Monday, February 27, 2017

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.


Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from H.K.




اٹک سٹی:خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ جیل میں کرپشن کی انتہا ،قیدیوں سے بھاری نذرانے وصول کیے جاتے ہیں ؛ ڈسٹرکٹ جیل سپرٹنڈنٹ 

ڈسٹرکٹ جیل سپرٹنڈنٹ اٹک نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایک قومی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں جس میں کہا گیا کہ جیل میں کرپشن کی انتہا ،قیدیوں سے بھاری نذرانے وصول،اور نہ دینے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ خبر سراسر من گھڑت اور حقائق کے برعکس بغیر تصدیق کے شائع کی گئی ہے ،تمام اسیران کو قانون اور اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق یکساں سلوک روا رکھا جاتا ہے کسی بھی قیدی اور حوالاتی کو کسی بھی وجوہ پر ذہنی یا جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جاتا نہ ہی کوئی ڈیمانڈ کی جاتی ہے بلکہ تمام اسیران کوان کے جیل جرائم پر ملوث ہونے پر قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے ،منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کیلئے اسیران کے سامان کی تلاشی سکینگ مشین کے ذریعے کی جاتی ہے جبکہ جیل ملازمین کی ڈیوٹی آفیسر اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ کی موجودگی میں تلاشی لی جاتی ہے ‘بعد ازاں تلاشی اندرون و بیرون گارد کی تبدیلی ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں دو مرتبہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایڈیشنل ججز دورہ کر کے تمام امور کا جائزہ لینے کے علاوہ اسیران اور ملاقاتیوں سے مسائل دریافت کرتے ہیں ۔الحمداللہ کسی بھی اسیر یا ملاقاتی کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی بلکہ جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کو ہمیشہ سراہا گیا ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ میں خود ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر جیل کا دورہ کرتا ہوں اور تمام اسیران سے ان کے مسائل معلوم کر کے فوری طور پر قانون کے مطابق موقع پر ازالہ کیا جاتا ہے جبکہ جیل وارڈ محمد الیاس کی طرف سے ایک حوالاتی ابراہیم کے ساتھ غیر منصفانہ برتاو اور گالی گلوچ کی شکایت پر معطل کر کے اسکے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلع اٹک:چھ ماہ قبل تین کروڑ روپے سے مرمت ہو نے والی سنجوال باہتر روڈ اکھڑنے لگی جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ؛ رپورٹ
چھ ماہ قبل تین کروڑ روپے سے مرمت ہو نے والی سنجوال باہتر روڈ اکھڑنے لگی جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ،رہی سہی کسر بھاری بھر قم ڈمپرز نے نکال دی ۔ٹرانسپورٹرز کا محکمہ ہائی وے سے ٹھیکیدار کے ذریعے ریپیئرنگ کرانے کا مطالبہ ‘سنجوال باہتر روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیوروں نے میڈیا نمائندوں کو بتا یا ہے سنجوال باہتر روڈ ،بوڑا موڑ ٹی چوک سے سقہ آباد پل تک خستہ حالی کا شکار تھی ‘بار بار عوامی مطالبات پر حکومت پنجاب کی جانب سے اس رو ڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے تین کروڑ روپے کی خطیر رقم منظور کی گئی جس سے بیس کلو میٹر کے اس ٹکڑے کی از سر نو مرمت کی گئی ،مرمت کے چھ ماہ بھی نہیں ہو ئے کہ طویل خشک سالی کے بعد ایک ہفتہ تک ہو نے والی موسلا دھار بارشوں سے مذکورہ روڈ پر گڑھے پڑنا شروع ہو گئے ہیں اور سڑک جگہ جگہ سے اکھڑنے لگ گئی ہے ٹرانسپورٹرو ں نے بتایا کہ رہی سہی کسر اس سڑک سے گزرنے والے بھاری بھرکم ڈمپرز نے نکال دی ہے ٹرانسپورٹروں نے کہا ہے کہ چھ ماہ کے اتنے کم عرصہ میں مذکورہ سڑک کی ٹو ٹ پھوٹ اور جگہ جگہ سے اکھڑنے کا اگر نوٹس نہ لیا گیا اور ٹھیکیدار سے مرمت نہ کروائی گئی تو بہت جلد یہ سڑک پہلے کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہو جائے گی ٹرانسپورٹروں نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور محکمہ ہائی وے کے حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م سرسبز اٹک کے نام سے درخت اور پودے لگانے کی مہم شروع
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م سرسبز اٹک کے نام سے درخت اور پودے لگانے کی مہم شروع ‘اس مہم کے حوالے سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اٹک نے ایک تقریب اور واک کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک امین اسلم ، ڈپٹی سیکر ٹری تحریک انصاف شمالی پنجاب یاور بخاری، عابدر ضا، کونسلر سجاد تنولی و دیگر تھے آگاہی مہم کے سلسلے میں شہر میں ایک ریلی نکالی گئی اور اس مہم کے حوالے سے شہریوں میں شعور اور آگاہی کے لیے فرداََ فرداََ دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کی گئیں اس موقع پر ملک امین اسلم نے کہا کہ سرسبز و شاداب کے پی کے ہمارا مشن ہے اس حوالے سے ہم نے پورے کے پی کے میں آگاہی مہم شروع کی اور صوبہ بھر میں عوام زمینداروں اور کسانوں کو مفت پودے مہیا کیے اُسی مہم کو دیکھتے ہو ئے ہماری نوجوان ٹیم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اٹک کے عہدیداروں عمیر احمد اور دیگر نے ضلع اٹک میں بھی اس مہم کے سلسلہ میں سر سبز اٹک کے نام سے یہ مہم شروع کی ہے تا کہ ہم اپنے ضلع کوبھی سرسبز و شاداب بنا سکیں ان نوجوانوں کی اس محنت کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہ ہمارا مستقبل ہیں انہوں نے گزشتہ سال پورے ضلع میں ہونہار طلباء و طالبات میں مفت کتابیں تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھاجسے ضلع بھر میں بہت پذیرائی ملی تھی اور وہ طلباء و طالبات جو وسائل نہ ہونے کے سبب پڑھائی جاری نہیں رکھ سکتے تھے ہمارے ان نوجوانوں کی کاوشوں سے انہیں حوصلہ ملا یہ ایک صدقہ جاریہ ہے اب انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے سرسبز اٹک کی مہم اچھی کاوش ہے اس سے ضلع بھر میں بہتری آئے گی ملک امین اسلم نے کہا کہ جس طرح ہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے تحریک انصاف محنت کر رہی ہے اسی طرح سیاسی آلودگی (کرپشن)کے خاتمہ میں بھی عمران خان کی قیادت میں ہماری جدوجہد جاری ہے اور عنقریب پوری قوم کو کرپشن سے آلود زدہ نمائندوں سے نہ صرف چھٹکارا ملے گا بلکہ آنے والے الیکشن میں صاف ستھرے ماحول کے کرپشن سے پاک نمائندے عوام منتخب کر کے (ن) لیگ سے چھٹکارا حاصل کریں گے ۔

اٹک سٹی:پنجابی ،پٹھان، بلوچی ،سندھی اور کشمیری سب بھائی بھائی اور پاکستانی ہیں ؛نقاش علی خان
پنجابی ،پٹھان، بلوچی ،سندھی اور کشمیری سب بھائی بھائی اور پاکستانی ہیں ‘ہمیں پاکستانی اور مسلمان بن کر سوچنا چاہیے ملکی سلامتی کے خلاف کوئی بھی ملوث ہو اُس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیے ،وہ چاہے پنجابی ہو یا کسی دوسرے صوبے کا رہائشی ہو ملک میں امن ، استحکام اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم پاکستانی بن کر رہیں اور پاکستانی مفادات کے لیے کام کریں ،اس وطن عزیز میں رہ کر غیر ملکی طاقتوں کے مفادات کی پاسبانی کرنے والے کسی طور بھی پاکستانی کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ‘ایسے عناصر کے خلاف پاک فوج حکومت اور عوام متحد ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیس کمیٹی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین نقاش علی خان نے اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے بات چیت میں کیا ، نقاش علی خان نے کہا کہ قومیت ، ذات صرف پہچان کے لیے ہے ہم سب مسلمان اور بھائی بھائی ہیں جبکہ ہمیں بحیثیت مسلمان پاکستانی بن کر سوچنا ہو گا جب ہم ایک قوم تھے تو قائداعظم محمد علی جناح کی سرپرستی میں پاکستان بنایا اگر آج ہم اکٹھے ہو جائیں اور ذات ، برادری ، ضلع اور صوبہ سے اونچی سوچ کر کے صرف پاکستانی ہو کر سوچیں تو دہشت گردی کا عفریت ختم ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو عدم استحکام سے دو چار کر نے کے لیے جو حالات بنائے جا رہے ہیں ایسے حالات میں پاک فوج اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے پوری قوم اور تمام پارٹیوں کو باہم مل کر سوچنا ہو گا کیونکہ ہماری ترجیحات میں پاکستان سب سے پہلے ہے یہ وطن عزیز جو لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے حاصل ہو ا اور آج بھی ہماری سیکیورٹی فورسز اس کے تحفظ ، بقاء اور سلامتی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ان قربانیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور بد امنی ، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہمیں ایک سوچ اور ایک فکر پیداکر کے پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا۔

اٹک سٹی:موت ایک اٹل حقیقت ہے ‘ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،قبر کے دروازہ سے ہر انسان کو گزرنا ہے؛علامہ محفوظ الرحمان
موت ایک اٹل حقیقت ہے ‘ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،قبر کے دروازہ سے ہر انسان کو گزرنا ہے ‘اگر ہمارے اعمال درست ہو ئے تو کامیابی ملے گی نوجوانی کی موت اور مسافرت کی موت بخشش کی علامت ہے ،ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ محفوظ الرحمن نے ضلعی صدر کنزالایمان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ ) راجہ محمد طفیل جرال( گو لڈ میڈلسٹ ) کے نوجوان بیٹے ر اجہ بلا ول جرال کی ترکی میں المناک اور اچانک موت پر اُن کی رہائش گاہ محلہ شیڈ میں دعائیہ تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر علماء اکرام، صحافی برادری اور شہریوں کی کثیر تعدا موجود تھی۔ مولانا محفوظ الرحمن نے کہا کہ راجہ محمد طفیل جرال کا بیٹا عاشق رسول تھا ،آقا کریم سے عشق اور محبت اُس کی نجات کا ذریعہ ہو گی ‘وہ بہت نیک نوجوان تھا آج اُس کی موت پردیس میں ہوئی ہے اور نوجوانی میں آئی ہے ،ایسی موت پر اللہ کریم اُس کی بخشش اور انعامات کی نوازشات کریں گے ،تقریب کے اختتام پر مرحوم کی بخشش اور درجات بلندی کے لیے علامہ محفوظ الرحمن اور مولانا یوسف حقانی نے خصوصی دعاکرائی۔

اٹک سٹی: ڈی پی او اٹک زا ہد نواز مروت کی زیر نگرانی پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے سر چ آپر یشن کا سلسلہ جار ی رکھا ہوا ہے
ڈی پی او اٹک زا ہد نواز مروت کی زیر نگرانی پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے اٹک میں سر چ آپر یشن کا سلسلہ جار ی رکھا ہوا ہے جس کے تحت مختلف مقامات سے متعدد سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی گئی ہیں ۔ ڈی پی او اٹک کی مؤ ثر حکمت عملی کے سبب دہشت گردی اور سنگین وار داتوں میں ملوث افراد اپنے گر د گھیرا تنگ ہو نے پر اب اسلحہ غیر آباد جگہوں پر پھینک کر اٹک سے را ئے فرار اختیار کررہے ہیں ،تھانہ پنڈی گھیب کی چو کی کھوڑ کے عملے کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ محلہ شا دی پور بند کے قریب پانی کے تلاب کے بند کے پاس اسلحہ پڑا ہے پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں ایک سب مشین ، دو میگزین اور 75گولیاں پڑی تھیں جنہیں کوئی نا معلوم شخص پھینگ گیا تھا ۔پولیس تھانہ پنڈی گھیب نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اسلحہ آر ڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،اسی طرح پنڈی گھیب پولیس نے ایک ملزم سے پسٹل تیس بور ،تھانہ صدر اٹک پولیس نے گاؤں مرزا سے پسٹل تیس بور معہ چار روند ، تھانہ سٹی اٹک پولیس نے اٹک کینٹ سے دو کپی شراب ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ساکن نو شہرہ سے 145گرام چرس ،پنڈی گھیب سے 130گرام چرس ،200سو گرام چرس بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے ہیں ۔

ضلع اٹک:موٹر سائیکل چھیننے پر دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج 
موٹر سائیکل چھیننے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق عبیداللہ نے تھانہ حسن ابدال میں بیان دیا ہے کہ میں اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر حسن ابدال کچہری سے اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ اسی اثنا میں دو نقاب پوش ملزمان جن میں سے ایک لمبے قد کا اور دوسرا درمیا نے قد کا تھا آگئے جن کے ہاتھ میں پسٹل تھا ،اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 1لاکھ 10ہزار روپے ما لیت کا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

ضلع اٹک میں اے پلس اور اے گریڈ سکولوں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی او آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا 
ضلع اٹک میں اے پلس اور اے گریڈ سکولوں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات کی زیر صدارت ڈی سی او آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت ،سی ای او ایجوکیشن اٹک عبدالشکور انجم ، پولیس اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے ،ڈی سی اٹک نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے مروجہ قوانین کے مطابق تعلیمی اداروں میں تمام ضروری حفاظتی اقدامات جن میں میٹل ڈیٹکٹر ، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ ، کنٹرول رومز ، باؤونڈری وال کی آٹھ فٹ تک تعمیر، خاردار تاروں کی تنصیب وغیرہ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ سکول اوقات میں ملاقات کے لیے سکول آنے والے افراد کو مکمل جامہ تلاشی اور دیگر حفاظتی اقدامات سے گزارنے کے بعد سکول میں داخلہ کی اجازت دی جائے، ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلعی پولیس اٹک سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر خبردار ہے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم معصوم طلبہ و طالبات کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات ایک ہفتہ کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے خبردار کیا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ معصوم طلبہ و طالبات کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اورحصول علم کے لیے گھر سے آنے والے معصوم بچوں کی جانوں سے کسی کو بھی کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے سکولوں کے پرنسپلز کو بھی ہدایت کی کہ وہ موجودہ حالات کے تناظر میں سکول کے بچوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی کورسز کروائیں اور انہیں اس بات کی تعلیم دیں کہ ہنگامی حالات میں فراہم کردہ تربیت کے مطابق عمل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک حرکت یا سامان کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ظہور پذیر ہونے سے قبل ہی روکا جاسکے۔

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات منعقد ہوا 
ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات منعقد ہوا ،اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک عبدالشکور انجم، ڈی ایم او اٹک فاروق اکمل کے علاوہ ، ڈی اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس میں ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات کو ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں ناکافی سہولیات، اساتذہ کی کمی، نئے اساتذہ کی تعیناتی ، مردم شماری ، خانہ شماری اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ درس و تدریس انتہائی مقدس پیشہ ہے جو اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بہترین صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا جائے تاکہ آنے والا کل روشن ہو ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں ناکافی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ان اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر کاوشیں جاری ہیں اور بہت جلد اٹک کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مقابلے میں تمام جدید سہولیات سے مزین کیا جارہا ہے تاکہ ان سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو جدید ترین تکنیکی تعلیم سے روشناس کروایا جاسکے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور وہاں پر ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں انہیں تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے اجلاس میں سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تمام سیکورٹی اقدامات کو ایک ہفتہ کے اندر مکمل کرکے رپورٹ ڈی سی آفس اٹک ارسال کی جائے۔

اٹک سٹی:جماعت اسلامی ملک میں اسلام کے مکمل نفاذ کے لیے کوشاں ہے؛ مولانا جابر علی خان 
جماعت اسلامی ملک میں اسلام کے مکمل نفاذ کے لیے کوشاں ہے ‘پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا 70سال گزر گے حکومت اور حکمران اسلام کے عملی نفاذ میں ناکام رہے ،ملک بھر میں خوشحال پاکستان فنڈ کے حصول کی خاطر یکم تا15مارچ مہم چلائے جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک و چیئر مین یوسی شینکہ مولانا جابر علی خان نے ضلعی خوشحال پاکستان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنونشن سے اویس اسلم مرزا ، ناصر اقبال خان، اقبال خان ،مولانا تاج محمود صدیقی ،مولانا عبدالمالک علوی اور میاں محمد جنید نے بھی خطاب کیا امیر ضلع مولانا جابر علی خان نے کہا جماعت اسلامی انبیاء کے راستے پر چلنے والی اسلامی تحریک ہے جو خیر اور بھلائی کے راستے کی طرف لوگوں کو بلاتی اور دعوت دیتی ہے قرآن و سنت کا عملاً نفاذ ہمارا نصب العین ہے جماعت اسلامی دین اور سیاست کو ایک گردانتی ہے دین اور سیاست الگ الگ ہوں تو ظلم اور بربریت برپا ہوتی ہے اسلام امن کا دین ہے پاکستان میں انتخابات کے ذریعے جماعت اسلامی قرآن سنت کا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے پاکستان میں دعوت کا میدان کھلا ہے ہم یہاں ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں اسی خاطر عوام الناس سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی اور اس کی قیادت جو دیانتدار و امانت کے اصول پر پورا اترتی ہے جسے اس ملک کی اعلیٰ ترین عدالت بھی تسلیم کرتی ہے کو اپنا مالی تعاون سے نوازے تاکہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان میں تبدیل کر کیا جاسکے جماعت اسلامی غریبوں کے حقوق کی رکھوالی اور محافظت کرتی ہے ہم جہاد کی حمایتی اور علمبردار ہیں لیکن پاکستان میں مسلح جہاد کی نہیں قلمی اور ووٹ کے جہاد کی ضرورت ہے جماعت اسلامی اسی کی علمبردار ہے کارکنان کو چاہیے کہ وہ قرآن سے جڑجائیں اس کا علم عام کریں قرآن ہی ہمیں کامیابی اور سربلندی عطا کرے گا اسی میں ہماری کامیابی ہے ۔

ضلع اٹک: رینجرز سے ریٹائرڈ ہوں ‘8ہزار روپے پنشن ہے ،میرا بیٹا وکلیریا کی مرض میں مبتلا ہے ‘ مالی امداد کی جائے ؛ حق نواز (تحصیل جنڈ)
تحصیل جنڈ کے گاؤں ترگڑ کے رہائشی حق نواز نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ میں رینجرز سے ریٹائرڈ ہوں ‘8ہزار روپے پنشن ہے ،میرا بیٹا وکلیریا کی مرض میں مبتلا ہے میں نے اپنے بیٹے کا علاج سی ایم ایچ اور ایم ایچ اور پرائیویٹ ڈاکٹرز سے کروایا،جمع پونجی رقم اور گھر کا سارا سامان جن میں زیورات ،فریج و دیگر سامان تھا اپنے بچہ کے علاج کے لئے فرووخت کر دیا ،اپنا مکان کرایہ پر دیکر 2سال کا ایڈوانس کرایہ وصول کر کے بچہ کے علاج پر لگا دیا۔ اب میرے پاس اپنے بچہ کے علاج کے لئے رقم موجود نہیں ہے ‘میں وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلی شہباز شریف اور مخیر حضرات سے پرزوراپیل کرتا ہوں کہ وہ میری مالی امداد کریں تاکہ میں اپنے بچہ کا علاج کروا سکوں ۔ 

اٹک شہر میں غیر قانونی رکشہ ڈرائیوروں نے اڈے قائم کر رکھے ہیں،شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا 
اٹک شہر میں غیر قانونی رکشہ ڈرائیوروں نے اڈے قائم کر رکھے ہیں،شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ،اٹک شہر صرافہ بازار ،نیو سبزی بازار،گیڈر چوک،حمام روڈ، منصب چوک ، ستار چوک میں رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اڈے بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے،شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صرافہ بازار میں رکشہ ڈرائیور دن 11بجے سے سہ پہر 4بجے تک رکشہ سڑک پر کھڑے کر کے سوار بٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح جام ہو جاتی ہے ،جس کی وجہ سے خواتین کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے اسی طرح نئے سبزی بازار کے پاس بھی یہی صورتحال ہے ،نئے سبزی بازار میں ٹریفک پولیس کی طرف سے نو پارکنگ کا بورڈ بھی آویزاں ہے مگر اس کے باوجود رکشہ ڈرائیور دیدہ دلیری سے اپنے رکشے سڑک کے بیچ میں کھڑے کر دیتے ہیں ،اٹک کے شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پورے شہر میں خاص کر صرافہ بازا اور نئے سبزی بازار میں غیر قانونی اڈے ختم کرائیں ۔ 

اٹک سٹی:میونسپل کمیٹی اٹک نے چھ ماہ کے لیے 152953900کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا
میونسپل کمیٹی اٹک نے چھ ماہ کے لیے 152953900کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا،یہ بجٹ میونسپل کمیٹی اٹک کے خصوصی بجٹ اجلاس میں پیش کیا گیا،اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ملک طاہر اعوان نے کی جس میں تمام اراکین نے شرکت کی،ایوان میں بجٹ چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ناصر محمود شیخ نے پیش کیا،اس موقع پر بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی نے بتایا کہ مجموعی طور کمیٹی کی متوقع آمدن `61443500ہے جس میں سے ملازمین کی تنخواہ کی مد میں 88495000، سائر اخراجات کی مد میں 34513000، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 18256000، ملازمین کی پنشن کی مد میں ایک کروڑ روپے اور سپورٹس و دیگر اخراجات کی مدمیں 1689900روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے میونسپل کمیٹی کے کل اخراجات کا تخمینہ 159253900ہے کمیٹی کی متوقع آمدن ٹیکس منتقلی جائیداد، گورنمنٹ گرانٹس ، آمدن میونسپل کمیٹی لاری اڈاہ ، دکانات ، مشتہری و لائسنس فیس اور متفرق آمدن میں 161443500متوقع ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 88471000جس میں تنخواہ چیئرمین، چیف آفیسر ، تنخواہ فنانس برانچ ، ریگولیشن ، پلاننگ، انفراسٹرکچراور تنخواہ سروسز واٹر سپلائی ، سینیٹیشن ، گارڈن ، سٹریٹ لائٹس اور فائر بریگیڈوغیرہ شامل ہیں،سائر اخراجات میں بل بجلی، واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس، پارکس، ڈیزل پٹرول، سینیٹیشن برانچ ، مرمت ٹرانسپورٹ ، ٹیوب ویلز اور پارکس وغیرہ مرمت شامل ہیں، 98000000کا تخمینہ ہے، ترقیاتی اخراجات میں افغان سکیم جو کہ جاری ہے متوقع آمدن برائے ترقیاتی کام مرمت وغیرہ 18256000شامل ہیں، ریٹائر ڈ ملازمین پنشنر میں ماہانہ پنشن ، گریجوٹی کی رقم شامل ہے جو ایک کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ زمہ داریوں میں سابق دو ترقیاتی سکیموں میں 939900کا تخمینہ ہے ،سپورٹس اینڈ یوتھ کی سرگرمیوں کے لیے مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ ذرائع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی،چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک نے کہا کہ ایوان میں چھ ماہ کاٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ 

اٹک سٹی:حکومت کیطرف سے کونسلران کیلئے پانچ سو روپے فی اجلاس اعزازیہ توہین ہے ‘ہم اسے مسترد کرتے ہیں؛اراکین بلدیہ اٹک 
حکومت کی طرف سے کونسلران کے لیے پانچ سو روپے فی اجلاس اعزازیہ ارکان کی توہین ہے ‘ہم اسے مسترد کرتے ہیں‘ یہ ممبران ضلع کونسل ،کونسلران بلدیہ اور یونین کونسل کے ممبران کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے ،حکومت نے اگر اعزازیہ ہی مقرر کرنا ہے تواسے اچھے انداز میں اور کونسلران کے رتبہ کے مطابق مقرر کرے ،شہر کے عوام کی بہترین خدمت کے لیے بلدیہ اٹک کے ارکان باہم مل کر کام کریں گے ‘عوام کے منتخب نمائندے شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں چیئرمین کا اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان عوامی آواز ہے اپوزیشن ارکان بھی مثبت اور تعمیری اہداف میں ساتھ دیں گے اور جب بھی عوامی مفادات کے خلاف کوئی بات آئے گی تو مثبت تنقید اور اعتراض کریں گے قابل عمل اور قابل قبول بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں شہر کی مختلف وارڈو ں میں بلب ،گٹروں کے ڈھکنے ، سیوریج سسٹم کے لیے کونسلران کو فنڈزمہیا کیے جائیں ان خیالات کا اظہار بلدیہ اٹک کے بجٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان حاجی محمد اکرم خان، شیخ نثار احمد،شیخ ظہور الٰہی ، حاجی محمد اسلم ،حاجی سیف الرحمن،ملک جاوید اختر،سجاد تنولی،ملک جاوید اقبال،شیخ غلام صمدانی اور نوید خٹک نے بجٹ پر بحث کرتے ہو ئے کیا حاجی اکرم خان نے کہا کہ بلا تفریق تمام وراڈوں میں فنڈز مہیا کیے جائیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے جاسکیں شیخ غلام صمدانی نے کہا کہ ہمیں ہاؤس کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اتفاق اور اتحاد سے اکٹھے چلنے پر اپوزیشن کے تعاون کے مشکور ہیں ہمیں مل کر عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے حاجی سیف الرحمن نے کہا کہ یہ کمیٹی ہمارا گھر ہے اس گھر میں شہریوں کے بہتری اور ترقی کے لیے فیصلے کرنے ہیں حاجی سیف الرحمن نے پراپرٹی ٹیکس اورفراہمی آب سمیت دیگر کئی شعبوں کو ٹھیکے پر دینے کی تجویز پیش کی شیخ ظہور الٰہی ، ملک جاوید اقبال ، سجاد تنولی، ملک جاوید اختراور حاجی اسلم نے چیئرمین کی طر ف سے پیش کی جا نے والے بجٹ کو سراہا اور ان ارکان نے اپنی اپنی وارڈز میں سٹریٹ لائٹس ، پینے کا صاف پانی اور دیگر مسائل کی نشاندہی کرتے ہو ئے ان مسائل کے حل کے لیے فنڈز فراہمی اور اس سلسلے میں چیئرمین سے ایکشن لینے اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:ردالفساد آپریشن کے سلسلہ میں کا مسیٹس یو نیورسٹی کے ایریا میں دہشتگر دی کے اچانک واقعہ کے لیے حفاظتی تدابیر کا مظاہر ہ کیا گیا
ردالفساد آپریشن کے سلسلہ میں ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی کا مسیٹس یو نیورسٹی اٹک کیمپس میں دہشت گر دی کے اچانک واقعات میں سیکو رٹی کے حوالے سے کی جا نے والی حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں آپریشن ڈی ایس پی اٹک تفسیر حسین اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی مظہر شاہ کی قیادت میں کیا گیا جس میں پولیس ، ایلیٹ فورس ، رینجرز ، بم ڈسپوزل سکواڈ ، ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نا فذ کر نے والے اداروں نے حصہ لیا جس میں کا مسیٹس یو نیورسٹی کے ایک بلاک میں دو فرضی دہشت گرد اندر گھس گئے جنہو ں نے ڈبل سٹوری پچا س سے زائد کمروں والی بلڈنگ میں چھپ کر مورچہ بنا لیا جس پر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے کس طرح اپنی جا ن ہتھیلی پر رکھ کر تمام کمروں کا تفصیلی جا ئزہ لیتے ہو ئے مکمل آپریشن کیا اور ان فرضی دہشت گردوں کے مذموم عزائم نا کام بنا تے ہوئے انہیں زندہ گرفتار کر کے پولیس کے حوا لے کیا اس موقع پر کا مسیٹس یو نیورسٹی اٹک کیمپس کے ڈپٹی رجسٹرار ملک سلیم جو سیکورٹی کے معاملات کے بھی انچارج ہیں ان کے علاوہ سیکورٹی سپر وائیزر انعام ، ریٹا ئر ڈ کیپٹن نور احمد اور دیگر موجود تھے یو نیور سٹی انتظامیہ نے ڈی پی او اٹک زا ہد نواز مروت اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں کیئے جانے والے آپریشن کے نگران ڈی ایس پی تفسیر حسین اور ایس ایچ او مظہر شاہ سمیت تمام عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ 

اٹک سٹی:سی پیک منصوبہ پاکستان کے مستقبل کا ضامن ہے اور اس سے پاکستان کی آنے والی نسلیں سنور جائیں گی ؛ ڈی سی او اٹک
ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے مستقبل کا ضامن ہے اور اس سے پاکستان کی آنے والی نسلیں سنور جائیں گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں سی پیک کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ‘اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی کامو ں کا جائزہ لیا گیا ،اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی گئی کہ سی پیک روٹ کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بحث کی گئی ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ یہ منصوبہ ضلع اٹک کے لیے انتہائی اہم ہے اور ضلع کی معاشی اور معاشرتی حالات اس منصوبے سے بدل جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع کے متعلقہ افسران سی پیک پراجیکٹ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اس کے علاوہ جو حصہ ضلع اٹک سے ہوکر گزرتا ہے اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے اجلاس میں تمام شرکاء کو سی پیک کے حوالے سے ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سی پیک روٹ کا ایک بڑا حصہ ضلع اٹک سے ہوکر گزرتا ہے اور اس سلسلے میں بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے سی پیک اس علاقے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

حضروسٹی:ریجنل ڈا ئر یکٹر اٹک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امان اللہ ملک نے داخلہ مہم بہار2017کے حوالے سے تحصیل حضرو کا دورہ کیا 
ریجنل ڈا ئر یکٹر اٹک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امان اللہ ملک نے داخلہ مہم بہار2017کے حوالے سے تحصیل حضرو کا دورہ کیا اور تحصیل کے سرکاری سکولزاور کالجز کے سر براہوں ،طلباوطا لبات اور جملہ سٹاف سے بھی ملاقاتیں کی ۔اس دوران یونیورسٹی کے مقامی سطح کے نما یندے صفدر خان اور پروفیسر ماجد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ،اس موقع پر ریجنل ڈا ئر یکٹرامان اللہ ملک نے کہاکہ یہاں مہم کا بنیادی مقصد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم سے دور دارز پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لیے تحصیل علم کو آسان بنانا ہے اور تمام طلباوطا لبات اور اساتذہ سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ مہم میں شرکت کی اپیل کی اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اوپن یونیورسٹی سے تعلیم جاری رکھ کے اپنی پیشہ ورانہ قا بلیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 6مارچ مقر ر کی گئی ہے داخلہ فارم تحصیل حضرو جن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 ، انجم بک ڈپو،آکاشہ بک ڈپو اور دیگر شامل ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر میں قائم سیلز پوائنٹس پر دستیاب ہیں۔مزید رہنمائی کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkیا ریجنل آفس دارالسلام کا لونی اٹک 057-2610610)) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

حاجی شاہ :حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ‘دشمن رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں؛ شیخ آفتاب احمد 
حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ملک اور عوام کے دشمن نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں‘خودساختہ لیڈر کبھی دھرنے اور کبھی پاکستان بند کر نے کی دھمکیاں دے دہے ہیں‘ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا قافلہ جاری رہے گا ،پرویز مشرف کی قیادت میں ق لیگ کی حکومت میں عوام کے مسائل حل نہیں کیے اپنے دور میں ایک میگا پراجیکٹ بھی نہیں لگایا ،ان خیا لات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کروڑوں روپے کی لاگت جی ٹی روڈ حاجی شاہ چوک پر تعمیر ہونے والے پُل مانسر روڈ اور حاجی شاہ کی واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن محمد سیلم شہزاد ،چئیرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ،شیخ سلمان سرور ،نسیم خان ،چن شیرافسر نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر شیخ محمد اجمل ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ، سٹی صدر شیخ غلام صمدانی ،طلال اشرف بٹ نائب صدر ،ملک صفدر عوان ،شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے شیخ آفتاب نے کہا عوام کے درینہ مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے وفاقی حکومت وصوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم جن میں سوئی گیس ،بجلی ،صاف پانی فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں 2018تک N-A 57کے ہر گاؤں کو سوئی گیس فراہم کردی جائے گی 2018تک 10ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کر کے بجلی کا بحران حل کردیا جا ئے گا 46ارب روپے میں سے34ارب روپے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے خرچ کیے جا رہے ہیں نواز شریف ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہے ہیں پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی پاکستان ترقی یافتہ مما لک میں شامل ہو رہا ہے اسلام ،پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے 1998میں وزیر اعظم نواز شریف نے دنیا کے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کو اسلامی دنیا کو دنیا کا ایٹمی ملک بنایا اب پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر رہے ہیں گوادر بندرگاہ اور سی پیک پاکستان کی تقدیر بدل دے گا پاکستان کو اربوں ڈالے آمدن آئی گی بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا عوام کی طاقت سے ملک کو عظیم بنائیں گے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں جو قافلہ شروع ہے وہ ہمیشہ جاری رہے گا 1965اور 1971میں بھارت نے ہم پر حملہ کیا آج اس کو جر ت نہیں کہ وہ آج پاکستان کو بری نظر سے دیکھے پاکستانی قوم عظیم ہے جن کو نواز شریف ،شہباز شریف جیسے لیڈروں کی ضرورت ہے ۔

گاؤں ویسہ:حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے حکمرانوں کی نا قص کارگردگی کی قلعی کھول دی ہے ؛ فاضل خان وردگ
ضلعی رہنما تحریک انصاف فاضل خا ن ور دگ نے کہاکہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے حکمرانوں کی نا قص کارگردگی کی قلعی کھول دی ہے ،دہشت گرد پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتی ہے کہ کراچی تاخیبر تک کومبنگ آپریشن بلا امتیا ز کیا جائے تا کہ دہشت گردوں اور ان کے آلہ کاروں کا قلع قمع ہوسکے ‘دہشت گرد لاہور کو ٹارگٹ کئے ہوئے ہیں تاکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں نہ ہوسکے اور دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر قائم ہو ۔حکومت پاکستان اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ موثر اقدامات اٹھا تے ہوئے سیکورٹی انتظاما ت کو مزید سخت کیا جائے، پاکستان تحریک انصاف اور پوری قوم پاک فوج کے کومبنگ آپریشن کو مکمل سپورٹ کریں گی ۔

حضروسٹی:کرپشن والوں کو سزائیں نہ ملنا ملک وقوم کی تباہی ہوگئی ‘پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں؛ عمران خان حضروی 
ضلعی سیکر ٹری اطلاعات تحریک انصاف عمران خان حضروی نے کہا ہے کہ کرپشن والوں کو سزائیں نہ ملنا ملک وقوم کی تباہی ہوگئی ‘پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ،فیصلہ کرپشن کے خلاف اور قوم کے حق میں ہوگا دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ‘پاک افواج کے آپریشن رد الفساد اور پنجاب میں رینجرز آنے سے دہشتگردوں کو شکست دینے میں مدد ملے گی ،کرپشن کے خلاف تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں جس ثابت قدمی کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے ،اسکے بعد ہمیں یقین ہے کہ کرپشن کر نے والے اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچیں گئے ،ملکی حالات کی وجہ سے قوم بدترین مایوسی اور بحران کا شکار ہوچکی ہے ۔

اٹک سٹی:دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے رینجرز اور اٹک پولیس باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گی؛ عمادارشد (پنجاب رینجرز)
دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے رینجرز اور اٹک پولیس باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گی اور اس سلسلے میں اٹک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی اپنے فرائض سرانجام دیں گی ۔ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈرپاکستان رینجرز بریگیڈیئر عماد ارشد نے ڈسٹرکٹ پولیس اٹک اور پاکستان رینجرز کے مشترکہ دربار سے پولیس لائن اٹک میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت بھی موجود تھے بریگیڈیئر حماد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں دہشت گردی کاخاتمہ کرنے کے لیے آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا ہے جس کے تحت سرچ آپریشن اور ٹارگٹڈ آپریشن کیے جائیں گے اس سلسلے میں ضلع اٹک میں دو سو رینجر ز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو اس آپریشن کے دوران اٹک پولیس کی معاونت کریں گے انہوں نے کہا کہ اٹک ٹاسک فورس کے قیام سے ضلع بھر میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور ان کے لیے یہ زمین تنگ کردی جائے گی اس آپریشن کے نتیجے میں ضلع امن و آتشی کا گہوارہ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے امن کو بری طر ح متاثر کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان کی مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے جہاں وہ امن و سکون سے زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ ارض پاکستان ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم اس کو درپیش دہشت گردی کے اس ناسور کو اب بالکل ختم کردیں۔ 

اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک کی زیر نگرانی رینجر ز اور اٹک پولیس کا دارالسلام کالونی کے اطراف میں آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا گیا
ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی رینجر ز اور اٹک پولیس کا دارالسلام کالونی کے اطراف میں آبادیوں قیوم چو ک محلہ مہر پورہ اور دیگر نواحی علاقوں میں سر چ آپریشن پا نچ افراد سے اسلحہ بر آمد سیکٹر کمانڈر پاکستان رینجر ز بر یگیڈیئر عماد ارشد نے دو سو رینجر ز کے جوانوں کو ڈی پی او اٹک کی صوابدید پر سر چ آپریشن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کی جا نے والی کاروائیوں کے سلسلہ میں ان کی زیر نگرانی کر دیا ۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں ایجوکیشن ، ہیلتھ،کورٹس اور دیگر اہم اداروں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او آفس میں اجلاس منعقد ہوا 
ضلع اٹک میں ایجوکیشن ، ہیلتھ،کورٹس اور دیگر اہم اداروں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او اٹک زاہد نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اٹک عبدالشکورانجم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاویدچو ہدری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او اٹک زاہد نواز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ امر بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے اداروں میں کام کرنے والے افراد کی سیکورٹی کویقینی بنانے کے لیے سیکورٹی اقدامات پر کڑی نظر رکھیں ،انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس بھی حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر کے سرکاری اداروں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے متعد د اقدامات کررہی ہے تاکہ ان اداروں میں کام کرنے والے افراد کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ،اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ان اداروں کی سیکورٹی کے بارے میں سفارشات مرتب کریں گی ۔ڈی پی او اٹک زاہد نواز نے اجلاس میں موجود تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے ادارے کے آس پاس کسی بھی مشکوک شخص یا حرکت کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو تدارک پذیر ہونے سے قبل ہی روکا جاسکے اجلاس میں ضلع بھر کے اے پلس اور اے کلاس سکولوں کی سیکورٹی پر تفصیلی بحث کی گئی اور ان سکولوں کی سیکورٹی چیکنگ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ستائیس فروری تک اپنی رپورٹ ڈی پی او آفس اٹک کو ارسال کریں گی۔ 

اٹک سٹی: اٹک ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکی تین تنظیمیں ایک تنظیم میں ضم ہوگئیں
اٹک ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکی تین تنظیمیں ایک تنظیم میں ضم ہوگئی ہیں ‘نئی تنظیم کا نام الائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (اے ایچ ڈی اے) پنجاب ہو گا جس کا صدرڈاکٹرمیاں راشد اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود بھٹی کومنتخب کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی تین تنظیمیں الگ الگ پلٹ فارم سے کام کررہی تھیں جو کہ باہمی مشاورت اورمتفقہ فیصلے کے بعد ایک پلٹ فارم الائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرزایسوسی ایشن (اے ایچ ڈی اے) پنجاب میں ضم ہوگئی ہیں اور تنظیم کا بنیادی مقصدہومیوپیتھی اورہومیوپیتھک ڈاکٹرزکی فلاح و بہبود ہوگا نئے تنظیمی ڈھانچے میں ڈاکٹراسلم بلوچ چیئرمین ، ڈاکٹربصیرخٹک وائس چیئرمین ، ڈاکٹرمیاں راشد صدر، ڈاکٹرعبدالحکیم سینئرنائب صدر ، ڈاکٹرمحمد عابد عبداللہ نائب صدراول ، ڈاکٹریونس خٹک نائب صدردوم ، ڈاکٹرقمرشہزاد نائب صدرسوم ، ڈاکٹرخالد محمود بھٹی جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹرابراہیم ڈپٹی سیکرٹری ، ڈاکٹراورنگزیب ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈاکٹراللہ بخش عاصی جوائنٹ سیکرٹری ، ڈاکٹرفیصل ریاض سیکرٹری اطلاعات ، ڈاکٹرراشد محمود سیکرٹری فنانس ، ڈاکٹر اویس سیکرٹری پی آر جبکہ ڈاکٹرفیصل شاہ ایڈووکیٹ قانونی مشیرہونگے ۔

علاقہ چھچھ تحصیل حضرو کے معروف سینئر صحافی نواز خان چیف ایڈیٹر اٹک ٹائمز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ آئے
علاقہ چھچھ تحصیل حضرو کے معروف سینئر صحافی نواز خان چیف ایڈیٹر اٹک ٹائمز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ آئے ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دوست و احباب اور عزیز و اقارب نے ان کاشاندار استقبال کیا، نواز خان کے ہمراہ انکے دوستوں نعیم اختر، غلام قاسم اور چوہدری محمد اسلام نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی، نواز خان کے اپنے گاؤں تاجہ باجہ پہنچتے ہی مبارکباد دینے والوں کا رش بڑھ گیا ،سابق تحصیل ناظم اٹک قاضی خالد محمود ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر ،عمران خان حضروی ،خالد خان جلالیہ ،سینئر صحافی وایڈیٹر کونسل تحصیل حضرو کے وائس چیئر مین حافظ محمد حفیظ میر ،چیئر مین حضرو پریس کلب ڈاکٹر مسعود اختر،صدر پنجاب پریس کلب تحصیل حضرو نثار علی خان ودیگر نے نواز خان کو گھر جا کر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر نواز خان نے تمام مہمانوں کی زم زم کے پانی ،مدینے شریف کی کھجوروں اور چائے وغیرہ سے تواضع کی علاوہ ازیں انگلینڈ سے صحافی وکالم نگار ایم سلیم صابری ،چیئر مین پاسبان صحابہ برطانیہ محمد عمر توحیدی ،تیمور شہزاد ،رفیق جدون رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی UK،ممبر طفیل خان ،جہانزیب خان (سکاٹ لینڈ ) ،یاسرامین (ہانگ کانگ)،فراز خان(کینڈا )ا ور تحصیل حضرو کی صحافی برادری کے رفقاء حافظ ہارون الرشید، لطف الرحمن ، اعجاز اکرم ،عبدالوہاب ،توقیر قریشی ،ذوہیر عباس ، شہزاد مرزا دیگر احباب نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر نواز خان نے حفیظ میر سے خصوصی گفتگو کے دوران بتا یا کہ ہم نے اللہ کے فضل وکرم سے تین عمرے ادا کیے اور مکۃ المکرمہ ومدینۃ المنورہ کے تمام مقدس مقامات کی زیارات بھی کیں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو جو سکون تاجدار کائنات حبیب رسول ؐ کے روضہ اقدس پر حاضری کے فوروان ملتا ہے یا حرم شریف میں طواف کعبہ اور خان کعبہ کے غلاف کو چوم کر ملتا ہے دنیا کی اور کسی چیز میں نہیں ملتا اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اپنے گھر اور اپنے حبیب ؐ کے روضہ پر حاضری کا شرف نصیب فرمائے آمین۔

اٹک خورد:کے پی کے سے پنجاب پتنگیں سمگل کر نے کی کوشش نا کام 125پتنگیں اور دیگر سامان بر آمد مقدمہ درج 
کے پی کے سے پنجاب پتنگیں سمگل کر نے کی کوشش نا کام 125پتنگیں اور دیگر سامان بر آمد مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد راشد اقبال نے ایف آئی آردرج کرائی ہے کہ وہ سرچ پارک اٹک پل کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھاکہ کلٹس کارمشکوک حالت میں گزری جسے ڈرائیور محمد فاروق آف نو شہرہ چلا رہا تھا جبکہ فر نٹ سیٹ پر زبیر ساکن حضرو بیٹھاتھا ،دوران تلاشی کار سے 125عدد پتنگیں ، داتی ڈور ،بڑی چر خی چار عدد بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف چار خطر ناک پتنگ بازی ایکٹ 2015کے تحت مقدمہ درج کر نے کے بعد غیر قانونی دھندے میں استعمال ہو نے والی بغیر کاغذات ہو نے کے اسے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا ۔ 

اسلام آباد: اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر عالم اسلام کا ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیا ؛ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا خطاب
پندرہ سال سے یورپ میں تھا ،ملک کی خاطر اپنی عیش وعشرت کی زندگی کو چھوڑ کر پاکستان آیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر عالم اسلام کا ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیا ،اپنی بساط کے مطابق قوم کی خدمت کی خوش ہوں کہ جو میں نے قدم اٹھا یا تھا وہ مناسب تھا،پاکستانی قوم کی طرف سے ملنے والے پیار کا نعم البدل پوری دنیا کی دولت بھی نہیں ہو سکتی ،ان خیالات کا اظہار محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے رائل شادی ہال اسلام آباد میں علی زئی فاؤنڈیشن انٹر نیشنل (رجسٹر ڈ ) کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب کی صدارت روزنامہ نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جاوید صدیق نے کی تقریب کے میزبان علی زئی فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے بانی وچیئر مین نسیم خان علی زئی تھے ،ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ جو دشمن ہمیں للکار کر کہا کرتا تھا کہ ہم کشمیر پر قبضہ کر لیں گے ،ہم فلاں جگہ پر قبضہ کر لیں گے مگر پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے بعد دشمن انشاء اللہ ہماری سر حدوں پر کی طرف میلی آنکھ بھی اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ،آخر میں انہو ں نے اجتماعی شادیوں میں شریک نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم خان علی زئی نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان قائد اعظم ثانی ہیں وہ محسن پاکستان نہیں بلکہ محسن اسلام ہیں ہمیں ان پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی عیش وعشرت کی زندگی کو چھوڑ کر پاکستان اور اس کی عوام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جو مقام ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ملنا چایئے تھا انہیں وہ مقام نہیں دیا گیا اور نہ ہی ان کی صلاحیتوں سے مزید فائدہ اٹھایا جاسکا انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہمارے سیاستدان اپنے اختلافات بھلا کر محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا ئیں اور انہیں ان کا جائز مقام دیں تقریب سے روزنامہ نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جاوید صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستانی قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم کو اپنے محسن پر ناز ہے ،انہوں نے کہا کہ1998میں جب ڈاکٹر عبد القدیر خان کی سربراہی میں ایٹمی دھماکے کیے تو پوری دنیا کے اسلامی ملکوں کے سربراہوں نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو اپنا ہیرو تسلیم کیا اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پندرہ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے جنہیں جہیز کا مکمل سامان علی زئی فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کی طرف سے دیا گیااور ان کے رشتہ داروں کیلئے ایک بڑی دعوت بھی دی گئی ۔

ضلع اٹک:کھنڈا بینک ڈکیٹی ‘چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے ضلع اٹک کی پولیس کی چابک دستی اور پروفیشنل رویے کی تعریف کی 
چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے ضلع اٹک کی پولیس کی چابک دستی مستعدی اور پروفیشنل رویے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک زاہد نواز مروت اور اُن کی ٹیم قابل ستائش ہیں کہ جنہوں نے بہت کم وقت میں کھنڈا بینک ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگایا اور اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے ‘ایمان طاہر نے کہا کہ ڈکیتی کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بڑھا ہے اور شہید گارڈ کے متاثرہ خاندان کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں ۔


























No comments:

Post a Comment