی خالی آسامی پرجبکہ ایس ڈی پی ا و مٹھہ ٹوآنہ خوشاب ڈی ایس پی عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا تعینات کیا ہے۔


حضروسٹی:پہلا آل پاکستان قاضی احمد اکبر کرکٹ ٹورنامنٹ شیری الیون نے جیت لیا 
پہلا آل پاکستان قاضی احمد اکبر کرکٹ ٹورنامنٹ شیری الیون نے جیت لیا ،میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی تھے جبکہ انعامات مرکزی راہنما ملک امین اسلم اورضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے کھلاڑیوں میں تقسیم کیے ،تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار کے روز جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو میں اختتام پذیر ہوگیا ۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھے ،شوقین الیون نے ٹاس جیت کر پہلے شیری الیون کو کھیلنے کی دعوت دی ،شیری الیون نے مقررہ اوور میں 90رنز کا ہدف دیا جو شوقین الیون کے کھلاڑی پورا نہ کر سکے اور مقررہ اوور میں 78رنز بنا سکے ۔تحصیل حضرو میں ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کے نام ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،فائنل میچ میں شمالی پنجاب تحریک انصاف کے صدر عامر کیانی ،ملک امین اسلم،سمیبہ طاہر،نرگس جبیں،صبینہ جاوید ، یاور بخاری ،حاجی اشفا ق خان ،اشفاق خان غورغشتی ،عمران خان حضروی،حافظ عبد الخی،شاہین خان ،ملک نسیم ،فاضل خان وردگ ،ممتاز خان ،یاسر حسنین کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے ۔فائنل میچ کے مین آف دی میچ سہیل سومی نے حاصل کیا ٹورنامنٹ کے بہترین بیسٹ مین نواز خان ،باولرز میں زبیر ،ماجد خان قرار دیئے گئے ،آخر میں مہمان خصوصی ملک امین اسلم او ر ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور موٹر سائیکل دیا ۔



گاؤں حمید: مسلم لیگ (ن ) کی مقامی قیادت اور اعلیٰ قیادت سے ہمیں سخت گلہ ہے؛ زمرد خان 
مسلم لیگ (ن ) کی مقامی واعلیٰ قیادت سے نالاں حمید گاؤں کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت زمرد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کی مقامی قیادت اور اعلیٰ قیادت سے ہمیں سخت گلہ ہے کہ انہوں نے ہمیں ہمیشہ نظر انداز کیا اور ہمارے مسائل حل نہیں کیے ،اگر ہمارے ساتھ اسی قسم کا سلوک ہو تا رہا تو ہمیں اپنی برادری اور دوست احباب کی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر نا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے ہماری بار بار یادہانی کے باوجود ہمارے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے تا ہم میں اپنی برادری کی مشاروت سے جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔ 



اٹک سٹی:انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے سیکورٹی معاملات کے ایکسپرٹ 6اضلاع کے ڈی پی اوز کو ٹی ٹونٹی میچز کیلئے لاہور طلب کر لیا ہے
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سیکورٹی معاملات کے ایکسپرٹ 6اضلاع کے ڈی پی اوز کو سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کے لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کیلئے لاہور طلب کر لیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیاہے جن میں سر فہر ست ڈی پی او اٹک عبادت نثار،ڈی پی او خانیوال زاہد نواز مروت ہیں جبکہ اس ٹیم میں ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن لیاقت علی ملک،ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز اور ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک بھی شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب بھر سے ماتحت 30افسران بھی میچز کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینگے ،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کے لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے تاکہ باقی بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جلد شرو ع ہوسکے ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے سربراہ کیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف نے پنجاب میں تعینات 6 ڈی پی اوز کوبہتر کارکردگی کے باعث ٹی ٹونٹی میچ کیلئے لاہور میں بھجوانے کے لئے آئی جی پنجاب کو درخواست کی تھی کیپٹن (ر) امین وینس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مندرجہ بالا افسران لاہور مین تعینات رہ چکے ہیں اور اس سے قبل بھی لاہور میں ہونے والے میچز پر احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں لہذا ایسے تجربہ کار افسران کو ہی ترجیح دی جاتی ہے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد اور ٹی ٹونٹی میچ کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔



حضروسٹی:پنجاب یونیورسٹی کی ظالمانہ پالیسی ‘بی اے ، بی ایس سی اور ایم اے ، ایم ایس سی میں داخلہ کیلئے سیکنڈ ڈویژن کی کڑی شرط؛رپورٹ
پنجاب یونیورسٹی کی ظالمانہ پالیسی ‘بی اے ، بی ایس سی اور ایم اے ، ایم ایس سی میں داخلہ کے لیے سیکنڈ ڈویژن کی کڑی شرط ‘ہزاروں غریب طلباء و طالبات پر صوبہ بھر میں تعلیم کے درواز ے بند کر دئیے گئے ۔طلباء و طالبات اور والدین کا اس ظالمانہ پالیسی پر شدید احتجاج ‘ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک سمیت دیگر تحصیلوں میں ڈگری کالجز میں سینکڑوں طلباء اس پالیسی کی نذر ہو گئے ۔پنجاب یونیورسٹی نے صوبہ بھر میں اپنے نادر شاہی حکم کے ذریعے بی اے ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن کی کڑی شرط اور اسی طرح ایم اے، ایم ایس سی میں داخلے کے لیے بی اے ، بی ایس سی میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن کی شرط لاگو کرنے سے صوبہ بھر میں ہزاروں طلباء و طالبات اس پالیسی کے پیش نظر کالجز میں داخلوں سے محروم کر دیے گئے ہیں اور اس حوالے سے اس تعلیم کش پالیسی سے مضافاتی کالجز شدید متاثر ہو ئے ہیں ،پسماندہ علاقوں کے کالجز میں ایم اے ، ایم ایس سی اور بی اے، بی ایس سی میں اس شرط کی وجہ سے ہزاروں غریب طلباء و طالبات کے داخلے روک دئیے گئے جس کی بنا پر ان غریب طلباء و طالبات پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کر کے جہاں غریب طلباء و طالبات کو مشکلات سے دوچار کر دیا گیا ہے وہیں پسماندہ اضلاع کے کالجز میں بھی بہت کم تعداد میں طلباء و طالبات کے داخلے ممکن ہو سکے ہیں ۔اس سے قبل تھرڈ ڈویژن کے حامل طلباء و طالبات اگلی کلاسوں میں تعلیم پر توجہ دے کر اپنی تعلیم مکمل کر لیتے تھے مگر یہ نئی پالیسی ایسے طلباء و طالبات پر بھی تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے طلبا ء و طالبات کے والدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ داخلے کی اس پالیسی کو صوبہ کے بڑے شہروں کے کالجزتو برداشت کر سکتے مگر مضافاتی کالجز یونیورسٹی کی اس نئی پالیسی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں طلبا ء و طالبات کے والدین نے پنجاب یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام اور حکومت پنجاب سے اس تعلیم کش پالیسی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعلیمی لحاظ سے پسماندہ علاقوں کے غریب طلباء و طالبات بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو نے کے قابل ہو سکیں والدین نے کہا کہ یونیورسٹی کو لاہور اور دیگر بڑے شہروں کے اُصول پسماندہ اور دوردراز کے اضلاع پر لاگو نہیں کر نے چاہییں تاکہ ہزاروں کی تعداد میں غریب طلباء اپنی تعلیم مکمل کر سکیں ۔



اٹک سٹی:میجررطاہر صادق نے اٹک کی چھ تحصیلوں ، 71یو نین کونسلوں اور تین کنٹو نمنٹ بورڈز میں مسلسل دورے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا 
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے اٹک کی چھ تحصیلوں ، 71یو نین کونسلوں اور تین کنٹو نمنٹ بورڈز میں مسلسل دورے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے ،ایک دن میں پچاس سے زائد تقریبات میں شر کت پر سیاسی مخا لفین انگشت بدنداں ہوگئے ہیں ‘میجر طاہر صادق کے میجر گروپ میں شمو لیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اٹک میں پیپلز پارٹی کے گڑھ یو نین کونسل جھنگ کے صدر ٹھیکیدار صداقت خان نے بھی پی پی پی سے دیرینہ تعلق ختم کر کے میجر گروپ میں شمو لیت اختیار کر لی ،اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ بھٹو کی پی پی پی ان کی پھا نسی کے بعد ختم ہو گئی اور آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے ،پی پی پی میں حقیقی ور کر کی کو ئی حیثیت نہیں یہاں چند مفاد پرستوں کا ٹو لہ قا بض ہے اس بنا ء پر انہو ں نے ان کی جھوٹی اور منافقا نہ سیاست سے تنگ آکر پی پی پی کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہ دیا ہے ۔ان کی شمو لیت میں قا ضی عمران آف نیکا ، غلام رشید اور چو ہدری عظیم کی کا وشیں شامل ہیں ا س موقع پر چیئر مین یونین کونسل جھنگ عامر لیا قت خان اور وا ئس چیئر مین ڈاکٹر زبیر یو سف خان، چیئر مین یونین کونسل با ہتر سید ز ا ہد حسین شاہ ، چیئر مین یو نین کونسل جبی ملک ممتاز خان بھی مو جو د تھے ، اسی طرح سابق ضلع ناظم میجر طاہر صا دق نے زین ہا ؤس باہتر میں باہتر،جبی، دھریک اور جھنگ کے معززین کے مشاورتی اجلاس سے بھی خطاب کیا جو جلسہ کی صورت اختیارکر گیا ، گگھڑ سے سابق امیدوار جنرل کونسلر عمر الٰہی اور منظور الٰہی نے بھی اپنی برادری اور دوستوں سمیت میجر گروپ میں شمو لیت اختیا ر کر لی ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے یو نین کونسل جلو اور بر ہا ن معززین سے بھی 6 نومبرکو عمرا ن خان کی آمد کے سلسلہ میں خطاب کیا تقریب سے سابق تحصیل حاجی شفقت خان طاہر خیلی ، ضلعی صدر مسلم لیگ صداقت علی خان اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ خالق داد یو نین کونسل جلو میں ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) عظمت خا ن اور با بر خان نے بھی میجر گروپ میں شمو لیت اختیار کرلی ، یونی کونسل جنگل ، تحصیل جنڈ، پنڈی گھیب، فتح جنگ ، حضرو ، حسن ابدال ،اٹک اور کنٹو نمنٹ بورڈز اٹک ، سنجوال اور کامرہ کینٹ میں بھی میجر طا ہر صادق نے طوفا نی دوروں کا سلسلہ جاری رکھا اور مختلف تقریبا ت سے خطا ب کیا ۔



اٹک شہرمیں اسلامی جمعیت طلبہ اٹک مقام کی جانب سے تعلیمی جر گے کا انعقاد کیا گیا
اٹک شہرمیں اسلامی جمعیت طلبہ اٹک مقام کی جانب سے تعلیمی جر گے کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹک کے تما م تعلیمی اداروں سے طلبہ نما ئند گان نے شرکت کی ،طلبہ نمائند گان نے تعلیمی اداروں کے مسائل کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔اس جرگے میں تمام طلبہ نمائند گان نے ایک مشترکہ اعلامیہ پاس کیا جس میں مطالبہ کیاگیا کہ اٹک میں ایک گورنمنٹ یو نیو رسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے اٹک میں تعلیمی اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کیاجائے گو رنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں طلبہ کو ٹرانسپو ٹ کی سہولت مہیا کی جائے طلبہ یونین بحال کی جائے تاکہ طلبہ کے پاس ایک مشترکہ فورم جس کے ذریعے وہ اپنے حقو ق کے لیے آواز اٹھا سکیں اس مو قع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اٹک مقام بر ادر منیراحمد نے طلبہ سے خطاب کیا انہوں نے کہا اگر ہم نے پاکستان کو ترقی کی طر ف گامزن کرنا ہے توحکومت کو تعلیم کی طر ف خاص توجہ دینی چاہیے پورے ملک کاتعلیمی نصاب ایک ہوناچاہیے اور قومی زبان میں ہونا چاہیے تاکہ طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔



اٹک سٹی: عالمی یوم خوراک کے حوالے سے ایک سیمینار ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا 
عالمی یوم خوراک کے حوالے سے ایک سیمینار ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،سیمینار کی صدارت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کی سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس و کوآرڈنیشن فاروق اکمل ، ڈی ایف سی خالد عظیم ،محکمہ صحت ، زراعت ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں عوامی آگاہی کے لیے حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ضلع اٹک میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سیمینار کا مقصد خوراک کے حوالے سے عوام میں آگاہی بیدار کرنا ہے خوراک ہر انسان کی اولین ضرورت ہے لیکن اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کچھ تقاضے ملحوظ خاطر رکھے جائیں جن میں سب سے ضروری یہ ہے کہ ہم جو بھی خوراک کھائیں و ہ خالص ہو اور غذائیت سے بھرپور ہو، ملاوٹ شدہ خوراک کھانے سے ہماری صحت پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو خالص اور معیار ی خوراک فراہم کرے اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے محکمہ خوراک ، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جن کا تعلق اعلیٰ اور معیاری خوراک مہیا کرنے سے ہے، حکومت پنجاب اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ خالص اور معیاری خوراک مہیا کرنے کے سلسلے میں عوام بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور حکومت پنجاب کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایسے افراد کی نشاندہی کریں جو خوراک میں ملاوٹ کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے عالمی یوم خوراک کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خوراک کے حوالے سے عوامی آگاہی کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام اعلیٰ اور معیار ی خوراک حاصل کرسکیں پنجاب میں سالانہ چالیس لاکھ ٹن گندم پیدا ہورہی ہے اور اس وقت حکومتی گوداموں میں انسٹھ لاکھ ٹن گندم موجود ہے جو پاکستانی عوام کے استعمال کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کو بھی بھجوائی جائے گی معیار ی گندم کی فراہمی کے لیے موثر نگرانی کی جارہی ہے تاکہ عوام کو معیاری خوراک مہیا کی جاسکے حکومت پنجاب فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے بھی موثر اقدامات کررہی ہے جس کے اثرات نظر آرہے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام سے حکومت پنجاب نے ہوٹلوں ، بیکریوں اور دیگر متعلقہ جگہوں کی نگرانی سخت کردی ہے اور اس سلسلے میں صوبہ بھر میں خصوصی آپریشن کیے جارہے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشن کا مقصد خوراک سے ملاوٹ کو ختم کرنا اور عوام تک معیاری خوراک کو مہیا کرنا یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں ضلع اٹک میں بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اگست 2017سے اپنا کام شروع کردیا ہے جس کے واضح نتائج برآمد ہورہے ہیں اور ہوٹلوں اور بیکریوں اور دیگر متعلقہ جگہوں کے مالکان کو اس سلسلے میں خصوصی آگاہی دی گئی ہے کہ وہ عوام تک خالص اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی منتقلی یقینی بنائیں سیمینار میں حاضرین نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں سیمینار کے آخر میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کی۔ 



اٹک سٹی: ہر سکول میں ایک سویپر مہیا کیا جائے ،ایکفا اجلاس کا اعلامیہ،اٹک کلاس فور ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا
ہر سکول میں ایک سویپر مہیا کیا جائے ،ایکفا اجلاس کا اعلامیہ،اٹک کلاس فور ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صداقت حسین گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اٹک منعقد ہواجس میں ضلعی ذمہ داران کے علاوہ کثیر تعداد میں کلاس فور ملازمین نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ایکفا شاہد اقبال نے کہا کہ کلاس فور ہر محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ادارے کی شان وشوکت اس کے ہی دم سے ہے کلاس فور ملازمین اب اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں تمام کلرک کو بنیادی سکیل سات سے گیارواں اور اساتذہ کو نویں سے چودہواں دے دیا گیا ہے تو ہمیں بھی بنیادی سکیل پانچ دیا جائے جو کہ ہمارا حق ہے اور ہرپانچ سال کے بعد اگلے سکیل میں ترقی دی جائے پچھلے گیارہ سال سے کلاس فور سے کلرک پروموشن نہیں کی گئی جو کہ جلد از جلد کی جائے تعلیم یافتہ کلاس فور ملازمین کو تعلیمی الاؤنس دیا جائے،صدر اٹک کلاس فور ایسوسی ایشن صداقت حسین نے کہا کہ ہم نے رکنیت کا کام شروع کر دیا ہر محکمہ کے کلاس فور ملازمین اس کے رکن بن سکتے ہیں ہم ان شاء اللہ ان کے مسائل احکام بالا تک پہنچائیں گے اور ان کو حل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے آئیں ہمارے دست و بازو بنیں اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی نیک نیتی کے ساتھ سر انجام دیں اپنے کام میں کوتائی ہر گز نہ کریں جب آپ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کریں گے تو کوئی بھی آفیسر آپ کو تنگ نہیں کر سکتا آپ سے زیادتی ہو رہی ہے تو اپنے حق کیلیے آواز اٹھائیں، اجلاس میں متفقہ طور پر یہ قراردار منظور کی گئی کہ ہر سکول میں ایک سویپر بھرتی کیا جائے ،پرائمری سکول میں دوملازم اورہائی سکول میں چوکیدار رکھیں جائیں اور مانیٹرنگ نظام میں جوزیادتیاں صرف کلاس فورملازمیں سے روا رکھی جاتی ہیں ان کا ازالا کیا جائے جو ملازمین دوردراز علاقوں میں تعینات ہیں ان کو قریب ترین سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے دوہزار سات میں بھرتی ہونے والوں کو بھی سکیل دئیے جائیں۔



حضروسٹی؛محمد اکثر رکشہ یونین کے صدر ،نوید احمد سینئر نائب صدرمنتخب 
چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ کے زیر اہتمام چنگیز خان رکشہ یونین کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ،محمد اکثرچنگیز خان رکشہ یونین کے صدر ،نوید احمد سینئر نائب صدر جبکہ مصور خان کو جنرل سیکر ٹری منتخب کر لیا گیا دیگر عہدایداران میں ماما اورنگزیب نائب صدر محمد نایاب خان جوائنٹ سیکر ٹری ،نجف خان جوائنٹ سیکر ٹری ،محمد شفیق سیکر ٹری اطلاعات ،محمد ابرار ڈپٹی جوائنٹ سیکر ٹری ،احمد نواز آفس سیکر ٹری جبکہ ممبر بہار شاہ کے علاوہ دیگر 10ممبر بنائے گئے ،اس موقع پر چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ کے صدر ملک صداقت خان ،جنر ل سیکر ٹری شاہد خان ،سیکر ٹر ی انفارمیشن ملک نسیم ،آفس سیکر ٹری ملک یاسر اور علی شاہ بھی موجود تھے ،سیکرٹری انفارمیشن ملک نسیم نے رکشہ یونین کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رکشہ حلا ل روزی کمانے کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ ایسی سواری ہے جس پر امیر غریب سبھی سفر کر سکتے ہیں انشاء اللہ رکشہ یونین کے تمام مسائل ہمارے قائد چنگیز خان ہمہ وقت حل کرنے کے بھر پور کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ کے زیر اہتمام اقلیتی ونگ ،بلیک ایگل سٹوڈنٹ ونگ کے قیام کے بعد اب چنگیز خان رکشہ یونین کا قیام بھی عمل لایا گیا اور بہت جلد حضرو شہر میں تاجر یونین کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ قائد چنگیز خان چھچھ کی عوام کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں حلقہ پی پی16سے چنگیز خان منتخب ہو کر عوام کے مسائل کو دیگر سیاستدانوں سے بہتر انداز میں حل کر ینگے اور حلقہ میں تعمیر وترقی کے ایک نئے سنہری دور کا آغاز کرینگے ۔ 



اٹک سٹی:میجر گروپ ضلع اٹک میں سیا سی لحاظ سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ملا کر ان سے بڑا ہے ؛ میجر(ر)طاہر صادق 
میجر گروپ ضلع اٹک میں سیا سی لحاظ سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ملا کر ان سے بڑا ہے ،ہماری شمو لیت سے تحریک انصا ف جو قومی جماعت ہے ‘اسے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ صوبائی اور قو می سطح پر بھی تقویت اور قوت ملے گی ،چھ نو مبر کو عمران خان کی اٹک آمد کے سلسلہ میں شہید ملت لیاقت علی خان ہا کی سٹیڈیم (لا لہ زار گراؤنڈ )میں ہو نے والا جلسہ میجر گروپ کے زیر اہتمام منعقد ہو گااور جلسہ میں میجر گروپ کے جھنڈے اور پر چم مو جود ہو نگے تا ہم تحریک انصاف میں شمو لیت کے بعد ہمار ا تعلق تحریک انصاف سے ہو گا لیکن میجر گروپ کا نام اللہ کی مدد اور لوگوں کی حما یت کے سبب ہمیشہ قائم رہے گا ،ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے جناح ہال ضلع کونسل اٹک میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 15حا جی محمد اکرم خان ، سابق ٹی ایم او سردار شبیر خان ، چیئر مین یو نین کونسل جمریز خان ، سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ ،میڈیا ایڈوائیزر بلال خان ،سابق ناظم ملک اعتبا ر خان آف تراب ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ریاض علی اعوان ، قا ضی محمد عمران نیکا اور میجر گروپ کی سر کر دہ شخصیات، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وا ئس چیئر مین شہزاد انجم بٹ ، جنرل سیکر ٹری سید قمر الدین ، با نی چیئر مین الیکٹرو نک میڈیا ایسو سی ایشن لا لہ محمد صدیق ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب عطا محمد خان اعوا ن ، سابق چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ڈاکٹر مہتاب منیر خان سمیت اٹک ، حضرو کے صحافیوں کی کثیر تعداد بھی مو جو دتھی سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ چھ نو مبر کو و ہ اپنے بیٹے آزاد رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی ،بیٹی چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایما ن طاہر ، وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف ، امیدواراں قو می و صوبائی اسمبلی، میجر گروپ کے 40سے چیئرمین یونین کونسل ، وائس چیئرمین،5سابق تحصیل ناظمین ، سابق نائب تحصیل ناظمین اور ضلع بھر کے ہر دیہات ، یونین کونسل ، گلی محلہ سے تعلق رکھنے والے لا کھوں افراد جن کا تعلق میجر گروپ سے ہے کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہونگے جس کا با قاعدہ اعلان جلسہ عام میں عمران خان کی مو جو دگی میں کیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ عام کو کا میاب بنا نے کے لئے اٹک کی چھ تحصیلوں ، 71یو نین کونسلوں اور تین کنٹو نمنٹ بورڈ ز میں دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں ضلع بھر کے ہر گلی محلہ اورد یہات سے لوگوں کی جا نب سے جو پذیرائی مل رہی ہے اس کی نظیر مو جودہ دور میں نہیں ملتی مخالفین انگشت بدنداں ہو نگے ہیں اپو زیشن کے با وجود ضلع بھر کے لوگوں نے ہمیں ہمیشہ انتخابات میں سر خرو کیا اور تحریک انصاف میں شامل ہو کر ہم قو می دھارے میں شا مل ہو جا ئیں گے کیو نکہ میجر گرو پ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہماری شمو لیت کے بعد عمران خان جو میرٹ پر یقین رکھتے ہیں تحریک انصاف میں کھمبے کوووٹ دینے کی بجا ئے میرٹ کی بنیا د پر عوا می ووٹ بینک رکھنے والوں کو میرٹ پر ٹکٹ دیئے جا ئیں گے تا کہ صرف الیکشن نہ لڑا جا ئے تا کہ مسلم لیگ (ن) جیسی جماعت کا مقابلہ بھی کیا جا سکے یہ جلسہ خالصتاً میجر گروپ کا ہے تحریک انصاف اس میں بطور مہمان شریک ہو گی اور ضلع بھر سے تحریک انصاف کے کارکنا ن اور لیڈر بھی ہمارے مہمان کی حیثیت سے شریک ہو نگے پارٹی میں ہو نگے تو تما م فیصلے مشاورت سے ہو نگے میجر طاہر کو راستہ بنا نا آتا ہے اور ہم نے ہمیشہ راستہ خود بنا یا ہے ہمیں کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں ، عمرا ن خان ہی اس وقت قومی امنگوں پر پوارا تر نے والے وا حد سیاسی لیڈ ر ہیں چھ نو مبر کا جلسہ اٹک کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اٹک کی سیاسی تاریخ کا دھارا تبدیل کر دے گا، ہماری شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی اور 6نومبر کے جلسہ میں ہمارا پورا میجر گروپ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرے گا ،پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اٹک آمد میں ان کا بھر پور طریقے سے استقبال کیا جائے گا میجر طاہر صادق گروپ کوئی رجسٹرڈ گروپ یا جماعت نہیں ہے اس لیے ہم تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں مسلم لیگ(ن) کے سربراہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دے دیا ہے ابھی تو صرف ایک اقامہ کا فیصلہ آیا ہے جبکہ مزید فیصلے آنے باقی ہیں جب اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور ایک بگل بجے گا تومسلم لیگ(ن) کو سمجھ آجائے گی کہ ان کے ساتھ کون رہ گیا ہے،پی پی پی بالکل فارغ ہو چکی ہیں ان کا دور حکومت سب کے سامنے گزرا ہے تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کو کرپشن سے بچا سکتی ہے،عمران خان پر بنائے جانے والے مقدمات اور مسلم لیگ(ن) کے مقدمات میں زمین و آسمان کا فرق ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) پاکستان سے روپے باہر لے کر گئی ہے جبکہ عمران خان ملک کے قومی کھلاڑی ہونے کے ناطے باہر سے روپے لیکر پاکستان لائے ہیں ، تبدیلی صرف اور صرف عمران خان ہی لا سکتا ہے ،تحریک انصاف کی پوری قیادت چاہتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ شامل ہوں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ایک کرپشن سے پاک حکومت بنائیں گے اور عوام کے مسائل مل جل کر حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے آنے والا دور بھی تحریک انصاف کا ہو گا۔



اٹک سٹی:حکو مت پنجاب کے جانوروں کو ہر قسم کی ادویات فراہم کر نے کے دعوے کھو کھاتے ؛رپورٹ
حکو مت پنجاب کے جانوروں کو ہر قسم کی ادویات فراہم کر نے کے دعوے کھو کھاتے ‘شفا خا نہ حیوانات اٹک میں مقامی صحافی شا ہداقبال اعوان کا پانچ ہزاررو پے ما لیتی السیشن کتاجس کی ادویات وہاں دستیاب نہیں تھی ‘مارکیٹ سے ٹیکہ منگوا کر اسے لگوا یا گیا ،کتا بعد ازاں اوور ڈوز انجکشن کے سبب گھر جا کر مر گیا،رابطہ کر نے پر متعلقہ ڈاکٹر نے بتا یا کہ کتے کی موت اوور ڈوز انجکشن کی وجہ سے ہوئی ہے جو اسے بے ہوش کر نے کے لئے لگا یا گیا۔ شا ہد اقبال اعوان نے بتا یا کہ ان کا کتا جو انہو ں نے دو ما ہ کا بچہ خریدا تھا اور اس وقت اس کی عمر نو ماہ تھی، یہ گھرمیں بندھا ہو ا تھا ‘پٹا کی وجہ سے اس کی گر دن میں زخم آگیا تھا جس کے علاج کے لئے حکو مت پنجاب کے ٹول فری نمبر پر رابطہ کیا ۔ان کے گھر ویٹرنری ڈاکٹر آئے جنہوں نے کتے کو دیکھ کر کہا کہ اسے شفا خا نہ حیوانات لے آئیں جب وہ شفا خانہ حیوانات میں پہنچے تو انہیں ایک پر چی تمھا دی گئی کہ بازار سے ٹیکہ لے آئیں کیو نکہ یہاں ادویات دستیاب نہیں ہیں وہ بازار سے بے ہوشی وا لا انجکشن لے آئے جس کو لگا کر کتے کا علاج کیا گیا کتا لے کر وہ گھر پہنچے تو وہ جا ن بحق ہو چکا تھا انہو ں نے دوبارہ رابطہ کیا تو شفا خانہ حیوانات کے ایک افسر نے بتا یا کہ اس کی موت اوور ڈوز انجکشن کی وجہ سے ہو ئی ہے‘ شا ہد اقبال اعوان نے وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے اٹک پولیس سے ریٹائرڈ ہونیوالے اہلکاروں کے اعزا ز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا
ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے اٹک پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کے اعزا ز میں ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس پیز اور برانچز کے انچارج نے شرکت کی۔ڈی پی اونے ملازمین کی محکمہ پولیس اور عوام کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ اٹک پولیس کے دروازے آپکے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور اٹک پولیس آپکی ویلفیئر کیلئے ہمیشہ حاضر ہے ،آخر میں ڈی پی او نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں،مزید برآں ڈی پی او نے اپنے آفس میں آنے والے معزز مہمانوں کی شکایات سنیں اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔



اٹک حاجی شاہ روڈ کی ناقص تعمیر کے سبب گاڑیوں کے لئے انتہا ئی خطر ناک بن گیا ،آئے روز حادثات معمول بن گئے
اٹک حاجی شاہ روڈ کی ناقص تعمیر کے سبب گاڑیوں کے لئے انتہا ئی خطر ناک بن گیا ،آئے روز حادثات معمول بن گئے‘ کار اور ویگن کے درمیان تیز رفتاری کے سبب تصادم آٹھ افراد زخمی ، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پا نچ کو مر ہم پٹی کر کے فارغ کر دیا گیاجبکہ تین زخمیوں کو شدید ضربات آئی ہیں ، زخمی ہو نے والوں میں چھ خواتین اور دو مر د شامل ہیں حادثہ اٹک حا جی شاہ روڈ پر چا ئنہ چوک کے قریب پیش آیا ،پو لیس نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس روڈ کی تعمیر میں محکمہ شاہرات پنجاب نے بڑے پیما نے پر گھپلے کیئے ہیں جس کے سبب روڈ انتہائی نا ہموار ہے اور گاڑیاں اچھل کود کر تے ہوئے گزر تی ہیں جس کے سبب آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ۔سنگل روڈ ہو نے کے سبب اس روڈ پر سفر کر نے والوں کے لئے سفر انتہائی خطر ناک بن چکا ہے ۔



لندن‘ برطانیہ:شریف خاندان اپنے حواریوں کے ہمراہ آپس میں نبرد آزما ہیں ؛ افضل خان لالہ آف فورملی 
افضل خان لالہ آف فورملی مقیم لندن (برطانیہ) نے کہاہے کہ اداروں کی تضحیک اور ٹکراؤ کی سیاست کر پٹ اشرافیہ کو لے ڈوبے گی ،عدالتو ں میں پیش ہونے کی بجائے عدلیہ اور ججوں پر بے مقصد قدغن لگایا جا رہا ہے ‘حکمران ٹولہ خود کو نیب کے شکنجے میں جبکہ غریب عوام کو بیروزگاری ، بدامنی ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور غیر ملکی قرضوں کے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے ،مسلم لیگ (ن ) کا شیراز ہ بکھیر چکا ہے ۔شریف خاندان اپنے حواریوں کے ہمراہ آپس میں نبرد آزما ہیں ، کرپشن بچاؤ جمہوریت مکاؤ مسلم لیگ (ن) ایجنڈہ کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دینگے ، کرپشن کے چھر ا مار گروپ سے نجات قبل از وقت انتخابات ہیں‘ آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے 



اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر کیطرف سے پولیس افسران و ملازمان کیلئے 3روزہ کرائم سین انوسٹی گیشن کور س کا انعقاد کیا گیا 
ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عبادت نثار کی طرف سے پولیس افسران و ملازمان کیلئے پولیس لائن میں 3روزہ کرائم سین انوسٹی گیشن کور س کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی راولپنڈی ریجن کے انچارج ڈاکٹر غلام عباس اور انکی ٹیم ارسلان اور ذوالفقار جونیئر سائینٹس نے پریکٹیکل طریقے سے کرائم سین کو ہنڈل کرنے کے بارے میں بتایا ،ڈی پی او نے تمام دن کورس خود اپنی زیر نگرانی کروایا کورس کے تیسرے دن ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر فیصل نے افسران کو کرائم سین پر پیش آنے والی قانونی مشکلات اور جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیاء اور ثبوت کی قانونی اہمیت کے بارے میں لیکچر دیاپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے کرائم سین کی موک ایکسرسائز کروائی ڈی پی او نے کورس میں مثالی کارکردگی دکھانے والے افسران میں CCIIIسرٹیفیکیٹ اور کیش انعامات سے نوازا اور اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ اٹک پولیس کے تمام افسران نے کورس میں دلچسپی دکھائی اور اٹک پولیس آئندہ کوئی بھی جرم ہونے کی صورت میں پی ایف ایس اے کی ٹیم کے ساتھ مل کراسے سائنٹیفک طریقے سے انوسٹی گیٹ کرے گی۔ 



زیندی (اٹک):سیدنا اما م حسینؓ کی کربلا میں دی گئی قربانی قیامت تک یاد رکھی جائے گی؛ قاری محمد ابراہیم 
سیدنا اما م حسینؓ کی کربلا میں اپنے خاندان اور جانثار ساتھیوں کے ہمراہ دی گئی قربانی قیامت تک یاد رکھی جائے گی، کربلا کا واقعہ حریت اور قربانی کی ایسی مثال ہے اس جیسی قربانی آج تک کسی نے نہیں دی ،یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں اسلام کے نام لیوا موجود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مولانا قاری محمد ابراہیم نے نواحی گاؤں زیند ی میں شہدائے اسلام کے عنوان پر درس قرآن کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا ، اس موقع پر مولانا حافظ ہارون الرشید، مولانا محمد رضوان ، مولانا لیاقت علی، قاری محمد اکثیر عثمانی ، مولانا محمد انصر، مولانا محمد بلال، مولوی غلام عباس، ماسٹر طارق سمیت کثیر تعداد میں عوام موجود تھی قاری محمد ابراہیم نے کہا کہ اس پسماندہ علاقہ میں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے جو قرآن کی تلاوت ،حمداور نعت پڑھ رہے تھے یہ بھی صحابہ کرام اہل بیت عظام کی قربانیوں کا ثمر اور ہماری اکابر علمائے کرام مولانا قاری سعید الرحمن ، مولانا محمد صابر اور مولانا عبدالسلام کا صدقہ جاریہ ہے آج بھی شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز ان مدارس کی سرپرستی کر رہے ہیں شہداء کے خون سے نکلنے والی روشنی کے سبب یہ مدارس اور مساجد قائم رہیں گی ۔



حضروسٹی:جمعیت علمائے اسلام اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے متحرک ہے ؛ مولانا محمد نعیم 
جمعیت علمائے اسلام اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے متحرک ہے ‘قائد محترم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یوآئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے بر سر پپکار ہے ،ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام تحصیل حضرو کے امیر مولانا محمد نعیم، جنرل سیکرٹری مولانا ابرارا لحق اور سینئر نائب امیر مولانا سید بادشاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ علمائے کرام نے کہا کہ اس وقت دنیائے کفر اسلام پاکستان ، دینی مدارس اور مساجد کے خلاف سازشوں میں مصرو ف ہے مگر اُن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،دینی مدارس یہ وہ فلاحی ادارے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ‘وہیں یہ لاکھوں طلباء وطن عزیز کے لیے ایک سپاہی کی حیثیت رکھتے ہیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ طلباء ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔



اٹک شہر کے مشہور تاجر جان کریانہ سٹور والے اوریوتھ کرکٹ کلب کے آل راؤنڈر عمران اکمل رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
اٹک شہر کے مشہور تاجر جان کریانہ سٹور والے ،عمر اکمل کے صاحبزادے ،یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے سپر سٹار آل راؤنڈر عمران اکمل کی دعوت ولیمہ مہریہ ٹاؤ ن اٹک میں سر انجام پائی ۔ دعوت ولیمہ میں امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 15اٹک حاجی اکرم خان ، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،وائس چیئر مین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن ) شیخ اجمل محمود ،شیخ قیصرجمیل صدیقی ، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری زون15جماعت اسلامی محمد اعجاز ، جونیئر کپتان یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک نعمان اعجاز ، ایڈیشنل سیکرٹری نوید عمر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ، جنید مبارک ، رئیس خان نائب کپتان یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک، مولانا شیر زمان ، سنی ، ملک آزان اعوان چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن ، وقاص احمد ، محمد عبداللہ طاہر اوریوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے بانی طاہر محمود مودی و دیگر سیاسی و سماجی دینی و مذہبی ، شخصیات بھی موجود تھیں ۔



اٹک سٹی:لوکل آڈٹ آفیسر محمد رفیق اعوان کے بیٹے بینک مینجر یو بی ایل حسنین رفیق اعوان کی شادی بخیر و خوبی سر انجام پائی
لوکل آڈٹ آفیسر محمد رفیق اعوان کے بیٹے بینک مینجر یو بی ایل حسنین رفیق اعوان کی شادی بخیر و خوبی سر انجام پائی ، شادی کے سلسلہ میں انہوں نے مقامی شادی ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی رہنماپی پی پی ملک حاکمین خان ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان، صدر ایبٹ آباد ایسوسی ایشن ملٹری اکاؤنٹس آصف جدون خان ، اکاؤنٹس آفیسرسی ایم اے سب آفس ملک محمد اسلم، اکاؤنٹس آفیسر ملک مظہر ، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ملک سعادت حسین، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر زید الحسن گیلانی ،ملک ممریز خان ، سول و ملٹری ،بینک افسران کے علاوہ پی او ایف سنجوال ، پی اے سی کامرہ ایف پی او آرٹلری سنٹر کے ملازمین نے شرکت کی ۔



گاؤں دورداد(اٹک):صدر ٹیچرز یونین تحصیل اٹک ماسٹر مشتاق احمد انتقال کر گئے
صدر ٹیچرز یونین تحصیل اٹک ماسٹر مشتاق احمد انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں دورداد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اساتذہ کرام ٹیچرز یونین کے عہدیداران ، وکلاء، سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کو آبائی قبروستان دورداد میں سپرد خاک کر دیا گیا ،مرحوم ماسٹر مشتاق احمد انتہائی ملنسار ، مخلص درد دل رکھنے والے انسان تھے ،محکمہ ایجوکیشن کے حوالے سے اُن کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی وہ ایک مخلص اور دیانتدار شخص تھے۔



شین باغ(اٹک):واپڈا کی بے حسی اور غفلت کی انتہا ‘سات ماہ سے خراب ٹرانسفارمر کی جگہ ٹرالی میں عارضی ٹرانسفارمر لگا کر بھول گئے 
واپڈا کی بے حسی اور غفلت کی انتہا سات ماہ سے خراب ٹرانسفارمر کی جگہ ٹرالی میں عارضی ٹرانسفارمر لگا کر اُسے اتارنا بھول گئے ،ٹرالی میں لگا یہ ٹرانسفارمر اہل محلہ کے لیے درد سر بن گیا ،نواحی گاؤں شین باغ کے رہائشیوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ جامع مسجد بلال والی گلی میں تقریباََ سات ماہ پہلے ٹرانسفارمر خراب ہوا جسے واپڈا کے اہل کاروں نے خراب ٹرانسفارمر کی جگہ عارضی طور پر ٹرالی میں نسب ٹرانسفارمر لگا دیا ،اس ٹرالی کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ یہ ٹرالی حادثات کا باعث بھی بن رہی ہے ۔اہل محلہ نے کہا کہ کسی بھی وقت ٹرانسفارمر کا کرنٹ ٹرالی میں آنے سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ،اس لیے واپڈا حکام کو چاہیے کہ وہ ساتھ ماہ قبل عارضی طور پر کھڑی کی گئی ٹرالی ہٹا کر مستقل طور پر ٹرانسفارمر نصب کریں تاکہ اہل محلہ کی پریشانی ختم ہو سکے ۔



اٹک سٹی:متحدہ علما ء کونسل ضلع اٹک تمام مذہبی طبقات کی نمائندہ تنظیم ہے ‘سیاسی میدان میں ہم اپنا ایک مقام رکھتے ہیں؛ حافظ محمد صدیق 
متحدہ علما ء کونسل ضلع اٹک تمام مذہبی طبقات کی نمائندہ تنظیم ہے ‘سیاسی میدان میں ہم اپنا ایک مقام رکھتے ہیں ،علماء کونسل اور اٹک کی سیاست لازم و ملزوم ہیں ‘متحدہ علماء کونسل کو اگر اٹک کی سیاست سے علیحدہ کیا جائے تو ضلع اٹک کی سیاست بحران کا شکار ہو جائے گی ۔سیاسی بصیر ت سے خالی ذہن لوگوں کی تنقید کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ علماء کونسل ضلع اٹک حافظ محمد صدیق نے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ (ق) مدنی چوک اٹک میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری قاری انور شاکر ، مفتی قاری فتح محمد ، قاری عثمان حیدری، قاری محمد یاسر، مولانا مفتی عبدالواحد، سٹی صدر مسلم لیگ (ق) حاجی اکرم خان، کونسلر شیخ نثار احمد بھی موجود تھے حافظ محمد صدیق نے کہا کہ متحدہ علماء کونسل کا اٹک میں وجود اُس وقت عمل میں لایا جب سیاسی اور مذہبی انتشار کو ایک وحدت کی ضرورت تھی او ر یہ وحدت ہمیں شیخ القرآن کی میراث میں ملی ہے ۔علماء کونسل کا طرہ امتیاز ہے کہ ہر اہم مسئلہ پر آواز اُٹھا کر کلمہ حق بلند کیا علماء کونسل نے مولانا فضل الرحمن کو اُس وقت خوش آمدید کہا جب دنیا وردی والوں کو سلام کر رہی تھی ‘ہماری سیاست جے یو آئی کی ہمہ گیر پالیسی کا نتیجہ ہے جے یو آئی اٹک نے گزشتہ انتخابات میں ایک جاگیر دار کو ٹکٹ دے کر جماعت کی کیا خدمت کی تھی ہم نے ہمیشہ اپنا مثبت سیاسی رول پلے کر کے اہم کر دار اد ا کیا ہے جبکہ کبھی کسی کا ووٹ بینک خراب نہیں کیا ۔



گاؤں خورہ خیل(حضرو):اپنا نام نہیں صرف خورہ خیل کے لو گو ں کی بے لو ث خد مت میرا مشن ہے ؛حاجی محمد خطاب خان
اپنا نام نہیں صرف خورہ خیل کے لو گو ں کی بے لو ث خد مت میرا مشن ہے ‘میرا مقصد صرف اور صرف گا ؤں کے غریب لو گوں کے لیے کام کر نا ہے، گا ؤں میں جب کوئی عورت بیمار ہو جائے یا ڈلیوری کے وقت بہت مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے ،گا ؤں کی معزز عورتوں نے میری والدہ کو گزارش کی کہ گاؤں کا یہ بڑا مسئلہ ہے جس پر میں نے 2ایمبو لینس گا ؤں خو رہ خیل کو دی ہیں جو 24گھنٹے گا ؤں کے لو گو ں کے لیے مفت مہیا ہوں گی ،غرباء کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل حضرو کے علا قے خو رہ خیل میں حاجی محمد خطاب خان ویلفیئر خورہ خیل اٹک فری ایمبو لینس کی افتتاحی تقریب سے معروف سماجی شخصیت عقیل احمد خان نے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ان کے خطاب سے قبل غورغشتی کی بزرگ شخصیت محمد ریاض خان نے با قاعدہ فیتہ کا ٹ کر فری ایمبو لینس کا افتتاح کیا ،اس افتتاحی تقریب میں سابق ناظم اشفاق خان ، حیدر زمان خان ،حاجی لالہ اسد خان ،جنرل کونسلر عارف خان ، فرید خان ، با بر خان ، میر آفتاب خان ، چیف محمد طفیل ، خاور خان ، فیصل ، سہراب خان ، میر اکبر سمیت معززین علا قہ اور اہلیان خورہ خیل نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔یا د رہے کہ عقیل احمد خان امریکہ میں مقیم ہیں لیکن انہو ں نے اپنے آبائی گا ؤں خورہ خیل میں خد مت خلق کی ایک ایسی مثال کی ہے جنازہ گا ہ کی تعمیر ، مسجدکی تعمیر،مقامی ہسپتال کے لیے ضروری مشینری ،غر باء کی مالی مدد کرنا ،جیسے فلاحی کام ان کا شیوہ ہیں ۔ 



ملاکلاں(حضرو):امیدوار برائے پنجاب اسمبلی چنگیز خا ن کی قیادت میں اٹک کیلئے تحصیل حضر وسے بڑا قافلہ جائیگا؛ ملک رفاقت 
امیدوار برائے پنجاب اسمبلی چنگیز خا ن کی قیادت میں چھ نو مبر کو لا لہ زار گرا ؤنڈ اٹک میں تحصیل حضر وسے بڑا قافلہ جائے گا ،سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور ان کی صاحبزا دی چیئر پر سن ضلع کونسل اٹک ایمان طا ہر اور صاحبزادے آزا د رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کی جا نب سے عمران خان کو اٹک آمد پر جلسہ عام میں شر کت کر کے اس کو بھر پور کا میاب کیا جا ئے گا، ان خیالات کااظہار ملک رفاقت اعوان نمبر دار ، حا جی محمد ریاض ملا کلاں اور شیراز خان ملا کلاں نے کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں چنگیز خان ہی حلقہ پی پی 16سے بھاری اکثریت سے کا میاب ہو نگے ۔



اٹک شہر کی ہر دلعزیز شخصیت عبد الطیف المعروف سندھی استاد کے بیٹے پولیس کانسٹیبل شہروز رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے 
اٹک شہر کی ہر دلعزیز شخصیت عبد الطیف المعروف سندھی استاد کے بیٹے پولیس کانسٹیبل شہروز رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ،انکی دعوت ولیمہ میں اے ایس آئی کاشف،اے ایس آئی قیصر،خادم حسین،قیصر رضا،آصف رضا،ظفر استاد،پپو استاد،بلال حسن،اللہ وسایہ،محمد اکرام،محمد انعام،محمد یوسف،محمد یونس،محمد ادریس،ملک جاوید،محمد کاشف،محمد عثمان،محمد عادل،عاقب،جاوید اختر،محمد ارسلان،قیص علی جیدی،شیخ اعظم،شیخ عمری،فیضان،فرحان علی،جنید،ظہیر عباس،محمد آفتاب،محمد خانزادہ،شیراز احمد،عاطف شہزاد کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان،سیاسی سماجی کارکنان و عمائدین اور اہل علاقہ نے شرکت کی اور تمام دوست احباب نے انہیں زندگی کے نئے سفر کی دعاوں سے نوازتے ہوئے پھول،تحائف اور سلامی پیش کی ۔



تحصیل اٹک:تین میلہ چوک تا پڑی گیٹ سڑک کی تعمیر عوام کے لیے وبال جان بن کر رہ گئی 
تین میلہ چوک تا پڑی گیٹ سڑک کی تعمیر عوام کے لیے وبال جان بن کر رہ گئی ،ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جانے والا سڑک کا تقریبا چار کلو میٹر کے حصے کو دو سال مکمل ہونے کو پہنچ گئے جبکہ اس سڑک کا تقریبا ستر فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے باقی کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ،نا مکمل سڑک سے اٹھنے والی دھول نے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کو سانس کی بیماریوں میں مبتلا کر دیا ،اس سڑک پر ایک چھوٹی پلی کی تعمیر پر سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے جو کہ تا حال مکمل نہیں کی گئی مذکوہ سڑک کی پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں گاڑی مالکان نے بتایا کہ ہم اپنی سائیکل موٹر سائیکل اور گاڑیاں برباد کر چکے ہیں لیکن یہ سڑک مکمل ہونے کا نام نہیں لیتی ،اگر تین سے چار کلو میٹر کی سڑک دو سال میں مکمل ہو گی تو پھر ہمارا اللہ ہی نگہبان ہے انہوں نے محکمہ ہائی وے اور ڈی سی اٹک سے ٹھیکیدار کے خلاف سستی اور کاہلی سے کام کرنے پر اس کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔



اٹک سٹی:کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سینٹر اٹک میں سائلین رل کر رہ گئے ،اراضی سینٹر میں کل 12کی جگہ دو کاونٹرز فعال رہ گئے 
کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سینٹر اٹک میں سائلین رل کر رہ گئے ،اراضی سینٹر میں کل 12کی جگہ دو کاونٹرز فعال رہ گئے جہاں ہر وقت سائلین کا رش لگا رہنے لگا،سینٹر عملہ کی شدید کمی کا شکار ہے، اراضی سینٹر میں ٹوکن سسٹم بری طرح ناکام ہو چکا ہے سائلین کو بائیو میٹرک کے بعد کاونٹرز کے سامنے دھکے کھانے پڑتے ہیں بوڑھے مرود خواتین اور دیگر سائلین کا کوئی پرسان حال نہیں سینٹر میں بیٹھنے کی جگہ ناکافی ہونے کی وجہ سے سب کو کھڑا ہونا پڑتا ہے عملہ سے رابطہ کرنے پر کاونٹر کے سامنے کھڑے ہونے کا کہا جاتا ہے اور زیادہ اصرار کرنے پر اگلے روز صبح صبح آنے کا کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے اسی وجہ سے سائلین حکومت اور اراضی سینٹر کے عملہ کو بد دعائیں دیتے ہیں سائلین کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح کمپیوٹر سینٹر چلانا ہے تو اس سے بہتر تھا کہ وہی پرانا پٹواری نظام ہی قائم رہتا کیونکہ اس نظام میں عزت سے بیٹھنے اور کام ہو جانے کی امید تو ہوتی تھی سائلین نے اراضی سینٹر کے اعلی حکام اور خادم اعلی پنجاب سے موجودہ صورتحال کا نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
َََََََََََََ
گاؤں دریا:بشیر احمد شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے 
گاؤں دریاکے سعودی پلٹ بشیر احمدولد احمد حسین شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،بشیر احمد کی شادی اپنے چچا محمد رفیق کی صاحبزادی سے بخیر وخوبی سر انجام پائی ، صاحبزادہ حافظ پیر محمود احمدآستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف نے سنت نبویؐ کے مطابق نکاح پڑھایاجبکہ دعوت ولیمہ کا اہتمام دریائے رحمت شریف میں کیا گیا جسمیں علاقہ کی معروف سماجی شخصیت ملک اقبال ،ایوب خان ،افتخار خان سیلز منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس ،ملک صابر ،حسن داد ،بلیک ایگل سوڈنٹ کے صدر عاقب خان علی زئی ،ماسٹر ظہور احمد ،ماسٹر نصیر احمد ،دلشاد جلالیہ،واثق خان اور چھچھ کے معروف سینئر صحافی حافظ محمد حفیظ میر سمیت اہلیان دریائے رحمت شریف نے شرکت کی اور دولہا بشیر احمدکو زندگی کے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔



























No comments:

Post a Comment