Thursday, August 10, 2017

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro (Attock).

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro (Attock).




اٹک سٹی: چیئرمین بلدیہ اٹک اور وا ئس چیئر مین نے پہلے سے زیادہ پرجوش اندازمیںیوم آزادی منانے کا عندیہ دے دیا
چیئرمین بلدیہ اٹک نا صر محمود شیخ اور وا ئس چیئر مین ملک طاہر اعوان نے پہلے سے زیادہ پرجوش اندازمیںیوم آزادی منانے کا عندیہ دے دیا70سالہ جشن آزادی کی تقریبات منانے کے لئے بلدیہ اٹک نے مختلف پروگرامز ترتیب دے دیئے جس کے مطابق آج دس اگست صبح دس بجے ہال ایم سی بوا ئز ہا ئی سکول میں ملی نغمے ، تقریری مقابلے برا ئے طلبا ء وطالبات جس کے فوکل پر نسپل سکول ہذا محمد عارف جبکہ تقریب کے مہمانان خصوصی میں ڈپٹی کمشنر را نا اکبر حیات ، اے ڈی سی جی آفاق وزیر ، سی ای او ایجو کیشن ہو نگے ،11اگست تین بجے سہ پہر بلدیہ ہال اٹک میں مشا عرہ جس کے فوکل پر سن مشتاق عا جز اور نزاکت علی نازک ہیں جس کے مہمان خصوصی ڈی ایم او سید نذارت علی شاہ ہو نگے ، 11اگست شام پا نچ بجے ضلع کونسل سٹیڈیم میں نما ئشی فٹ بال میچ ہو نگا جس کے فوکل پرسن کو نسلر بلدیہ اٹک شیخ ظہور الٰہی اور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد آصف شیخ ہو نگے ، سیمینار 12اگست دس بجے دن بلدیہ ہال میں ہو گا جس کے تحریک پاکستان میں خواتین کے کر دار پر روشنی ڈالی جا ئے گی جس کی فوکل پرسن میڈیم خالدہ را نا سمیت تمام لیڈی کونسلرز اور میڈیم شیریں اسلم ہو نگی اس تقریب کی مہما ن خصوصی مسز وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد اور مسز چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کی بیگمات ہو نگی ، 13اگست چار بجے سہ پہر بلدیہ ہال میں اقلیتی برادری کا پروگرام منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن اقلیتی کونسلر طارق ولیم ہو نگے اس تقریب کے مہمان خصو صی چیئر مین اور وا ئس چیئر مین بلدیہ اٹک ہو نگے ، سب سے اہم بڑی تقریب 14اگست صبح آٹھ بجے بلدیہ اٹک کے سبزہ زار پر منعقد ہو گی جہاں نو بجے پر چم کشائی کی جائے گی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور ڈپٹی کمشنر را نا اکبر حیا ت ہو نگے ، 14اگست گیارہ بجے دن بلدیہ اٹک سے مٹھائی و فروٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال، سویٹ ہو م مہر یہ ٹاؤ ن اور لیڈیز دار الا مان میں تقسیم کے لئے لے جا یا جا ئے گا ہو گی جہاں وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ڈپٹی کمشنر اٹک سمیت تما م لیڈیز کونسلر ، چیئر مین و ا ئس چیئر مین بلدیہ کی بیگمات دارالا مان میں فروٹ تقسیم کرینگی ، آخری تقریب 14اگست شام چار بجے سے رات بارہ بجے تک شہید ملت لیاقت علی خان ہا ئی سٹیڈیم (لا لہ زار گراؤ نڈ ) میں جشن آزادی شو کے سلسلے میں ورائٹی شو ہو گا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ہو نگے ۔

اٹک سٹی:طاہر صادق کی تحریک انصاف کے قافلہ میں ممکنہ شمولیت،پی ٹی آئی کے اہم تین ذرائع نے بھی تصدیق کر دی
ضلع اٹک میں نواز لیگ پیپلز پارٹی کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع،میجر(ر)طاہر صادق کی تحریک انصاف کے قافلہ میں ممکنہ شمولیت،پی ٹی آئی کے اہم تین ذرائع نے بھی تصدیق کر دی،میجر(ر)طاہر صادق کو صوبائی سطح پر اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان،اٹک کی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد تبدیلی آنے کا امکان،میجر(ر)طاہر صادق کی تحریک انصاف میں ممکنہ شمولیت کے بعد ضلعی سیاست کا بنیادی ڈھانچہ ہی اپنی جگہ سے ہل جائے گااو رآنے والے عام انتخابات میں سیاسی نتائج یکطرفہ ہونے کے امکانات کافی حد تک بڑھ جائینگے،ابھی میجر(ر)طاہر صادق پارٹی میں شامل بھی نہیں ہوئے لیکن ان کے تحریک انصاف میں اثر و رسوخ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ NA58سے تحریک انصاف کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر سہیل کمڑیال جو کہ پارٹی چیئرمین کے میجر گروپ سے بلدیاتی الیکشن میں اتحاد کے فیصلہ کی محض ذاتی عناد کی بنیاد پر مخالفت کرنے میں پیش پیش رہے ان کو نواز شریف کی نااہلی کے بعد یوم تشکر جلسہ میں نہ تو ان کو اس کنٹینر پر ٓانے کی اجازت دی گئی جس پر عمران خان ع دیگر سینیئر پارٹی لیڈر شپ موجود تھے بلکہ ڈویژن اور صوبائل سطح کے لئے جو اسٹیج مختص کیا گیا تھا وہاں بھی انہیں جگہ نہ مل سکی، سیا سی امور پر گہری نظر رکھنے والے ان تمام محرکات کو آنے والے الیکشن سے قبل ہونے والی سیاسی تبدیلیوں میں سے ایک اہم شاخسانہ قرار دے رہے ہیں یاد رہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے قبل ضلع اٹک میں گو نواز گو ریلی کا سب سے پہلے انعقاد بھی سابق ضلع ناظم میجر(ر)طاہر صادق نے ہی کیا تھااور ان کی دیکھا دیکھی باکی سیاسی جماعتوں نے بھی انہیں فالو کیا تھا۔

اٹک سٹی:ستروا ں جشن آ زا دی شا یا ن شا ن طر یقے سے منا نے کے لیے 13اگست شام 5بجے امن مو ٹر سا ئیکل ریلی کا انعقاد کیا جائیگا
70وا ں جشن آ زا دی شا یا ن شا ن طر یقے سے منا نے کے لیے 13اگست شام 5بجے امن مو ٹر سا ئیکل ریلی مسلم لیگ ہاؤ س مدنی چوک سے شروع ہو کر شہر کا چکر لگا تے ہوئے واپس مسلم لیگ ہا ؤ س مدنی چوک میں ہی اختتام پذیرہوگی جبکہ 13اگست رات 8بجے مسلم لیگ ہا ؤ س مدنی چوک میں راباب پے ملی نغموں سے عوام کو محظو ظ کیا جا ئے گا اور 14اگست 2017کو صبح 7:30بجے مسلم لیگ ہا ؤ س کو میں سا لا نہ پر چم کو شا ئی تقر یب ہوگی ان خیا لات کا اظہار ضلعی نا ئب صدر ایم ایس ایف حامد نواز خان نے اجلا س سے خطاب کے دوران کیا جبکہ ہنگا می اجلا س کی صد ا رت سٹی صد ر مسلم لیگ و کو نسلرمیجر گر وپ حا جی محمد ا کر م خا ن نے کی اجلاس میں انجینئر امجد شہز اد اعو ان، سا بق امید وار کو نسلر میجر گروپ جمیل خا ن لا ہو ری ، محمد ارشاد خٹک ،اپو زیشن لیڈر میو نسپل کمیٹی اٹک میجر گر وپ شیخ نثا ر احمد ، ضلعی جنر ل سیکر ٹری ایم ایس ایف میجر گرو پ پر و یز خٹک ، سا بق امید وار کو نسلر میجر گروپ چو ہد ری شکیل گجر، نا ئب صد ر ایم ایس ایف میجر گر وپ حا مد نو ا ز خا ن، سعید اقبا ل کا کا ، حسنین ، شر جیل خا ن اکھو ڑی ، چو ہد ری حسن ، ملک سا جد ، ذیشا ن علی خا ن ، عمر عبد ا لر حمن ما نی کشمیر ی ،ملک حما د خا ن ، ضلعی سینر نا ئب صد رایم ایس ایف میجر گروپ ریا ض علی اعو ان ،سا بق امید وار کو نسلر میجر گروپ مظہر الحق ، شیخ با بر قیو م ،طا ہر محمو د مو دی اور ایم ایس ایف میجر گروپ کے عہد یدا روں کی کثیر تعدا د نے شر کت کی حا جی محمد اکر م خا ن نے پر چم کو شا ئی کی تقر یب کو بھر پو ر اند از میں منا نے کے لیے ایک ور کنگ کمیٹی تشکیل دی جس کا سر برا ہ ضلعی نا ئب صد ر حا مد نو ا ز خا ن کو مقر ر کیا جبکہ ان کا نا ئب ریا ض علی اعوان کو نا مز د کیا پر چم کشائی کی تقریب کے مہما ن خصو صی معما ر اٹک ہر دل عز یز قا ئد میجر طا ہر صادق ہو ں گے ۔

اٹک سٹی:ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ ختم کر کے ایک ماہ کی بنیاد اور صرف 48کمر شل لا ئسنس بنا نے کیخلاف درخواست دے دی گئی
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پر ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ ختم کر کے اسے ایک ماہ کی بنیاد اور صرف ایک ماہ 48کمر شل لا ئسنس بنا نے کے ظالما نہ فیصلے کے خلاف مار چ میں ضلعی وا ئس چیئر مین ریجنل یو نین آف جنر نلسٹس پاکستان محمد فاروق خا ن نے صوبائی محتسب کو عوام کو لا ئسنس کے حصول میں در پیش مشکلات ختم کر نے اور ہر ماہ 48لا ئسنس بنا نے کی بجائے اس ٹیسٹ کو ہفتہ وا ر کر نے کے حوا لے سے تحریری درخواست دی تھی جس پرریجنل ایڈو ائیزر صوبائی محتسب پنجاب را ولپنڈی اٹک را جہ خا لد حسین کی سفا رشات کی روشنی میں صوبائی محتسب پنجاب نجم سعید نے ٹریفک پو لیس انچار ج کی طرف سے لکھی گئی اس تحریر اور نقطہ کو فیصلہ بنا کر وا پس فا روق خان کو بھیجوا دیا کہ ٹریفک پو لیس اٹک نے اعلیٰ حکام سے ڈرائیونگ لا ئسنس کو آسان بنا نے اور مہینہ میں دو بار ٹیسٹ لینے کی اجازت ما نگی ہو ئی ہے جو نہی اعلیٰ حکام اجازت دیں گے اٹک میں ڈرائیو نگ لا ئسنس ٹیسٹ مہینے میں دو بار کر دیا جا ئے گا محمد فاروق خان نے میڈیا کو بتا یا کہ یہ بات تو ٹریفک حکام ایک عرصہ سے کر تے آرہے ہیں اگرایسے ہی فیصلے صوبائی محتسب نے دینے ہیں تو پھر عوام کو اللہ ہی حافظ ہے انصاف پر مبنی اور عوامی حق میں فیصلے نہ کر نے پر ایسے اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ۔

اٹک سٹی:آسٹریلین ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے وفاقی اردو یونیورسٹی کی طلبہ نور العین (اٹک)قومی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہو گئی
آسٹریلیا میں عالمی آسٹریلین فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لئے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کی نونہار طلبہ نور العین قومی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہو گئی ، جو قومی ٹیم کی نمائندگی کرے گی ، تفصیلات کے مطابق اٹک ڈھوک فتح کی سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد اکرم خان کی صاحبزادی اور کونسلرملک محمد اسلم کی بھتیجی نونہار طلبہ نور العین جو کہ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم کام کی طالبہ ہے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے آسٹریلیا روانگی سے قبل اٹک میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھی ،نور العین نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہماری ٹیم بہترین کار کردگی کا مظاہر کرے گی اور ہماری کوشش ہو گی کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔

ضلع اٹک:تھانہ بسال کی حدود میں پہاڑی علاقہ میں دو ویگنوں کے درمیان ریس لگاتے ہوئے تصادم ‘10مسافر شدید زخمی 
تھانہ بسال کی حدود میں پہاڑی علاقہ میں دو ویگنوں کے درمیان ریس لگاتے ہوئے تصادم ایک ویگن اُلٹ جانے سے 10افراد شدید زخمی ، ڈی پی او اٹک نے ریس کے دوران حادثہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کاروائی کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال کی حدود میں پہاڑی علاقہ میں ناڑہ موڑ کراس کرتے ہی دو ویگنوں نے ریس لگا دی، لمیاں ڈھناں کے قریب آگے والی ویگن نے راستہ نہ دیا تو پچھلی پتھر پر چڑھ گئی ، تین قلابازیاں کھائیں اور اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں دس افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے عملے نے ہسپتال پہنچایا ، ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے بسال روڈ پر ریس کے دوران ہونے والے حادثہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو متعلقہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت کی ۔ 

اٹک سٹی:ماڑی انڈس ریلوے ٹرین میں ڈبوں کی کمی کی وجہ سے لوگوں کوشدید پریشانی کا سامنا،بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور
ماڑی انڈس ریلوے ٹرین میں ڈبوں کی کمی کی وجہ سے لوگوں کوشدید پریشانی کا سامنا،بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور،رش کی بناء پر کئی مسافر بیہوش،ماڑی انڈس سے اٹک اور اٹک سے ماڑی انڈس چلنے والی 201اپ 202ڈا ؤن ریل کار جو دن گیا رہ بجے اٹک سے جنڈ اور وا پس جنڈ سے اٹک شیٹل ٹرین کے طور پر پہاڑی علاقے کی 20لاکھ سے زائد آبا دی کی ضروریات پو ری کر تی ہے ‘اس میں چھ ڈبے لگا ئے جاتے ہیں ،فی ڈبہ 66مسافروں کے مختص ہے، اسطرح اس ٹرین میں کل 396افراد سفر کر سکتے ہیں تا ہم اٹک سے شٹل ٹرین کے طور پر جنڈ اور اٹک سے ماڑی انڈس کے درمیان دیگر ذرائع آمد و رفت نہ ہو نے کی وجہ سے علاقے کی بہت بڑی آبادی سفری سہو لیات کے لئے اس ٹرین کو استعمال کر تی ہے اور اس ٹرین میں روزا نہ 8سو سے 1ہزار مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح ٹرین کے ڈبوں میں پھنس کر اذیت نا ک طریقے سے سفر کر نے پر مجبور ہو تے ہیں۔ خا ص طور پر خواتین ، بچے ، بیمار ، طالبات اور بزرگ افراد انتہا ئی تکلیف دہ صورت حال کا شکار ہو کر اپنی منزل مقصود تک پہنچے ہیں ٹرینوں کی بندش کے بعد اس ٹرین میں جس میں چھ ڈبے منظور ہیں پا نچ ڈبے کر نے سے کل 330مسافروں کے لئے سفری ضروریات پو ری کر نے والی ٹرین میں منگل کے روز جب نو سو سے زائد مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح اندر گھس کر اور کچھ پا ئیدان پر لٹک کر سفر کر نے پر مجبورتھے او ر ٹرین کے پا نچ میں سے تین ڈبوں میں پنکھے بھی بند تھے جس کے سبب اکثر مسافروں کا دم کھٹنے لگا جن میں عا ئشہ بی بی دختر محمد اصغر بھی شامل تھی اس کی طبیعت خراب ہو نے پر ریسکیو 1122نے اسے ہسپتال پہنچا یا تا ہم ریلوے حکام کی غلط پا لیسیوں کے سبب چھ ڈبوں کی بجا ئے پا نچ ڈبے کر نے کی وجہ سے یہ المنا ک حادثہ پیش آیا ،عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈس ماڑی ریل کار پر چھ ڈبے لگائے جائیں۔

گاؤں جتیال:میرے علاقہ کی عوام کے لیے میری حویلی کے دروازے دن رات کھلے ہیں؛ قاضی احمد اکبر 
ضلعی صدرتحریک انصاف و امیدوار پی پی16 قاضی احمد اکبرخان نے کہا کہ میرے علاقہ کی عوام کے لیے میری حویلی کے دروازے دن رات کھلے ہیں، عوام کی خد مت ہی میری زندگی کا مشن ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی سیکر ٹریٹ تحریک انصاف میں مختلف تحصیلوں سے آئے ہو ئے پارٹی کارکنان کے وفو د سے بات چیت کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قائد اعظم اورعلا مہ اقبال کے ویژن پر کاربند ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی نئے پاکستان کی پہلی منزل ہے عام انتخابات 2018میں تحریک انصاف ملک بھر کی طرح ضلع اٹک سے بھی کلین سویپ کر یگی تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہد کی ابتداء ہوچکی ہے۔ صاف شفاف انتخابات کیلئے سفر شروع کیا جائیگا محمد نواز شریف کی نا اہلی 70ویں یوم آزادی کا تحفہ ہے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی ریلی اور کھلم کھلا دفعہ 144کی خلاف ورزی ہوئی اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے نا اہل نواز شریف جعلی ورکروں کو اکٹھا کر کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کر نے کی نا کا م کوشش کررہے ہیں شریف ما فیا کی کرپشن کی شفاف تحقیقات سے ملک میں جمہوریت اور خوشحالی آئیگی موجودہ ٹولہ اقتدار کو اپنے ذاتی مفاد 
میں استعمال کر رہے ہیں با شعور عوام چوروں کے جھانسے میں نہیں آئینگے تحریک انصاف کرپشن کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

گاؤں شینکہ:پی ٹی آئی کے جنر ل کونسلر منصف خان ،ملک ندیم اورحکیم خان نے ساتھیوں سمیت چنگیز خان کی حمائیت کا اعلان کردیا
یوسی شینکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے جنر ل کونسلر منصف خان ،ملک ندیم حکیم خان نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت حلقہ پی پی16سے خادم چھچھ چنگیز خان کی حمائیت کا اعلان کر دیا ،شینکہ سے ایک ہفتے کے دروان یہ دوسرے بڑی اہم وکٹ تھی جس نے قاضی احمد اکبر کو چھوڑ کر چنگیز خان کی حمائیت کا بھر پور اعلان کیا ،اور آمدہ الیکشن میں چنگیز خان کی بھر پور کمپین چلانے کا بھی اعلان کیا تفصیلات کے مطابق شینکہ میں پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلر منصف خان اور نوجوان سیاسی شخصیت ملک ندیم خان نے چنگیز خان کی حمائیت میں ایک بڑی اکٹھ کا اہتما م کیا جس میں رئیس آف شینکہ خالد خان ،ظاہر خان ،اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے سابق صدر شبیر خان سمیت جنر ل کونسلر یوسی غورغشتی لال شاہ ،جنر ل کونسلر یوسی نرتوپہ وترجمان چنگیز خان خان بھایے نرتوپہ ،ملک نسیم ،زاہد میر میڈیا ایڈوائیزر چنگیز خان میڈیا سیل ،ملک شہزاد خان ،حفیظ خان ،حزیف خان ،ملک احسن خان ،ملک خرم خان ،مافتخار خان ،جاسم خان ،احتشام خان ،فخر عالم ،ذیشان خان ،سیرت نواز،عمران عرف دھواں ،عبد الحمید ،شمشاد جی لالہ ،محمد سلیم قریشی ،مہران خان ،بشارت خان ودیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،اس موقع پر منصف خان اور ملک ندیم خان نے اپنی پوری برادری اور سپورٹرز کی طرف سے چنگیز خان کو آندہ الیکشن میں کامیاب بنانے اور ہر طرح کی سپورٹ کا اعلان کیا بعد ازاں چنگیز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ساتھ شامل ہونے والے ہمارے جسم کی طرح ہیں اور ان کی ایک ووٹ مخالفین کے ہزاروں ووٹوں سے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا ہم پر اعتماد ہے کہ ہر روز کئی دھڑے ،شخصیات اور سیاسی رہنماء میری حمائیت کا اعلان کر رہے ہیں جس پر میں اپنے رب کا شکر گزار ہوں اور ان سب دوستوں کا بھی مشکور ہوں کہ جو مجھے عزت بخش رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان میری طاقت ہیں تو بزرگ میرے رہنماء ہیں اور جب یہ میرے ساتھ ہونگے کامل یقین ہے کہ انشاء اللہ جیت ہمارے پورے گروپ کا مقدر ہو گی ۔

لندن (برطانیہ):نااہل وزیر اعظم کی اسلام آباد لاہور ریلی کے ساتھ ہی اُسکی سیاست کا با ب بھی ہمیشہ کیلئے بند ہو جا ئیگا؛افضل خان لالہ
افضل خان لالہ آف فورملی مقیم لندن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا عمران خان کی قیادت میں گو نواز گو کا نعرہ سپریم کورٹ نے پا یہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے ،نواز شریف نے جی ٹی روڈ کا انتخاب اس لیئے کیا ہے کہ ان کی جماعت جی ٹی روڈ کی جماعت ہے ۔اسلام آباد سے لا ہور کا سفرلاہور میں اختتام پذیر ہو گااور اسی طرح نواز شریف کی سیاست کا با ب بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جا ئے گا، ان خیالات کا انہوں نے یاسرامین سے اپنی ایک آن لائن بات چیت کر تے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہاکہ نا اہل نواز شریف جعلی ورکروں کو اکٹھا کر کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کر نے کی نا کا م کوشش کررہے ہیں‘ شریف ما فیا کی کرپشن کی شفاف تحقیقات سے ملک میں جمہوریت اور خوشحالی آئیگی ۔موجودہ ٹولہ اقتدار کو اپنے ذاتی مفاد میں استعمال کر رہے ہیں ‘با شعور عوام علی بابا چالیس چوروں کے جھانسے میں نہیں آئینگے ،تحریک انصاف کرپشن کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،تحریک انصاف قائد اعظم اور اقبال کے ویژن پر کاربند ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی نئے پاکستان کی پہلی منزل ہے عام انتخابات 2018میں تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کر یگی ۔

گاؤں فورملی:چیئر مین یوسی فورملی یاسر زمان خان نے تحصیل سطح پر جشن آزادی کے حوالے سے منائی جانیوالی تمام تقریبات کا بائیکاٹ کر دیا 
صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے قریبی ساتھی اور چیئر مین یوسی فورملی یاسر زمان خان نے تحصیل سطح پر جشن آزادی کے حوالے سے منائی جانیوالی تمام تقریبات کا بائیکاٹ کر دیا ،انتظامیہ کی طرف سے جشن آزادی سپورٹس فیسٹول میں مختلف کھیلوں فٹبال ،کرکٹ ،والی بال ،بیڈ منٹن اور 100میٹر ،200میٹر ،400میٹر ریس میں تحصیل کے کھلاڑیوں کو حصہ لینے کے اعلان کے بعد فٹبال ٹورنامنٹ میں باہر سے کھلاڑیوں کو شامل کر نے پر یاسر زمان خان کا انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج ،اپنی یوسی کے کھلاڑیوں کو کسی بھی کھیل میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ سنا دیا تفصیلات کے مطابق چیئر مین یوسی فورملی یاسرزمان خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے14اگست کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے اے سی آفس میں ایک میٹنگ کے دوران جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے تما م یوسیز چیئر مینز کو اعتماد میں لیا گیا اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے با آور کرایا گیا کہ تحصیل سطع کے ان مقابلوں میں صرف اپنی تحصیل کے کھلاڑیوں کے شامل کیا جائے گا مگر گزشتہ روز ہونے والے فٹبال میچ میں حضرو فٹبال کلب کی طرف سے ہر ی پور اور اٹک کے دو کھلاڑیوں کوحصہ لینے پر یاسر زمان خان نے جشن آزادی سپورٹس فیسٹول اور دیگر تمام تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔

ضلع اٹک:سالار گاؤں کے قریب مچھلی کے شکار کیلئے جانیوالے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق
سالار گاؤں کے قریب دریائے ہرو میں مچھلی کے شکار کے لیے جانے والے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5افراد دریاء کے درمیان میں سیلفیاں بنانے کے دوران پاؤں پھسلنے سے تین افراد توازن برقرار نہ رکھ سکے اور پانی کے تیز بہاؤ کی نظر ہو گئے ۔قریب ہی موجود ان کے دیگر رشتہ داروں نے جب انہیں دوبتے دیکھا توان کو بچانے کے لئے چھلانگ لگا دی جس سے وہ بھی پانی کی لہروں کے نظر ہو گئے ، ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طور پرجائے حادثہ پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے چودہ سالہ زوہیب کو زندہ نکال لیا ایک شخص کی لاش کو فوری طور پر نکا ل لیا جبکہ دیگر افرا د کی تلاش کا کام را ت دیر تک جاری رہا ‘اندھیرا زیادہ پھیلنے کی وجہ سے اتوار کی شام کو آپریشن ختم کردیا گیا اور پیر کے روز دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کررہے تھے ،ریسکیو عملہ نے جان ہتھیلی پر رکھ کر 12گھنٹوں کے اندر اندرمزید 4افراد کی لاشیں نکا ل لی ہیں ، جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مرنے والوں میں اسلم مسیح اور اس کے دو بیٹے سنی اسلم ، سلطان اسلم اوردو بھتیجے الیاس مسیح اور وکرم مسیح شامل ہیں ، ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے ، اسلام آباد سے آئے ہوئے وکرم مسیح کی تدفین اسلام آباد جبکہ باقی تمام افراد کی تدفین پشاور کے علاقہ نودیہہ میں کی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے دریائے ہرو، دریائے سندہ اورغازی بروتھہ نہر میں نہانے اور مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کر رکھی ، قانون کو ہاتھ میں لینے والے اب تک بیسیوں افراد پانی میں ڈوب کر اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مسیحی خاندان کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسلم مسیح جس کی عمر 50سال تھی جو کہ کچھ عرصہ قبل کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں ملازم تھا اور ڈیڑھ ماہ قبل ہی اُس کی ٹرانسفر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک ہوئی تھی ۔ 

اٹک سٹی:جے یو آئی عا دلانہ نظام کے نفاذ کیلئے قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی جدو جہد جاری رکھے ہو ئے ہیں؛ جے یو آئی اٹک
جے یو آئی اسلام کے عا دلانہ نظام کے نفاذ کے لئے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی جدو جہد جاری رکھے ہو ئے ہیں ‘جے یو آئی کا پیغام گھر گھر پہنچا نے کے لئے ضلع بھر میں تحصیل اور یو نین کونسل سطح پر پروگرام منعقد کر نے کی تر تیب بنا ئی جا رہی ہے ،آنے والے جنرل الیکشن میں ضلع بھر سے جمعیت علما ئے اسلام اپنے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی ۔ان خیالات کا اظہار جا معہ علو م شرعیہ جا مع مسجد لو ہاراں اٹک شہر میں ضلعی امیر مو لا نا شیر زمان ، تحصیل امیر قا ری محمد اقبال ، جنرل سیکر ٹری مو لا نا عبدالطیف نے جے یو آئی تحصیل اٹک کی جنرل کو نسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔اجلاس میں قاری طارق محمو د ، مفتی عبدالواحد ، مو لانا نثار احمد ،قاری ثناء اللہ ، مو لانا محمد عنصر ، مو لانا یا سر زمان ، قاری محمد عثمان ، مفتی محمد عرفا ن ، محمد یا سر الحسینی،علی رحمن سمیت کثیر تعداد میں علما ئے کرام نے شر کت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24اگست بروز جمعرات صبح د س بجے جا معہ اسلا میہ کا مرہ گیٹ نمبر 2قطبہ موڑ میں مو لا نا محمد جا ن کے ہا ں جمعیت علما ئے اسلام کی ضلعی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کیئے جا ئیں گے اجلاس میں جمعیت کے پیغام کو دیہات سطح تک پہنچا نے کے لئے اگلے ماہ تحصیل بھر میں پروگرام کو حتمی شکل دی گئی آخر میں ملک کی سلا متی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی گی ۔

اٹک سٹی:مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کو سڑکوں پر لانے میں ناکام ہو گئی ہے؛ میجرطاہر صادق 
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کو سڑکوں پر لانے میں ناکام ہو گئی ہے، عوام کی نفرت اور عدم شرکت کے باعث سابق نااہل وزیر اعظم اسلام آباد سے دو پہر 2بجے روانہ ہوا بند سڑکیں بھی کھو ل دی گئیں مگر اُن کے قافلے میں عوام نے شریک نہ ہو کر اُن سے اپنی نفر ت کا اظہار کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تین ہفتے کے غیر ملکی دورے کے بعد اٹک پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت میں کیا ، انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل اور مشینری کو استعما ل کر کے اربوں روپے کا خزانے کو نقصا ن پہنچایا جار ہا ہے‘ عوام میں شعور اور آگاہی بیدا ر ہو چکی ہے ۔آج ان کے اسلام آبادسے لاہور روانگی کے وقت عوام کی عدم شرکت اس بات کو ثبوت ہے کہ عوام ان کی کرپشن ،مہنگائی ، بے روزگاری، دہشت گردی اور لا قانونیت سے تنگ آچکی ہے ۔میجر طاہر نے کہا کہ ضلع اٹک سے چوری کھانے والے مجنوں منتخب نمائندے اور وزراء کی طرف سے کئی ریلی یا جلوس کا نہ نکلنا بھی ہمارے موقف کی تائید ہے کہ ضلع اٹک میں بھی مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔

جنڈ(ضلع اٹک):دانش اسکول میں زیر تعلیم میڑک کے طالبعلم کا اعزاز،میٹرک میں 944نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی 
دانش اسکول میں زیر تعلیم میڑک کے طالبعلم کا اعزاز،میٹرک میں 944نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی ،دانش اسکول جنڈ میں زیر تعلیم طالب علم محمد عبداللہ ولد ندیم اختر ساکن محلہ عید گاہ اٹک شہر میں میٹرک کے امتحان میں 1100میں سے 944نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی،محمد عبداللہ ے بتایا کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب بھر میں دانش اسکولوں کا قیام عمل میں لا کر غریب لوگوں پر احسان کیا یہاں غریب لوگوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔

حضروسٹی:پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی
پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ۔ضلع کی چھ تحصیلوں اٹک ،حضرو ، حسن ابدال، فتح جنگ، پنڈی گھیب اور جنڈ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر پر پٹواریوں نے تحصیل آفسز میں احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہیں ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر اٹک میں احتجاجی کیمپ میں تحصیل صدر محمد نثار خان ، سیکرٹری محمد پرویز نظامی، ساجد محمود، طار ق محمود، امجد خان، علی اصغر ، ظہورا حمد عرف چٹو پٹواری،توقیر احمد، خالد پرویز، محمد فیاض ، ممریز خان، فیصل نسیم ، محمد اقبال، مرید عباس، عبدالواحد ،صفی الدین بٹ، ہمایوں شکیل، نثار احمداور اسد علی خان سمیت دیگر پٹواری احتجاج میں شریک ہیں میڈیا کو ہڑتال سے متعلق ساجد محمود او ر ظہور احمد عرف چٹو پٹواری نے بتایاکہ پنجاب حکومت ہمارے 16مطالبات پر عمل درآمد نہیں کر رہی دو سال قبل ہم نے ہڑتال کی تھی تو پنجاب حکومت نے 15مطالبات تسلیم کر لیے تھے مگر اب اُن پر عمل درآمد کر نے سے حکومت گریز کر رہی ہے پنجاب بھر میں 40دن سے یہ ہڑتال جاری ہے راولپنڈی ڈویژن کے پٹواریوں نے اس ہڑتال میں ایک روز قبل ہی حصہ لیا ہے اب راولپنڈی ڈویژن کے پٹواریوں کی ہڑتال بھی مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی انجمن پٹواریاں صوبہ پنجاب کی قیادت کے تمام فیصلوں کی پاسداری کرتے ہوئے اُن کی ہرکال پر لبیک کہیں گے ۔

اسلام آباد:ملک کی سیاسی فضاء تعفن زدہ ہوچکی ہے، ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے؛مولانا فضل الرحمان
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی فضاء تعفن زدہ ہوچکی ہے، ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے ،سیاستدانوں پر مالیاتی اور اخلاقی کرپشن کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔ گذشتہ کئی دنوں سے جو ماحول بنایا جا رہا ہے ‘ اس سے لگتا ہے کہ معاشرہ اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کو دئیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی (ف) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان،قاری محمد ابراہیم،قاری محمد انس ،اور مفتی ابرار بھی موجود تھے اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی صحت کی بحالی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے انہیں عمرہ اور زیارت حرمین شریفین پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ امیر پنجاب کی صحت یابی سے پنجاب میں جماعتی کام میں تیزی اور بہتری آئیگی ، یہ ملاقات دو سے تین گھنٹہ جاری رہی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں صاف ستھری اور سنجیدہ سیاست ہونی چاہئے، ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے جمعیت علماء اسلام ملک کے آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ہم ایک نئے دور کی طرف جا رہے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے سے کونسا سیاسی کلچر تخلیق ہو رہا ہے ہم جس دور میں ہیں ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، یہ سب خود بخود نہیں ہو رہا اس کی آبیاری بین الاقوامی سطح پر ہو رہی ہے، کوئی مالیاتی کرپشن کی بات کر رہا ہے، کوئی اخلاقی کرپشن کی بات کر رہا ہے، جن سیاستدانوں سے عوام نالاں ہیں انہیں وہ خود اقتدار میں لائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام اداروں کو عالمی تناظر میں معاملات کو دیکھ کر سوچنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ملک کے ایک منتخب وزیر اعظم کو پہلی بار صدر نے دوسری بار آرمی چیف نے برطرف کیا اور اب عدالت نے اس کو برطرف کیا ہے اب ملک میں بہت تجربے ہوگئے ہیں ہمیں اس صورتحال سے نکلنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست سمت دینی ہوگی اور اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام ملک میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مکمل تعاؤن کرے گی۔ 

حضرو شہرکی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ، طارق افضل خان کی قاضی احمد اکبر کے ساتھ خصوصی ملاقات
حضرو شہرکی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ، حضرو شہر کی بزرگ سیاسی شخصیت خان محمد افضل خان مرحوم کے صاحبزادے طارق افضل خان کی ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر سے اہم ملاقات ہوئی جس کے بعد طارق افضل خان نے پی پی16پر قاضی احمد اکبر خان کی مکمل حمائیت اور سر پرستی کی یقین دہانی کرائی ،پی ٹی آئی کی قیادت ،عہدیداران وکارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی نیز طارق افضل خان کو مبارکباد کے فونز کا تانتا بندھ گیا ‘یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیاسی پنڈتوں نے طارق افضل کی حمائیت کے بعد قاضی احمد اکبر کو مد مقابل سیاسی امیدواروں پر فیصلہ کن برتری کے اشارے دے دیئے ۔




























No comments:

Post a Comment